
Official Twitter account of #PakistanMatters
Pakistan
Joined August 2010
- Tweets11K
- Following0
- Followers31K
- Likes176
ملک کے تعلیمی نصاب میں اصلاحات کے حوالے سے پاکستان میٹرز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد ورثی (ممبر، قومی نصاب کونسل) غیر منظم تبدیلیوں اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں کے فقدان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
2017 کے بعد نصاب میں مسلسل تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، حالانکہ عالمی اصول یہ ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ایک جامع نصاب مرتب کیا جائے اور پھر کم از کم پانچ سال تک اس پر عملدرآمد کے بعد اس میں بہتری لائی جائے۔ تعلیمی اداروں میں گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ کے مؤثر نظام کی عدم موجودگی اور نصاب میں جدید تقاضوں کی شمولیت نہ ہونے کے باعث رٹا سسٹم (میمورائزیشن) ختم نہیں ہو پا رہا اور طلبہ میں تخلیقی صلاحیتیں پیدا نہیں ہو رہیں۔
#EducationReforms #PakistanEducation #Curriculum #PakistanMatters
44
پاکستان میں اسٹارلنک سمیت سیٹلائٹ انٹرنیٹ کمپنیاں ریگولیٹری منظوریوں کے بغیر سروس شروع کر سکیں گی؟
1
98
نومبر 1971 میں امریکہ کی تاریخ کا ایک ایسا پراسرار واقعہ پیش آیا جس نے 45 سال تک ایف بی آئی جیسے تفتیشی ادارے کو بھی الجھائے رکھا۔ 'ڈین کوپر' نامی ایک نامعلوم شخص نے نارتھ ویسٹ اورینٹ ایئرلائنز کا طیارہ بم کی دھمکی دے کر ہائی جیک کیا، دو لاکھ ڈالر نقد اور چار پیراشوٹ حاصل کیے، اور پرواز کے دوران ہزاروں فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر ہمیشہ کے لیے غائب ہو گیا۔
800 سے زائد مشتبہ افراد سے تفتیش اور 1980 میں دریائے کولمبیا کے کنارے تاوان کی رقم کے کچھ نوٹ ملنے کے باوجود اس شخص کا سراغ نہ مل سکا، تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ 2021 میں مارول کی مشہور سیریز 'لوکی' نے اس حقیقی معمے کو تخیلاتی انداز میں جوڑتے ہوئے لوکی کو ہی ڈی بی کوپر قرار دیا۔
#DBCooper #LokiSeries #UnsolvedMystery #PakistanMatters
23
یونین کے بہت سے مثبت اثرات ہوتے ہیں بہت سے اس کے مثبت پہلو ہوتے ہیں یہ ایک نوجوان اور متبادل قیادت تیار کرنے والا ایک فورم ہوتا ہے جس سے یہاں کے پاکستان کے طلبہ کو محروم کر دیا گیا
وفاقی حکومت کو فوری طور پر جو ہے جتنے بھی طلبہ کی تنظیمیں ہیں ان کا اجلاس بلانا چاہیے اور ان کے ساتھ مل کر ایک کوڈ اف کنڈکٹ تیار کرنا چاہیے اور ایک ڈیٹ طے کرنی چاہیے جس کے اوپر پورے پاکستان میں ایک ہی دن میں الیکشنز ہوں اور جو بھی طلبہ اور طالبات ہیں ان کو اپنے نمائندے چننے کا حق ملے!
#StudentUnions #StudentPolitics #YouthLeadership #PakistanMatters
39
پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے احتجاج سے عوام کو ریلیف مل گیا، تاہم جماعت اسلامی مزید کمی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور حافظ نعیم الرحمٰن کی 24 یا 25 نومبر کو متوقع ملاقات میں پیٹرولیم لیوی کے خاتمے اور قیمتوں میں مزید کمی پر بات ہوگی۔
کیا حکومت جماعت اسلامی کے مطالبات تسلیم کرے گی؟
#Pakistanmatters #JI #PetroleumLevy #HafizNaeemUrRehman #PetrolPrices
29