The Post Digital (@ThePostDigital0) header
The Post Digital (@ThePostDigital0) profile picture

Breaking news, latest updates & in-depth stories from Pakistan & the world| Digital media | https://teapawt.net/t.co/iHiFsSMp98

Karachi, Pakistan
Joined July 2025
Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)Photo by The Post Digital (@ThePostDigital0)
وفاق نے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری سمیت 16 ایس پیز کی خدمات بلوچستان کے حوالے کردیں سندھ حکومت کا پولیس افسران کو عہدوں سے ریلیو نہ کرنے کا فیصلہ، تمام افسران کو کام جاری رکھنے کی ہدایت وفاقی حکومت نے ایس ایس پی سکھر احمد چوہدری سمیت سندھ پولیس کے 16 ایس پیز کی خدمات بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیں، تاہم سندھ حکومت نے تمام متعلقہ پولیس افسران کو ان کے موجودہ عہدوں سے ریلیو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ تمام افسران اپنے موجودہ عہدوں پر کام جاری رکھیں۔ بلوچستان بھیجے جانے والے افسران میں ایس ایس پی حیدرآباد شاہ زیب، ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق، ایس ایس پی مٹیاری عبدالعلیم بلوچ اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید میمن بھی شامل ہیں۔ #SindhPolice #PoliceOfficers #Balochistan #SindhGovernment #ThePostDigital
13
میئر کراچی کی کارکردگی پر سید شارق جمال کی کڑی تنقید، نااہل قرار دے دیا ایم پی اے ایم کیو ایم پاکستان سید شارق جمال نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نااہل قرار دے دیا۔ مزید تفصیلات : youtu.be/hivmVtcbZ4E #ShariqJamal #MurtazaWahab #KarachiMayor #MQMPakistan #KarachiPolitics #ThePostDigital
5
داؤد یونیورسٹی میں طلبہ کا احتجاج، داخلے منسوخی کے نوٹس جاری کرنے کا الزام سیکیورٹی گارڈز کی مبینہ بدتمیزی کے خلاف ہڑتال، طلبہ کا نوٹس واپس لینے اور تحقیقات کا مطالبہ۔ کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں سیکیورٹی گارڈز کی مبینہ بدتمیزی کے خلاف طلبہ نے پُرامن احتجاج کیا۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ کارڈ کے معاملے پر بدتمیزی کے بعد ایک سیکیورٹی گارڈ نے طالب علم کا گریبان بھی پکڑا۔ احتجاج کے بعد انتظامیہ سے مذاکرات ہوئے، تاہم طلبہ کے دعوے کے مطابق بعض احتجاجی طالب علموں کو داخلے منسوخی کے نوٹس جاری کر دیے گئے۔ طلبہ نے نوٹس واپس لینے، پابندیاں ختم کرنے اور واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ #DawoodUniversity #DUET #Karachi #StudentsProtest #ThePostDigital
12
منشیات فروشی کیس: انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کراچی کی انسدادِ منشیات عدالت میں ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار، عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔ کراچی: صوبائی انسدادِ منشیات عدالت نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان پر فردِ جرم عائد کردی۔ عدالت نے ڈیفنس تھانے میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمہ انمول عرف پنکی اور دیگر ملزمان کو الزامات پڑھ کر سنائے، تاہم تمام ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کردیا۔ عدالت نے استغاثہ کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔ #Karachi #AnmolPinky #DrugCase #AntiNarcoticsCourt #CourtProceedings #KarachiNews #ThePostDigital
10
پشاور: خاتون کو آن لائن بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار این سی سی آئی اے پشاور کے مطابق ملزم نے جعلی ٹک ٹاک اکاؤنٹ کے ذریعے خاتون کی نجی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کیں اور واٹس ایپ پر خاتون سمیت اہل خانہ کو دھمکیاں دیتا رہا۔ ملزم کا موبائل فون قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے۔ سائبر کرائم کی شکایات ہیلپ لائن 1799 پر درج کرائیں۔ مزید تفصیلات : thepostdigital.net/article/s… #NCCIA #CyberCrime #Peshawar #OnlineHarassment #CyberBullying #WomenSafety #ThePostDigital
10
سائبر بلیک میلنگ اور ہراسانی کا جرم ثابت، ملزم محمد نعمان کو 3 سال قید کی سزا این سی سی آئی اے بلوچستان کی تفتیش مکمل، مجاز عدالت نے ملزم کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی؛ تفتیش سب انسپکٹر سید محمد وسیم نے کی۔ کوئٹہ: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) بلوچستان کی مؤثر تفتیش کے نتیجے میں سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ اور ہراسانی میں ملوث ملزم محمد نعمان کو عدالت نے مجرم قرار دے دیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق مجاز عدالت نے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 3 سال قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے متاثرہ شخص کو دھمکیاں دینے، نازیبا مواد کی بنیاد پر دباؤ میں لانے اور بلیک میل کرنے میں ملوث تھا۔ مقدمے کی تفتیش انویسٹیگیشن آفیسر سب انسپکٹر سید محمد وسیم نے مکمل کی، جس کے نتیجے میں ملزم کو عدالت سے سزا دلوائی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بلیک میلنگ اور ہراسانی سنگین جرائم ہیں اور ایسے جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ بنایا جائے گا۔ #NCCIA #CyberCrime #CyberHarassment #OnlineBlackmailing #Balochistan #PakistanNews #ThePostDigital
12
میر رضا قتل کیس میں اہم پیش رفت، پارٹنر احمد بھردے کا ریسٹورنٹ سیل، اسلحہ برآمد نارتھ ناظم آباد میں جے آئی ٹی کی کارروائی کے دوران ریسٹورنٹ سے ملنے والا اسلحہ فرانزک کے لیے بھجوا دیا گیا، جبکہ ریکارڈ بھی تحویل میں لے لیا گیا۔ کیس کی تحقیقات میں این سی سی آئی اے بھی شامل ہوگئی، موبائل فونز، سوشل میڈیا اور کرپٹو کرنسی ریکارڈ کی جانچ کی جائے گی۔ مزید تفصیلات : thepostdigital.net/article/s… #MirRazaCase #KarachiNews #JIT #NCCIA #CrimeInvestigation #DigitalEvidence #ThePostDigital
10
صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی کی ملاقات ایک گھنٹے بعد ختم، نئے صوبوں اور سیکیورٹی امور پر گفتگو نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کو نئے صوبوں سمیت اہم قومی امور پر اعتماد میں لیا۔ اس دوران نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیکیورٹی کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات کے اختتام پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نواب شاہ ایئرپورٹ روانہ ہوگئے۔
6
میرپورخاص: سندھڑی کے قریب گاؤں کالرو کے مقام پر پھلھڈیوں تا تگوسر روڈ پر تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار چار افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بھوسے سے بھرا ٹرک تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل پر چڑھ دوڑا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چاروں افراد کا تعلق گاؤں عبدالحکیم شر سے بتایا جاتا ہے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عبدالغفار شر، کشف شر، راڻي زوجہ خانصاحب شر اور شاہدہ زوجہ میر خان شر کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ #BreakingNews #Mirpurkhas #Sindhri #RoadAccident #SindhNews #ThePostDigital
1
8
ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی بطور وائس چانسلر سکھر آئی بی اے یونیورسٹی مزید چار سال کے لیے توسیع منظور سندھ حکومت نے ڈاکٹر آصف احمد شیخ کی مدتِ وائس چانسلر میں مزید چار سال کی توسیع کی منظوری دے دی۔ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کی برادری نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کی آئندہ مدت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ مزید تفصیلات : thepostdigital.net/article/s…
1
1
13
نئے صوبوں کے قیام کا فیصلہ عوامی رائے سے ہونا چاہیے، ریفرنڈم کروا لیا جائے: محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ کی سیاسی جماعتوں سے ریفرنڈم کی درخواست، کہا کہ عوام نئے صوبوں کے حق میں فیصلہ دیں تو قیام ہونا چاہیے، مخالفت کریں تو فیصلہ قبول ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت کو اپنی پارٹی یا کسی دوسری جماعت سے مختلف رائے رکھنے کا حق حاصل ہے، تاہم نئے صوبوں کے قیام کا معاملہ عوامی رائے سے طے ہونا چاہیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے تمام سیاسی جماعتوں سے درخواست کی کہ صوبوں کے قیام جیسے اہم معاملے پر ریفرنڈم کروا لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سرویز میں اکثریت کی رائے نئے صوبوں کے قیام کے حق میں سامنے آ رہی ہے تو عوام سے براہِ راست رائے لی جانی چاہیے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اگر ریفرنڈم میں عوام کی اکثریت یہ رائے دیتی ہے کہ نئے صوبے نہیں بننے چاہئیں تو وہ اس فیصلے کی مکمل حمایت کریں گے، تاہم اگر عوام نئے صوبوں کے قیام کے حق میں فیصلہ دیتے ہیں تو پھر نئے صوبے بنا دیے جائیں۔ 2#MohsinNaqvi #NewProvinces #Referendum #PakistanPolitics #PakistanNews #ThePostDigital
1
1
11
کراچی کے 13 علاقوں میں 13 نومبر کو پانی کی فراہمی متاثر ہونے کا خدشہ، متاثرہ علاقوں کی فہرست جاری دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر سالانہ مرمتی کام کے باعث صبح 10 بجے سے رات 12 بجے تک بجلی بند رہے گی، جس سے شہر کو پانی کی فراہمی میں تقریباً 13 کروڑ گیلن کمی متوقع ہے۔ واٹر کارپوریشن نے شہریوں کو پیشگی پانی ذخیرہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ متاثرہ علاقوں میں لانڈھی، کورنگی، ملیر، شاہ فیصل، گلشنِ اقبال، کلفٹن، صدر، لیاری، جناح ٹاؤن، چنیسر ٹاؤن، ناظم آباد، لیاقت آباد اور نارتھ کراچی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات: thepostdigital.net/article/1… #Karachi #WaterShortage #WaterSupply #DhabejiPumpingStation #KWSC #KElectric #KarachiNews #ThePostDigital
1
10
نئے صوبوں کے قیام کی حمایت میں زیادہ تر سرویز کے نتائج سامنے آئے ہیں: محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مختلف سرویز میں نئے صوبوں کے قیام کی حمایت ظاہر کی گئی ہے۔ #MohsinNaqvi #NewProvinces #PakistanPolitics #PakistanNews #ThePostDigital
1
1
7
جامشورو پولیس لائن میں تعینات لیڈی پولیس اہلکار پراسرار طور پر لاپتہ، ورثاء کو اغوا کا خدشہ نمرا نور یوسفزئی گھر سے ڈیوٹی پر جانے کا کہہ کر نکلی، تاحال واپس نہ پہنچی؛ پولیس نے گمشدگی کی رپورٹ درج کرکے تلاش شروع کر دی۔ جامشورو: پولیس لائن جامشورو میں ڈیوٹی پر تعینات لیڈی پولیس اہلکار نمرا نور یوسفزئی پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی، جس پر اہل خانہ نے مبینہ اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نمرا نور یوسفزئی دختر عبدالجبار یوسفزئی کو چند روز قبل ہی پولیس لائن جامشورو میں تعینات کیا گیا تھا۔ ورثاء کے مطابق نمرا نور گزشتہ روز جامشورو کی آر بی بی کالونی میں واقع اپنے گھر سے پولیس لائن جانے کا کہہ کر نکلی تھی، تاہم اس کے بعد واپس نہیں آئی۔ اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کرنے کے ساتھ پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ بھی درج کروا دی ہے۔ پولیس نے بھی لیڈی اہلکار کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ اس کے موبائل فون کی ٹریسنگ بھی کی جا رہی ہے۔ ورثاء نے ایس ایس پی جامشورو سے اپیل کی ہے کہ نمرا نور کی گمشدگی کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اس کی بازیابی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ رپورٹ: عرفان علی ملاح،دی پوسٹ ڈیجیٹل، جامشورو #Jamshoro #SindhPolice #MissingWoman #PoliceNews #SindhNews #ThePostDigital
1
1
13
کراچی میں جعلی بینک چالان بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب، 2 سرکاری ملازمین گرفتار۔ ایف آئی اے کی الہلال سوسائٹی میں کارروائی کے دوران 2 کروڑ روپے نقد، مختلف بینکوں کی مہریں اور پراپرٹی فائلیں برآمد کرلی گئیں۔ #FIA #Karachi #FakeBankChallan #BankFraud #CrimeNews #PakistanNews #ThePostDigital
1
1
18
سندھ کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ رکن سندھ اسمبلی سید شارق جمال کا اہم سوال مکمل پوڈکاسٹ دیکھنے کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل وزٹ کریں: [ youtu.be/hivmVtcbZ4E ] #SyedShariqJamal #Sindh #SindhAssembly #SindhPolitics #Karachi #PakistanPolitics #ThePostDigital
1
15
خیبر پختونخوا میں معدنی ذخائر کی تلاش کیلئے سرمایہ کاروں کو دعوت: فیصل کریم کنڈی گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں کو سکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، جبکہ سرمایہ کاروں کو سہولت دینے کیلئے ون ونڈو آپریشن فراہم کیا جائے گا۔ مزید تفصیلات : thepostdigital.net/article/s… #FaisalKarimKundi #KhyberPakhtunkhwa #Minerals #Investment #MiningSector #PakistanNews #ThePostDigital
1
12
سندھ کی تقسیم عوام نے منظور نہیں کی، ریفرنڈم آئین سے بالاتر نہیں ہوسکتا: مراد علی شاہ وزیراعلیٰ سندھ نے مکلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو صوبہ مزید صوبے بنانا چاہتا ہے وہاں بنائے جائیں، تاہم سندھ کے عوام نے اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے صوبے کی تقسیم کی منظوری نہیں دی۔ مزید تفصیلات : thepostdigital.net/article/s… #MuradAliShah #Sindh #SindhPolitics #NewProvinces #PakistanPolitics #PoliticalNews #ThePostDigital
1
5
ثانیہ مرزا نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔ سابق بھارتی ٹینس اسٹار کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں اس وقت کوئی مرد نہیں ہے، جبکہ مرد دوستوں کے ساتھ میل جول کو وہ صرف دوستی سمجھتی ہیں۔ مستقبل میں کیا ہوگا، اس بارے میں بھی انہیں کچھ معلوم نہیں۔ #SaniaMirza #FarahKhan #NehaDhupia #BollywoodNews #EntertainmentNews #ThePostDigital
1
1
17
سکھر بورڈ کے گیارہویں جماعت(پارٹ ون) کے سالانہ نتائج 2026ء کا اعلان کردیا گیا۔ تینوں گروپس میں 38 ہزار 93 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ مزید تفصیلات : thepostdigital.net/article/2… #SukkurBoard #11thClassResult #EducationNews #Sindh #ThePostDigital
1
1
8