
Passionate about fostering unity and harmony in Pakistan 🇵🇰. Lets promote peace and progress for a stronger, united nation. #OneNation #TogetherWeRise
Pakistan
Joined April 2015
- Tweets44.5K
- Following520
- Followers10.1K
- Likes62
#LetsUnitePakistan retweeted
’’پاکستان کو ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت بنانے کی جانب کوانٹم ویلی ایک اہم قدم ہے۔ 16 ستمبر کو شروع کیے گئے اس منصوبے میں جامعات، صنعت، کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا تاکہ تحقیق، جدت اور سرمایہ کاری کے باہمی اشتراک کو فروغ دیا جا سکے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#LetsUnitePakistan retweeted
عوامی وسائل کا تحفظ: ترقیاتی منصوبہ بندی کی بنیادی ذمہ داری
عوام کے وسائل کی بچت ترقیاتی منصوبہ بندی کی اہم ذمہ داری ہے۔ منصوبوں کی تفصیلی جانچ پڑتال اور لاگت کو معقول بنانے کے نتیجے میں منصوبہ بندی کمیشن نے پہلی سہ ماہی میں نمایاں بچت حاصل کی۔
🔹 پہلی سہ ماہی میں مجموعی طور پر 14.5 ارب روپے کی بچت
🔹 صرف ستمبر کے دوران سی ڈی ڈبلیو پی کی جانچ پڑتال سے 7 ارب روپے کی بچت
یہ نتائج واضح کرتے ہیں کہ منصوبہ بندی کمیشن کی مؤثر جانچ پڑتال قومی خزانے پر غیر ضروری بوجھ کم کرنے اور عوامی سرمائے کا بہترین استعمال یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
#LetsUnitePakistan retweeted
’’آبی شعبے، ٹرانسپورٹ اور تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر پہلی سہ ماہی میں بالترتیب 13.4 ارب، 12.6 ارب اور 7.8 ارب روپے خرچ کیے گئے۔ اس عرصے میں پی ایس ڈی پی کے تحت مجموعی ترقیاتی اخراجات 61.3 ارب روپے رہے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#PSDP #URAANPakistan #Development
#LetsUnitePakistan retweeted
’’رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تقریباً 2 فیصد اضافہ ہوا اور 22 میں سے 12 صنعتی گروپوں نے مثبت نمو دکھائی۔ ٹرانسپورٹ آلات، آٹوموبائلز، ملبوسات اور برقی آلات سمیت متعدد شعبوں میں پیداوار بڑھی ہے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#LetsUnitePakistan retweeted
’’رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 3.086 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہیں۔ مالیاتی نظم و ضبط ہمارے اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم حصہ ہے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#EconomicReforms #FiscalConsolidation #PakistanEconomy
#LetsUnitePakistan retweeted
پہلی سہ ماہی میں خلیجی ممالک ترسیلاتِ زر کا سب سے بڑا ذریعہ رہے۔ سعودی عرب سے 2.6 ارب ڈالر اور متحدہ عرب امارات سے 2.2 ارب ڈالر موصول ہوئے، جبکہ برطانیہ سے 1.6 ارب ڈالر اور امریکا سے 93 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#LetsUnitePakistan retweeted
پاکستان کے ہر علاقے میں کوئی نہ کوئی ایسی مصنوعات موجود ہیں جو دنیا کو برآمد کی جا سکتی ہیں۔ صوبوں میں بورڈ آف ایکسپورٹس قائم ہونے چاہئیں اور ہر ضلع کا ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ پلان تیار ہونا چاہیے تاکہ مقامی مصنوعات عالمی منڈیوں تک پہنچیں اور ملک بھر میں برآمدی ثقافت فروغ پائے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#LetsUnitePakistan retweeted
Overseas Pakistanis continue to be a vital pillar of the national economy.
Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal has highlighted that remittances from overseas Pakistanis grew by 14% to $10.9 billion in the first quarter, up from $9.5 billion in the same period last year.
Describing the contribution as a great service to Pakistan, the Minister noted that these inflows reflect the trust of the overseas community in the country’s future.
Under the #UraanPakistan framework, the Govt remains committed to building an economy that creates greater opportunities for Pakistanis at home and abroad.
#UraanPakistan #Remittances #OverseasPakistanis #MonthlyDevelopmentUpdate #MoPDSI #AhsanIqbal
#LetsUnitePakistan retweeted
’’سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر پہلی سہ ماہی میں 14 فیصد اضافے سے 10.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ اگر 90 لاکھ پاکستانی سالانہ تقریباً 40 ارب ڈالر وطن بھیج سکتے ہیں تو ہم 26 کروڑ پاکستانی برآمدات کے ذریعے 400 ارب ڈالر کیوں نہیں کما سکتے؟ اُڑان پاکستان کے ذریعے ہم اسی چیلنج سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#LetsUnitePakistan retweeted
Pakistan’s combined exports of goods and services grew by 11% to $11.2 billion in the first quarter, supported by a strong 22.8% increase in services exports.
Sharing the figures during the Monthly Development Update for October 2026, Federal Minister Prof. Ahsan Iqbal highlighted the services sector’s growing contribution to Pakistan’s export performance.
Expanding Pakistan’s presence in global markets is central to the export-led growth vision of URAAN Pakistan, creating opportunities for businesses, skilled employment and sustainable economic progress.
#URAANPakistan #Exports #EconomicGrowth #ServicesExports #MonthlyDevelopmentUpdate
#LetsUnitePakistan retweeted
’’پاکستان کی اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات پہلی سہ ماہی میں 11 فیصد اضافے سے 11.2 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔ خدمات کی برآمدات میں 22.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ آئی سی ٹی برآمدات 1.2 ارب ڈالر رہیں۔ خدمات کے شعبے کی یہ کارکردگی مستقبل کے لیے حوصلہ افزا ہے۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#LetsUnitePakistan retweeted
’عالمی منڈیوں میں بے یقینی، سپلائی چین اور نقل و حمل میں رکاوٹوں کے باوجود پاکستان کی اشیاء کی برآمدات رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 7.7 فیصد اضافے سے 8.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں، جو گزشتہ سال اسی عرصے میں 7.9 ارب ڈالر تھیں۔‘‘
پروفیسر احسن اقبال
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات
ماہانہ ترقیاتی اپ ڈیٹ — اکتوبر 2026
#LetsUnitePakistan retweeted
نارووال اسپورٹس سٹی میں پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کے مابین مقابلے نے شہر میں بین الاقوامی کھیلوں کے ایک نئے باب کا آغاز کردیا۔ تماشائیوں کی بھرپور شرکت، والہانہ جوش و خروش اور مثالی نظم و ضبط نے اس تاریخی موقع کو یادگار بنادیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کے وژن کے تحت تعمیر ہونے والے نارووال اسپورٹس سٹی میں شہر کے پہلے بین الاقوامی میچ کا انعقاد نوجوانوں کو عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنے کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے۔
آج نارووال اسپورٹس سٹی میں پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کو مدمقابل دیکھ کر میری آنکھیں خوشی سے نم اور دل شکر سے لبریز ہے۔ نارووال کی تاریخ کا پہلا بین الاقوامی میچ، تماشائیوں کا بے مثال جوش، بھرپور شرکت اور مثالی نظم و ضبط آپ سب نے اس دن کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔
اہلِ نارووال، آپ کا دل سے شکریہ! 🇵🇰🇨🇳
میرا خواب تھا کہ نارووال کے نوجوانوں کو عالمی معیار کے میدان ملیں، ان کی صلاحیتوں کو مواقع ملیں اور ہمارا شہر قومی و عالمی کھیلوں کے نقشے پر اپنی پہچان بنائے۔ اسی خواب کی تعمیر کی پاداش میں عمران خان کی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالا، مگر میرے خواب کو قید نہ کر سکی۔ آج اسے حقیقت بنتے دیکھنے کی خوشی میرے زخموں پر مرہم رکھ رہی ہے۔
قید کی تکلیف اپنی جگہ، لیکن اپنے نوجوانوں کے لیے آباد میدان دیکھنے کا سکون ہر دکھ سے بڑا ہے۔ میری محنت کا سب سے خوبصورت صلہ وہ بچہ ہوگا جو آج یہاں بیٹھ کر عہد کرے گا: ’’ایک دن میں بھی پاکستان کی جرسی پہن کر اسی میدان میں کھیلوں گا!‘‘
ان شاء اللہ، نارووال اسپورٹس سٹی سے ہمارے نوجوان ابھریں گے، دنیا کے میدانوں میں چمکیں گے اور سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ آج ایک خواب پورا ہوا ہے، اور ہزاروں نئے خوابوں نے جنم لیا ہے!
#نارووال_اسپورٹس_سٹی #پاک_چین_دوستی #پاکستان_ہاکی
#LetsUnitePakistan retweeted
وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کے میدان کا دورہ کیا اور ہاتھ ہلا کر تماشائیوں کے جوش و خروش اور محبت کا جواب دیا۔ پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کے مقابلے کے موقع پر شائقین کی بھرپور شرکت نے میدان کی رونقیں دوبالا کر دیں۔
یہ موقع نارووال میں عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولتیں فراہم کرنے کے وژن کو عملی صورت میں دیکھنے کا یادگار لمحہ تھا۔ کھلاڑیوں کی میزبانی اور تماشائیوں سے آباد میدان، نوجوانوں کے لیے مواقع پیدا کرنے کی برسوں کی کوششوں کا ثمر ہیں۔
نارووال اسپورٹس سٹی میں بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد مقامی نوجوانوں کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے، ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور پاکستان کے لیے نئے کھلاڑی تیار کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
#NarowalSportsCity #AhsanIqbal #PakistanSports @betterpakistan
#LetsUnitePakistan retweeted
وفاقی وزیر پروفیسر احسن اقبال نے نارووال اسپورٹس سٹی کا دورہ کیا اور میچ کی تیاریوں اور انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
انہوں نے اسپورٹس سٹی کو کھلاڑیوں اور نوجوانوں کی میزبانی کے لیے مکمل تیار دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ اسپورٹس کمپلیکس محض ایک عمارت نہیں، بلکہ پاکستان میں کھیلوں کی بحالی اور نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کے وژن کا عملی اظہار ہے۔
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ نوجوان پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مواقع فراہم کرنا قومی ترقی میں سرمایہ کاری ہے۔
#NarowalSportsCity #PakistanSports #YouthEmpowerment #Narowal
#LetsUnitePakistan retweeted
آج نارووال اسپورٹس سٹی میں پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کو مدمقابل دیکھ کر میری آنکھیں خوشی سے نم اور دل شکر سے لبریز ہے۔ نارووال کی تاریخ کا پہلا بین الاقوامی میچ، تماشائیوں کا بے مثال جوش، بھرپور شرکت اور مثالی نظم و ضبط آپ سب نے اس دن کو ناقابلِ فراموش بنا دیا۔
اہلِ نارووال، آپ کا دل سے شکریہ! 🇵🇰🇨🇳
میرا خواب تھا کہ نارووال کے نوجوانوں کو عالمی معیار کے میدان ملیں، ان کی صلاحیتوں کو مواقع ملیں اور ہمارا شہر قومی و عالمی کھیلوں کے نقشے پر اپنی پہچان بنائے۔ اسی خواب کی تعمیر کی پاداش میں عمران خان کی حکومت نے مجھے جیل میں ڈالا، مگر میرے خواب کو قید نہ کر سکی۔ آج اسے حقیقت بنتے دیکھنے کی خوشی میرے زخموں پر مرہم رکھ رہی ہے۔
قید کی تکلیف اپنی جگہ، لیکن اپنے نوجوانوں کے لیے آباد میدان دیکھنے کا سکون ہر دکھ سے بڑا ہے۔ میری محنت کا سب سے خوبصورت صلہ وہ بچہ ہوگا جو آج یہاں بیٹھ کر عہد کرے گا: ’’ایک دن میں بھی پاکستان کی جرسی پہن کر اسی میدان میں کھیلوں گا!‘‘
ان شاء اللہ، نارووال اسپورٹس سٹی سے ہمارے نوجوان ابھریں گے، دنیا کے میدانوں میں چمکیں گے اور سبز ہلالی پرچم بلند کریں گے۔ آج ایک خواب پورا ہوا ہے، اور ہزاروں نئے خوابوں نے جنم لیا ہے!
#نارووال_اسپورٹس_سٹی #پاک_چین_دوستی #پاکستان_ہاکی
آج کا سائنسی تجسس، کل کی نئی دریافت۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کا نارووال کے طلبہ اور والدین کے نام پیغام: سپارکو کے خلائی میلے میں آئیں، خلائی ٹیکنالوجی کو جانیں اور دوربینوں سے ستاروں کا مشاہدہ کریں۔
📍 نارووال پبلک اسکول
📅 17 اکتوبر | سہ پہر 3 تا 6:30 بجے
#Narowal
پروفیسر احسن اقبال کے وژن کے تحت نوجوانوں کو سائنس اور دریافت کی جانب راغب کرنے کا اقدام؛ نارووال میں پہلی بار ورلڈ اسپیس ویک کے موقع پر خلائی میلہ اور پبلک اسٹار گیزنگ۔
📍 نارووال پبلک اسکول
📅 17 اکتوبر | سہ پہر 3 تا 6:30 بجے
#WorldSpaceWeek #Narowal
’’12 اکتوبر کو آئین توڑ کر ایک جمہوری حکومت ختم کی گئی۔ 11 اکتوبر کو 1973 کے آئین میں موجود شق کے تحت انتہائی مجبوری میں قدم اٹھایا گیا۔ یہ ہمارے لیے خوشی کا فیصلہ نہیں تھا۔‘‘ @betterpakistan









