مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کے لیے مدارس کے استعمال پر بلوچستان کے علماء کی مزاحمت ایک واضح پیغام ہے۔ 100 سے زائد علماء نے مدارس کی خودمختاری اور غیر سیاسی حیثیت پر سمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان کرکے واضح کر دیا کہ دینی طلبہ کو کسی کی سیاسی مہم کا ایندھن نہیں بننے دیا جائے گا۔
6
بلوچستان کے 100 سے زائد علماء کرام، مہتممینِ مدارس اور مذہبی رہنماؤں کا مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست سے فاصلہ اختیار کرنا ایک واضح پیغام ہے کہ دینی مدارس کو سیاسی مفادات کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ علماء نے مدارس کی خودمختاری اور غیر سیاسی تشخص پر دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے واضح کر دیا کہ مدارس دین کی تعلیم و ترویج کے مراکز ہیں، کسی سیاسی جماعت کی افرادی قوت نہیں۔ دین کے نام پر سیاسی اجارہ داری اب مزید قابلِ قبول نہیں!
12
پی ٹی آئی کا حال دیکھو، دوسروں کو متحد کرنے چلی تھی، اپنے گھر میں متحد نہیں۔ تحریک تحفظ آئین کہتی ہے منصوبہ پی ٹی آئی کی رضامندی سے بنا، پی ٹی آئی کہتی ہے ہم نے منظوری ہی نہیں دی۔ جب اپنے ہی دو دھڑے ایک صفحے پر نہیں تو قوم کو کیا خاک متحد کرو گے؟
10
جے یو آئی کا بہانہ سنو، ایجنڈا منشور سے میل نہیں کھاتا۔ سچ یہ ہے کہ دونوں کو پتہ ہے یہ اے پی سی آئین کے لیے نہیں، فتنہ خان کو بچانے کے لیے ہے۔ ایک کو ڈر ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہوئے تو دہشت گردی کے مقدمات میں نام آئے گا، دوسرے کو ڈر ہے کہ مولانا ساتھ آیا تو اس کا انتہا پسند ٹھپہ لگ جائے گا۔ دونوں چور، دونوں کو ایک دوسرے سے ڈر۔
12
پی ٹی آئی اب کس منہ سے اپوزیشن کو اکٹھا کرے گی؟ جس جماعت کو ساتھ لانا تھا وہی بھاگ گئی۔ اب جاؤ بلو رانی کے پاس، وہی تمہیں اپوزیشن کا سرٹیفکیٹ دے گی، کیونکہ حکومت بھی اس کی ہے اور تمہاری طرح اپوزیشن کا ڈرامہ بھی اسی کو آتا ہے۔
9
اضافی ترسیلی منصوبے کو طویل تاخیر کے بعد عالمی بینک کی مشروط منظوری ملی۔ نومبر 2025 میں 94 کلومیٹر نیٹ ورک کے 2.7 کلومیٹر حصے پر کام شروع ہوا، جس کی تاریخ پھر 31 دسمبر 2026 تک بڑھی۔ شہری کھدی سڑکوں سے متاثر رہے، جبکہ بیان کردہ صورتِ حال میں تقریباً تین سال کی مزید رکاوٹ باقی ہے۔
7
اگر الزامات بے بنیاد ہیں تو بہترین جواب عدالت میں دیجیے، عوامی جذبات کو آزمائش میں نہ ڈالیے! مفتی ابرار کو قانونی دفاع اور منصفانہ سماعت کا مکمل حق حاصل ہے۔ لیکن سیاسی یا مذہبی حمایت کو مقدمے کے حقائق کا متبادل بنانے کے بجائے شواہد، گواہوں اور ریکارڈ کی بنیاد پر سچ سامنے آنا چاہیے۔
#FazlurRehman#MuftiIbrar#Pakistan
11
فضل الرحمٰن صاحب! اب اصل امتحان تقاریر کا نہیں، اپنے سیاسی حلقے میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے کا ہے!مفتی ابرار کے خلاف مقدمہ اور عدالتی وارنٹ اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ متعلقہ افراد قانونی کارروائی میں تعاون کریں۔ نہ منبر کسی کو استثنا دے سکتا ہے، نہ سیاسی اثرورسوخ کسی کو سزا کا مستحق بنا سکتا ہے۔ اگر الزام ثابت ہو تو قانون نافذ ہو، اور اگر ثابت نہ ہو تو انصاف کے ساتھ بریت ہو۔ قوم کو مذہبی نعروں کی اوٹ میں سیاسی تنازع نہیں، حقیقت اور انصاف چاہیے!
#FazlurRehman#MuftiIbrar#Pakistan
8
فضل الرحمٰن صاحب! قانون کی پاسداری کا آغاز اپنے قریبی ساتھیوں سے بھی ہونا چاہیے۔ دوسروں کو قانون کا پابند بنانے پر زور دینے والی قیادت کا اصل امتحان تب ہوتا ہے جب قانونی سوالات اپنے ہی حلقۂ احباب سے متعلق اٹھیں۔ انصاف کا تقاضا ہے کہ نہ سیاسی وابستگی کی بنیاد پر کسی کو تحفظ دیا جائے اور نہ مخالفت کی بنا پر کسی کے ساتھ امتیازی سلوک ہو۔ قانون کی بالادستی سب کے لیے یکساں ہونی چاہیے!
17
اسلام آباد میں سڑکیں بند کرنا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ تصادم کسی سیاسی جدوجہد کا نام نہیں بلکہ کھلی قانون شکنی ہے۔ 7 نومبر کے واقعات کے حوالے سے FIR 1212/26، جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سمیت 200 سے زائد کارکنوں کی نامزدگی اور مفتی ابرار کے وارنٹ اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قانون کی خلاف ورزی پر جواب دہی ناگزیر ہے۔ مذہب اور سیاست کسی کو قانون سے بالاتر ہونے کا حق نہیں دیتے، قانون سب کے لیے یکساں ہے!
#JUIP #Islamabad #RuleOfLaw #FIR1212 #LawForAll #NoOneIsAboveTheLaw
23
بلاول بھٹو کا اندازِ گفتگو ایسا ہے جیسے پیپلز پارٹی اقتدار کا حصہ نہیں بلکہ اپوزیشن میں بیٹھی ہو، حالانکہ وفاقی سیاست سے لے کر اہم آئینی عہدوں تک پارٹی کا اثرورسوخ موجود ہے اور کئی صوبوں میں بھی اس کی حکومت ہے۔ ایسے میں سندھ میں بدامنی، ناقص انتظامیہ اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی عدم فراہمی پر جواب دہی سے گریز کیوں؟
جب اقتدار اور اختیار دونوں آپ کے پاس ہیں تو عوامی مسائل کی ذمہ داری بھی قبول کرنا ہوگی!
#TalalChaudhry #PPP #BilawalBhutto
15
کراچی کے شہریوں کو طویل عرصے سے نسلی، لسانی اور طبقاتی تعصبات میں تقسیم کرکے ان کے بنیادی حقوق کی آواز کمزور کی جاتی رہی ہے۔ آخر کب تک عوام حکمرانوں کی نسلیں سنوارتے رہیں گے اور اقتدار چند خاندانوں میں نسل در نسل منتقل ہوتا رہے گا؟
سندھی، بلوچ، پشتون، پنجابی اور اردو بولنے والے سب ایک ہی قوم کا حصہ اور ایک دوسرے کے بھائی ہیں۔ نفرت اور تقسیم سے نکل کر ہی مساوی حقوق، انصاف اور حقیقی عوامی حکمرانی کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ کراچی کا مستقبل باہمی اتحاد، یکجہتی اور سب کے لیے یکساں مواقع میں ہے۔ 🇵🇰
#Karachi #Unity #HakEHukmarani #SystemicChange #JusticeForKarachi #Pakistan
11
لطیف بھٹ شہید، ایک اور کشمیری سپوت جس نے اپنی سرزمین کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ایسے بہادر فرزندوں کی قربانیاں تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔
”جس شان سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جان کی کوئی بات نہیں“
#KulgamHeroLateefBhat
15
تحریک انصاف کا ایک اور گمراہ کن پروپیگنڈا بے نقاب! جنیوا میں پاکستانی سفیر کانفرنس آف ڈس آرمامنٹ کے صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے، اسی سرکاری حیثیت میں اسرائیلی سفیر نے انہیں اسناد پیش کیں۔ یہ اقوام متحدہ کے طے شدہ سفارتی پروٹوکول کا حصہ تھا، نہ کہ پاکستان اور اسرائیل کے درمیان باہمی تسلیم کا کوئی عمل۔ مگر پی ٹی آئی نے معمول کی سفارتی کارروائی کو بھی توڑ مروڑ کر سیاسی پروپیگنڈے کا ذریعہ بنا لیا!
#TruthExposed #PTIFakeNews #FactCheck #GenevaDiplomacy #PakistanDiplomacy #UNProtocol #StopMisinformation #PropagandaExposed
7
بی بی سی کا گمراہ کن بیانیہ بے نقاب! ایک معمول کی انتظامی اصلاح کو ادارہ جاتی محاذ آرائی اور ریاستی سازش کا رنگ دے کر پیش کیا جا رہا ہے۔ حقیقت میں نہ اختیارات کی کوئی جنگ ہے اور نہ قانون شکنی، بلکہ نظام کو بہتر بنانے کے لیے انتظامی ردوبدل کیا گیا ہے۔ صحافت کا تقاضا حقائق سامنے لانا ہے، انہیں مسخ کرکے سنسنی پھیلانا نہیں!
#BBCFakeNews #FactsCheck #Pakistan
15
کابل میں منعقدہ چار روزہ کانفرنس علمی مکالمے سے زیادہ طالبان حکومت کو مذہبی جواز فراہم کرنے کی کوشش دکھائی دیتی ہے۔ اپنے ہی امیر کو ’’شیخ الاسلام‘‘ کا خطاب دے کر اس کے ہر فیصلے کو شرعی حیثیت دینے کا تاثر پیدا کیا جا رہا ہے۔ خواتین کو تعلیم، روزگار اور بنیادی حقوق سے محروم رکھنے کے باوجود اتحاد کے دعوے کھوکھلے ہیں۔ پشتون، تاجک، ازبک اور ہزارہ برادریوں کے تحفظات بھی بدستور موجود ہیں۔ جہاں نصف آبادی حقوق سے محروم ہو اور اختلافِ رائے کی گنجائش نہ ہو، وہاں اتحاد نہیں بلکہ جبر اور خوف کی حکمرانی ہوتی ہے!
#KabulConference #Afghanistan #Taliban #WomenRights #HumanRights #TTP #RegionalSecurity
13
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ جذباتی نعروں، صحت کے معاملات کو سیاسی رنگ دینے یا مقدمے کو طول دینے سے نہیں بلکہ شواہد اور قانون کی بنیاد پر ہوگا۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے واضح کیا کہ قانونی ٹیم میرٹ پر مقدمے کا سامنا کرنے کے بجائے مختلف حیلے بہانوں سے عدالتی کارروائی میں تاخیر کی کوشش کر رہی ہے۔ کبھی صحت کا معاملہ، کبھی پسندیدہ ڈاکٹر کا مطالبہ اور کبھی بے بنیاد الزامات؛ لیکن عدالتیں کسی دباؤ یا بیانیے کے تابع نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلے کرتی ہیں۔ اب تاخیری حربے چھوڑیں اور عدالت میں ثبوت اور دلائل کے ساتھ اپنا مؤقف پیش کریں!
#190MillionPoundCase #AlQadirTrustCase #JusticeMustPrevail #Accountability #RuleOfLaw #PTIExposed #CourtProceedings #JusticeOnMerit
11
نئے صوبوں کا قیام اور سیاسی نظام کی خامیاں محض بیانات سے حل نہیں ہوں گی۔ عطا اللہ تارڑ نے بلاول بھٹو کے مؤقف پر ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا کہ نظام کی ناکامیوں کی ذمہ داری کسی ایک جماعت پر نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار تسلیم کرنا ہوگا۔ نئے صوبوں پر بحث جمہوری انداز میں جاری رہنی چاہیے، کیونکہ ایسے اہم فیصلے سیاسی اتفاقِ رائے اور آئینی عمل کے ذریعے ہی ممکن ہیں۔
16










