
فالوبیک نہ ملنےپر انفالوکیاجائےگا۔ان تین آئی ڈی کوفالوکرو آن ہونے پر 100٪ Follow backملےگا @SH1JUI @SH2JUI @SH3JUI @MoulanaOfficial الــلّٰــہ حــافـــظ🫶
Joined September 2020
- Tweets21.5K
- Following10.7K
- Followers10.6K
- Likes14.1K
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
ترجمان جمعیت علمائے اسلام اسلم غوری
ترکیہ اور سعودی عرب کے معزز وفود کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہیں، مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔ ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی کبھی نہیں چاہتی کہ ہمارے احتجاج کے باعث کسی بھی قسم کے سفارتی عمل میں کوئی رکاوٹ پیدا ہو۔ اسلم غوری
ہم پرامن لوگ ہیں، ہمارا احتجاج بھی مکمل طور پر پرامن ہے، ملک بھر میں ہمارا احتجاجی سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان جےیوآئی
ملک بھر کی قومی شاہراہوں پر احتجاج جاری ہے، تاہم اسلام آباد اور راولپنڈی کو بند نہیں کیا گیا اور نہ ہی بند کرنے کا کوئی ارادہ ہے۔ اسلم غوری
اسلام آباد اور راولپنڈی میں احتجاج نہ کرنے کا فیصلہ بین الاقوامی مہمانوں کی آمد اور پاکستان کے سفارتی وقار کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ ترجمان جےیوآئی
ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان آنے والے معزز غیر ملکی مہمانوں کے سامنے کوئی منفی تاثر جائے یا پاکستان کے حوالے سے کوئی منفی آواز اٹھے۔ ترجمان جےیوآئی
جمعیت علمائے اسلام اپنے احتجاج کے جمہوری اور پُرامن حق پر قائم ہے، تاہم قومی مفاد اور سفارتی آداب کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔ اسلم غوری
جاری کردہ: مرکزی میڈیا سیل جےیوآئی
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
بہت سے لوگوں کی خواہش تھی کہ مولانا تشدد کی طرف جاتے،
مولانا کے کارکن انتشار پھیلاتے
مولانا کی گرفتاری پر پورے ملک میں جلاؤ گھیراؤ اور ٹکراؤ کا ماحول پیدا کیا جاتا جس سے اسٹیبشلمنٹ کی چال کامیاب ہوجاتی،
لیکن سلام ہو میرے عظیم قائد کو جس نے گرفتاری سے قبل ہی کارکنان کو پرامن رہنے کی تلقین کرکے، دھرنے ملتوی کروا دئیے۔ کہ امن بہرحال برقرار رہے۔ کارکن سے پہلے قیادت خود قربانی کے لئے صف اول میں کھڑی ہے۔
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کا عوام سے خطاب۔
سب سے پہلے میں آپ کو، آپ کے استقلال، آپ کی جرأت اور پورے ملک میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں کے عزم و استقلال اور جرأت کو سلام پیش کرتا ہوں۔
میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ احتجاج کا جو سلسلہ آج شروع کیا گیا ہے، ان شاء اللہ العزیز، برقرار رہے گا اور جاری رہے گا۔
میں یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ آپ گرفتار کرنے کی تکلیف کیوں کرتے ہیں؟ ہم خود آپ کے جیل کے دروازے پر جا کر گرفتاریاں دیں گے۔ لیکن آپ جانتے ہیں کہ جمعیت علمائے اسلام اپنا ہر قدم باہمی مشاورت اور ایک بھرپور حکمت عملی کے ساتھ اٹھاتی ہے۔ ہم ان شاء اللہ العزیز اگلے اقدامات کا فیصلہ کریں گے۔
میں آپ کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ جوش میں نہ آئیں، جوش میں مت آئیں۔ ہماری جماعت کے کارکن ہمیشہ ہوش کے لوگ رہے ہیں۔
ابھی میرے پاس آئی جی صاحب تشریف لائے ہیں، سی سی پی او صاحب تشریف لائے ہیں۔ وہ میری گرفتاری کر چکے ہیں اور اب میں ان کی حراست میں ہوں۔ وہ مجھے جہاں لے جائیں گے، لے جائیں گے۔ آپ بے فکر رہیں، ہم ان شاء اللہ پوری استقامت کے ساتھ ان حالات کا مقابلہ کریں گے۔
ہم سب گرفتاریاں دیں گے، قائد کے ساتھ ہم سب گرفتاریاں دیں گے۔ ہماری ایک تاریخ ہے، ہماری ایک تاریخ ہے، سن لیں میری بات، سن لیں!
اب وہ اپنے فیصلے کریں گے اور ہم اپنے فیصلے کریں گے۔
ان شاء اللہ العزیز، جیل میں جانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ ہم اس تاریخ کے حامل ہیں جہاں ہمارے اکابر نے پھانسیوں کو چوما ہے، اور جب پھانسیاں رک گئیں تو درختوں پر لٹکایا گیا۔ تمہاری جیلیں بھی ختم ہو جائیں گی، لیکن ہمارے کارکن ختم نہیں ہوں گے۔
ان شاء اللہ العزیز، یہ تحریک برقرار رہے گی۔
میں پورے ملک کے لیے اعلان کرتا ہوں کہ آپ اس وقت اپنے دھرنے، جہاں جہاں بھی ہیں، ملتوی کر دیں۔ کل جمعہ کا دن ہے۔ نمازِ جمعہ کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور جمعیت علمائے اسلام کی ذیلی جماعتیں اپنے اپنے علاقوں میں ان مظاہروں کا انتظام کریں گی اور اس کا طریقۂ کار طے کریں گی۔
ان شاء اللہ تحریک جاری رہے گی۔ گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکیں گی۔
اور میں ان شاء اللہ پُرامید ہوں کہ وہ میری گرفتاری ہضم نہیں کر سکیں گے۔
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
Israeli forces stormed the town of Beit Awwa, south of Hebron, and raided a wedding party.
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا کارکنان و قوم کے نام اہم پیغام
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
پشاور : احتجاج پر بیٹھے پرامن کارکنان پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور گرفتاریاں۔
کئی کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ۔
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور چکدرہ میں پرامن مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ قابلِ مذمت ہے،۔اسلم غوری
پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، اسے طاقت کے ذریعے دبانا قابلِ افسوس ہے۔ترجمان جے یو آئی
پرامن مظاہرین پر پولیس تشدد، آنسو گیس کی شیلنگ اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔اسلم غوری
حکومت اختلافِ رائے کو برداشت کرنے کے بجائے طاقت کا استعمال کر رہی ہے۔ترجمان جے یو آئی
پرامن شہریوں پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ سے حالات خراب ہوں گے۔اسلم غوری
مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال فوری بند کیا جائے۔ترجمان جے یو آئی
گرفتار تمام مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے۔اسلم غوری
حکومت عوام کے آئینی حقوق کا احترام اور پرامن احتجاج کا راستہ دے۔ترجمان جے یو آئی
پرامن احتجاج کو تشدد میں تبدیل کرنے کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔اسلم غوری
پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات اور چکدرہ میں پیش آنے والے واقعات کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں،۔ترجمان جے یو آئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
فلسطین کو سپورٹ کرتے رہیں۔ سوشل میڈیا پر آواز اٹھاتے رہیں۔اسـ۔ ۔ـرائیل نے اب تک ظلم بند نہیں کی۔ روز شہادتیں ہورہی ہیں۔ لیکن دنیا خاموش ہیں افسوس۔
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
مولانا فضل الرحمٰن صاحب کو وکلاء سے خطاب سے روکنے کی کوشش الٹا فائدہ دے گئی۔ آن لائن خطاب کے باعث وہ لوگ بھی تقریر سننے لگے جو پہلے سننا پسند نہیں کرتے تھے۔ یوں روکنے والوں کی کوشش نے مولانا کا پیغام پہلے سے زیادہ لوگوں تک پہنچا دیا۔
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
ترجمان جےیوآئی اسلم غوری کی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
اگر سرگودھا کے جلسے سے حکومت کو خطرہ محسوس ہورہا ہے
تو مسئلہ جمعیت علماء اسلام نہیں ، بلکہ مریم بی بی اور اور حکومت کا اپنا خوف ہے،
بی بی : حکومتیں عوام کے مینڈیٹ سے چلتی ہیں۔ پولیس کی
نفری اور گرفتاریوں سے نہیں،
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
افسوس!صد افسوس! 😢
لیبیا میں کشتی ڈوبنے کے المناک حادثے میں باجوڑ کے 35نوجوانوں کا جاں بحق ہونا انتہائی دلخراش سانحہ ہے۔اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے،جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
اس فیس بک لنک والے کو سبق سکھانا ہے۔ سب مل کر رپورٹ بھی کرو اور کمنٹ میں اس کو صحیح جواب دو۔اس یوتھئیے کو چھٹی کا دودھ یاد دلاو۔
facebook.com/share/1CWKkgdiW…
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
کوئی بات نہیں صرف وکلاء کو نہیں اب تو دنیا کو مولانا سنائیں گے۔ ملینز لوگوں نے مولانا کی تقریر سنی۔ حکومت لاکھ طاقت استعمال کریں عقل کہاں سے لاؤ گے۔وہ تو مولانا کے پاس ہے۔
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا لیبیا کے قریب کشتی حادثے میں باجوڑ کے 30 سے زائد نوجوانوں کے ڈوبنے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
باجوڑ کے نوجوانوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک سانحہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
نوجوانوں کا بہتر مستقبل کی تلاش میں جانیں گنوانا قومی المیہ ہے۔مولانا فضل الرحمان
لاپتا نوجوانوں کی تلاش اور زندہ بچ جانے والوں کی مدد فوری یقینی بنائی جائے۔مولانا فضل الرحمان
جاں بحق نوجوانوں کی شناخت اور میتوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں۔مولانا فضل الرحمان
انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔مولانا فضل الرحمان
جاں بحق نوجوانوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتا ہوں ۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم جاں بحق نوجوانوں کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔مولانا فضل الرحمان
اللہ کریم سوگوار خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
Hafiz Hamdullah fan ༺sͥᴀᴅᴀͣᴍͫ༻ retweeted
سرگودھا جلسہ اور جےیوآئی رہنماؤں کی گرفتاریاں
رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری ،امیر پنجاب مولانا امجد خان اور ،مرکزی صدر جےٹی آئی ملک اویس کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ترجمان جےیوآئی
حکومت ہوش کے ناخن لے فی الفور رہا نہ کیا تو حالات کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ہوگی ۔اسلم غوری
کیا ملک میں مارشل لاء لگ چکا ہے ؟ سیاسی اجتماعات پر پابندی کیوں لگائی جارہی ہے ؟ترجمان جےیوآئی
مریم بی بی خود تو جلسے جلوس کررہی ہے ؟ کیا اپوزیشن جماعتوں کو جلسوں کا حق حاصل نہیں ؟ اسلم غوری
آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنے کو ہماری کمزوری سمجھا جا رہا ہے ۔ترجمان جےیوآئی
ہائبرڈ نظام کی جمہوریت کا چہرہ عیاں ہو گیا ہے۔اسلم غوری
مولانا عبد الغفور حیدری ممبر قومی اسمبلی ہیں ،کیا ان کی گرفتاری سپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئی ہے ؟ ترجمان جےیوآئی
حکومت فوری طور پر گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کرے۔اسلم غوری
بغیر وارنٹ گرفتاریاں اس ملک کے جمہوری نظام کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ اسلم غوری
مولانا عبدالغفور حیدری کی صحت کے حوالے سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی کے دیگر عہدیداران کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ترجمان جےیوآئی
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان







