Pinned Tweet
جسے تم قید کہتے ہو، وہ اُس کا مورچہ نکلا
شاعرہ: صولت بانو
غُبارِ شب کے دامن سے، وہ تابندہ دِیا نکلا
ہوائیں تھیں بُجھانے کو، مگر شعلہ سِوا نکلا
گماں تھا حاکمِ شب کو کہ سورج قید ہے لیکن
کرن پھوٹی درِ زنداں سے، دن چڑھتا ہوا نکلا
گماں تھا کُنجِ تنہائی میں وہ محوِ فغاں ہوگا
مگر دیوارِ زنداں سے، نقیبِ جاں فزا نکلا
جو ہم سمجھے تھے زنجیریں، وہ اب سازِ بغاوت ہیں
صدائے طوق کا ہر سُر، حریفِ ناخدا نکلا
وہاں مسند نشینوں کے، کلیجے منہ کو آتے ہیں
سوالِ عدل جب اُس کے، لبوں سے برملا نکلا
یہاں تدبیر کے سارے ہی نشتر، ٹوٹ کر بکھرے
جسے تم قید کہتے ہو، وہ اُس کا مورچہ نکلا
وہیں بیٹھا ہے وہ جم کر، وہیں سے جنگ جاری ہے
حقیقت میں وہی حجرہ، بقا کا راستہ نکلا
پڑھایا تھا ہمیں جس نے، نصابِ عاشقی سارا
وہی مقتل کے سائے میں، سراپائے وفا نکلا
@PTIofficial @ImranKhanPTI
جسے تم قید کہتے ہو وہ اس کا مورچہ نکلا!
اڈیالہ کے باہر ایک دن
ایک شخص کو خاموش کرانے کی کوشش ہوئی،
اور ایک قوم جاگ اٹھی۔
عمران خان ناقابلِ شکست ہے۔
اس کی بہنیں نڈر ہیں۔
پاکستان ڈٹا ہوا ہے۔
#چلو_چلو_اڈیالہ_چلو
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
ڈاکٹر معید پیرزادہ یہ بات نہیں مانتے تھے شاید اب مان گئے ہوں کہ مسئلہ چند جرنیل بلکل نہیں!
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
حق اور سچ کا ساتھ دینے والے صحافی اغا شیخ سرور صاحب کا نیا اکاؤنٹ سب اس اکاؤنٹ کو فالو کریں شکریہ پہلا اکاؤنٹ شاید گرفتار کرنے والوں نے ہڑپ لیا ہے
@agha_sheikh1
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
🔻دعا کی اپیل🔻
ہماری انتہائی ہردلعزیز
دوست، بہن اور ٹوئٹر کی
دیرینہ ساتھی “ مائدہ محمد “
ان دنوں کینسر جیسے موذی مرض
سے نبرد آزما ہیں۔
آپ سب سے
دل کی گہرائیوں سے درخواست ہے
کہ “ مائدہ “ کو اپنی خصوصی
دعاؤں میں یاد رکھیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں اس آزمائش سے
سرخرو فرمائے،
شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے
اور انہیں صحت و تندرستی
کے ساتھ ایک خوشگوار اور طویل
زندگی نصیب کرے۔
آمین یا ربّ العالمین 💐
@MaidahMuhammad
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
پیارے لوگو!!!
زندگی کبھی کبھی انسان کو ایسے امتحان سے دوچار کرتی ہے جہاں جسم سے زیادہ حوصلہ، اور دوا سے زیادہ دعا کی ضرورت پڑتی ہے۔
مئی 2025 سے میں کینسر جیسے موذی مرض سے نبردآزما تھی۔ یہ سفر آسان نہیں تھا؛ درد، اذیت، بے یقینی، خوف اور بے شمار کٹھن لمحات سے گزرنا پڑا۔ کئی مرتبہ حوصلے کا امتحان ہوا، مگر میں نے ہمت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔
میں نے بیماری سے جنگ لڑی، ہر تکلیف کا سامنا کیا اور زندگی سے اپنا رشتہ کمزور نہیں پڑنے دیا۔ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہاری نہیں۔
میرے پیارے لوگوں! آپ کی دعائیں میرے لیے کسی نعمت سے کم نہیں تھیں۔ آپ کی محبت، خلوص اور دعاؤں نے اس کٹھن سفر میں مجھے حوصلہ دیا۔ میں دل کی گہرائیوں سے آپ سب کی شکر گزار ہوں۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے۔
میں نے اس سفر سے ایک بات سیکھی ہے: انسان کمزور ضرور پڑ سکتا ہے، مگر اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
آج بس یہی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی دشمن کو بھی اس موذی مرض کی آزمائش میں مبتلا نہ کرے، ہر بیمار کو شفاے کاملہ عطا فرمائے اور ہر دکھی دل کو سکون نصیب کرے۔
الحمدللہ علیٰ کل حال!
آمین یا رب العالمین۔ ❤️
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
عمران خان نے قوم کے لئے قربانی دی۔ قوم نے کمزوری اور بےحسی کی انتہا کر دی۔
انسانوں میں احساس ہوتا ہے۔ احساس مر جائے تو انسانیت مر جاتی ہے۔
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
آپکو جو بھی یہ بتا رہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ یہ ظلم مریم نواز یا نواز شریف کے کہنے پر ہو رہا ہے تو وہ غلط بتا رہا ہے۔ وہ دونوں اندر سے خوش ضرور ہیں اس ظلم پر۔
لیکن یہ سارا ظلم جنرل عاصم منیر کے حکم پر ہو رہا ہے۔
ایک چپ ہے جو نگلتی جا رہی ہے شہر کو
اور اس پر بولتا تو بھی نہیں میں بھی نہیں
@AhmadFarhadReal ✍️
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
یہ جو کہہ رہے ہیں نہ ایک دن مرنا سب نے ہے انکا 32 سال پرانا آرمی چیف ابھی اس ہفتے مرا ہے سوچیں میر جعفر 32 سال میں پاکستان کا کیا حشر کرے گا؟
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
گِھر گئےکیسےدوہرے عذابوں میں ہم
رہنا شب میں مگر سوچنا ، روشنی
نوشی گیلانی
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
”جس نے CCTV فوٹیج چرائی،
اِسی نے 9 مئی کروائی ہے“
عمران خان
نوٹ: یہ ٹویٹ اپریل ۲، ۲۰۲۴ کو کی گئی ٹویٹ پر مبنی ہے۔
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
If the worst does happen, they may try to claim it was from natural causes or old age. My father, when he went to prison 3 years ago, was about the fittest and healthiest 70 year old man you could possibly find. He had no underlying health issues (despite being shot in the leg when the regime tried and failed to have him killed in an assassination attempt).
His health is deteriorating because of the inhumane treatment he has been subjected to in prison, which the UN Special Rapporteur on Torture has repeatedly stated amounts to torture.
Again, make no mistake - the regime will be responsible if he is killed in prison.
Your father is 74. The average life expectancy of a Pakistani man is around 65.
No one needs to do anything. Time and nature are already taking their course and every passing day brings him closer to his eventual death.
PS: No UN official has ever visited your father in jail to assess his conditions. Remember that before invoking international concern selectively.
𝐒𝐚𝐮𝐥𝐚𝐭 𝐁𝐚𝐧𝐨 صولت بانو retweeted
فوج کو لگ رہا ہے کہ اس نے عمران خان کے پورے گھر کو قید کرکے ظلم اور وحشت پھیلا کے پی ٹی آئی کو ختم کردیا ہے اسی لئے ایک جگہ یہ بڑھک ماری گئی کہ ڈن اینڈ ڈسٹس مگر وہ نہیں سمجھ پارہے کہ انہوں نے پی ٹی آئی کو ختم نہیں کیا صرف پریشر کوکر کے اوپر بیٹھ کے اسکو پھٹنے سے دبا کے روکا ہوا ہے لیکن سب جانتے ہیں کہ پریشر ہٹتے ہی دھماکہ ہوگا اور اگر پریشر ہٹایا نہ تو دباؤ اتنا بڑھ جائے گا کہ پریشر سمیت ہی دھماکہ ہوگا لیکن یہ صورت حال مسلسل نہیں چل سکتی فوج کو فیصلہ کرنا ہے، اقتدار یا پاکستان میں سے ایک کو چننا ہے!



















