Aware International (@aware_official1) header
Aware International (@aware_official1) profile picture

This is the Aware International's official Twitter account. what's happening around the world. FOLLOW US . Stay informed, Stay Aware

Pakistan
Joined September 2020
Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)Photo by Aware International (@aware_official1)
سیف سٹی لاہور کا کارنامہ : پیدل چلتی خاتون کو گاڑی سمجھ کر ون وے کی خلاف ورزی کا چالان بھجوا دیا فیصل ٹاؤن لاہور میں کیمروں نے سڑک پر پیدل چلنے والی خاتون کو گاڑی ظاہر کرتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی پر شہری کو 5 ہزار روپے جرمانے کا چالان ارسال کر دیا۔ چالان سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کی نمبر پلیٹ پر جاری کیا گیا، جو ڈاکٹر وقاص کی گاڑی کی تھی۔ یہ واقعہ فیصل ٹاؤن میں سینٹرل فلیٹس کے سگنل پر پیش آیا۔ حکام کے مطابق سسٹم کی غلطی سے چالان جاری ہوا تھا، جس کی بعد ازاں درستگی کر دی گئی۔
23
کوہاٹ ٹول پلازہ پر اتوار کی شب 9 بج کر 35 منٹ پر حملے کے دوران ٹول ٹیکس کی رقم لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چار مسلح حملہ آور ٹول ٹیکس کی رقم جمع کرنے والے کمرے میں داخل ہوتے ہیں اور وہاں موجود الماری سے نوٹوں کے بنڈل نکال کر ایک چادر میں ڈالنا شروع کردیتے ہیں۔ ملزمان تقریباً ساڑھے تین منٹ تک اطمینان سے رقم لوٹتے رہے، جس کے بعد وہ رقم سمیت کمرے سے باہر نکل جاتے ہیں۔
34
پنجاب پنچایت ایکٹ 2026 کے مسودے پر عوام سے 15 دسمبر تک تجاویز طلب کرلی گئیں پنجاب میں دیوانی، خاندانی، جائیداد اور ہمسائیگی کے تنازعات پنچایت کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ ایکٹ کے مطابق پنچایت کے ذریعے تنازعات کا تصفیہ صرف تمام فریقین کی رضامندی سے ممکن ہوگا۔ پنچایت کے ارکان 3 سال کیلئے مقرر کیے جائیں گے، دوبارہ تقرری کی بھی گنجائش ہوگی۔ ریٹائرڈ ججز، اساتذہ، وکلا، علمائے کرام اور ریٹائرڈ فوجی افسران پنچایتی مقرر ہوسکیں گے۔ پنچایتی اپنے فرائض بلامعاوضہ انجام دیں گے، کسی قسم کا معاوضہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مجوزہ ایکٹ کے مطابق خواتین کے خلاف تشدد اور جنسی جرائم کے معاملات پنچایت کے دائرہ اختیار سے خارج ہوں گے جبکہ غیرت کے نام پر جرائم، جنسی ہراسانی اور بچوں کیخلاف تشدد کے مقدمات بھی پنچایت میں نہیں سنے جاسکیں گے۔ ونی، سوارہ اور بدلے میں لڑکی دینے جیسی روایات کے تحت تصفیے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ جبری شادی اور کم عمری کی شادی کے معاملات پنچایت کے دائرہ اختیار سے باہر ہوں گے۔ خواتین کے جائیداد کے حقوق اور مسلم پرسنل لاء کے خلاف پنچایت کوئی فیصلہ نہیں کر سکے گی۔ اسی طرح خواتین، بچوں، بزرگوں، خواجہ سراؤں اور مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو مجوزہ قانون کا حصہ بنادیا گیا ہے۔ پنچایتیوں کی تقرری، نگرانی اور برطرفی کے اختیارات ڈپٹی کمشنر کے سپرد ہوں گے۔ مجوزہ ایکٹ کے مطابق بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور جانبداری پر پنچایتی کو عہدے سے ہٹایا جاسکے گا۔ پنچایت کو عدالت کے عدالتی اختیارات حاصل نہیں ہوں گے۔ کردار صرف مصالحت اور قانونی تصفیے تک ہوگا۔ پنچایت کو تنازعات کے تصفیے کی کوشش 15 دنوں کے اندر مکمل کرنا ہوگی۔فریقین کی مشترکہ درخواست پر پنچایت کا تصفیہ متعلقہ عدالت میں بھجوایا جاسکے گا۔ عدالت غیرقانونی، دباؤ یا دھوکہ دہی سے کرائے گئے تصفیے کو مسترد کرنے کی مجاز ہوگی۔ پنچایت کی کارروائی، بیانات اور دستاویزات کو خفیہ رکھنے کی پابندی ہوگی
20
خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ مالاکنڈ، دیر بالا، سوات، باجوڑ اور گردونواح میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں
101
BREAKING NEWS Both of Imran Khan’s sisters, Noreen Niazi and Uzma Khan, have been released.
91
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی پولیس اسٹیشن کے گیٹ سے ٹکرا دی۔ ترجمان پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے بندکورائی پولیس سٹیشن کے گیٹ پر بارودی پک اپ گاڑی ٹکرائی اور فائرنگ بھی کی، دھماکے کے نتیجے میں تھانے کا گیٹ، دیوار اور قریبی مسجد کو نقصان پہنچا جبکہ اطراف کے گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق پولیس اہلکاروں کی بھرپور جوابی فائرنگ کے باعث دہشت گرد تھانے کی حدود میں داخل نہ ہو سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تھانے میں تعینات تمام پولیس جوان محفوظ رہے، تھانہ بند کورائی پر حملے کے دوران پولیس اہلکاروں نے پیشہ ورانہ تربیت، مستعدی اور جرات کا مظاہرہ کیا۔
33
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا، پٹرول 3 روپے اور ڈیزل 7روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 364 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 12 نومبر کیلئے ہوگا۔
21
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف درج 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کر دی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی جبکہ پراسیکیوشن ٹیم بھی کمرۂ عدالت میں موجود تھی۔ عدالت نے عبوری ضمانتوں میں 26 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے درخواستوں کی مزید سماعت کارروائی کے بغیر ملتوی کر دی۔
35
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے قدرتی آفات سے نمٹنے اور ہنگامی تیاریوں کو بہتر بنانے کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔ اے ڈی بی کے اعلامیہ کے مطابق پروگرام کے تحت سیلاب، زلزلوں اور دیگر قدرتی آفات کے بعد فوری مالی وسائل کی فراہمی کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان کو قدرتی آفات سے سالانہ اوسطاً 2 ارب ڈالر کا نقصان ہوتا ہے، 2022 کے سیلاب سے پاکستان کو 14.9 ارب ڈالر کا براہِ راست نقصان ہوا، سیلاب سے ملکی معیشت کو 15.2 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا، سیلاب نے 91 لاکھ افراد کو غربت میں دھکیل دیا۔ پروگرام کے تحت سیلاب اور زلزلوں کے بعد پاکستان کو فوری مالی مدد مل سکے گی، آفات سے پہلے تیاری انسانی جانوں اور روزگار کے تحفظ میں مددگار ہے۔
21
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کردی۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 371 روہت فی لٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 11 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
14
وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لٹر کمی کردی۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 371 روہت فی لٹر ہو گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 11 نومبر تک کے لیے ہو گا۔
21
لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے باعث پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے کرکٹ بورڈ نے دوسرے ٹیسٹ کی راولپنڈی منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ دوسرے ٹیسٹ کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صرف میچ کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے۔
20
بانی پاکستان تحریک انصاف اور ان کے وکلاء کے درمیان ملاقات کا قوی امکان ہے باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نوید ملک اور وکلاء کے درمیان ملاقات کل بدھ کو سہ پہر تین بجے ہوگی۔ ملاقات میں سینئر وکیل لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر شریک ہوں گے۔ دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ایڈووکیٹ جنرل نوید ملک، عمران خان اور ان کے وکلاء کے درمیان ملاقات کا انتظام کریں گے۔
20
بانی تحریک انصاف عمران خان س انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل کے اندر ملاقات کرا دی گئی۔ جیل ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی کے درمیان ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ ملاقات مکمل ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو واپس اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔
23
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جہاں دہشت گرد ہوں گے وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ہوں گے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ماضی میں خیبرپختونخوا سے لوگ انتشار پھیلانے آتے تھے، تاہم اب انتشار اور صوبوں کے درمیان نفرتیں پھیلانے کا دور ختم ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ایک خوشحال صوبہ بنانا ہے اور صوبے میں دہشت گردی کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن جاری رہیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سابق حکومت جمہوری نہیں بلکہ انتشار پھیلا رہی تھی، اس کی پالیسیاں قندھار سے چلتی تھیں، اب پی ٹی آئی والے اچھے بچے بنیں گے۔ فیصل کریم کنڈی نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اچھی ہے یا بری، پی ٹی آئی صرف ایک ہی ہے، لیکن اس کی چار فرنچائزز ہیں، فیصلہ کس نے کرنا ہے؟ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے دہشت گردی کی مذمت نہیں کی، جہاں دہشت گرد موجود ہوں گے وہاں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے جائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاور شہر میں 11 ہزار مین ہولز پر ڈھکن موجود نہیں جب کہ صوبے میں لوگوں سے پیسے لے کر تجاوزات قائم کی گئی تھیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ 11 نومبر کو ایک ماہ کی کارکردگی کے حوالے سے پریس بریفنگ دیں گے، وزیراعظم کی جانب سے 160 ارب روپے کا پیکیج دینے پر ان کے مشکور ہیں۔
39
TikToker Mr. Patlo has been arrested by police in Sialkot. Two people were killed and several others injured in a stampede at Mr. Patlo’s henna ceremony.
2
339
ہری پور: ٹی 5 پاور پروجیکٹ کے حفاظتی بند کا حصہ ٹوٹ گیا ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں ٹی 5 پاور پروجیکٹ ان ٹیک میں گارڈر گرنے سے حفاظتی بند کا حصہ ٹوٹ گیا۔ ڈی سی ہری پور نے کہا کہ ٹی فائیو کے بند کا حصہ ٹوٹنے سے ٹنل فائیو میں پانی بھر رہا ہے، ٹی فائیو پروجیکٹ میں کام کرنے والے تمام غیرملکی اور پاکستانی ورکرز کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی فائیو ٹنل میں پانی بھرنے سے ایک مقامی ورکر ڈوبا جسے مقامی افراد نے بحفاظت نکال لیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم ٹی فائیو پروجیکٹ میں کام غیرمعینہ مدت تک بند کردیا گیا ہے
38
پاکستان مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک پولیٹیکل اور دفاعی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کی میزبانی کرے گا، اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان شرکت کریں گے۔ پاکستان کی جانب سے وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اجلاس میں شریک ہوں گے، جبکہ ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ، وزرائے دفاع اور فوجی سربراہان بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں تینوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ یاد رہے کہ یہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوگا، اس سے قبل کمیٹی کے دو اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جن میں سے ایک ترکیہ اور دوسرا سعودی عرب میں ہوا تھا۔
25
پاکستانی اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ عباس طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے زندگی کی جنگ لڑنے کے بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔ اداکارہ میرا نے بہن شائستہ کے لندن کے ہسپتال میں انتقال کرنے کی تصدیق کی ہے۔ میرا نے افسوس کا اظہار کیا کہ بہن کی بگڑتی ہوئی صحت کے پیشِ نظر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواستوں سمیت متعدد بار اپیل کرنے کے باوجود برطانوی ہائی کمیشن نے مجھے ویزا جاری نہیں کیا۔ مرحومہ پیشے کے اعتبار سے وکیل تھیں جبکہ وہ اداکاری کے شعبے سے بھی وابستہ رہ چکی تھیں، انہوں نے نجی ٹی وی کے ڈرامے ’سیپ‘ میں اداکاری کی تھی۔ شائستہ عباس کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے تعزیت کی ہے۔
26