شاندار۔۔۔۔
حکومت پنجاب نے لاہور کے 140 سال پرانے ایچی سن کالج (سابقہ پنجاب چیفس کالج) کے نئے بورڈ آف گورنرز کا اعلان کر دیا گیا۔
۔۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے برادر نسبتی منتہا اشرف مارتھ
۔۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بہنوئی اور مشیر علی ڈار
۔۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک
۔۔صوبائی وزیر ملک صہیب بھرتھ
۔۔صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی
۔۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب ساجد ظفر ڈال
۔۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق
۔۔سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے بیٹے سلطان گوہر اعجاز
۔۔سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کے بیٹے خان محمد اشرف
۔۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی قلی خان کے بیٹے حسنین قلی خان
۔۔سابق نگران وزیر میاں مصباح الرحمن کے بیٹے میاں خالد مصباح
۔۔وزیراعلی مریم نواز کے سیکنڈ کزن، ڈائریکٹر الشفیع گروپ ابراہیم طارق شفیع آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہوں گے۔
13
1,040
یاسمین راشد صاحبہ وطن عزیز کی عظیم ترین خواتین میں سے ایک ہیں۔
🚨🚨
ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف ایک مقدمے کی سماعت کے دوران ان کے وکیل رانا مدثر عمر نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو ریڑھ کی ہڈی کے آپریشن کی ضرورت ہے انہیں جیل سے اسپتال منتقل کیا جائے۔ ماضی میں بھی عدالت ڈاکٹر یاسمین راشد کو اسپتال منتقل کرنے کی ہدایات دے چکی ہے۔ ایک دفعہ انہیں اسپتال بھیجا گیا لیکن پھر واپس جیل بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں حکومت کے ضرورت سے زیادہ سخت رویے کی وجہ یہی سمجھ آتی ہے کہ انہوں نے فروری 2024ء میں جیل سے نواز شریف کے خلاف قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ہار کر بھی جیت گئیں۔
وہ ہار کر بھی کیسے جیت گئیں؟ میں اس تفصیل میں نہیں جانا چاہتا لیکن یہ ضرور یاد دلاؤں گا کہ 2019ء میں ڈاکٹر صاحبہ پنجاب کی وزیر صحت تھیں۔ نواز شریف حکومت کے قیدی تھے۔ نواز شریف جیل میں بیمار ہو گئے تو عدالت نے حکومت سے کہا کہ ایک میڈیکل بورڈ بنا کر بتایا جائے کہ انہیں اسپتال منتقل کرنا ضروری ہے یا نہیں؟ ان دنوں ڈاکٹر یاسمین راشد نے بطور وزیر صحت جیو نیوز پر کیپٹل ٹاک میں مجھے کہا تھا کہ نواز شریف واقعی بیمار ہیں اور ان کا جیل میں علاج ممکن نہیں۔ پھر نواز شریف کو عدالت نے علاج کے لئے جیل سے سیدھا لندن بھیج دیا تھا۔آج ڈاکٹر یاسمین راشد کے بارے میں بھی تمام میڈیکل رپورٹس کہہ رہی ہیں کہ انہیں اسپتال میں علاج کی ضرورت ہے لیکن انہیں اسپتال نہیں بھجوایا جا رہا۔ بیماری کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد جیل میں عزم و حوصلے اور خدمت کی مثال بن کر زندگی گزار رہی ہیں۔ مخالفین انہیں ایک سزا یافتہ مجرم اور ریاست کا باغی قرار دیتے ہیں لیکن جیل میں وہ سب کیلئے یاسمین آپا ہیں۔ قیدی خواتین کی بھی مدد کرتی ہیں اور جیل کا عملہ بھی انہی سے میڈیکل چیک اپ کرواتا ہے کیونکہ اللہ نے انکے ہاتھ میں بہت شفا دی ہے۔ وہ کئی قیدی خواتین کی بیٹیوں کی شادی کروا چکی ہیں۔ کئی غریب قیدیوں کو وکلاء کے ذریعے رہائی دلوا چکی ہیں۔ جیل میں خود بھی خوبصورت کشیدہ کاری کرتی ہیں اور قیدی خواتین کو بھی کشیدہ کاری کے ذریعہ روزگار کمانے کی ترغیب دیتی ہیں۔ یاسمین آپا نے جیل میں قید ہو کر بھی پاکستانی خواتین کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
@HamidMirPAK
jang.com.pk/news/1633758
Asad Chaudhary retweeted
جیل میں سب کو منع ہے،کسی کو سلام کہوں یا قرآن کی آیت بھی پڑھوں کوئی جواب نہیں دیتا، گزشتہ ہفتے بلڈ پریشر 192تک پہنچا، ڈاکٹرز کہتے ہیں کبھی بھی فالج یا پارٹ اٹیک ہو سکتا ، افسوس اس بات کا ہے میری زندگی بچانے والے مقدمات چھوڑ کر القادر کیس کو پہلے ترجیح دی جا رہی ہے، خان کا خط
Asad Chaudhary retweeted
ایک دوست نے @PTCLOfficial کو فون کنکشن کی درخواست دی دو ماہ پہلے دی، سروے ہوا، آرڈر پلیس ہوا مگر کنکشن نہیں لگا۔ @PTCLCares کے مقامی عملے نے کہا کہ انٹرنیٹ لگوائیں گے تو فون لگے گی ورنہ صرف فون کنکشن نہیں لگ سکتا
شروع میں اسکی بات کو مذاق سمجھا مگر آج شدید مایوسی ہوئی جب پتا چلا کے بغیر بتائے پی ٹی سی ایل نے کنکشن کی درخواست کینسل کر دی۔
اگر نجکاری کر کے قومی ادارے ایسے چوروں کو دینے ہیں تو بہتر ہے اس قوم پر رحم کریں۔ ویسے پی ٹی سی ایل کا ریگولیٹر کون ہے؟
Asad Chaudhary retweeted
آپ کی ذمہ داری ہے کہ آپ نے اپنے دوست نعیم علوی سے پوچھنا ہے کہ ان کو کہاں سے بی ٹٰی (BT) آئی تھی کہ پولی گراف ٹیسٹ ہو گیا ہے؟ کلئیر آنا یا نا آنا دور کی بات ٹیسٹ ہوا ہی نہیں۔ عدالتی ریکارڈ لف ہے۔ آپ کی بیہودہ، لغو ٹویٹس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ کا پولی گراف ٹیسٹ نہیں بلکہ دماغی صحت کا جائزہ لیا جانا ضروری ہے۔ بدنصیبی یہ ہے کہ آپ جیسے چغد نیشنل ٹی وی پر باشن دیتے ہیں جن کو صحافت کی ص کا بھی نہیں پتا۔ امید ہے کہ آپ کی تشفی ہوجائے گی۔
مشہور زمانہ خاتون اینکر قتل کیس میں شوہر کے موبائل کا فرانزک بھی کلئیر نکلا۔ کوئی جھگڑا تھا نہ لڑائی۔ ماضی کاایک جھگڑا نکلا جو عام طور پر میاں بیوی میں ہو جاتا ہے یعنی معمول کی بات اور وہ معاملہ بھی ختم ہو چکا تھا۔
ہمارے صحافی دوست نعیم علوی کے مطابق پولی گراف ٹیسٹ بھی کلئیر نکلا یعنی جھوٹ نہیں بولا جا رہا تھا۔ خاتون اینکر کی والدہ اور ان کی بیٹیوں کا بھی یہی بیان تھا کہ یہ حادثہ تھا۔
اب میری درخواست ہے کہ جس مرد اینکر نے کہا کہ اس کے اور اس کی ٹیم گواہ ہے کہ خاتون اینکر پر تشدد ہوتا رھا، وہ گھر چھوڑنے اور خلع لینے والی تھی، اس کے موبائل کا فرانزک بھی کر لیا جائے، اس کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کر لیا جائے۔
میں کوئی الزام نہیں لگا رہا بس احتیاطا کہہ رہا ہوں۔ ہو سکتا ہے کوئی چٹ پٹی مصالحے دار بریکنگ نیوز مل جائے کیونکہ ہم سب اسی کی تلاش میں ہوتے ہیں۔
کیا آپ مجھ سے اتفاق کرتے ہیں؟
#Rabia #murder #investigation #polygraphtest #truth
انٹرٹینمنٹ کے مقصد سے بنائی گئی وڈیو پر پشاور پولیس کو کیوں اعتراض ہوگیا؟ ٹی وی ڈراموں میں ولن رول کرنے والوں کو بھی پکڑ پکڑ کر جیل بھیج دیں۔ جو کرنے والا کام ہے وہ کرنا ہے نہیں ہے، بس رنگ بازی کرنی ہے۔ آوے کا آوے بگڑا ہوا ہے۔
بریکنگ نیوز: امریکی فضائیہ نے برطانیہ کے علاقے سفوک میں واقع آر اے ایف لیکن ہیتھ ایئر بیس پر "مشتبہ غیر مجاز ڈرونز کی سرگرمی" کی اطلاع دی ہے۔
BREAKING: US Air Force reports "suspected unauthorised drone activity" at RAF Lakenheath, in Suffolk.
trib.al/Rx0iR33
📺 Sky 501, Virgin 602, Freeview 233 and YouTube
15
487
بریکنگ نیوز: غیر معمولی صورتحال کے باعث امریکہ بھر میں تمام پروازیں گراؤنڈ کر دی گئیں۔
BREAKING: All US flights grounded because of 'extraordinary circumstances'
news.sky.com/story/us-airpor…
Asad Chaudhary retweeted
امیر جمعیۃ علماء اسلام مولانا فضل الرحمٰن کی 92 نیوز کے اینکر فہیم اختر ملک سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
مولانا فضل الرحمٰن نے فہیم اختر سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی۔
اس موقع پر صوبائی امیر سنیٹر مولانا عطاء الرحمان،مولانا اسجد محمود، سینئر صحافی سمیع ابراھیم،صدیق جان، رضوان غلزئی، وسیم ملک،اسد چودھری، احمد نواز موجود تھے۔
اللہ آپ کو اس کا اجر دیگا۔ جوانی میں چلے جانے والے اس صحافی کے 2 معصوم بچوں کی کفالت کا بندوبست کرنے سے بڑی اور کوئی نیکی نہیں ہوسکتی۔ اللہ کروٹ کروٹ احسن پر اپنی رحمتیں عطا فرمائے، آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
احسن جدون صاحب کی وفات پر دِلی صدمہ ہوا۔ ترکیہ سے واپسی پر تعزیت کے لیے وی نیوز کے دفتر اور اُن کے گھر بھی حاضر ہوں گا۔ صحافی دوستوں کی مشاورت سے اہلِ خانہ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے، انشاء اللہ
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں، آمین
Asad Chaudhary retweeted
عمران خان اور بشری بی بی کا مقدمہ؛ عدالت میں غلط بیانی کی بنیاد پر ریلیف کی استدعا مسترد
190 ملین پاؤنڈز کیس میں دورانِ سماعت بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان اور بالخصوص بشریٰ بی بی کی بگڑتی ہوئی صحت کے حوالے سے عدالت کو آگاہ کیا۔ کہا کہ بشریٰ بی بی ایک بزرگ خاتون ہیں، جنہیں اس وقت شدید طبی مسائل کا سامنا ہے اور ان کی بینائی بھی متاثر ہو رہی ہے، اس لیے انہیں طبی بنیادوں پر ریلیف فراہم کیا جائے۔ حیران کن طور پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد حقائق سے واقف ہی نہ تھے اور وکیل کو سن کر حقائق درست بھی نہ کئے۔
چیف جسٹس ڈوگر بار بار ایک ہی بات کرتے رہے کہ "یہ معاملہ وفاقی آئینی عدالت میں زیر التوا ہے"۔ حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے؛ وفاقی آئینی عدالت پہلے ہی بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست خارج کر چکی ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کو مرکزی اپیلوں پر جلد فیصلہ کرنے کی واضح ہدایت دے چکی ہے۔ بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بارہا باور کروایا کہ بشریٰ بی بی سے متعلق کوئی بھی مقدمہ اس وقت وفاقی آئینی عدالت میں زیر سماعت نہیں ہے، اس کے باوجود جسٹس ڈوگر نے محض اس بے بنیاد جواز پر طبع بنیادوں پر ریلیف کی تمام استدعائیں مسترد کر دیں۔
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے بھی حقائق سے برعکس مؤقف اپنایا، کہا کہ اگر ایک قیدی کو ریلیف دیا گیا تو باقی دس ہزار قیدیوں کو بھی دینا پڑے گا، انہوں نے اڈیالہ جیل کے تین قیدیوں کی درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد قیدی اسلام آباد ہائیکورٹ اور پھر وہاں سے وفاقی آئینی عدالت گئے جہاں ریکارڈ طلب کرنے کے بعد معاملہ زیر التوا ہے۔
حالانکہ یہ مؤقف زیادہ سے زیادہ عمران خان کے کیس میں تو پھر بھی دیا جاسکتا ہے، مگر بشریٰ بی بی کے کیس سے اس کا دور دور تک کوئی تعلق نہیں۔ اور آج کی سماعت میں بیرسٹر سلمان صفدر نے عمران خان کے لیے کسی قسم کا ریلیف مانگا ہی نہیں تھا، بلکہ ان کی تمام تر استدعا اور دلائل صرف اور صرف بشریٰ بی بی کی صحت اور ریلیف کے لیے تھے۔
Asad Chaudhary retweeted
پنڈی والوں کی ذلالت شروع، پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ دوسرا روز، میٹرو بس سروس بند، اسٹیشنز کے باہر لمبی قطاریں لگ گئی،
پنجاب میں صرف 19 فیصد اخراجات کی چھان بین پر 46 ارب روپے کی بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، مکمل اخراجات کا حساب لگے تو کیا ہوگا؟؟ کامرآن خان نے انتہائی اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
آج آن مائی ریڈار ثابت کردے گا کہ مریم نواز شریف کی پنجاب حکومت سرکاری خزانے کے بے دریغ اکثر بے رحمانہ استعمال کی انتہائی تشویشناک صورتحال دکھا رہی ہے قواعد کی کھلی خلاف ورزیاں ہیں عوام کے پیسے کا بے دریغ ضیاع، اختیارات کا ناجائز استعمال، اور کئی جگہ ایسی بے ضابطگیاں جن سے بدعنوانی کی بو آتی ہے یہ نتیجہ کسی اپوزیشن الزام سازی یا کسی صحافی کی لن ترانی نہیں یہ نتیجہ اخذ ہوا ہے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی سرکاری رپورٹ سے جو سرکاری حساب کتاب کی سب سے مستند دستاویز ہے، اور یہ تصویر بھی ادھوری ہے کیونکہ پنجاب حکومت کے پانچ ہزار چار سو سے زیادہ دفاتر ہیں، جن میں سے صرف دو سو کا آڈٹ ہوا، یعنی کل خرچ کے صرف انیس فیصد کا۔ اسی انیس فیصد میں چھیالیس ارب روپے سے زیادہ کی بے ضابطگیاں نکل آئیں۔
جنوبی پنجاب کی تین لاکھ سترہ ہزار غریب بچیوں کو وظیفے کے ساڑھے چار ارب روپے بینک میں پڑے رہے۔ کچرا کمپنیوں پر ایک سو چھیالیس ارب کا قرض ہے اور واپسی صفر ہے۔ مزدوروں کی پنشن کی کٹوتی خرچ کر لی گئی۔ ہسپتالوں میں بغیر ٹیسٹ کے آلات مریضوں پر استعمال ہوئے۔ ایک سرکاری کالج میں دستخط کے بعد چیکوں پر رقم بڑھا دی گئی۔
اور اسی حکومت نے دس سے گیارہ ارب روپے کا جہاز خریدا، اور اٹھائیس سو سے زیادہ سرکاری طبی مراکز پر ایک ہی نام کی تختی لگا دی۔
یہ الزام نہیں، سرکاری ریکارڈ ہے۔اس چونکا دینے والے شو کو مکمل انجوائے کرنے کے لئے OMR کے YouTube لنک پر کلک کیجیئے youtu.be/CB9oQ6xHazg
Asad Chaudhary retweeted
ہمارے ایک دوست کے دل میں پیس میکر ڈلنا تھا، 20 سے 25 لاکھ روپے کا خرچہ تھا۔ ملک کے کسی سرکاری اسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں تھی، پھر کسی نے بتایا کہ سندھ حکومت کے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں یہ مفت سہولت میسر ہے۔ دوست کراچی گیا، این آئی سی وی ڈی میں 20 لاکھ روپے کی ڈیوائس فری میں لگ گئی۔ اسی طرح سندھ اور ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں مستحق لوگ سندھ حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
صحت کی سہولیات سے متعلق سندھ حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہت بہتر ہے۔
ویلڈن سندھ حکومت & ویلڈن این آئی سی وی ڈی۔ صحت کے سہولیات کے لئے پاکستان میں بہت ہنگامی اور بڑے پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہے، سندھ کے مختلف شہروں میں قائم یہ اسپتال بلاشبہ بڑی عوامی خدمت کررہے ہیں، پنجاب سے وہاں جاکر علاج کروانے والے کئی لوگوں کو جانتا ہوں، بہت تعریف کرتے ہیں۔
ہمارے ایک دوست کے دل میں پیس میکر ڈلنا تھا، 20 سے 25 لاکھ روپے کا خرچہ تھا۔ ملک کے کسی سرکاری اسپتال میں یہ سہولت میسر نہیں تھی، پھر کسی نے بتایا کہ سندھ حکومت کے این آئی سی وی ڈی اسپتال میں یہ مفت سہولت میسر ہے۔ دوست کراچی گیا، این آئی سی وی ڈی میں 20 لاکھ روپے کی ڈیوائس فری میں لگ گئی۔ اسی طرح سندھ اور ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں مستحق لوگ سندھ حکومت کی اس سہولت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔
صحت کی سہولیات سے متعلق سندھ حکومت کی کارکردگی باقی صوبوں سے بہت بہتر ہے۔


























