میں نے اپنے خوف اور درد کے آنسو پونچھنے کے لیے کسی کا دستِ شفقت نہیں مانگا اور نہ ہی کسی کو گلے لگانے کے لئےاُسے نیند سے جگایا تا کہ میں سکون حاصل کر سکوں میں نے اپنی زندگی کے بدترین لمحات اکیلے ہی گزارے ہیں 🪶 – at Muscat, Oman
عمر گزرے گی امتحان میں کیا
داغ ہی دیں گے مجھ کو دان میں کیا
میری ہر بات بے اثر ہی رہی
نقص ہے کچھ میرے بیان میں کیا
مجھ کو تو کوئی ٹوکتا بھی نہیں
یہی ہوتا ہے خاندان میں کیا
بولتے کیوں نہیں میرے حق میں
آبلے پڑ گئے زبان میں کیا.....✍️
خواہشیں قتل کی گئیں خواب فنا کیے گئے
یعنی بڑے جتن سے ہم خود سے جدا کیے گئے
جوہرِ خوش صفات کی راکھ ہیں ممکنات کی
ٹھیک سے دیکھیے کہ ہم کون تھے کیا کیے گئے
پیرویِ ضمیر سے اور تو کچھ نہیں ہوا
کام خراب کر لیے دوست خفا کیے گئے✍🏻