
Official Twitter account of Qaumi Watan Party. QWP is a Pakhtun neo-nationalist political party working for rights of the Pashtuns Chairman @AftabSherpao
Peshawar
Joined February 2014
- Tweets33.2K
- Following140
- Followers8.3K
- Likes9.2K
Qaumi Watan Party retweeted
لیبیا کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے حالیہ واقعے میں ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 35 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کے اطلاعات نہایت افسوسناک ہیں
میری تمام ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں،
حکومتی دعووں کے برخلاف انسانی سمگلنگ ابھی بھی زور وشور جاری ہے اور اس کی روک تھام کے اقدامات بے اثر دکھائی دیتے ہیں
ہر سانحہ کے بعد کچھ اقدامات اٹھائے جاتے ہیں مگر پھر وہی طرز عمل شروع ہوجاتا ہے جو نہ صرف انسانی جانوں کا مسلسل ضیاع بلکہ پاکستان کی بدنامی کا سبب بھی ہے
#Libya #BoatCapsized
ضلعی جنرل سیکرٹری قومی وطن پارٹی راولپنڈی سمیع خان کے چچا زاہ بھائی کی وفات
صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤ کی اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی
اس موقع پر سابق ناظمین عاشق علی عمرزئی، میاں فضل حکیم و دیگر مشران بھی ہمراہ تھے
#QWP #SikandarSherpao
Qaumi Watan Party retweeted
میرے لوگ میری پہلی ترجیح،
بچوں سے بزرگوں تک سب ہماری میراث ہیں
امن، ترقی اور خوشحالی،
#QWP #AftabSherpao
صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ کا مختلف مقامات کا دورہ
وفات پاجانے والے مرحومین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی
اس موقع پر جنرل سیکرٹری تاج خان اور فضل دیان شیرپاؤ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے
#QWP #SikandarSherpao
تحصیل شبقدرکے علاقہ سروٹکے میں شمولیتی اجتماع
نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ عطا کی جارہی ہیں
#QWP #SikandarSherpao #AftabSherpao
تحصیل شبقدرکے علاقہ سروٹکے میں منعقدہ شمولیتی اجتماع سے پی کے 66 سابق امیدوار الیاس خان کا خطاب
علاقہ کی اہم سیاسی شخصیات اور اے این پی اور پی ٹی آئی کے سرکردہ کارکنوں عبداللہ خان،سعداللہ خان،انور خان،امان اللہ خان اورحاجی میاں نور جان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان
#QWP #SikandarSherpao #AftabSherpao
تحصیل شبقدرکے علاقہ سروٹکے میں قومی وطن پارٹی کا شمولیتی اجتماع
علاقہ کی اہم سیاسی شخصیات اور اے این پی اور پی ٹی آئی کے سرکردہ کارکنوں عبداللہ خان،سعداللہ خان،انور خان،امان اللہ خان اورحاجی میاں نور جان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤکی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اجتماع سے قومی وطن پارٹی کے ضلعی کنوینئر جاوید حسین خان، حلقہ پی کے 66 کے سابق امیدوار الیاس خان، حلقہ پی کے 66 کے چیئرمین شکیل باچہ سمیت ملک اشفاق،حاجی ہدایت اللہ،ملک عالم خان اورناظم اختر گل نے بھی خطاب کیاجبکہ اس موقع پر پارٹی کارکن کثیر تعداد میں موجود تھے۔مقررین نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کرنے والوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی شبقدر میں مزیدمضبوط اور مستحکم ہوگی
#QWP #SikandarSherpao #AftabSherpao
پشاور کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ کے مسائل، سہولیات کا فقدان،
صوبائی چئیرمین وطن پال اسٹوڈنٹ فیڈریشن حسین علی بنگش کی خصوصی گفتگو
#QWP #WatanpalStduents #KhyberPakhtunkhwa
وطن کور پشاور؛
تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ ڈسٹرکٹ ممبر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء محمد عرفان خان کی صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ سے ملاقات
اپنے ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات طارق احمد خان، صوبائی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فاروق افضل، سابق امیدوار حلقہ پی کے 66 الیاس خان، حلقہ پی کے 66 کے چیئرمین شکیل باچہ سمیت پارٹی کے دیگر عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔سکندر شیرپاؤ نے محمد عرفان خان کی قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی شبقدر میں مزید مستحکم ہوگی اور عوامی سطح پر پارٹی کا پیغام موثر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملے گی
#SikandarSherpao #QWP
ضلع مردان لونڈ خوڑ میں ممتاز سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر افتخار خان کا ساتھیوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان
#AftabSherpao #SikandarSherpao #QWP #Mardan
وطن کور اسلام آباد
دبئی میں مقیم قومی وطن پارٹی کے خیر خواہ سجاول کی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملی رہبر آفتاب خان شیرپاؤ سے ملاقات
باہمی امور پر گفتگو
#QWP #AftabSherpao
حلقہ پی کے 62، یونین کونسل کوز بھرام ڈھیری شمولیتی پروگرام
حاجی دوست محمد اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں
#QWP #SikandarSherpao #PK62
حلقہ پی کے 62، یونین کونسل کوز بھرام ڈھیری شمولیتی پروگرام
صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤکی آمد و استقبال
#QWP #SikandarSherpao #PK62
حلقہ پی کے 62، یونین کونسل کوز بھرام ڈھیری شمولیتی پروگرام
صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤنئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ عطا کررہے ہیں
#QWP #SikandarSherpao #PK62
ضلعی چئیرمین چارسدہ، جاوید حسین خان تنگی حلقہ پی کے 62، یونین کونسل کوز بھرام ڈھیری شمولیتی پروگرام سے خطاب کررہے ہیں
#QWP #SikandarSherpao #PK62
حلقہ پی کے 62، یونین کونسل کوز بھرام ڈھیری شمولیتی پروگرام
انجینئر اشفاق على اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں
#QWP #SikandarSherpao #PK62
Qaumi Watan Party retweeted
حلقہ پی کے 62، یونین کونسل کوز بھرام ڈھیری میں منعقدہ شمولیتی پروگرام سے خطاب
#SikandarSherpao #QWP
حلقہ پی کے 62، یونین کونسل کوز بھرام ڈھیری میں حاجی وحدت خان فوجی کے حجرے میں شمولیتی پروگرام
صوبائی چیئرمین جناب سکندر حیات خان شیرپاؤ کی خصوصی شرکت و خطاب
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مستعفی ہو کر درجنوں کارکنان قومی وطن پارٹی میں شامل ہوگئے، صوبائی چئیرمین سکندر خان شیرپاؤ نے نئے شامل ہونےوالوں کو پارٹی کیپ عطا کیں
اس موقع پر جنرل سیکرٹری تاج خان، چیئرمین اصغر خان، ضلعی چیئرمین جاوید حسین خان، حاجی دوست محمد خان سمیت علاقے کے دیگر مشران، معززین اور پارٹی کارکنان بھی موجود تھے
#QWP #SikandarSherpao #PK62
مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ کی قومی وطن پارٹی کے سوشل میڈیا ونگ کے رکن فیاض خان کے ہاں منعقدہ نجی تقریب میں شرکت انہیں زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
#QWP #AftabSherpao #SikandarSherpao
صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی، بدامنی اور معاشی بدحالی کے باعث ملک اس وقت انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے لہٰذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو امن و امان کی بحالی اور معیشت کی بہتری کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل تنگی کے یونین کونسل کوز بہرام ڈھیری میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرعلاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات انجینئر اشفاق علی،اختر علی خان،وحدت خان،پرویز خان،یعقوب خان،ظہیراللہ اور عبدالرسول نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سکندرشیرپاؤ نے کہا کہ امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور معاشی ابتری نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ایک طرف دہشت گردی اور بدامنی کے باعث عوام میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے تو دوسری جانب مہنگائی، بے روزگاری اور پسماندگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے نتیجے میں عام آدمی کی قوت خرید بری طرح متاثر ہو چکی ہے اور لوگوں کیلئے روزمرہ ضروریات پوری کرنا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان ملک کی پسماندہ اکائیاں ہیں جو طویل عرصے سے بدامنی، دہشت گردی، معاشی بدحالی اور ہوشربا مہنگائی کے منفی اثرات کا سامنا کر رہی ہیں۔ ان حالات میں ضروری ہے کہ حکومت ان صوبوں کو خصوصی توجہ دیں اور سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔ سکندر شیرپاؤ نے کوہاٹ، نوشہرہ اور صوابی میں سونے کی مائننگ کے حوالے سے سامنے آنے والے معاملات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں اور ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معدنی وسائل قومی اثاثہ ہیں اور ان کا تحفظ حکومت کی آئینی و قانونی ذمہ داری ہے۔ حکومت معاملے کی مکمل چھان بین کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے اور قومی وسائل کو پہنچنے والے ممکنہ نقصان کی ریکوری کیلئے بھی موثر اقدامات کرے
#QWP #KhyberPakhtunkhwa























