
Pinned Tweet
Bazm-e-Rekhta - For the Love of #UrduPoetry.
YouTube -
youtube.com/@zzy.aesthetics
WhatsApp -
whatsapp.com/channel/0029Va9…
Instagram -
instagram.com/zzy.aesthetics
Facebook -
facebook.com/zzy.aesthetics
Twitter -
teapawt.net/zzzysays
TikTok -
tiktok.com/@zzy.aesthetics
1,027
Bazm-e-Rekhta retweeted
وہ اُن دنوں مِرے ہمراہ تھا کہ جب مجھ کو
نہیں پتا تھا کہ اِظہار کیسے کرتے ہیں
راز احتشام
Bazm-e-Rekhta retweeted
ڈاکٹر اِنعام الحق جاوید صاحب کی ایک سنجیدہ اور خوبصورت غزل پیش ِ خدمت ہے.. ضرور سنیے اور مزید ایسی ویڈیوز کے لئے ہمارے یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کیجئے!! ❤️
ہوتی ہیں محبت میں کئی راز کی باتیں
ویسے ہی تو اِس راہ میں ہارا نہیں جاتا
youtu.be/4OzacjQaVQQ
Bazm-e-Rekhta retweeted
تمہیں ہم امن کے موسم میں ملنے آئیں گے
ہمارے دیس میں دن، اِن دنوں سفر کے نہیں
ممتاز گورمانی
Bazm-e-Rekhta retweeted
گم ہوتے گئے آپ ہی اِمکان ہمارے
مشکل ہوئے جو کام تھے آسان ہمارے
بکھرے ہو کہاں اے خس و خاشاک ِ تمنا
غائب ہو کدھر اے سر و سامان ہمارے
دریاؤں سے اب سوکھتا ہی جائے گا پانی
اور پھیلتے جائیں گے بیابان ہمارے
ظفر اقبال
Bazm-e-Rekhta retweeted
ہو گا نہیں موجود تواضح کے لیے کچھ
رک جائیں گے اب آپ ہی مہمان ہمارے
بازار ہیں اب اُن کی جگہ رونقِ ہر شہر
یوں ختم ہوئے خود ہی گلستان ہمارے
بندے بھی درآمد کیے جائیں گے کہ سارے
شیطان ہوئے جاتے ہیں اِنسان ہمارے
Bazm-e-Rekhta retweeted
باہر سے ہی مضبوط نظر آتے ہیں لیکن
اندر سے یہی جسم ہیں بےجان ہمارے
معصوم ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ اب تک
دشمن ہیں اِن احوال سے اَنجان ہمارے
چوروں کی ظفر کوئی ضرورت نہیں باقی
مامور ہیں اب خود ہی نگہبان ہمارے
Bazm-e-Rekhta retweeted
ہوتی ہیں محبت میں کئی راز کی باتیں
ویسی ہی تو اِس کھیل میں ہارا نہیں جاتا
اِنعام الحق جاوید
Bazm-e-Rekhta retweeted
مجھے جھوٹ کے وہ جواز پیش کیے گئے
کسی بات پر میں اگر مگر نہیں کر سکا
اظہر فراغ
Bazm-e-Rekhta retweeted
طلوعِ مہر، شگفت ِ سحر، سیاہئ شب
تِری طلب، تجھے پانے کی آرزو، تِرا غم
نگہ اُٹھی تو زمانے کے سامنے، تِرا روپ
پلک جھکی تو مِرے دل کے رُو بہ رُو، تِرا غم
Bazm-e-Rekhta retweeted
ندی پہ چاند کا پرتو تِرا نشان ِ قدم
خط ِ سحر پہ اندھیروں کا رقص، تُو، تِرا غم
ہے جس کی رو میں شگوفے، وہ فصل تیرا دھیان
ہے جس کے لمس میں ٹھنڈک، وہ گرم لُو تِرا غم
نخیلِ زیست کی چھاﺅں میں نَے بہ لب تِری یاد
فصیلِ دل کے کلس پر ستارہ جُو، ترا غم
Bazm-e-Rekhta retweeted
برس گیا بہ خرابات ِ آرزو، تِرا غم
قدح قدح تِری یادیں، سبُو سبُو تِرا غم
تِرے خیال کے پہلو سے اُٹھ کے جب دیکھا
مہک رہا تھا زمانے میں کُو بہ کُو، تِرا غم
غبار ِ رنگ میں رس ڈھونڈتی کرن، تِری دھن
گرفت ِ سنگ میں بل کھاتی آبجُو، تِرا غم
مجید امجد
Bazm-e-Rekhta retweeted
اُٹھا کے آواز قتل ہوتے تو بات بھی تھی
ستم تو یہ ہے کہ بےزبانی میں مر رہے ہیں
عنبرین حسیب عنبر
Bazm-e-Rekhta retweeted
قائم تھے اپنے عہد پہ یہ دیدہ ہائے غم
کیا یاد آ گیا ہے کہ نمناک ہو گئے
اب تک جنوں ہی اپنا اثاثہ رہا مگر
تجھ سے ملے تو صاحب ِ ادراک ہو گئے
خوشبو تو بن نہ پائے سو کچھ ہم سے بےہنر
اے موجۂ صبا تِرے پیچاک ہو گئے
Bazm-e-Rekhta retweeted
شہر جمال کے خس و خاشاک ہو گئے
اب آئے ہو جب آگ سے ہم خاک ہو گئے
ہم سے فروغ ِ خاک نہ زیبائی آب کی
کائی کی طرح تہمت ِ پوشاک ہو گئے
پیراہن ِ صبا تو کسی طور سِل گیا
دامان ِ صد بہار مگر چاک ہو گئے
اے ابر ِ خاص! ہم پہ برسنے کا اب خیال؟
جل کر تِرے فراق میں جب راکھ ہو گئے
پروین شاکر
Bazm-e-Rekhta retweeted
چلتے چلتے وہ بھی آخر بھیڑ میں گم ہو گیا
وہ جو ہر صورت میں آتا تھا نظر سب سے الگ
سرمد صہبائی














