Chief Minister's SMU (@SMUReforms) header
Chief Minister's SMU (@SMUReforms) profile picture

SMU is an independent, autonomous monitoring arm of the Punjab Chief Minister's Office giving strategic direction and improving service delivery across Punjab.

CM Office, Punjab, Pakistan
Joined January 2017
Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)Photo by Chief Minister's SMU (@SMUReforms)
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کی گئی ایئر ایمبولینس سروس دور دراز علاقوں کے مریضوں کے لیے بروقت طبی امداد تک رسائی کا مؤثر ذریعہ بن رہی ہے۔ طویل سفری فاصلوں اور دشوار گزار راستوں کی رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے یہ سروس مریضوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے اور قیمتی انسانی جانیں بچانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
3
1
4
689
Chief Minister's SMU retweeted
Imagine sipping your morning tea while watching the rare blind Indus dolphin leap through the river waves! Under our vision for #MagnificentPunjab, we are thrilled to open the TDCP Dolphin Resort at Taunsa Barrage, Kot Addu! Spanning 120 kanals along the legendary River Indus, this world class ecofriendly getaway brings luxury hospitality, panoramic terrace views, dining and wildlife conservation together giving tourists a front row seat to our natural heritage and one of Pakistan’s most unique marine species!
73
493
10
1,112
63,418
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا کینسر کے مریضوں کے لیے بڑا ریلیف! ’"چیف منسٹر سپیشل انیشی ایٹو فار کینسر پیشنٹس" کے تحت ہر مریض کے لیے سالانہ 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ ابتدائی تشخیص سے علاج کی تکمیل تک پنجاب حکومت تمام تر اخراجات برداشت کر رہی ہے تاکہ مالی وسائل کی کمی کسی مریض کی زندگی بچانے کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے۔
1
288
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام ننھے بچوں اور ان کے خاندانوں کے لیے زندگی کی نئی امید بن گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کے بچوں کو دل کے پیچیدہ امراض کی سرجری اور جدید ترین طبی سہولیات بلا معاوضہ، بلا تفریق اور بروقت فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ ہر بچے کو صحت مند زندگی جینے کا موقع میسر آ سکے۔
1
345
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے ضلع اٹک میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کرتے ہوئے 23 ارب روپے کی لاگت سے 59 سڑکوں کے منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔ اس سے قبل ضلع میں 850 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو محفوظ اور آسان سفری سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ مقامی کاروبار، معاشی سرگرمیوں اور علاقائی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
1
1
267
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی قیادت میں للِہ جہلم دو رویہ شاہراہ کی تکمیل نے دشوار گزار پہاڑی راستوں اور سنگین تعمیراتی چیلنجز کو ترقی کے نئے امکانات میں بدل دیا ہے۔ سنگلاخ پہاڑوں کی کٹائی، چار ہزار سے زائد کھمبوں کی منتقلی اور سیلابی رکاوٹوں پر قابو پا کر تعمیر کی گئی یہ شاہراہ 17 پلوں اور 203 پل دار گزرگاہوں پر مشتمل ہے، جو داراپور، کھیوڑہ کی کانوں، سیمنٹ فیکٹریوں اور ملحقہ تحصیلوں کو محفوظ اور بہتر سفری رابطہ فراہم کرنے کے ساتھ سیاحت، تجارت اور روزگار کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔
7
13
1
41
32,401
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلعی انتظامیہ بہاولپور نے تحصیل احمد پور شرقیہ میں خواتین کے لیے ’’پنک ریڑھی بازار‘‘ فعال کر دیا ہے، جہاں جدید طرز کی لیڈیز ماڈل ہینڈ کارٹس کے ذریعے خواتین کو ایک محفوظ، باوقار اور منظم تجارتی پلیٹ فارم فراہم کیا گیا ہے۔ اس اقدام سے خواتین کو اپنے کاروبار کے فروغ اور معاشی خودمختاری کے نئے مواقع میسر آ رہے ہیں، جبکہ شہریوں کی جانب سے بھی اس سہولت کو بھرپور پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ @MaryamNSharif @AmjadHafeez19 @GovtofPunjabPK
1
198
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق ستھرا پنجاب ایجنسی لاہور نے مکینیکل روڈ سویپرز کی مؤثر نگرانی کے لیے جدید برش مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ گاڑیوں میں نصب جدید سینسرز کے ذریعے بائیں، دائیں اور درمیانی برشز سمیت گردوغبار پر قابو پانے والے واٹر سسٹم کی کارکردگی کی براہِ راست ڈیش بورڈ پر نگرانی ممکن ہو گئی ہے۔ اس جدید نظام سے صفائی کی کارکردگی کا تعین گاڑیوں کی نقل و حرکت کے بجائے سڑکوں پر ہونے والی حقیقی صفائی کی بنیاد پر کیا جا سکے گا، جو شفاف نگرانی اور بہتر شہری سہولیات کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
1
225
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا وژن ’’میگنیفیسنٹ پنجاب‘‘ صوبے میں سیاحت کے فروغ اور نئے سیاحتی مقامات کی ترقی کے لیے نئی راہیں ہموار کر رہا ہے۔ تونسہ بیراج، کوٹ ادو میں 120 کنال رقبے پر قائم ٹی ڈی سی پی ڈولفن ریزورٹ دریائے سندھ کے دلکش مناظر، جدید سہولیات اور نایاب انڈس ڈولفن کے دیدار کے ساتھ سیاحوں کو ایک منفرد اور یادگار تجربہ فراہم کر رہا ہے۔
1
238
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے روڈز بحالی پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مختلف سڑکوں کی بحالی و تعمیرِ نو کا کام جاری ہے، جس کا مقصد آمدورفت کے نظام کو بہتر بنانا، شہریوں کے روزمرہ سفر کو آسان بنانا اور عوام کو محفوظ، آرام دہ اور سہل سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
1
214
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کے تحت بائیک اور اسکوٹی چلانے کی مفت تربیت کا اقدام خواتین کے لیے محفوظ، خودمختار اور آسان سفر کی نئی راہیں کھول رہا ہے۔ کالج اساتذہ سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ خواتین اس سہولت سے مستفید ہو کر نہ صرف اپنی سفری مشکلات پر قابو پا رہی ہیں بلکہ خوداعتمادی اور خودمختاری کی جانب بھی قدم بڑھا رہی ہیں۔
1
3
3
264