Pinned Tweet
کل سےمیں اس ایک بات پرغورکررہی ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی پلاننگ دیکھیں اورسوچیں 92 سے2026 تک کتنےورلڈ کپ کرکٹ آۓاور سیمی فائنل ،فائنل تک بھی پہنچےہر مرتبہ دعائیں بھی کیں کروڑوں لوگوں نےلیکن اللہ تعالیٰ نےپوری دنیامیں پاکستان 🇵🇰 کےواحد ورلڈ کپ کےفاتح کوبرقرار رکھاتاکہ خان کی عزت کم نہ
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
وزیراعلیٰ مریم نواز کی سالگرہ پر سرکاری کالجز میں پینٹنگ کا مقابلہ۔۔ تعلیم یا تشہیر؟؟ طلبا سے وزیراعلیٰ کی تصویر بنوائی جانے لگی
جانئیے بیورو چیف لاہور زیشان بخش کی زبانی !!!
مکمل پروگرام دیکھنے کیلئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں
youtube.com/watch?v=gdqsPgs9…
#NadeemMalikLive
#SamaaTV
#Pakistan
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
آپ نے تیرہ کروڑ دے کر چھ ارب روپے کی زمین لیہ میں خریدی۔۔۔اس میں کیا حقیقت ہے؟ صحافی کا سوال
عمران خان کے بہنوئی احد خان کا جواب سن کر پڑھ کر لکھ لکھ لعنت بھیج کر شیر کریں
یہ زمین ہم نے تب خریدہ تھی جب پنجاب میں حمزہ شہباز کی حکومت تھی
یہ مئی اور جون 2022 میں خریدی گئی،خان صاحب کی حکومت ختم ہوگئی تھی
انہوں نے ایف آئی آر 30 فروری کاٹی،فروری میں تیس دن ہوتے ہیں
پھر الزام لگایا گیاکہ سرکاری زمین ہے وہ سرکاری زمین بھی نہیں نکلی
انہوں نے انتقال اکتوبر 2021 کا بیک ڈیٹ میں کیا جو بدنیتی ہے
ہمارا ای شٹام مئی اور جون کا ہے
کیس خان صاحب کو پھنسانے کےلئے بدنیتی پر کیا گیا
کیس کی سماعت کے دوران جج نے کہاکہ انتقال پہلے کروالیا جائے اور ادائیگی چھ ماہ بعد کی جائے یہ ممکن ہے
جس نے بیچی ہے اس نے بھی بیان دیا اور خریدنے والے نے بھی
صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
بریکنگ نیوز 🚨شہباز گل سچا نکلا، مولانا فضل الرحمٰن کی ڈبل گیم پکڑی گئی محسن نقوی نے ایکسپوز کردیا 🔥🔥
مولانا ہمیں کہتے تھے گورنر راج لگاؤ، ان سے ہماری جان چھڑاو نقوی۔ یہ لوگ بہت زیادہ خطرناک ہیں۔ پی ٹی آئی والوں کو ٹھکانے لگاؤ۔ میں سارے ثبوت دینے کیلئے تیار ہوں۔ مولانا مزاکرات کا ڈھونگ رچا رہے تھے۔
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
حکومت کا موقف ہے کہ مولانا فضل الرحمن گورنر راج میں حصہ مانگ رہا تھا جب حصہ نہیں ملا تو مولانا خلاف ہو گیا
ہم اس لڑائی میں نیوٹرل ہیں، کیونکہ یہ لڑائی ذاتی مفادات کیلئے ہے ، بہرحال اتنا ضرور کہوں گا کہ محسن نقوی وغیرہ وغیرہ میں جرت نہیں ہے کہ وہ مفتی محمود مرکز کو مسمار کر سکیں!!
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
ایک دکاندار عبدالرحمٰن نے ابھی اپنی دکان کھولی ہی تھی کہ ایک خاتون آئی اور بولی :
“بھائی صاحب، یہ لیجیے آپ کے دس روپے۔”
عبدالرحمٰن نے حیرت سے عورت کی طرف دیکھا، جیسے پوچھ رہا ہو،
“میں نے تمہیں دس روپے کب دیے تھے؟”
عورت بولی:
“کل شام میں نے آپ سے کچھ سامان خریدا تھا۔ میں نے آپ کو سو روپے دیے،
سامان ستر روپے کا تھا، آپ نے چالیس روپے واپس دیے،
جبکہ دینے تیس روپے تھے۔”
عبدالرحمٰن نے وہ دس روپے پیشانی سے لگائے،
پیسے کے ڈبے میں رکھے اور بولا:
“بہن، ایک بات بتاؤ، سامان لیتے وقت تم نے ہر پانچ روپے پر مجھ سے خوب بھاؤ تاؤ کیا،
اور اب محض دس روپے واپس کرنے کے لیے اتنی دور چلی آئیں؟”
عورت نے کہا:
“بھاؤ تاؤ میرا حق ھے، مگر جب ایک قیمت طے ہو جائے،
تو کم دینا گناہ ھے۔”
عبدالرحمٰن نے کہا:
“مگر تم نے کم نہیں دیا، پورے پیسے دیے۔
یہ دس روپے میری غلطی سے تمہارے پاس گئے،
اگر تم رکھ لیتیں تو مجھے کوئی فرق نہ پڑتا۔”
عورت نے جواب دیا:
“شاید آپ کو فرق نہ پڑتا،
لیکن میرے ضمیر پر بوجھ رہتا۔
میں جانتی کہ میں نے کسی کا حق جان بوجھ کر رکھا ہے۔
اسی لیے میں کل رات ہی واپس کرنے آئی تھی،
مگر آپ کی دکان بند تھی۔”
عبدالرحمٰن نے حیران ہو کر پوچھا:
“تم کہاں رہتی ہو؟”
عورت بولی:
“گلشن کالونی سیکٹر8میں۔”
عبدالرحمٰن کے منہ سے حیرت سے نکلا:
“سات کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے صرف دس روپے واپس کرنے آئی ہو؟
اور یہ تمہارا دوسرا چکر ہے؟”
عورت نے سکون سے کہا:
“جی ہاں، دوسری بار آئی ہوں۔
*اگر سکونِ دل چاہیے تو ایسے ہی کام کرنے پڑتے ہیں۔*
میرے شوہر اب دنیا میں نہیں،
مگر وہ ہمیشہ کہا کرتے تھے:
‘کبھی کسی کا ایک پیسہ بھی ناحق مت رکھنا۔’
کیونکہ انسان تو خاموش رہ سکتا ہے،
مگر اللہ پاک کسی بھی وقت حساب لے سکتا ہے۔
اور اس حساب کی سزا میرے ساتھ میرے بچوں پر بھی آسکتی ھے۔”
یہ کہہ کر عورت چلی گئی۔
عبدالرحمٰن نے فوراً کیش باکس سے 300 روپے نکالے،
اپنے ملازم سے کہا:
“دکان کا خیال رکھنا، میں ابھی آتا ہوں۔”
وہ قریب ھی ایک اور دکاندار فراز کے پاس گیا اور بولا:
“یہ لو تمہارے 300 روپے،
کل جب تم سامان لینے آئے تھے،
میں نے تم سے زیادہ پیسے لے لیے تھے۔”
فراز ہنس کر بولا:
“اگر زیادہ لے لیے تھے تو واپس کر دیتے جب میں دوبارہ آتا۔
اتنی صبح صبح آنے کی کیا ضرورت تھی؟”
عبدالرحمٰن نے کہا:
“اگر میں تمہارے آنے سے پہلے مر گیا تو؟
تمہیں تو پتہ بھی نہ چلتا کہ تمہارے پیسے میرے پاس ہیں۔
اسی لیے لوٹا دیے۔
کبھی نہیں پتا کہ اللہ پاک کب حساب لے لے،
اور سزا میرے بچوں کو نہ بھگتنی پڑے۔”
یہ سن کر فراز خاموش ہوگیا۔
اس کے دل میں ایک زخم جاگا
دس سال پہلے اس نے ایک دوست کاشف سے تین لاکھ روپے قرض لیے تھے۔
اگلے دن ہی کاشف کا انتقال ہو گیا۔
کاشف کے گھر والوں کو اس قرض کا علم نہ تھا،
تو کسی نے تقاضا نہیں کیا۔
لالچ میں آکر فراز نے کبھی خود بھی واپس نہیں کیا۔
آج کاشف کا گھرانہ غربت میں زندگی گزار رہا تھا،
بیوہ عورت گھروں میں نوکریاں کر کے بچوں کو پال رہی تھی،
اور فراز ان کا حق دبائے بیٹھا تھا۔
عبدالرحمٰن کے الفاظ “اللہ پاک کسی بھی وقت حساب لے سکتا ھے”
فراز کے دل و دماغ میں گونجنے لگے۔
دو تین دن کی بےچینی کے بعد
فراز کا ضمیر جاگ اٹھا۔
اس نے بینک سے تین لاکھ روپے نکالے
اور اپنے دوست کے گھر گیا۔
کاشف کی بیوہ اپنے بچوں کے ساتھ بیٹھی تھی۔
فراز نے اس کے قدموں میں گر کر معافی مانگی۔
تین لاکھ روپے اس کے لیے بہت بڑی رقم تھی
اس کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے،
اور اس نے فراز کو دعائیں دیں۔
یہ وھی عورت تھی
جو دس روپے واپس کرنے دو بار دکاندار کے پاس گئی تھی۔
جو لوگ دیانتداری اور محنت سے جیتے ہیں،
اللہ پاک ان کا امتحان ضرور لیتا ھے،
مگر کبھی چھوڑتا نہیں۔
ایک دن ان کی دعا ضرور سنی جاتی ھے۔
اللہ پاک پر یقین رکھو۔
“ایمانداری ایمان کا حصہ ھے، اور ناحق مال انسان کے رزق سے برکت چھین لیتا ھے”
منقول
نوٹ: شئیر کر دیں، ہو سکتا جس نے آپ کے پیسے دینے وہ یہی پڑھ کر دے دے۔ چاہیں تو کسی کو اس پر مینشن بھی کر سکتے ہیں۔
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
چین کی زرعی پیداوار بھارت سے تین گنا زیادہ ہے. چینی کسان فی ایکڑ ہمارے پڑوس سے کئی گنا زیادہ پیداوار حاصل کرتا ہے. لیکن اس کے باوجود چین زرعی اجناس امپورٹ کرتا ہے جبکہ بھارت ایکسپورٹ کرتا ہے.
کیا یہ آبادی کا فرق ہے.؟ اسکا جواب نفی میں ہے کیونکہ بھارت کی آبادی اب چین کے اریب قریب ہی ہے. تو کیا وجہ ہے کہ چینیوں کو اپنی زرعی پیداوار پوری نہیں پڑتی. اسکا جواب ہے گوشت اور گوشت میں "سور".
چین کا ایک عام آدمی سالانہ 60 کلو گوشت کھاتا ہے. پڑوس میں جبکہ یہ بمشکل 4 کلو سالانہ کی ایوریج ہے. کیونکہ ایک بڑی آبادی گوشت خور ہی نہیں. چین کو پھر تقریباً 40 کروڑ سور اور اربوں مرغیاں اپنی مارکیٹ کیلئے پالنی ہوتی ہیں.
سور کا مسئلہ ہے کہ یہ ایک کیلوری خوراک دینے کیلئے تین کیلوریز خود کھاتا ہے. سوروں کی اسی حرکت کی وجہ سے چین ہمارے پڑوس سے زراعت کے شعبہ میں پیچھے ہے. انہوں نے اگر صرف سور حرام قرار دے دیا تو وہ اس شعبہ میں جیت سکتے ہیں.
ہمارے مذہب میں سور مکمل حرام ہے. ہمیں تو صرف دارالحکومت میں ہی سور نظر آتے ہیں. اور سُنا ہے وہاں ان کی بہتات بھی ہے. اگر کسی طرح دارالخلافہ میں سے ایک کیلوری کے بدلے تین کیلوریز کھانے والے سور نکال دئے گئے تو پھر تو ہمارے ملک میں سور کا ذکر بھی نہیں ہوگا.
ریاض علی خٹک
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
Imran Khan’s three elderly sisters and nephew remain behind bars, separated from loved ones and denied basic freedoms.
What kind of regime fears a family so much that even elderly women are treated as enemies of the state?
The world must demand answers, immediate family access, an end to arbitrary detention, and accountability for these violations of fundamental rights.
#FreeImranKhanAndFamily
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
اسی لیے کہتی ہوں کہ میرے شوہر جیسا معصوم اور بے لوث سیاستدان آپ نے نہیں دیکھا ہوگا! 😅 سوشل میڈیا اور شہرت کی دوڑ سے بے پروا، بس اپنے کام سے کام۔ ورنہ ان جیسی کامیابی اور عزت والے سلیبرٹی بنے بغیر خاموش نہیں بیٹھتے 🤭
یہ ویڈیو ورکر کے پیج سے ملی تو سوچا شیئر کروں مجھے اچھی لگی ، البتہ حیرت ہے کہ قریشی صاحب کے اپنے پیج پر یہ پوسٹ نہیں ہوئی!
چیئرمین بیرسٹر گوہر خان صاحب کہہ رہے ہیں کہ :
ہمارے سابقہ وفاقی وزیر اور موجودہ MNA ڈاکٹر شبیر علی قریشی @SAQureshiPTI صاحب نے کل پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اتنی زبردست تجاویز اور مشورے دیے کہ تمام ارکان بے حد متاثر ہوئے اور ان کی بصیرت کو سراہا۔"
اس بات میں کوئی شک نہیں کہ شبیر علی قریشی صاحب ایک انتہائی وژنری، سمجھدار اور سنجیدہ سیاستدان ہیں
جب بھی بولتے ہیں بہترین بولتے ہیں اچھی تجاویز دیتے ہیں
پارٹی قیادت کا اپنے تجربے کار اور سمجھدار رہنماؤں کی تجاویز کو سننا، ان کی قدر کرنا اور باہمی اتفاقِ رائے سے آگے بڑھنا ہی حقیقی کامیابی کی علامت ہے۔ جب صلاحیتوں کا احترام ہو اور فیصلے مشاورت سے ہوں تو کامیابی انشاء اللہ یقینی ہو جاتی ہے۔
@salmanAraja
@BarristerGohar
@PTIofficial
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
Spot on. Funding this regime means supporting the murder of peaceful protestors, the imprisonment of innocent civilians and the complete and utter disregard for democracy.
Speak out or forever regret being on the dark side of history.
@Ed_Miliband @andyburnham @realDonaldTrump
No one has seen or heard from my father since August, when he explicitly said that he was being tortured and that the regime was trying to kill him like Egypt’s government did Morsi. The UN Special Rapporteur on torture has repeatedly stated that his treatment amounts to torture. Pakistan’s fascist regime, led by military dictator Asim Munir, continue to ignore the Supreme Court order from August for my father to be assessed and treated at the private Shifa International Hospital, as well as for regular access to family visits and access to his lawyers. It is clear that they are trying to kill him as he is by far the most popular political figure in the country, and they fear him. If the worst happens, no one should make any mistake who is responsible. It is Asim Munir with the approval of the illegitimate Pakistani government. Every government that continues to legitimise this regime will be complicit in this and the resulting chaos and destabilisation it causes in the region. No state that is engaging in friendly relations with this fascist Pakistani regime can truly claim to uphold the values of democracy or human rights.
I’ve played 1 games and found 1 words playing Word of the Day on Binance! binance.com/activity/word-of…
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
یمن کا صحافی انیس منصور افغانستان پاکستان بارڈر پر پہلی دفعہ آیا رپورٹنگ کے لیے تو شاکڈ رہ گیا جب اس نے خیمے ، کیمپ لگے تھے جو اسرائیل کےغزہ بارڈر پر فلسطینیوں کی طرز پرلگائے گیے ہیں اسے یقین نہیں آرہا تھا کہ غزہ اسرائیل بارڈر نہیں دو مسلمان ممالک کا بارڈر ہے۔
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
یہ تالے لگانے تو عدالتوں کو چاہیے تھے، پارلیمنٹ کے دروازوں پر یہ تالے لگانے چاہیے تھے ، بڑے میڈیا ہاؤسز جن کا کام صرف جھوٹ پھیلانا رہ گیا ہے ان پر یہ تالے لگانے چاہیے تھے
لیکن یہ تو ICU کو ہی قید خانہ بنانے پر لگ گئے اور تالے لگا رہے ہیں، ان کا خوف ان سے یہ بیوقوفیاں کروا رہا ہے
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
Another son forced on to social media & into politics by this venal Pakistani regime …
No one has seen or heard from my father since August, when he explicitly said that he was being tortured and that the regime was trying to kill him like Egypt’s government did Morsi. The UN Special Rapporteur on torture has repeatedly stated that his treatment amounts to torture. Pakistan’s fascist regime, led by military dictator Asim Munir, continue to ignore the Supreme Court order from August for my father to be assessed and treated at the private Shifa International Hospital, as well as for regular access to family visits and access to his lawyers. It is clear that they are trying to kill him as he is by far the most popular political figure in the country, and they fear him. If the worst happens, no one should make any mistake who is responsible. It is Asim Munir with the approval of the illegitimate Pakistani government. Every government that continues to legitimise this regime will be complicit in this and the resulting chaos and destabilisation it causes in the region. No state that is engaging in friendly relations with this fascist Pakistani regime can truly claim to uphold the values of democracy or human rights.
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
جیل میں سٹاف والے مجبور ہوتے ہیں۔۔۔
عمران خان پہلی دفعہ جس کرسی پر جا کر بیٹھے تھے اس پر جیل کے سپریڈنٹ اور ڈپٹی سپریڈینٹ کی لڑائی ہو گئی تھی۔
25 کروڑ عوام کے دلوں میں رہتا ہے عمران خان یہ اس بات کو مانتے کیوں نہیں ہیں۔۔
#عمران_خان_کہاں_ہے
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
سوات کے پٹواری کا سیاسی یوٹرن صرف 14 دن میں۔
گورنر راج لگنے پر موصوف مٹھائیاں بانٹ بانٹ کر ایسے ناچ رہے تھے جیسے عید بھی انہی کی ہو اور لاٹری بھی انہی کی نکل آئی ہو لیکن موصوف ساری کی ہوا صرف دو ہفتوں میں ہی نکل گںٔی۔
کل تک جشن تھا "واہ واہ! گورنر راج آ گیا".
آج فریاد ہے: "خدارا رحم کرو، ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، ہماری روزی روٹی بند نہ کرو"۔
مٹھائی سے آنسوؤں تک کا یہ سفر واقعی قابلِ غور ہے۔
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
کربلا میں جب مد مقابل لشکر کو پتا نہیں چل رہا تھا کہ امام حسین زندہ ہیں یا شہید ہو گئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ عورتوں کے خیموں کا رخ کرو، پتا چل جائے گا، اگر وہ زندہ ہوئے تو شدید زخمی ہونے کے باوجود مقابلے کے لیے سامنے آئیں گے، جب عورتوں کے خیموں کی طرف رخ کیا گیا تو زخمی امام حسین کھڑے ہوئے اور یزید کے لشکر سے کہا کہ تمہارے اندر دین نہیں بھی ہے تو کم از کم مردوں کے طور پر اتنی تو غیرت رکھو کہ عورتوں سے تو نہ لڑو، مرد عورتوں پر حملہ آور نہیں ہوتے، کوئی غیر مسلم بھی اگر غیرتمند ہو تو اپنے مخالف کی عورتوں پر ہاتھ نہیں ڈالتا، جنگ کے دوران بھی عورتوں پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے، روایات میں کہا گیا ہے کہ دوران جنگ اگر مخالفین کی خواتین تمہیں برا بھلا بھی کہیں تو اسے سنو، برداشت کرو لیکن ہاتھ نہ اٹھانا، بچوں اور بوڑھوں کو کچھ نہ کہنا، تم نے اگر ان کے مردوں کو مارا ہے تو وہ تمہیں برا بھلا بھی نہ کہیں؟
آپ عمران خان کو ناحق قید رکھیں، جھوٹے کیسز بنائیں، گولیاں ماریں اور ان کی بہنیں بات بھی نہ کریں؟آپ کو ان کی آواز تک برداشت نہیں؟
علامہ راجا ناصر عباس
Fatima Shadab ♿(Sha-Fa) retweeted
شکر ڈاکٹر معیدپیرزادہ کو بھی حامد میر کی منافقت اور فلسطینیوں سے جعلی محبت اور اسرائیل کا نفرت کا ادراک ہوگیا۔
میں شاید سوشل میڈیا میں وہ واحد شخص تھا جس نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف رجیم چینج آپریشن سے بھی چھ ماہ پہلے اس کی منافقت کو پہچانا اور آواز اٹھائی جب اس نے جنرل باجوہ کے نیٹورک کے لئے اکتوبر 2021 سے واشنگٹن پوسٹ کے لئے لکھنا شروع کیا اور لندن پلان کی تکمیل دسمبر 2022 تک لکھتا رہا۔ نوٹ کریں پبلک میں یہ اسی باجوہ کے خلاف بولتا رہا۔ اس دوران اس نے 34 مضامین لکھے۔
حامد میر کی تحریروں کے مختلف تھیمز تھے۔ سب عمران خان کے خلاف تھے۔ ایک ملاحظہ فرمائیں۔ اس کی فلسطینیوں سے ساری جھوٹی محبت آشکار ہوجائے گی۔
کہتا کہ عمران خان ایک مذہبی جنونی ہے جو طالبان، حزب اللہ، حماس اور ایران کا فکری اتحادی ہے (ذرا کڑیاں دیکھیں کیسے ملائیں۔ امریکہ کی دکھتی رگ پر پاؤں رکھا۔)۔ اس لئے امریکی مفادات کے لئے خطرہ ہے۔ مطلب یہ کہ خان کے خلاف کودتا امریکی مفاد میں ہے۔ اور کودتا کرنے والے امریکی مفادات کے محافظ ہیں۔
حامد مئیر صاحب، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ آپ جیسا مشہور و معروف صحافی اتنی ڈھٹائی سے اپنی مرضی کا جھوٹ بول سکتا ہے! جس ۲۰۱۸/۱۹ کی میٹنگ کا آپ ذکر کر رہے ہیں، اس میں اندازہ چالیس صحافی موجود تھے! میں نے International Relations میں دلچسپی کی وجہ سے عمران خان سے صرف اتنا پوچھا تھا کہ پاکستان کو سپورٹ کرنے والے عرب ممالک بہت تیزی سے ایک Abrahamic Accord کی طرف بڑھ رہے ہیں، اور کیا آپکی حکومت اسے غور سے دیکھ رہی ہے؟ اسرائیل کے ساتھ دوستی یاتسلیم کرنے یا نہ کرنے کی کوئی بات میں نے نہیں کی تھی، اس سے پہلے کہ عمران خان کوئی جواب دیتے آپ نے بڑے غصے سے - جو بدتمیزی کے زمرے میں آتا ہے - فرمایا کہ اسرائیل کے بارے میں قائد اعظم کا موقف بڑا سخت تھا، اور اگر عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو آپ اسکی بڑی سخت مخالفت کریں گے! آپ کی یہ جعلی قسم کی منافقت پہ مبنی بہادری دیکھ کے میں نے مزید کوئی بات نہیں کی! عمران خان نے جواب میں اسرائیل کے ظلم وستم کے حوالے سے کچھ کمنٹ کئے اور بات ختم ہو گئی!
اب اگلی بات: صحافی کی خوبی بہادری نہیں بلکہ understanding ہونی چاہیے! اور مشرق وسطی کے حالات جس سمت جا رہے ہیں، اور اگر ایران کی حکومت collapse ہو گئی اور سعودی عرب نے Abrahamic Accord کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا تو کیا آپ پاکستانی جرنیلوں کو قائد اعظم کے فرمان یاد کرائیں گے؟
عمران کی حکومت گرنے کے بعد آپ نے جنرل عاصم منیر کی حکومت کی مشرق وسطیٰ کی پالیسی کی کتنی مخالفت کی ہے؟ کتنی DG ISPR کی بریفنگ میں آپ نے اس قسم کی بدتمیزی کی جیسی آپ عمران خان کے ساتھ کرتے تھے؟
شہید ارشد شریف کے قتل کے بعد آپ نے کمپنی کی مشہوری کے لئے، روایتی منافقت کے تحت ایک عدالتی مقدمہ بھی دائر کیا تھا، اسکا کیا ہوا؟ کیا آپ جیسے بہادر آدمی نے باقی دلیر صحافیوں کے ساتھ مل کے ارشد قتل کیس کی investigations کے لئے فوجی حکومت کے خلاف کوئی مہم چلائی؟ یا پھر صابن کی جھاگ کی طرح بیٹھ گئے؟
عمران خان کی حکومت میں آپ بہت تیزوتند کالم لکھا کرتے تھے؟ کیا اب لکھ رہے ہیں؟ کیا آپنے اسلاماد نومبر ۲۰۲۴ قتل عام پہ کوئی تحقیقاتی کام لکھا؟ کم از کم اس شہر کی عزت کی لاج رکھ لیتے؟
آپ ہمیشہ سے ایک بی جمالو کی طرح کا کردار تھے! اور آپکی بہت سے لوگوں سے میرے خلاف کی گئی باتیں مجھے پتہ چلتی رہیں مگر میرے لئے اسکی کوئی اہمیت نہیں ہے! تاہم ریکارڈ کے لئے کہنا ضروری ہے، کہ کسیDG ISPR نے آپکے پروگرام کی مجھے سے کبھی کوئی بات نہیں کی!
مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ آپکا پروگرام فوج نے بند کیا ہوا تھا یا عمران خان نے! مگر آپکا، طلعت حسین اور رؤف کلاسرا کے پروگرام بند کرنا غلط فیصلے تھے! اور کلاسرا کا پروگرام عمران خان کے دباؤ میں بند کیا گیا تھا - جو خان صاحب کا ایک غلط فیصلہ تھا!
اور یاد رکھیں صحافی سپاہی نہیں ہوتے! آپ سے ایک Honest Analysis کی ضرورت ہوتی ہے- جو بدقسمتی سے آپکے پاس نہیں ہے! خدا آپکو محفؤظ رکھے! ہمیں اس خطرناک ملک میں آپکی مجبوریاں کا اندازہ ہے!
I’ve played 1 games and found 1 words playing Word of the Day on Binance! binance.com/activity/word-of…
























