تحریک منہاج القرآن و ایم ایس ایم تحصیل چوبارہ کے زیرِ اہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں علامہ سلیمان اعظم صاحب نے ”اخلاقِ نبوی ﷺوعصرِ حاضر کے تقاضے اور اصلاحِ معاشرہ“ کے موضوع پر مدلل اور فکر انگیز خطاب فرمایا۔
@MSMPakistan_
MSM South Punjab retweeted
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیل سنٹر کی نئی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ
لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیل سنٹر کی نئی زیرِ تعمیر عمارت کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انجینئر محمد آصف رمضان نے چیئرمین سپریم کونسل کو اب تک کی تعمیراتی صورتِ حال اور جاری کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔
اس موقع پر میاں زاہد الاسلام، علامہ زاہد لطیف، کرنل (ر) خالد جاوید اور دیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
MSM South Punjab retweeted
لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاون لاہور میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور اندرون و بیرون ملک سے تشریف لانے والے تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان سے ملاقات کی
MSM South Punjab retweeted
چوہدری ذیشان یوسف، صدر MSM سنٹرل پنجاب کا ضلع سیالکوٹ کی تحصیلات کا تنظیمی دورہ
سیالکوٹ: چوہدری ذیشان یوسف، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سنٹرل پنجاب نے ضلع سیالکوٹ کی تحصیلات ڈسکہ، سیالکوٹ اور پسرور کا تفصیلی تنظیمی دورہ کیا۔
اجلاسوں کے دوران ممبرشپ مہم 2026، مراکزِ علم کے قیام و استحکام، رفاقت مہم اور طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر تنظیمی استحکام، ذمہ داران کی فعالیت اور آئندہ تنظیمی اہداف کے حصول کے لیے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔
۔
۔
۔
#MSMPakistan #MSMForStudents #MembershipCampaign2026 #MarkazeIlm #RafaqatCampaign
MSM South Punjab retweeted
لاہور: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاون لاہور میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کی۔
نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور اندرون و بیرون ملک سے تشریف لانے والے تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان سے ملاقات کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ باہو چوک چشتیاں میں حلقہ درود کی محفل کا انعقاد کیا گیا
جس میں خصوصی شرکت علامہ ارشاد ذیشان الحسینی ناظم علماء کونسل بہاولپور اور مشتاق مصطفوی صدر ایم ایس ایم بہاولنگر نے شرکت کی اس موقع پر ایم ایس ایم چشتیاں کی ٹیم نے شرکت فرمائی۔
۔
#halqaedurood
MSM South Punjab retweeted
کیا خدمتِ انسانیت کے بغیر سیرتِ مصطفیٰ ﷺ کی پیروی مکمل ہوسکتی ہے؟ کیا دین کو مسجد اور کتاب ہدایت کو رسموں تک محدود کر دیا گیا؟ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا فکر انگیز خطاب
مکمل خطاب
📅 30 نومبر، بروز سوموار
⏰ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے
📍 پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے یوٹیوب چینل اور فیس بک پیج پر نشر کیا جائے گا۔
#DrHassanQadri #SeerahOfProphet #ServingHumanity #IslamicTeachings #ProphetMuhammad ﷺ #Humanity #Islam #Sunnah #IslamicSpeech #MinhajUlQuran
🤖 Made with AI
یا رب العالمین اس جمعہ کو ہمارے لیے مغفرت رحمت اور سکون قلب کا ذریعہ بنا دے آمین
۔
#JumaMubarak #ibadat #ALLAH
@MSMPakistan_
MSM South Punjab retweeted
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تلہ گنگ کے زیرِ اہتمام 32 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں طلبہ کنونشن کا انعقاد
تلہ گنگ: مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 32ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں MSM تلہ گنگ کے زیرِ اہتمام طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شیخ فرحان عزیز مرکزی صدر MSM پاکستان نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ سے مخاطب ہوئے.
اپنے خطاب میں مرکزی صدر MSM پاکستان نےمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی 3 بنیادی جہتوں امر بالمعروف ونہی عن المنکر، شخصیت سازی اور بیداری شعور پر روشنی ڈالی. انہوں نے کہا کہ طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت، مثبت کردار کی تشکیل اور معاشرے میں شعور و آگہی کا فروغ کسی بھی بامقصد طلبہ تنظیم کی بنیادی ذمہ داری ہے. انہوں نے سرسید احمد خان کی تعلیمی و فکری خدمات اور طلبہ میں بیداری پیدا کرنے کے حوالے سے ان کے کردار کو بھی اجاگر کیا اور نوجوانوں کو علم، شعور اور تعمیری جدوجہد کے ذریعے معاشرے کی بہتری میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی.
کنونشن میں زبیر سہروردی صدر تحریکِ منہاج القرآن تلہ گنگ، ثاقب مقبول صدر MSM ضلع تلہ گنگ، طاہر ہاشمی اور دیگر تنظیمی ذمہ داران سمیت طلبہ نے شرکت کی.
#32YearsOfExcellenceMSM #MSMFoundationDay #MSMPakistan #MSMForStudents #طلبہ_کنونشن
MSM South Punjab retweeted
میثاقِ مدینہ دنیا کا پہلا تحریری دستور ہے، جو مذہبی آزادی، انسانی حقوق اور فلاحی ریاست کا جامع منشور ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان میں سیرۃ النبیﷺ کانفرنس سے خصوصی خطاب
ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، صدر بار عامر فرید سدوزئی ایڈوکیٹ، چوہدری محمد عرفان یوسف، قیضار خان میانخیل ایڈوکیٹ و دیگر کی شرکت
ڈی آئی خان: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورۂ خیبر پختونخوا کے دوران شجاع ہال، ڈسٹرکٹ بار کونسل ڈیرہ اسماعیل خان میں تحریک منہاج القرآن ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیراہتمام منعقدہ سیرۃ النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میثاقِ مدینہ دنیا کا پہلا تحریری دستور ہے، جس نے مذہبی آزادی، بنیادی انسانی حقوق، عدل و انصاف، مساوات اور فلاحی ریاست کے جامع اصول متعارف کروائے۔ ریاستِ مدینہ کا نظام آج بھی آئینی اداروں، قانون ساز مجالس اور سیاسی قیادت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیرتِ مصطفیٰﷺ زندگی کے تمام شعبہ جات، بشمول سیاست، معیشت، معاشرت، قانون اور اجتماعی فلاح و بہبود کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ رسول اکرمﷺ نے مدینہ منورہ میں ایک ایسے معاشرے اور ریاست کی بنیاد رکھی جہاں مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو مذہبی آزادی، شہری حقوق اور امن بقائے باہمی کی ضمانت دی گئی۔
انہوں نے اپنی تصنیف ’’دستورِ مدینہ اور فلاحی ریاست کا تصور‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس علمی و تحقیقی کام کی تکمیل کے لیے تقریباً چار ہزار کتب کا مطالعہ اور دنیا کے مختلف دساتیر کا تقابلی جائزہ لیا گیا۔ تحقیق کا بنیادی مقصد میثاقِ مدینہ کی شرعی، آئینی اور دستوری حیثیت کو قرآن و سنت کی روشنی میں علمی دلائل کے ساتھ واضح کرنا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ رسول اکرمﷺ نے مہاجرین، انصار اور دیگر قبائل و مذاہب کو ایک مشترکہ ریاستی نظام میں متحد کرکے انسانی حقوق، مذہبی آزادی اور باہمی احترام کی بنیاد فراہم کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ قانون کے شعبے میں کامیابی کے لیے دلیل، منطق، مستند حوالہ جات، صبر، تحمل اور حکمت بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ حقیقی قیادت امانت، خدمت اور کردار سازی کی ذمہ داری ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے قانون سازی کے ساتھ تعلیم، تربیت اور اخلاقی اصلاح کا مؤثر نظام بھی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاستِ مدینہ میں میرٹ، مشاورت، شہری مساوات، خواتین کے احترام، سماجی تحفظ اور انتظامی ذمہ داریوں کو بنیادی اہمیت حاصل تھی۔ اہلِ قانون کو چاہیے کہ وہ سیرتِ نبویﷺ اور میثاقِ مدینہ کا گہرا مطالعہ کریں تاکہ معاشرے میں عدل و انصاف، انسانی حقوق اور امن و آشتی کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے نومنتخب صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ عامر فرید سدوزئی کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد بھی دی۔
صدر بار عامر فرید سدوزئی، سابق صدر بار قیضار خان میان خیل نے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی آمد پر تک دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ایسی فکری، علمی و روحانی شخصیات کی میزبانی اور اس نوعیت کی کانفرنس کا انعقاد خوش نصیب لوگوں کو نصیب ہوتا ہے۔ انہوں نے کانفرنس کو محبتوں اور باہمی تعلق کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔
کانفرنس میں ناظم اعلی خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلی خیبرپختونخوا و گلگت بلتستان چودھری محمد عرفان یوسف، اختر حسین قریشی ایڈوکیٹ، محمد فاروق محمود احمد ایڈوکیٹ، سید جمشید علی شاہ گیلانی، بلال کنڈی ایڈوکیٹ، ملک زادہ انجینئر، ارشاد الٰہی، ڈاکٹر شاہ جہاں کنڈی، سردار مہر علی شاھ قریشی، مرزا جمال احمد، مولانا احمد رضا خان، سید تاج علی شاہ ایڈووکیٹ، وکلاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
#DrHassanQadri #MinhajulQuran #Paharpur #Constitution #BarCouncili
MSM South Punjab retweeted
تحریکِ منہاج القرآن پہاڑپور کے زیرِ اہتمام منعقدہ فقید المثال رحمۃ للعالمین ﷺ کانفرنس کے روح پرور مناظر۔
کانفرنس سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی خطاب فرمایا۔ کانفرنس میں تحصیل پہاڑپور، پنیالہ اور ملحقہ علاقوں سے عوام الناس، بالخصوص خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
#MinhajulQuran #RehmatulLilAlameenConference #Paharpur #KPK #DrHassanQadri
MSM South Punjab retweeted
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامعہ کریمیہ غفوریہ، ڈاک اسمٰعیل خیل میں تاجدارِ ختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب کے روح پرور مناظر
کانفرنس میں علمائے کرام، مشائخِ عظام، سجادہ نشینان، تحریکِ منہاج القرآن خیبرپختونخوا کے قائدین و ذمہ داران اور صوبہ بھر سے مریدین، متوسلین اور تلامذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
MSM South Punjab retweeted
اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا حقیقی محبتِ رسول ﷺ کا تقاضا ہے: چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا جامعہ کریمیہ غفوریہ، ڈاک اسمٰعیل خیل میں تاجدارِ ختم نبوتﷺ کانفرنس سے خطاب
پبی: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جامعہ کریمیہ غفوریہ، رحمت آباد شریف، ڈاک اسماعیل خیل، پبی، خیبرپختونخوا میں تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسنِ اخلاق انسان کے باطن میں راسخ ایسی صفت ہے جو اسے نیکی، خدمتِ خلق، عفو و درگزر اور حاجت مندوں کی مدد کی طرف مائل کرتی ہے۔ اخلاقی خوبیاں بعض اوقات فطری طور پر انسان کی شخصیت کا حصہ ہوتی ہیں، جبکہ مسلسل تربیت، مجاہدے اور ریاضت سے بھی انہیں پروان چڑھایا جا سکتا ہے۔ بردباری، نرمی، شفقت، صداقت، امانت اور سخاوت اعلیٰ اخلاقی اوصاف ہیں، جنہیں عملی زندگی میں اپنانا ازحد ضروری ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کی عظمت و رفعت انسانی فہم و ادراک سے ماورا ہے۔ قرآنِ مجید رسولِ اکرم ﷺ کے اخلاق و سیرت کا روشن ترین آئینہ ہے۔ قرآنِ مجید کے معانی و مفاہیم کی طرح اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کی وسعت بھی بے حد و حساب ہے۔ آپ ﷺ کی حیاتِ مبارکہ صداقت، امانت، عدل، شجاعت، سخاوت، عفو و درگزر اور شفقت کا کامل نمونہ ہے۔ صحابہ کرام اور تابعین کی زندگیاں عشقِ رسول ﷺ اور نسبتِ مصطفیٰ ﷺ کے بے مثال مظاہر سے مزین ہیں۔ رسولِ اکرم ﷺ کی سیرتِ طیبہ معاشرتی، خاندانی اور انسانی زندگی کے ہر شعبے کے لیے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رسولِ اکرم ﷺ کشادہ چہرے، نرم مزاج اور متانت و سنجیدگی کے پیکر تھے۔ آپ ﷺ ہر شخص کو خصوصی توجہ اور محبت عطا فرماتے، بیماروں کی عیادت کرتے، ضرورت مندوں کی حاجت روائی فرماتے اور کسی کی عیب جوئی یا مذمت نہ کرتے۔ آپ ﷺ کی سیرتِ مبارکہ انسانیت کے لیے حسنِ کردار اور بہترین معاشرتی رویوں کا کامل نمونہ ہے۔ رسولِ اکرم ﷺ سے حقیقی محبت اور وابستگی کا تقاضا ہے کہ ہم اخلاقِ مصطفیٰ ﷺ کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں، حسنِ اخلاق کو اپنا شعار اور خدمتِ خلق کو اپنی زندگی کا بنیادی اصول بنائیں۔
کانفرنس میں ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمِ اعلیٰ خیبرپختونخوا و گلگت بلتستان چودھری محمد عرفان یوسف، سرپرست تحریکِ منہاج القرآن خیبرپختونخوا صاحبزادہ پیر سعید حسین القادری صاحب، پیر طریقت بقیۃ السلف حضرت پیر شمس الامین القادری صاحب آستانہ عالیہ قادریہ مانکی شریف، پیر طریقت رہبر شریعت حضرت حافظ عبد المالک القادری صاحب آستانہ عالیہ قادریہ لنڈی کوتل شریف، شیخ القرآن و الحدیث استاذ العلماء حضرت مفتی فضل سبحان القادری صاحب جامعہ قادریہ مردان، شیخ القرآن و الحدیث ڈاکٹر پیر نور الحق قادری صاحب آستانہ عالیہ قادریہ لنڈی کوتل شریف، پیر طریقت سید کمال شاہ نوری جیلانی صاحب آستانہ عالیہ تارو شریف، پیر طریقت فخرالسادات سید منیر اللہ شاہ صاحب، پیر طریقت فخر عالم جان صاحب آستانہ عالیہ نقشبندیہ مرشد آباد شریف پشاور، محمد اقبال مصطفوی، قاضی فیض الاسلام، ڈاکٹر محمد عمران یونس، اسامہ مشتاق اعوان اور مفتی احمد سیاب جنیدی سمیت علمائے کرام، مشائخِ عظام، سجادہ نشینان، تحریکِ منہاج القرآن خیبرپختونخوا کے قائدین و ذمہ داران اور صوبہ بھر سے مریدین، متوسلین اور تلامذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
MSM South Punjab retweeted
اکوڑہ خٹک: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کے ہمراہ دارالعلوم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچ کر بانی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا عبد الحق (رح) کے فرزند، سابق پرنسپل اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر محمود الحق حقانی مرحوم کی وفات پر نائب مہتمم مولانا راشد الحق سمیع، مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا عبد الحق ثانی، مولانا عرفان الحق ثانی، مولانا اسامہ سمیع، حافظ محمد احمد اور مولانا سجاد الحجابی سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی۔
ملاقات میں پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مرحوم کی دینی، ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ملکی و بین الاقوامی سطح پر خدمات، تفاسیر و احادیث کی کتب سمیت ادارہ جاتی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ( International Conference on Arabic Language and Islamic Sciences - ICARB 2026) منہاج یونیورسٹی لاہور میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
ملاقات میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخوا و گلگت بلتستان چوہدری محمد عرفان یوسف، قاضی فیض الاسلام سمیت تحریک منہاج القرآن کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
MSM South Punjab retweeted
اکوڑہ خٹک: چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے وفد کے ہمراہ دارالعلوم جامعہ حقانیہ اکوڑہ خٹک پہنچ کر بانی جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک مولانا عبد الحق (رح) کے فرزند، سابق پرنسپل اسلامیہ کالج پشاور پروفیسر محمود الحق حقانی مرحوم کی وفات پر نائب مہتمم مولانا راشد الحق سمیع، مرکزی امیر جمعیت علمائے اسلام (س) مولانا عبد الحق ثانی، مولانا عرفان الحق ثانی، مولانا اسامہ سمیع، حافظ محمد احمد اور مولانا سجاد الحجابی سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے لیے خصوصی دعائے مغفرت کی۔
MSM South Punjab retweeted
Protecting women from violence, exploitation, and discrimination is a fundamental requirement of a just and civilised society. Islam upholds the dignity, honour, rights, and protection of women and condemns all forms of injustice and oppression. Women’s education, economic participation, legal protection, and meaningful involvement in decision-making contribute significantly to the progress of families and society. Eliminating violence against women requires a comprehensive approach that combines effective legal measures, social awareness, education, and access to economic opportunities, guided by the principles of justice, compassion, and human dignity.
#EndViolenceAgainstWomen #WomensRights #WomenEmpowerment #GenderEquality
MSM South Punjab retweeted
🇦🇹🤝🇵🇰 Minhaj University Lahore | Exploring Academic Cooperation with Austria
A delegation from Minhaj University Lahore, led by Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, Deputy Chairman, Board of Governors, Minhaj University Lahore, and UNESCO Chairholder on Peace Education and Intercultural Dialogue in Pakistan, visited the Austrian Embassy in Islamabad and held an important meeting with His Excellency Mr. Wolfgang Oliver Kutschera, Ambassador of Austria to Pakistan.
The meeting focused on planning a joint activity involving Minhaj University Lahore, the Austrian Institute for European and the Austrian Embassy in Islamabad. The proposed initiative aims to strengthen institutional relations, promote academic cooperation and research engagement, and create opportunities for collaborative activities and international knowledge exchange.
The Minhaj University Lahore delegation included Prof. Dr. Khurram Shahzad, Registrar, Minhaj University Lahore; Dr. Yasir Khan, Head, School of Political Science; and Mr. Sohail Ahmad Raza, Director, Interfaith Relations, Minhaj ul Quran International.
#MinhajUniversityLahore #Austria #PakistanAustria #AcademicDiplomacy #InternationalCooperation
MSM South Punjab retweeted
Exploring Cooperation with the British High Commission
Minhaj University Lahore’s delegation led by Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, Deputy Chairman, Board of Governors, Minhaj University Lahore, and UNESCO Chairholder on Peace Education and Intercultural Dialogue in Pakistan, held an important meeting with representatives of the British High Commission in Islamabad, including Bryony Corr, Second Secretary (Political); Eden Mesfun, Diplomat representing the UK Foreign, Commonwealth & Development Office (FCDO); and Areej Yasin, Principal Human Rights Advisor, Strategic Engagement and Understanding.
The meeting included an introduction to Minhaj University Lahore, its Peace and Counter-Terrorism Department, and initiatives related to Interfaith Harmony. Discussions explored opportunities for institutional cooperation in religious leadership training, peacebuilding, counter-terrorism and interfaith engagement, opening avenues for potential academic collaboration and joint initiatives between Minhaj University Lahore and relevant UK institutions.
Minhaj University Lahore delegation included Prof. Dr. Khurram Shahzad, Registrar, Minhaj University Lahore; Dr. Yasir Khan, Head, School of Political Science; and Mr. Sohail Ahmad Raza, Director, Interfaith Relations, Minhaj ul Quran International.
#MinhajUniversityLahore #UKinPakistan #BritishHighCommission #GlobalPartnerships #HigherEducation
MSM South Punjab retweeted
🇵🇹🤝🇵🇰 Minhaj University Lahore | Exploring Academic Partnerships and a Portuguese Language Center
A delegation from Minhaj University Lahore, led by Prof. Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri, Deputy Chairman of the Board of Governors and UNESCO Chairholder for Peace Education and Intercultural Dialogue in Pakistan, convened a formal meeting with His Excellency Mr. Paulo Miguel Guedes Domingues, Ambassador of Portugal to Pakistan.
The discussion focused on the proposed joint academic initiatives and collaborations. Potential areas of academic cooperation included Information Technology, Humanities and Language Studies.
The delegation included Prof. Dr. Khurram Shahzad, Registrar of Minhaj University Lahore; Dr. Yasir Khan, Head of the School of Political Science; and Mr. Sohail Ahmad Raza, Director of Interfaith Relations at Minhaj-ul-Quran International.
#MinhajUniversityLahore #Portugal #AcademicPartnerships #InternationalEducation #GlobalEngagement
MSM South Punjab retweeted
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر انجینئر ملک احمد اخوان اعوان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر ردو بدل اذیت بن کر رہ گیا ہے۔ اس بے یقینی کی صورتحال میں۔ کاروبار کیسے ہو سکتا ہے؟ اور مہنگائی کنٹرول کیسے ہو سکتی ہے؟
#PetrolPrice #inflation #Pakistan















































































