
Education| #BS @SoftwareEngineering @NUML| #MS @Cybersecurity @SHU Work| #CybersecurityAnalyst @SubwayHQ
Millford, CT
Joined October 2012
- Tweets1.7K
- Following436
- Followers1.4K
- Likes6.1K
Beebarg Baloch retweeted
محترم فواد چوہدری صاحب!
آپ کا جواب آیا۔ شکریہ کہ آپ نے اختلاف کو دلیل کے ساتھ قبول کیا۔ آپ نے کہا کہ غلام مصطفیٰ کھر نے افسران تب بلائے جب مینگل صاحب نے اپنی ایف سی بنائی اور سیاسی مخالفوں پر حملے کروائے۔ پیپلز پارٹی کا موقف بھی یہی تھا اور شواہد موجود ہیں۔
آئیے، ذرا دوبارہ فائلیں کھولتے ہیں۔ بغیر کسی جذباتی رنگ کے، صرف دستاویزات کے ساتھ۔
مینگل حکومت کیا کرنا چاہتی تھی؟
مئی 1972 میں سردار عطا اللہ مینگل کی حکومت بنی۔ انہوں نے اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں:
• ڈومیسائل کی سخت کیٹگری ختم کی جائے اور نسلوں سے بلوچستان میں رہنے والوں کو مقامی تسلیم کیا جائے۔(
ان کا موقف یہ تھا کہ صرف “پیدائشی بلوچ” کو ہی مقامی نہ سمجھا جائے، بلکہ طویل عرصے سے آباد لوگوں کو بھی حقوق دیے جائیں۔ یہ تجویز اس لیے تھی کہ انتظامی بحران پیدا نہ ہو اور نسلی بنیاد پر تقسیم نہ ہو۔
• سرداری نظام کا خاتمہ۔
• زرعی اصلاحات۔
یہ بات میر غوث بخش بزنجو کی خود نوشت In Search of Solutions (ایڈٹڈ بائی بی ایم کٹی، یونیورسٹی آف کراچی پاکستان اسٹڈی سینٹر، 2009) میں موجود ہے۔ بزنجو لکھتے ہیں کہ حکومت مقامی نمائندگی اور اصلاحات چاہتی تھی، نہ کہ نسلی صفائی۔
لاسبیلہ کا قصہ
جنوری 1973 میں لاسبیلہ میں جموٹ قبائل کی بغاوت ہوئی۔ بزنجو اور مینگل کا موقف تھا کہ یہ وفاقی حکومت (خاص طور پر وزیر داخلہ عبدالقیوم خان) کی سرپرستی میں تھی۔ جام غلام قادر (جو بعد میں PPP کے ساتھ وزیراعلیٰ بنے) اس کے مرکز میں تھے۔
Dawn (27 جنوری 1973) کی رپورٹ اور بعد کے تجزیے بتاتے ہیں کہ صوبائی حکومت نے دیہی محافظ فورس بھیجی، مگر وفاقی حکومت نے اسے “لشکر کشی” قرار دے کر فوج بھیج دی۔ بزنجو نے فوج کی طلبی کی تردید کی۔
وفاقی وائٹ پیپر اور متبادل بیانیہ
1974 کا White Paper on Baluchistan وفاقی موقف پیش کرتا ہے: مینگل حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی تھی اور علیحدگی پسندی کی حوصلہ افزائی کر رہی تھی۔
اس کے برعکس، Journal of the Punjab University Historical Society اور میر محمد علی تالپور جیسے لکھاریوں کے تجزیے بتاتے ہیں کہ افسران کی واپسی اور لاسبیلہ کا بحران وفاقی طرف سے منتخب حکومت کو کمزور کرنے کی وسیع تر پالیسی کا حصہ تھا۔ تالپور نے اسے “maliciously recalled” قرار دیا۔
اعتماد کا بحران اور نتائج
دونوں طرف سے گہرا عدم اعتماد تھا۔ وفاقی حکومت کو صوبائی خودمختاری خطرہ لگتی تھی، صوبائی حکومت کو وفاقی مداخلت۔ نتیجہ؟ فروری 1973 میں حکومت برطرف، رہنماؤں کی گرفتاری، اور پھر 1973-77 کی خونریز شورش۔ ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے، نفرت گہری ہوئی۔
حاصل بزنجو (غوث بخش بزنجو کے بیٹے) نے بھی اپنے بیانات میں بارہا کہا کہ سیاسی حل کی بجائے طاقت کے استعمال نے مسئلے کو پیچیدہ بنا دیا۔
آخر میں ایک بات
فواد صاحب، آپ نے درست کہا کہ یہ کلاس کی لڑائی ہے، عوام کی نہیں۔ عام پنجابی اور عام بلوچ دونوں حقوق سے محروم ہیں۔
لیکن رٹے رٹائے بیانیے (خواہ وہ “مینگل نے سب برباد کیا” ہو یا “وفاقی حکومت نے سب سازش کی”) مکالمے کی جگہ نہیں چھوڑتے۔ تاریخ پیچیدہ ہے: مینگل حکومت نے اصلاحات کی کوشش کی، وفاقی حکومت نے عدم اعتماد کا مظاہرہ کیا، دونوں طرف غلطیاں ہوئیں۔
نتیجہ یہ نکلا کہ ایک منتخب حکومت کو ختم کرنے سے طویل بغاوت شروع ہوئی، ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے، اور بلوچستان میں ریاست کے خلاف عدم اعتماد گہرا ہو گیا۔ یہ واقعہ آج بھی وفاقی-صوبائی تعلقات کی ناکامی کی مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔
تاریخ بتاتی ہے کہ سیاسی مسائل کا حل طاقت سے نہیں، مذاکرات اور حقیقی وفاق سے نکلتا ہے
حل نفرت میں نہیں، مکالمے میں ہے۔ صوبائی خودمختاری، میرٹ، اور انسانیت کو ترجیح دیں۔
(حوالہ جات: In Search of Solutions از میر غوث بخش بزنجو؛ White Paper on Baluchistan 1974؛ Journal of the Punjab University Historical Society؛ میر محمد علی تالپور کی تحریریں؛ Dawn آرکائیوز 1973)
Replying to @Shinamuller
پہلی تو آپ کا شکریہ کہ کسی نے اختلاف کیا تو کوئ دلیل بھی دی، آپ کے Conclusion سے مکمل اتفاق ہے، صرف یہ ہے کہ غلام مصطفیٰ کھر پنجابی آفیسرز ا سوقت بلائے جب مینگل صاحب نے اپنی FC بنائ اور اپنے سیاسی مخالفوں پر حملے کروائے اور کم از کم پیپلز پارٹی کا مؤقف یہ تھا اور ان واقعات کے شواھد بھی ہیں۔۔آپ کی بات درست ہے تاریخ پیچیدہ ہوتی ہے اور کئ شیڈز میں ہوتی ہے!! اس لئے بلوچ قیادت کو پنجابیوں کے خلاف مہم کی بجائے اپنے حقوق کی بات کرنی چاھیے عام پنجابی اور عام بلوچ دونوں حقوق سے محبتوں ہیں یہ کلاس کی لڑائ ہے عوام کی نہیں!!
Beebarg Baloch retweeted
1/n. A brief response to journos defending recent trip to Quetta.
Yes, it is OK to participate in official briefings. The concern is a wider pattern: on BAL, mainstream media promote official line uncritically & rely on state-approved analysts while excluding ind Baloch voices.
Beebarg Baloch retweeted
بھائی مکالمہ کیسے آگے بڑھیں گا جب آپ کو بات اپنے مطلب کی بولنی اور سننی ہے۔ ریاست اور اسکے زیر تابع اداروں کا دل بڑا ہونا چاہئے۔ اور ایسی ریاستیں جو خود کو جنہوری بھی کہتے ہے اور اسلامی روایتوں کا امین بھی اس میں تو فہم و فراست کو دوہرا ہونا چاہئے۔ خود کو بڑا تصور کرتے ہے تو بڑے ہونے کے ناطے پیالہ زہر پینے کا بھی حوصلہ رکھنا چاہئے۔ اب ایک @asmashirazi نے ایک ٹویٹ کیا آپ سب پیچھے پڑ گئے، جبکے آپ کے دعوت پر ۹۹٪ صحافی تو وہی بات کر رہیں ہے جو آپکے کانوں کو سننا پسند ہے اوروہ آپکی زبان بول رہیں ہے۔ ایسے رویہ کہ سب آپکا ہی زبان بولیں پھر تو ڈائیلاگ اور بات چیت کا جواز ہی نہیں بنتا، سیدھا بولیں کہ جو ہم کہتے ہے سب وہی بولیں، پھر مفاہمت و ڈائلاگ کی باتیں چہ معنی دارد؟
Beebarg Baloch retweeted
Replying to @Abbasbugti52
ہر مہینے مجھے دہشتگرد قرار دینا بھولتے نہیں ہو، خود کو جرنلسٹ لکھا ہے اور کاپی پیسٹ پر کام چلاتے ہو، میں اپنے گھر میں موجود تھا ہوں اور رہونگا خبر دینے سے پہلے تصدیق کیا کرو..
Beebarg Baloch retweeted
کل سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اسمہ جتک کی ویڈیو گردش کر رہی ہے، مگر چونکہ اسمہ کا تعلق بلوچستان سے ہے، اس لیے نہ قومی میڈیا نے اسے اپنی ہیڈ لائن بنایا، نہ کسی بڑے نیوز روم نے اس کی فریاد کو سنجیدگی سے لیا۔ بلوچستان میں اگر ایک لڑکی اپنی اور اپنے خاندان کی جان کی بھیک مانگ رہی ہو، تو یہ بھی اس ملک کے لیے خبر نہیں بنتی۔
اسمہ جتک جنہیں 5 فروری کی رات خضدار میں اس کے گھر سے سردار ثنااللہ کی سرپرستی میں سرگرم اور ڈیتھ اسکواڈ کے کارندے ظہور جمالزئی نے صرف اس لیے اغوا کیا کہ اس نے شادی کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔ اسے تین دن تک جبری طور پر لاپتہ رکھا گیا، ہراساں کیا گیا، اور دباؤ میں لا کر اس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلائی گئیں۔ اس کے خلاف اسمہ کے خاندان اور عوام نے شدید احتجاج کیا، جس کے نتیجے میں اسے بازیاب کرایا گیا۔ بعد ازاں حکومتِ بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ نے ایک چارٹر آف ڈیمانڈز پر دستخط کرتے ہوئے اسمہ اور اس کے خاندان کو تحفظ اور ملوث افراد کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی۔ مگر یہ وعدے بھی ہمیشہ کی طرح کاغذوں تک محدود رہے۔
کل اسمہ جتک ایک بار پھر قرآن ہاتھ میں لیے متعلقہ حکام سے فریاد کر رہی تھی کہ ظہور جمالزئی اور اس کا مسلح گروہ اسے اور اس کے خاندان کو دوبارہ قتل کی دھمکیاں دے رہا ہے اور اسے تحفظ دیا جائے۔ مگر چند ہی گھنٹوں بعد اس کے والد کو سرِعام گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔ اس سے پہلے اس کے منگیتر اور ماموں کو بھی قتل کیا جا چکا تھا۔
اب سوال صرف ظہور جمالزئی جیسے مسلح عناصر کا نہیں، بلکہ اس ریاست اور یہاں کے قانونی نظام کا ہے جس کے سائے میں ایسے گروہ اتنے طاقتور ہو جاتے ہیں کہ اغوا کریں دھمکیاں دیں قتل کریں، مگر قانون ان تک نہ پہنچ سکے۔ بلوچستان کا اصل المیہ چند غنڈے نہیں، بلکہ وہ قانونی، سیاسی و انتظامی ڈھانچہ ہے جو ایسے عناصر کو تحفظ دیتا اور انہیں قانون سے بالاتر بنا دیتا ہے۔
حکومتِ بلوچستان کو جواب دینا ہوگا کہ جنوری 2025 میں جس چارٹر آف ڈیمانڈز پر اس نے دستخط کیے تھے، اس کی حیثیت کیا تھی؟ اگر سرکاری ضمانت کے باوجود ایک خاندان کو تحفظ نہیں مل سکتا تو پھر حکومت کے دستخط، وعدے اور بیانات محض احتجاج ختم کرانے کے کاغذی حربے تھے۔
بلوچستان حکومت جو آئے روز اپنی کارکردگی اور گڈ گورننس کے دعوے کرتی ہے، کیا آج اسمہ جتک اور اس کے خاندان کو انصاف دے سکے گی؟ کیا وہ بااثر مسلح عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر ثابت کرے گی کہ بلوچستان میں قانون طاقتور اور کمزور، دونوں کے لیے برابر ہے؟
اگر اس بار بھی انصاف نہ ملا اور تحفظ کے وعدے کاغذوں تک محدود رہے، تو یہ واضح ہو جائے گا کہ یہ نام نہاد سردار عوام کے نمائندے نہیں، بلکہ بلوچ سرزمین پر مسلط ایسے بااثر غنڈے اور کرائے کے قاتل ہیں جو ہر قسم کی قانونی جوابدہی سے محفوظ ہیں۔
Beebarg Baloch retweeted
Mahrang Baloch should not be in prison. Women and girls in Balochistan have suffered for years as their male family members were routinely arrested and forcibly disappeared. They deserve the life that everyone deserves: daughters who can go to school, fathers who come home at night.
I stand with my sisters in Pakistan who face harassment and abuse, who are imprisoned for speaking out. This is not new — throughout our history women like Asma Jahangir, Farida Shaheed, Khawar Mumtaz, Hina Jilani and even Fatima Jinnah suffered persecution for standing up. Today, it is Imaan Mazari and Mahrang Baloch.
Rather than addressing the horror of forced disappearances, the anti-terrorism court is targeting those who speak out against the oppression. Mahrang and her fellow activists must be released.
Beebarg Baloch retweeted
اے آر وائی نیوز سمیت بعض دیگر میڈیا چینلز پر میرے حوالے سے ایک بے بنیاد اور جھوٹی خبر نشر کی جا رہی ہے، جس میں مجھے ایک مسلح تنظیم سے منسلک کرتے ہوئے پہلے لاپتہ اور پھر ہلاکت کی خبر دی گئی ہے. یہ خبر سراسر غلط اور گمراہ کن ہے، جس سے نہ صرف میرے خاندان، قبیلے اور سیاسی جماعت بلکہ میرے تمام عزیز و اقارب اور وابستگان شدید ذہنی اذیت اور پریشانی کا شکار ہوئے ہیں.
میں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ الحمدللہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور اپنے گھر پر موجود ہوں. میرا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے اور میں ایک منتخب عوامی نمائندہ ہوں.
اس جھوٹی اور من گھڑت خبر کے خلاف میں جلد عدالت سے رجوع کرتے ہوئے ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کروں گا. اس قسم کی غیر ذمہ دارانہ صحافت نہایت افسوسناک ہے، جس سے ہماری ساکھ کو نقصان پہنچا ہے میں متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے.
Beebarg Baloch retweeted
What a country !! Took a loan from the IMF, then stopped a potential World War, also attacked Afghanistan, talked ceasefire with China, then became a Global Peacemaker, also stood with Iran, then condemned attack on KSA, then negotiated with Trump while the nation watched PSL.
Beebarg Baloch retweeted
خواجہ آصف صاحب ،
ہر گزرتے دن کے ساتھ ایسا لگتا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر آپ کی ساکھ کم ہوتی جا رہی ہے۔ ملالہ نے ایرانی بچوں پر حملے کی واضح اور سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، مگر آپ نے ان پر تنقید کی جلدی میں حقائق کی جانچ کیے بغیر ایک ٹرول کی بات کو آگے بڑھا دیا۔
اتنے اعلیٰ عہدے پر فائز کسی شخص کے لیے اس طرح بے فکری سے غلط معلومات پھیلانا مایوس کن ہے۔ آپ کا منصب اور مقام بہتر فہم و تدبر کا تقاضا کرتا ہے، نہ کہ ذاتی ناپسندیدگی سے چلنے والے جذباتی ردِعمل کا۔ تھوڑی سی تحقیق اور احتیاط بہت فرق ڈال سکتی ہے۔ براہِ کرم اپنی ساکھ کا خود بھی خیال رکھیے۔
teapawt.net/malala/status/20278394…
This quoted post is unavailable.
Beebarg Baloch retweeted
Unfortunate how such knee-jerk vilification of Malala has become fashionable across political and ideological lines
Even more unfortunate to see our defence minister share such a post and endorse its problematic message
Meanwhile, this is Malala’s tweet from three days ago. Clearly, she has not been “silent” as these posts allege. But now we will see shifting goalposts and the criticism will be on her choice of words and the frequency of her tweets
This quoted post is unavailable.
Beebarg Baloch retweeted
The Hindu community of Balochistan is among the original and ancient inhabitants of this land, with deep historical roots tracing back to the Mehrgarh civilization.
I take great pride in belonging to one of the oldest families of Balochistan.
This post is from a suspended account. Learn more
Beebarg Baloch retweeted
Framing the Balochistan crisis through the lens of all the fighters you’ve killed merely telegraphs your policy failures-because the question is why are there so many fighters to start with. BLA has exploited local anger at the state, boosting recruitment and getting stronger.
Beebarg Baloch retweeted
صدر ٹرمپ کو بہت سے لوگ برا بھلا کہتے ہیں لیکن اس شخص کی کئی خوبیاں مجھے بہت پسند ہیں۔
آج وائٹ ہاوس میں ایک رپورٹر نے زہران ممدانی کو یہ سوال کرکے مشکل میں ڈال دیا کہ آپ صدر ٹرمپ کو فاشسٹ کہتے تھے تو کیا اس پر قائم ہیں۔
ٹرمپ نے اپنے مہمان کو مشکل سے نکالا اور کہا کہ کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں۔ بس ہاں کہہ دیں۔
وائٹ ہاوس میں ٹرمپ اور ممدانی کی ملاقات امریکی جمہوریت کا روشن چہرہ ہے۔ امریکی سیاست دانوں میں کتنے ہی بڑے اختلافات ہوں، اپنے ملک کے لیے سب مخلص ہیں۔
Beebarg Baloch retweeted
Replying to @WajSKhan
Disappointing to see #Balochistan, Pakistan’s largest province, absent from the agenda of the biggest conference on Pakistan at @Georgetown. @WajSKhan, plz include voices like former Assembly Speaker @waheed_shahwani & address the detention of women activists like @MahrangBaloch
Beebarg Baloch retweeted
Mir Yusuf Qalandrani was abducted from his residence in Karachi on 17th August 2025 by a men travelling in multiple police mobiles and black vigos. For two months his family protested without any result. On 3rd October the family submitted an application with the Commission on Inquiry of Enforced Disappearances through Defence of Human Rights.
On 17th October Yousuf's family finally submitted an application for FIR with PS Gizri. The Police though received the application refused to register a FIR following which we filed an application under 22A with District & Sessions Judge Karachi South which is fixed tomorrow for hearing.
Suddenly, yesterday it was revealed that Yousuf, who has been abducted from Karachi, has been released in Khuzdar only to be detained a few hours later under MPO. This was done to avoid scrutiny and investigation into his abduction and to provide legal cover to his arbitrary detention.
Yousuf Qalandrani is an elected official from the JUI-F serving as UC Chairman of UC Tootak, District Khuzdar. His three brothers abducted from Tootak in 2011 remain missing till date.
In 2014 three mass graves were uncovered in Tootak, Khuzdar. While some rights organizations claimed the number of bodies discovered to be 169 the Govt refuted and claimed the number to be 15. A judicial commission formed by Govt of Dr Abdul Malik later absolved the armed forces and intel agencies in the mass graves inquiry.
Tootak has also been terrorised by death squads run by Shafiq Mengal who though a relative of the Qalandrani tribe is also a political rival. Though the death squads stopped operation in between it was reported in early 2025 that Shafiq Mengal was active again in Tootak.
Beebarg Baloch retweeted
جب ہم انہیں “جنگی منافع خور” کہتے ہیں تو فوری طور پر غصّہ آ جاتا ہے، حالانکہ اسی رویے کو جنگی منافع خوری کہا جاتا ہے۔ اگر بلوچستان میں جنگ نہ ہو تو راتوں رات نئے سیاسی گروپ یا پارٹیاں پیدا نہیں ہونگے، علاقے کے مافیا جیسے لوگ وزراء نہیں بن پائیں گے، اور دوسرے صوبوں سے بلٹ پروف گاڑیاں بھی نہیں آئیں گی۔
مگر ظاہر ہے کہ بلوچستان میں جنگ جاری رکھنا ضروری سمجھا جاتا ہے تاکہ یہ سب سہولتیں اور مراعات برقرار رہیں، اسی جنگی نظام سے وابستہ افراد اپنی معاشی اور سیاسی پوزیشن قائم رکھتے ہیں۔
درحقیقت، “امن فورسز” کے نام پر بننے والے ان گروہوں کا مقصد بھی یہی ہے: کہ بلوچستان میں تصادم اور انتشار برقرار رہے تاکہ ان کے فائدے جاری رہیں
خیبرپختونخواہ کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔ وزیر داخلہ @MohsinNaqvi42 سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومت بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے تاکہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ کیا جاسکے ۔
Beebarg Baloch retweeted
محترم وزیرِاعلیٰ بلوچستان @PakSarfrazbugti کو چاہیے کہ وہ نوجوان طلبہ کو ہراساں کرنے کے بجائے سچ بولنے کا حوصلہ پیدا کریں۔
چلیں مان لیا کہ چاغی گیس اور بجلی پیدا نہیں کرتا لیکن یہ ریکو ڈِک اور سینڈک جیسے منصوبوں کا گھر تو ہے۔
ریکو ڈِک دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائر میں سے ایک ہے، جہاں تقریباً 5.9 ارب ٹن معدنی ذخائر پائے جاتے ہیں اور اس کی کان کنی کی متوقع مدت کم از کم 40 سال ہے۔
اسی طرح سینڈک منصوبہ بھی پاکستان کی تانبے کی برآمدات کا مرکزی ذریعہ ہے۔ صرف سال 2024 میں بلوچستان کی اسی کان سے پاکستان کی تانبے کی برآمدات 800 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو اس منصوبے کی تاریخ کی بہترین کارکردگیوں میں سے ایک ہے۔
لہٰذا، ایک طالب علم کے سوال کا درست اور شائستہ جواب دینے کے بجائے، وزیرِاعلیٰ کو پہلے یہ سیکھنا چاہیے کہ کسی شہری سے بات کیسے کی جاتی ہے۔
طلبہ کے سوالات کو طنز یا دھمکی سے دبانے کے بجائے انہیں علم اور دلیل سے جواب دینا ہی ایک جمہوری اور تعلیم یافتہ قیادت کا شیوہ ہوتا ہے
Beebarg Baloch retweeted
آج میرے بھائی میر یوسف قلندرانی کے جبری لاپتہ ہونے کو دو مہینے مکمل ہو گئے ہیں، اور ہمیں آج تک اُن کی کوئی خبر نہیں ملی۔ ان دو مہینوں میں ہم نے بار بار سوال کیے: یوسف کہاں ہیں؟ کیوں اٹھائے گئے؟ کس جرم میں؟ لیکن ہمیں جواب میں صرف خاموشی ملی۔
آج میں ریاست سے سوال کرنے کے بجائے صرف اِتنا کہنا چاہونگی کہ وہ اب کھلے عام اپنے آئین میں یہ قانون شامل کرے کہ ”ریاست کسی بھی شہری کو جبری طور پر غائب کر سکتی ہے، اور اس کے لئے وہ کسی کو جوابدہ نہیں “۔ شاید تب ہم جیسے متاثرہ خاندانوں کی یہ غلط فہمی دور ہوجائے کہ اس ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز ہے اور ہم اس اذیت ناک سوال سے آزاد ہو جائیں کہ ہمارے پیارے کہاں ہیں ، اور انہے کیوں اٹھایا گیا۔
#ReleaseYousafQalandrani
#EndEnforcedDisappearances
Beebarg Baloch retweeted
نے کہ خنک زہیری
دا دے او ننک زہیری
زہیرے نے کن صحرا
نے کہ گلشنک زہیری
زہیری اُستا شلانے خاخر
یاد بریسہ نی یاد بریسہ نی
#ReleaseYousafQalandrani
Beebarg Baloch retweeted
السلام علیکم۔
چند روز سے براک نامی چینل شوشل میڈیا پر میرے بارے میں ذاتی زندگی پر جھوٹے، من گھڑت اور توہین آمیز تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ ان رپورٹس میں نہ صرف میری ذاتی زندگی اور اہلِ خانہ کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے گئے ہیں بلکہ مجھے غلط طور پر مختلف تنظیموں سے منسلک دکھایا جا رہا ہے۔ میں واضح طور پر اعلان کرتی ہوں کہ میرا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اور اگر میری خاندان کے کیسی فرد کو کچھ بھی ہوا اسکی زمہ دار بابر یوسفزئی اور اسکے بنائی ہوئی براق چینل والے ہونگے ۔
2:/Tania Bazai محترمہ
کی جانب سے جو الزامات مجھ پر لگائی جوکے خد کو وکیل کہتی ہے اللہ معاف کرے اسکی پیشے کے لحاظ سے اسکی وکالت بھی جھوٹ پر مبنی ہے اور اسکے من گھڑت الزامات جو مجھ پر کہی گئی کے آمریکا میں میرے پاس (گاڑی، ذاتی فلیٹ، بیرونی فنڈنگ وغیرہ) عائد کیے گئے ہیں، وہ سراسر بے بنیاد ہیں اور جھوٹ پر مبنی ہے ۔ میں ان سے مطالبہ کرتی ہوں کہ وہ ثبوت پیش کریں؛ ورنہ میں اپنے قانونی حقوق کے تحت مناسب
، بشمول میں عدالتِ عالیہ (Supreme Court) تک رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہوں۔
اور میری کوئٹہ بلوچستان میں ڈگری SBK سے verified ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی بے بنیاد بات قابلِ قبول نہیں۔
میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے پرزور گزارش کرتی ہوں کہ ایسے چینلز اور پلیٹ فارمز جن کی سرگرمیاں عوام میں غلط فہمی اور جھوٹ پھیلاتی ہیں، ان پر فوری نظر ثانی اور مناسب قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے۔ اگر وہ خبریں جو میں اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہوں، وہ قومی اسمبلی یا سینیٹ میں وزراء و سینیٹرز کے ذریعے بھی بیان ہوتی ہیں، تو انہیں تنظیمی وابستگی قرار دینا غیر معقول ہے۔
سچائی اگر پسند نہیں تو بلوچستان میں Journalism کا ڈیپارٹمنٹ ختم ہو۔





























