ترکیہ اور قطر نے باہمی دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، معاہدے پر جمعہ 13 نومبر کو استنبول میں ترک صدر رجب طیب اردوان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی ملاقات کے دوران دستخط کیے گئے۔
ترک ایوان صدر کے مطابق نئے معاہدے سے دونوں ممالک کے قریبی تعلقات کو ایک نئی جہت ملے گی تاہم معاہدے کی تفصیلات اور دفاعی ذمہ داریوں کی نوعیت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔
ترک ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ اور قطر خلیجی خطے میں دوبارہ جنگ کے امکانات روکنے، مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے اور امن کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
#SunoPakhtunkhwa
24
رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ (RMI) میں رحمان کالج آف نرسنگ کے زیراہتمام نرسنگ اور مڈوائفری کی دوسری بین الاقوامی کانفرنس (ICNM 2026) باقاعدہ طور پر شروع ہو گئی ہے جس میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک سے نرسنگ کے نامور ماہرین، اساتذہ، محققین اور طلبہ کی بڑی تعداد شرکت کر رہی ہے۔
تیرہ اور چودہ نومبر کو جاری رہنے والی اس دو روزہ کانفرنس میں اکتیس قومی و بین الاقوامی مقررین نرسنگ اور مڈوائفری کے شعبوں میں اپنے تحقیقی مقالے اور تجربات پیش کر رہے ہیں۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل کے صدر ڈاکٹر سید علی فرحان رازی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ اس موقع پر کانفرنس کی چیئرپرسن سیلے سرک رحمان، چیئرمین آر ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد رحمان اور چیف ایگزیکٹو آفیسر شفیق الرحمان بھی موجود تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن انٹرنیشنل کانفرنس کا کہنا تھا کہ نرسنگ اور مڈوائفری صحت کے نظام کا بنیادی ستون ہیں۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد ملکی اور غیر ملکی ماہرین کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا، پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ کرنا اور نرسنگ کی تعلیم، تحقیق اور عملی تربیت کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کرنا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس ایونٹ کے نتیجے میں مختلف طبی تعلیمی اداروں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ ملے گا اور پاکستان میں نرسنگ کے شعبے کو بلند ترین معیار تک لے جانے میں مدد ملے گی۔
#SunoPakhtunkhwa
5
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 330 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت 360 روپے فی لیٹربرقرا رہے گی۔
پیٹرول اور ڈیزل کی یہ قیمتیں 14نومبر کے لیے ہوں گی۔
#SunoPakhtunkhwa
7
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کا تحفظ ہمارا تحفظ اور ان کی سلامتی ہماری سلامتی ہے۔
پاکستان منرلز فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ معدنیات کے منصوبوں کی کامیابی کے لیے مقامی آبادی کا تعاون اور اعتماد ضروری ہے، افرادی قوت، اثاثوں اور سپلائی روٹس کا تحفظ حکومت کی ذمے داری ہے۔
اپنے خطاب میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی معیشت نئے اعتماد کے ساتھ ترقی اور تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے، معدنیات کو پاکستان میں تیار کرکے برآمد کرنا ہے، سرمایہ کاری کے لیے بجلی، پانی اور مواصلات کا قابلِ اعتماد انفرا اسٹرکچر ضروری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دو دہائیوں سے تعطل کا شکار ریکوڈک منصوبہ عملی تکمیل اور آپریشنل مرحلے کی جانب بڑھ رہا ہے، وہ دن دور نہیں جب معدنی وسائل کو ملکی صنعت کے لیے بروئے کار لائیں گے۔
#SunoPakhtunkhwa
5
جس صوبے میں مریض کو دوا نہ ملے،ڈاکٹر ڈیوٹی پر نہ ہو اور آئی سی یو میں بستر نہ ہو،وہاں صحت کے نظام کی کامیابی آخر کس بنیاد پر ناپی جا رہی ہے؟
#SunoPakhtunkhwa
فیلڈ مارشل سید منیر کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب،اہم نکات
#SunoPakhtunkhwa
پشاور نشتر ہال میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف اسپورٹس خیبر پختونخوا کے زیرِ اہتمام خیبر پختونخوا اسپورٹس ہیروز ایوارڈز کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں کھیلوں کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے 17 کھلاڑیوں اور شخصیات کو لیجنڈز، چیمپئنز اور ایمرجنگ ٹیلنٹ کیٹیگریز میں ایوارڈز سے نوازا گیا۔ تقریب کا مقصد صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔مزید تفصیل افتخار خان کی اس رپورٹ میں.
#SunoPakhtunkhwa
9
پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل سری لنکا کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچری کے قریب پہنچ کر آؤٹ ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے ایک منفرد مگر ناخوشگوار ریکارڈ کا حصہ بن گئے۔
سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 93 اور دوسری اننگز میں 97 رنز بنائے، یوں وہ ایک ہی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نروس نائنٹیز کا شکار ہونے والے دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے۔
ٹیسٹ کرکٹ کی تقریباً 150 سالہ تاریخ میں یہ صرف چھٹا موقع ہے جب کوئی بیٹر ایک ہی میچ کی دونوں اننگز میں 90 سے 99 رنز کے درمیان آؤٹ ہوا ہو۔
7
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے مڈٹرمپ انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد 2028 کے صدارتی انتخابات میں حصہ نہ لینے پر سنجیدگی سے غور شروع کر دیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ نے جے ڈی وینس کے قریبی حلقوں کا حوالہ دیتے ہوئے جمعے کو رپورٹ کیا ہے کہ نائب صدر سمجھتے ہیں کہ وسط مدتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی شکست کی وجہ ایران جنگ ہے اور وہ آئندہ صدارتی انتخاب لڑنے کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں۔
6
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ صوبوں کےمعاملے پر اگر ریفرنڈم ہو بھی جاتا ہے تو معاملہ طے تو پارلیمنٹ نے کرنا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے دونوں وکلا نے ان سے ملاقات کی ہے، ان کا کیا رویہ ہوتا ہے یہ تو آنے والے دنوں میں معلوم ہوگا، بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے ان ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو اگلی ملاقات کیلئے رکاوٹ ہوسکتی ہے۔
راناثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کی کسل دی ہوئی تھی، انہیں سمجھانے کی کوشش کی گئی، ہر طرح کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقاتوں کی بندش اس لیے تھی کہ وہ ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتےہیں۔
17
بالاکوٹ کپی گلی سنگڑ کے قریب الٹو کار کو جیپ نے ٹکر ماردی ایک نوجوان جاں بحق تین افراد زخمی
.
#SunoPakhtunkhwa
4
مصنوعی ذہانت کی کمپنیاں خود کو جاسوسی سے بچانے کے لیے سابق انٹیلی جنس اہلکاروں کو ملازمت پر رکھ رہی ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق یہ خطرہ اس وقت مزید نمایاں ہو کر سامنے آیا جب امریکی چپ ساز کمپنی اینوڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کا ایک مبینہ چینی جاسوس سمیت دو خواتین کے ساتھ تعلقات کا اسکینڈل سامنے آیا جس کے بعد جینسن ہوانگ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
اینوڈیا کا کہنا ہے کہ اسے نہیں لگتا کہ قومی سلامتی یا کمپنی کے رازوں پر کوئی سمجھوتہ ہوا ہے۔ دوسری جانب چین نے جاسوسی کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
#SunoPakhtunkhwa
7
مانسہرہ میں بارش جبکہ وادی کاغان میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے تازہ ترین صورتحال جانتے ہیں سنو پختونخواہ کے نمائندے محمد خورشید کی اس رپورٹ میں
#SunoPakhtunkhwa
7
خیبر باڑہ میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد حکومتی اقدامات سے زیادہ عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کے بعد ناقص دودھ اور دہی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، متعدد دکانیں سیل جبکہ نمونوں کے نتائج جلد عوام کے سامنے لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مزید تفصیل ہمارے نمائندے محمد اللہ خان آفریدی کی اس رپورٹ میں۔
5
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے۔
اسلام آباد میں جاری منرلز فورم سے خطاب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ معدنی ترقی سے مقامی آبادیوں کو فائدہ پہنچنا لازم ہے، معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کو اپنی زندگیوں میں ٹھوس بہتری نظر آنی چاہیے۔
چیف آف ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے، ہمارا مقصد صرف خام مال برآمد کرنا نہیں بلکہ ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ تک پوری ویلیو چین کو تیار کرنا ہے۔
فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ ہم ایسی طویل مدتی شراکت داری پروان چڑھانا چاہتے ہیں جو پاکستان اور اس کے شراکت داروں کیلئے پائیدار معاشی قدر کا باعث بنے۔
4
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد کا نجی جرگے منعقد کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم، جرائم پیشہ عناصر، منشیات فروشوں، سنیچرز اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت۔پشاور میں نجی جرگوں کے انعقاد کے خلاف پولیس نے سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
نجی سطح پر جرگے منعقد کرنے والوں کے خلاف قانونی شکنجہ تیار کرلیا گیا، جبکہ ایسے جرگوں کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹلز اور شادی ہالز کو بھی سیل کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پولیس کے اس فیصلے کے بعد نجی جرگوں کے انعقاد میں ملوث افراد اور انہیں جگہ فراہم کرنے والے ہوٹلوں اور شادی ہالز کی انتظامیہ کو بھی خبردار کردیا گیا ہے۔
سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے واضح کیا ہے کہ شہر میں نجی جرگے منعقد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ ایسے جرگوں کے انعقاد کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔
7
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے مختلف کارروائیوں کے دوران 74 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تابڑ توڑ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ جہاں 48 گھنٹوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 43 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، کارروائی میں 35 خوارج ہلاک ہوگئے جبکہ اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود، دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد اور آئی ای ڈیز بھی برآمد کرلی گئیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق میر علی اور اورکزئی میں مزید خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت دہشت گردی کے خلاف مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی۔
9












