
#سب_سے_پہلے_پاکستان 🇵🇰ہمارا مقصد 🇵🇰ہماری زندگیوں سے زیادہ اہم ہے(وطن یا کفن ) #قلمکارپاکستان proud pakistani #افواج_پاکستان_ہمارا_فخر_ہے۔
Joined October 2021
- Tweets25K
- Following3.3K
- Followers17.2K
- Likes37.1K
Pinned Tweet
جنرل سرفرازعلی ۔ غازی اور شہید
"آرمی کا ایک ہیلی کاپٹر جس پر چند اہم شخصیات سوار ہیں، لسبیلہ سے کراچی کی طرف جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا ہے۔بہت اندیشہ ہے کہ وہ حادثے کا شکار ہوگیاہے۔'' ٹیلی ویژن پر اس خبر کے ساتھ ہی میری ریڑھ کی ہڈی میں دکھ اور

خوف کی ایک لہر دوڑ گئی۔ چند گھنٹے تک اس خبر کی بازگشت چلتی رہی اور پھرمفصل خبر آگئی۔ اس ہیلی کاپٹر میں میرے دوست، میرے محسن، میرے استاد، میرے مربی اور بہت ہی پیارے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی سوار تھے جو شہادت کے رتبے پر فائز ہو گئے۔ ان کے ساتھ چارافسروں اور ایک جوان نے بھی جام شہادت نوش کیاتھا۔
انسان زندگی میں جن شخصیات کا اثر قبول کرتا ہے ان میں نہایت اعلیٰ صفات تلاش کرتا ہے۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ایک ایسی ہی شخصیت ہیں جن کو میرے سمیت ان کے ساتھ سروس کرنے والے تمام لوگوں نے اپنے لیے مشعل راہ پایا۔ جنرل سرفرازنے 1989 میں آزاد کشمیر رجمنٹ کی غازی بٹالین میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے اپنی عسکری زندگی کے ہر مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے نہ صرف تمام عسکری کورسز میں اعلیٰ گریڈحاصل کیے بلکہ ان اداروں میں تدریس کے فرائض بھی ادا کیے۔ انہوں نے عملی میدان میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی اور تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ وزیرستان اور سوات میں بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کرنے پر انہیں دو بار تمغۂ بسالت کا حقدار بھی قرار دیا گیا ۔ وہ نہایت ملنسار اور خوش مزاج لیکن عسکری لحاظ سے نہایت سخت کمانڈر تھے۔ وہ پاکستان سے شدید محبت کرتے تھے اوراس کے لیے اپنی جان بھی دینے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے تھے۔انہوں نے اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے ہیٹی میں خدمات انجام دینے کے علاوہ دو سال کے لیے امریکہ میں پاکستان کے دفاعی اتاشی کے طور پر بھی ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے کمانڈنٹ سٹاف کالج، ڈائریکٹر جرنل ملٹری انٹیلی جنس اور انسپکٹر جرنل فرنٹیئر کور سائوتھ جیسی دشوار ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجا م دیں ۔ انہیں آزاد کشمیر رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا ۔
لیفٹیننٹ جنرل سرفراز سیذاتی طور پر ان کے کورس میٹ، یونٹ اور مختلف ادوار میں ان کے ساتھ کام کرنے والے بہت اچھی طرح واقف ہوں گے۔ میرا تعلق جنرل سرفراز سے 1988سے ہے جب وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں میرے سینئر اور میری پلاٹون کے کارپورل تھے ۔ اپنی تربیت کے علاوہ ان کی ایک ذمہ داری پہلی ٹرم کے کیڈٹوں کو بنیادی تربیت دینا بھی تھی جس کو وہ نہایت ذمہ داری سے انجام دیتے تھے۔ ان کے ساتھ رہتے ہوئے ہم نے ایک ہی بات سیکھی، محنت، محنت اور سخت محنت جس کو انہوں نے زبان نہیں اپنے عمل سے ثابت کیا۔ وہ جسمانی طور پر انتہا ئی فٹ تھے جس کے معیار کو دل کے مرض کے باوجود انہوں نے اپنی آخری سانس تک برقرار رکھا۔ دوران عسکری زندگی تقریباً ہر رینک میں ان سے ملاقات ہوتی رہی لیکن پھر دہشتگردی کے خلاف جنگ کے دس برس رابطہ منقطع رہا اس دوران انہوں نے اپنی بہادری کے جوہر دکھائے اور اعزازات سے سرفراز ہوئے۔ اس کے بعد مجھے 2012راولپنڈی میں واقع بریگیڈ میں ان کے زیر کمان تقریباً تین برس کام کرنے کا موقع ملا۔ بیشک کسی بھی انسان کی شخصیت کا صحیح اندازہ اس کے مشکل حالات میں کام کرنے کے دوران ہی لگا یا جا سکتا ہے اور راولپنڈی بریگیڈ کی کمان ایسی ہی ایک مشکل ذمہ داری تھی۔ یوں تو اس دور کے ان گنت واقعات میری یادداشت میں محفوظ ہیں لیکن ایک واقعہ ایسا ہے جس کا صرف میں شاہد ہوں اور جو جنرل سرفراز کی اعلیٰ ظرفی اور کشادہ دلی کا آئینہ دار ہے۔میرے ساتھ ذاتی تعلقات کی بنیاد پر کئی بار کمانڈر، بریگیڈیرسرفراز میرے دفتر میں بغیر اطلاع کے ہی چائے یا کافی کے لیے آجاتے اور گپ شپ لگا کر اپنی نہایت مصروف زندگی کی تکان کم کرتے۔ ایسے ہی ایک روز وہ تشریف لائے تو اتفاق سے میرا حوالدارجو میس کا انچارج تھا اور قدرے فربہ بھی تھا، ان کے سامنے آگیا اورسلیوٹ کیا۔ جواب دیتے ہی کمانڈر نے قدرے غصے میں اپنی سٹک اس کے پیٹ پر لگا کر کے کہا ''تم اتنے موٹے کیوں ہواور تمہارا پی ٹی ٹیسٹ تو ضرور فیل ہی ہوگا۔''عام طور پر ایسی صورتحال میں حوالدارایک بریگیڈیرکے سامنے خاموش ہو جایا کرتے ہیں۔ لیکن اس حوالدار نے کہا کہ'' سر میرا پی ٹی ٹیسٹ پاس ہے۔'' اس پر بریگیڈیر سرفراز نے قدرے خفگی کا اظہار کرتے ہوئے مجھے کہا کہ اس کے کمانڈنگ آفیسر کو بتا کہ اس کو یہاں سے تبدیل کریں اور اس کا پیٹ کم کرو ائیں۔ اس کے بعد ہم دفتر میں آ بیٹھے ۔چائے کے بعد کچھ دیر میں بریگیڈیر سرفراز واپس چلے گئے ۔ میں نے حکم کی تعمیل میں کمانڈنگ آفیسر کو اس کے بارے میں بتا دیا۔ میرا خیال تھا ایک آدھ دن تک کمانڈر سے بات کر کے اس مسئلے کو حل کر لوں گا لیکن اگلے ہی روز بریگیڈ سے ایک آفیسر کا ٹیلی فون آگیا اور بتایا #سب_سے_پہلے_پاکستان
رامز خان یوسفزی retweeted
"دیواریں چھوٹی ہوتی تھیں لیکن پردہ ہوتا تھا
برگر کی ایجاد سے پہلے دیسی مرغا ہوتا تھا "
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک ماسٹر پیس مزاحیہ نظم ۔
مجھے یقین ہے اسے ایک بار سن کر آپ بار بار سننے پر مجبور ہو جائیں گے 👇
رامز خان یوسفزی retweeted
ڈھلتی شام اور گہرے سائے
خالی کرسی، میں اور چائے
دکھ نے سکھ کا سانس لیا ہے
کاش اب کوئی یاد نہ آئے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شام بخیر
Good Evening
اگر آپ کو ٹھیک سے نظر نہیں آتا، تو کسی پر اندھا اعتماد کرکے دیکھ لیں، وہ آپ کی ایسی آنکھیں کھولے گا کہ آپکو دور دور تک بالکل صاف نظر آنے لگے گا...!!
وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، یہ بس آگے بڑھتا رہتا ہے۔ اس لیے ہر لمحے کی قدر کرو اس سے پہلے کہ وہ ماضی بن جائے۔
"خوش رہنے کےلیے آپ کو دو چیزوں کو ختم کرنا ہوگا ایک برے مستقبل کا خوف اور دوسرا ایک برے ماضی کی یاد۔
3
275
رامز خان یوسفزی retweeted
Turkish TB-2 becomes drone carrier with 16 FPV drones | China's PLAAF flying latest J-20A in beast mode with 8 external PL-15 aeronautir.com/media/turkish…
کامیابی دشمن بناتی ہے، ترقی حاسد پیدا کرتی ہے، اگر کوئی بھی آپ سے نفرت نہیں کرتا تو آپ پیچھے رہ گئے ہیں...!!
1
303
مقصد جتنا بڑا ہوگا، تنقید کرنے والے اتنے ہی زیادہ ہونگے اپنے معیار کو پست لوگوں کی خاطر نیچے نہ لائیں...!!
1
6
332
جب انسان نے پہلی مرتبہ پرندوں کو ڈرانے کے لیے پُتلا بنایا تو وہ سمجھ گیا تھا کہ وہم، حقیقت سے زیادہ خوف پیدا کرتا ہے
12
417
آج تک انسان ایسا کچرا دان نہیں بنا سکا جس میں وہ اپنی نفرتیں، عداوتیں، تعصب اور جہالت کو پھینک سکے
2
6
538
جنگ دروازے پر کھڑی ہو تو لڑنے والے کبھی نہیں سوچتے کہ کیسے لڑیں گے، وہ صرف ایک ہی چیز سوچتے ہیں کہ جیتنا ہے یا مرنا ہے...!!
اگر تم اپنی پوری زندگی کوشش کے باوجود اُجالا نہ لا سکو تو کوئی بات نہیں، لیکن اندھیروں سے صلح مت کرنا...!!



