Pinned Tweet
اور ہم نے کتنی بستیوں کو پیس ڈالا جو ظالم تھیں اور ان کے بعد ہم نے دوسری نسلیں پیدا کیں۔ چنانچہ جب انہوں نے ہمارے عذاب کی آہٹ پائی تو وہ ایک دم وہاں سے بھاگنے لگے۔ ان سے کہا گیا ’’بھاگو مت"
سورۃ الانبیاء
جن لوگوں نے اپنے ربّ سے کُفر کیا ہے اُن کے اعمال کی مثال اُس راکھ کی سی ہے جسے ایک طوفانی دن کی آندھی نے اُڑا دیا ہو - وہ اپنے کیے کا کچھ بھی پھل نہ پا سکیں گے - یہی پرلے درجے کی گُم گشتگی ہے - ابرٰهيم ١٨
2
66
اے علی! مجھے ان دونوں کی گردنیں مارنے کی اجازت دیجیے۔‘‘
مالک اشتر نے علی علیہ السلام سے یہ بات اس وقت کہی، جب سعد بن ابی وقاص اور عبداللہ بن عمر رصی اللّٰہ نے علی علیہ السلام کی بیعت کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
9
7
772
خط پھاڑنے والا کسرٰی خسرو پرویز تھا۔ نبی کریم ﷺ کا خط حضرت عبداللہ بن حذافہ رضی اللہ عنہ لے کر گئے۔ اس نے خط پھاڑ کر ٹکڑے کر دیا۔ نبی ﷺ نے فرمایا، اللہ اس کی بادشاہت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔ پھر اسی کے بیٹے نے اسے قتل کر دیا اور سلطنت بکھرنے لگی۔
اے میری قوم کے لوگو، اللہ کی بندگی کرو، اُس کے سوا تمہارا کوئی خُدا نہیں ہے - وہی ہے جس نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور یہاں تم کو بسایا ہے - لہٰذا تم اُس سے معافی چاہو اور اُس کی طرف پلٹ آؤٴ، یقیناً میرا ربّ قریب ہے اور وہ دُعاؤں کا جواب دینے والا ہے" - هود ٦١
5
130
اگر کبھی ہم انسان کو اپنی رحمت سے نوازنے کے بعد پھر اس سے محروم کر دیتے ہیں تو وہ مایوس ہوتا ہے اور ناشکری کرنے لگتا ہے - اور اگر اُس مصیبت کے بعد جو اُس پر آئی تھی ہم اُسے نعمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو کہتا ہے میرے تو سارے دِلَدّرپار ہو گئے، - هود ٩-١٠
3
98
حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا میں نے جناب رسول اللہ ﷺ کو سنا ہے، ہمارے مال میں وراثت جاری نہیں ہوتی، بلکہ جو کچھ چھوڑ کر جاتے ہیں وہ سب صدقہ ہوتا ہے، البتہ آل محمد ﷺ اس مال میں سے کھا سکتی ہے میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں نے نبی ﷺ کی سنت کے اس طریقے کو کسی صورت نہیں چھوڑوں گا۔
اور یہ بھی واقعہ ہے کہ اللہ ہی کے قبضے میں آسمان و زمین کی سلطنت ہے، اسی کے اختیار میں زندگی و موت ہے، اور تمہارا کوئی حامی و مددگار ایسا نہیں ہے جو تمہیں اُس سے بچا سکے - التّوبة ١١٦
اسلام انسان کو انسانوں کی غلامی سے آزاد کرانے آیا تھا، اس لیے اسے دوبارہ نسب اور خاندان کی غلامی میں مت دھکیلیں۔۔۔۔۔
4
10
285
یقینا جن لوگوں نے یہ کہہ دیا ہے کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر وہ اس پر ثابت قدم رہے، تو اُن پر نہ کوئی خوف طاری ہوگا، اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔
وہ جنت والے لوگ ہیں جو ہمیشہ اُس میں رہیں گے۔ یہ اُن اعمال کا بدلہ ہوگا جو وہ کیا کرتے تھے۔
﴿سورۃ الاحقاف، ۱۳-۱۴﴾
ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مرضِ وفات میں فرمایااے عثمان! عنقریب اللہ تعالیٰ تمہیں ایک قمیص (خلافت) پہنائے گا پس اگر منافقین (الْمُنَافِقُونَ) یہ چاہیں کہ تم اسے اتار دو، تو اسے ہرگز نہ اتارنا یہاں تک کہ تم مجھ سے آ ملو۔"
4
18
477
سچے اہلِ ایمان تو وہ لوگ ہیں جنکےدل اللہ کا ذکر سُن کر لرز جاتے ہیں اور جب اللہ کی آیات انکے سامنے پڑھی جاتی ہیں تو انکا ایمان بڑھ جاتا ہے، اور وہ اپنے ربّ پر اعتماد رکھتے ہیں - جو نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انکو دیا ہے اس میں سے (ہماری راہ میں) خرچ کرتے ہیں- الانفال ٢-٣
6
107
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے درخت کے نیچے موت کی بیعت لی کہ قریش سے عثمان رض کے خون کا بدلہ لیا جا سکے،اللہ تعالیٰ نے اس بیعت کی تعریف کی اور اسے اپنی عزیز کتاب میں ذکر فرمایا اور ان بیعت کرنے والوں کی تعریف کی جو عثمان رض کے خون کی خاطر اپنے نبی ص سے کی۔درجات اللّٰہ طے کرتا ہے
تاریخی روایات میں آتا ہے امام حسن علیہ السلام اور امیر معاویہ کی صلح کے وقت بعض مالی معاملات بھی زیرِ بحث آئے جن میں کوفہ کے بیت المال کی رقم تھی (جو روایات کے مطابق پچاس لاکھ درہم تھی) تاکہ حضرت حسن علیہ السلام اپنے ذمہ واجب الادا قرضوں اور دیگر اخراجات کو پورا کر سکیں،
۔ طبری
3
5
1,257



