
Deputy Parliamentary Leader of @ANPMarkaz @SenatePakistan.Chairperson Senate Standing Committee NationalHeritage&Culture. Former Provincial Minister,Pakhtunkhwa
Islamabad, Pakistan
Joined July 2015
- Tweets4.8K
- Following59
- Followers14.6K
- Likes7.1K
Senator Hidayatullah Khan retweeted
مظلوم ھو یا معذور سب کا ھمدرد اور ساتھی ولی باغ کا ایمل ولی خان ھے
تمام مظلوموں کی دعاییں ایمل ولی خان کے ساتھ ھیں
@AimalWali
Senator Hidayatullah Khan retweeted
عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری برائے خارجہ امور سردار حسین بابک کا عوامی نیشنل پارٹی امریکہ کے اراکین سے ٹیلیفونک خطاب۔
🛑 عوامی نیشنل پارٹی امریکہ کے تمام اراکین کو کامیاب تقریب حلف برداری کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
🛑 اے این پی امریکہ کی کابینہ تمام ریاستوں میں پارٹی تنظیمیں جلد سے جلد مکمل کرے۔ باچا خان ٹرسٹ اور ذیلی اداروں کی رجسٹریشن اور قانونی معاملات کو حتمی شکل دیں۔
🛑 پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان کے کامیاب دورہ امریکہ اور اے این پی امریکہ کی کامیاب تقریب حلف برداری سے نہ صرف پاکستان میں بلکہ تمام بیرونی ممالک میں پارٹی تنظیمیں متحرک ہو گئی ہیں۔
🛑 مرکزی صدر ایمل ولی خان ہر چھ ماہ بعد ایک ملک کا دورہ کر کے پارٹی کے تنظیمی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
🛑 اے این پی امریکہ کے تمام اراکین اے این پی، باچا خان ٹرسٹ اور ذیلی اداروں کے ساتھ اپنا بھرپور تعاون جاری رکھتے ہوئے پارٹی کے فلاحی اور تعلیمی پراجیکٹس کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرے اور اس سلسلے میں کابینہ باقاعدہ لائحہ عمل تشکیل دے۔
🛑 وطن واپسی کے بعد بھی اے این پی امریکہ کی کابینہ کے ساتھ بھرپور رابطہ جاری رہے گا، کابینہ کو جو ٹاسک دیا گیا ہے، اسے جلد عملی جامہ پہنایا جائے۔
🛑 باچا خان ٹرسٹ کے پراجیکٹس کے حوالے سے امریکہ میں مقیم پختونوں کو آگاہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔
#ANP | #ANPUSA | #SardarHussainBabak
Senator Hidayatullah Khan retweeted
امریکہ: عوامی نیشنل پارٹی بوسٹن کا تنظیمی اجلاس اکبر حسین خان کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری برائے خارجہ امور سردار حسین بابک نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں پارٹی کی مزيد فعالیت اور سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کیلئے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔
#ANP | #ANPBoston | #ANPUSA
Senator Hidayatullah Khan retweeted
ایک وزیراعلی دو بار لوگوں کو اسلام آباد لے کر گئے، دونوں بار بھاگ آئے۔ دوسرا آیا تو خدمت کی بجائے وہ احتجاج میں مصروف ہوگیا حالانکہ حکومت کا کام خدمت ہوتا ہے احتجاج نہیں۔ ہم گورنرراج کی حمایت کبھی نہیں کریں گے لیکن ان لوگوں کی وجہ سے نتیجہ یہی نکلنا تھا
Senator Hidayatullah Khan retweeted
6: افغانستان کے ساتھ تجارت اور سرحدی معیشت
پختونخوا کی معاشی ترقی کے لیے علاقائی تجارت اور قانونی سرحدی آمدورفت اہم ہیں۔
طورخم، غلام خان اور دیگر تجارتی راستوں پر جدید کسٹمز سہولیات، شفاف قواعد، مؤثر ٹرانسپورٹ اور تجارتی انفراسٹرکچر کو فروغ دیا جائے۔
افغانستان کے ساتھ تجارت میں پیش آنے والی رکاوٹوں کے معاشی اثرات کا جائزہ لے کر تاجروں، ٹرانسپورٹرز، مزدوروں اور سرحدی آبادی کے لیے قابلِ عمل انتظامات کیے جائیں۔
7: تعلیم، صحت اور نوجوانوں کے لیے معاشی مواقع
پختونخوا کے ہر ضلع میں معیاری سرکاری تعلیم، فعال ہسپتال، بنیادی صحت کے مراکز اور فنی تربیت تک رسائی کو ترجیح دی جائے۔
نوجوانوں کے لیے صنعت، سیاحت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، چھوٹے کاروبار اور ہنرمندی کے منصوبے شروع کیے جائیں۔ خواتین اور دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کی تعلیم اور معاشی شرکت کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی جائیں۔
8: زراعت، پانی، توانائی اور موسمیاتی تحفظ
پختونخوا کے زرعی علاقوں میں آبپاشی، پانی کے مؤثر استعمال، زرعی منڈیوں، ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور کسانوں کی آمدنی بڑھانے پر توجہ دی جائے۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی، دریاؤں کے کناروں کا تحفظ، جنگلات کی حفاظت، پہاڑی علاقوں میں موسمیاتی خطرات سے نمٹنے اور مقامی سطح پر آفات سے بچاؤ کے نظام کو مضبوط کیا جائے۔
پن بجلی اور دیگر قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں میں مقامی آبادی کے معاشی و ماحولیاتی مفادات کا تحفظ ضروری ہے۔
9: پختون زبان، ثقافت اور شناخت کا احترام
پشتو اور پختونخوا کی دیگر علاقائی زبانوں، ادب، تاریخ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے تعلیمی اور ثقافتی اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔
تمام قومیتوں اور زبانوں کا احترام پاکستان کی وفاقی یکجہتی کو مضبوط کرتا ہے۔ قومی اتحاد کا مطلب شناختوں کا خاتمہ نہیں بلکہ آئینی برابری اور باہمی احترام ہے۔
10: بااختیار مقامی حکومتیں اور شفاف انتظامیہ
آئین کے آرٹیکل 140 اےکے مطابق مقامی حکومتوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات منتقل کیے جائیں۔
اضلاع اور تحصیلوں کو مقامی ترقی، بنیادی سہولیات اور عوامی خدمات کے لیے واضح بجٹ اور فیصلہ سازی کا اختیار دیا جائے۔ ہر ضلع کے ترقیاتی فنڈز، منصوبوں کی پیش رفت اور اخراجات کی معلومات عوام کے لیے دستیاب ہوں۔
11: نئے صوبوں کے بارے میں واضح آئینی اصول
نئے صوبوں کی تشکیل ایک سنجیدہ آئینی، انتظامی اور مالی فیصلہ ہے۔ اسے عوامی مسائل کے فوری حل کے طور پر پیش کرنے کے بجائے اس کے حقیقی اثرات کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
کسی بھی تجویز کے لیے متعلقہ عوام کی مؤثر مشاورت، آئینی طریقۂ کار، مالی و انتظامی جائزہ اور موجودہ صوبوں کے حقوق کی ضمانت لازم ہونی چاہیے۔
صوبوں کی تعداد بڑھانے سے پہلے موجودہ صوبوں کے آئینی اختیارات، مالی حقوق اور عوامی خدمات کو مؤثر بنانا ضروری ہے۔
12: قومی بجٹ، دفاعی اخراجات اور عوامی ترجیحات
قومی سلامتی اور عوامی فلاح ایک دوسرے سے الگ نہیں۔ دفاع سمیت تمام بڑے سرکاری اخراجات میں مناسب پارلیمانی نگرانی، مالی نظم و ضبط اور جوابدہی ضروری ہے۔
تعلیم، صحت، روزگار، ترقیاتی ضروریات اور صوبوں کے آئینی مالی حقوق کو بجٹ سازی میں واضح اہمیت دی جائے۔
#ANP | #AimalWaliKhan
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پاکستان میں جو دکھایا جاتا ہے، وہ حقیقت میں ہوتا نہیں اور جو کچھ ہوتا ہے، وہ دکھایا نہیں جاتا۔ موجودہ حالات میں ایسا نہیں لگتا کہ عمران خان کے لیے کوئی آسانیاں پیدا ہوں گی۔ 28ویں آئینی ترمیم کی حمایت تو درکنار، پی ٹی آئی قوم کے بجائے ایک فرد کے لیے سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔
28ویں آئینی ترمیم اور صوبوں کے حوالے سے ابھی تک ہمارے سامنے کوئی تفصیلات نہیں آئی ہیں۔ اگر ایسی کوئی ترمیم سامنے آتی بھی ہے تو پختونخوا اور سندھ کے لیے اسے قبول کرنا انتہائی مشکل ہوگا۔ ہم نئے صوبوں کے مخالف نہیں، لیکن یہ عوام کی خواہش نہیں کسی اور کی خواہش ہے۔
سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پاکستان میں دو نمبر دوائیاں بنانا اور بیچنا عام ہے۔ اس دفعہ جو فلو ویکسین لگے ہیں، وہ بھی سارے جعلی تھے۔ ہر جگہ کی طرح یہاں بھی ڈرگ مافیا بیٹھے ہوئے ہیں، جعلی دوائیاں بناتے ہیں اور مارکیٹ میں بیچتے ہیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی
#ANP | #AimalWaliKhan
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پشاور: دیر کالونی میں سکول کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ، صوبائی صدر میاں افتخار حسین کی جائے حادثہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو:
سکول کی چھت گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ہمارا مستقبل کہلانے والے بچے شہید ہوگئے ہیں، میاں افتخار حسین
استانیوں سمیت 20 سے زائد بچے شہید ہوگئے ہیں، جو متاثرہ خاندانوں کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
یہ بچے علم حاصل کرنے کی امید لے کر یہاں آئے تھے، لیکن بدقسمتی سے اپنی جانیں گنوا بیٹھے۔
اس سے زیادہ افسوسناک بات کیا ہوسکتی ہے کہ ایک قوم کا مستقبل ملبے تلے دب جائے۔
بنیادی طور پر اس حادثے کے ذمہ دار سکول تعمیر کرنے اور اس کی اجازت دینے والے ہیں۔
سکول کی عمارت کا صرف ایک کونا مکمل طور پر گر جانا ناقص مٹیریل کے استعمال کی نشاندہی کرتا ہے۔
جن لوگوں نے اس کی اجازت دی اور جنہوں نے اجازت حاصل کی، انہیں اس حادثے کے حوالے سے جواب دہ ہونا چاہیے۔
سب سے بڑی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ جب اس حوالے سے قوانین اور اصول موجود ہیں تو ان پر عمل درآمد کے بغیر سکول کیسے تعمیر کیا گیا؟
حکومت، اجازت دینے والے ادارے اور اس سکول سے کمانے والے سب جواب دہ ہیں۔
تمام ذمہ داروں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے، شفاف تحقیقات کی جائیں اور غفلت کے مرتکب افراد کو سزا دی جائے۔
خیبر پختونخوا میں تعلیم کو نیلام کرکے کاروبار بنا دیا گیا ہے۔
تعلیمی ادارے کاروبار نہیں بلکہ قوم کا مستقبل سنوارنے کی جگہ ہیں۔
قوم کے مستقبل سے کھیل کر پیسے کمانے کے رجحان کی حوصلہ شکنی اور اس کی روک تھام ضروری ہے۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے باعث تعلیم کا شعبہ پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے۔
نجی شعبے میں سکول ایسے مقامات پر قائم کیے جائیں جہاں ہمارے بچے محفوظ ہوں۔
اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔
#ANP | #MianIftikharHussain | #Peshawar
Senator Hidayatullah Khan retweeted
اے این پی امریکہ کی تقریب حلف برداری 24 اکتوبر کو منعقد ہوگی، مرکزی صدر ایمل ولی خان خصوصی شرکت کرینگے
عوامی نیشنل پارٹی امریکہ کے کابینہ کا اجلاس نیو جرسی میں صدر ڈاکٹر بشیر محمد کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں افضل خان، شاہد اقبال یوسفزئی، فیصل خان، اسد خان اور شہریارسمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں حلف برداری تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا اور تقریب کے احسن انعقاد کیلئے مختلف کمیٹیاں بھی بھی تشکیل دے دی گئيں۔
مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان 22 اکتوبر کو امریکہ کا مختصر دورہ کرینگے۔ مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان 24 اکتوبر کو اے این پی امریکہ کی تقریب حلف برداری میں خصوصی شرکت کرینگے اور نیویارک میں کارکنان سے خصوصی خطاب کرینگے۔ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک اور خدائی خدمتگار آرگنائزیشن کے سالار اعظم انجینئر اعجاز یوسفزئی بھی شرکت کریں گے۔ سیکرٹری خارجہ امور سردار حسین بابک مختلف ریاستوں کا تنظیمی دورہ اور ذمہ داران و کارکنان سے ملاقاتیں کرینگے۔
ڈاکٹر بشیر محمد
صدر عوامی نیشنل پارٹی امریکہ
#ANP | #ANPUSA
Senator Hidayatullah Khan retweeted
نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کنڈرو، رسالپور میں شمولیتی تقریب، صوبائی صدر میاں افتخار حسین کا خطاب
#ANP | #ANPNowshera
Senator Hidayatullah Khan retweeted
نوشہرہ: عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کنڈرو، رسالپور میں شمولیتی تقریب، ضلعی صدر زاہد خان کا خطاب
#ANP | #ANPNowshera
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پختونخوا کے وزيراعلی پر گھومنے اور چکر لگانے کا بھوت چڑھا ہوا ہے۔ ان کو ووٹ عوام نے نہیں دیا، یہ جنرل فیض کی باقیات ہیں۔ جب سے پی ٹی آئی کو حکمرانی پر مسلط کیا گیا ہے، پختونخوا کے عوام نے اچھا دن نہیں دیکھا ہے۔ اپنے لیڈر کی رہائی کیلئے جدوجہد ان کا حق ہے مگر یہ لوگ ڈر کے مارے اٹک کے اس پار نہیں جارہے۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پختونخوا میں کرپشن انتہا پر ہے، این ایف سی ایوارڈ نہیں مل رہا، اٹھارہویں آئینی ترمیم پر عمل نہیں ہورہا۔ تعلیمی ادارے اور ہسپتال تباہ ہورہے ہیں۔ ان حکمرانوں کو حساب دینا ہوگا۔ نہ پچھلا وزيراعلی عمران کو رہائی دلا سکا اور نہ موجودہ، اب دونوں آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ہم نے تمام تر مشکلات کے باوجود دہشتگردی کا جرات کے ساتھ مقابلہ کیا۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
Senator Hidayatullah Khan retweeted
کہتے ہیں کہ (اے این پی) دہشتگردی کے خلاف ہے، اس لئے مرتے ہیں، تو کیا آپ دہشتگردی کے خلاف نہیں؟ عمران اور جنرل فیض نے ملکر پختونخوا میں 40 ہزار دہشتگردوں کو دوبارہ آباد کرایا۔ سو سے زائد دہشتگردوں کو صدارتی آرڈر پر رہائی دلائی۔ آج وہی لوگ ہمیں پھر سے مار رہے ہیں، ہم جنگ اور دہشت کے نہیں امن کے حامی ہیں۔ حالات جیسے بھی ہوں قوم کی خاطر مقابلہ کرینگے۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پختونخوا کے عوام کو ان کا حق چاہیئے۔ حکومت سے جب کارکردگی، گورننس اور صوبے کے دیگر مسائل کا پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں کہ ہمیں عمران کی رہائی کیلئے ووٹ ملا ہے۔ صوبے میں مسلسل تیسری دفعہ ان کی حکومت آنے سے صوبہ ترقی کرنے کی بجائے مزید پچاس سال پیچھے چلا گیا ہے۔
ارباب عثمان خان
رکن صوبائی اسمبلی، اے این پی خیبر پختونخوا
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پنجاب کی وزیراعلی کا کہنا ہے کہ اس کو ہندوستان سے نہیں بلکہ پڑوسی صوبوں سے خطرہ ہے۔ آپکے چچا جب وزیراعلی تھے تب وہ بھی دہشتگردوں سے کہتے تھے کہ پختونخوا میں جو کرنا ہے کرے مگر پنجاب نہ آئیں۔ مریم بی بی، اپنے چچا اور والد سے ذرا تاریخ کا پوچھ لیں۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پختونخوا میں اگر دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہے، اپنے بچوں کا مستقبل سنوارنا ہے، اپنے معدنی وسائل محفوظ کرکے ان پر اپنا اختیار حاصل کرنا ہے تو عوامی نیشنل پارٹی کا ساتھ دینا ہوگا۔ ہم نے پانچ سال حکومت کی ہے، اپنی جانیں نچھاور کیں مگر قوم کی حفاظت کی۔ کبھی پیچھے نہیں ہٹے۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
Senator Hidayatullah Khan retweeted
پشاور اور دیگر علاقوں میں دیواروں پر نام اور نعرے لکھے جارہے ہیں، لکھنے والے نامعلوم ہیں۔ مقصد خوف اور ہراس پیدا کرنا ہے مگر اس طرح کی حرکتوں سے یہ لوگ ہمیں نہیں ڈرا سکتے۔ صوبے کو جو مسائل درپیش ہیں کیا صوبائی حکومت اس کے خلاف کبھی نکلی ہے؟ عمران پنجاب میں قید ہے، یہ لوگ وہاں کیوں احتجاج نہیں کرتے؟ یہ لوگ دہشتگردوں کے سہولتکار ہیں۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
Senator Hidayatullah Khan retweeted
یہاں الیکشن دھاندلی زدہ ہوتے ہیں، الیکشن ایک بندہ جیت لیتا ہے جبکہ بکسے سے کسی اور کا نام نکل آتا ہے۔ تین دفعہ مجھے جیتا ہوا الیکشن ہرایا گیا۔
میاں افتخار حسین
صدر عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا
#ANP | #MianIftikharHussain | #ANPPakhtunkhwa
Senator Hidayatullah Khan retweeted
صوبے میں بدامنی، کرپشن اسکینڈلز اور انتظامی بحران کے بعد اب جنگلات کی بے دریغ کٹائی اور قیمتی لکڑی کی مبینہ اسمگلنگ کے انکشافات حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
وزیراعلیٰ اور وزیروں مشیروں کی فوج ظفر موج اقتدار کے کھیل اور سیاسی تماشوں میں مصروف ہے، جبکہ صوبے کے قدرتی وسائل بے رحمی سے لوٹے جا رہے ہیں۔
ضلع چترال کی تحصیل دروش کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر جنگلات کی مبینہ کٹائی اور قیمتی لکڑی کی غیر قانونی نقل و حمل کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق، ٹمبر مافیا گوڈیبار کے راستے نئے روٹس استعمال کرتے ہوئے قیمتی لکڑی کی مبینہ اسمگلنگ میں مصروف ہے۔
سوال یہ ہے کہ اگر یہ سب کچھ حکومتی نگرانی میں ہو رہا ہے تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی جا رہی؟
محکمہ جنگلات کے افسران، بالخصوص بلاک آفیسرز کی مبینہ سرپرستی سے متعلق شکایات انتہائی سنجیدہ ہیں۔ اگر ان شکایات میں صداقت ہے تو قانون کی عمل داری کے لیے بھی ایک بڑا چیلنج ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر نے جنگلات کی کٹائی کے معاملے کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے۔
حکومت محض خاموش تماشائی بننے کے بجائے شفاف تحقیقات اور ذمہ داروں کے تعین کو یقینی بنائے۔
مقامی لوگوں کے مطابق چترال اور اپر دیر کے جنگلات میں اربوں روپے مالیت کی قیمتی لکڑی موجود ہے، جسے سردیوں کی پہلی برفباری سے قبل درّوں کے راستے باہر منتقل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
جنگلات صوبے کا قدرتی سرمایہ، ماحول کا تحفظ اور آنے والی نسلوں کی امانت ہیں۔ اس سرمائے کو ٹمبر مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑنا صوبے کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہوگا۔
صوبائی حکومت فوری طور پر چترال اور اپر دیر میں جنگلات کی کٹائی اور قیمتی لکڑی کی مبینہ اسمگلنگ کا نوٹس لے، اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائے اور اگر سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت ثابت ہو تو ان کے خلاف بھی بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔
صوبے کے وسائل عوام کی امانت ہیں، کسی مافیا کی جاگیر نہیں۔
#ANP | #ANPPakhtunKhwa | #MianIftikharHussain


























