Pinned Tweet
ساؤتھ کینٹ بینک ڈکیتی کا ڈراپ سین | برطانوی شہریت یافتہ مرکزی ملزم گرفتار، لوٹی گئی رقم اور گاڑی برآمد
لاہور پولیس کی شاندار کارروائی! غازی روڈ، ساؤتھ کینٹ میں ہونے والی بینک ڈکیتی کا مرکزی ملزم پولیس کی گرفت میں آگیا۔ ملزم برطانوی شہری ہے، سکاٹ لینڈ میں 6 سال ٹیکسی ڈرائیور رہا اور 16 ستمبر کو پاکستان آیا۔ ساتھ لائے گئے 1200 پاؤنڈز ختم ہونے پر ملزم نے بینک کو ہدف بنایا، 9 منٹ کے اندر 7 لاکھ 26 ہزار روپے اور گارڈز کے 2 ہتھیار لوٹ کر فرار ہوا۔
پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈکیتی کی 4 لاکھ 26 ہزار روپے نقدی، واردات میں استعمال ہونے والی سفید ہونڈا سِوک آر ایس ٹربو (جس کی نمبر پلیٹ سیاہ پینٹ سے چھپائی گئی تھی)، 2 پستول اور ایک 12 بور رائفل برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم نے اسلحہ سیالکوٹ اور گولیاں ٹھوکر سے خریدنے کا انکشاف کیا، جس پر غیر قانونی اسلحے کے ذرائع کی جانچ بھی جاری ہے۔ ملزم نے اسلام آباد فرار ہونے کے لیے 3 لاکھ روپے میں گاڑی رینٹ پر لی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا: "لاہور جرائم پیشہ عناصر کے لیے محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ قانون شکن عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکتے۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا جدید نظام پولیس کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس نے اس کارروائی میں اہم معاونت کی۔ لاہور پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔"
#digoperations #Lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے 4 ہزار سے زائد خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی سے آگاہ کیا۔ "بوگس نمبر پلیٹس اسٹریٹ کرائم کا باعث بنتی ہیں، قانون کی پاسداری سب پر لازم ہے اور بلاامتیاز ایکشن لیا گیا ہے۔" 🚨🚗
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری! لائسنس یافتہ پتنگ سازوں کو ضابطہ اخلاق کی پابندی پر مکمل تحفظ کی یقین دہانی۔ بادامی باغ میں 10 لاکھ روپے کے لین دین پر بغیر شواہد کی جوابی درخواست داخلِ دفتر کر دی گئی۔ "جوابی درخواستوں کی آڑ میں ہراسگی برداشت نہیں، کارروائی کی بنیاد صرف شواہد ہیں۔" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اہم اجلاس! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا بسنت فیسٹیول 2027، رائیونڈ اجتماع اور پاک سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ۔ کیمیکل ڈور کی فروخت پر کریک ڈاؤن کا حکم۔ "بسنت سے قبل پتنگ بازی پر پابندی برقرار رہے گی، صرف رجسٹرڈ فروشوں کو مقررہ تاریخوں پر منظور شدہ سامان فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔" 🚨📜
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری! اوورسیز پاکستانی خاتون کو نجی سوسائٹی سے 5 دن کے اندر رقم واپس دلوانے کا اے ایس پی سندر کو حکم۔ کیس کی واپسی کے لیے دھمکیوں پر شہری کو تحفظ اور تشدد کی شکایات پر ایس ایچ اوز کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
ماتحت عملے سے بدسلوکی کا نوٹس! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر تمام 84 تھانوں میں خصوصی آپریشن کے ذریعے ایس ایچ اوز کے رویوں کا جائزہ لیا گیا۔ "معاون عملے کی عزتِ نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور خواتین و بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
گرجا گھروں کی سکیورٹی! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر دعائیہ تقریبات کے لیے 2,475 اہلکار تعینات کیے گئے اور سکیورٹی الرٹ جاری رہا۔ فیصل کامران نے مال روڈ، انارکلی اور نولکھا کے گرجا گھروں کا خود دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ "لاہور پولیس نے بلا تفریق تمام شہریوں کا تحفظ یقینی بنایا۔" ⛪🛡️
#digoperations #Lahore #police #Punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
سہہ ملکی کرکٹ سیریز فائنل (پاک بمقابلہ سری لنکا)! قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 6 ہزار سے زائد اہلکاروں کا 4 درجاتی سکیورٹی حصار قائم کیا گیا۔ تاریخ میں پہلی بار طلباء بطور پولیس رضاکار شائقین کی رہنمائی کیلئے تعینات کیے گئے۔ "عالمی مقابلے پاکستان کے وقار کے آئینہ دار ہیں، شائقین کا تعاون قابلِ تحسین رہا۔" 🏏🛡️
#digoperations #Lahore #Police #Punjab #Pakistan #لاہور #پولیس #ُنجاب
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری! سابقہ بیوی پر بیٹی کی فروخت کے الزام پر ایس ایچ او نولکھا کو 7 دن میں کارروائی کا حکم، بزرگ خاتون پر سگے بیٹے کے تشدد کا بھی سخت نوٹس۔ "خواتین پر تشدد اور ہراسگی پر زیرو ٹالرنس ہے۔ تھانے میں شنوائی نہ ہو تو براہِ راست رجوع کریں۔" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #لاہور #پولیس #پنجاب
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری! شوہر پر زیادتی کے مبینہ جھوٹے پرچے پر قانونی رہنمائی، 4 کروڑ سے زائد کے ارضی فراڈ پر ایس پی کینٹ کو ایکشن کا حکم۔ دیگر اضلاع سے آئے سائلین کی بھی داد رسی۔ "جھوٹے مقدمات کی غیرجانبدارانہ جانچ ضروری ہے، فراڈیوں سے سختی سے نمٹیں گے۔" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
سری لنکا بمقابلہ انگلینڈ میچ! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا سٹیڈیم، روٹ اور داخلی راستوں کے سکیورٹی و چیکنگ انتظامات کا جائزہ۔ "بین الاقوامی ٹیموں اور شائقین کی فول پروف سکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے۔ چیکنگ کے دوران شہریوں کی سہولت کو یقینی بنایا جائے۔" 🏏🛡️
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری! خاتون پر مبینہ حملے کی کوشش پر ایس ڈی پی او شاہدرہ کو سخت کارروائی کا حکم۔ سود خوری، قسطوں کے تنازعے پر دھاوے اور نوکری کے نام پر فراڈ کی شکایات پر ایس ایچ اوز کو فوری ایکشن کی ہدایت۔ "مالی استحصال اور ہراسگی پر زیرو ٹالرنس!" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #Pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب
ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری! میو ہسپتال کے ملازمین کی رکی تنخواہوں کی ادائیگی اور 32 لاکھ کے پراپرٹی فراڈ پر فوری ایکشن کا حکم۔ سٹیٹ بینک کے باہر ٹاؤٹ مافیا اور سود خوروں کی دھمکیوں پر سخت کارروائی اور شہریوں کو تحفظ دینے کی ہدایت۔ "مظلوم کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا سیشن کورٹ لاہور کا دورہ! داخلی و خارجی راستوں، بخشی خانے اور قیدیوں کی پیشی کے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ "ججز، وکلاء اور سائلین کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ سکیورٹی میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں۔" 🚨🏢
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
ڈی آئی جی آپریشنز کی فیس بک لائیو کھلی کچہری | عوام کی پولیس قیادت تک براہِ راست رسائی اور مسائل کا فوری حل
شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اور فوری داد رسی کے لیے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران اس اتوار دوپہر 12 بجے فیس بک لائیو پر 'آن لائن کھلی کچہری' کا انعقاد کر رہے ہیں۔
یہ ای-کھلی کچہری ان شہریوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے جو کسی مجبوری کے باعث داد رسی کے لیے دفتر تشریف نہیں لا سکتے۔ اب آپ گھر بیٹھے اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز براہِ راست ڈی آئی جی آپریشنز کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔ لائیو سیشن کے دوران موصول ہونے والی تمام شکایات پر متعلقہ افسران کو موقع پر ہی کارروائی اور مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے جائیں گے۔
اپنے مسائل کے فوری حل اور شفاف پولیسنگ کے لیے اس اتوار دوپہر 12 بجے آفیشل فیس بک پیج پر لائیو سیشن میں ضرور شامل ہوں۔
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
ڈی آئی جی آپریشنز کی کھلی کچہری! او ایل ایکس پر گاڑی کے نام پر 36 لاکھ کے فراڈ کا نوٹس، ایس ایچ او ہنجروال کو ملزمان کی گرفتاری اور رقم برآمدگی کا حکم۔ وراثتی تنازعات اور تشدد کی شکایات پر بھی ایس ایچ اوز کو فوری ایکشن کی ہدایت۔ "شہریوں کی محنت کی کمائی لوٹنے والوں کو کٹہرے میں لائیں گے۔" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
اقبال ٹاؤن ڈویژن انسدادِ جرائم میٹنگ! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا مغرب کے بعد خواتین کو تھانے نہ بلانے اور کالجز کے اطراف منشیات کیخلاف اسپیشل ڈیوٹی کا حکم۔ "ایس ایچ اوز شہریوں اور ماتحت عملے سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، تمام درخواستوں پر ای ٹیگ لازمی لگائیں۔" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #Punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری عوام کے مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ! وراثتی تنازعات اور ہراسگی پر سخت ایکشن کا حکم۔ "خواتین پر تشدد کرنے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں۔ تھانوں کے غیر ضروری چکر لگوانے کی روش قبول نہیں، داد رسی نہ ہو تو روزانہ 1 سے 3 بجے براہِ راست مجھ سے رجوع کریں۔" 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
صدر ڈویژن انسدادِ جرائم میٹنگ! ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا افسران کو دو ٹوک الٹی میٹم: "تخفیفِ جرم اور جعلی کارروائیاں قبول نہیں، کام نہ کرنے والے ایس ایچ اوز عہدوں پر نہیں رہیں گے۔" موٹر سائیکل اور موبائل چوروں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن اور کال رسپانس ٹائم بہتر بنانے کا حکم۔ 🚨⚖️
#digoperations #lahore #police #Punjab #pakistan #لاہور #پولیس #پنجاب – at Punjab, Pakistan
DIG Operations Lahore retweeted
🚨 لاہور مزنگ میں سکوٹی سوار لڑکی کے ساتھ بدسلوکی کا انجام: مزنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا!
لاہور کے علاقے مزنگ لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار ملزم نے سکوٹی پر سفر کرنے والی لڑکی کو ٹکر مار کر روکا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے لڑکی کے چہرے اور ناک پر زخم آئے اور اس کا لیپ ٹاپ اور موبائل بھی متاثر ہوا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی درخواست پر تھانہ مزنگ میں مقدمہ درج کر کے پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا ہے۔
#Digoperations #LahorePolice #PunjabPolice #لاہورپولیس #lahore #لاہور #ہمارے_شہداء_ہمارا_فخر – at Punjab, Pakistan



