Awami National Party (@ANPMarkaz) header
Awami National Party (@ANPMarkaz) profile picture

Official X handle of Awami National Party, founded on July 26th, 1986

Baacha Khan Markaz, Peshawar
Joined May 2010
Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)Photo by Awami National Party (@ANPMarkaz)
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے تھنک ٹینک اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے ہیں 📷 تھنک ٹینک اجلاس یکم دسمبر 2026 (بروز منگل) کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا 📷 مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 02 دسمبر 2026 (بروز بدھ ) کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا 📷 دونوں اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں مرکزی صدر ایمل ولی خان کی زيرصدارت منعقد ہوں گے 📷 اجلاسوں میں موجودہ سیاسی صورتحال اور صوبے سے متعلق مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا 📷 اجلاسوں میں پارٹی آئندہ کیلئے لائحہ عمل پر مشاورت کرے گی اور اہم فیصلے ہوں گے 📷 تھنک ٹینک اور مرکزی مجلس عاملہ کے تمام اراکین سے اجلاسوں میں بروقت شرکت کی استدعا ہے ڈاکٹر محمد سلیم خان سیکرٹری جنرل، عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AwamiNationalParty
6
12
985
ریاست نے بچوں والا جو کام شروع کیا ہے، اسے ختم کریں۔ سیاست میں تذلیل سے نہیں، بلکہ حقائق کی بنیاد پر بات ہوتی ہے۔ اگر ہم بھی تذلیل کا سلسلہ شروع کریں گے تو بات 1947ء سے شروع ہوگی اور یہاں تک پہنچ جائے گی کہ آپ کو اپنے بزرگوں کی زندگی پر شرمندگی محسوس ہونے لگے گی۔ ریفرنڈم یہاں سے شروع کریں۔ اگر میری قوم نئے صوبوں کے قیام کے خلاف ہے تو مجھے سو ٹکڑوں میں تقسیم کر دیں، لیکن میں اپنی قوم کے خلاف کبھی کھڑا نہیں ہوں گا۔ ایمل ولی خان مرکزی صدر، اے این پی #ANP | #AimalWaliKhan
9
17
672
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی زيرصدارت تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل کا درجہ دینے، تمباکو کاشت کرنے والے کسانوں کے معاشی مفادات اور ذریعۂ معاش کے تحفظ اور مارکیٹ میں درپیش مسائل و رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے قائمہ کمیٹی کی سب کمیٹی کا اہم اجلاس، اجلاس میں پختونخوا کے تمباکو کاشت کرنے والے اضلاع کے کسانوں کی آواز براہِ راست کمیٹی تک پہنچانے کے لیے ہر متعلقہ ضلع سے دو دو نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں سینیٹر ایمل ولی خان کی گفتگو: - تمباکو کے کاشتکاروں کے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے تحت خصوصی سب کمیٹی قائم کی گئی ہے - خصوصی سب کمیٹی کا مکمل فوکس تمباکو کے شعبے، کاشتکاروں کے معاشی مفادات اور ان کے ذریعہ معاش کے تحفظ پر ہوگا - تمباکو کاشت کرنے والے کسانوں کو درپیش مشکلات اور ان کے نقصانات کا ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے - تمباکو کی صنعت سے کمپنیاں اور کاروباری اشرافیہ فائدہ اٹھا رہی ہیں لیکن بدقسمتی سے تمباکو کاشت کرنے والے کسان اپنے ہی پیدا کردہ تمباکو کے حوالے سے پریشان ہیں - ہماری کوشش ہے کہ تمباکو کے کاشتکاروں کو ان کی محنت کا مناسب معاوضہ اور زیادہ سے زیادہ معاشی فائدہ پہنچایا جائے - تمباکو کے مجموعی کاروبار میں جس علاقے میں سب سے زیادہ پیداوار ہوتی ہے، وہاں کے کسانوں اور نمائندوں کو فیصلہ سازی میں مناسب نمائندگی ملنی چاہیے - تمباکو بورڈ کے 17 اراکین میں سے صرف دو اراکین صوابی اور مردان سے ہیں، حالانکہ اس خطے میں تمباکو کی پیداوار سب سے زیادہ ہے - تمباکو کے کاروبار سے وابستہ تمام فریقین کو ایک دوسرے کا مخالف نہیں بلکہ ایک دوسرے کی کامیابی میں معاون بننا ہوگا - ہم تمباکو بورڈ، کمپنیوں، کاشتکاروں یا کسی دوسرے فریق کے خلاف نہیں، ہمارا مقصد اس کاروبار میں شفافیت، آسانی اور بہتری لانا ہے - تمباکو کے کاروبار میں بہتری کا فائدہ صرف کمپنیوں کو نہیں بلکہ کاشتکاروں کو بھی پہنچنا چاہیے - تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش سرپلس پیداوار سمیت تمام مسائل پر خصوصی سب کمیٹی میں تفصیلی غور کیا جائے گا - ہماری کوشش ہوگی کہ تمام فریقین کی مشاورت سے ایسا حل نکالا جائے جس سے کاشتکاروں سمیت تمام متعلقہ فریق مطمئن ہوں - خصوصی سب کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرکے قائمہ کمیٹی کو پیش کرے گی، جس کے بعد معاملہ سینیٹ میں پیش کیا جائے گا - آئندہ اجلاس میں ایف بی آر، تمباکو بورڈ، متعلقہ وزارت اور وزارت قانون کے نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا - تمام متعلقہ ادارے آئندہ اجلاس میں مکمل تیاری اور ضروری دستاویزات کے ساتھ شرکت کریں تاکہ مسئلے کے حل کی جانب عملی پیش رفت ہوسکے - تمباکو کے کاشتکاروں کو درپیش مشکلات صرف ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، ملک میں ہر شخص کا کسی نہ کسی حوالے سے زراعت اور کسانوں سے تعلق ہے - ہماری خواہش ہے کہ اس مسئلے کا ایسا قابل عمل اور متفقہ حل سامنے آئے جس سے تمام متعلقہ فریقوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے #ANP | #AimalWaliKhan
14
1
34
1,105
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی زيرصدارت تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل کا درجہ دینے، تمباکو کاشت کرنے والے کسانوں کے معاشی مفادات اور ذریعۂ معاش کے تحفظ اور مارکیٹ میں درپیش مسائل و رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی میں سینیٹر ایمل ولی خان کی خصوصی دلچسپی، مسلسل کوششوں اور مؤثر نمائندگی کے نتیجے میں تمباکو کاشت کرنے والے اضلاع کے کسانوں کی آواز براہِ راست کمیٹی تک پہنچانے کے لیے ہر متعلقہ ضلع سے دو دو نمائندوں کی شرکت یقینی بنائی گئی، تاکہ کسانوں کو درپیش مسائل اور ان کے معاشی مفادات سے متعلق مؤقف متعلقہ فورم پر مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔اجلاس میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سمیت ٹوبیکو بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں و اداروں کے نمائندگان اور افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمباکو کے کاشت کاروں کو درپیش مسائل، ان کے معاشی حقوق، فصل کی مناسب قیمت، مارکیٹ میں موجود رکاوٹوں اور تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل تسلیم کرنے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
1
16
27
507
اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی زيرصدارت تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل کا درجہ دینے، تمباکو کاشت کرنے والے کسانوں کے معاشی مفادات اور ذریعۂ معاش کے تحفظ اور مارکیٹ میں درپیش مسائل و رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے قائمہ کمیٹی برائے سینیٹ کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ کمیٹی میں سینیٹر ایمل ولی خان کی خصوصی دلچسپی، مسلسل کوششوں اور مؤثر نمائندگی کے نتیجے میں تمباکو کاشت کرنے والے اضلاع کے کسانوں کی آواز براہِ راست کمیٹی تک پہنچانے کے لیے ہر متعلقہ ضلع سے دو دو نمائندوں کی شرکت یقینی بنائی گئی، تاکہ کسانوں کو درپیش مسائل اور ان کے معاشی مفادات سے متعلق مؤقف متعلقہ فورم پر مؤثر انداز میں پیش کیا جا سکے۔اجلاس میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری مالیات سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان سمیت ٹوبیکو بورڈ اور دیگر متعلقہ محکموں و اداروں کے نمائندگان اور افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران تمباکو کے کاشت کاروں کو درپیش مسائل، ان کے معاشی حقوق، فصل کی مناسب قیمت، مارکیٹ میں موجود رکاوٹوں اور تمباکو کو باقاعدہ زرعی فصل تسلیم کرنے سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
1
14
21
853
پختونوں، بلوچوں اور سندھیوں کا مسئلہ ایک ہے۔ کسی کو بھی اپنے وطن کی تقسیم قبول نہیں۔ استعمار کے خلاف پختون، بلوچ، ہزارہ، سندھی، گلگت بلتستانی اور کشمیری سمیت تمام مظلوم اقوام کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ سینیٹر ایمل ولی خان صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
10
15
700
جمہوریت اور سیاست میں تنقید ہوتی ہے۔ آپ کو حوصلہ پیدا کرکے نہ صرف تنقید سننی پڑے گی بلکہ سوال اٹھانے والوں کو مطمئن بھی کرنا پڑے گا۔ یہ نہیں ہو سکتا کہ مولانا صاحب کی طرح کوئی بات کرے اور آپ اگلے دن اس کے گھر پہنچ جائیں اور اس کی تذلیل شروع کر دیں۔ یہ کم ظرفی ہے۔ ہم یہ سب کچھ برداشت کر چکے ہیں۔ ریاست کو اپنا ظرف بڑا رکھنا چاہیے۔ سینیٹر ایمل ولی خان صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
15
49
2,457
قوم کی وکالت کرتے ہوئے یہ واضح کرتے ہیں کہ ہم معدنیات نکالنے کے خلاف نہیں، لیکن آئین کے تحت پختونخوا کے قدرتی و معدنی وسائل میں قوم کا جو حق بنتا ہے، وہ دینا ہوگا۔ قوم کی حق تلفی ہوگی تو ہم کچھ بھی ماننے کیلئے تیار نہیں۔ سینیٹر ایمل ولی خان صدر عوامی نیشنل پارٹی #ANP | #AimalWaliKhan
15
1
33
917
ریفرنڈم ایک شوشہ ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے یا اپنی مرضی کے فیصلے کرکے شوشے چھوڑنے ہیں؟ اگر انہوں نے ریفرنڈم کرانا ہے اور اپنے ہی بکسوں میں خود ووٹ ڈالنے ہیں تو یہ بھی کرلیں۔ ہمارا موقف واضح ہے کہ پختونخوا پہلے ہی بہت بٹا ہوا ہے۔ چترال سے چمن تک ایک متحدہ پختونخوا صوبہ بنانا چاہیے۔ گورنر راج کے بعد پختونخوا میں جو کونسلیں بنائی گئی ہیں، ان میں اے این پی کا کوئی بھی رکن شامل نہیں ہے۔ سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان مرکزی سیکرٹری مالیات، عوامی نیشنل پارٹی @senatorhidayat #ANP | #AwamiNationalParty
10
24
1,039
پاکستان اور افغانستان کے بیچ تجارتی اور کاروباری راستوں کو فی الفور کھولا جائے۔ سینیٹر ایمل ولی خان مرکزی صدر اے این پی
ایمل ولي خان: د افغانستان او پاکستان ترمنځ سوداګریزې لارې دې ژر تر ژره پرانیستل شي د عوامي نېشنل ګوند مرکزي مشر ایمل ولي خان د افغانستان او پاکستان ترمنځ د تړل شویو سوداګریزو او تګ راتګ لارو د ژر تر ژره بېرته پرانیستلو غوښتنه کړې ده. نوموړي د بلوچستان په چمن ښار کې د خپل ګوند یوې ولسي غونډې ته د وینا پر مهال ویلي، د ډیورنډ فرضي کرښې په اوږدو کې د لارو تړل کېدو د دواړو غاړو خلک، سوداګر او د سیمې اوسېدونکي له ګڼو اقتصادي ستونزو سره مخ کړي دي. ایمل ولي خان ټینګار کړی، چې د چمن، باجوړ، مومندو، وزیرستانونو او چترال په ګډون د پښتنو سیمو ترمنځ باید د سوداګرۍ او تګ راتګ لارې بېرته پرانیستل شي او د خلکو د روزګار فرصتونه له سیاسي اختلافاتو سره ونه تړل شي. نوموړي ویلي، د سرحدي سیمو اوسېدونکي د سوداګرۍ او تګ راتګ حق لري او پاکستاني چارواکي باید د دغو حقونو د خوندیتوب لپاره عملي ګامونه پورته کړي. هغه زیاته کړې، د لارو تړل کېدل د خلکو پر اقتصادي وضعیت منفي اغېز کوي او باید د دواړو غاړو د خلکو د ګټو په پام کې نیولو سره د دې ستونزې حل ته لومړیتوب ورکړل شي
1
10
23
965
Awami National Party retweeted
ایمل ولي خان: د افغانستان او پاکستان ترمنځ سوداګریزې لارې دې ژر تر ژره پرانیستل شي د عوامي نېشنل ګوند مرکزي مشر ایمل ولي خان د افغانستان او پاکستان ترمنځ د تړل شویو سوداګریزو او تګ راتګ لارو د ژر تر ژره بېرته پرانیستلو غوښتنه کړې ده. نوموړي د بلوچستان په چمن ښار کې د خپل ګوند یوې ولسي غونډې ته د وینا پر مهال ویلي، د ډیورنډ فرضي کرښې په اوږدو کې د لارو تړل کېدو د دواړو غاړو خلک، سوداګر او د سیمې اوسېدونکي له ګڼو اقتصادي ستونزو سره مخ کړي دي. ایمل ولي خان ټینګار کړی، چې د چمن، باجوړ، مومندو، وزیرستانونو او چترال په ګډون د پښتنو سیمو ترمنځ باید د سوداګرۍ او تګ راتګ لارې بېرته پرانیستل شي او د خلکو د روزګار فرصتونه له سیاسي اختلافاتو سره ونه تړل شي. نوموړي ویلي، د سرحدي سیمو اوسېدونکي د سوداګرۍ او تګ راتګ حق لري او پاکستاني چارواکي باید د دغو حقونو د خوندیتوب لپاره عملي ګامونه پورته کړي. هغه زیاته کړې، د لارو تړل کېدل د خلکو پر اقتصادي وضعیت منفي اغېز کوي او باید د دواړو غاړو د خلکو د ګټو په پام کې نیولو سره د دې ستونزې حل ته لومړیتوب ورکړل شي
3
13
4
105
11,518
Through the efforts of ANP Balochistan Parliamentary Leader and MPA 𝐄𝐧𝐠𝐫. 𝐙𝐚𝐦𝐫𝐚𝐤 𝐊𝐡𝐚𝐧 𝐀𝐜𝐡𝐚𝐤𝐳𝐚𝐢, the 𝐁𝐚𝐜𝐡𝐚 𝐊𝐡𝐚𝐧 (𝐃𝐇𝐐) 𝐇𝐨𝐬𝐩𝐢𝐭𝐚𝐥 has been established in Jangal Pir Alizai, Qilla Abdullah. Awami National Party Central President, 𝐒𝐞𝐧𝐚𝐭𝐨𝐫 𝐀𝐢𝐦𝐚𝐥 𝐖𝐚𝐥𝐢 𝐊𝐡𝐚𝐧 formally inaugurated the hospital, marking an important step towards improving access to healthcare facilities for the people of the area. The inauguration ceremony was attended by ANP Parliamentary Leader Engineer Zamrak Khan Achakzai, Central Senior Vice President Dawood Khan Achakzai, Provincial Senior Vice President Senator Arbab Umar Farooq Kasi, Central Additional Deputy General Secretary Javed Kakar, Secretary for Student Affairs Sardar Rashid Khan Nasir, Secretary for Tribal Affairs Malik Amanullah Khan Mehtarzi, District President Malik Muhammad Hanif Achakzai, representatives of relevant departments, party leaders and other distinguished guests. Following the inauguration, Senator Aimal Wali Khan visited various departments of the hospital. District Health Officer Dr. Abdul Salam briefed him on the hospital's operational status, available medical facilities and administrative arrangements. #ANP #AimalWaliKhan #ANPBalochistan
9
22
780
باچا خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی کی افتتاحی تقریب۔ اے این پی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے بلوچستان اسمبلی میں اے این پی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی کے ہمراہ ہسپتال کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پارٹی کے دیگر مرکزی، صوبائی اور ضلعی ذمہ داران بھی موجود تھے۔ افتتاح کے موقع پر مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی گفتگو: #ANP | #AimalWaliKhan | #ANPBalochistan
1
9
33
1,727
اے این پی بلوچستان کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر زمرک خان اچکزئی کی کوششوں سے باچا خان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال قلعہ عبداللہ، جنگل پیرعلیزئی کا قیام عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ہسپتال کا باضابطہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی، مرکزی سینئر نائب صدر داؤد خان اچکزئی، صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمر فاروق کاسی، مرکزی ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری جاوید کاکڑ، سیکرٹری طلباء امور سردار رشید خان ناصر، سیکرٹری برائے قبائلی امور ملک امان اللہ خان مہترزئی، ضلعی صدر ملک محمد حنیف اچکزئی، متعلقہ محکموں کے نمائندگان، پارٹی عہدیداران اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔ افتتاح کے بعد سینیٹر ایمل ولی خان نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالسلام کھوسو نے انہیں ہسپتال کی فعالیت، طبی سہولیات اور انتظامی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ #ANP | #AimalWaliKhan | #ANPBalochistan
1
14
45
1,103
Awami National Party retweeted
بندوق برداروں اور نام نہاد سالاروں کو اس وطن میں اتارا گیا ہے اور پھر کہا جاتا ہے کہ ان سنبھالنا ہمارا کام نہیں۔ ہم ریاست اور اس جعلی، بوگس فارم 47 کی حکومت سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اگر یہ تمہارا کام نہیں تو گزشتہ دو دنوں کے دوران تم نے کوئٹہ چمن روڈ پر جو معمولی سی جھلک دکھائی، وہ کیوں دکھائی؟ آج اس روڈ پر کوئی باہر کیوں نہیں نکل سکتا؟ یہاں جو بھی کچھ ہوتا ہے، وہ تم ہی کرتے ہو۔ تم مجھے اور میرے چچازاد بھائی کو آپس میں لڑوانا چاہتے ہو، مجھے اپنی قوم کے ساتھ لڑوانا چاہتے ہو۔ تم تو ریاست ہو، تم تو کہتے ہو کہ میں ماں ہوں، لیکن یہ کیسی ماں ہے اور یہ کیسی عجیب پالیسیاں ہیں؟ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی چمن میں شہدائ #AsgharKhanAchakzai |#AwamiNationalParty |#ANPBalochistan
4
18
1
66
2,198
Awami National Party retweeted
آپ سب کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں کہ پانچ دن قبل ہمارے ساتھ جو ڈرامہ رچایا گیا، اس کے بعد ہم بالخصوص ظاہر شاہ اور ان کے خاندان کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے حق کا ساتھ دیا اور حقیقت پر مبنی بیان دیا۔ اس وطن کے عوام نے ہمارے ساتھ جس محبت اور خلوص کا اظہار کیا، جیل میں ملاقاتوں سے لے کر خدمت اور بھائی چارے تک جس محبت کا مظاہرہ کیا، ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی محبت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ لیکن ہم یہ بات واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اس سارے عمل کے پیچھے یہ ارادے کارفرما تھے کہ اب لال بیرغ کے یہ سپاہی اس وطن کو تباہ و برباد کر دیں گے۔ یاد رکھو میرے ساتھیو! اصغر ایک بہت چھوٹے وجود کا مالک ہے۔ یہاں اسی وطن میں شہیدِ وطن خان شہید حاجی جیلانی خان اچکزئی کو شہید کیا گیا، شہید ایڈووکیٹ عسکر خان اچکزئی کو شہید کیا گیا اور شہید اسد خان اچکزئی کو ہم سے چھین لیا گیا۔ لیکن اس کے باوجود ہم نے اس وطن کو خراب کرنے کے لیے کسی کے حوالے نہیں کیا اور نہ ہی آئندہ ایسا ہونے دیں گے۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی چمن میں شہدائے وطن کی برسی کے موقع پر خطاب کر رہے ہیں۔ #AsgharKhanAchakzai |#AwamiNationalParty |#ANPBalochistan
1
14
67
1,024
Awami National Party retweeted
تم تو ایک ریاست ہو، تم تو کہتے ہو کہ تم ماں ہو، مگر عجیب ماں ہو کہ سوتے ہوئے کروٹ بدل کر کبھی ایک بچے کا سانس بند کر دیتی ہو اور کبھی دوسرے بچے کا. یہ تم کیسی ماں ہو؟ یہ کیسی پالیسیاں ہیں؟ اور اسی طرح ہم دوسری طرف بیٹھے طالبان سے پوچھتے ہیں. ٹھیک ہے کہ ہم مان لیتے ہیں کہ بارڈر پاکستان کی پالیسیوں کی وجہ سے بند ہے، لیکن بھائی! تم نے افغانستان میں روزگار کے دروازے کیوں بند کیے ہوئے ہیں؟ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کا چمن میں شہدائے وطن کی برسی کے موقع پر خطاب۔ #AsgharKhanAchakzai |#AwamiNationalParty |#ANPBalochistan
1
12
46
1,811
Awami National Party retweeted
یہ ہے عوام کا فیصلہ. چمن سے شروع کروں. ہم چیلنج دیتے ہیں کہ کوئی مردِ مقابل سیاسی حریف کل اس گراؤنڈ میں اس تعداد میں لوگوں کو جمع کرکے دکھائے، ہم مان لیں گے. یا صرف جاسوسوں اور دلالوں کو اکٹھا کرکے وطن اور قوم کی نمائندگی نہیں کی جا سکتی۔ ایسی ریاست کو ماں کہا جاتا ہے کہ جو اپنے بچوں کے سر پر گولیاں مار رہی ہو؟ جیلوں میں ڈال رہی ہو؟ بزرگوں کو بے عزت کیا جا رہا ہو؟ اپنے خلاف ایک لفظ برداشت نہیں، یہ کیسا پاکستان ہے؟ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کا چمن میں شہدائے وطن کی برسی کے موقع پر خطاب۔ #AsgharKhanAchakzai |#AwamiNationalParty |#ANPBalochistan
2
9
23
555
Awami National Party retweeted
یہ ٹرمپ کے دو کان، جو کہ ایک پنڈی میں بیٹھا ہے اور دوسرا قندھار میں،سوال ہے کہ تم نے اس عوام سے کس بنیاد پر ان کا حلال حقِ روزی چھینا؟ وطن کا درد اور تکلیف اتنی زیادہ ہے کہ کس حصے پر بات کریں، ہمارے وطن پر روزگار، تجارت بند کیا گیا، نام سمگلنگ کا دے دیا، نام تخریب کا دیا گیا، نام انتہا پسندی اور دہشت گردی کا دیا گیا۔ جیسے کہ ایمل ولی خان نے آپ سے کہا، لوگوں کے چولہے بند کرنے کے بعد آج ایک بار پھر کہا جا رہا ہے کہ قطر میں پشتونوں کے بارڈرز کھولنے پر بات ہو رہی ہے، ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ بند کیوں کیا تھا؟ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کا چمن میں شہدائے وطن کی برسی کے موقع پر خطاب۔ #AsgharKhanAchakzai |#AwamiNationalParty |#ANPBalochistan
7
25
1
108
5,189
Awami National Party retweeted
آج کل کے حالات میں، جب ہر طرف خوف و ہراس اور افراتفری کا ماحول ہے، جبر، ظلم اور بربریت کا دور دورہ ہے، ایف آئی آرز، فورتھ شیڈول اور تھری ایم پی او جیسے قوانین کے تحت سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور ہر حقیقت پر مبنی و صداقت کی بات کرنے پر جیل، قید و بند اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہزاروں کی تعداد میں آپ کی آمد پر آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میڈیا سے گزارش کرتے ہیں کہ اس عظیم الشان عوامی اجتماع کو دکھائے اور فیصلہ کرے کہ اس وطن کے حقیقی سیاسی وارث کون ہیں۔ یہ سرخ جھنڈا یا کہ وہ لوگ جو ظلم اور زبردستی کے بل بوتے پر اقتدار پر براجمان ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی کا چمن میں شہدائے وطن کی برسی کے موقع پر خطاب۔ #AsgharKhanAchakzai |#AwamiNationalParty |#ANPBalochistan
2
12
1
38
638