Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) header
Awais Yousaf Zai (@awaisReporter) profile picture

Journalist @geonews_urdu, Court Reporter, Member National Press Club, Ex President IHCJA, MSc. Mass Communication

Islamabad, Attock
Joined February 2013
Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)Photo by Awais Yousaf Zai (@awaisReporter)
فیض حمید کی کارستانیاں ! ابصار عالم صاحب کا انکشافات سے بھرپور لازمی سننے والا وی لاگ
Key Element in Faiz's Probe|What's Happening in Bangladesh ?| Game on fo... youtu.be/F1ysebe6RO4?si=Ed1V… via @YouTube
3
27
104
18,622
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رک گئے !! اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا۔ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری انتخابی شیڈول پر حکم امتناع جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے دائر درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا ۔ وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور الیکشنز ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری ضروری ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے کے لیے شہری امجد علی کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالتی آرڈر کے مطابق درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی نے دلائل دیے کہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2026 غیر مؤثر ہونے پر اصل لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 دوبارہ بحال ہو گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے 21 اکتوبر کو اچانک بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا اور اسی روز انتخابی شیڈول بھی جاری کردیا۔ وکیل کے مطابق آرڈیننس کے نفاذ سے تین ٹاؤن کارپوریشنز بنائی گئیں،یونین کونسلوں کی تعداد 125 سے بڑھ کر 130 ہو گئی تھی جو لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی بحالی کے بعد دوباہ 125 ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کے آرڈر میں 125 یونین کونسلز، ان کے 9، 9 وارڈز یا ایم سی آئی کی حلقہ بندیوں سے متعلق فیصلہ موجود نہیں۔ترمیم شدہ قانون کے تحت کی گئی حلقہ بندیوں کو بحال ہونے والے اصل لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت انتخابات کی بنیاد نہیں بنایا جاسکتا۔ عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے وکیل نے دلائل دیے کہ بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے لوکل گورنمنٹ ایکٹ اور الیکشنز ایکٹ کے تحت نئی حلقہ بندیاں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری ضروری ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن سے جواب طلب کرتے ہوئے انتخابی شیڈول معطل کر دیا۔
2
8
790
بریکنگ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر مجید ملک نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کر دیا
1
15
904
Awais Yousaf Zai retweeted
اگر آپکے پاس پرانی گاڑی ہے تو آپ اپنی گاڑی کو Electric میں تبدیل کر سکتے ہے۔ پھر 200 کلومیٹر تک آپکی گاڑی ایک چارج میں چل سکتی ہے۔ کمال ہے ویسے۔
7
42
3
314
10,520
دہشت گرد حملوں کے شہدا کے اہل خانہ کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے پالیسی تیار، وزیراعظم کی منظوری درکار !! وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں رپورٹ جمع کرائی ہے کہ دہشت گردی کے شہداء و متاثرین کے لیے معاوضہ پیکج کی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔سمری وزیراعظم کےپاس زیر غور ہے، منظوری کے بعد وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔ پالیسی منظور ہونے پر شہداء اور متاثرین کے ورثاء کو معاوضے کی رقم ادا کی جائے گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کچہری حملہ کیس میں متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے آصف گجر ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ سیکرٹری داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 11 نومبر 2025 کو ڈسٹرکٹ کورٹس جی الیون فور اسلام آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ وزارت داخلہ نے دہشت گردی کے شہداء و متاثرین کے معاوضہ پیکیج کی پالیسی کو حتمی شکل دے دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرین کے لیے معاوضہ پیکیج پالیسی کی منظوری کا عمل شروع کرتے ہوئے سمری جمع کرا دی گئی ہے جو وزیراعظم کےپاس زیر غور ہے۔ پالیسی کی منظوری کے بعد وزارت داخلہ 11 نومبر 2025 کے واقعے کے شناخت شدہ متاثرین کے کیسز پر کارروائی کرے گی۔پالیسی منظور ہونے پر شہداء اور متاثرین کے ورثاء کو معاوضے کی رقم ادا کی جائے گی۔ عدالت نے وزارت داخلہ کا جواب جمع ہونے کے بعد کیس کی سماعت یکم دسمبر 2026 تک ملتوی کر دی
1
2
560
سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ زمان وٹو توہین عدالت کی فرد جرم سے بچ گئے عدالت میں غلط بیانی کرنے پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ زمان وٹو پر توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد نا کی گئی اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے عدالت میں غلط بیانی کرنے پر سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ زمان وٹو کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔ ممبر اسٹیٹ سی ڈی اے زمان وٹو اپنے وکیل کاشف ملک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس میں پراسیکیوٹر تعینات کر کے آج فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی تاہم زمان وٹو کی جانب سے ایک بار پھر غیر مشروط معافی نامہ داخل کرائے جانے کے باعث فرد جرم عائد نہ کی گئی۔ کاشف علی ملک ایڈوکیٹ نےعدالت کو بتایا کہ زمان وٹو نے عدالت سے غیرمشروط معافی کی درخواست دائر کی ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ اپنی درخواست سے متعلق بیان حلفی منگل تک دے دیں۔
9
910
پالیسی ہولڈرز کی رقم وفاقی حکومت کی آمدن نہیں بلکہ ان کی امانت ہے، درخواست وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ سے پوچھیں کہ پالیسی ہولڈرز کے تقریباً 48 ارب روپے کہاں گئے؟ استدعا اسلام آباد ہائیکورٹ نے پوسٹل لائف انشورنس کے پنشنرز، بیواؤں اور سرکاری ملازمین کو بقایا جات ادائیگی میں تاخیر پر وزیراعظم آفس، وزارتِ مواصلات، وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پوسٹل لائف انشورنس فنڈز سے متعلق درخواست پر سماعت کی ۔ محمد اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا وفاقی حکومت اور وزارت خزانہ سے جواب طلب کیا جائے کہ پالیسی ہولڈرز کے تقریباً 48 ارب روپے کہاں گئے؟ انشورنس کلیمز 90 روز میں ادا نہ کرنا انشورنس آرڈیننس کے تحت قانونی سوال ہے۔ محمد اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا وفاقی وزیرِ مواصلات بھی تسلیم کر چکے ہیں کہ پالیسی ہولڈرز کی رقم وزارتِ خزانہ کے پاس ہے۔ پالیسی ہولڈرز کی رقم وفاقی حکومت کی آمدن نہیں بلکہ ان کی امانت ہے۔ آڈیٹر جنرل پاکستان کی خصوصی رپورٹ میں پوسٹل لائف انشورنس کی مالی اور انتظامی بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ وزارتِ خزانہ، وزارتِ مواصلات، پاکستان پوسٹ اور ایس ای سی پی کی ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے۔ درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ پوسٹل لائف انشورنس کے فنڈز کی منتقلی، استعمال اور موجودہ حیثیت کی مکمل تفصیلات عدالت میں طلب کی جائیں اور پالیسی ہولڈرز کے واجب الادا کلیمز کی ادائیگی کے لیے آزادانہ فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔
2
6
1,365
این او سی والے شیشہ کیفے اوپن کرنے کی اجازت دی جائے، انٹراکورٹ اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسلام آباد میں شیشہ کیفے بند کرنے کے عدالتی حکم کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر وفاق اور وزارت صحت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس ایاز شوکت پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سموکی ٹیرس سمیت دیگر شیشہ کیفے مالکان کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے تحریری آرڈر میں لکھا کہ اپیل میں کاروباری مفادات کے تحفظ اور منصفانہ سلوک کے آئینی حق کو نظرانداز کرنے کا اعتراض اٹھایا گیاہے۔ اپیل کنندگان کے وکیل کے مطابق پٹیشنرز نے متعلقہ اداروں سے این او سی حاصل کرکے اپنے کاروبارمیں بھاری سرمایہ کاری کی۔این او سی واپس لینے سے اپیل کنندگان کو شدید مالی نقصان پہنچا۔ ریگولیٹری فریم ورک کو حتمی شکل دینے کے لیے کوئی ٹائم لائن مقرر نہیں کی گئی۔ وکیل نے کہا تمام کاروباری اداروں پر یکساں پابندیاں عائد کرنا غیر منصفانہ اور غیر متناسب اقدام ہے۔ کاروباری اجازت ناموں کی واپسی آئین کے آرٹیکل 18، 24 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔ عدالتی آرڈر کے مطابق عدالت سے استدعا کی گئی کہ سنگل بینچ کا 13 اکتوبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے یا اس میں مناسب ترمیم کی جائے، متعلقہ حکام کو قانون کے مطابق ریگولیٹری اقدامات کرنے کی ہدایات دی جائیں
534
روزانہ صبح 7:45 پر ٹیم کی موومنٹ کے لیے روٹ لگ جاتا ہے۔ میٹرو بس سروس بند کر دی جاتی ہے۔ پرائیویٹ گاڑیاں ہائی وے پر روک دی جاتیں اور مری روڈ والی گاڑیوں کو کمرشل مارکیٹ یا سکستھ روڈ کی جانب موڑ دیا جاتا ہے سکول، کالج جانے والے طلبا اور دفاتر جانے والے ہزاروں لوگ متاثر ہوتے ہیں۔ اور میچ پانچ روز بعد بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو جائے گا
صبح صبح بچوں کے سکول کا وقت ھے ۔۔روٹ لگا ھوا ۔۔۔بچے لیٹ ھوتے ہیں تو ھوں، ٹیم پہنچ جائے @faisal_fareed @Rayahmadbhatti
3
1
5
1,541
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواست !! اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔وکیل نے کہا الیکشن شیڈول معطل نہیں ہوا تو امیدواروں کے کروڑوں روپے لگ چکے ہوں گے۔ جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے اگر کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو اس میں عدالت کیا کرے؟ یہ تو بہت الارمنگ ہے کہ الیکشن پر ایک کروڑ روپے خرچ کر کے کہیں گے کہ ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عمیر محید ملک نے چوہدری امجد علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل عادل عزیز قاضی نے کہا 2024 میں نئی حلقہ بندیاں کی گئیں، پھر الیکشن شیڈول آیا۔ 2026 میں نیا لوکل گورنمنٹ الیکشن آرڈیننس آ گیا۔ عدالت نے پوچھاکیا وہ اب قانون بن گیا؟ وکیل نے بتایا نہیں، وہ کابینہ سے منظور ہو کر اب پارلیمنٹ پہنچا ہے۔ نیا آرڈیننس آیا تو پرانا الیکشن شیڈول واپس، نئی حلقہ بندیاں بھی ختم ہو گئیں۔ ایکٹ میں ایک میٹروپولیٹن کارپوریشن ہے آرڈیننس میں تین ہیں۔ آرڈیننس ختم ہونے پر پرانی حلقہ بندیاں بحال کیے بغیر شیڈول جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے کہا اب سوال یہ ہے کہ نئی حلقہ بندیاں کس آرڈر کے تحت ہوئیں۔ وکیل نے بتایاجن حلقہ بندیوں پر الیکشن ہونا ہے اُن میں یونین کونسل اور وارڈز کو مِکس کر دیا گیا۔ ایک یونین کونسل کی وارڈ نمبر دو میں صرف دو بندے ہیں حالانکہ ایک امیدوار، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ سمیت کم از کم تین بندے تو ہونے چاہئیں۔ عدالت نے کہا اُس وارڈ میں تو پھر الیکشن نہیں ہو سکتا؟ آپ یہ شق بتا دیں جس کے تحت اُسی وارڈ سے ہی تجویز اور تائید کنندہ ہونے ہیں۔ وکیل نے کہا الیکشن شیڈول کی تاریخ تک ووٹر لسٹ ہی نہیں دی گئی کسی کو پتہ بھی نہیں تھا کہ اُس کا نام کس وارڈ میں ہے۔ بہت کم لوگوں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے، پھر تاریخ بڑھا کر 8 کر دی گئی۔ جسٹس عمیر مجید نے وکیل کو مخاطب کر کے کہا آپ کہہ رہے ہیں کہ یہ سب جلدبازی میں ہو رہا ہے، پراسیس قانون کے خلاف ہے؟ وکیل نے کہا اس عدالت سے پہلے بھی اسٹے ہوا تھا، الیکشن پراسیس روکا جائے۔
1
4
857
سعدیہ مظہر صاحبہ نے اہم نکتہ اٹھایا ہے ویسے
ویسے پاکستان ٹی وی اگر اینٹرٹینمٹ والی وڈیوز ہی لگاتا رہے تو شائد ویوز بہتر ہوتے جائیں گے ۔۔۔۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اتنے بڑے بجٹ کے ساتھ ایسی وڈیوز لگانے کی کیا وجہ ہے ؟؟؟؟
3
451
خبر یہ ہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی کا صدر کو 28اکتوبر کو بھجوایا گیا استعفیٰ تاحال منظور نا ہو سکا !! صدر زرداری صرف ججز تعیناتی کی منظوری میں ہی تاخیر نہیں کرتے بلکہ جج کے استعفی کی منظوری کا بھی نہایت سوچ سمجھ کر اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرتے ہیں
2
3
2
22
15,408
عمران خان کے خلاف کیسز اور جیل میں ان کے علاج اور بگڑتی صحت کے حوالے سے ایم نیوز کے پروگرام میں گفتگو
1
2
1
13
859
حکومت مخالف تحریک کے لیے سب کی نظریں مولانا فضل الرحمان پر
2
5
643
لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کی عمران خان اور بشری بی بی سے جیل میں چار گھنٹے طویل ملاقات
1
664
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا ہے کہ آئین پاکستان ہر شہری کو مذہبی آزادی کا حق دیتا ہے۔ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید محمد انور نے کہا بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، مساوات اور امن کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 20، 25 اور 36 میں مذہبی آزادی،مساوات اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے بین المذاہب ہم آہنگی، مذہبی رواداری اور قیامِ امن کے فروغ کے لیے کانفرنس کا انعقاد کیا۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے آپس میں مکالمہ ضروری ہے سب کچھ دلیل، منطق اور باہمی احترام کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس سید انور نے کہا 1947 کو دو ممالک وجود میں آئے۔ ایک سیکولر اور دوسرا مذہب کے نام پر بنا۔ 80 سال گزرنے کے باوجود بھارت میں نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت میں اقلیتوں پر ظلم ہو رہا ہے۔ پاکستان ایک مذہبی ریاست ہے لیکن یہاں اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا جاتا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا پاکستان میں تمام شہریوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ کانفرنس سے ویٹیکن سٹی کے نمائندوں، رہنماؤں، ججز، وکلا، پیر سید حیدر علی گیلانی ،قمر زمان کائرہ، وزیر مملکت کھیل داس کوہستانی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ مشترکا اقدار کے ذریعے مذہبی اختلافات کے باوجود ایک پُرامن اور خوشحال معاشرے کی تشکیل ممکن ہے۔ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اجتماعی ذمہ داری، تعلیم، ذمہ دار مذہبی قیادت اور بامعنی مکالمہ ضروری ہے۔
2
664
خالی جگہ پُر کریں
ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا وی سی ۔۔۔ ہے۔۔وفاقی وزیر صحت مصفی کمال facebook.com/share/r/14qYv1u…
1
1
6
1,016
چیف جسٹس صرف لطیف کھوسہ کی جیل ملاقات کا آرڈر کر رہے تھے، سلمان صفدر نے کہا کہ ان کی بھی دوبارہ ملاقات کرائی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا عدالتی حکم پر آپ کی ملاقات تو ہو چکی ہے۔ سلمان صفدر نے کہا وہ ملاقات مختصر اور ناکافی تھی۔ ایڈوکیٹ جنرل نے کہا اگر یہ آئندہ سماعت پر اپیلوں پر دلائل کی یقین دہانی کرائیں تو دونوں وکلا کی ملاقات کرا دیتے ہیں
Replying to @ShabbirDar5
وہ بھی سلمان صفدر ہی ہوگا۔۔۔
2
18
2,055
اہم ترین بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ آج بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کریں گے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر بیرسٹر سلمان صفدر اور لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ کی عمران خان اور بشری بی بی سے جیل ملاقات کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے۔ ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نوید حیات ملک نے عدالتی حکم پر ملاقات کا انتظام کیا۔ وکلا کی ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ سے کوآرڈی نیشن مکمل کر لی گئی، وکلا کی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے سہ پہر تین بجے ایک گھنٹے کی ملاقات کریں گے
3
11
1,196