Pinned Tweet
جوانی، دن و رات، بھاگ دوڑ، محبت، جنون، جذبہ ،کھٹن رستے اور ایک مسلسل جدوجہد۔
پارٹی سیاست، ووٹنگ مہم، سوشل میڈیا، طلبہ سیاست، آئی ایس ایف، گراؤنڈ سیاست، اپنے لیڈر کا پیغام عوام تک پہنچانے کی کوشش، جلسے، جلوس، دھرنے، پختونخوا، کشمیر، راولپنڈی، پنجاب، اسلام آباد اور ڈی چوک۔
بارش ہو یا طوفان، سختیاں ہوں یا مشکلات، چھاپے ہوں یا ایف آئی آرز، مخالفت ہو یا مفاہمت ، نرمی ہو یا سختی، مقدمات ہوں یا اغواء یا گرفتاریاں مزاحمت ، مزاحمت مزاحمت الحمدللہ آج بھی اللہ کے فضل سے اپنے لیڈر عمران خان صاحب کے ساتھ بغیر کسی لالچ اور ذاتی مفاد کے کھڑا ہوں۔
Amir Khan Chamkani ISF retweeted
خیبر پختونخوا طلباء سیاست کے مین سٹریم دو اداروں زرعی یونیورسٹی اور اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے ان طلباء رہنماوں کو اغوا ہوئے قریب مہینہ گزر چکا ہے لیکن آج تک ان کو کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا ۔
اگر ہمارے ساتھیوں کے حوالے سے کوئی الزام ہے تو ان پر پرچہ دیا جائے اور عدالتوں میں پیش کیا جائے ورنہ جلد از جلد ان طلباء رہنماوں کو رہا کرو ۔
یہ سارے ایم ایس کے سٹوڈنٹس ہے ۔ان کے امتحانات ہونگے کلاسز ہونگے اور اس سب سے بڑھ کر ان کے ماں باپ کا اپنی ٹارچر ہے
اسلئے جلد از جلد ان طلباء رہنماوں کو رہا کیا جائے
مراد خان
Amir Khan Chamkani ISF retweeted
عامر چمکنی
بہت عمدہ اور بااثر تحریر! اپنوں سے دوری، امتحانات کا دباؤ اور کورٹ کچہریوں کے چکر... یہ سب محض آزمائشیں نہیں بلکہ ایک روشن مستقبل کا پیش خیمہ ہیں۔ جو لمحات آج مشکل لگ رہے ہیں، کل وہی آپ کی کامیابی اور کردار کی پہچان بنیں گے۔ آپ کی ثابت قدمی کو سلام 🫡🫡🫡
ہاسٹل کی یہ درمیانی شامیں، نہ زیادہ سرد، نہ زیادہ گرم۔
اپنوں سے دوری، دوستوں کی محفلیں، دل میں گھر کی یادیں، امتحانات کے نتائج کا انتظار، اور دوسری طرف کوٹ کچہریوں کے مسلسل چکر۔
مشکل وقت کبھی ہمیشہ نہیں ٹھہرتا، گزر ہی جاتا ہے۔
زندگی کے کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جنہیں جیتے ہوئے احساس نہیں ہوتا کہ کل یہی لمحے کتنے یاد آئیں گے، چاہے وہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔
عامر چمکنی
Amir Khan Chamkani ISF retweeted
گھر سے دوری، تعلیمی مشکلات اور گرفتاری کے خطرات بھی عامر چمکنی کے نظریے اور عمران خان سے وابستگی کو کمزور نہیں کر سکے۔ عامر چمکنی اکیلے نہیں ہیں، پوری آئی ایس ایف ان کے ساتھ ہے!
Stay strong @Amir_Chamkani
آج خیبرپختونخوا پولیس کی جانب سے ای چالان سسٹم کا آغاز۔
یہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے دور میں سابق معاونِ خصوصی برائے آئی ٹی ڈاکٹر شفقت ایاز صاحب @ShafqatAyaz_PTI کا ایک بہترین آئیڈیا تھا، جس پر اب عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔
ابتدا میں شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آئی تھیں کہ پولیس کاغذات یا ڈرائیونگ لائسنس اپنے پاس رکھ لیتی ہے، جس سے خصوصاً ایمرجنسی میں لوگوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے۔
تاہم ڈاکٹر شفقت ایاز صاحب نے وضاحت کی تھی کہ نئے نظام میں کسی کے کاغذات یا لائسنس نہیں رکھے جائیں گے، بلکہ شہری صرف اپنا جرمانہ آن لائن ادا کریں گے۔ یہ عوام کی سہولت کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
ہاسٹل کی یہ درمیانی شامیں، نہ زیادہ سرد، نہ زیادہ گرم۔
اپنوں سے دوری، دوستوں کی محفلیں، دل میں گھر کی یادیں، امتحانات کے نتائج کا انتظار، اور دوسری طرف کوٹ کچہریوں کے مسلسل چکر۔
مشکل وقت کبھی ہمیشہ نہیں ٹھہرتا، گزر ہی جاتا ہے۔
زندگی کے کچھ لمحے ایسے ہوتے ہیں جنہیں جیتے ہوئے احساس نہیں ہوتا کہ کل یہی لمحے کتنے یاد آئیں گے، چاہے وہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔
عامر چمکنی
وزیر اعلی پر کوئی بات نہیں ہوگی سہیل آفریدی ہمارے وزیر اعلی ہیں اور جب تک عمران خان چاہیں گے وہ بیٹھے رہیں گے ہم نے اپنی حکومت حاصل کرنی ہے تاکہ وزیراعلی ہائوس میں پی ٹی آئی کا نمائندہ بیٹھا ہو.
" سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب "
19 days without any update. Where is the Chief Minister of Khyber Pakhtunkhwa, Sohail Afridi ?
#SohailAfridi
#ReleaseCMSohailAfridi
Amir Khan Chamkani ISF retweeted
Stay strong @AmirChamkani Champion!
Amir Khan Chamkani ISF retweeted
Stay strong @Amir_Chamkani
چلو جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان کا جنون اور اپنے سیکرٹریٹ کو بچانے کی کوشش ایک طرف۔
دوسری طرف جمعیت علمائے اسلام والوں کا بیانیہ یہ ہے کہ آپ نے نہ نوٹس بھیجا، نہ یہ ثابت کیا کہ مفتی محمود مرکز تجاوزات میں آتا ہے، تو پھر آپ کی بدمعاشی ہم 👟 جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
لیکن ایک بات میرے ذہن میں آ رہی تھی کہ جب عام لوگوں کے پلازے اور دکانیں گرائی جا رہی تھیں تو وہ بھی یہی کہہ رہے تھے کہ ہمیں نوٹس نہیں دیا گیا اور نہ ہی یہ جگہیں تجاوزات میں آتی ہیں، لیکن تب ان کی بات سننے والا کوئی نہیں تھا۔
آج جب جمعیت علمائے اسلام کے ساتھ یہی ہو رہا ہے تو وہ بھی یہی کہہ رہے ہیں کہ نہ نوٹس دیا، نہ بتایا۔ بھائی، عام لوگ بھی تو یہی کہہ رہے تھے، ان کے لیے کسی نے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ ان کے پلازے گرائے گئے، ان کی دکانیں گرائی گئیں، تب کسی کو ان کا درد محسوس نہیں ہوا۔
خیر، ہمارے ہاں شاید قانون بھی بندے کی حیثیت دیکھ کر لاگو ہوتا ہے۔ یہاں قانون کی بھی مختلف اقسام ہے ۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی @fkkundi سے ایک چھوٹی سی گزارش ہے۔
ایک بچہ بون میرو کی بیماری میں مبتلا ہے اور اسے علاج کے لیے مالی مدد کی ضرورت ہے۔ اس بچے کے والد صاحب تقریباً دو ماہ پہلے آپ سے ملے بھی تھے۔ آج میری اُن سے بات ہوئی تو اُنہوں نے بتایا کہ اُس وقت اُنہوں نے صرف ساڑھے 6 لاکھ روپے مانگے تھے تاکہ بچے کے لیے ضروری انجکشن خرید سکیں، لیکن افسوس کہ وہ رقم بھی نہیں مل سکی۔
پورے علاج پر تقریباً ایک کروڑ روپے خرچ ہو سکتے ہیں، جس میں صرف آپریشن کے اخراجات تقریباً 70 لاکھ روپے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی صاحب! ہمیں آج بھی اپنا وہ عوامی وزیر اعلیٰ یاد ہے جو کسی بچے یا مریض کی بیماری کا سنتا تھا تو خود ہسپتال پہنچ جاتا تھا اور اُس کے علاج کے لیے کوشش کرتا تھا۔ آج ایک بچہ علاج کے انتظار میں ہے اور اُس کے والدین پریشان ہیں۔
میں نے یہ بھی سنا ہے کہ صحت کارڈ کے ذریعے بون میرو کا علاج ممکن بنانے کے حوالے سے کچھ سہولت موجود ہے۔ اگر صحت کارڈ کے ذریعے اس بچے کا علاج ممکن ہے تو خدارا اس معاملے کو دیکھیں اور بچے کے والدین کی مدد کریں۔
صاحب! ایک کروڑ یا دو کروڑ روپے آپ لوگوں کے لیے شاید کوئی بڑی رقم نہ ہو، لیکن ایک غریب خاندان کے لیے یہ بہت بڑی رقم ہے۔ آپ کے لیے یہ چند کروڑ روپے ہوں گے، لیکن اس بچے کے لیے پوری زندگی کا سوال ہے۔
اگر میری یہ گزارش گورنر یا اُن کی ٹیم تک پہنچ جائے تو مہربانی کرکے مجھ سے رابطہ کریں، تاکہ میں آپ کی ملاقات اس بچے کے والد سے کروا سکوں۔ میری کوشش صرف اتنی ہے کہ بچے کا علاج جاری رہے اور اُس کی زندگی بچ جائے۔
انسانیت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ عوامی پیسہ عوام پر لگائیں، کسی بچے کی زندگی بچانے میں مدد کریں۔ اللہ آپ کو اس کا اجر دے گا۔
نایاب ویڈیو ❤️😂
حامد میر صاحب @HamidMirPAK کے انٹرویو میں عمران خان صاحب کا وہ تاریخی جملہ، کہ نواز شریف نے پولیس کو ٹھیک کرنے کے بجائے پولیس کی وردی پہن لی۔پھر خان صاحب کی مسلسل مسکراہٹ! حامد میر بھی اپنی ہنسی نہ روک پائے آپ بھی مسکرائے بغیر نہیں رہ سکیں گے 😂
اللہ ہمارے خان صاحب کو سلامت رکھے۔
گورنر راج کیوں لگایا ؟
اب اپنی ہی کمیٹی کا وائس چیئرمین مذاکرات پر زور دے رہا ہے، اور اس کی 6 مختلف طرح کی وضاحتیں آئی ہیں!
جب مقصد واضح نہ ہو، بیانیہ متضاد ہو اور فیصلوں میں یکسوئی نہ ہو، تو کیا ایسے نظام چلائے جاتے ہیں؟
سابق وزیر تیمور جھگڑا
Amir Khan Chamkani ISF retweeted
قوم کو پتہ ہونا چاہیئے کہ آپ کا وزیراعلی سہیل آفریدی، سپیکر بابر سلیم اور صوبائی صدر جنید اکبر خان آج بھی وہی موقف پر ڈٹ کر کھڑے ہیں جو اغواء ہونے سے پہلے کھڑے تھے، اور انشاءاللہ کبھی اپنی قوم کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے!!!
یقین سے کہتا ہوں عمران خان نے ان کو ٹائیگرز کا لقب دینا ہے اور اپنے ان ٹائیگرز پر فخر کرتا ہوگا!!!
مریم نواز شریف @MaryamNSharif اور فواد چوہدری @fawadchaudhry جیسے لوگوں کو خیبرپختونخوا کے ان لوگوں سے شدید خطرہ ہے ۔
Amir Khan Chamkani ISF retweeted
جمہوری ملک کے 4 کروڈ آبادی والے تیسرے بڑے صوبے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی سہیل آفریدی بشمول اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سیلم سواتی اور صوبائی وزراء ،ایم این ایز ،سینکڑوں ورکرز گزشتہ کئی دنوں سے اغواء ہیں۔
صرف اس وجہ سے کہ وہ اپنے صوبے کی عوام کے مفادات پر سمجھوتا نہی کر رہے ۔
یہ غیر جمہوری گورنر راج دھشتگردی کے خاتمے کے لیے لگایا گیا تھا، دھشتگردی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے، فورسز کے جوان اور سویلینز شہید ہو رہے ہیں لیکن ابھی تک دھشتگردی کے متعلق کوئی واضح پالیسی سامنے نہی آئی۔ اس گورنر راج میں ٹک ٹاک کا سخت مقابلہ چل رہا ہے کہ وہ کس طرح تحریک انصاف کے منصوبوں پر جاکر اُنھیں اپنے نام کروا سکیں، ہمارے منصوبوں کی تختیاں اکھاڑ کر کس طرح کریڈٹ لے سکیں اور ان منصوبوں کو خود سے منصوب کر سکیں ۔
Imran Khan is missing.
Bushra Bibi is missing.
Khan's sisters are missing.
Sohail Afridi is missing.
Imaan mazari is missing.
Mahrang Baloch is missing.
Law, Justice, & Freedom of speech are missing.
Water, gas & electricity are missing.
And lastly Humanity is missing.
& above all democracy is missing in Pakistan.💔




















