MintMind 🧠 (@MintMindPk) header
MintMind 🧠 (@MintMindPk) profile picture

teacher motivator writer love sports and technologies

Punjab, Pakistan
Joined August 2012
Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)Photo by MintMind 🧠 (@MintMindPk)
The smartest people are all self-taught, even if they went to school.
6
7
1,829
تاکہ معیارِ تعلیم میں یکسانیت قائم رہے اور طلبہ و والدین کو کنفیوژن کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ @RanaSikandarH
2
8
1,131
ہفتم جماعت پاس کرنے کے بعد براہ راست نویں جماعت میں بٹھا دیا جائے گا۔ اس طرح کی روش سے سرکاری سکولوں کی داخلہ تعداد شدید متاثر ہو رہی ہے۔ لہٰذا ضروری ہے کہ امتحانات سے متعلق جو بھی پالیسی بنے، وہ سرکاری اور پرائیویٹ دونوں اداروں کے لیے یکساں ہو
2
2
7
972
پرائیویٹ سکولوں کی انتظامیہ نے والدین اور طلبہ کو یہ تاثر دینا شروع کر دیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کو لازمی طور پر پانچویں اور آٹھویں کے بورڈ امتحانات دینا ہوں گے، جبکہ پرائیویٹ سکولوں میں نہ تو کوئی بورڈ امتحان ہوگا اور نہ ہی آٹھویں جماعت کا مرحلہ، بلکہ بچوں کو
2
5
1
25
1,531
میٹرک میں 1200 میں سے 600 نمبر لینے والے بچوں کو FA-IT میں داخلہ، IT ٹیچر دستیاب نہیں، لوئر کیڈر ٹیچر پر ذمہ داری۔ ادارہ سربراہ صرف ایڈمشن بڑھانے کیلئے ایسا کر رہا ہے۔ کیا یہ درست ہے؟ کیا ایسے عمل کو روکا جا سکتا ہے؟ مشورہ درکار ہے
8
6
2
33
2,775
نہم جماعت کمپیوٹر سائنس: مسائل اور حقیقت 📌 کتاب کے مسائل کل 12 ابواب، 261 صفحات، مواد گوگل کاپی پیسٹ اور بے ربط۔ اگر صرف پہلا باب "سسٹمز کا تعارف" دیکھیں تو یہ 26 صفحات پر مشتمل، غیرضروری تفصیلات، طلبہ کی سطح سے بالا تر۔ 50 نمبروں کے پیپر میں 12 ابواب: ایک باب = صرف 3 نمبر کا حصہ → غیر متوازن بوجھ۔ 📌 وسائل کی کمی پنجاب کے زیادہ تر سکولز میں N-Computing لیبز نان فنکشنل۔ کمپیوٹر لیب اٹینڈنٹ ہی نہیں۔ کمپیوٹر ٹیچرز کو غیر تدریسی کاموں (داخلہ رجسٹریشن، فارم فلنگ وغیرہ) میں مصروف رکھا جاتا ہے۔ دیہات کے بچوں کے پاس ڈیوائسز اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی نہیں۔ 📌 اصل حقیقت کتاب یونیورسٹی لیول کے موضوعات پر مبنی ہے (AI, IoT, Big Data وغیرہ) جبکہ طلبہ ابھی بنیادی Skills بھی نہیں جانتے۔ نصاب اور وسائل میں کوئی ہم آہنگی نہیں، نتیجہ → بوجھ، رٹّا، اور ناکامی۔ 📌 گزارش نصاب کو سادہ، مختصر اور طلبہ کی سطح کے مطابق بنایا جائے۔ اساتذہ کو نصاب سازی میں شامل کیا جائے۔ لیبز کو Functional اور لیب اٹینڈنٹ فراہم کیے جائیں تاکہ عملی سیکھنے کا عمل ممکن ہو۔
18
32
6
67
7,879
رانا سکندر کا اپنی اس وزارت میں ایک ہی کام ہے سٌر کا اور "وہ ہے ہفتہ کی چھٹی"_ یہ ناسمجھ لوگ اس کے پیچھے بھی پڑ گئے ہیں
4
4
34
1,612
جس قانون کا زکر عارضی ہیڈ کے آرڈرز میں ہے پڑھیں وہ کیا کہتا ہے 📌 پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 – دفعہ 9 (Postings & Transfers) اصل قانون: "ہر سول سرونٹ صوبے کے اندر یا باہر کسی بھی سرکاری عہدے پر تعینات ہو سکتا ہے۔ اگر اسے اپنی اصل سروس یا کیڈر سے ہٹاکر کہیں اور لگایا جائے تو اس کی تنخواہ اور مراعات اپنی اصل پوسٹ سے کم نہیں کی جا سکتیں۔" --- 🔎 اس قانون کی تین اہم وضاحتیں: 1️⃣ کسی بھی جگہ پوسٹنگ حکومت کسی بھی ملازم کو صوبے کے اندر یا باہر، کسی بھی ڈپارٹمنٹ یا ادارے میں تعینات کر سکتی ہے۔ 2️⃣ کیڈر سے باہر پوسٹنگ ملازم کو اس کی اصل پوسٹ سے ہٹا کر کسی اور عہدے پر لگایا جا سکتا ہے۔ 3️⃣ مالی حقوق محفوظ ایسی صورت میں ملازم کو تنخواہ اور مراعات اپنی اصل پوسٹ کے مطابق ہی ملیں گے، کم نہیں کیے جائیں گے۔ --- ✅ اسی بنیاد پر OPS (Own Pay & Scale) پوسٹنگ کی جاتی ہے، جیسا کہ SST (گریڈ 16) کو ہیڈماسٹر (گریڈ 17) پر لگا دیا جائے، مگر تنخواہ گریڈ 16 کے مطابق ہی ملے گی۔
1
2
4
625
خواتین کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ درگاہ کی طرح ہوتا ہے، کوئی نہ کوئی حاضری دیتا ہی رہتا ہے اور مردوں کا اکاؤنٹ پرانی آسیب زدہ حویلی کی طرح کوئی غلطی سے آجائے تو ٹھیک ورنہ دور سے ہی گزر جاتے ہیں۔..😃😂😁
12
1
1
36
1,208
“ Consider this Day SIX — this post will keep appearing daily until the Education Minister breaks the silence. ” سزا اور جزا کہاں گئی؟ @RanaSikandarH پاکستان کے سکولوں میں اصل مسئلہ واضح ہے: SS کیڈر۔ محکمانہ قوت، سیکریٹریٹ تک گرفت، اور سکول کی سطح پر کھلا ڈسپلن بریک—سب ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ گرمی ہو یا سردی، یہ حضرات 9 بجے کے بعد آتے ہیں اور 12 سے پہلے چلتے بنتے ہیں۔ آنے کی حاضری اتنی لمبی بیان کرتے ہیں کہ جانے والا وقت ڈالنے کی نہ جگہ بنتی ہے اور نہ یہ کبھی departure time ڈالتے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر انہیں کسی ذمہ داری میں engage کرنے سے قاصر—کیونکہ “اوپر” کی ڈھال موجود ہے۔ جب پرنسپل دفتر سے باہر ہو یا رخصت پر ہو، قانوناً سینئر استاد کو اُس دن کا چارج ملتا ہے؛ مگر SS حضرات چارج لینے سے انکار کر دیتے ہیں—نہ وقت پر آ سکتے، نہ چھٹی تک رک سکتے۔ کلاس ورک؟ الٹا منظر! ان کی اپنی کلاسیں بھی ہم جیسے اساتذہ پڑھاتے ہیں کیونکہ سٹاف شارٹیج ہے۔ پرنسپل اور یہ لاڈلے گیارہویں/بارہویں میں ہر کیٹگری میں داخلہ کرا کے “ہائیر سیکنڈری پورشن” زندہ رکھتے ہیں تاکہ پرنسپل کی گریڈ 19 والی سیٹ اور SS کی اپنی پوسٹنگ محفوظ رہے۔ ان اضافی کلاسز میں ان صاحبان کے بمشکل “دو، دو پیریڈ”—باقی سارا بوجھ نچلے کیڈر پر۔ اضافی فرائض سے مکمل لا تعلقی: نہ ڈینگی ڈیوٹی، نہ NSB، نہ FTF، نہ اسمبلی، نہ مسئلہ حل کرنے میں شرکت، نہ ساتھیوں کو برابری کی نظر سے دیکھنا۔ انکوائری؟ شاذونادر۔ اگر کبھی ہو بھی تو دفاتر میں “عزت سے” بٹھا کر دھوئیں کی پڑدہ داری—اصل احتساب کہیں نہیں۔ نتیجہ؟ A+ کیٹگری کے سکولوں کی reputation تباہ؛ نئے داخلے کم؛ معاشرے میں بداعتمادی؛ والدین کی نظر میں محنتی اساتذہ بھی مشکوک۔ ایک تازہ واقعہ: شکایت اوپر پہنچی تو ایک سخت مزاج افسر کو “سیٹ کرنے” بھیجا گیا۔ موسمِ گرما کی چھٹیاں کینسل؛ مینٹیننس اور داخلہ مہم کے نام پر پورے سٹاف کو مہینے بھر لگا دیا۔ جس SS پر ایکشن لینا تھا، وہ پورا وقت ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھا—ایک کام نہیں کیا۔ ہم سب پسینے میں، وہ صاحب مسکراہٹ میں۔ سسٹم کی جڑ کہاں ہے؟ یہ کیڈر ضلعی انتظامیہ اور سیکریٹریٹ تک پھیلا ہوا ہے—ڈیٹا انجینئرنگ سے لے کر فائلوں کے کھیل تک۔ اسی لیے اساتذہ آواز نہیں اٹھاتے: آج بولیں تو کل پرنسپل کے تبادلے/ترقی کے بعد باگ ڈور انہی کے ہاتھ؛ پھر وہی انتقام، وہی دباؤ۔ نتیجہ: زبانیں بند، دل اندر سے جلتے رہیں۔ پروموشن کا کھیل — اصل ناانصافی: یہ واحد کیڈر ہے جس کی ہر سال ترقی۔ گریڈ 17 میں آتے ہیں اور سیدھا گریڈ 20 تک دوڑتے ہیں۔ ادھر نچلے کیڈر کے استاد 25–30 سال بعد، وہ بھی اکثر ریٹائرمنٹ کے وقت بمشکل پروموشن دیکھتے ہیں۔ یہ کھلا تضاد حوصلہ توڑ دیتا ہے۔ “سفید ہاتھی”—یہ تشبیہ برمحل ہے: یہی سفید ہاتھی کبھی ضلع کے افسر، کبھی تحصیل کے افسر؛ کبھی ایلیمنٹری ونگ، کبھی سیکنڈری ونگ؛ کبھی ڈویژن میں امتحانی بورڈز کے چیئرمین۔ PEC انہی ہاتھوں چلا—اور انہی ہاتھوں تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق ہوا۔ کرسی ادھر خالی ہوئی تو دوسری کرسی وہاں حاضر؛ چہرے بدلتے ہیں، مزاجِ اقتدار نہیں۔ یہ سب پڑھ کر سوال تیز ہوتا ہے: کیا سزا اور جزا صرف کمزور استاد کے لیے ہے؟ SS کیڈر کو کون سی گِڈر سنگھی ملی ہے کہ یہ ریاست کے اندر ریاست؟ آمد و رفت، پیریڈ لوڈ اور اضافی فرائض کا شفاف، قابلِ نگرانی نظام کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا؟ گیارہویں/بارہویں داخلوں کو سیٹ بچاؤ مہم بنانے کا سلسلہ کب رکے گا؟ ڈیمانڈ—سیدھی اور دو ٹوک: 1. ڈیجیٹل آمد و رفت (arrival + departure) لازمی؛ جعلی اندراج پر فوری معطلی۔ 2. پیریڈ لوڈ اور ڈیوٹی روسٹر پبلک ڈسپلے—ہر استاد کے ذمے کتنے پیریڈ؟ واضح۔ 3. ہائیر سیکنڈری داخلوں کا آزاد آڈٹ—“سیٹ بچاؤ” اسکیم ختم۔ 4. دوہری کرسیوں پر پابندی—سفید ہاتھی ماڈل بند؛ ضلعی/تحصیلی/بورڈ عہدوں کی شفاف، اوپن میرٹ سے تعیناتی۔ 5. پروموشن لنکڈ ٹو کارکردگی—17 سے 20 کی ایکسپریس لین ختم؛ نچلے کیڈر کے لیے ٹائم باؤنڈ پروموشن۔ 6. انکوائری = کٹہرا، نہ کہ کمرۂ تعیش—“دفتر میں عزت” والا ڈرامہ بند۔ آخری بات: یہ پوسٹ جذبات نہیں، روزمرہ کی گواہی ہے۔ ہم نے سالہا سال یہ سب دیکھا، سہا اور برداشت کیا۔ اگر وزیرِ تعلیم خاموش ہیں تو یہ خاموشی ہی ہمارا ثبوت ہے۔ اور یاد رکھیں —Today is Day 6 . کل Day 7 ہوگا —until you break the silence.
“ Consider this Day FIVE — this post will keep appearing daily until the Education Minister breaks the silence. ” سزا اور جزا کہاں گئی؟ @RanaSikandarH پاکستان کے سکولوں میں اصل مسئلہ واضح ہے: SS کیڈر۔ محکمانہ قوت، سیکریٹریٹ تک گرفت، اور سکول کی سطح پر کھلا ڈسپلن بریک—سب ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ گرمی ہو یا سردی، یہ حضرات 9 بجے کے بعد آتے ہیں اور 12 سے پہلے چلتے بنتے ہیں۔ آنے کی حاضری اتنی لمبی بیان کرتے ہیں کہ جانے والا وقت ڈالنے کی نہ جگہ بنتی ہے اور نہ یہ کبھی departure time ڈالتے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر انہیں کسی ذمہ داری میں engage کرنے سے قاصر—کیونکہ “اوپر” کی ڈھال موجود ہے۔ جب پرنسپل دفتر سے باہر ہو یا رخصت پر ہو، قانوناً سینئر استاد کو اُس دن کا چارج ملتا ہے؛ مگر SS حضرات چارج لینے سے انکار کر دیتے ہیں—نہ وقت پر آ سکتے، نہ چھٹی تک رک سکتے۔ کلاس ورک؟ الٹا منظر! ان کی اپنی کلاسیں بھی ہم جیسے اساتذہ پڑھاتے ہیں کیونکہ سٹاف شارٹیج ہے۔ پرنسپل اور یہ لاڈلے گیارہویں/بارہویں میں ہر کیٹگری میں داخلہ کرا کے “ہائیر سیکنڈری پورشن” زندہ رکھتے ہیں تاکہ پرنسپل کی گریڈ 19 والی سیٹ اور SS کی اپنی پوسٹنگ محفوظ رہے۔ ان اضافی کلاسز میں ان صاحبان کے بمشکل “دو، دو پیریڈ”—باقی سارا بوجھ نچلے کیڈر پر۔ اضافی فرائض سے مکمل لا تعلقی: نہ ڈینگی ڈیوٹی، نہ NSB، نہ FTF، نہ اسمبلی، نہ مسئلہ حل کرنے میں شرکت، نہ ساتھیوں کو برابری کی نظر سے دیکھنا۔ انکوائری؟ شاذونادر۔ اگر کبھی ہو بھی تو دفاتر میں “عزت سے” بٹھا کر دھوئیں کی پڑدہ داری—اصل احتساب کہیں نہیں۔ نتیجہ؟ A+ کیٹگری کے سکولوں کی reputation تباہ؛ نئے داخلے کم؛ معاشرے میں بداعتمادی؛ والدین کی نظر میں محنتی اساتذہ بھی مشکوک۔ ایک تازہ واقعہ: شکایت اوپر پہنچی تو ایک سخت مزاج افسر کو “سیٹ کرنے” بھیجا گیا۔ موسمِ گرما کی چھٹیاں کینسل؛ مینٹیننس اور داخلہ مہم کے نام پر پورے سٹاف کو مہینے بھر لگا دیا۔ جس SS پر ایکشن لینا تھا، وہ پورا وقت ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھا—ایک کام نہیں کیا۔ ہم سب پسینے میں، وہ صاحب مسکراہٹ میں۔ سسٹم کی جڑ کہاں ہے؟ یہ کیڈر ضلعی انتظامیہ اور سیکریٹریٹ تک پھیلا ہوا ہے—ڈیٹا انجینئرنگ سے لے کر فائلوں کے کھیل تک۔ اسی لیے اساتذہ آواز نہیں اٹھاتے: آج بولیں تو کل پرنسپل کے تبادلے/ترقی کے بعد باگ ڈور انہی کے ہاتھ؛ پھر وہی انتقام، وہی دباؤ۔ نتیجہ: زبانیں بند، دل اندر سے جلتے رہیں۔ پروموشن کا کھیل — اصل ناانصافی: یہ واحد کیڈر ہے جس کی ہر سال ترقی۔ گریڈ 17 میں آتے ہیں اور سیدھا گریڈ 20 تک دوڑتے ہیں۔ ادھر نچلے کیڈر کے استاد 25–30 سال بعد، وہ بھی اکثر ریٹائرمنٹ کے وقت بمشکل پروموشن دیکھتے ہیں۔ یہ کھلا تضاد حوصلہ توڑ دیتا ہے۔ “سفید ہاتھی”—یہ تشبیہ برمحل ہے: یہی سفید ہاتھی کبھی ضلع کے افسر، کبھی تحصیل کے افسر؛ کبھی ایلیمنٹری ونگ، کبھی سیکنڈری ونگ؛ کبھی ڈویژن میں امتحانی بورڈز کے چیئرمین۔ PEC انہی ہاتھوں چلا—اور انہی ہاتھوں تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق ہوا۔ کرسی ادھر خالی ہوئی تو دوسری کرسی وہاں حاضر؛ چہرے بدلتے ہیں، مزاجِ اقتدار نہیں۔ یہ سب پڑھ کر سوال تیز ہوتا ہے: کیا سزا اور جزا صرف کمزور استاد کے لیے ہے؟ SS کیڈر کو کون سی گِڈر سنگھی ملی ہے کہ یہ ریاست کے اندر ریاست؟ آمد و رفت، پیریڈ لوڈ اور اضافی فرائض کا شفاف، قابلِ نگرانی نظام کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا؟ گیارہویں/بارہویں داخلوں کو سیٹ بچاؤ مہم بنانے کا سلسلہ کب رکے گا؟ ڈیمانڈ—سیدھی اور دو ٹوک: 1. ڈیجیٹل آمد و رفت (arrival + departure) لازمی؛ جعلی اندراج پر فوری معطلی۔ 2. پیریڈ لوڈ اور ڈیوٹی روسٹر پبلک ڈسپلے—ہر استاد کے ذمے کتنے پیریڈ؟ واضح۔ 3. ہائیر سیکنڈری داخلوں کا آزاد آڈٹ—“سیٹ بچاؤ” اسکیم ختم۔ 4. دوہری کرسیوں پر پابندی—سفید ہاتھی ماڈل بند؛ ضلعی/تحصیلی/بورڈ عہدوں کی شفاف، اوپن میرٹ سے تعیناتی۔ 5. پروموشن لنکڈ ٹو کارکردگی—17 سے 20 کی ایکسپریس لین ختم؛ نچلے کیڈر کے لیے ٹائم باؤنڈ پروموشن۔ 6. انکوائری = کٹہرا، نہ کہ کمرۂ تعیش—“دفتر میں عزت” والا ڈرامہ بند۔ آخری بات: یہ پوسٹ جذبات نہیں، روزمرہ کی گواہی ہے۔ ہم نے سالہا سال یہ سب دیکھا، سہا اور برداشت کیا۔ اگر وزیرِ تعلیم خاموش ہیں تو یہ خاموشی ہی ہمارا ثبوت ہے۔ اور یاد رکھیں —Today is Day 5 . کل Day 6 ہوگا —until you break the silence.
7
8
1
26
2,657
وہاڑی ہیڈ اسلام پر سیلاب دیکھنے کے لیے عوام کا رش،کون لوگ او تسی یہ کوئی نئی مصیبت کھڑی کریں گے اضافی نوٹ: یہ وہ لوگ ہیں جن کے بچے داخل ہونے سے لیکر آٹھویں تک فیل نہیں ہوتے یہی وہ لوگ جن کی نسلوں کی تعلیم حکومت میٹرک پاس لوگوں کے رحم و کرم پہ چھوڑ رہی ہے یہی وہ لوگ جن کی اکثریت کسی نہ کسی طرح BISP میں نام درج کروانا چاہتی ہے۔
5
9
31
1,272
Replying to @RanaSikandarH
وزیر تعلیم صاحب نے سوشل میڈیا پر دو نوجوانوں کی تعریف کی جو روزانہ سرکاری سکولز وزٹ کرتے ہیں اور "معیارِ تعلیم" پر رائے دیتے ہیں۔ یہ بات بظاہر اچھی لگتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ: 📌 پنجاب کے ہر سکول کا ڈیٹا پہلے ہی SIS ایپ کے ذریعے جمع ہوتا ہے۔ 📌 سالانہ School Census ہر 31 اکتوبر کو سرکاری طور پر ہوتا ہے۔ 📌 روزانہ کی بنیاد پر کلسٹر وائز رپورٹس ڈاک سسٹم میں جمع ہوتی ہیں۔ 📌 مانیٹرنگ آفیسرز اور افسران باقاعدگی سے وزٹ کرتے ہیں۔ 📌 ہیڈ ماسٹر/پرنسپل مسلسل محکمہ کو آگاہ کرتا رہتا ہے۔ تو پھر سوال یہ ہے 👇 جب اتنے باقاعدہ چینلز موجود ہیں تو کیا نظام انہی دو غیر سرکاری وزٹرز پر چل رہا ہے؟ کیا یہ محنتی اساتذہ اور ذمہ دار افسران کی تذلیل نہیں؟ مزید یہ کہ، جن ہائی سکولز کے سامنے یہ تصویریں لی جا رہی ہیں، وہاں گریڈ 17 کے ہیڈ ماسٹر موجود ہیں۔ کیا ایک عام شخص، جس کا نہ بچہ وہاں پڑھتا ہے نہ کوئی عزیز، سکول جا کر وزٹ کرے — یہ قواعد و ضوابط کے مطابق ہے؟ اصلاحات سیلفی سیشن سے نہیں، ادارہ جاتی سسٹم کی مضبوطی سے آتی ہیں۔ اساتذہ کو غیر تدریسی بوجھ سے نجات، پاس/فیل سسٹم کی بحالی، غیر حاضر طلبہ کا اخراج اور والدین کا اعتماد بحال کرنا — یہی حقیقی اصلاحات ہیں۔ 📢 لہٰذا اصل سوال وزیر تعلیم سے یہ ہے: کیا وہ بھی یہ اعلان کریں گے کہ "اساتذہ صرف اپنے مضمون اور اپنے کیڈر کی تدریسی ذمہ داریاں نبھائیں گے، غیر تدریسی کام ان پر نہیں ڈالا جائے گا؟"
9
11
1
42
2,393
“Consider this Day One — this post will keep appearing daily until the Education Minister breaks the silence.” سزا اور جزا کہاں گئی؟ @RanaSikandarH پاکستان کے سکولوں میں اصل مسئلہ واضح ہے: SS کیڈر۔ محکمانہ قوت، سیکریٹریٹ تک گرفت، اور سکول کی سطح پر کھلا ڈسپلن بریک—سب ایک ہی لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ گرمی ہو یا سردی، یہ حضرات 9 بجے کے بعد آتے ہیں اور 12 سے پہلے چلتے بنتے ہیں۔ آنے کی حاضری اتنی لمبی بیان کرتے ہیں کہ جانے والا وقت ڈالنے کی نہ جگہ بنتی ہے اور نہ یہ کبھی departure time ڈالتے ہیں۔ ہیڈ ماسٹر انہیں کسی ذمہ داری میں engage کرنے سے قاصر—کیونکہ “اوپر” کی ڈھال موجود ہے۔ جب پرنسپل دفتر سے باہر ہو یا رخصت پر ہو، قانوناً سینئر استاد کو اُس دن کا چارج ملتا ہے؛ مگر SS حضرات چارج لینے سے انکار کر دیتے ہیں—نہ وقت پر آ سکتے، نہ چھٹی تک رک سکتے۔ کلاس ورک؟ الٹا منظر! ان کی اپنی کلاسیں بھی ہم جیسے اساتذہ پڑھاتے ہیں کیونکہ سٹاف شارٹیج ہے۔ پرنسپل اور یہ لاڈلے گیارہویں/بارہویں میں ہر کیٹگری میں داخلہ کرا کے “ہائیر سیکنڈری پورشن” زندہ رکھتے ہیں تاکہ پرنسپل کی گریڈ 19 والی سیٹ اور SS کی اپنی پوسٹنگ محفوظ رہے۔ ان اضافی کلاسز میں ان صاحبان کے بمشکل “دو، دو پیریڈ”—باقی سارا بوجھ نچلے کیڈر پر۔ اضافی فرائض سے مکمل لا تعلقی: نہ ڈینگی ڈیوٹی، نہ NSB، نہ FTF، نہ اسمبلی، نہ مسئلہ حل کرنے میں شرکت، نہ ساتھیوں کو برابری کی نظر سے دیکھنا۔ انکوائری؟ شاذونادر۔ اگر کبھی ہو بھی تو دفاتر میں “عزت سے” بٹھا کر دھوئیں کی پڑدہ داری—اصل احتساب کہیں نہیں۔ نتیجہ؟ A+ کیٹگری کے سکولوں کی reputation تباہ؛ نئے داخلے کم؛ معاشرے میں بداعتمادی؛ والدین کی نظر میں محنتی اساتذہ بھی مشکوک۔ ایک تازہ واقعہ: شکایت اوپر پہنچی تو ایک سخت مزاج افسر کو “سیٹ کرنے” بھیجا گیا۔ موسمِ گرما کی چھٹیاں کینسل؛ مینٹیننس اور داخلہ مہم کے نام پر پورے سٹاف کو مہینے بھر لگا دیا۔ جس SS پر ایکشن لینا تھا، وہ پورا وقت ٹانگ پر ٹانگ رکھے بیٹھا—ایک کام نہیں کیا۔ ہم سب پسینے میں، وہ صاحب مسکراہٹ میں۔ سسٹم کی جڑ کہاں ہے؟ یہ کیڈر ضلعی انتظامیہ اور سیکریٹریٹ تک پھیلا ہوا ہے—ڈیٹا انجینئرنگ سے لے کر فائلوں کے کھیل تک۔ اسی لیے اساتذہ آواز نہیں اٹھاتے: آج بولیں تو کل پرنسپل کے تبادلے/ترقی کے بعد باگ ڈور انہی کے ہاتھ؛ پھر وہی انتقام، وہی دباؤ۔ نتیجہ: زبانیں بند، دل اندر سے جلتے رہیں۔ پروموشن کا کھیل — اصل ناانصافی: یہ واحد کیڈر ہے جس کی ہر سال ترقی۔ گریڈ 17 میں آتے ہیں اور سیدھا گریڈ 20 تک دوڑتے ہیں۔ ادھر نچلے کیڈر کے استاد 25–30 سال بعد، وہ بھی اکثر ریٹائرمنٹ کے وقت بمشکل پروموشن دیکھتے ہیں۔ یہ کھلا تضاد حوصلہ توڑ دیتا ہے۔ “سفید ہاتھی”—یہ تشبیہ برمحل ہے: یہی سفید ہاتھی کبھی ضلع کے افسر، کبھی تحصیل کے افسر؛ کبھی ایلیمنٹری ونگ، کبھی سیکنڈری ونگ؛ کبھی ڈویژن میں امتحانی بورڈز کے چیئرمین۔ PEC انہی ہاتھوں چلا—اور انہی ہاتھوں تعلیمی نظام کا بیڑہ غرق ہوا۔ کرسی ادھر خالی ہوئی تو دوسری کرسی وہاں حاضر؛ چہرے بدلتے ہیں، مزاجِ اقتدار نہیں۔ یہ سب پڑھ کر سوال تیز ہوتا ہے: کیا سزا اور جزا صرف کمزور استاد کے لیے ہے؟ SS کیڈر کو کون سی گِڈر سنگھی ملی ہے کہ یہ ریاست کے اندر ریاست؟ آمد و رفت، پیریڈ لوڈ اور اضافی فرائض کا شفاف، قابلِ نگرانی نظام کیوں نافذ نہیں کیا جا رہا؟ گیارہویں/بارہویں داخلوں کو سیٹ بچاؤ مہم بنانے کا سلسلہ کب رکے گا؟ ڈیمانڈ—سیدھی اور دو ٹوک: 1. ڈیجیٹل آمد و رفت (arrival + departure) لازمی؛ جعلی اندراج پر فوری معطلی۔ 2. پیریڈ لوڈ اور ڈیوٹی روسٹر پبلک ڈسپلے—ہر استاد کے ذمے کتنے پیریڈ؟ واضح۔ 3. ہائیر سیکنڈری داخلوں کا آزاد آڈٹ—“سیٹ بچاؤ” اسکیم ختم۔ 4. دوہری کرسیوں پر پابندی—سفید ہاتھی ماڈل بند؛ ضلعی/تحصیلی/بورڈ عہدوں کی شفاف، اوپن میرٹ سے تعیناتی۔ 5. پروموشن لنکڈ ٹو کارکردگی—17 سے 20 کی ایکسپریس لین ختم؛ نچلے کیڈر کے لیے ٹائم باؤنڈ پروموشن۔ 6. انکوائری = کٹہرا، نہ کہ کمرۂ تعیش—“دفتر میں عزت” والا ڈرامہ بند۔ آخری بات: یہ پوسٹ جذبات نہیں، روزمرہ کی گواہی ہے۔ ہم نے سالہا سال یہ سب دیکھا، سہا اور برداشت کیا۔ اگر وزیرِ تعلیم خاموش ہیں تو یہ خاموشی ہی ہمارا ثبوت ہے۔ اور یاد رکھیں—Today is Day One. کل Day Two ہوگا—until you break the silence.
23
48
3
100
7,819
گر ان کا بھی بڑا پیج ہوتا تو بہت بڑا نام ہوتا
5
2
2
29
1,508
ہمارے عقلوں پر اِس سے زیادہ اور کیا ماتم کیا جا سکتا ہے کہ ہم کسی کے در کا ،سٙگ،کُ ت ا، بننا تو پسند کرتے ہیں مگر انسان ہو کر انسانوں جیسی زندگی گزارنا انسانیت کے لیئے ہمیں پسند نہیں،
2
2
4
392
آسمان سے کبھی ناکامی کا پیغام نہیں آتا کبھی بھی نہیں، آسمان سے ہمیشہ ایک یقین دہانی آتی ہے کہ: "غم نہ کرو، بے شک اللہ تمہارے ساتھ ہے۔" ❤️
2
5
31
1,057
سوال:- ریشنلائزیشن میں تاخیری کی وجہ سٹے آرڈر ہیں یا نااہل آئی ٹی ٹیم ؟
5
3
1
12
1,317
جب اسکول میں دو ٹیچرز ہوں اور ایک چھٹی پر ہو، تو باقی بچنے والے کو ایسا لگتا ہے جیسے وہ ٹیچر نہیں، سپر ہیرو ہو — لیکن بغیر کیپ کے! پانچ کلاسز کو سنبھالنا ایسے ہوتا ہے جیسے ایک ہی وقت میں اردو پڑھانا، میتھ سمجھانا، انگلیش بولنا، بچوں کو چپ کروانا اور ساتھ ساتھ اپنی سانس بھی بحال رکھنی ہو۔ کبھی ایک کلاس میں "ٹیچر یہ سوال سمجھ نہیں آیا"، دوسری میں "میری پینسل گم ہو گئی"، تیسری میں "مجھے واش روم جانا ہے"، چوتھی میں سب بچے چپ ہی نہیں ہوتے اور پانچویں میں میری ہی آواز بند ہو جاتی ہے! آخر دن میں یوں لگتا ہے جیسے میں ٹیچر نہیں، ریموٹ کنٹرول پر چلنے والا روبوٹ ہوں، جو بیٹری ختم ہونے کے قریب ہے۔ 😅📚 #Unknown
15
17
64
3,092
ڈئیر والدین و ٹیچر طبقہ اس وقت تمام بورڈز کے رزلٹس میری اس تحریر کے گواہ ہیں کہ سرکاری سکولز بہتر ہیں اور پرائیویٹ اجاڑا ہیں آپکی کمائی پہ ڈاکہ ہیں پڑھو اور سمجھو پرائیویٹ ادارے کی داخلہ مہم بہت بڑے #ایڈورٹائزنگ_بورڈ پر نمایاں پوزیشن دکھانے کی صورت میں وقوع پذیرہوتی ہے اب یہ رزلٹ بورڈ پہ سجائےکیسےجاتے ہیں اسکو سمجھنے کے لیے درج ذیل تحریر ضرور پڑھیں جب بچہ پرائیویٹ سکول داخل ہوتا ہےتو وہ اسکی قابلیت کی بنیاد پہ سیکشن وائز داخل کرتے ہیں یوں وہ 𝟐𝟎𝟎 سے 𝟑𝟎𝟎 نئے طالب علم جو ایڈورٹائزنگ بورڈ دیکھ کر آتے ہیں ان میں سے 𝟐𝟓 𝟑𝟎 بچے بہترین لیول کے الگ کر لیتے ہیں اور ان کا ایک الگ سیکشن بنا دیا جاتا ہے اور اہم بات ہی یہی ہے کہ وہ بچے جو 𝐒𝐮𝐩𝐞𝐫 گروپ میں داخل کیے جاتے ہیں پرائیویٹ ادارہ ان پہ اپنی بہترین 𝐟𝐚𝐜𝐮𝐥𝐭𝐲 کو لگا دیتا ہے وہ ان پہ اپنا سارا ورک کرتے ہیں اور ان میں اکثر کی فیس معاف ہوتی ہے ان پہ والدین بھی کافی توجہ دیتے ہیں انکو رٹہ لگوالگوا کر طوطا بنادیتے ہیں کیونکہ انکےاساتذہ و والدین دونوں کو احساس ہوتا ہے کہ ان کا یہی بچہ انکی آج کی بہترین #انویسٹمنٹ ہے اس سارے پراسس میں باقی کے 𝟐𝟓𝟎 بچے بس فیس ادا کرتے ہیں اور سال بھر ادارہ ان کے پیسوں سے چلتا ہے 🔸️جب رزلٹ آتا ہے تو ان 𝟐𝟓𝟎 بچوں کا نتیجہ جوقابل تحسین نہیں ہوتااسکو پس پردہ ڈال کرصرف ان 𝟐𝟓 بچوں کی تصاویر اور نمبرز سے ادارے کی مشہوری بہت سے #ایڈورٹائزنگ_بورڈ کی مدد سےکی جاتی ہے اور یہ عمل ہرسال دہرایا جاتا ہے ہاتھ پڑنے پر امتحانی بورڈز سے پوزیشن بھی خریدی جاتی ہیں اور یہ ڈھنڈھورا پیٹا جاتا ہے کہ ہم کتنے قابل ہیں آئیں اور ہمارے ادارے میں داخلہ حاصل کریں یوں لوگ روشن مستقبل کے خواب کی خاطر پرائیویٹ اداروں کے ٹریپ میں آجاتے ہیں۔ جب کے سرکاری اداروں میں وسائل کی کمی و انتظامی مسائل ہونے کے باوجود بہت سے بچے پوزیشن حاصل کرتے ہیں اور ادارے اچھے نتائج بھی دکھاتے ہیں چونکہ وہ بہت بڑے #ایڈورٹائزنگ_بورڈ پہ 𝟏، 𝟐 بچوں کی جھلک پرائیویٹ ادارے کی طرح نمایاں نہیں کرسکتے اگر کرتے بھی ہیں تو ہر ادارہ الگ الگ تشہیر کرتا ہے یوں ایک بڑا بورڈ نہیں سجا پاتے جبکہ ایک پرائیویٹ ادارہ اس پورے علاقے میں ایک ہوتا ہے وہ ہر کسی کی مرکز نگاہ بھی ہوتا۔ اور سرکاری سکول الگ الگ ایک دیہات تک محدود ہوتے ہیں یوں ان کے پاس صرف اسی علاقہ کے بچے ہی داخل ہوتے جبکہ پرائیویٹ میں 𝟏𝟎 سے 𝟏𝟓 دیہات کےبچے اکٹھےہوتے ہیں وہ بھی صرف اس دھوکے باز ایڈورٹائزنگ بورڈ کی وجہ سے اسی لیے والدین پھر سے پرائیویٹ اداروں کا رخ کرتے ہیں اور جیسا پہلے بیان کیا گیا ہے کہ ناقص یا کم کارکردگی والے 𝟐𝟓𝟎 طالبعلموں کے والدین کیونکہ وہ بہت بڑے ایڈورٹائزنگ بورڈ دیکھ کر دھوکا کھاچکے ہوتے ہیں الٹا اپنے بچے کی نالائقی پہ نادم ہوتے ہیں اس کے برعکس سرکاری ادارہ جو ایک سیکشن میں 𝟔𝟎 سے 𝟕𝟎 طالبعلم اور بعض جگہوں پہ 𝟏𝟐𝟎 تک بھی تعداد پہنچ جاتی ہے وہاں اپنے طالبعلموں کا بہترین رزلٹ دیتا ہے مگر اکثر وہ ایڈورٹائزنگ بورڈ نہیں سجا پاتا اس کے ساتھ لوگ سرکاری استاد کی جو بے توقیری کی جاتی ہے اعلی افسران کی جانب سے وہ بھی الگ ہے، فوج کے بعد سب سے بڑا محکمہ ہونے کی وجہ سے ہر آفت سے لیکر خیراتی کاموں تک حکومت سرکاری اساتذہ کی مدد لیتی یے۔ وہ الگ ایشو ہے جبکہ پرائیویٹ اداروں کے سٹاف کو صرف سکول کی چاردیواری کے اندر صرف پڑھانے کا کام ہوتا ہے۔ اگر آپ یہ تحریر پڑھتے یہاں تک پہنچ گئے ہیں تو اس پہ رائے ضرور دیں بات سچ لگے تو شئیر ضرور کریں۔ جزاک اللہ خیرا ❤ @RanaSikandarH
15
67
10
123
5,186
سبق پھر پڑھ بجٹ میں اضافے کا، اضافے کا لیا جائے گا تجھ سے کام پبلک کے انٹرسٹ کا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے مطابق اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔ پنجاب حکومت اپنی کارکردگی میں مظلوم ملازمین کی طرف بھی توجہ فرمائے۔
8
37
1
66
2,291