“
ہاں ایک فکر جان کو لگاؤ
یعنی فکرِ آخرت اور واللہ میں قسم کھاتا ہوں،پھر قسم کھاتا ہوں، یہ فکر اگر پیدا ہوئی تو ساری فکریں گم ہو جائیں گی
یہ عصائے موسیٰ ہے جو اژدہا بن کر سب سانپوں کو نگل جائے گا ، اس فکر کی تو مستی ایسی ہے جو دنیا بھر سے یکسو کر دیتی ہے۔
(خطبات حکیم الامت ج۱۵)
“
اسلام کے فد!ئی جن کے سینوں میں اللہ کا نور روشن ہے،
وہ تمہارے کسی خواب کو کبھی پورا نہیں ہونے دیں گے
ممکن ہے تم سازشوں میں کامیاب ہو جاؤ،
مگر میدانِ جنگ میں نہیں!
اللہ کا نور سینوں میں سلامت رہے گا، اسے تم کبھی نہیں بجھا سکتے۔ تمہاری قوت اور تمہاری ٹیکنالوجی ہمیشہ سے بے بس ہے
۰
“
بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ
ہماری حالت اہل غزہ کی حالت سے بہتر ہے۔
حالانکہ اہل ایمان کی تاریخ کبھی آسودہ وامن کی نہیں تھی۔
فرعون تختِ اقتدار پر متمکن تھا
موسیٰؑ دربدر پھر رہے تھے ، بہتر کون تھا؟
ابراہیمؑ آگ میں ڈالے گئے
نمرود اپنے شاہی طمطراق کے ساتھ تھا
اچھی حالت میں کون تھا؟
۰
“
اے مسلمان تو نے دنیا کو سب کچھ سمجھا
تو آج تجھے آٹے کےلئے قطار لگانی پڑتی ہے
حالانکہ روم و فارس کے بادشاہ تجھے خراج دے کر جیتے تھے۔
اے مسلمان ! تو نے زندہ رہنے کا شوق پالا
تجھے آج کافروں کے ملکوں میں جاکر ان کے کتے نہلانے پڑتے ہیں۔ حالانکہ تو افضل ترین امت کا فرد تھا
(مکتوب)









