اسد Варрайч (@asrafw) header
اسد Варрайч (@asrafw) profile picture

Follow Quran and Sunnah Adopt real Deen - The Religion of Humanity Khilafah - The Solution, Alamgirian, Ravian

🌎
Joined June 2009
Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)Photo by اسد Варрайч (@asrafw)
اسد Варрайч retweeted
تاریخ گواہ رھے گی کہ پاکستان میں دو لوگوں نےاپنی حکومت قربان کردی مگر غلامی نہیں کی #نکلو_پشاور_کی_طرف
59
2,081
21
6,760
179,446
اسد Варрайч retweeted
تاریخ لکھے گی کہ دورہنماؤں نے کرسی قربان کردی، لیکن غلامی کی زنجیریں قبول نہ کیں #نکلو_پشاور_کی_طرف
22
1,201
8
4,247
72,248
اسد Варрайч retweeted
عاصم منیر ۔۔!! #نکلو_پشاور_کی_طرف
169
3,319
37
9,544
71,695
اسد Варрайч retweeted
سیاست چھوڑو دفاع کرو اپنے حلف کی پاسداری کرو ۔۔۔!! #نکلو_پشاور_کی_طرف
105
5,625
41
15,103
162,528
اسد Варрайч retweeted
رات مضبوط اطلاعات تھیں کہ سعد رضوی مارچ ختم کرنے پر بھی تیار ہیں لیکن اگر حکومت سنجیدگی دکھائے اور مذاکرات کرے۔اپنی پریس کانفرنس میں بھی سعد رضوی کا لہجہ دھیمہ نظر آیا اور انہوں نے کوئی بڑے مطالبات رکھے نہ لہجہ بہت جارحانہ کیا۔میرے خیال میں حکومت صرف طاقت کے استعمال کا ارادہ کر چکی تھی تا کہ لوگوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔یہ بالکل 26 نومبر والی ذہنیت تھی جو ہم نے دیکھی۔
184
3,263
35
11,015
231,000
اسد Варрайч retweeted
اسرائیلی فوج نے بھی کبھی اپنے شہری نہیں مارے یہ حرامی تو صیہونیوں سے بھی زیادہ ظالم ، کمینے اور دہشت گرد نکلے ہیں #گولی_کیوں_چلائی
5
183
584
5,975
اسد Варрайч retweeted
The tweet hails Pakistan's Army Chief, General Asim Munir, as "Fatih al-Hind wa Afghanistan" (Conqueror of India and Afghanistan) and fictitiously promotes him to Field Marshal—a rank he doesn't hold. It's hyperbolic praise, likely celebrating perceived military successes or deterrence against India and Afghan threats, common in nationalist rhetoric. The photo reinforces his authoritative image amid regional tensions.
1
1
55
اسد Варрайч retweeted
رجیم چینج آپریشن کی رات کچھ معتبر چہروں پر خوف کے گھمبیر سائے تھے۔ کچھ دیر قبل کی میٹنگ میں ہوئے فیصلے پر آنے والی کال کا حکم حاوی ہوچکا تھا۔ وزیر اعظم کو سرینڈر پر آمادہ کیا جارہا تھا۔ آئین، قانون کی پاسداری کے گذشتہ دعوی اتنے ہی حقیقت تھے جتنا کے ۷۷ سال سے اعلی جاہ کا غیر سیاسی ہونے کا بیان۔ اگلی شام عوام سڑکوں پر آگئی، عقابی روح پھر بیدار ہوگئی۔ ۲۵ مئی تک چہروں کے رنگ کھلتے بکھرتے ہی رہے۔ عمران خان کا حکم آتا شہر کے شہر سڑکوں پر ہوتے۔ پھر یوں ہوا کے ۲۵ مئی کا مارچ ۲۶ مئی کی صبح ختم ہوگیا، سیاہ سائے پھر منڈلانے لگے۔ آگے سر پر ضمنی انتخابات بھی تھے۔ آقاؤں نے پورا زور لگایا، ان کی کوششوں پر یقین محکم رکھنے والوں کے تجزیے بھی ان کی فتح کا اعلان کر رہے تھے۔ عوامی طاقت اور بہتر حکمتِ عملی سے ہم نے اپنا مینڈیٹ محفوظ کرلیا تو بجھے چہروں پر پھر چراغ روشن ہوگئے مگر اگست میں ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری کے حالات اور ان پر ہونے والے بہیمانہ تشدد کی خبروں نے پھر یہ شمعیں معدوم کردیں۔ پارٹی کے کچھ خیرخواہوں نے ہمیں بھی گِل سے دور رہنے کی تنبیہہ کی تو دوسری جانب اپنے اور غیروں نے مل کر اُس کے ڈبل ایجنٹ ہونے کا بیانیہ بنانا شروع کردیا۔ باوجود ان سب بیانیوں کے ناصرف خان صاحب شہباز گِل کی تیمارداری کے لیے ہسپتال آئے بلکہ ان کے لیے ریلی بھی منعقد کی۔ خیر کبھی کے دن بڑے تو کبھی کی راتیں، یہ اتار چڑھاؤ چلتا رہا۔ کبھی ہمارا پلڑا بھاری تو کبھی مدمقابل کا داؤ چل جاتا، ایسے ہی بنی گالہ کیمپ سے نکلتے ہوئے کچھ ”سرگرم“ رہنماؤں نے گھیر لیا، پوچھا کیا لگ رہا ہے؟ موسم کچھ بدلا بدلا سا نہیں ہے؟ میں نے کہا اپنی میٹنگز کا احوال بتانا چاہ رہے ہیں یا مستقبل کا حال جاننا مقصود ہے؟ کہا تمہارا اندازہ کیا ہے؟ میں نے کہا ٹرک کی بتی کے پیچھے مت لگو۔ نا ان کی گیدڑ بھبکیوں سے ناامید ہو، نا ان کی چکنی چپڑی باتوں سے کوئی امید باندھو۔ ان کی کیلکولیشن کے مطابق مستقبل کے منظرنامے میں عمران خان نہیں ہے۔ چہرے پھر لٹک گئے۔ کہا مگر عمران خان ان کی کیلکولیشنز کا محتاج نہیں ہے۔ پوچھنا تو بہت کچھ چاہتے تھے کہ ان کی خدائی پر ایمان کچھ اپنوں کو بھی کم نہ تھا مگر پوچھا فقط اتنا کہ کیسے؟ (اور اس کیسے کا جواب وہ جواب ہے جو میں آج بھی خود کو دیتا ہوں جب مجھے اپنا آپ بے بس محسوس ہونے لگتا ہے۔) ”جس شخص نے دنیاوی طاقتوں کو للکار کر اللہ کے پیغمبر (ص) سے محبت کا اقرار کیا۔ جس نے نبیوں کی سرزمین بیت المقدس کا مقدمہ لڑا۔ جو کشمیر سے لے کر افغانستان تک ہر مظلوم مسلمان کی آواز بنا۔ جس نے اسلام کو دہشت گردی سے جوڑنے کے بیانیے کو نیست و نابود کیا۔ جو اپنی قوم کی اس وقت ڈھال بنا جب بیرونی ہر طاقت ان کے خون کی پیاسی اور اندرونی ہر طاقت ان کی قیمت لگانے کو تیار تھی۔ جس نے اللہ کے بندوں کے زخموں پر مرہم رکھا۔ ان کی فلاح کو مقدم رکھا۔ ان کے وقار کی حفاظت کی۔اللہ ہی اس کی مدد کرے گا۔ اللہ اس کی مدد اس لیے کرے گا کہ اس نے ہر قدم پر صرف اللہ سے مدد مانگی ہے۔ اللہ اس کی مدد اس لیے کرے گا کہ اس نے یہ لڑائی صرف اور صرف اس کی خدائی کے بھروسے مول لی ہے اور اللہ اپنی کبریائی میں کوئی شراکت نہیں قبول کرتا۔ ہاں یہ لڑائی آسان نہیں ہونی، گِل آخری نہیں جس نے یہ سب سہا اوروں کو بھی سہنا ہوگا۔ جسم پہ جبر بھی اور روح پر زخم بھی! میں آخری نہیں جس کے سر کی قیمت لگی اوروں کی بھی لگے گی۔ سب کا سب داؤ پہ لگے گا۔مگر سب سے کھٹن یہ سفر عمران خان کے لیے ہوگا کیونکہ ہم، ہم سفر سہی مگر اصل میں تو صراط مستقیم کا متلاشی وہ ہے اور صراط مستقیم پہ چلنا سہل کب رہا ہے؟ اب اس کو تو اپنی خواہش کی قیمت معلوم ہے، جس جس کو ساتھ چلنے کی خواہش ہے جگرا بڑا رکھے“۔ آپ سمجھ رہے ہوں گے یہ کہہ کر میں خود کو اور آپ کو ذمہ داری سے مبرا کررہا ہوں۔ میں ایسا نہیں کررہا۔ میں اپنے جواب میں سوال چھوڑ رہا ہوں اور جان کر چھوڑ رہا ہوں کیونکہ کچھ دن سے اندازہ ہورہا ہے کہ کم لکھے کو زیادہ پڑھنے کا ہنر سیکھنا آپ کے لیے بھی اب ضروری ہے۔
1,468
15,055
519
32,617
1,326,145
اسد Варрайч retweeted
757
15,347
460
33,505
808,121
اسد Варрайч retweeted
کتنا اوپر سے آرڈر آتا ہے نہتے بے گناہ لوگوں پر فائر کھولنے کا؟ اس کے نام سے آتا ہے جس کے نام کا حلف لیتے ہو؟ قوم کی حفاظت کے لیے آپ کو یہ طاقت اور یہ بندوقیں دی گئی ہیں، اسی قوم پر تان دی ہیں؟ کیا مانگ رہے ہیں؟ اپنا آئینی اور قانونی حق؟ یہ کہ ہم نے جس کو چنا ہم پر حکمرانی وہی کرے؟ یہ کہ جنہیں نا حق پابند سلاسل کیا ہے انہیں رہا کرو؟ یہ کہ ہمیں انسانوں کیطرح جینے کی آزادی دو؟ خون بہایا، گھر توڑے، عزتوں پر ہاتھ ڈالے وہ پھر بھی آئین اور قانون کی بات کررہے ہیں۔ پرامن ہیں۔ تمہاری گولیاں کھا کر تمہیں پانی پلاتے ہیں۔ تمہارے حق میں ہجوم کو تاویلیں دیتے ہیں۔ کسی کو بغاوت پر نہیں اکسا رہا مگر یہ عہدے، یہ تمغے، یہ مراعات تمہارے گلے کا طوق بن جانی ہیں جس دن کن فیکون والے کا حکم آنا ہے۔ دھمکی نہیں ہے وارن کررہا ہوں، جیسے دہشتگردی کی نئی لہر پھیلنے سے پہلے کیا تھا۔ جیسے جبر کے آغاز میں کیا تھا۔ جیسے الیکشن کے وقت کیا تھا۔ آئین اور قانون کی پاسداری کے لیے کی جانے والی جدوجہد کو انتقام کی جنگ میں نہ بدلو۔ ہوش کے ناخن لو۔ جمہور اور جمہوریت کو سانس لینے دو، اس سے پہلے کہ بہت بہت دیر ہوجائے۔
786
17,946
280
38,884
806,309
اسد Варрайч retweeted
دہشت گردوں کو پالنے والے بدبخت پر امن شہریوں پر درندوں کیطرح پل پڑے ہیں۔ نہتے شہریوں پر سیدھی گولیاں چلائی جارہی ہیں۔ سب متحد رہیں، ایک دوسرے کا ہاتھ نہ چھوڑیں اور فی الحال پیچھے ہٹیں۔ اپنا اور اپنے ساتھیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔ جس نے بھی کبھی آئین قانون اور انسانیت پر یقین کیا ہے وہ اپنے بھائیوں کی مدد کے لیے پہنچے ان کو پناہ دے۔
1,368
16,810
296
38,063
1,157,241
اسد Варрайч retweeted
ڈی جی آئ ایس پی آر کا دہشتگردی کے حوالے سے حالیہ بیان ناصرف حقائق کے برعکس بلکہ گمراہ کن ہے۔ عمران خان اور ان کی کابینہ نے کبھی بھی افغانستان سے تحریکِ طالبان پاکستان کی واپسی اور آبادکاری کے حوالے سے پالیسی کی منظوری نہیں دی۔ امریکہ کے افغانستان سے انخلا سے قبل یکم جولائی ۲۰۲۱ کو عسکری قیادت نے پارلیمان کو تین نکات پر بریفنگ دی۔ جن میں سے ایک نقطہ امریکی انخلاء کے پاکستان کے امن و امان پر اثرات، دیگر نکات ریجن میں طاقت کے توازن اور عالمی سطح پر پاور گیم کے حوالے سے تھے۔ اس کے بعد اکتوبر ۲۰۲۱ میں ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے اگلے روز عسکری قیادت ایک پانچ نکاتی پلان منظوری کے لیے وزیراعظم کے پاس لے کر آئی جس کی فوری منظوری پر زور دیا گیا۔ عنوان مذاکرات کا طریقہ کار تھا مگر نکات طالبان کی واپسی کے تھے۔ مجھ سمیت کابینہ کے دیگر اراکین جو زمینی حقائق سے آگاہی رکھتے تھے انہوں نے عسکری قیادت کے پیش کردہ منصوبے پر اعتراضات اٹھائے جن کا کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا گیا بلکہ بھرپور کوشش کی گئی کہ بنا مین میخ کے ان کے پلان کی منظوری دی جائے تاہم وزیراعظم عمران خان نے ایسے کسی بھی پلان کی منظوری دینے سے احتراز کیا کہ جس میں بیش بہا قربانیوں کے بعد حاصل کردہ امن کے بربادی کا امکان ہو۔ اس میٹنگ میں موجود تمام وزرا گواہی دیں گے کہ میری باتیں اس وقت عسکری قیادت کو جتنی بھی ناگوار گزریں مگر جو سوالات میں نے اٹھائے اور جن خدشات کا اظہار کیا میرے وہ تمام خدشات درست ثابت ہوئے۔رجیم چینج کے بعد جون ۲۰۲۲ میں پی ڈی ایم حکومت کی منظوری کے بعد پہلا وفد افغانستان گیا جس سے سب کو لاعلم رکھا گیا۔ تب جب دہشتگردی کی واپسی کے متعلق میں نے بہت احتیاط سے سوالات اٹھائے تو اس وقت کی حکومت اور آئی ایس پی آر کی جانب سے ایسی کسی پیش رفت سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا گیا اور مجھ پر ناصرف پراپگینڈہ کرنے کا الزام لگایا گیا بلکہ پہلے دبے لفظوں میں اور پھر کھلم کھلا دھمکیاں پہنچائی گئیں۔ ریاستی اداروں کی نیت بھانپتے ہوئے میں نے اپنی قوم سے رجوع کیا اور تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک پرامن تحریک کے زریعے ہم نے اپنے علاقوں کو ان عناصر سے خالی کرایا۔ تاہم مجھے بتایا گیا کہ یہ انخلا عارضی تھا اور برف پگھلنے پر گرمی تو بڑھے گی مگر اس سے پہلے آپ کا بندوبست کیا جائیگا۔ حقائق اور بھی بہت ہیں (اور اس حوالے سے باقی سیکوئنس آف ایونٹس میری اگست ۲۰۲۲ سے ۲۰۲۳ تک کی تقریروں اور پریس کنفرنسز میں مل جائیگا)۔ مگر خلاصہ یہی ہے کہ عمران خان دور میں نہ ڈرون حملہ ہوا نہ دہشتگرد آئے اور نہ آپ کی غلط پالیسیوں کی منظوری دے کر قوم کو نئی جنگ کا ایندھن بننے دیا گیا۔
1,005
15,318
361
31,977
833,646
اسد Варрайч retweeted
وائیٹ ہاؤس کی بارادریوں میں آج کل آپ کو کچھ کردار اس امید پر منڈلاتے دکھائ دیں گے کہ کہاں کوئی صاحبِ حیثیت دکھائی دے اور یہ کسی بدروح کیطرح اسے چمٹ جائیں۔ ان کے مزموم مقاصد میں سے ایک آپ کو آگ میں دھکیل کر اپنے ہاتھ تھاپنے کا بھی ہے۔ اور آپ جانتے ہیں یہ کوشش آج کل سے نہیں ہے۔ امریکہ کے افغانستان کے انخلاء کے بعد پہلے وزیراعظم عمران خان کو گھیر گھار کر اپنی اس سازش کوعملی جامہ پہنانے پر عملدرآمد کی کوشش کی گئی، وہاں سے ناکامی کے بعد رجیم چینج کے فوراً بعد سرحد پار سے دہشتگردوں کی مالاکنڈ ریجن میں آبادکاری میں سہولتکاری کی گئی۔ اس معاملے پر آواز اٹھائی تو باغی کا فتوی بھی لگا اور دہشتگردی کا پرچہ بھی بنا مگر مالاکنڈ پختونخواہ اور پورے ملک کے عوام نے ہم آواز ہوکر ان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ چاہئیے تو یہ تھا کہ اس سیٹ بیک سے سبق حاصل کرتے ہوئے کسی نئے اڈوینچر سے گریز کیا جاتا مگر پوری ریاستی مشینری کو تحریک انصاف کو کچلنے پر لگا کر اور مجھےمنظر عام سے ہٹنےپر مجبور کرکے بھرپور حکومتی اور ریاستی سرپرستی میں جنوبی اضلاع سے ان عناصر کی آبادکاری کا کام شروع کیا گیا۔ آج مالاکنڈ ریجن کے علاوہ تمام باجوڑ، مہمند، خیبر دہشت کی لپیٹ میں ہے۔ پاڑہ چنار کے حالات سے جس قدر آگاہی ہوپاتی ہے وہ تو شاید اصل سنگینی کا عشر عشیر بھی نہیں (اور اس کی بھی پیشن گوئی کردی تھی، کہ فرقے اور لسانی اختلافات کو استعمال کیا جائیگا)۔ سابقہ فاٹا کے علاوہ سیٹلڈ علاقوں میں بھی امن و امان کے حالات مخدوش ہیں۔ روزانہ بنیادوں پر سیکیوریٹی فورسز کے اہلکاروں کی جانوں کا زیاں ہورہا ہے۔ شام کے بعد علاقوں کا کنٹرول یہ عناصر سنبھال لیتے ہیں۔ امن عامہ کے حوالے سے انتظامیہ کی میٹنگز میں پولیس افسران کھلم کھلا اس بات کا اظہار کرچکے ہیں کہ جب تک بارڈر پر ان کی سہولتکاری ہوتی رہے گی پولیس ان کا سدباب کرنے سے قاصر رہے گی۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے میں سمجھتا ہوں کہ وقت آگیا ہے کہ میں اپنے لوگوں سے یہ درخواست کروں کہ میری غیر موجودگی میں آپ امن تحریک کا بیڑہ اٹھائیں اور اس آگ کے مزید پھیلاؤ سے پہلے اسے روکنے کا بندوبست کریں۔ اس بات میں کوئی شک نہیں باقی کہ ریاستی پالیسیاں افراد کے ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے بن رہی ہیں مگر یہ ملک یہ لوگ ہمارے ہیں اور ہمیں اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے خود سوچنا ہوگا اپنی آواز خود بننا ہوگا۔ میرے ساتھ امن تحریک میں شامل امن کے پیامبر اپنے ساتھیوں کو پیغام بھیج دیا ہے, سیای وابستگیوں اور نظریاتی اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے پرچم تلے سب کو متحد کرنے کی تلقین بھی کی ہے۔ اپنی قوم سے کہنا چاہتا ہوں جن آوازوں کو آپ نے امن مارچ کے سٹیج سے گرجتے سنا تھا ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ان کو قتل کرنے، عمر بھر کےلیے لاپتہ کردینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں پھر بھی وہ یہ جدوجہد کریں گے آپ نے ویسے ہی ان کا بازو بننا ہے جیسے آپ میرا بازو بنے تھے۔ اپنا امن، اپنا گھر آپ نے خود بچانا ہے، متحد ہوکر، یک آواز ہوکر۔ آواز اٹھانا، جنازے اٹھانے سے بہتر ہے۔
506
8,704
150
19,850
287,794
اسد Варрайч retweeted
ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی اور قوم کو نئی جنگ میں جھونکنے کی سازش کے خلاف، کرک میں اتوار 16 فروری کو امن مارچ منعقد ہوگا۔ عوام سے اپیل ہے کہ اس مارچ میں بھرپور شرکت کریں-
419
9,741
159
22,970
360,551
اسد Варрайч retweeted
شکریہ کرک۔ میرے پاکستانیو! کرک کی عوام اپنے امن کے لئے نکل آئے ہیں اب آپکا کام ہے ان کی آواز ہر جگہ پہنچانا۔جب سیکورٹی کے ذمہ داران پارلیمان ،عدلیہ ،میڈیا، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے فتح کرنے کے بعد چلغوزے کی کاشت اور کھیتی باڑی میں مصروف ہوں۔جب ان کی تمام توانائیاں ملک کے مقبول ترین لیڈر اور ان کی پارٹی کو کچلنے اور ان کے خلاف بیانیہ بنانے میں صرف ہورہی ہوں۔ جب حفاظت کرنے والو سے ہی آپ کو خطرہ ہو تب آپ کو اپنا امن خود بحال کرنا پڑتا ہے۔جب آگ گھر کی دہلیز پر ہو اور آگ بجھانے والے آگ بھڑکا رہے ہوں تو اپنے گھر اور اپنے پیاروں کو خود بچانا پڑتا ہے۔ میرے پاکستانیو! یہ ملک ہمارا ہے، یہ گھر ہمارا ہے اور ہم نے مل کر تمام سیاسی وابستگیوں ذات پات قومیت سے بالاتر ہوکر اس کو بچانا ہے۔ ۲۰۲۲ میں جب مالاکنڈ سوات دیر بونیر میں یہ جنگ لائی گئی تو دو مرتبہ ہم نے اپنے زور بازو سے ان کو نکالا تھا، اب سابقہ فاٹا اور جنوبی اضلاع سے انکو نکالنے کا عزم کرنا ہے۔کرک آغاز ہے میرے مہمند، باجوڑ،لکی مروت، وزیرستان، ٹانک، ڈی آئی خان اور خیبر کے غیرت مندوں تیار رہو انشاءاللہ جلد مل کر وہاں بھی امن کے پرچم کے سائے تلے نکلیں گے۔اور پھر دیر باجوڑ سے لیکر بلوچستان تک سب کو متحد کرکے پنڈی اسلام آباد کا رخ کرینگے۔آپ نے چوکیداری چھوڑ کر سیاست شروع کر دی ہے ہم نے فی الحال امن کا پرچم تھاما ہے اس سے قبل کے آپ کا کام قوم سنبھال لے اپنے مورچوں پر واپس جاؤ۔ اپنے ڈالروں کے لیے ہمیں آگ میں مت دھکیلو۔ ہمارے گھر، ہماری جانیں، ہمارے بچے، ہمارا مستقبل برائے فروخت نہیں ہے!
311
9,448
108
21,657
154,002
اسد Варрайч retweeted
جب سے آپ نے اس نئی جنگ کو ہم پر مسلط کرنے کا فیصلہ کیا تھا اُس دن سے لے کر دو دفعہ عوامی طاقت سے دہشتگردوں کونکالنے اور آج دن تک آپ کو وارن کرتا رہا کہ اپنے فیصلوں پر نظرثانی کرو۔ ۷ ہزار سیکیوریٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت ۸۰ ہزار بے گناہوں کی قربانی اور لاکھوں شہریوں کو بے گھر کرنے کے بعد ملک میں امن آیا تھا۔ گلگت سے وزیرستان، باجوڑ سے بلوچستان پورے ملک کو آگ میں جھونک دیا کیونکہ اپنی relevance قائم رکھنے کے لیے ایک اور ڈالری جنگ کا سہارا درکار ہے جو ہاتھوں سے پھسلتی طاقت کو دوام دینے کا راستہ بنے بھلے اس کا ایندھن پوری قوم بن جائے (افراد کی) خوشحال مستقبل کی ضامن بیرونی امداد اور اندرونی وسائل پر قبضوں کی سبیل اسی سے جاری رہنی ہے۔ اپنی اس desperation میں ملک کو جس نہج پرپہنچا دیا گیا ہے۔۔۔ اس سے آگے ملک کی سلامتی آپ کی اپنے آئینی حدود میں واپسی اور اپنے اصل کام پر توجہ کرنے پر منحصر ہے نہ کہ سیاسی انجینئرنگ اور زراعت سے لے کر مویشی منڈیوں تک کے انتظامات دیکھنے میں۔ حالات دیکھیں اور اپنی ترجیحات دیکھیں۔ کل کو دوسرے ملکوں میں اپنے ناموں سے مکرنے سے بہتر ہے، آج اپنے ملک کو بسنے دو۔ اپنے لوگوں کو جینے دو۔
574
10,237
207
22,079
400,539
اسد Варрайч retweeted
بلآخر آج فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر نے اقبال جرم کر لیا کہ پختونخواہ میں جان بوجھ کر دہشت گردوں کو جگہ دی گئی۔ اس اقبالی بیان کے بعد فوج کی موجودہ اور سابق قیادت بشمول پروپیگنڈا سیل آئی ایس پی آر کو ہمارے ہر شہری اور جوان کی شہادت کی وجہ بننے پر سخت سے سخت سزا دینی چاہئے۔ اکتوبر ۲۰۲۱ میں فوجی قیادت کی جانب سے بہت کوشش کی گئی کہ اپنے پیش کیے، مذاکرات کے نام پر آبادکاری کے منصوبے کی منظوری لی جائے اور نئی جنگ کی خواہش کا سارا ملبہ عمران خان پر ڈال دیا جائے لیکن ہم نے دلائل سے بات کی اور وزیراعظم نے آپ کا منصوبہ مسترد کردیا۔ رجیم چینج کے اگلے مہینے پی ڈی ایم کو اس منصوبے پر بریفنگ دی گئی، وینٹی لیٹرحکومت کی بحث کی مجال۔ حکومتی وزراء بشمول وزیر داخلہ نے باہر آ کر اس منصوبے کے حق میں ٹویٹس کیے، بیانات دیے اور عسکری سرپرستی میں افغانستان وفد بھیجا گیا۔ ⁃وفد کی خبر ملتے ہی پانچ سوال کیے کہ ۸۰ شہدا کی قربانی دینے کے بعد پھر کیوں امن برباد کر رہے ہیں؟ کس مینڈیٹ کے تحت اس وفد کو بھیجا گیا کیا بات چیت ہو رہی ہے؟ وغیرہ۔ ⁃اگست ۲۰۲۲ میں افغانستان سے ان کو لانے کا سلسلہ شروع ہوتا ہے میں آواز اٹھاتا ہوں، ڈی جے صاحب آپ کا ہی ادارہ فون کرکے کہتا ہے ”stay out of it“ جواب دیا کہ ۸۰ ہزار شہدا کے بعد اپنا امن تباہ نہیں ہونے دوں گا۔آج جس طرح انسانی جانوں پر آپ بیانیہ بنا رہے تھے بالکل اسی طرح آپ کے ادارے نے پریس ریلیز جاری کی کہ دہشت گردی کی واپسی کی خبر جھوٹ ہے، وزیر داخلہ نے بھی اس کو پروپیگنڈا قرار دیا۔ ⁃میں نے عوامی تحریک چلائی، مجھے آپ ہی کے ادارے نے فون کیا کہ ۴۸ گھنٹے دیجئے واپس چلے جائیں گے اور حیران کن طور پر آپ کے زیر سایہ وہ سوات سے نکل گئے۔ ⁃دیر کے پہاڑوں تک پہنچے تھے کہ میں نے پھر احتجاج کی کال دی پھر آئی ایس پی آر اور آئی ایس آئی کا فون آیا کہ سوات سے نکل تو گئے ہیں اب ملک کے ٹھیکدار تو نہ بنو۔لیکن میں امن کا ٹھیکدار بنا اور آخری بندہ نکالنے تک سڑکوں پر رہا۔ امن قائم ہوگیا میری زندگی عذاب بنا دی گئی، یہ بھی تفصیلاً بتا چکا ہوں۔ ⁃پھر دوبارہ کوشش کی گئی اور اس دفعہ ساتھ ہی ان کو پھیلایا بھی جانے لگا، جیسے آج ہو رہا ہے۔ آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی ایس پی آر اکٹھے مجھے ریاست دشمن قرار دیتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ میں جھوٹ بول رہا ہوں۔ ⁃طالبان غصہ آپ غصہ۔۔ وہ اس لیے غصہ کہ آپ نے ان کو لانے اور آباد کرنے کا وعدہ کر رکھا تھا۔ آپ اس لیے غصہ کہ ریاست تو ہم ہیں، ہم نے نئی جنگ کا فیصلہ کیا ہے تو یہ کون ہے راستے میں رکاوٹ بننے والا؟ منت کی جھولی پھیلا کر التجا کی کہ نہ کریں یہ، ہمارے اپنے لوگ اس کا ایندھن بنیں گے ہمارے جوان شہید ہوں گے لیکن ”آپ” نہیں مانے۔۔! ⁃پھر ہم نے پنڈی میں مظاہرے کی کال دی اور وہ دیکھتے ہی آپ نے ان کو گاڑیوں میں بٹھا کر واپس بھجوایا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اس دفعہ لائیں گے لیکن پہلے آپ کو ٹھکانے لگائیں گے۔ اسی عزم کا اظہار آپ کے بھائیوں نے بھی کیا کہ برف پگھلے گی تو آئیں گے اور پہلے آپ کا بندوبست کریں گے۔ ۲۴ اپریل ۲۰۲۳ کو سوات سی سی ڈی تھانے پر حملہ کرنے والے اسی مقصد سے آئے تھے، میں نہیں ملا تو تھانے پر حملہ کردیا۔ ⁃واضح تھا کہ اب جنوبی اضلاع سے ان کو لایا جائے گا لہذا میں نے وہاں امن تحریک کی کال دی اور اس کے اگلے ہی روز مجھے زندہ یا مردہ پکڑنے کا حکم صادر ہوا،تب تک ۹ مئی کا فالس فلیگ نہیں ہوا تھا تو آپ کو میں کس جرم میں مطلوب تھا؟ ⁃نگران حکومت میں جنوبی اضلاع سے ان کو آباد کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ان کو مقامی آبادی کے بیچوں بیچ لا کر بسایا گیا۔ ⁃ابھی سیلاب کے دنوں میں جب قوم سیلاب سے نمٹنے میں مصروف تھی ان کو باجوڑ سے کاٹلنگ اور دیر سوات کے پہاڑوں پر پہنچانے کا بھی کام بخوبی نبھایا جا رہا تھا۔آئی ایس آئی مقامی انتظامیہ کو ان کے روٹس بتا کر اس رات اپنے دفتر یا پولیس اسٹیشن کی لائٹس بند کرکے نہ نکلنے کا حکم دیتی رہی۔ تفصیلات بہت ہیں کیا کیا بتاؤں آپ کی آج کی حواس باختہ گفتگو سے بیرونی طاقتوں سے کی گئیں کمٹمنٹس کا دباؤ اور طاقت کو طول دینے کے لیے ان کمیٹمنٹس کی جلد از جلد تکمیل کی جھنجھلاہٹ تو واضح ہے۔ پھر تم جنازوں پر جذباتی بیانیے بناو، جھوٹ بولو، مگرمچھ کے آنسو بہاؤ مگر یہ میری قوم تمہاری حوس کی بھینٹ چڑھتے چڑھتے تھک چکی ہے۔ یہ میرے لوگ تمہاری طاقت کو دوام دینے کے لیے بہت بلی چڑ چکے۔ میرے ہر پاکستانی شہری، ہر جوان کا خون تمہارے ہاتھوں پر ہے، مزید ہم غریبوں کے بچے تمہاری جنگوں کا ایندھن کیوں بنیں؟ جن قدموں سے لے کر آئے ہو، ان ہی پیروں واپس بھجوا دو۔ جیسے پھیلایا ہے ویسے سمیٹ بھی لو۔ بہت ہوگئی یہ اداکاریاں تمہاری ریاکاریاں!
1,325
19,395
568
38,983
861,957
اسد Варрайч retweeted
حبیب اکرم کا آج کا ویلاگ نہیں دیکھا تو کچھ نہیں دیکھا اسلامی تاریخ کی سب سے مضبوط اور مستحکم سلطنت عثمانیہ کو نااہل فوج نے کیسے تباہ کیا، یہ جاننا ہم پاکستانیوں کیلئے خاص طور پر بہت ضروری ہے #عمران_خان
46
1,247
18
2,648
45,706
Imran Khan's sons say they are willing to risk being arrested to go to Pakistan to try and free their father. Watch the full interview 👇 📺 youtu.be/SXw_ImU1Izg @piersmorgan | @Kasim_Khan_1999 | @ImranKhanPTI
943
14,907
263
28,537
2,623,197