Pinned Tweet
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا مہنگائی کی شرح 44 ماہ کی کم ترین سطح پر آنے پر اظہار تشکر
وزیرِ اعظم کی مہنگائی کی ماہ ستمبر میں سالانہ شرح 6.9 فیصد ہونے پر حکومت کی معاشی ٹیم کی پزیرائی
اگست 2024 میں 34 ماہ میں پہلی مرتبہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 9.6 فیصد آئی
ستمبر 2024 میں گزشتہ 44 ماہ میں مہنگائی کی کم ترین شرح، 6.9 فیصد ریکارڈ کی گئی
اللّٰہ کے فضل و کرم سے عوام سے کئے گئے عہد کی پاسداری میں کامیابی ملنا شروع ہو گئی۔ وزیرِ اعظم
مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد ہونے سے عام آدمی کو ریلف ملے گا۔ وزیرِ اعظم
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی متواتر کمی سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ وزیرِاعظم
شرح سود کم ہونے سے ملک میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیرِاعظم
مہنگائی کی شرح کو 2025 تک 7 فیصد تک لانے کے ہدف کا 2024 میں ہی حصول قابل ستائش ہے۔ وزیرِاعظم
پہلے دن سے عوامی ریلیف کیلئے اقدامات کو اولین تریجیح بنایا۔ وزیرِاعظم
پاکستان کے ڈیفالٹ کی خواہش کرنے والوں کا منصوبہ ناکام ہوا۔ وزیرِاعظم
پوری قوم نے گزشتہ برسوں میں ایک گروہ کی نااہلی کی وجہ سے مشکلات کاٹیں۔ وزیرِاعظم
ملکی معیشت مستحکم، سفارتی تعلقات مضبوط اور عام آدمی کی خوشحالی کا سفر شروع ہوچکا۔ وزیرِ اعظم
آئی ایم ایف پروگرام کے اجراء سے معیشت میں مزید استحکام آئے گا۔ وزیرِ اعظم
پاکستان کی ترقی کا سفر 2018 میں جہاں رکا تھا، وہیں سے دوبارہ شروع ہو چکا۔ وزیرِ اعظم
رکنِ قومی اسمبلی (MNA) ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن دریشک کی وزیراعظم محمد شہباز شریف سے لاہور میں ملاقات
ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن دریشک نے حکومت کے عوامی فلاحی اقدامات اور معاشی استحکام کی پالیسیوں کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ملک بھر میں دانش اسکولز کی تعمیر کی پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس
ہمارے بچے ملک کا مستقبل ہیں اور دانش اسکولز ملک کے روشن مستقبل میں سرمایہ کاری ہے، وزیراعظم
دانش سکولز کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا، وزیراعظم
اجلاس میں وزیراعظم کو گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، سندھ اور بلوچستان میں دانش سکولوں کی تعمیر کی پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس بذریعہ زوم آن لائن منعقدکیا گیا۔
کے پی کے عوام 13 سال سے ترسے ہوئے ہیں۔ عوام کو ریلیف دینا چاہیے۔ چترال، ہری پور، مانسہرہ، باجوڑ اور شانگلہ میں دانش سکولز قائم کیے جائیں گے غریب بچوں کو ایچی سن کالج لاہور طرز کی تعلیم ملے گی۔
مسلم لیگ (ن) صوبے کی ترقی، امن، خوشحالی اور عوامی خدمت کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی کے مسلسل 48 گھنٹے تک مذاکرات کے باوجود طے شدہ مسودے کی نہ ملی تو گورنر راج اور ایمرجنسی کا سوچنا پڑا۔ لوگوں کی زندگیوں، ملک، خیبرپختونخوا کے معاشرے اور معیشت کو بچانے کیلئے یہ فیصلہ ناگزیر تھا۔
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
2010 کے NFC ایوارڈ کے تحت خیبر پختونخوا کو اب تک 800 ارب روپے مل چکے ہیں لیکن خیبر پختونخوا میں 800 ارب روپے سے کتنے سیف سٹی منصوبے قائم کیے گئے؟
خیبر پختونخوا میں محکمہ انسدادِ دہشتگردی کو کتنا مضبوط بنایا گیا؟
گزشتہ اڑھائی سال میں ملک میں لانگ مارچ اور دھرنوں کی سیاست کی گئی۔ دہشت گردی کے دوبارہ سر اٹھانے سے ملک کو بہت نقصان پہنچا، ہم نے انہیں دہشتگردی کیخلاف مل کر مقابلہ کرنے کی دعوت دی، لیکن ہماری بات نہیں سنی گئی۔
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
خیبرپختونخوا میں 13 سال سے برسرِاقتدار پارٹی نے بلند و بانگ دعوے کیے مگر عوامی خدمت کے بجائے سیاسی نعروں اور تقسیم در تقسیم پر توجہ دی گئی۔ 18۔2017 میں ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوچکا تھا دہشتگردی کے خاتمے میں خیبرپختونخوا کے عوام نے قربانیاں دیں۔
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
خیبر پختونخوا وطنِ عزیز کا خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے عوام غیور، دلیر اور باوقار ہیں۔ مسلم لیگ (ن) نے خیبر پختونخوا میں جمہوری روایات کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے۔
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کی پارلیمانی پارٹی اور عہدیداروں سے خطاب













