پروپیگنڈہ تو تم بے شرموں نے کیا ہے. نہ یہ بتایا کہ یہ کمی صرف دو ماہ کے لئے ہے نہ یہ کہ دو سو سے پانچ سو یونٹ والوں کے لئے۔۔
اصلی تے نسلی فراڈیے ہیں چور کے بچے۔۔
ملک کی معیشت تباہ کرنے والے ، ملک کی ترقی کی شرح منفی کرنے والے ملک کے اندر دہشتگردی کرنے والے آج 14 روپے فی یونٹ ریلیف پر پروپیگنڈہ کررہے ہیں ان کو یہ سب کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے
سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب
3
3
بچے پیدا کرنا ماؤں کا حق ہے. مگر مائیں ایسے بچے پیدا کر کے ملک کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہیں۔۔
سمجھتے ہیں ڈاکٹر فرحان ورک کو بلیک میل کر لینگے۔
بیٹا اب میں مزید خطرے ناک ہوجاونگا۔
ہاں اگر کوئی بات جھوٹ لکھوں تو وہ ضرور ہائی لائٹ کریں، اس پر معذرت ہوگی۔ میں خود کرونگا۔
لیکن جو سچ آپ سننا نہیں چاہتے، وہ کردارکشی نہیں ہوتی۔ اپنے لیڈر کا کردار بہتر کرو۔
3
اس ماڈل میں گندی ویڈیوز اور ٹک ٹاک کہاں تھا؟؟ 🤔🤔🤔
حکمرانی کے لیے حضرت عمر فاروق کے ماڈل کی پیروی کرتی ہوں۔ مریم نواز
@MaryamNSharif #MaryamNawaz #PMLN
siasat.pk/threads/902791
بچے پیدا کرنا ماؤں کا حق ہے لیکن مائیں ایسے بچے پیدا کر کے ملک کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہیں. آپ کیا کہتے ہیں؟؟
3
فوج کے لئے دو تنخواہوں کر تحریک چلانی چاہیے. بے چارے ایک تنخواہ میں مردانہ اور زنانہ دونوں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں.۔
3
ایک پاکستانی retweeted
ہم مڈل کلاس لوگوں کی زندگی بڑے اندیشوں، بڑی بے یقینی میں گزرتی ہے۔ ہم دودھ کے جلے، بڑے pessimistic ہوتے ہیں، چھاج بھی پھونک پھونک کر پیتے ہیں۔ سیاست پر بات آئے تو تحقیر آمیز مسکراہٹ کے ساتھ ”یہ سب ایک جیسے ہیں“ کہہ کر خود کو بڑادانشور سمجھتے ہیں کہ جیسے ہم کسی بڑے جال سے بچ جاتے ہیں۔ کچھ فوجی آمریت کے متعدد ادوار اور کچھ موروثی سیاست دانوں کے اپنے کرموں نے کبھی مڈل کلاس کی سیاست کو ملک میں فروغ پانے بھی نہیں دیا۔ ووٹ دینا غریب کا فرض اور حکمرانی امیر کا حق سمجھ کر ہم اپنے احساسِ برتری اور کمتری کے درمیان پینڈولم ہی بنے رہے۔ ایک نسل نے زندگی ایسے نکال لی۔ امید تو بہت سوں کو یہی تھی کہ اگلی بھی ایسی ہی نکال لے گی۔۔ غریب نان بریانی پہ ووٹ دے گا۔ امیر راج کرے گا۔ مڈل کلاس والا ”یہ سب ایک سے ہیں“ کہہ کر اپنی فہم کے خبط میں رہے گا۔
یونیورسٹی کے زمانے میں جب آئی ایس ایف کی بنیاد ڈالی تو بڑے طنزیہ لہجے اور تحقیر آمیز مسکراہٹوں کا سامنا کیا۔ ہر خیر خواہ بغل سے گزرتے ”یہ سب ایک جیسے ہیں“ کی زہریلی دھار کان میں انڈیل کر جاتا تھا۔ بہت سے مراحل پر ان لہجوں کی چبھن حقیقتوں میں تبدیل ہوئی۔ بہت سی ان مسکراہٹوں سے اس راستے میں دوبارہ ملاقات ہوئ۔ بڑی بار تیقن میں ”ہم نے تو پہلے ہی کہا تھا“ کے خنجر گھونپے گئے۔ لیڈر شپ بڑی ذمہ داری کا کام ہوتا ہے ایک جنبش آبرو میں آدمی کی توقیر عرش سے فرش پہ آجاتی ہے، کم ہی کوئی اپنے حرف کے معیار پہ پورا اتر پاتا ہے۔۔ سو بڑے بت ٹوٹتے دیکھے ہیں اور زندگی مستقل اسی خوف میں گزری ہے کہ کب کون سا چکنا چور ہو۔
آج عمران خان کو قید میں ایک سال مکمل ہوجائیگا۔ میری دھرتی کا اثاثہ وہ جو میری قوم کی تقدیر بدل سکتا تھا اپنے دن سلاخوں کے پیچھے کاٹ رہا ہے۔ وہ اس سلوک کا تو کبھی بھی مستحق نہ تھا، وہ تو سر آنکھوں پہ بٹھانے کے قابل تھا۔ میرے لیے ہر وہ شخص تاعمر ناقابلِ معافی رہے گا کہ جو عمران خان کے ساتھ اس سلوک میں کسی بھی صورت سہولت کار بنا، بحیثیتِ کارکن میں اُس کے خود پر لاگو کیے ڈسپلن کا پابند ہوں مگر بحیثیتِ پاکستانی میرے لیے یہ بہت شرم کا مقام ہے کہ میرے ملک کا سب سے جری بیٹا ناحق پابندِ سلاسل ہے۔ اور وہ وقت کہ جو اس ملک کو عظیم تر بنانے میں صرف ہوسکتا تھا کیسے برباد ہورہا ہے۔
یہ میرا ایمان ہے کہ عمران خان اس جنگ میں سرخرو ہوگا۔ جلد یا بدیر۔ مگر اس وقت کے زیاں کے لیے، اس کو پہنچنے والی ہر تکلیف کے لیے میں بحیثیت پاکستانی تمام عمر شرمندہ رہونگا، عمران خان سے بھی اور اپنی قوم کی آئیندہ آنے والی نسلوں سے بھی۔
مگر وہ ۲۰-۲۱ سالہ جوان کہ جس نے اِس شخص میں امید دیکھی، اُسے مشعل راہ سمجھا، اپنا لیڈر مانا۔۔ وہ جس نے اپنے مڈل کلاس کے curse سے نظریں بچا کر اس شخص کی پیروی میں اس میدان خارزار میں قدم رکھا آج وہ میری نگاہوں میں سرخرو کھڑا ہے۔
کہیں ہر وہ خدشہ، اندیشہ، وہ تذبذب کا لمحہ، وہ لحظہ بھر کے یقیں کی لڑکڑاہٹ، وہ ایمان کی لرزش سرنگوں ہے۔ وہ لوگ کہ جن تک عمران خان کا پیغام پہنچایا، جن کی آنکھوں میں امید کی شمع جلائی۔ اپنی زبان سے ادا ہونے والا ہر حرف۔ اپنے ساتھ قدم ملا کر چلنے والے، اپنے سے منسوب لوگوں کے سامنے میں سربلند ہوں تو اس شخص کی استقامت، اس کے ایمان کے باعث۔
میں شرمندہ ہوں مگر مجھ میں موجود ایک نوجوان کو بہت فخر ہے، وہ سمجھتا ہے اس کی زندگی ضائع نہیں گئی۔ کسی سچے آدمی کی بات کے یقیں میں بسر ہوئی ہے۔ کسی باکردار شخص کی پیروی میں صرف ہوئی ہے۔
ہم قدم قدم پر ڈسے ہوئے لوگوں کے لیے یہ بڑی بات ہے کہ جس کی خاطر ہم اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر نکلیں وہ ہمارے لیے ایسے بھڑ جائے کہ اس کے سامنے سب ہیچ ہوجائے۔ ہم ”یہ سب ایسے ہیں“ کے خنجر پسلیوں میں لے کر پھرنے والی قوم کا مان کوئی ایسے رکھ لے کہ وفاداری کے معیار ہی بدل جائیں۔ ایسے بھلا کب ہوا ہے۔ ہماری تقدیر میں کوئی عمران خان اس سے پہلے بھلا کب لکھا گیا ہے۔
ایک پاکستانی retweeted
#PAKWatch🇵🇰: According to Reuters, Pakistan is planning to ban former PM Imran Khan's political party and move the country's top court to press treason charges against him.
PAK = THE MILITARY RUNS THE SHOW.
ایک پاکستانی retweeted
سوالات دو ہیں
کیا عمران خان کو جان سے مارا جاسکتا ہے؟ ( خاکم بدہن )
اس کے بعد کیا ہوگا؟
پہلے سوال کا جواب مختصر ہے۔
ہاں !
کیوں؟
سوال در سوال ہے
ضیاء نے بھٹو کو کیوں مارا ؟
بھٹو بچ جاتا تو ضیاء بھٹو کے ہاتھوں مارا جاتا۔
یہی خدشہ ہے کہ نظام کو اپنی موت سامنے نظر آرہی ہے۔ نظام اپنی زندگی کی خاطر انتہائی رسک لے سکتا ہے۔ یہ فطرت کا قانون ہے۔ موت ٹالنے کے لیے انسان کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔
اگر اس کا موازنہ بھٹو سے کیا جائے تو عدالتیں فوج کے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ عدلیہ پر جھوٹے سچے کیسز بنا کر اسے مزید سزائیں سنانا یا بڑی سزا بذریعہ عدالت سنانا موجودہ حالات میں ناممکن ہے۔
یہاں صرف نظام آخری ہچکیاں نہیں لے رہا۔ یہاں کچھ سیاسی جماعتوں کی بھی موقت واقعہ ہورہی ہے۔ انکی بھی خواہش ہے کہ اگر کوئی بلی چڑھا کر انکی زندگیاں بچ جائیں تو شاید انکی زندگی بڑھ جائے۔
جو آپشن بچا ہے وہ ہے عدالت سے بالا کچھ کرگزرنے کا آپشن۔ لیکن عمران خان کو جیل میں رکھ کر ایسا کچھ کرنا بھی کسی صورت کمپنی یا اسکے گماشتوں کو قابل قبول نہیں۔ کیونکہ جو بھی ری ایکشن آئے گا اس کا سارا ملبہ براہ راست پورے نظام پر گرے گا۔
جیل سے باہر نکالنا از خود نظام کی موت ہے۔ یہ نومئی کے بعد والے حالات نہیں ہیں۔ یہ آٹھ فروری کے بعد کی دنیا ہے۔ عمران خان کی 24 گھنٹے کے لیے رہائی کا مطلب بھی نظام کی 24 گھنٹے کے اندر موت ہے۔
یعنی کمپنی عملی طور پر کسی آپشن کو استعمال کرنے سے مفلوج ہے۔ لیکن پھر بھی موت ٹالنے کے لیے کچھ بھی کام ڈالا جاسکتا ہے۔
لیکن زرا سی دیر کو فرض کرلیں کہ کمپنی ایسا کچھ کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ( خدانخواستہ )
کیا کمپنی عوامی رد عمل کا پہلا جھٹکا برداشت کر جائے گی؟ کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے دو گھنٹے کے اندر دو سو فوجی مقامات کے باہر عوام موجود تھے۔ دوبارہ یاددہانی یہ آٹھ فروری کے بعد کے عوام ہیں۔ اس ری ایکشن کا رسک شاید کمپنی کے لیے زیادہ بڑا رسک ہو۔ لیکن زیادہ بڑا رسک کہیں اور ہے۔ یہ وہ ہے جو ایک بارہ جماعتیں پاس دماغ کیلکولیٹ ہی نہیں کرسکتا۔
اس قوم کا اگلا لیڈر جو بھی ہوگا۔ اسکے کندھوں پر بھی بوجھ ایک ہی ہوگا۔ نظام کی موت۔ اگر وہ مارا جائے گا تو اس سے اگلا لیڈر بھی اسی بوجھ کیساتھ اٹھے گا۔
اگر زرا سی دیر کو ایک اور مفروضہ بھی مان لیں کہ آپ نے کچھ لوگ تیار کررکھے ہیں جو عمران خان کی جگہ لے کر تحریک انصاف کو کنٹرول کریں گے اور آپ کے اشاروں پر چلیں گے تو یہ بھی آپ کی غلط فہمی ہے۔
تحریک انصاف پر کنٹرول بھی اسی کا ہوگا جو صرف ایک بوجھ اٹھائے گا۔ نظام کی موت۔ کوئی ایک بھی رستہ ایسا نہیں جو اب نظام کے تنفس کو بحال کرسکے۔ کوئی رستہ ایسا نہیں جو آپ کو زندگی بخش سکے،
عمران خان خود بھی!
کیونکہ نظریہ ایک ہی ہے۔
نظام کی موت !
ایک پاکستانی retweeted
جب مجیب الرحمن شامی بھی وقت کے یزید کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں تو سمجھ لو کہ….
یہ کمپنی نہیں چلے گی!
ایک پاکستانی retweeted
🤔آپ کو کال کیوں آئی ؟ محترمہ @ShamaJunejo …🤔🤔🤔
🔺اس طرح کی دھمکیاں 1990 میں کارگر ہوتی تھی
🔺اب ہر بچہ کھنگال کر تاریخ پڑھ چکا ہے۔ اور تو اور حمودالرحمن کمیشن کی رپورٹ بھی ازبر ہے
اب اس نسل کو ان گیدڑ بھبکیوں سے ڈرانا مشکل ہے
ایک پاکستانی retweeted
اب الیکشن کمیشن کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی بھی ہو گی انشاء اللہ
#SeatsBelongToPTI
#ImranKhanFightingForPakistan
ایک پاکستانی retweeted
چیف الیکشن کمیشنر سکندر سلطان راجہ پر ارٹیکل 6 لگا کر پھانسی پر لٹکایا جائے، قومی مطالبہ




























