
Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad @TahirulQadri have authored more than 1000 books in Urdu, English and Arabic languages.
- Tweets112
- Following4
- Followers175
- Likes107

ALT 🔰 بچوں کی پرورش اور والدین کا کردار اپنے بچوں کو ایک اچھا مسلمان اور ذمہ دار شہری بنائیں۔ 🛒 گھر بیٹھے تین کتابوں کا سیٹ حاصل کرنے کیلئے کلک کریں۔ https://minhaj.biz/item/bachun-ki-parwarish-awr-walidayn-ka-kirdar-mqp-001 🧾 زبان: اردو 📕 اعلیٰ پیپر اینڈ پرنٹنگ 🔖 پیکج قیمت: 1980 🚚 فری ہوم ڈیلیوری بچے کسی بھی قوم کا مستقبل اور بیش قدر سرمایہ ہوتے ہیں۔ ان طفلانِ ملّت کے لیے اَعلیٰ تربیت، عمدہ تعلیم، مناسب پرورش، مہذب نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال والدین اور اساتذہ کی اَوّلین ذمہ داری ہوتی ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ نے ماں کی آغوش کو پہلی درس گاہ قرار دے کر اِس پر صداقت کی سند ثبت کر دی ہے۔ بچے کو اِس عمر میں کسی کتاب یا دیگر علمی ذخیرے کے بغیر براہِ راست آغوشِ مادر سے علم و نور کا فیضان حاصل ہوتا ہے۔ اِس حوالے سے والدین، خصوصاً والدہ کی اَوّلین ذمہ داری اِسلامی تعلیمات اور بچوں کی نفسیات کے مطابق اُن کی تربیت کرنا اور انہیں تعلیم دینا ہے۔ والدین کے لیے بچوں کی نفسیات سے متعلق بنیادی اصولوں سے آگاہی نہایت ضروری ہے۔ بچوں کے ذہن کی گتھیاں سلجھانے کے لیے نفسیاتی اُمور سے جان کاری بنیادی ضرور

ALT 🔰 جنت کی خصوصی بشارت پانے والے 100 صحابہ و صحابیات رضی اللہ عنہم نجومِ ہدایت میں سب سے بلند خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کا مقام ہے، بعد ازاں عشرہ مبشرہ کے بقیہ چھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا مرتبہ آتا ہے۔ یہ وہ عظیم طبقہ ہے جسے رسولِ اَقدس ﷺ نے اپنی حیاتِ طیبہ میں ہی جنتی ہونے کی بشارت دے دی تھی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے جنتی ہونے کی بشارات کا یہ سلسلہ صرف عشرہ مبشرہ تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ رسالت مآب ﷺ نے مختلف مواقع پر کئی صحابہ کرام یا طبقۂ صحابہ کا نام لے کر انہیں بہشت کی نعمتِ جاوداں کی خوش خبری سے سرفراز فرمایا ہے۔ منفرد اور اچھوتے موضوع کی حامل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی اِس کتاب کے پہلے باب میں قرآن مجید اور احادیث مبارکہ سے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عمومی فضائل بیان کیے گئے ہیں، جن سے واضح ہوتا ہے کہ جمیع صحابہ کرام آفتابِ رُشد و ہدایت اور مرحوم و مغفور اور جنتی ہیں۔ دوسرے باب میں عشرہ مبشرہ کے درجے پر فائز صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی شان میں وارِد ہونے والی اَحادیث مبارکہ پیش کی گئی ہیں۔ تیسرے باب میں اِن دس (10) نجومِ ہدایت کے علاوہ دیگر 60 صحابہ کرام رضی

ALT 🔰 ہر شخص اپنے نشہ عمل میں گرفتار ہے اس کتابچے کو پڑھ کر قاری نشۂ عشق الٰہی اور نشۂ عشق مصطفیٰ ﷺ کو محسوس کئے بغیر نہیں رہ سکتا اور جو دنیاوی نشوں کی لذتوں میں مگن ہے تو اس کو اگر حقیقی نشے کی لذت چکھا دی جائے تو وہ دنیاوی نشوں کے قریب بھی نہ جائے گا۔ مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری 🌐 پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں https://www.minhajbooks.com/urdu/book/136/Everyone-is-a-Slave-to-his-Likes-and-Dislikes/ 📧 خریداری کیلئے رابطہ کریں https://wa.me/9203097417163 📲 موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں https://get.minhajbooks.com #MinhajBooks #BooksbyDrQadri #IslamicBooks #TahirulQadri #DrQadri #MinhajulQuran #IslamicLibrary #books #UrduBooks #pdfbooks

ALT ہر مسلمان کو کم از کم اتنا دینی علم ضرور حاصل کرنا چاہیے جس کے ذریعے وہ اپنے عقائد کی اصلاح کر سکے، ارکانِ اسلام کو صحیح طور پر بجا لا سکے اور روز مرّہ زندگی سے متعلق اہم امور کی بآسانی انجام دہی اس کے لیے ممکن ہو سکے۔ علم دین کا سیکھنا اس لیے بھی ضروری ہے کہ اسلام نے جتنے بھی احکام دیے ہیں، ان پر علم کے بغیر عمل نہیں ہوسکتا، مثلاً نماز کی ادائیگی اُس وقت تک درست نہیں ہو سکتی جب تک آپ کو اس کے ارکان اور فرائض و واجبات کا علم نہ ہو۔ علمِ دین کی پہلی بنیاد قرآن مجید ہے۔ عصرِ حاضر کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن مجید کو پڑھنا اور سمجھنا ترک کر دیا ہے۔ قرآن مجید کو صحیح تلفظ کے ساتھ اور سمجھ کر پڑھنے، اسے پڑھنے کی فضیلت اور نماز کی درست ادائیگی کا طریقہ کار سکھانے کے لیے ان پانچ کتب کا پیکج عامۃ الناس کے لیے ارزاں نرخوں پر مہیا کیا جا رہا ہے، تاکہ ہر عام و خاص اسے خرید سکے، خود بھی ان کا مطالعہ کرے اور اپنے اہل خانہ کو بھی ان سے مستفید کر سکے۔

ALT 🔰 مناجات امام زین العابدین امام زین العابدین علیہ السلام عبادت گزاروں کی زینت اور شہیدِ کربلا امام حسین علیہ السلام کے فرزند ہیں۔ آپ کی عبادات، تقویٰ، خوفِ خدا اور محبتِ الٰہی ہمارے لیے بہترین مثال ہے۔ بہت سی روایات کے مطابق آپ اللہ کی محبت و خوف میں اِس قدر روتے تھے کہ عبادت کے بعد کثرتِ گریہ آپ کی عادتِ ثانیہ بن گئی تھی۔ اس کتاب میں امام زین العابدین علیہ السلام کی دعائیں جمع کی گئی ہیں۔ دعائیں ہمارے رب سے بات کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امام زین العابدین علیہ السلام کی دعائیں جمع کی ہیں اور اس کتاب میں اردو ترجمہ کے ساتھ ان کو مرتب کیا ہے۔ مومنین اپنے رب کو دعاؤں کے ذریعے پکاریں اور خلوت کی اس گفتگو سے لطف اندوز ہوں، خاص طور پر رات کے اوقات میں یہ مناجات قلب و روح پر وجدانی کیفیت طاری کرتی ہیں۔ 🔹 الاستغاثۃ بالاسماء الحسنٰی 🔹 مناجات المتعوذین 🔹 مناجات التائبین 🔹 مناجات المستغفرین 🔹 مناجات الشاکین 🔹 مناجات اللَّائذین 🔹 مناجات الملھوفین 🔹 مناجات المحزونین 🔹 مناجات الخائفین 🔹 مناجات الراجین 🔹 مناجات الخاشعین 🔹 مناجات الراغبین 🔹 مناجات

ALT 🔰 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم و اہل بیت اطہار علیہم السلام کے فضائل و مناقب 📑 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اہل بیت اطہار علیھم السلام کے فضائل و مناقب پر مستند احادیث کا مجموعہ 📑 عظمت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور عظمت اہل بیت اطہار علیھم السلام پر لاجواب تالیف 📑 محبت صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور مؤدت اہل بیت اطہار علیھم السلام کے لیے ایک اثر انگیز کتاب 📑 صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اہل بیت اطہار علیھم السلام کے نفوس قدسیہ کے متعلق اخیار امت اور اکابر اسلاف کے عقیدۂ صحیح کی ترجمانی 📑 فرقہ وارانہ رجحانات کے تدارک کے لیے انتہائی مؤثر کتاب 📑 عربی متون مع اعراب، ترجمہ اور تحقیق و تخریج 🔹 باب 1 : حضور ﷺ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 2 : حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 3 : حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 4 : حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 5 : حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے مناقب 🔹 باب 6 : خلفاء راشدین رضی اللہ عنہم کے جامع مناقب 🔹 باب 7 : مہاجرین صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے مناقب 🔹 باب 8 : انصار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم ک

ALT 🔰 سیدنا علی علیہ السلام کو حضور ﷺ سے وہی نسبت ہے جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام سے تھی اَلانْتِقَا مِنْ طُرُقِ الْحَدِیْثِ: أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَۃِ ہَارُوْنَ مِنْ مُوْسٰی علیہما السلام حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کے منفرد اِعزاز اور شخصی اِمتیاز کو بیان کرتے ہوئے فرمایا: أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُوْنَ مِنْ مُوْسٰی علیه السلام. تم میرے لیے ایسے ہو جیسے موسیٰ علیہ السلام کے لیے ہارون علیہ السلام تھے۔ اس کتاب میں صرف اس ایک حدیثِ مبارک کی ایک سو اٹھا ئیس (128) مختلف اسانید اور طُرُق مع اُردو ترجمہ درج کی گئی ہیں، جن سے اس حدیث کی شہرت و مقبولیت اور اِعتبار و حجیت پر روشنی پڑتی ہے۔ مصنف : شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری زبان : اردو صفحات : 104 قیمت : 140 روپے پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں https://www.minhajbooks.com/english/book/565/Sayyiduna-Ali-ko-Huzoor-sy-wuhi-Nisbat-hay-jo-Haroon-ko-Musa-sy-thi/ 📲 موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں https://get.minhajbooks.com 📧 خریداری کیلئے رابطہ کریں https://wa.me/9203097417163 #Muharram

ALT ’فضائل و مناقبِ اہلِ بیت اَطہار علیہم السلام ‘ کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 32 کتب تصنیف کی ہیں۔ جو کہ شیخ الاسلام کا اَہل بیتِ اَطہار علیہم السلام کی بارگاہ میں ایک پرخلوص نذرانہ ہے۔ پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں https://www.minhajbooks.com/english/PlaylistDetail/Ahle-Bayt-e-Athar-Alayhimas-salam/ 📧 خریداری کیلئے رابطہ کریں https://wa.me/9203097417163 📲 موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں https://get.minhajbooks.com #Muharram #MinhajBooks #BooksbyDrQadri #books #UrduBooks #TahirulQadri #MinhajulQuran #pdfbooks #IslamicLibrary

ALT ’فضائل و مناقب اہل بیت اطہار علیہم السلام اور شہادت امام حسین علیہ السلام ‘ کے موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الآراء تصانیف 📗 قَرَابَۃُ النَّبِيّ ﷺ 📗 السیف الجلی علٰی منکر ولایۃ علیؑ (اعلان غدیر) 📗 فاطمہؑ تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہے 📗 ذکر شہادت امام حسین علیہ السلام (احادیثِ نبوی کی روشنی میں) 📗 ذبح عظیم (ذبح اسماعیلؑ سے ذبح حسینؑ تک) 🔹 قیمت کتب: 1000 روپے 🔹 📲 موبائل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں https://get.minhajbooks.com 📧 خریداری کیلئے رابطہ کریں https://wa.me/9203097417163 #Muharram #MinhajBooks #BooksbyDrQadri #books #UrduBooks #TahirulQadri #MinhajulQuran #pdfbooks #IslamicLibrary

ALT 🔰 قَرَابَۃُ النَّبِيّ ﷺ اس کتاب میں مستند دلائل و براہین کی روشنی میں جامع انداز کے ساتھ رسولِ مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اَہلِ بیتِ اَطہار علیھم السلام اور قرابت داران کی طہارت و پاکیزگی اور ان کامقام و مرتبہ بیان کیا گیا ہے۔ اَہلِ بیتِ اَطہار علیھم السلام کی شان میں نازل ہونے والی مختلف آیات مبارکہ اور ان کے اطلاق پر مختلف اقوال کا تفصیلی بیان اس کتاب کی زینت ہے۔ مختلف نصوص اور اَقوال کی روشنی میں اَہلِ بیت اَطہار علیھم السلام کے مفہوم پر بحث کرتے ہوئے ثابت کیا گیا ہے کہ اَہلِ بیت اَطہار علیھم السلام سے مراد اُمہات المومنین اور اَہلِ کساء یعنی فاتحِ خیبر حضرت علی، سیدۃ نساء العالمین حضرت فاطمۃ الزہراء اور نوجوانانِ جنت کے سردار حضرات حسنین کریمین علیھم السلام ہی ہیں۔ نیز اس تصنیف میں عظمتِ اَہلِ بیت اَطہار علیھم السلام بیان کرنے کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اَئمہ سلف صالحین کی اَہلِ بیت اَطہار علیھم السلام سے حد درجہ محبت اور وارفتگی کی کیفیات بھی اِحاطۂ تحریر میں لائی گئی ہیں۔ ان کیفیات کو تحریر کرنے کا مقصدِ سعید یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور اَہلِ بیتِ



























