NOMI retweeted
پیپلزپارٹی کی زرداری مافیا نے 18سالوں میں کراچی کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے۔ کراچی میں ڈاکوؤں، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں کرنے والوں، بھتہ خوروں اورلوٹ مار کرنے والے دہشت گردوں اورجرائم پیشہ عناصر کاراج ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر جب تک زرداری مافیا کے اسکروٹائٹ نہیں کریں گے، ملک کے تجارتی اورمعاشی دارالحکومت کراچی کی حالت بہتر نہیں ہوسکتی۔
کراچی کو زرداری مافیا سے نجات دلائیں، سندھ ٹھیک ہوجائے گا
NOMI retweeted
جموں وکشمیر میں اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھانے والے معصوم کشمیریوں پر سیکوریٹی فورسزکی فائرنگ سے متعدد بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے واقعات قابل مذمت ہیں۔
#RightMovementAJk
کشمیری عوام گزشتہ کئی مہینوں سے راولاکوٹ میں پرامن دھرنا دیے ہوئے ہیں،وہ صرف اپناحق مانگ رہے ہیں لیکن ان کے جائز مطالبات پر توجہ دینے کے بجائے ان پرگولیاں چلائی جارہی ہیں،ان کوخون میں نہلایا جارہا ہے، ان کے گھروں کوآگ لگائی جارہی ہے۔ دوروزقبل بھی جموں وکشمیرمیں بیدریغ گولیاں چلائی گئی ہیں جن کے نتیجے میں کئی بے گناہ کشمیری شہید اورمتعددزخمی ہوئے ہیں۔ یہ ظلم ہے او ر میں اس ظلم کی مذمت کرتا ہوں۔ ہم پر بھی اس طرح کے بہت ظلم ڈھائے گئے ہیں، مظلوم کشمیری عوام ہمارے بھائی ہیں اورہم ان کے درد کومحسوس کرسکتے ہیں۔
میں حکمرانوں سے یہی کہوں گا کہ خدارا کشمیری عوام پر گولیاں چلانے اوران پر ظلم وستم ڈھانے کے بجائے ان کے جائزمطالبات پر توجہ دی جائے،انہیں ان کے تمام بنیادی حقوق دیے جائیں، انہیں دیوار سے نہ لگایا جائے۔ میں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت پر تمام کشمیریوں سے دلی تعزیت وہمدردی اور مکمل یکجہتی کااظہارکرتاہوں۔
الطاف حسین
7 نومبر2026ء


