Muhammad Imran (@MannMuhammad) header
Muhammad Imran (@MannMuhammad) profile picture

Journalist Pak-China Affairs. X. Sec. Gen IHC journalists Association. Past: Dunya News, Dawn,GNN,24News,Capital TV, Fellow@China International Press center.

Islamabad, Pakistan
Joined January 2012
شاہ جی نے نو اس دس اپریل کی درمیانی رات کا قصہ چھیڑا تو قومی اسمبلی کا ماحول ذہن میں تازہ ہوگیا قومی اسمبلی کی ایوان میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی کارروائی جاری تھی، ممبران اسمبلی ووٹنگ کے عمل میں شریک تھے، معمول سے ہٹ کرکے ایوان کے ڈیکورم پر لوئی توجہ نہیں دے رہا تھا، پریس گیلری میں قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے اس تاریخی واقعے کی کوریج کیلئے موجود تھے، اس رات سارجنٹ کا رویہ بھی مختلف تھا، ہم ایوان کے اندر میڈیا کیلئے مختص نشستوں سے فیس بک پر لائیو تھے، فوٹو سیشن، قہقہے۔۔ سب چل رہاُتھا ۔۔ لیکن کوئی بھی ڈیکورم برقرار رلھنے کیلئے نہیں کہہ رہا تھا۔۔ جن کی یہ ذمہ داری تھی وہ بس جلد از جلد عدم اعتماد کی کارروائی مکمل کرکے نیا وزیراعظم لانے میں مصروف تھے۔۔
🚨🚨 بیٹھے بیٹھے عمران خان کی بہادری اور استقامت کا ایک قصہ یاد آگیا!!! تحریکِ عدم اعتماد کی رات کا واقعہ ہے۔ رمضان کی وہ رات تھی جب تحریکِ عدم اعتماد مکمل ہوئی اور عمران خان وزارتِ اعظمی سے ہٹا دیئے گئے۔ میں اس وقت پارلیمنٹ کی پریس گیلیری میں بیٹھ کر عمران خان کے زوال کو اپنی آنکھوں میں نقش کر رہا تھا۔ کارروائی کے اختتام پر میں گھر لوٹ گیا اور تنہائی میں بیٹھے سوچ رہا تھا کہ عمران خان کا باب ختم ہوا، سوچ رہا تھا یا عمران خان بیرونِ ملک چلے جائینگے یا گمنامی کی زندگی گزارینگے۔ سحری کا وقت ہوا تو پی ایم پروٹوکول سے مجھے فون آیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے صبح ۹ بجے کور کمیٹی کی میٹنگ رکھی ہے تو فواد چوہدری صاحب کو مطلع کردیجیئے۔ میں حیران رہ گیا کہ یہ شخص ابھی کچھ گھنٹے پہلے ایک محاز پر شکست سے دوچار ہوا ہے اور اب دوسرے محاز کے لیئے تیار ہے۔ یہ پہلا موقع تھا جب عمران خان نے مجھے بےحد متاثر کیا۔ دوسرے دن عمران خان بنی گالہ کے کمیٹی روم میں کالے چشمے لگائے تشریف لائے۔ لہجے میں سختی مگر چہرے پر اطمنان صاف ظاہر تھا گویا عمران خان کو یقین تھا کہ وہ اب پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہمیشہ کے لیئے بدل دینگے۔ پھر عمران خان نے اسی میٹنگ میں ایک مزاحمت سے بھرپور سیاسی لاحۂ عمل دیا اور اس کے بعد جو ہوا وہ میں نے بھی دیکھا، آپ نے بھی دیکھا اور پوری دنیا نے دیکھا۔ عمران خان اب رہا ہو یا نہ ہو، برسرِاقتدار آئے یا نہ آئے، لیکن اس نے پاکستان کی سیاسی بساط پر وہ نقش چھوڑ دیئے ہیں جو شاید تاریخ میں اب کبھی مٹائے نہ جاسکیں۔ کچھ لوگ طویل عرصہ اقتدار میں رہ کر تاریخ میں فراموش کر دیئے جاتے ہیں مگر عمران خان جیسے کچھ لوگ قلیل عرصہ اقتدار میں رہ کر تاریخ میں ہمیشہ کے لیئے زندہ و جاوید ہوجاتے ہیں۔ عمران خان تاریخ نہیں تاریخ ساز ہے۔ عمران خان کا سیاسی منظرنامے سے غائب رہنا عمران خان کی نہیں پاکستان کی سیاست کی بدقسمتی ہے۔
5
29
5,994
ایک آڈٹ رپورٹ سرکیولیٹ کررہی ہے، میرے خیال میں یہ اچھی لائن چھیڑی ہے، جس نے بھی چھیڑی ہے، اب آپ نے کرنا یہ ہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاکر آڈٹ رپورٹس کا جائزہ لینا ہے، چاہیں تو لاہور کی دیکھ لیں یا پھر اسلام آباد اور بلوچستان سے متعلق۔ سندھ اور خیبر پختونخواہ کی بھی کئی رپورٹس یہاں مل جائیں گی ہر رپورٹ انکشافات سے پھرپور ہوگی۔ پھر ایک ہی صف میں سب کھڑے ملیں گے۔ جو رپورٹرز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کور کرتے ہیں ان کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ اپنا کام عوام کے سامنے لائیں ۔۔
2
38
95
2,717
زرداری صاحب کی گیم میں شمولیت سے ہی کھیل آگے بڑھا ہے، اب مذاکرات ناکام ہوتے ہیں اور گورنر راج لگایا جاتا ہے تو حکومت کو بھی ایک طرح کی فیس سیونگ میسر ہوگی کہ دیکھیں ہم نے تو پوری کوشش کی کہ سچویشن کو ایوائیڈ کیا جائے اب تحریک انصاف نہیں مانی تو کیا کیا جاسکتا ہے۔ چلیں اب کچھ سیاسی عمل تو شروع ہوا، باقی تو ڈاکیے ایسے پیغام لارہے تھے کہ یہ تو بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، آرڈر ہونا ہے اور ادھر ایکشن شروع ہو جائے گا۔ پھر جب بات نہ بن پائی تو سیاست اور سیاسی عمل کی طرف ہی لوٹنا پڑا۔ بے شک سیاسی عمل اور سیاست کو موقع دینے میں ہی ملک اور نظام کی بقا ہے
1
5
1,028
#Exclusive گزشتہ روز پاکستانی ٹی وی چینلز پر نشر کی گئی خبروں پر واشنگٹن پوسٹ کا موقف آگیا، گزشتہ روز واشگٹن پوسٹ کے ایگزیکٹو ایڈیٹر کو میں نے اس حوالے سے ایک میل لکھا اور جس کے جواب میں واشگنٹن پوسٹ نے اپنا موقف بھیجا ہے۔ تفصیلات ویڈیو میں بیان کی گئی ہیں #Pakistan
3
25
2
59
12,142
"The man that Pakistan can jail but not erase" دی گوشن نیوز پیپر ،امریکی ریاست انڈیانا کا ایک لوکل نیوز پیپر ہے ، انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق اخبار کی مجموعی سرکولیشن صرف آٹھ ہزار کے قریب ہے، اس اخبار نے منیر احمد (ایسوسی ایٹڈ پریس) کے نام سے حکومت پاکستان کے بیان کو شائع کیا ہے۔ جس کو سما نیوز ایسے بیان کررہا ہے کہ جیسے اس اخبار نے اپنے ایڈیٹوریل میں ایسا کچھ شائع کیا ہو اور کسی شواہد کی بنیاد پر کوئی ایکسکلوزیو سٹوری شائع کی ہو۔۔آپ کسی بھی خبر کو اخبار کی رائے تب ہی کہہ سکتے ہیں جب وہ بات ایڈیٹوریل میں کہہ گئی ہو۔ جیسے آج ڈان کے ایڈیٹوریل میں بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ اس طرح واشنگٹن پوسٹ نے بھی حکومت پاکستان کا بیان ہی شائع کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی نیوز ویب سائٹ پر جاکر عمران خان لکھیں تو تیسرے نمبر پر ان کا ایک آرٹیکل ملے گا جو کہ اپریل میں شائع ہوا اور رعنا/رانا ایوب نے لکھا ہے اس کی سرخی کچھ اس طرح سے ہے کہ ایک آدمی جسے پاکستان جیل میں ڈال سکتا ہے لیکن مٹا نہیں سکتا۔۔
8
23
3,287
13سال پہلے یہ بندہ بھی نظام کی تبدیلی کا مطالبہ لیکر جناح ایونیو پر آیا تھا۔۔ پورا بلیو ایریا سکندر سکندر کررہا تھا ۔۔ اور بیوی کی فرنبرداری تو دیکھنے والی تھی
1
9
616
12 مئی 2023 بمقام اسلام آباد ہائیکورٹ۔۔۔
5
59
2,214
جسٹس منور دگل صاحب اور جسٹس امجد پرویز صاحب۔
1
18
1,012
امیجن کریں ۔۔ عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کردیا جاتا ہے تو وہ تین سال بعد ان کی آنکھیں دن کی روشنی میں ہسپتال کے کمرے کی ونڈو سے اسلام آباد کا نظر آنیوالا ایریا دیکھ پائیں گی۔ کیا عجیب کیفیت ہوگی، ایک قیدی کیلئے تین سال بعد جیل سے باہر کا ماحول دیکھنا، کچھ نئے لوگوں کو اپنے ارد گرد محسوس کرنا۔ تین سال کی روٹین سے ہٹ کر کچھ مختلف کھانا ٹیسٹ کرنا۔ نسبتاً کشادہ اور صاف ستھرے کمرے ایک آرام دہ میٹرس کا میسر ہونا۔ ایک اچھے اور بہتر واش روم کی سہولت۔۔ ہاں یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ وہاں بھی کوئی کیمرہ مانیٹرنگ کررہا ہوں گا یا نہیں
🤖 Made with AI
2
26
149
18,273
سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی عمران خان کی صحت کی رپورٹ (اگست 2026) کی بنیاد پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال کے متعلقہ ماہر ڈاکٹرز سپریم کورٹ میں اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اور میڈیکل بورڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی حالیہ رپورٹ (تقریباً 10 اگست 2026 کے معائنے اور اس کے بعد کی سمری) کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت سے متعلق اہم مسائل درج ذیل ہیں: •آنکھوں کا مسئلہ: پہلے دائیں آنکھ میں سنٹرل ریٹینل وین اکلوشن (CRVO – خون کا جماؤ) کی تشخیص ہوئی تھی، جس سے بینائی شدید متاثر ہوئی تھی (ایک وقت میں صرف 15 فیصد رہ گئی تھی)۔ حالیہ رپورٹ کے مطابق علاج کے بعد بینائی تقریباً نارمل ہو چکی ہے۔ •دل/بلڈ پریشر کے مسائل: بلڈ پریشر میں اتار چڑھاؤ (140/80 یا 140/100)، نبض تقریباً 54 فی منٹ، سر میں بھاری پن، تیز دھڑکن کی شکایت۔ ECG نارمل، ایکو کارڈیوگرام میں معمولی E-to-A ریورسل۔ مزید ٹیسٹ (جیسے CT کارونری اینجیوگرافی) کی سفارش۔ •بے چینی/انزائٹی: شدید بے چینی (Anxiety +++)، بے قراری۔ روزانہ چہل قدمی، خاندانی ملاقاتوں میں اضافہ، آرام کی سرگرمیاں، اخبارات/کتابیں/ٹی وی کی سفارش۔ میڈیکل بورڈ میں آنکھوں، کارڈیالوجی اور جنرل میڈیسن کے ماہرین شامل تھے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں (18 اگست 2026) عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے اور میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا ہے، جس میں ان کے ذاتی معالجین بھی شامل رہیں گے۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں موجود متعلقہ اسپیسلسٹس (جو میڈیکل بورڈ کے لیے اہل سمجھے جا سکتے ہیں)رپورٹ میں ذکر کردہ مسائل (آنکھ/ریٹینا، دل، جنرل میڈیسن) کی بنیاد پر شفا کے درج ذیل ماہر ڈاکٹرز متعلقہ شعبوں میں موجود اور اہل سمجھے جا سکتے ہیں (یہ فہرست ہسپتال کے سرکاری صفحات اور ڈائریکٹریز پر مبنی ہے؛ حتمی انتخاب عدالت/حکام کا ہے):1. آفتھلمالوجی / آنکھوں کے ماہرین (خاص طور پر ریٹینا/ویٹریو-ریٹینل)یہ سب سے زیادہ متعلقہ ہیں کیونکہ اصل مسئلہ ریٹینل وین اکلوشن کا تھا۔ •پروفیسر ڈاکٹر محمد عامر رضا اعوان (Amer Awan) — چیف آف آفتھلمالوجی، یو کے ٹرینڈ ویٹریو-ریٹینل سرجن، ریٹینا کے ماہر (FVS/FVRS وغیرہ)۔ شفا میں ریٹینل سرجری کے اہم ماہر۔ •ڈاکٹر زیبا الیاس متین — کنسلٹنٹ آفتھلمالوجی (FCPS, FRCS)۔ •ڈاکٹر فاروق افضل — کنسلٹنٹ آفتھلمالوجی (FRCS, FRCOphth)۔ •ڈاکٹر سعدیہ فاروق — کنسلٹنٹ آفتھلمالوجی (FCPS, FRCS)۔ •ڈاکٹر سلمان جعفر — کنسلٹنٹ آفتھلمالوجی (FCPS, FRCS)۔ •ڈاکٹر عائشہ کوثر — کنسلٹنٹ آفتھلمالوجی (FCPS, MCPS)۔ شفا کا آفتھلمالوجی ڈیپارٹمنٹ ریٹینل بیماریوں، لیزر تھراپی اور اینٹی-VEGF انجیکشنز میں مہارت رکھتا ہے۔ 2. کارڈیالوجی / دل کے ماہرینبلڈ پریشر، نبض اور ممکنہ کارڈیک ٹیسٹس کے لیے۔ •ڈاکٹر اسعد اکبر خان — چیف آف کارڈیالوجی، کنسلٹنٹ / انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ۔ •ڈاکٹر حبیب الرحمن — کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ (امریکن بورڈ، FACC)۔ •ڈاکٹر محمد اسد علی سلیم — کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ۔ •ڈاکٹر محمد عبدالعظیم — کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ (FCPS)۔ •ڈاکٹر سعید اللہ شاہ — کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ (MRCP)۔ •ڈاکٹر عمر ادریس مفتی — کنسلٹنٹ انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ (امریکن بورڈ)۔ •ڈاکٹر بلال مصطفیٰ — ایسوسی ایٹ کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ۔ •ڈاکٹر لیاقت زمان — کنسلٹنٹ کارڈیک الیکٹرو فزیالوجسٹ۔ (پیڈیاٹرک کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز بھی موجود ہیں لیکن عمر کے لحاظ سے عام کارڈیالوجسٹ زیادہ متعلقہ ہیں۔) 3. جنرل میڈیسن / انٹرنل میڈیسن کے ماہرینعمومی صحت، انزائٹی مینجمنٹ اور بورڈ کے لیے۔ شفا میں متعدد میڈیکل اسپیشلسٹس موجود ہیں، جیسے: •ڈاکٹر عامر نظیر احمد •ڈاکٹر عابد الیاس •ڈاکٹر مظہر اے مفتی •ڈاکٹر محمد اشرف •اور دیگر FCPS/MRCP ہولڈرز۔ 4. اضافی متعلقہ (اگر انزائٹی پر زور دیا جائے) •سائیکیٹری شعبے کے ڈاکٹرز (جیسے ڈاکٹر محبوب یعقوب – چیف آف سائیکیٹری) کو بھی بورڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، ۔
1
2
11
659
سپریم کورٹ کی عمران خان سے متعلق سماعت کا نتیجہ چاہے کچھ بھی نکلا ہو لیکن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ہلچل دیکھنے کو مل رہی ہے، وہ جو لوگ کسی بھی وجہ سے خاموشی اختیار کئے ہوئے تھے وہ بھی کمنٹس اور پوسٹیں کررہے ہیں۔ یہ وہ خالص گراؤنڈ پر عوامی حمایت ہے جو آج بھی عمران خان کو حاصل ہے۔ لوگ عمران خان کی بات ، اس کے بارے میں بات اور اس کیلئے بات کے منتظر نظر آتے ہیں۔
2
24
902
کویت میں سفارتخانہ پاکستان میں منعقدہ جشن آزادی کی تقریب میں کمیونٹی کی پرجوش شرکت۔ جب اسٹیج سے سفیر پاکستان ڈاکٹر ظفر اقبال پاکستان زندہ آباد اور قائد اعظم زندہ آباد کے نعرے لگوا رہے تھے تو حاضرین محفل سے ایک خاتون نے پاک آرمی اور جنرل عاصم منیر کے نعرے بلند کئے۔۔ #PakistanZindabad
1
1
471
زرا تصور کریں ۔۔ محسن نقوی صاحب اسلام آباد صوبے کے سربراہ ہوں، فیصل واڈا اور مصطفی کمال کراچی کی زمہ داری سنبھالے ہوں، لاہور صوبے میں عون چوہدری اور علیم خان کرسی پر بیٹھے ہوں، بلوچستان کے ایک طرف انوار الحق کاکڑ، دوسری طرف سرفراز بگٹی اور باقی کے علاقے میں تاج پہنانے کے خواہشمند سردار صاحب کو صوبے کی کمان ملی ہو، خطہ پوٹھوہار میں فیاض الحسن چوہان اور یوتھ کے امور پر فرحان ورک ۔۔ پشاور میں عائشہ گلالئی، نور عالم خان لیڈ کررہے ہوں تو۔۔ ملکی ترقی کی شرح ’’کہاں سے کہاں‘‘ پہنچ جائیگی۔ لیکن زرا ٹھہریں جناب۔ یہ سارے لوگ تو گزشتہ ساڑھے چار سال سے موجودہ سسٹم کے بینیفشری ہیں، کسی نہ کسی طور پر حکومت اور حکومتی عہدے انجوائے کررہے ہیں تو پھر بدلاؤ کیسا؟ نئے صوبوں کا بیانیہ پرانا مال نئی پیکنگ کے سوا کچھ نہیں۔ اگر کچھ اصلاح چاہتے ہیں تو جمہوری پاکستان کو جمہوریت کے نظام کے ساتھ موقع دیں۔ ضروری نہیں کہ جو سوچ آپ کے دماغ میں ہے وہی ٹھیک ہو۔ ایک بار عوام پر اعتماد کریں، عوام جسے اپنے ووٹ کے زریعے حق حکمرانی بخشے اسی کو کرسی پر بیٹھ کر فیصلے کرنے دیں۔ اگر وہ پارٹی ڈیلیور نہ کرسکی تو عوام خود اسے اٹھا کر باہر پھینکیں گے۔ کس صوبے میں کتنے نئے انتظامی یونٹس بننے ہیں یا پھر کوئی تقسیم درکار ہے تو وہ بھی صوبے کی اسمبلی کو ہی یہ فیصلہ کرنے دیں۔
2
3
428
کچھ عرصہ پہلے ٹریل تھری پر نئے سِیٹنگ بینز لگائے گئے تھے اور ان پر ایک ادارے کے فارمز ڈایریکٹوریٹ کا نام بھی نمایاں طور پر لکھا گیا تھا کیا یہ ڈائریکٹوریٹ بھی اسی سے منسلک ہے یا یہ کوئی نیا ادارہ ہے ؟
بریکنگ نیوز : مطلوبہ ہدف کامیابی سے حاصل کرلیا گیا ! مونال تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کالعدم قرار دے دیے، جسٹس حسن اظہر رضوی نے فیصلے میں لکھا کہ: مارگلہ ہلز میں 8,603 ایکڑ زمین کی ملکیت کی دعویدار 'ریماؤنٹ، ویٹرنری اینڈ فارمز ڈائریکٹوریٹ' (RV&FD) کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ انصاف کا قتل ہے، برقرار نہیں رکھا جاسکتا ۔ تحریری فیصلے کے مطابق، زمین کی اصل ملکیت کا تنازع اب واپس سول کورٹ طے کرے گی، جہاں سی ڈی اے اور RV&FD دونوں کو اپنے دستاویزی ثبوت اور شواہد پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے گا۔ جب تک سول کورٹ زمین کی ملکیت اور لیز کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں سناتی، تب تک مارگلہ ہلز نیشنل پارک کے اندر تمام تعمیراتی منصوبوں کی منظوری اور انتظامی معاملات چلانے کا اختیار قانون کے مطابق صرف سی ڈی اے کے پاس ہی رہے گا۔ مونال ریسٹورنٹ کی لیز منسوخ کرنے کا اسلام آباد ہائکورٹ اور سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا جات ہے، لیز کے جائز یا ناجائز ہونے کا حتمی فیصلہ بھی اب سول کورٹ ہی کرے گی۔
2
3
1,524
روزنامہ دنیا کے سینئر پارلیمانی رپورٹر اسلم لڑکا کی خبر کے مطابق ارکان اسمبلی نے بجٹ بحث میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر نہیں کی اور ڈپٹی اسپیکر کے پوچھنے کے باوجود بھی کسی رکن نے بحث میں حصہ لینے کے نام نہ دیا ۔
1
1
3
251