
Official Account of M/o #Planning, #Development & #Special_Initiatives | #PlanningCommission | Govt of Pakistan| Our Mission: Strong Economy Strong Pakistan
Islamabad
Joined August 2013
- Tweets39.8K
- Following928
- Followers146K
- Likes3.8K
گلگت بلتستان کے لیے شمسی توانائی سے زیادہ قابلِ اعتماد اور پائیدار بجلی کی فراہمی کی جانب اہم قدم۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی توانائی کے شعبے کی ترجیحات کے تحت، گلگت بلتستان میں 100 میگاواٹ سولر منصوبہ پی ایس ڈی پی کی معاونت سے پاور ڈویژن کے تحت آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ منصوبے میں 82 میگاواٹ کے بڑے سولر تنصیبات، 499 سرکاری عمارتوں پر مجموعی طور پر 18 میگاواٹ کے سولر سسٹمز اور بیٹری انرجی اسٹوریج شامل ہیں۔
عمل درآمد کے اہم ابتدائی مراحل مکمل اور بڑے سولر منصوبوں کے لیے چار مقامات متعین کیے جا چکے ہیں۔ وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی زیرِ صدارت وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی بھی گلگت بلتستان کے ترقیاتی امور کا جائزہ لے رہی ہے تاکہ علاقے میں ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے قابلِ عمل سفارشات مرتب کی جا سکیں۔
شمسی توانائی اور بجلی ذخیرہ کرنے کی سہولت کا یہ امتزاج علاقے کی توانائی ضروریات پوری کرنے اور معاشی و سماجی ترقی کے لیے بہتر بنیاد فراہم کرے گا۔
#GilgitBaltistan #SolarEnergy #RenewableEnergy #PSDP #MinistryOfPlanning
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بے مثال قدرتی حسن سے نوازا ہے۔ اس نعمت کی قدر کیجیے اور جہاں بھی سیاحت یا سیر کے لیے جائیں، صفائی کا خیال رکھیے۔ کچرا جمع کرنے کے لیے بیگ ساتھ رکھیے اور اسے مقررہ کوڑے دان میں ڈالیے۔ جہاں کوڑے دان موجود نہ ہو، وہاں اپنا کچرا واپس لائیے اور مناسب طریقے سے تلف کیجئے۔
ذمہ دارانہ سیاحت قدرتی ماحول کے تحفظ کے ساتھ مقامی آبادی کے روزگار کو سہارا دیتی ہے اور آنے والے سیاحوں کے لیے پاکستان کا حسن اور دل کشی برقرار رکھتی ہے۔
پاکستان ہمارا گھر ہے۔ اپنے طرزِعمل سے اس کے لیے محبت اور احترام کا اظہار کیجیے۔
#ZimadarShehri #ResponsibleTourism #KeepPakistanClean #LovePakistan
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کا دورہ کیا اور میچ کی تیاریوں اور انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
انہوں نے اسپورٹس سٹی کو کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی میزبانی کے لیے مکمل تیار دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اسپورٹس کمپلیکس محض ایک عمارت نہیں، بلکہ پاکستان میں کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وژن کا عملی اظہار ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا قومی ترقی میں سرمایہ کاری ہے۔
#NarowalSportsCity #PakistanSports #YouthEmpowerment #Narowal
Every child deserves support that recognises their individual needs, and every family deserves a clearer path to finding it.
The planned Center of Excellence for Autism Children at H-8/4 Islamabad is intended to bring specialized education, therapy and intervention together for children with autism.
Included in PSDP 2026–27 at a total project cost of Rs 1,349.421 million, the centre reflects URAAN Pakistan’s Equity & Empowerment pillar: making development more inclusive for children and the families who care for them.
#URAANPakistan #EquityAndEmpowerment #AutismSupport
بچوں کو تعلیم سے جوڑنا، خوراک اور پانی کا ذمہ دارانہ استعمال اور نوجوانوں کو منشیات سے محفوظ رکھنا مشترکہ کوششوں کا تقاضا کرتا ہے۔ وسائل اور تکنیکی اقدامات کے ساتھ عوامی آگاہی اور ذمہ دارانہ طرزِعمل بھی ان مسائل کے حل میں اہم کردار رکھتے ہیں۔
کالجوں اور جامعات کے نوجوان اپنے علم اور صلاحیتوں سے اپنے محلوں اور برادریوں میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔ تعلیم کی اہمیت اجاگر کیجیے، پانی اور خوراک کا ضیاع روکیے اور اپنے اردگرد لوگوں میں شعور پیدا کیجیے۔
نوجوانوں کو قومی تعمیر میں بامعنی شرکت کے مواقع دینا، پاکستان کے بہتر مستقبل میں سرمایہ کاری ہے۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کے خطاب سے ماخوذ عوامی آگاہی پیغام۔
اپنے حق کے ساتھ دوسروں کے حق کا بھی خیال رکھیے۔
دفاتر، بسوں، ہوائی اڈوں اور دیگر مشترکہ بند مقامات پر سگریٹ نوشی سے گریز کیجیے۔ آپ کے اردگرد موجود لوگوں میں بچے، بزرگ اور ایسے افراد بھی ہو سکتے ہیں جن کے لیے دھواں تکلیف کا باعث بنتا ہے۔
جہاں سگریٹ نوشی ممنوع ہو، وہاں پابندی کا احترام کیجیے اور صرف مختص جگہ استعمال کیجیے۔ قانون کی پاسداری اور دوسروں کا خیال رکھنے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ عوامی نمائندوں اور سرکاری عہدے داروں کو اپنے عمل سے مثال قائم کرنا ہوگی۔
ایک ذمہ دار معاشرے کی تعمیر ہمارے روزمرہ رویوں سے ہوتی ہے۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کے خطاب سے ماخوذ عوامی آگاہی پیغام۔
The Construction of Panjgur Dam, District Panjgur (Revised), with a total project cost of Rs 22.3 Billion, represents an important investment in water-storage infrastructure for one of Pakistan’s water-stressed regions.
By storing water for future use, the project can help strengthen Panjgur’s resilience during dry periods and support more dependable conditions for communities and local livelihoods.
Aligned with the Environment; Water & Food Security pillar of URAAN Pakistan, the project reflects the government’s priority of building climate-resilient infrastructure and directing development towards regions where water scarcity shapes everyday life.
#PSDP2026_27 #UraanPakistan #PanjgurDam #Balochistan #WaterSecurity
ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونے کے لیے معاشرتی رویوں کی اصلاح ناگزیر ہے۔ قطار کی پابندی اور اپنی باری کا انتظار محض نظم و ضبط نہیں، دوسروں کے حقوق تسلیم کرنے کا عملی اظہار ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے نوجوانوں سے گفتگو میں ائیر پورٹ پر قطار توڑ کر آگے نکلنے کے رجحان پر کہا کہ بیرونِ ملک قواعد و ضوابط کی پابندی کرنے والے افراد کو اپنے وطن میں بھی اسی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی بطور وزیر قطار میں کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے کسی سرکاری عہدے کو دوسروں کی باری نظرانداز کرنے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو کی تقریب سے خطاب کا اقتباس۔
On United Nations Day, Planning Minister Prof Ahsan Iqbal reaffirms Pakistan’s commitment to the UN Charter and to cooperation that improves people’s lives.
The Government values the United Nations as a partner in addressing humanitarian needs and advancing health, education and sustainable development.
The measure of that partnership is the opportunity it creates for families and communities, especially those too often left behind.
Together with UN partners, Pakistan is working to strengthen resilience, widen opportunity and ensure progress reaches those most at risk of being left behind.
#UnitedNationsDay #SDGs #LeaveNoOneBehind
موڑ پر غلط جگہ کھڑی گاڑی دوسرے کے لیے آنے والی ٹریفک کو دیکھنا مشکل بنا دیتی ہے۔
ایک لمحے کی بے احتیاطی کسی خاندان کو جانی نقصان، بھاری اخراجات میں مبتلا کر سکتی ہے۔ ایسے حادثات ٹریفک کی روانی، سامان کی ترسیل اور کاروباری سرگرمیوں کو بھی متاثر کرتے ہیں، جس کا نقصان ملکی معیشت کو پہنچتا ہے۔
ذمہ دار شہری ہونے کا تقاضا ہے کہ اپنی سہولت کے ساتھ دوسروں کی سلامتی کا بھی خیال رکھا جائے۔
گاڑی مناسب جگہ کھڑی کیجیے۔ آپ کی احتیاط، کسی کی زندگی بچا سکتی ہے۔
#ZimadarShehri #ParkResponsibly #RoadSafety #CivicResponsibility
ہمیں نوجوانوں کو مسائل کی نشاندہی تک محدود نہیں رکھنا، ان کا حل پیش کرنے کے قابل بنانا ہے۔
نوجوانوں سے خطاب میں وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسائل پر شکایت اور تنقید کرنا آسان ہے، اصل ضرورت ان کے حل کے لیے عملی کردار ادا کرنے کی ہے۔ پاکستان ہمارا اپنا ملک ہے اور اس کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمیں اپنی توانائیاں اور وسائل بروئے کار لانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ’’بنو شاہین‘‘ پروگرام کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پاکستان کی تعمیر و ترقی سے جوڑنا ہے، تاکہ وہ قومی مسائل کے حل میں تعمیری کردار ادا کر سکیں۔
وفاقی وزیر نے نوجوانوں کے پیش کردہ مسائل کے حل کو سراہتے ہوئے تمام گروپس کو مبارک باد بھی دی۔
نیشنل یوتھ سلوشن سپرنٹ 2026 کے راؤنڈ ٹو کی تقریب سے خطاب کا اقتباس۔








