bazal baap retweeted
اور ان نہتے نماز پڑھتے ہوئے کس ملک کے پرامن شہریوں پر سنائپر سے گولیاں چلائی گئی تھیں سوال تو اج بھی یہی ہے کہ گولی کیوں چلائی۔۔۔
bazal baap retweeted
معیشت صرف اعداد و شمار، شرحِ نمو اور بجٹ دستاویزات کا نام نہیں ہوتی۔ معیشت کا اصل چہرہ عام آدمی کے گھر کا بجھتا چولہا، نوجوان کی بے روزگاری، کاروباری طبقے کی مایوسی اور سرمایہ کار کا کھوتا ہوا اعتماد ہوتا ہے۔
جب کاروباری برادری حکومتی پالیسیوں پر اعتماد نہ کرے، عوام اپنی آمدنی میں گھر نہ چلا سکیں اور ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبتا چلا جائے تو محض سرکاری بیانات سے خوشحالی کا تاثر پیدا نہیں کیا جا سکتا۔
معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے، اور سیاسی استحکام کے لیے عوام کے ووٹ، مینڈیٹ اور جمہوری فیصلوں کا احترام ناگزیر ہے۔
جس نظام کو عوام کا اعتماد حاصل نہ ہو، وہ دعوؤں سے نہیں، عوامی اعتماد کی بحالی سے مضبوط ہوتا ہے۔
اور عوام کا اعتماد کسی مسلط ٹولے کے ساتھ نہیں، بلکہ صرف اپنے درد کا احساس کرنے والے وزیرِاعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔
پورے پاکستان کے دلوں کی بس ایک ہی پکار ہے:
رہا کرو عمران ہمارا، بحال ہوگا اعتماد ہمارا!
bazal baap retweeted
ہر سال 26 نومبر جلیانوالہ باغ کے قتلِ عام کیطرح یاد رکھا جائے گا
نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے۔۔!!
#گولی_کیوں_چلائی
#IslamabadMassacre
bazal baap retweeted
ہر سال 26 نومبر جلیانوالہ باغ کے قتلِ عام کیطرح یاد رکھا جائے گا جب عاصم لا کے تحت سیکیورٹی فورسز نے درجنوں پر امن اور نہتے پاکستانیوں کو سیدھی گولیاں مار کر شہید کیا تھا۔
نہ بھولے ہیں نہ بھولنے دیں گے۔۔!!
#گولی_کیوں_چلائی
#IslamabadMassacre
bazal baap retweeted
"ہمارے آئین، جیل رولز کے مطابق جب کوئی قیدی کی صحت اور زندگی کا مسئلہ ہو تو یہ جیل حکام اور ریاست کی ذمہ داری ہے۔ہسپتال منتقلی بشری بی بی اور عمران خان کا قانونی حق ہے ۔ عمران خان کے بلڈ پریشر کی جو حالت بتائی جارہی ہے اور بشری بی بی کی آنکھ کی کنڈیشن کو سامنے رکھتے ہوئے ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جانا چاہیے خان صاحب کے متعلق تو سپریم کورٹ کے احکامات بھی موجود ہیں"۔ ایڈوکیٹ فیصل ملک
bazal baap retweeted
“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!
غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔
تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ایک آزاد قوم بن سکیں۔ ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!
جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میری قوم ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔
یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے! آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
میں غلامی قبول کرنے پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں نہ ہی جھکوں گا اور نہ ہی ان کی بیعت کروں گا۔
قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!
میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!
میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے! میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہوں تاکہ میری قوم کو آزادی مل سکے۔ ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللّہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا!”
— عمران خان
#مزاحمت_سے_ملے_گی_آزادی
#حق_کی_جیت_ہو_گی
bazal baap retweeted
خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ عوام کے منتخب وزیرِ اعلیٰ کو 39 روز قبل اغوا کیا گیا تھا اور وہ آج بھی لاپتہ ہیں۔ عدالتوں کی بے بسی اور نظامِ انصاف کی تباہ حالی کا اس سے بڑا ثبوت کیا ہوگا کہ ایک منتخب وزیرِ اعلیٰ کے اغوا پر بھی انصاف کے ایوان خاموش ہیں؟
#FreeCMKPSohailAfridi
bazal baap retweeted
دو جرنیل، دو منتخب رہنما: مصر کا جنرل السیسی، پاکستان کا جنرل عاصم منیر — ایک تشویشناک تاریخی مماثلت!
مصر، 2013 — پاکستان، 2026
جنرل عبدالفتاح السیسی نے مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کا تختہ الٹ دیا۔ مرسی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا، طبی سہولیات تک رسائی محدود رہی اور بالآخر وہ دورانِ حراست جان کی بازی ہار گئے۔ اقوامِ متحدہ کے ماہرین نے ان کی موت میں ممکنہ ریاستی ذمہ داری پر سنگین سوالات اٹھائے۔
آج عمران خان بھی طویل تنہائی، اپنی صحت کو لاحق سنگین خدشات اور اہلِ خانہ و ذاتی معالجین تک رسائی کی پابندیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ خود انہوں نے بھی مرسی کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک سے مماثلت کا ذکر کیا ہے۔
دو ملک، دو ادوار، مگر منتخب قیادت کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک میں ایک خوفناک مماثلت!
عمران خان کی زندگی، صحت اور بنیادی حقوق کی ذمہ داری ریاست پر ہے۔ فوری طبی سہولیات، اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین تک رسائی یقینی بنائی جائے۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے اس معاملے کا نوٹس لیں اور جوابدہی کا مطالبہ کریں۔
محمد مرسی کی تاریخ ایک انتباہ ہے۔ پاکستان کو اسے دہرانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔
@UNHumanRights @UN_SPExperts @amnesty @amnestysasia @hrw @HRCP87 @ICJ_org @UNGeneva
#ImranKhansLifeIsAtRisk
bazal baap retweeted
پاکستان کا مزید وقت ضائع نہ کریں، عمران خان کو رہا کریں اور انہیں اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دیں۔
ملک کی ترقی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب عوام کا منتخب کردہ نمائندہ ہی ان کا حقیقی لیڈر ہو۔
عمران خان واپس آئیں گے تو ملک کی ترقی کا رُکا ہوا پہیہ دوبارہ چل پڑے گا۔
آصم منیر، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور دیگر لوگوں نے اس ملک کا قیمتی وقت ضائع کر دیا ہے۔
پچھتر سال بعد یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے، لیکن بدقسمتی سے ان لوگوں نے ملک کی ترقی کا راستہ روک رکھا ہے۔
یہ لوگ نہ صرف اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں بلکہ عمران خان، پاکستان کے نوجوانوں اور پوری قوم کا مستقبل بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔
ایسے لوگ ہم پر مسلط ہو گئے ہیں، جبکہ عوام کے حقیقی اور مقبول رہنما جیلوں میں قید ہیں۔
ان لوگوں سے پاکستان کی ترقی کی کوئی امید نہیں۔ یہ ملک کو مزید تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔
اس پاکستان کی تعمیر میں ہمارا خون اور ہماری قربانیاں بھی شامل ہیں۔ اس ملک کو اس حالت میں دیکھ کر ہمیں شدید تکلیف ہوتی ہے۔
عمران خان، ان کے اہلِ خانہ، ان کی جماعت کے کارکنان اور وہ تمام لوگ جو جیلوں میں قید ہیں، ان کی تکلیف ہمیں بھی محسوس ہوتی ہے۔ میرا نواسہ قاسم بھی اس صورتِ حال سے متاثر ہے۔
ہمیں یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ چند لوگ اپنے مفادات کی خاطر اس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہو جائیں، ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور مل کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کریں۔
bazal baap retweeted
پولیس نے پی ٹی آئی رہنما تیمورسلیم جھگڑا،کامران بنگش،عرفان سلیم کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کر لیا،تینوں پی ٹی آئی رہنماؤں کو پشاور ہائیکورٹ کے مرکزی گیٹ سےحراست میں لیاگیا۔
پی ٹی آئی کے لیے جنگل کا قانون لاگو ہے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف اس وقت آئین و قانون معطل ہے ، انسداد دہشتگردی عدالت نے ضمانتیں منسوخ کیں تو پولیس پہلے ریڈیو پاکستان کیس میں گرفتار کرنے آئی جس سے ہائی کورٹ نے روکا تو تھری ایم پی او کا آرڈر جاری ہوگیا کیونکہ ہر حال میں گرفتار کرنا تھا گرفتار کرلیا۔
bazal baap retweeted
پاکستان کے موجودہ حالات میں یہ پیغام ہر صاحبِ اقتدار و اختیار، ہر منصب پر فائز شخص، عدلیہ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔
کیا ہم عہدے، اختیارات اور مفادات کے تحفظ کی خاطر اپنے دینی، اخلاقی اور آئینی فرائض سے منہ موڑ رہے ہیں؟
کیا اپنی دنیا بچانے کے لیے آخرت داؤ پر لگا رہے ہیں؟
اقتدار اور اختیار عارضی ہیں، مگر اللہ کے سامنے جواب دہی سے کوئی مستثنیٰ نہیں۔
#ImranKhansLifeIsAtRisk
bazal baap retweeted
“قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!
میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔”
- پاکستان کے کپتان، حقیقی وزیراعظم عمران خان
#FreeImranKhanAndFamily
#FreePoliticalPrisoners
bazal baap retweeted
Letter to the Judiciary of Pakistan by Arbitrarily detained Former Prime Minister Imran Khan, transcribed by his lawyer Barrister Salman Safdar, based on the recent conversation in Adiala Jail on November 11, 2026.
bazal baap retweeted
ایک مظلوم قیدی نے ایک لاش کو خط لکھا ہے۔قیدی جانتا ہے کہ لاش صرف بدبو دے سکتی ہے جواب نہیں۔لیکن قیدی زنجیر ہلا کر کچھ باتوں کو تاریخ کا حصہ بناناچاہتا ہے۔
bazal baap retweeted
غور سے سنو، ہر مسئلے کا حل عمران خان ہے۔ تم کسی صورت عمران خان کو نظرانداز نہیں کر سکتے اور نہ ہی عمران خان کے بغیر ان مسائل کا حل پیش کر سکتے ہو۔
آج کل زرداری صاحب اور شہباز شریف کو تو دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ مریم نواز سے تو جہاز بھی چھین لیا گیا ہے، اور یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ شہباز شریف ان کے خلاف ہو گئے ہیں۔
اب دوبارہ نئے صوبے بنانے کی بات شروع ہو گئی ہے، لیکن اس معاملے میں بھی زرداری صاحب سامنے کھڑے ہیں۔
اب یہ نظام عاصم منیر کے ذریعے نہیں چل سکے گا۔ اگر عاصم منیر پاکستان کو قربان کرنے کی کوشش کریں گے تو بالآخر خود بھی قربان ہو جائیں گے۔
اب جو عمران خان کہے گا، وہی ہوگا۔
کچھ لوگ آج کہہ رہے ہیں کہ ہمیں یہ کمانڈر اِن چیف نہیں چاہیے، اور کل کہیں گے کہ ہمیں یہ فوج بھی نہیں چاہیے۔ آصم منیر ہم پر رحم کریں اور اس فوج پر بھی رحم کریں، کیونکہ ہمیں اس فوج کی ضرورت ہے۔
اس وقت بنگلہ دیش بھی فوج کے بغیر چل رہا ہے۔ آنے والے وقت میں جنگیں روایتی جنگی میدانوں میں نہیں لڑی جائیں گی۔
ہم ایک طاقتور ریاست میں رہتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہمیں ایک طاقتور ملک بنایا تھا۔ ہم اپنے دشمن کو مٹانے کی طاقت رکھتے ہیں۔
عمران خان ایک انقلابی رہنما ہیں اور وہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ میں بھی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اپنی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔
میرا ایک بچہ اس وقت بھی جیل میں بیٹھا ہے، اور میں نے اپنے ہر بچے کو یہی تعلیم دی ہے کہ آزادی کے لیے آخری سانس تک لڑنا ہے۔
پاکستان کا ہر بچہ میرا بچہ ہے۔
bazal baap retweeted
واشنگٹن سے تہران تک، اسلام آباد سے خیبر پختونخوا تک، ہر کھیل میں ایک ہی کھلاڑی! نہ عوامی مینڈیٹ، نہ انتخابی حیثیت، نہ متعلقہ وزارت کا منصب، مگر اختیارات ایسے کہ منتخب وزیراعظم بھی ان کے سامنے بے بس دکھائی دیں۔
محسن نقوی! آخر یہ کون سا عہدہ ہے جس کی طاقت آئین، مینڈیٹ اور وزارتوں کی حدود سے بھی ماورا ہے؟ پنجاب میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن سے لے کر عالمی سفارت کاری تک، ہر جگہ آپ ہی آپ ہیں۔
وزیرِ داخلہ ہیں یا ریاست کے اندر ریاست؟
اور اصل سوال: محسن نقوی عاصم منیر کے مہرے ہیں، مہرہ چلانے والے ہیں یا کسی اور کے کھیل کا حصہ؟
پاکستان کے اقتدار کا یہ بے مینڈیٹ کھلاڑی آخر کس کا کھیل کھیل رہا ہے، اور کس کے اشاروں پر؟
bazal baap retweeted
*ڈاکٹر یاسمین راشد کی بگڑتی ہوئی صحت پر گہری تشویش، فوری طبی سہولیات کی فراہمی اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، پاکستان تحریک انصاف*
پاکستان تحریک انصاف نے سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد اس وقت صحت کے سنگین مسائل سے دوچار ہیں۔ لاہور میں فضائی آلودگی اور اسموگ کے باعث انہیں سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے، جبکہ کمر کی تکلیف بھی انتہائی بڑھ چکی ہے، جس کے باعث ان کی صحت مزید متاثر ہو رہی ہے۔
آج دوپہر 2 بجے ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور کے ایک اسپتال منتقل کرکے طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کروانے کے تمام انتظامات مکمل تھے، تاہم عین وقت پر جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ متعلقہ حکام سے اجازت موصول نہیں ہوئی، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل نہیں کیا جا سکا۔ یہ انتہائی افسوسناک اور تشویشناک امر ہے کہ ایک بیمار قیدی کو ضروری طبی معائنے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
دوسری جانب ڈاکٹر یاسمین راشد کی فیملی نے ان کی تشویشناک صحت کے پیش نظر آج عدالت میں فوری رہائی کے لیے درخواست بھی دائر کر دی ہے، تاکہ انہیں بروقت علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
پاکستان تحریک انصاف مطالبہ کرتی ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت کو لاحق سنگین خطرات کے پیش نظر انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے، انہیں بلا تاخیر بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کے علاج میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔
ایک بیمار اور بزرگ خاتون کو علاج معالجے سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی کے تقاضوں کے منافی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی صحت اور زندگی کی ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوتی ہے۔
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
پاکستان تحریک انصاف
bazal baap retweeted
“پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا!
غلاموں کی کوئی زندگی نہیں ہوتی، غلام قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔
تمام پاکستانیوں کو ملک پر مسلط ظلم کے نظام کے خلاف حقیقی آزادی کی تحریک کا حصہ بننا چاہیے تاکہ ہم حقیقی معنوں میں ایک آزاد قوم بن سکیں۔ ہم یکجا ہو کر مقابلہ کریں گے تو یہ ظلمت کا نظام ضرور زمین بوس ہو گا!
جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ میں جیل میں بھی آزاد ہوں مگر میری قوم باہر ایک ایسی قید میں ہے جہاں نہ آزاد عدلیہ ہے نہ آزاد جمہوریت نہ ہی آزاد میڈیا۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا!
یہ لوگ فرعون بنے بیٹھے ہیں، جنہوں نے آپ کو غلام بنا رکھا ہے۔ پاکستانیو سن لو میری بات، آپ دنیا کے سب سے عظیم لیڈر محمد مصطفیٰ ﷺ کی امت ہیں۔ آپ کا کلمہ ہے "لا إله إلا الله" نہیں ہے کوئی خدا سوائے اللّہ کے۔ یاد رکھیں، آپ پچیس کروڑ ہیں! اگر آپ خوف کے سامنے جھُک گئے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے، غلامی سے بہتر موت ہے، پرواز صرف آزاد لوگوں کی ہے۔ قرآن کی آیت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے اللّہ ان کے خوف دور کر دیتا ہے، میں ایمان والوں سے کہہ رہا ہوں آپ نے کھڑا ہونا ہے! آزادی کے لیے قربانیاں دینی پڑتی ہیں۔
میں غلامی قبول کرنے پر موت کو ترجیح دیتا ہوں۔ یہ چاہے کچھ بھی کر لیں میں نہ ہی جھکوں گا اور نہ ہی ان کی بیعت کروں گا۔
قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی، اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے!
میرا قوم کے نام پیغام ہے کہ جو قومیں “یا موت یا آزادی” جیسا دو ٹوک اور بے باک نظریہ اپناتی ہیں انہیں حقیقی آزادی کے حصول اور ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا، ایسی اصول پسند قومیں ہی سرخرو ہوتی ہیں۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ “کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نہیں”۔ ہمیں اس ظلم کے خلاف اپنے اور اپنے ملک کے بہتر مستقبل کے لیے خود کھڑا ہونا پڑے گا۔ اس لیے پوری قوم کو پیغام دیتا ہوں کہ تیاری پکڑیں!
میرا اپنی پوری قوم، اپنے کارکنان اور پارٹی قیادت کو پیغام ہے کہ آپ کا کپتان آج بھی سینہ تان کر کھڑا ہے، آپ نے گھبرانا نہیں ہے! میں قید و بند کی صعوبتیں اس لیے برداشت کر رہا ہوں تاکہ میری قوم کو آزادی مل سکے۔ ہم نے کسی بھی صورت ظلم اور جبر کے سامنے سر نہیں جھکانا۔ یاد رکھیں اندھیری رات جتنی بھی طویل ہو، اس کی صبح ضرور طلوع ہوتی ہے۔ اس ظلمت کی رات کا خاتمہ قریب ہے، انشاءاللّہ انصاف اور آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا!”
- پاکستان کے کپتان، حقیقی وزیراعظم عمران خان
#مزاحمت_سے_ملے_گی_آزادی
#حق_كى_جيت_ہو_گى
bazal baap retweeted
9 مئی اور 26 نومبر کو ہمارے نہتے جمہوریت پسند کارکنان پر ظلم و تشدد کی انتہا کر دی گئی۔ پر امن شہریوں پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں۔ سیاسی انتقام کی آڑ میں تین سال میں لاکھوں شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے، ہمارے 20 ہزار سے زائد ورکرز اور سپورٹرز کو گرفتار کیا گیا اور سینکڑوں کو اغواء کر کے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ہزاروں بےگناہ لوگوں کو کئی کئی ماہ جھوٹے کیسز میں جیلوں میں رکھا گیا- ایجینسیز کے دباؤ پر ہمارے دو ہزار سے زائد ورکرز، سپورٹرز اور پارٹی لیڈرز کی ضمانت کی درخواستیں اب تک ہائی کورٹ کے ججز التواء میں رکھ کر بیٹھے ہوئے ہیں-
جیسا سلوک پچھلے تین سال میں ہماری خواتین کے ساتھ کیا گیا ہے وہ انتہائی شرمناک اور افسوسناک ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی سیاستدانوں کی گھریلو خواتین کو اس طرح نشانہ نہیں بنایا گیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری اخلاقیات کس قدر پستی پر ہیں۔ بزرگ خواتین اور جوان بچیوں کو جیلوں میں قید رکھا گیا۔ میری اہلیہ، ڈاکٹر یاسمین راشد جو 75 سالہ کینسر کی مریضہ ہیں، میری دونوں بہنیں جن کی عمر 65 سال سے زائد ہے سمیت سینکڑوں خواتین کو بے جا پابند سلاسل رکھا گیا ہے اور ان کی حیا کا تقدس پامال کیا گیا۔ نبی پاک ﷺ کے دور میں عورتوں، بزرگوں اور بچوں کو تنگ نہیں کیا جاتا تھا ہمارے دین کا حکم تو یہ ہے کہ جنگی حالات میں دشمن کی عورتوں اور بچوں سے بھی بدسلوکی نہ کی جائے اور یہاں اپنی ہم وطن ماؤں، بہنوں ، بیٹیوں کا لحاظ نہیں رکھا گیا۔ یہ سب ہماری روایات کے منافی ہے اور اس کی وجہ سے عوام میں فوج کے خلاف نفرت بہت بڑھ گئی ہے جس کا سدباب بروقت ہو جائے تو یہ فوج اور ملک دونوں کے حق میں بہتر ہے ورنہ اس سب سے ناقابل تلافی خسارہ اٹھانا پڑ سکتا ہے-
پیکا جیسے کالے قانون کے ذریعے سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ پر بھی قدغن لگا دی گئی ہے۔ اس سب کی وجہ سے پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس بھی خطرے میں ہے۔ انٹرنیٹ میں خلل کی وجہ سے ہماری آئی ٹی انڈسٹری کواربوں ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے اور نوجوانوں کا کیرئیر تباہ ہو رہا ہے-
چند افراد کی خواہشات پر عوامی مینڈیٹ کی توہین کر کے ایسے سیاسی عدم استحکام کی بنیاد رکھی گئی جس کی بدولت معیشت کا برا حال ہے اور سرمایہ کار اور ہنرمند افراد مجبور ہو گئے ہیں کہ پاکستان چھوڑ کر اپنے سرمائے سمیت تیزی سے بیرون ملک منتقل ہو جائیں۔ معاشی عدم استحکام اپنی انتہا پر ہے۔ گروتھ ریٹ صفر ہے اور پاکستان میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر ہے۔ ملک میں غربت اور بےروزگاری عروج پر ہے-
ہمارے فوجی پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ قوم فوج کے پیچھے کھڑی ہو لیکن افسوسناک امر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی پالیسیوں اور ان غیر قانونی اقدامات کی بدولت عوام میں فوج کی بدنامی مسلسل بڑھ رہی ہے۔ یہ سب فوج کے حلف کی خلاف ورزی ہے۔ کسی بھی ملک کی فوج اپنے شہریوں کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرتی بلکہ ایسا سلوک تو قابض فوجیں کرتی ہیں جو خود کو ہر آئین اور قانون سے بالاتر سمجھتی ہیں۔
ملکی استحکام اور سلامتی کے لیے ناگزیر ہے کہ فوج اور عوام کے درمیان کی خلیج کم ہو، اور اس بڑھتی خلیج کو کم کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہے، اور وہ ہے فوج کا اپنی آئینی حدود میں واپس جانا، سیاست سے خود کو علیحدہ کرنا اور اپنی متعین کردہ ذمہ داریاں پوری کرنا، اور یہ کام فوج کو خود کرنا ہو گا ورنہ یہی بڑھتی خلیج قومی سلامتی کی اصطلاح میں فالٹ لائنز بن جائیں گی۔”
2/2












