MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
ایک طرف سوک سینس ایکٹویٹیز میں زور کہ بچوں کو صفائی کی عادت ڈالیں اور دوسری طرف دھمکی کہ بچے سکول میں صفائی کی کسی سرگرمی میں نظر آئے تو استاد کا سر قلم کر دیا جائے گا 🙃
کلاس فور کی سیٹیں ویسے ہی ختم کر دیں تو پھر یہی مطلب کہ ہر استاد اپنا اپنا جھاڑو لے کر گاؤن پہن کر صفائی کرے
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
سویپرز دستیاب نہ ہونے کے باوجود جس طرح صفائی کے بارے میں سخت آرڈر آ رہے تو عنقریب اساتذہ کی ذمہ داریاں
ہیڈ سویپر (ہیڈ ماسٹر)
گراؤنڈ سویپر( PET)
کلاس روم سویپر(کلاس انچارج)
لیب سویپر( لیب انچارج)
لائبریری سویپر (لائبریری انچارج)
ٹوائلٹ سویپر (واش کلب انچارج)
😐🤕🙃
Replying to @Meericiuos
اتنے درود آپـــــــــ ﷺ پر جتنی خدا ڪی نعمتیں
اتنے سلام آپ ﷺ پر جن ڪا نہ ہو سڪے شمار...!!
❣️ صَلَّی اللَّهُ عَلَیْہِ وَاٰلِه وَسَلَّمَ❣️
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
پورا ڈرامہ ایک طرف اور خوشبخت آپا کے اقوال زریں ایک طرف۔۔۔۔
کہتی ہیں۔
"بلاؤں کی بہت ساری قسمیں ہوتی ہیں۔۔۔اور اُن میں سے ایک قسم کو محبت کہتے ہیں۔۔۔"
"پیار میں صرف انا اور عزت نفس ہی نہیں ختم یوتی حیا اور شرافت بھی ختم ہوجاتی ہے۔"
"جب ایک بار حیا بےحیائ کی حد پار کرلے۔ تو پھر آگے کوئ حد نہیں ہوتی۔ آگے بس کھائیاں ہوتی ہیں۔ جن میں گرنا ہی ہوتا ہے جلد یا بدیر۔۔۔۔۔۔۔"
اس ڈرامے کے زریعے کچھ پیغامات دئیے جارہے ہیں۔
بیلا ہو یا زریاب ۔۔۔۔۔ دونوں اچھی لڑکیاں تھیں ـ کیرئیر اورئینٹڈ تھیں انہوں نے محبت کے نام پر دھوکہ کھایا ۔ جسکے بعد سب برباد ہوگیا!
اور انکی اس غلطی میں سارا قصور ان کا نہیں تھا۔
کہیں نہ کہیں انکے والدین بھی قصوروار تھے جنہوں نے اپنی بیٹیوں کو برا بھلا سمجھایا نہ انکی دینی تربیت پر توجہ دی ۔۔۔۔۔۔ سو حادثہ ہوکر رہا۔
" آیا کتا کھاگیا
تو بیٹھی ڈھول بجا!" (امیر خسرو)
اسلیے مورل اف دا اسٹوری یہ ہے کہ
محبت کے نام پر دھوکا مت کھائیں ۔ جس طرح بیماریوں اور بلاؤں سے بچتے ہیں وہسے ہی خود کو اور اپنی اولاد کو اس محبت نام کی بلا سے بھی محفوظ رکھیں۔ جو نوجوانی کے دور میں حملہ آور ہوتی ہے۔ اور شرم حیا کے ساتھ ساتھ عزت نفس اور انا کو بھی کھاجاتی ہے ۔پھر باقی کچھ نہیں بچتا۔
بقول خوشبخت " آگے بس کھائیاں ہوتی ہیں۔ جن میں گرنا ہی ہوتا ہے جلد یا بدیر۔۔۔۔۔۔۔"
کیا آپ خوشبخت کے اقوال زریں سے متفق ہیں!
ہاں یا نہیں -------
آپ کیا سوچتے ہیں!
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
صرف غیرت مند ہی اس تحریر کو پڑھیں
اس میں نا مردوں کے لیے کچھ بھی نہیں
شادی کی تاریخ طے ہونے کے بعد لڑکے کی ماں نے چائے کا کپ رکھتے ہوئے کہا، ’’ہمیں تو کچھ نہیں چاہیے، بس بچوں کے کمرے کا سامان اچھا ہونا چاہیے۔ رشتے دار آتے ہیں، باتیں بناتے ہیں۔‘‘ لڑکی کا باپ مسکرایا، ’’جی، کوشش کروں گا۔‘‘ اُس رات بیٹی پانی دینے آئی تو باپ کے سامنے گھر کے کاغذات اور ایک پرانی کاپی کھلی پڑی تھی۔ کاپی میں فریج، فرنیچر اور دوسرے سامان کی قیمتیں لکھی تھیں۔ اُس نے پوچھا، ’’ابو، یہ گھر کے کاغذ کیوں نکالے ہیں؟
‘‘ باپ نے جلدی سے کاپی بند کردی، ’’کچھ نہیں بیٹا، تم شادی کی تیاری کرو۔‘‘ اگلی صبح وہ دفتر جانے لگا تو بیٹی دروازے پر آکر کھڑی ہوگئی، ’’ابو، پہلے میرے ساتھ ایک جگہ چلیں گے؟‘‘ باپ اُسے بازار لے جانے کے لیے تیار ہوگیا، مگر اُس نے لڑکے والوں کا پتا بتایا۔ وہاں پہنچ کر اُس نے اپنے منگیتر کے سامنے وہی کاپی رکھ دی، ’’اس میں میری شادی کا سامان لکھا ہے۔ ذرا بتائیے، اس میں سے کون سی چیز کم ہوئی تو آپ کے گھر میں میری عزت کم ہوجائے گی؟‘‘ لڑکا بے آرام ہوکر بولا، ’’تم بات کو بڑھا رہی ہو، امّی نے بس عام سی بات کی تھی۔‘‘ لڑکی نے باپ کے کانپتے ہاتھ پر اپنا ہاتھ رکھ دیا، ’’آپ کے لیے عام سی بات تھی، میرے ابو کل سے اپنا گھر بیچنے کا حساب لگا رہے ہیں۔‘‘ کمرے میں خاموشی چھا گئی۔ اُس نے انگلی سے انگوٹھی اتاری اور میز پر رکھ دی، ’’میں ایسا گھر نہیں بسا سکتی جس کے لیے میرے ماں باپ کو بے گھر ہونا پڑے۔‘‘ واپسی پر باپ کی آنکھیں نم تھیں، ’’لوگ پوچھیں گے تو کیا کہیں گے، بیٹا؟‘‘ اُس نے باپ کا بازو تھام لیا، ’’یہی کہیے گا، میری بیٹی کو سامان کے ساتھ نہیں، عزت کے ساتھ رخصت ہونا تھا۔
‘‘ کچھ مطالبے زبان پر ’’ہمیں کچھ نہیں چاہیے‘‘ بن کر آتے ہیں، مگر کسی باپ کی پوری عمر کی کمائی لے جاتے ہیں۔ جہیز کو رسم کہہ دینے سے اُس کا بوجھ ہلکا نہیں ہوجاتا؛ رشتہ قبول کیجیے، کسی کی استطاعت کا امتحان نہیں۔
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
لائبہ نے اسلامک یونیورسٹی سے فزکس میں بی ایس کیا اور گولڈ میڈل لیا، والدین کے ساتھ کرائے کے فلیٹ میں رہتی تھی۔ باپ موٹر سائیکل پر دودھ بیچ کر بیٹی کو پڑھا رہا تھا۔
فراڈیے نے ہاورڈ یونیورسٹی میں داخلہ دلوانے کے لیے ستر لاکھ روپے خرچ بتایا، باپ نے پلاٹ بیچا، 21 لاکھ ایجنٹ کو دیے۔ باقی رقم کے لیے ماں نے زیور بنک میں رکھوایا ، بیٹی نے جب ڈاکیومنٹ چیک کروائے تو سب کچھ جعلی نکلا۔
پیسے کھانے کیلئے ایجنٹ نے خود کو بچی کا سپانسر ظاہر کیا،
بھائی کو سرکاری ملازمت دلوانے کا بھی وعدہ کیا اور سرکاری ملازمت دلوانے کے الگ سے 5لاکھ روپے لیے
فراڈیا خود کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اکاؤنٹس افسر بتاتا رہا،
طالبہ دلبرداشتہ ہو گئی۔ مرنے سے پہلے ماموں کو میسج کیا کہ ابو کو اس فراڈ کا پتہ نہ چلے، وہ مر جائیں گے۔ اہل خانہ کا بیان
طالبہ کی کل اسلام آباد میں پ ھ ن د ا لگی ل ا ش ملی تھی۔
یہ خ و د ک ش ی نہیں قتل ہے۔ اسے ان حالات پر لانے والے ظالم اور بے حس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جائے۔
اگر ملک میں ہونے والے فراڈ کے خلاف ازالے کے لیے کوئی مؤثر فورم ہو تو لوگ اس طرح مایوس نہ ہوں۔ ہمارے ریاستی ادارے اور قانون بنانے والے بھی اس ق ت ل کے ذمہ دار ہیں
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
اسکولوں میں ٹیچرز کو بنیادی طور پر پڑھانے کے لیے بھرتی کیا جاتا ہے، لیکن موجودہ نظام کو دیکھ کر کبھی کبھی لگتا ہے کہ پڑھانا ہماری ذمہ داریوں کی فہرست میں سب سے آخر میں رہ گیا ہے۔
اس وقت اسکولوں میں Pictorial Evidence کی اتنی اہمیت ہو گئی ہے کہ لگتا ہے ہر کام کا ثبوت تصویر کی صورت میں نہ ہو تو شاید کام ہوا ہی نہیں۔
اسکول پہنچ گئے ہیں تصویر بھیجیں
اسمبلی ہوئی؟ تصویر بھیجیں۔
بچے ایکٹیویٹی کر رہے ہیں؟ تصویر بھیجیں۔
ڈینگی ایکٹیویٹی ہوئی؟ تصویر بھیجیں۔
داخلہ مہم چلا رہے ؟ تصویر بھیجیں۔
اب اسمبلی میں اگر ٹیچرز اور بچوں کی تصویر جانی ہے تو تصویر کون بنائے؟
ظاہر ہے کسی بچے کو ہی فوٹوگرافر بنانا پڑتا ہے۔
اگر واقعی ہر چیز کی تصویری شہادت اتنی ضروری ہے تو ہر اسکول میں کم از کم ایک Photographer بھی ہونا چاہیے۔ ساتھ کوئی Editor بھی ہو تو اور بھی اچھا، کیونکہ ٹیچر کو بھرتی تصویر بنانے اور ایڈیٹنگ کے لیے تو نہیں کیا گیا تھا۔
اور پھر ہمارے دیہی اسکولوں کی اپنی مشکلات ہیں۔ انٹرنیٹ یا Wi-Fi کی سہولت تک موجود نہیں۔ نتیجہ یہ کہ سرکاری کام مکمل کرنے کے لیے موبائل ڈیٹا بھی اکثر اپنی جیب سے لگانا پڑتا ہے۔
پھر SIS Punjab کی اپنی دنیا ہے۔
کبھی اچانک نئی اپڈیٹ آ جاتی ہے، کبھی کوئی نیا کالم، کبھی کوئی نئی معلومات درج کرنی ہوتی ہیں اور حکم آتا ہے کہ "فوراً مکمل کریں۔ اس کام کا پتا ہو نا ہو بس کام ابھی چاہیے۔
کبھی کبھی ان ہدایات کی رفتار دیکھ کر واقعی لگتا ہے کہ اسکول میں تعلیمی ایمرجنسی نہیں، بلکہ SIS Emergency نافذ ہو چکی ہے۔
ٹیچر کا بنیادی کام پڑھانا ہے۔
ٹیچر کو رزلٹ بھی دینا ہے، بچوں کی learning بھی بہتر کرنی ہے، کاپیاں بھی چیک کرنی ہیں، سبق بھی تیار کرنا ہے اور کلاس روم بھی سنبھالنا ہے۔ اب تو روزانہ 10 منٹ کا ٹسٹ لینا بھی لازم کر دیا گیا ہے پھر چیک کر کے ریکارڈ رکھیں وہ بھی 35 منٹ کی کلاس میں تو ٹیچر نے پڑھانا یا سمجھانا کب ہے؟؟؟
اس لیے اگر نظام واقعی بہتر تعلیمی نتائج چاہتا ہے تو ٹیچر کو زیادہ سے زیادہ وقت Teaching and Learning کے لیے دینا ہوگا۔
administrative،
documentation،
photography،
editing
اور technical کاموں کے لیے اگر باقاعدہ متعلقہ افراد ہوں تو شاید ٹیچر بھی سکون سے وہ کام کر سکے جس کے لیے وہ اصل میں بھرتی ہوا تھا۔
ٹیچر کو ہر کام کا آدمی بنانے کے بجائے، اسے ایک اچھا ٹیچر بننے کا وقت دیجیے۔
کیونکہ آخر میں تصویر نہیں، بچے کا سیکھنا اور اس کا نتیجہ ہی اصل کامیابی ہے۔
آپ کا کیا خیال ہے ؟؟؟
طاہرہ یونس
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
آبادی 27 کروڑ ہو چکی ہے جبکہ سکولز اور ہسپتال آج سے 25 سال پہلے کی آبادی کی ضرورت کے تحت بنے ہوئے ہیں، بد قسمتی سے دستیاب سرکاری اداروں کی بھی نجکاری ہو رہی ہے۔ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے پرائیویٹ اداروں میں مفت ڈیلیوری ہو جاتی تھی وہ سہولت بھی ختم کر دی گئی ہے۔ سانحات بلاوجہ نہیں ہوتے
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
اک روز ہوگا جانا سرکار کی گلی میں
ہوگا کبھی ٹھکانہ سرکار کی گلی میں
آنکھیں تو دیکھنے کو پہلے ہی مضطرب تھیں
دل بھی ہوا روانہ سرکار کی گلی میں
گو پاس کچھ نہیں ہے لیکن یہ دیکھ لے گا
اک دن مجھے زمانہ سرکار کی گلی میں
کبھی ہو حسیں تصور کبھی خود میں جاؤں چل کر
کہیں یونہی آنا جانا سرکار کی گلی میں
ہیں کہیں خزاں کے پہرے کہیں دو گھڑی بہاریں
موسم سدا سہانا سرکار کی گلی میں
دل میں نبی کی یادیں لب پر نبی کی نعتیں
جانا تو ایسے جانا سرکار کی گلی میں
یہی رسم عاشقی ہے یہی جان بندگی ہے
سر رکھ کے نہ اٹھانا سرکار کی گلی میں
سمجھیں گے ہم نیازیؔ ان کی کرم نوازی
جس دن ہوئے روانہ سرکار کی گلی میں
عبدالستار نیازی
#درود_وسلام
#خاتم_النبیین_محمدﷺ
#خاتم_الرسلﷺ
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
اے اہلِ جہاں سید و سردار ﷺ مبارک 💚
Heartfelt Congratulations To All The Muslim On The Arrival Of The Holy Prophet Muhammad ﷺ..💫
Eid Milad-un-Nabi ﷺ 🕊️
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
Messenger of Allah ﷺ ❤️
Neither the heavens, nor the moon and stars, nor the dawn, nor the night would exist
Neither your beauty would exist, nor this universe would exist!
#EidMilad
MeerZ@@dii 🇵🇰 retweeted
دو دن قبل ناروے کے وزیرخارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد کمرشل جہاز پر اپنے دو بریف کیس اٹھائے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے دیکھ کر حیرانگی ہوئی جب میں نے ناروے کا Per Capita Income دیکھا جو کہ 90 ہزار ڈالر فی کس تھا
اور آج میں نے یہ وڈیو دیکھی جس میں 21 ویں گریڈ کے دو افسر شاہی بگھی پر تشریف لا رہے ہیں
یہ اس ملک کے افسر ہیں جس کی Per Capita Income بمشکل 2000 ڈالر فی کس سالانہ ہے۔
نظاام کو قصوروار ٹھہرانے سے پہلے اپنی ان حرکتوں پر غور کریں یہ ملک بلاوجہ اس حالت میں نہیں پہنچا ایسٹ انڈیا کمپنی تو یہاں سے چلی گئی لیکن اپنے اثاثے آج بھی اس ملک کا خون چوسنے کیلئے چھوڑ گئی۔




























