Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan) header
Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan) profile picture

https://teapawt.net/t.co/m7zA1SOXBv

Islamabad
Joined June 2025
Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)Photo by Ministry of Railways - Pakistan (@MOR_Pakistan)
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے ملاقات ملاقات میں راولپنڈی کے تاریخی ورثے کے تحفظ، والڈ سٹی کی بحالی اور شہری خوبصورتی کے منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ منصوبے کے تحت تاریخی مقامات کی بحالی، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور شہری انفراسٹرکچر کی بہتری کے امور زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر منصوبے پر مؤثر عملدرآمد، متعلقہ اداروں کے درمیان باہمی تعاون اور درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر نے تاریخی ورثے کے تحفظ اور راولپنڈی کی تاریخی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے مربوط اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔
2
6
183
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ریلوے آپریشنز اور مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم آن لائن اجلاس۔ اجلاس میں ٹرینوں کی ریک، مجموعی حالت، آپریشنل امور اور مسافروں کو فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وفاقی وزیر ریلوے کی تمام ٹرینوں کی حالت بہتر بنانے اور مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت۔ ٹرینوں میں تمام بنیادی سہولیات کی دستیابی یقینی بنائی جائے، کسی قسم کی کمی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، وفاقی وزیر۔ اجلاس میں ہیڈکوارٹر سمیت تمام ڈویژنز کے ڈی ایس اور متعلقہ افسران نے آن لائن شرکت کی۔
1
1
4
141
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت ریلوے کے آپریشنل امور سے متعلق اہم اجلاس اجلاس میں ٹرین آپریشنز، مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، مال برداری، ٹرینوں کی بروقت آمد و روانگی اور آپریشنل کارکردگی کا تفصیلی جائزہ وفاقی وزیر ریلوے کی آپریشنل نظام میں بہتری، مؤثر نگرانی اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات
2
2
4
224
پاکستان ریلوے کی ایک اور اہم کامیابی، مسن کالر تا قلعہ ستار شاہ ریلوے ٹریک ریکارڈ مدت میں بحال پاکستان ریلوے نے 60 دن میں مکمل ہونے والا بحالی کا کام محض 45 دن میں مکمل کر لیا۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے مسن کالر تا قلعہ ستار شاہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد باقاعدہ افتتاح کیا، جس کے ساتھ ہی اس سیکشن پر ٹرینوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کر دی گئی۔ یہ پیش رفت ریلوے انفراسٹرکچر کی بہتری، بروقت منصوبوں کی تکمیل اور آپریشنل کارکردگی میں اضافے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
2
4
7
262
پاکستان ریلوے پولیس کی نئی قیادت؛ سینئر پولیس افسر شہزادہ سلطان نے انسپکٹر جنرل ریلوے پولیس کا چارج سنبھال لیا۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق پاکستان ریلوے کے سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر، مضبوط اور جدید بنانے کے لیے نو تعینات آئی جی ریلوے پولیس نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ شہزادہ سلطان پولیس سروس آف پاکستان (PSP) کے سینئر افسر ہیں، جنہوں نے 1998ء میں اپنے پیشہ ورانہ کیریئر کا آغاز کیا۔ انہیں پولیسنگ، تفتیش، آپریشنز، انتظامی امور اور انسداد دہشت گردی میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ پنجاب پولیس، بلوچستان پولیس، نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (NACTA) اور اقوام متحدہ کے بین الاقوامی مشن میں اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ ان کی اہم تعیناتیوں میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، ڈی آئی جی ڈسپلن اینڈ انسپکشن پنجاب، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پنجاب، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب، چیف آف انویسٹی گیشنز لاہور، کمانڈنٹ پولیس ٹریننگ کالج لاہور، اور بلوچستان پولیس میں اے آئی جی آپریشنز اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ شامل ہیں۔ وہ NACTA میں ڈائریکٹر جنرل پالیسی، کاؤنٹر ٹیررازم اینڈ ایکسٹریمزم اور ڈائریکٹر جنرل پالیسی، کاؤنٹر فنانسنگ آف ٹیررازم کے عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ اقوام متحدہ کے کوسووو مشن (UNMIK) میں بھی کام کر چکے ہیں۔ شہزادہ سلطان نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم فل اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے ماسٹرز کیا ہے۔ بطور آئی جی ریلوے پولیس ان کی اولین ترجیحات میں ریلوے میں چوری اور جرائم کی روک تھام، بغیر ٹکٹ سفر کے رجحان کا مکمل خاتمہ، ریلوے اراضی پر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں، مسافروں، ریلوے املاک اور قومی اثاثوں کا تحفظ، پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیت و کارکردگی میں بہتری اور فرائض میں غفلت و کوتاہی کے خلاف سخت کارروائی شامل ہیں۔ نئے آئی جی ریلوے پولیس کے مطابق مسافروں، ریلوے اثاثوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور فرائض کی انجام دہی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحات کے ساتھ سکیورٹی نظام، مسافروں کے تحفظ اور قومی اثاثوں کی حفاظت کو مزید یقینی بنایا جائے گا۔
🤖 Made with AI
1
3
154
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی سے گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی کی وزارتِ ریلوے، اسلام آباد میں ملاقات۔ گورنر سندھ نے پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحات اور بہتری کے اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہوئے جدیدیت، آپریشنل بہتری اور ادارہ جاتی اصلاحات کے لیے وفاقی وزیرِ ریلوے کی کاوشوں کو سراہا اور اصلاحاتی عمل و ترقیاتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان ریلوے کی بہتری سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے قومی اداروں کی ترقی اور بہتری کے لیے باہمی تعاون کی اہمیت پر اتفاق کیا۔
1
1
4
127
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی خصوصی ہدایات پر ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس راولپنڈی کو جدید خطوط پر مکمل طور پر اپ گریڈ کر دیا گیا۔ پاکستان ریلوے میں جاری اصلاحات اور بہتری کا عمل اب صرف ٹرینوں اور اسٹیشنوں تک محدود نہیں بلکہ ادارے کے دفاتر بھی تبدیلی کے اس سفر کا حصہ بن رہے ہیں۔ ڈی ایس آفس راولپنڈی کے تمام دفاتر، کوریڈورز، کمروں اور واش رومز کی تزئین و آرائش اور اپ گریڈیشن مکمل کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ڈی ایس راولپنڈی نورالدین داوڑ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس اقدام پر خصوصی حوصلہ افزائی کی۔
1
4
207
پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹلائزیشن میں اہم پیش رفت، راولپنڈی میں جدید کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن اور وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایات کے تحت پاکستان ریلوے کو جدید ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کے سلسلے میں راولپنڈی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس میں جدید کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس جدید نظام کے ذریعے ٹرینوں کی ریئل ٹائم ٹریکنگ اور مانیٹرنگ ممکن ہوگی، جس سے ٹرینوں کی آمد و رفت کی بروقت معلومات، آپریشنز کی مؤثر نگرانی، غیر ضروری تاخیر میں کمی اور مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔ پاکستان ریلوے کی ڈیجیٹلائزیشن، محفوظ، مؤثر اور جدید ریلوے نظام کی جانب اہم قدم۔
1
5
21
597
31 دسمبر 2026 تک پاکستان ریلوے میں ڈمی کوچز کا نظام ختم کرنے کا اعلان! وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ریلوے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 15 سال سے بند اسٹیل ورکشاپ کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جبکہ 31 دسمبر 2026 تک ڈمی کوچز کا نظام بھی ختم کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں پرانے ٹریک اور کوچز کے ساتھ کام کا آغاز کیا گیا تھا، تاہم اب بتدریج بہتری آ رہی ہے اور ادارے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔
2
5
22
1,617
پاکستان ریلوے کی ترقی اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے بڑے منصوبوں کا اعلان! وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ڈسٹرکٹ میٹرو ٹرین (DMU) کا منظور شدہ منصوبہ عوام کو جدید، آرام دہ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم قدم ثابت ہوگا، جس سے پنجاب کے 13 کروڑ عوام مستفید ہو سکیں گے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایم ایل ون (ML-1) منصوبے پر بھی ان شاء اللہ آئندہ سال کام شروع ہوگا۔ پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنا، سفری نظام کو بہتر بنانا اور عوام کو معیاری سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔
1
2
110
وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا راولپنڈی لوکو شیڈ اور کیرج اینڈ ویگن ورکشاپ (سِک لائن) کا تفصیلی دورہ وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی آمد پر ریلوے مزدوروں اور ملازمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کے حق میں پرجوش نعرے لگائے۔ وفاقی وزیر نے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں کام کرنے والے مزدوروں اور ملازمین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ محمد حنیف عباسی نے ریلوے مزدوروں کی محنت، لگن اور ادارے کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریلوے کی ترقی اور بہتری میں مزدوروں کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ ملازمین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا حل ترجیحات میں شامل ہے۔ پاکستان ریلوے کی ترقی کا سفر اس کے محنتی کارکنوں کی انتھک محنت اور لگن کے بغیر ممکن نہیں۔
2
4
139
*وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس کی نئی اور جدید ری فربشڈ ریک کا افتتاح کر دیا۔* عوام ایکسپریس کو اے اے انٹرپرائزز کے اشتراک سے آؤٹ سورس کیا گیا ہے، جس کے تحت مسافروں کو جدید سہولیات سے آراستہ ری فربشڈ ریک اور نئی ڈائننگ کار فراہم کی جائے گی۔ عوام ایکسپریس میں اکانومی کلاس کے مسافروں کے لیے کرایوں میں 25 فیصد خصوصی رعایت بھی متعارف کرائی گئی ہے، جبکہ ٹرین میں مجموعی طور پر سروس کے معیار اور سفری سہولیات کو بہتر بنایا گیا ہے۔ پشاور سے کراچی تک چلنے والی عوام ایکسپریس کی نئی ریک پشاور کے عوام کے لیے خصوصی تحفہ ہے، جس کا مقصد مسافروں کو آرام دہ، معیاری اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کے وژن کے تحت پاکستان ریلوے کی ٹرینوں کو آؤٹ سورس کرنے کا عمل جاری ہے، جس کا بنیادی مقصد مسافروں کو بہترین، معیاری اور جدید سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا، سروس کے معیار کو بہتر بنانا اور ریلوے کے نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
2
6
157
وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس تاجر برادری کی ڈیمانڈ پر ریلوے مفاد میں مزید مال گاڑیاں چلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ ریلوے کو جنوری تک 14 مال گاڑیاں چلانے کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔ فریٹ آمدن میں اضافے کیلیے خانیوال میں ڈرائی پورٹ بنانے کی منظوری دی گئی۔ مکینیکل وجوہات کے باعث حادثات پر ٹرین ایگزامینرز کے خلاف ایف آئی اے سے انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ اوور لوڈنگ روکنے کیلیے 31 دسمبر تک ملک بھر میں مزید 5 وے برج نصب کر دیے جائیں گے۔ کارکردگی بہتر بنانے کیلیے ہیڈکوارٹرز کی آپریشنل میٹنگ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، آپریشن میٹنگ ڈویژن کی سطح پر ہوا کرے گی۔ سسٹم سے ڈی وی ایم اور ڈی وی ایس کوچز مرحلہ وار ختم کی جائیں گی۔ پیداوار بڑھانے کیلیے سلیپر فیکٹریوں میں ڈبل شفٹ میں کام کرنے کی ہدایت کی گئی۔ انجن اور کوچز کے پرزوں کی خریداری میں تاخیر پر اظہارِ برہمی کیا گیا۔ وفاقی وزیر کی سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں صوبے میں برانچ لائنوں کی بحالی کیلیے فنڈز کے فوری اجراء کی یقین دہانی کرائی گئی۔
1
2
135
ریلویز پولیس کی نو ماہی فلاحی کارکردگی رپورٹ جاری، 698 گمشدہ بچے والدین کے حوالے، 3 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان واپس لریلویز پولیس نے یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 تک کی نو ماہی فلاحی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق: 698 گمشدہ بچوں اور بچیوں کو بحفاظت ان کے حقیقی ورثاء کے حوالے کیا گیا۔ 1,843 مسافروں کا گمشدہ سامان برآمد کرکے واپس کیا گیا، جس کی مالیت 3 کروڑ 52 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ 11,611 مسافروں کو وہیل چیئر، اسٹریچر اور فرسٹ ایڈ کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ گمشدہ بچوں کی بازیابی میں لاہور ڈویژن 184 بچوں کے ساتھ سرفہرست رہا، جبکہ کراچی 170، راولپنڈی 155 اور ملتان 106 بچوں کے ساتھ نمایاں رہے۔ مسافروں کی معاونت میں پشاور ڈویژن نے 3,599 افراد کو سہولیات فراہم کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ لاہور 3,095 اور ملتان 1,462 افراد کے ساتھ نمایاں رہے۔ گمشدہ سامان کی واپسی میں لاہور ڈویژن سرفہرست رہا، جہاں ایک کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان مسافروں کے حوالے کیا گیا۔ راولپنڈی ڈویژن نے 97 لاکھ 28 ہزار اور کراچی نے 71 لاکھ 98 ہزار روپے مالیت کا سامان واپس کیا۔ آئی جی ریلویز پولیس نے کہا کہ مسافروں کی خدمت، تحفظ اور فلاح کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ تمام ڈویژنز میں قائم ہیلپ ڈیسک مسافروں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں، جنہیں مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گمشدہ بچوں کو والدین سے ملانا، مسافروں کی معاونت اور ان کا قیمتی سامان واپس کرنا ریلویز پولیس کی عوام دوست پالیسی، دیانتداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظہر ہے۔
1
2
106
پاکستان ریلوے میں شفافیت اور مالیاتی احتساب کے لیے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا بڑا اقدام۔ ادارے کی تاریخ میں پہلی بار مالی سال 2025-26 کے مالیاتی گوشواروں کا بین الاقوامی معیار (IFRS) کے تحت آزاد آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آڈٹ کے لیے عالمی معیار کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم کا انتخاب مکمل میرٹ اور پی پی آر اے (PPRA) قوانین کے مطابق ہوگا۔ تمام کارروائی ای پیڈز پورٹل کے ذریعے انجام دی جائے گی، جبکہ ایس او ای ایکٹ 2023 کے تحت مالیاتی کنٹرول اور شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ آزاد آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر سخت فیصلے کیے جائیں گے۔ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایک ایک روپے کا حساب لیا جائے گا اور بدعنوانی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم خود ریلوے کی نگرانی کر رہے ہیں اور ادارے کو مالیاتی طور پر خودمختار بنایا جائے گا۔
2
3
102
آسٹرین سفیر ڈبلیو او کٹشیرا کا پاکستان ریلویز ٹریک مشین شاپ کا اہم دورہ آسٹرین سفیر ڈبلیو او کٹشیرا نے پاکستان ریلویز کی ٹریک مشین شاپ کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے مشین شاپ کی ورکنگ، تکنیکی امور اور مشینری کی دیکھ بھال و مرمت کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر آسٹرین سفیر نے مشینوں کی دیکھ بھال اور مرمت کے اعلیٰ معیار پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ٹریک مشین شاپ کی مجموعی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان ریلویز کے انجینئرز اور تکنیکی عملے کی صلاحیتوں اور کام کے معیار کی بھی تحسین کی۔ دورے کے دوران بتایا گیا کہ پاکستان ریلویز کے انجینئرز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے آسٹرین ماہرین کی جانب سے تکنیکی تربیت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ آسٹرین ٹیم مشینوں کی مرمت اور بحالی کے امور میں بھی پاکستان ریلویز کو معاونت فراہم کر رہی ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز اور تمام ایڈیشنل جنرل منیجرز (اے جی ایمز) نے معزز آسٹرین سفیر کو ٹریک مشین شاپ کی کارکردگی، جاری تکنیکی سرگرمیوں، مشینری کی مرمت اور آسٹرین ماہرین کے تعاون سے متعلق جامع بریفنگ دی۔
1
1
92
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد حفیظ اللہ نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک کا افتتاح کر دیا۔ جدید سفری سہولیات سے آراستہ 20 کوچز پر مشتمل نیا ریک نجی شعبے کے تحت چلایا جائے گا۔ قراقرم ایکسپریس کے نئے ریک میں اے سی سلیپر، اے سی بزنس، اے سی اسٹینڈرڈ اور اکانومی کلاسز شامل ہیں۔ قراقرم ایکسپریس لاہور اور کراچی دونوں شہروں سے روزانہ سہ پہر 3 بجے روانہ ہوگی۔ ٹرین رائیونڈ، ساہیوال، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، نواب شاہ، حیدرآباد، لانڈھی اور ڈرگ روڈ اسٹیشنوں پر رکے گی اور لاہور سے کراچی کا سفر تقریباً 19 گھنٹوں میں مکمل کرے گی۔ قراقرم ایکسپریس کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبے کے تحت چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد مسافروں کو بہتر خدمات اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ٹرین کے مسافروں کو دورانِ سفر منرل واٹر، تازہ کھانا، بیڈنگ، موبائل چارجنگ، وائی فائی اور انفوٹینمنٹ سسٹم جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ اے سی سلیپر اور اے سی بزنس کلاس کے مسافروں کے لیے خصوصی کمپلیمنٹری سروسز بھی دستیاب ہوں گی۔ پاکستان ریلویز کا یہ اقدام مسافروں کے سفری تجربے کو مزید آرام دہ اور خوشگوار بنانے، سروس ڈیلیوری بہتر بنانے اور ریلوے کے شعبے میں نجی شعبے کی شراکت داری کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ افتتاح کے موقع پر سی ای او ریلویز محمد حفیظ اللہ نے کہا کہ پاکستان ریلویز وفاقی وزیر ریلوے کے ویژن کے مطابق ٹرینوں کی اپ گریڈیشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک کی بہتری کیلیے سخت محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال فروری میں ایم ایل ون کی اپ گریڈیشن کا آغاز ہو جائے گا۔
2
2
1
4
163
ڈی ایس پشاور عمران حیات کی نگرانی میں رشکئی ریلوے اسٹیشن پر اینٹی انکروچمنٹ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران غیر قانونی طور پر بنائی گئی 35 دکانیں گرا دی گئیں۔ اس آپریشن میں پاکستان ریلویز کی 17.3 مرلہ زمین واپس حاصل کی گئی، جس کی مالیت 1 کروڑ 40 لاکھ روپے ہے۔
1
1
87
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی ملاقات میں وزارت ریلوے کے انتظامی، مالیاتی اور اصلاحاتی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر نے پاکستان ریلوے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی، جبکہ فریٹ سروسز میں بہتری اور مسافروں کو جدید سہولیات کی فراہمی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ریل کے سفر کو محفوظ اور بااعتماد بنانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی اور شفافیت، اصلاحات اور عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی بحالی اور انقلابی اصلاحات کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ @PakPMO
1
1
3
116