کچھ جگہیں آنکھوں کو خوبصورت لگتی ہیں، مگر مدینہ منورہ وہ شہر ہے جس کی محبت دل میں اتر جاتی ہے۔ ❤️
یہاں کی گلیاں، مسجدِ نبوی ﷺ کے مینار، زائرین کی دعائیں اور ہر طرف گونجتے درود و سلام کی صدائیں دل کو ایک ایسی کیفیت عطا کرتی ہیں جسے الفاظ میں بیان کرنا آسان نہیں۔
یا رب! جو مدینہ منورہ میں حاضر ہیں، ان کی حاضری قبول فرما، جو دور ہیں انہیں بلاوا عطا فرما، اور جن کے دل میں اس شہر کی تڑپ ہے، ان کی مراد پوری فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
﷽ ﷺ
ابوعلی ثمامہ بن شفی الہمدانی نے حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضیﷲ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے رسولﷲ ﷺ سے سنا درآنحالیکہ آپ ﷺ منبر پر تشریف فرما تھے آپ ﷺ فرما رہے تھے کہ ارشاد باری تعالیٰ وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ اورتم کفار کے لیے تیاری کرو قوت میں سے جتنی کہ تم استطاعت رکھتے ہو فرمایا خبردار! جان لو یہ قوت تیراندازی ہے خبردار! آگاہ رہو یہ قوت تیراندازی ہے۔ خبردار! آگاہ رہو یہ قوت تیراندازی ہے
سنن ابی داؤد جلد 2 حدیث 2153
درود روح کا نور ہے جتنی مرتبہ پڑھا جائے نکھار آتا ہے🥹🫶🏻🤍
اَللّٰھُمَّ صَــّلِ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَاصَلَّیْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌمَّجِیْدٌ
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍوَّعَلٰٓی اٰلِ مُحَمَّدٍکَمَابَارَکْتَ عَلٰٓی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰٓی اٰلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْد
قرآن مجید کی ہر آیت محبت ہے مگر کچھ آیات ایسی ہیں جنھیں پڑھ کر ایک بار دل کی دھڑکن میں تیزی آتی ہے اور اللّٰہ کی محبت جوش مارنے لگتی ہے،ان ہی آیات میں سے ایک یہ آیت ہے۔۔۔بے شک رب کی باتیں لکھنے والے لکھ لکھ کر اور پڑھنے والے پڑھ پڑھ کر ختم ہو جائیں گے مگر اللّٰہ کی باتیں ختم نہیں ہوں گی۔
















