اعظم علی (@Azamali2450) header
اعظم علی (@Azamali2450) profile picture

He removes all my problems after all He is my God.

Sheikhupura
Joined February 2022
Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)Photo by اعظم علی (@Azamali2450)
بیشک بہت سے ممالک کو اس بیان سے مرچیں لگی ہیں لیکن یہ ایک سچ ھے 👇 ایرانی وزیرِ خارجہ کا عالمی برادری سے یہ کہنا سو فیصد سچ تھا کہ مصر نہرِ سوئز سے گزرنے کے لیے 200,000 سے 700,000 ڈالر تک فیس وصول کرتا ہے، جبکہ بڑے کنٹینر جہاز یا آئل ٹینکرز کے لیے یہ رقم 1 ملین ڈالر سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔ پاناما نہر سے گزرنے پر 100,000 سے 450,000 ڈالر تک فیس لی جاتی ہے، جبکہ بڑے نیو پانامیکس جہازوں کے لیے یہ فیس 500,000 ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ ترکی آبنائے باسفورس کے استعمال پر فیس لیتا ہے۔ کینیڈا سینٹ لارنس سی وے کے استعمال پر فیس وصول کرتا ہے۔ امریکہ بھی سینٹ لارنس سی وے پر فیس عائد کرتا ہے۔ ایران نے دہائیوں سے آبنائے ہرمز کے استعمال پر کوئی فیس وصول نہیں کی اور اسے مفت رکھا تھا۔ لیکن اب ایسا نہیں ہو گا۔ اب ایران بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے فیس وصول کرے گا۔
32
55
2
273
22,879
اعظم علی retweeted
دو پٹھان ایک حادثے میں مر گے فرشتہ آیا دونوں سے پوچھا کون ہو ؟ دونوں نے یک زبان ہو کر کہا: مسلمان فرشتے نے پہلے پٹھان سے پوچھا: نام کیا ہے ؟ پٹھان بولا ؛ اخلاص خان فرشتے نے کہا سورہ اخلاص سناؤ ؟ اس نے جلدی سے سورہ اخلاص سنادی اور بچ گیا. فرشتے نے دوسرے سے پوچھا: نام کیا ہے ؟ وہ پریشان ہو گیا اور گبھرا کر بولا: نام تو" یاسین خان" ہے مگر پیار سے لوگ* کوثر کوثر" کہتے ہیں ‼️ 😂😂😂😂😂
30
22
1
183
33,373
اعظم علی retweeted
کیا ٹرمپ و امریکہ سے اچھے تعلقات کا فائدہ صرف ٹرمپ اور جعلی حکمران ہی اٹھائیں گے؟ 100/200 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری ہی کروا لیجیے۔ بھارت سے پانی اور کشمیر کا مسئلہ حل کروا لیجیے۔ اسرائیل سے سیز فائر پر ہی عمدرآمد کروا لیجیے۔ اور کچھ نہیں تو بھارت کی طرح روس اور ایران سے سستا فیول ہی منگوا لیجیے۔ لگے ہاتھوں کچھ قرضے یا سود ہی معاف کروا لیجیے۔ یہ بھی نہیں ہوتا تو کم از کم IMF کی شرائط ہی نرم کروا لیجیے۔ کچھ تو پاکستان کا بھی سوچیے حضور۔۔۔
300
2,908
54
9,722
142,260
وزیراعلیٰ پنجاب کا عوامی ریلیف اقدام 💚 سستا پٹرول پروگرام کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل مالکان کو بڑا ریلیف! 21 لاکھ سے زائد افراد کو فی لیٹر 100 روپے تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ⛽ 📱 آسان رجسٹریشن اور ماہانہ 2000 روپے کی سبسڈی حاصل کریں 🌐 ابھی وزٹ کریں: mkb.punjab.gov.pk #سستا_پٹرول_پروگرام #وزیراعلیٰ_پنجاب #عوامی_ریلیف
24
96
3
205
16,043
اعظم علی retweeted
ایک گاؤں میں ایک باپردہ خاتون رہتی تھیں جن کی ڈیمانڈ تھی کہ شادی اس سے کریں گی جو انہیں باپردہ رکھے گا. ایک نوجوان اس شرط پر نکاح کے لیے رضامند ہوجاتا ہے دونوں کی شادی ہوجاتی ہے ۔ وقت گزرتا رہتا ہے یہاں تک کہ ایک بیٹا ہوجاتا ہے ۔ ایک دن شوہر کہتا ہے کہ میں سارا دن کھیتوں میں کام کرتا ہوں ۔ کھانے کے لیے مجھے گھر آنا پڑتا ہے جس سے وقت کا ضیاع ہوتا ہے تم مجھے کھانا کھیتوں میں پہنچادیا کرو بیوی راضی ہوجاتی ہے ۔۔ وقت گزرتے گزرتے ایک اور بیٹا ہوجاتا ہے جس پر شوہر کہتا ہے کہ اب گزارا مشکل ہے تمہیں میرے ساتھ کھیتوں میں ہاتھ بٹانا پڑے گا یوں وہ باپردگی سے نیم پردے تک پہنچ جاتی ہے اور تیسرے بیٹے کی پیدائش پر اس کا شوہر مکمل بے پردگی تک لے آتا ہے وقت گزرتا رہتا ہے یہاں تک اولاد جوان ہوجاتی ہے ایک دن یونہی بیٹھے بیٹھے شوہر ہسنے لگتا ہے بیوی سبب پوچھتی ہے تو کہتا ہے کہ بڑا تو پردہ پردہ کرتی تھی آخر کار تیرا پردہ ختم ہوگیا ۔۔ کیا فرق پڑا پردے اور بے پردگی کا زندگی تو اب بھی ویسے ہی گزر رہی ہے وہ بولتی ہے کہ تم ساتھ والے کمرے میں چھپ جاؤ میں تمہیں پردے اور بے پردگی کا فرق سمجھاتی ہوں شوہر کمرے میں چھپ جاتا ہے عورت اپنے بال بکھیرے رونا پیٹنا شروع کردیتی ہے پہلے بڑا بیٹا آتا ہے ۔ رونے کا سبب پوچھتا ہے کہتی ہے تیرے باپ نے مارا ہے بڑا بیٹا ماں کو سمجھاتا ہے کہ اگر مارا ہے تو کوئی بات نہیں وہ آپ سے محبت بھی تو کرتے ہیں آپ کا خیال رکھتے ہیں ۔ وہ سمجھا بجھا کر چلا جاتا ہے عورت پھر سے رونے کی ایکٹنگ کرتی ہے اور منجھلے بیٹے کو بلا کر بتاتی ہے کہ تیرے باپ نے مجھے مارا منجھلا بیٹا کو غصہ آتا ہے وہ باپ کو برا بھلا کہتے ہوئے ماں کو سمجھا بجھا کر چپ کروا کر چلا جاتا ہے آخر کار عورت یہی ڈرامہ چھوٹے بیٹے کے سامنے کرتی ہے چھوٹا بیٹا تو غصہ سے آگ بگولہ ہوجاتا ہے اور زور زور سے گالیاں بکتے ہوئے ڈنڈا اٹھاتا ہے اور کہتا ہے کہ ابھی باپ کی خبر لیتا ہوں پھر عورت شوہر کو بلا کر بولتی ہے کہ پہلا میرے پردے کے وقت پیدا ہوا تو اس نے تیرا پردہ رکھا دوسرا نیم پردے کے زمانے میں پیدا ہوا تو تیری آدھی لاج رکھ لی جبکہ تیسرا جو مکمل بے پردگی کے زمانے میں ہوا تو وہ مکمل طور پر تیرا عزت کا پردہ اتارنے گیا ہے حاصل کلام: پردہ عورت کا فطری تقاضا ہے جو خالق مرد وزن کی طرف سے قاعدہ بھی ہے.
11
40
291
43,840
اعظم علی retweeted
ایک شخص نے ایک مرغا پالا تھا۔ ایک بار اس نے مرغا ذبح کرنا چاہا۔ مالک نے مرغے کو ذبح کرنے کا کوئی بہانا سوچا اور مرغے سے کہا کہ کل سے تم نے اذان نہیں دینی ورنہ ذبح کردوں گا۔ مرغے نے کہا ٹھیک ہے آقا جو آپ کی مرضی! صبح جونہی مرغے کی اذان کا وقت ہوا تو مالک نے دیکھا کہ مرغے نے اذان تو نہیں دی لیکن حسبِ عادت اپنے پروں کو زور زور سے پڑپڑایا۔ مالک نے اگلا فرمان جاری کیا کہ کل سے تم نے پر بھی نہیں مارنے ورنہ ذبح کردوں گا۔ اگلے دن صبح اذان کے وقت مرغے نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے پر تو نہیں ہلائے لیکن عادت سے مجبوری کے تحت گردن کو لمبا کرکے اوپر اٹھایا۔ مالک نے اگلا حکم دیا کہ کل سے گردن بھی نہیں ہلنی چاہیے، اگلے دن اذان کے وقت مرغا بلکل مرغی بن کر خاموش بیٹھا رہا۔ مالک نے سوچا یہ تو بات نہیں بنی۔ اب کے بار مالک نے بھی ایک ایسی بات سوچی جو واقعی مرغے بے چارے کی بس کی بات نہیں تھی۔ مالک نے کہا کہ کل سے تم نے صبح انڈا دینا ہے ورنہ ذبح کردوں گا۔ اب مرغے کو اپنی موت صاف نظر آنے لگی اور وہ بہت زار و قطار رویا۔ مالک نے پوچھا کیا بات ہے؟ موت کے ڈر سے رو رہے ہو؟ مرغے کا جواب بڑا باکمال اور بامعنی تھا۔ کہنے لگا: نہیں! میں اس بات پر رو رہا ہوں کہ انڈے سے بہتر تھا کہ اذان پر مرتا۔ پہلا غیر قانونی حکم مانو گے تو پھر آرڈر آتے جائیں گے تعمیل ہوتی جائے گی۔ عزت اور غیرت کا جنازہ نکالتا رہے گا۔ Share id you understand
3
47
209
22,610
اعظم علی retweeted
ایک عابد نے "خدا کی زیارت" کے لیے 40 دن کا چلہ کھینچا۔ دن کو روزہ رکھتا اور رات کو قیام کرتا تھا۔ اعتکاف کی وجہ سے خدا کی مخلوق سے یکسر کٹا ہوا تھا اس کا سارا وقت آہ و زاری اور راز و نیاز میں گذرتا تھا، 36 ویں رات اس عابد نے ایک آواز سنی : شام 6 بجے، تانبے کے بازار میں فلاں تانبہ ساز کی دکان پر جاؤ اور خدا کی زیارت کرو_ عابد وقت مقررہ سے پہلے پہنچ گیا اور مارکیٹ کی گلیوں میں تانبہ ساز کی اس دوکان کو ڈھونڈنے لگا۔ وہ کہتا ہے: "میں نے ایک بوڑھی عورت کو دیکھا جو تانبے کی دیگچی پکڑے ہوئے تھی اور اسے ہر تانبہ ساز کو دکھارہی تھی" اسے وہ بیچنا چاہتی تھی- وہ جس تانبہ ساز کو اپنی دیگچی دکھاتی وہ اسے تول کر کہتا: "4 ریال ملیں گے" وہ بڑھیا کہتی: "6 ریال میں بیچوں گی" پر کوئی تانبہ ساز اسے چار ریال سے زیادہ دینے کو تیار نہ تھا- آخر کار وہ بڑھیا ایک تانبہ ساز کے پاس پہنچی۔ تانبہ ساز اپنے کام میں مصروف تھا۔ بوڑھی عورت نے کہا: "میں یہ برتن بیچنے کے لیے لائی ہوں اور میں اسے 6 ریال میں بیچوں گی کیا آپ چھ ریال دیں گے؟" تانبہ ساز نے پوچھا: "چھ ریال میں کیوں؟؟؟" بوڑھی عورت نے دل کی بات بتاتے ہوئے کہا: "میرا بیٹا بیمار ہے، ڈاکٹر نے اس کے لیے نسخہ لکھا ہے جس کی قیمت 6 ریال ہے" تانبہ ساز نے دیگچی لے کر کہا: "ماں یہ دیگچی بہت عمدہ اور نہایت قیمتی ہے۔ اگر آپ بیچنا ہی چاہتی ہیں تو میں اسے 25 ریال میں خریدوں گا!!" بوڑھی عورت نے کہا: "کیا تم میرا مذاق اڑا رہے ہو؟!!! " تانبہ والے نے کہا: "ہرگز نہیں،میں واقعی پچیس ریال دوں گا" یہ کہہ کر اس نے برتن لیا اور بوڑھی عورت کے ہاتھ میں 25 ریال رکھ دیئے !!! بوڑھی عورت، بہت حیران ہوئی۔ دعا دیتی ہوئی جلدی اپنے گھر کی طرف چل پڑی۔ عابد کہتا ہے میں یہ سارا ماجرہ دیکھ رہا تھا جب وہ بوڑھی عورت چلی گئی تو میں نے تانبے کی دوکان والے سے کہا: "چچا، لگتا ہے آپ کو کاروبار نہیں آتا؟ بازار میں کم و بیش سبھی تانبے والے اس دیگچی کو تولتے تھے اور 4 ریال سے زیادہ کسی نے اسکی قیمت نہیں لگائی اور آپ نے 25 ریال میں اسے خریدا" بوڑھے تانبہ ساز نے کہا: "میں نے برتن نہیں خریدا ہے۔ میں نے اس کے بچے کا نسخہ خریدنے کے لیے اور ایک ہفتے تک اس کے بچے کی دیکھ بھال کے لئے پیسے دئیے ہیں۔ میں نے اسے اس لئے یہ قیمت دی کہ گھر کا باقی سامان بیچنے کی نوبت نہ آئے-" عابد کہتا ہے میں سوچ میں پڑگیا۔ اتنے میں غیبی آواز آئی: "چلہ کشی سے کوئی میری زیارت کا شرف حاصل نہیں کرسکتا۔ گرتے ہووں کو تھامو، غریب کا ہاتھ پکڑو، ہم خود تمہاری زیارت کو آئیں گے"۔ وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُم° "وہ تمہـــارے ساتھ ہــے جہـــاں بھـــی تــم ہـــو" بے شک..
2
46
2
225
8,102
اعظم علی retweeted
مومن کی زندگی صرف عبادات تک محدود نہیں دین ہمیں یہ سکھاتا ھے کہ عبادت کے ساتھ آپ کے دوسروں کے ساتھ معاملات کیسے ہیں. اگر آپ لوگوں کا حق مارتے ہیں اپنی زمہ داریوں کو پورا نہیں کرتے،تو ان عبادات کا کوئی فائدہ نہیں. دین 24 گھنٹے کی زندگی اللہ اور اسکے رسول کے طریقے پر چلنے کا نام ھے
2
2
27
4,817
اعظم علی retweeted
ہندو ماں اور بیٹے کی گفتگو👉😲 بیٹا: امی، تاج محل کتنا خوبصورت ہے۔ یہ تو ہم نے بنایا تھا نا؟ ماں: نہیں بیٹا، اسے بادشاہ شاہجہان نے بنوایا تھا۔ وہ ایک مسلمان تھا۔ بیٹا: اچھا۔ تو پھر یقیناً قطب مینار ہم نے بنایا ہوگا، ہے نا؟ ماں: نہیں بیٹا، وہ بھی ایک مسلمان نے بنایا تھا۔ اس کا نام قطب الدین ایبک تھا۔ بیٹا: پھر لال قلعہ تو ہم نے بنایا ہوگا؟ 🙄 ماں: نہیں، وہ بھی مسلمان حکمرانوں نے بنایا تھا۔ بیٹا: تو پرانا قلعہ (پُرانا قلعہ) ہم نے بنایا ہوگا؟ ماں: نہیں بیٹا، پرانا قلعہ بھی مسلمانوں نے ہی بنایا تھا۔ 😔 بیٹا: اچھا... لیکن چار مینار تو ہم نے بنایا ہوگا، ہے نا؟ 😕 ماں: نہیں، وہ بھی مسلمانوں نے بنایا تھا۔ 😟 بیٹا: امی، میں نے سنا ہے کہ ہندوستان نے پہلا میزائل بنایا تھا۔ یہ تو ہندو حکمرانوں نے بنایا ہوگا، ہے نا؟ ماں: نہیں بیٹا، ہندوستان کا پہلا میزائل ٹیپو سلطان نے بنایا تھا۔ وہ بھی ایک مسلمان تھا۔ بیٹا: امی، میں نے سنا ہے کہ گرینڈ ٹرنک روڈ جو تقریباً 3000 کلومیٹر لمبی ہے، وہ ہم نے بنائی تھی، ہے نا؟ 😌 ماں: نہیں بیٹا، وہ بھی ایک مسلمان حکمران شیر شاہ سوری نے بنوائی تھی۔ 🙁 بیٹا: تو کم از کم منگولوں کے خلاف ہم نے جنگ لڑی ہوگی؟ ماں: نہیں، علاءالدین خلجی نے منگولوں کے خلاف جنگ لڑی تھی۔ اگر وہ ہار جاتے تو ہندوستان تباہ ہوجاتا۔ 😟 بیٹا: اچھا، تو مغل سلطنت ہماری تھی، ہے نا؟ 😯 ماں: نہیں، مغل سلطنت بھی مسلمانوں کی تھی۔ 😒 بیٹا: "جئے ہند" تو ہم نے سب سے پہلے کہا تھا، ہے نا؟ ماں: نہیں، یہ بھی سب سے پہلے ایک مسلمان نے کہا تھا۔ 😢 بیٹا: "سارے جہاں سے اچھا، ہندوستاں ہمارا" ہم نے لکھا تھا؟ 🙂 ماں: نہیں، یہ مسلمان شاعر علامہ اقبال نے لکھا تھا۔ بیٹا: کم از کم ہندوستانی جھنڈا تو ہم نے بنایا ہوگا، ہے نا؟ ماں: اصل میں... اسے پنگلی وینکیا نے ڈیزائن تو کیا تھا، لیکن جو حتمی ورژن تسلیم کیا گیا، وہ ایک مسلمان لڑکی سوریا طیّب جی (حیدرآباد) نے بنایا تھا۔ 😞 بیٹا: تو پہلا سیٹلائٹ ہم نے بھیجا ہوگا، ہے نا امی ماں: نہیں، ہندوستان کئی بار ناکام ہوا۔ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام، ایک مسلمان، نے کامیابی سے لانچ کیا۔ اگر وہ نہ ہوتے تو ہم خلاء میں نہ پہنچ پاتے۔ بیٹا: تو کم از کم ایٹمی ہتھیار تو ہم نے بنائے ہوں گے؟؟؟ ماں: نہیں، وہ بھی ایک مسلمان، ڈاکٹر عبدالکلام نے ہی بنائے تھے۔ اگر وہ نہ ہوتے تو چین اور پاکستان ہمیں کبھی سنجیدہ نہ لیتے۔ بیٹا: تو ہم نے آزادی کی جدوجہد تو سب سے پہلے شروع کی تھی نا؟؟؟ ماں: نہیں بیٹا، سب سے پہلی بغاوت ٹیپو سلطان نے کی تھی۔ بیٹا: تو پھر مسلمانوں کے خلاف اتنی نفرت کیوں؟ ان سے سوالات کیوں؟ کیوں؟؟؟ محب وطن ہونا آخر ہے کیا؟ ماں: بس بیٹا... اب بہت ہوگیا۔🙏🙏 اندھیر نگری اور مسخ شدہ تاریخ سے باہر نکلیں۔ سچ کو جانیں 😊
16
192
2
550
37,917
پنجابی لفظ "وٹ" کی وسعت! 😅 ایک انگریز کو پنجابی سیکھنے کا بہت شوق تھا۔ کسی نے اسے بتایا کہ چک نمبر 136 کے قدیم بزرگ بابا بخشی پنجابی کی بہترین تعلیم دیتے ہیں، ان کے پاس چلے جاؤ۔ انگریز بس پر سوار ہو کر 136 چک کی راہ لی۔ بس نے اسے جس جگہ اتارا، چک وہاں سے ایک گھنٹے کی پیدل مسافت پر تھا۔ انگریز بس سے اتر کر چک نمبر 136 کی طرف پیدل چل پڑا۔ ابھی تھوڑی دور ہی گیا تھا کہ اس نے دیکھا ایک شخص چارپائی کا بان بنا رہا ہے۔ انگریز نے پوچھا: “Oh man! تم یہ کیا کرتا؟” اس آدمی نے جواب دیا: “گورا صاب! میں وان ‘وٹ’ رہا ہوں۔” انگریز نے حساب لگایا کہ twist کرنا کو پنجابی میں "وٹ" کہتے ہیں۔ انگریز اس شخص کو چھوڑ کر آگے چلا تو کیا دیکھتا ہے کہ ایک دکاندار اداس بیٹھا ہے۔ انگریز نے پوچھا: “Oh man! تم اداس کیوں بیٹھا؟” دکاندار بولا: “گورا صاب! سویر دا کج وی نئیں ‘وٹیا’۔” انگریز سوچ میں پڑ گیا کہ پنجابی میں پیسے کمانے کو بھی "وٹ" کہتے ہیں۔ 😕 خیر، انگریز کچھ اور آگے چلا تو ایک شخص کو دیکھا جو پریشانی کے عالم میں آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا۔ انگریز نے پوچھا: “Oh man! کیا ہوا؟” وہ شخص بولا: “گورا صاب! ہوا بند اے تے بڑا ‘وٹ’ لگیا اے!” انگریز سوچنے لگا کہ پنجابی میں مرطوب موسم کو بھی "وٹ" کہتے ہیں۔ انگریز اسے چھوڑ کر آگے چلا۔ سامنے چودھری کا بیٹا کلف لگے کپڑے پہنے چلا آ رہا تھا۔ انگریز اس سے گلے ملنے کے لیے آگے بڑھا تو وہ لڑکا بولا: “گورا صاب! ذرا آرام نال، کپڑیاں نوں ‘وٹ’ ناں پا دینا۔” انگریز سر پر ہاتھ پھیرنے لگا کہ شکنوں کو بھی "وٹ" ہی کہا جاتا ہے۔ 😬 کچھ آگے جا کر انگریز کو ایک شخص پریشانی کے عالم میں لوٹا پکڑے کھیتوں کی طرف بھاگتا ہوا نظر آیا۔ انگریز نے کہا: “Oh man! ذرا بات تو سنو!” وہ شخص بولا: “گورا صاب! واپس آ کے سُناں، ڈڈھ وچ بڑے زور دا ‘وٹ’ پُھریا اے!” انگریز کو پسینہ آنے لگا — یعنی پنجابی میں پیٹ میں گڑبڑ ہو تو اسے بھی "وٹ" کہتے ہیں۔ 😦 تھوڑا آگے جانے پر انگریز کو ایک بزرگ حقہ پکڑے سامنے سے آتا دکھائی دیا۔ قریب آنے پر انگریز نے پوچھا: “Oh man! یہ 136 چک کتنی دور ہے؟” وہ بولا: “‘وٹو وٹ’ تری جاؤ، زیادہ دور نئیں اے!” انگریز کو غش آتے بچا کہ پنجابی میں راستہ بھی "وٹ" کہلاتا ہے! کچھ اور آگے گیا تو دیکھا دو آدمی آپس میں لڑ رہے ہیں۔ گورا لڑائی چھڑانے کے لیے آگے بڑھا۔ ان میں سے ایک بولا: “گورا صاب! تسی وچ نہ آؤ، میں اج ایدھے سارے ‘وٹ’ کڈ دیاں گا!” انگریز پریشان ہو گیا کہ کسی کی طبیعت صاف کرنا بھی "وٹ نکالنا" ہوتا ہے۔ انگریز نے لڑائی بند کرانے کی غرض سے دوسرے آدمی کو سمجھانے کی کوشش کی تو وہ بولا: “او جان دیو بادشاہو، مینوں تے آپ ایدھے تے بڑا ‘وٹ’ اے!” انگریز ششدر رہ گیا کہ غصہ کو بھی پنجابی میں "وٹ" کہا جاتا ہے۔ قریب ایک آدمی کھڑا لڑائی دیکھ رہا تھا، وہ بولا: “گورا صاب! تسی اینوں لڑن دیو، ایدھے نال پنگا لیا تے تہانوں وی ‘وٹ’ کے چپیڑ کڈ مارے گا!” انگریز ہکا بکا ہو کر اس آدمی کا منہ دیکھنے لگا۔ انگریز آگے چل دیا۔ تھوڑی دور گیا تو کیا دیکھا کہ ایک شخص گم سم بیٹھا ہے۔ انگریز نے پوچھا: “یہ آدمی کس سوچ میں ڈوبا ہے؟” جواب ملا: “گورا صاب! یہ بڑا میسنا ہے، یہ دڑ ‘وٹ’ کے بیٹھا ہے!” 😖 انگریز سر پکڑ کر وہیں بیٹھ گیا۔ کچھ دیر بعد طبیعت کچھ بحال ہوئی تو اس نے یہ کہتے ہوئے واپسی کی راہ لی: “What a comprehensive language! I can never learn it in my short life.” 🤣 کون کہتا ہے پنجابی لٹریری زبان نہیں؟ 🥳 #منقول 😂😂😂 ___________________________________________ اگر پوسٹ اچھی لگے تو لائیک اور شیئر ضرور کریں ایسی ہی مزاحیہ/طنزیہ/اصلاحی کہانیاں پڑھنے کے لیے میری پروفائل فالو کر لیں۔ ____________________________________________ #Punjabi #PunjabiLanguage #FunnyStory #DesiHumor #UrduFunny #ComedyPost #ViralPost #LolMoments #DesiContent #HansiMazak #FunPost #TrendingNow #FacebookViral #rr_writer 😄
3
39
2
89
7,450
اعظم علی retweeted
سڑک کے کنارے بیٹھا ایک فقیر پچھلے کئی سالوں سے روزانہ مجھ سے خیرات لیتا تھا اور بدلے میں مجھے ڈھیروں دعائیں دیتا تھا۔ میں جب بھی دفتر آتی جاتی وہ وہیں بیٹھا ملتا، اس کے ہاتھ میں ایک پرانا سا پیالہ ہوتا اور چہرے پر عجیب سی مسکراہٹ۔ وہ ہر آنے جانے والے کو دیکھ کر کہتا “اللہ آپ کو خوش رکھے بیٹی۔” میں بھی اکثر اسے کچھ نہ کچھ دے دیتی، کبھی دس روپے کبھی بیس کبھی کوئی کھانے کی چیز، مجھے اس کی دعائیں اچھی لگتی تھیں۔ مجھے لگتا تھا شاید اس کی دعاؤں سے میری زندگی میں برکت آتی ہے۔ سالوں تک یہی سلسلہ چلتا رہا۔ لیکن ایک دن کچھ ایسا ہوا جس نے میری سوچ ہی بدل دی۔ اس دن میں دفتر سے معمول سے کچھ جلدی نکل آئی تھی، موسم خوشگوار تھا اور سڑک پر رش بھی کم تھا، میں جیسے ہی اس جگہ سے گزری جہاں وہ فقیر ہمیشہ بیٹھتا تھا تو وہ وہاں موجود نہیں تھا۔ مجھے تھوڑی حیرت ہوئی کیونکہ میں نے اسے کبھی غیر حاضر نہیں دیکھا تھا، میں نے گاڑی آہستہ کی ہی تھی کہ اچانک میری نظر سامنے کھڑی ایک چمچماتی ہوئی مہنگی گاڑی پر پڑی۔ وہ گاڑی بہت قیمتی لگ رہی تھی، میں تجسس سے اسے دیکھنے لگی کہ اچانک گاڑی کا دروازہ کھلا اور جو شخص اس میں سے باہر نکلا، اسے دیکھ کر میرے قدم رک گئے۔ وہی فقیر تھا وہی بوسیدہ کپڑے وہی چہرہ مگر اب وہ بڑے سکون سے گاڑی سے اتر رہا تھا، اس نے ادھر اُدھر دیکھا اور پھر قریبی ایک عالیشان ہوٹل کی طرف چل پڑا۔ میری حیرت کی انتہا نہ رہی، میں نے فوراً اپنی گاڑی ایک طرف کھڑی کی اور اس کا پیچھا کرنے لگی، میرے ذہن میں ایک ہی سوال تھا۔ “یہ سب کیا ہے؟” وہ ہوٹل کے اندر گیا اور ایک مخصوص میز پر جا کر بیٹھ گیا، میں بھی کچھ فاصلے پر ایک میز پر بیٹھ گئی تاکہ وہ مجھے نہ دیکھ سکے۔ کچھ ہی دیر میں ویٹر اس کے پاس آیا فقیر نے بڑے اعتماد سے مہنگے کھانے آرڈر کیے، میں یہ سب دیکھ کر بالکل ساکت رہ گئی، میرے دل میں غصہ بھی تھا اور تجسس بھی۔ میں سوچ رہی تھی کہ کیا وہ ہم سب کو بیوقوف بنا رہا تھا؟ کیا وہ حقیقت میں امیر ہے اور صرف لوگوں کو دھوکہ دیتا ہے؟ کچھ دیر بعد میں خود کو روک نہ سکی، میں اس کی میز کے قریب گئی اور سیدھا اس کے سامنے کھڑی ہو گئی۔ وہ مجھے دیکھ کر مسکرایا جیسے وہ پہلے سے جانتا ہو کہ میں آؤں گی۔ میں نے قدرے سخت لہجے میں کہا “تو یہ ہے آپ کی حقیقت؟ آپ لوگوں سے خیرات لیتے ہیں اور پھر مہنگے ہوٹلوں میں آ کر کھانا کھاتے ہیں؟” وہ خاموشی سے میری بات سنتا رہا پھر اس نے آہستہ سے کہا “بیٹی… بیٹھ جاؤ۔” مجھے اس کی بات پر اور بھی غصہ آیا لیکن پھر بھی میں کرسی پر بیٹھ گئی۔ وہ چند لمحے مجھے دیکھتا رہا اور پھر بولا “تم مجھے دھوکے باز سمجھ رہی ہو نا؟” میں نے فوراً کہا “اور کیا سمجھوں؟ میں نے آپ کو سالوں سے فقیر سمجھ کر پیسے دیے اور آج آپ کو اس حالت میں دیکھ رہی ہوں۔” وہ ہلکے سے مسکرایا پھر اس نے میز پر رکھا پانی کا گلاس اٹھایا اور ایک گھونٹ لیا۔ “بیٹی، جو تم نے دیکھا ہے وہ پوری حقیقت نہیں ہے۔” میں خاموش ہو گئی، اس نے آہستہ آہستہ اپنی کہانی سنانا شروع کی۔ “آج سے دس سال پہلے میں ایک بہت بڑا تاجر تھا، میرے پاس دولت کی کوئی کمی نہیں تھی بڑی گاڑیاں، بڑا گھر، سب کچھ تھا مگر ایک حادثے میں میں نے اپنی بیوی اور بیٹے کو کھو دیا۔” یہ کہتے ہوئے اس کی آواز بھاری ہو گئی“اس دن کے بعد میری زندگی بدل گئی میں نے محسوس کیا کہ دولت انسان کو سکون نہیں دے سکتی۔” میں خاموشی سے اسے دیکھ رہی تھی وہ بولتا گیا “میں نے اپنی زیادہ تر جائیداد فلاحی کاموں میں لگا دی یتیم خانوں، اسپتالوں اور غریبوں کی مدد کے لیے مگر میں نے ایک اور کام شروع کیا۔” میں نے حیرت سے پوچھا، “کیا؟” وہ مسکرایا “میں نے فقیر بن کر سڑک پر بیٹھنا شروع کر دیا۔” میں حیران رہ گئی۔ “کیوں؟” اس نے کہا، “تاکہ میں لوگوں کو پہچان سکوں دنیا میں بہت لوگ ہیں جو امیر کو سلام کرتے ہیں لیکن غریب کو ٹھکرا دیتے ہیں، میں دیکھنا چاہتا تھا کہ کون دل سے انسان ہے۔” پھر اس نے میری طرف دیکھا “اور تم ان چند لوگوں میں سے ہو جو برسوں سے مجھے کچھ نہ کچھ دیتی رہی ہو۔” میرے دل میں عجیب سی شرمندگی پیدا ہو گئی۔ وہ بولا، “تم جو پیسے دیتی تھیں، میں انہیں جمع کر کے غریب بچوں کی تعلیم پر خرچ کرتا ہوں۔ آج بھی میں اسی کام کے سلسلے میں یہاں آیا ہوں۔” اسی لمحے ایک آدمی ہمارے پاس آیا اس نے فقیر کو فائل دی اور کہا، “سر، یتیم بچوں کے اسکول کا سارا انتظام ہو گیا ہے۔” میں حیران رہ گئی فقیر نے فائل دیکھی اور سر ہلایا۔ پھر اس نے میری طرف دیکھا اور مسکرا کر کہا، “بیٹی، دنیا میں اصل دولت پیسے نہیں بلکہ دل کی نیت ہوتی ہے۔” میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں تھے، میں خاموشی سے وہاں سے اٹھ کر باہر آ گئی۔ اس دن مجھے احساس ہوا کہ ہم اکثر لوگوں کو صرف ظاہری شکل سے پرکھ لیتے ہیں۔
7
10
61
11,511
اعظم علی retweeted
آپ عشاء کی سترہ رکعتیں پڑھتے تھے پھر علم حاصل کیا تو تیرہ رکعتیں پڑھنے لگ گئے۔ آپ سادہ سے بندے تھے، سالوں سے عصر کی آٹھ رکعیتں پڑھتے تھے، کچھ پڑھے لکھے لوگوں کے ساتھ اٹھنے بیٹھنے لگ گئے تو انہوں نے بتایا کہ عصر کی چار رکعتیں تو سنت ہیں چار فرض ہیں- جب آپ کو پتہ چلا کہ سنت ہیں تو آپ نے سنتیں پڑھنا بلکل ہی چھوڑ دیا تو بتائیں سنت کو اہمیت دی یا غیر اہم سمجھا؟۔ آپ زندگی بھر رمضان کی قدر کرتے تھے، دن روزوں سے گزارتے اور آپ کی راتیں تراویح سے مزین ہوتی تھیں، پھر کسی دن دور جدید کے کسی عالم سے سن لیا کہ تراویح تو ایک زائد عبادت ہے۔ تیس سال پڑھنے کے بعد غیر ضروری سمجھ کر چھوڑ بیٹھے تو یاد رکھیئے یہ نفع بخش علم نہیں نقصان دہ علم ہے، یہ خدا کی بندگی نہیں بندگی سے فرار ہے جس کو آپ علم سمجھتے ہیں۔ آج کل کا مسئلہ جہالت نہیں بلکہ بڑا مسئلہ علم ہے۔ آج کی جہالت پتہ نہ ہونے سے نہیں بلکہ دور جدید کی جہالت پتہ ہونا ہے۔ لوگ اس وجہ سے گمراہ نہیں ہورہے کہ انہیں پتہ نہیں بلکہ اس وجہ سے گمراہ ہورہے ہیں کہ انہیں پتہ ہے۔۔ اور ایسا علم جو بندے کو خدا سے دور کردے تو وہ مفید علم نہیں بلکہ مضر ہے۔ اللہ پاک ہمیں نفع بخش علم سیکھنے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یارب العالمین 🖤❤️
136
135
12
624
83,020
اعظم علی retweeted
اسحاق ڈارک کو پٹواری عالمی لیڈر بنا ہی رہے تھے کہ چائنہ نے عزت ہاتھ میں پکڑا دی😂😂 گئے تھے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالث بن کر عالمی امن کا تمغہ لینے، لیکن چینیوں نے پہلے ہی موڑ پر بریک لگا دی۔ صاف کہہ دیا کہ: 'بھائی صاحب! پہلے اپنا گھر کا جھگڑا (افغانستان) تو ختم کر لیں'۔ پھر ارمچی کی ٹیبل پر بٹھایا اور ہاتھ میں 220 ملین ڈالر کے بجلی کے بقایاجات کا بل بھی تھما دیا۔ اسے کہتے ہیں 'گئے تھے نماز بخشوانے، روزے گلے پڑ گئے 🫣
10
203
7
679
51,067
اعظم علی retweeted
مرنے کے بعد اگر پتہ چلا کہ اللّہ کا وجود نہیں ہے؟ ہریش کمار۔ فزکس میں PhD کے بعد بھارت کی ایک اہم یونیورسٹی میں لیکچرار پوسٹ ہوا۔ ہندو دھرم سے پہلے ہی متنفر تھا۔ 1986 لندن میں دوران تعلیم اسٹیفین ہاکنگز کے لیکچرز اور کتب سے ایسا متعارف ہوا کہ خدا کا ہی منکر ہو گیا۔ اور ایسا منکر کہ بڑے بڑے مسلم، عیسائی اور یہودی علماء سے بھرپور مباحثہ کرتا۔ یہاں تک کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھی مجھے قائل نہ کر سکے۔ ڈاکٹر بتاتے ہے۔کہ 2005 کی چھٹی کے دن کی ایک صبح مسلم سبزی فروش نے بیل کی۔ ہم گزشتہ 20 سال سے سبزی اسی سے خرید رہے تھے۔ اس دن میں نے اسے چائے کی آفر کی تو اس نے قبول کر لی۔ حسب معمول خدا یا اللّہ کے وجود پر اس سے بحث شروع کر دی۔ 30 منٹ کی گفتگو سے معلوم ہوا وہ سیدھا سادہ مسلمان ہے۔ جو 5 وقت نماز پڑھتا ہے۔ ہاں وہ سودے میں بہت ہی صاف گو اور ایماندار تھا۔ مناسب دام میں بیچتا تھا۔ آخر چلتے ہوئے اس نے ایک ایسی بات کی جس نے میری زندگی ہی بدل دی۔ وہ کیا تھی:- ڈاکٹر جی! تم نے خود بولا کہ تقریبا 6000 سے 10000 سال سے انسانی تاریخ میں پیغمبروں کی کہانیاں چل رہی ہیں اور سب کے سب ایک اللّہ، اور جنت دوزخ کی بات کرتے ہیں۔ اور سائنس مرنے کے بعد کے حالات کا جواب ہی نہیں دے سکتی۔ تو اب 2 ہی امکانات ہیں؛ 1۔۔۔ اللّہ کا وجود نہیں ہے 2۔۔۔ اللّہ ہے *اگر تو اللّہ کا وجود نہ ہوا* تو مرنے کے بعد ہم دونوں برابر ہونگے۔ لیکن *اگر آگے جا کر اللّہ موجود ہوا* آپ تو پھر پکڑے جائیں گے۔ دونوں صورتوں میں فائدے میں کون ہوا۔ آپ خود ہی فیصلہ کر لینا۔ اس لئے بہتر یہ ہے اللّہ کو مان لیں اور اس کے کہنے پر چلیں۔ اس کا قرآن تو انسان کا سیدھی راہ پہ چلنے کا کہتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے ساری زندگی (امکان)Probability کے لیکچرز دیئے۔ لیکن اس کے جانے کے بعد سوچا کہ اس Probability کی طرف تو کبھی میرا دھیان ہی نہیں گیا۔ کہ دونوں صورتوں میں *اللّہ کو ماننے والا فائدہ میں ہے* ۔ قصہ مختصر اس سوچ کے بعد خیال آیا کونسا آسمانی مذہب بہتر ہے۔ مذاہب کا علم تو مجھے پہلے ہی کافی تھا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ایک لیکچر میں 1400 سال سے پورا قرآن مجید کا حرف بحرف ایک ہونے کا سنا تو انگلینڈ میں کرسچن مشنری ادارے سے اس کی حقیقت دریافت کی۔ تو سب نے اس بات کی تصدیق کی۔ الحمداللہ آج مجھے اور میرے سارے گھر کو مسلمان ہوئے 15 سال ہو گئے۔ ۔ میں اسلامی تعلیمات کے لئے کیرالہ شفٹ ہو گیا۔ میری 3 بیٹیاں حافظ قرآن ہیں۔ اور اللّہ کریم نے میری زندگی ہی بدل دی۔ لیکن اس سبزی والے عبد الاحد سے دوبارہ میری ملاقات نہ ہو سکی۔ لیکن میں نے قبول اسلام کے بعد اپنا نام بھی عبد الاحد رکھا۔کیونکہ وہ ایک سچا مسلمان تھا۔۔۔۔! #آفاق_سومرو
7
158
3
501
44,161
اعظم علی retweeted
اسلام کے آغاز میں یہودیوں کو قائل کروانے کی خاطر ہی بیت المقدس کی جانب منہ کرکے نماز ادا کرنے کا حکم ہوا۔ کیونکہ یہودی اسی طرف منہ کرکے عبادت کیا کرتے تھے۔ سترہ ماہ بعد ہماری عبادت کا رخ بیت المقدس سے بیت اللہ کی جانب موڑ دیا گیا۔ کیونکہ مسلمانوں کا شروع سے قبلہ اول وہی رہا۔ جسے پہلے حضرت آدم اور پھر حضرت ابراہیم نے تعمیر کیا۔ حضرت عمر رض کے دور حکومت میں اسرائیل یعنی یروشلم پر عیسائیوں کا قبضہ تھا۔ بیت المقدس کے ہی احاطے میں انہوں نے گرجا گھر تعمیر کیا ہوا تھا۔ اور عین تابوت سکینہ والی جگہ وہ گند پھینکا کرتے تھے یہودیوں کی نفرت میں۔ یروشلم کی فتح کے وقت جب حضرت عمر وہاں گئے تو عیسائیوں پر برہم ہوئے۔ وہاں صفائی کروا کر مسجد تعمیر کروائی، اور قرآن میں موجود معراج والے واقعے کی نسبت سے اس مسجد کو اقصی کا نام دیا۔ یہودیوں کی دیوار گریہ بھی اسی احاطے میں موجود تھی تو زائرین کی حثیت سے انہیں بھی وہاں آنے کی اجازت دے دی گئی۔ خلافت عباسیہ تک یروشلم ایک مسلم شہر رہا۔ اس کے بعد عسائیوں نے دوبارہ یروشلم پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔ صلاح الدین ایوبی نے عیسائیوں کے خلاف پچاس سے زائد جنگیں کرکے بیت المقدس دوبارہ حاصل کیا۔ اور پھر سات سو سالوں تک یہ خلافت عثمانیہ کے زیر سلطنت رہا۔ یہودیوں کو بھی دیوار گریہ تک اپنے مذہبی اقدامات کی آزادی رہی۔ اور یہودی آہستہ آہستہ پھر یروشلم میں آباد ہونا شروع ہوگئے۔ اس دوران میں کئی بار انہوں نے خلافت عثمانیہ کے سلطان کو پیسوں کے عوض یروشلم انہیں سونپنے کا لالچ دیا لیکن ناکام رہے۔ اور پھر دوسری جنگ عظیم میں عیسائی سپاہی ہٹلر نے چن چن کر یہودیوں مارا۔ قریبا ساٹھ لاکھ کے قریب یہودیوں کا قتل عام کیا گیا اور یہ دربدر بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ اس دوران میں انہیں یہ اندازہ ہوچکا تھا کہ انہیں اب خود اپنی پہچان بنانی ہے۔ اور بائبل میں موجود یہودیوں کے آخری عروج سے قبل والی کئی نشانیاں بھی ظاہر ہوچکی تھیں۔ اور وہ یہ تسلیم کرچکے تھے کہ انکا آخری مسیحا اب دجال ہوگا جس کی بدولت پوری دنیا میں انکا دوبارہ بول بالا ہوگا۔ انہوں نے برطانیہ سے ساز باز کرکے خود کو الگ ریاست تسلیم کروالیا۔ یوں اسرائیل باقاعدہ ایک ملک کی صورت میں دنیا کے نقشے پر ابھرا۔ پھر آہستہ آہستہ انہوں نے فلسطین اور دیگر مصری علاقوں پر بھی قبضہ کرلیا۔ عرب ممالک اسرائیل کے خلاف جنگ پر آئے لیکن اس وقت تک یہ خود کو اتنا مضبوط کرچکے تھے عرب ممالک کو اس ایک چھوٹے سے ملک سے منہ کی کھانی پڑی۔ عسائیوں نے بھی دیکھ لیا کہ اب ان سے لڑ کر کچھ وصول نہیں ہونا تو باقاعدہ گرجا گھروں میں پادریوں نے تقریبات منعقد کیں اور یہودیوں کے لئے معافی کا اعلان کیا گیا۔ یوں سیاسی اور اقتصادی مفاد پرستی نے دو ہزار سالوں سے ایک دوسرے کے ازلی و جانی دشمنوں کو ایک صف پر لا کھڑا کیا۔ اور قرآن کی بات بھی سچ ہوگئی کہ یہود و نصری ایک دوسرے کے دوست ہیں۔ یہودیوں کے عقائد کے مطابق وہ ہیکل سلیمانی کی حفاظت نہیں کرپائے تو خود کو قصوروار کہتے ہیں۔ خود کو سزا دینے کے لئے زنجیروں اور چمڑے سے پیٹتے ہیں۔ اور دیوار گریہ کے پاس آہ و زاری کرتے ہیں۔ وہ ایمان رکھتے ہیں تیسری بار انہیں پوری دنیا پر حکمرانی حاصل ہوگی۔ اس کے لئے انہیں مسجد اقصی کو گرانا ہوگا۔ جس کی تیارہ وہ کرچکے ہیں۔ کب سے مسجد اقصی کے نیچے بارودی سرنگیں بچھا دی گئی ہیں۔ اس کے بعد ہیکل سلیمانی تعمیر کرکے تابوت سکینہ وہاں رکھنا ہے۔ تابوت سکینہ بھی وہ دوبارہ حاصل کرچکے ہیں۔ لیکن مسئلہ تھا سرخ گائے۔۔۔ کیونکہ ان کے عقیدے کے مطابق وہ ناپاک ہیں اور جب تک پاک نہیں ہوجاتے ہیکل سلیمانی تعمیر نہیں کرسکتے۔ اور پاک ہونے کے لئے سرخ گائے کی قربانی دینا ہوگی۔ وہ گائے جس کی نشانیاں قرآن پاک میں بیان کی گئیں۔ جو اسوقت بھی انہیں ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی تھی۔ اب بھی ایک سو سال تک وہ ویسی گائے کی تلاش کرتے رہے۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بچے پیدا کرنے کا کامیاب تجربہ کیا انہوں نے۔ پھر اس تجربے کی بدولت ویسی نشانیوں والی گائے پیدا کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ دوہزار انیس میں ایک امریکی ریاست سے پانچ عدد ویسی گائیں انہیں مل گئیں۔ جن کے جسم پر سرخ رنگ کے علاوہ اور کوئی بال نہیں تھا۔ انہیں کبھی کام کے لئے استعمال نہیں کیا گیا تھا۔ اگلی نشانی کہ ان پر کسی بیماری کا اثر نہیں ہونا چاہیے، پوری دنیا میں کووڈ پھیلا کر مختلف جانوروں کے ساتھ انہیں بھی ٹیسٹ کیا گیا اور ان پر اس بیماری کا کوئی اثر نہ ہوا۔
2
5
19
2,094
اعظم علی retweeted
اصل جنگ کیا ہے؟ #قومی_زبان بیت المقدس تین مذاہب کی مقدس جگہ۔۔۔۔ مسلمانوں کا قبلہ اول عیسائیوں کے لئے یسوع کی جائے ولادت یہودیوں کے لئے ہیکل سلیمان شروع کرتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام سے۔ جن کے دو بیٹے تھے اسماعیل اور اسحاق۔ اسحاق علیہ السلام کے بیٹے تھے حضرت یعقوب۔ یہیں سے کہانی شروع ہوتی ہے اسرائیل کی۔ اسرائیل یعنی اللہ کا بندہ۔ اور یہ لقب حضرت یعقوب علیہ السلام کو دیا گیا۔ حضرت یوسف علیہ السلام نے جب کفیل مصر بنے تو آپ کو حکم ہوا کہ اپنے تمام خاندان یعنی آل یعقوب کو مصر بلایا جائے۔ اور مصر کی سرزمین کا ایک مخصوص حصہ ان کے لئے مختص کیا گیا۔ اور اللہ کی طرف سے کہا گیا کہ اے آل یعقوب اس سرزمین میں تمھارے لئے برکتیں ہیں۔ حضرت یوسف علیہ السلام بارہ بھائی تھے اسی لئے اللہ تعالی نے ان کے لئے بارہ چشمے جاری کیے۔ اور یوں اس سرزمین کا نام حضرت یعقوب کے لقب سے اسرائیل پڑگیا۔ جسے آج یروشلم بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کی نسل سے کم و بیش ستر ہزار انبیائے کرام آئے۔ حضرت یوسف کے بھائی یہودا کی نسل آگے بڑھی تو اس میں سے آنے والے تمام بنی اسرائیلی یہودی کہلائے۔ وقت گزرتا گیا اور حضرت موسی علیہ السلام کا دور آیا۔ جب فرعون نے مصر کی زمین آپ پر تنگ کی تو بنو اسرائیل کے ساتھ آپکو مصر سے نکلنا پڑا۔ اس دوران بنی اسرائیل پر اللہ تعالی کی بہت سے کرم نوازیاں بھی ہوئیں، جس میں من و سلوی، چشموں کی بہتات، مچھلیوں کے شکار کا ذکر قرآن پاک سے بھی ملتا ہے۔ اور وہیں ہمیں ایک گائے کا ذکر بھی ملتا ہے، جس کے لوتھڑے سے مردے نے اللہ کے حکم سے زندہ ہوکر اپنے قاتل کا بتایا۔ اس گائے کی نشانیاں اللہ تعالی نے قرآن پاک میں بیان فرمائیں۔ جوکہ ایک سرخ مائل رنگت کی گائے تھی اور ایسی گائے آج بھی یہودیوں کے نزدیک مقدس مانی جاتی ہے۔ حضرت موسی علیہ السلام کے بعد دیگر نبی آئے۔ اس دوران میں حضرت موسی علیہ السلام اور ان کے دور کی کچھ باقیات، تورات، من و سلوی کا کچھ حصہ بنی اسرائیل نے ایک صندوق میں محفوظ کرلیا۔ یہ اللہ کی طرف حضرت آدم کو دیا گیا ایک خاص صندوق تھا جو نسل در نسل نبیوں کے پاس رہا۔ جسے قرآن میں تابوت سکینہ کے نام پکارا گیا ہے۔ اور یہ یہودیوں کو اپنی جان سے ذیادہ عزیز ہے۔ حضرت داؤد نے جب جالوت کو ہرا کر اس سے تابوت سکینہ حاصل کیا تو یوں بنی اسرائیل نے انہیں نبی تسلیم کرلیا۔ اور حضرت داؤد علیہ السلام نے اس صندوق کی حفاظت کے لئے ایک ہیکل تعمیر کروانا شروع کیا جو کہ انکی زندگی میں مکمل نہ ہوسکا۔ ان کے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام نے جنوں کی مدد سے اس کو مکمل کروایا اور اسی دوران میں آپکی بھی وفات ہوگئی۔ اسی وجہ سے اسے ہیکل سلیمانی کہا جاتا ہے۔ بعد ازاں بابل کے باشاہ بخت نصر نے اسرائیل پر حملہ کیا اور ہیکل سلیمانی کو بھی گرا دیا۔ اور تابوت سکینہ بھی اپنے ساتھ لے گیا۔ سیپرس دی گریٹ نے دوبارہ یہ شہر حاصل کیا۔ یہودیوں کو دوبارہ یہاں آباد کیا اور تابوت سکینہ کو بھی واپس لایا گیا۔ ہیکل سلیمانی ایک دفعہ پھر تعمیر کیا گیا۔ پھر وقت گزرا اور حضرت عیسی علیہ السلام کی آمد ہوئی۔ جنہیں نعوذبااللہ یہودیوں نے دجال، ناجائز اور کیا کیا لقب دیئے۔ یہاں سے یہودیوں میں سے دو الگ قومیں ہوگئیں ایک یہودی اور دوسرے عیسائی۔ یہودیوں نے سازش کرکے حصرت عیسی علیہ السلام کو صلیب پر چڑھانا چاہا اور اللہ تعالی نے انہیں اپنے پاس اٹھالیا۔ اس کے بعد یہودیوں اور عیسائیوں میں کئی چھوٹی موٹی جنگیں ہوئیں۔ پھر عیسائی رومی بادشاہ ٹائیٹس نے اس شدت سے یروشلم پر حملہ کیا کہ اس پورے علاقے کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ ہیکل سلیمانی کو گرادیا۔ جس کی صرف ایک دیوار اس وقت اپنی اصلی حالت میں موجود ہے جسے دیوار گریہ کہاجاتا ہے۔ جہاں یہودی جاکر تورات کی تلاوت کرتے ہیں اور گریہ و زارہ کرتے ہیں۔ تابوت سکینہ بھی نہ جانے کہاں غائب ہوگیا۔ ٹائٹس کے حملے کے بعد یہودی آخری نبی کے انتظار میں تھے۔ کیونکہ اللہ پاک کا ان سے وعدہ تھا کہ انہیں پھر عروج بخشا جائے گا۔ اس وعدہ کا ذکر سورہ البقرہ میں بھی موجود ہے کہ "اے بنی اسرائیل، ان نعمتوں کو یاد کرو جو تم پر کی گئیں، اور اپنا وعدہ پورا کرو (ایمان لاو) تاکہ ہم بھی اپنا وعدہ پورا کریں۔" قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ہیکل سلیمانی کی تین دفعہ تعمیر ہوگی۔ جوکہ دو دفعہ ہوچکی ہے۔ یہودی اپنے مسیحا اور آخری نبی کے انتظار میں تھے کہ ٹائیٹس کے حملے کے پانچ سو سال بعد نبی آخرالزمان کی ولادت ہوئی۔ یہاں یہودیوں کو یہ جھٹکا لگا کہ سارے نبی حضرت اسحاق کی نسل سے ہیں تو آخری نبی حضرت اسماعیل کی نسل سے کیونکر آگئے۔۔۔ اور انہوں نے ایمان لانے سے انکار کردیا۔ مسلمانوں کے لئے بھی وہ انبیاء کی ہی نشانی تھی اسی لئے ہیکل سلیمانی کو بیت المقدس کا نام دیا گیا۔
6
106
201
20,054
اعظم علی retweeted
حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اپنے پروردگار سے سرگوشی کرتے ہوئے پوچھا: " اے پروردگار ! تیرا چہرا کدھر ہے؟ شمال یا جنوب کی جانب؟ تاکہ میں اس کی طرف منہ کر کے تیری عبادت کر سکوں۔" اللہ تعالیٰ نے موسیٰ علیہ السلام کی طرف وحی بھیجی: "اے موسیٰ! آپ آ گ جلائیں، پھر اس کے اردگرد چکر لگا کر دیکھیں کہ آگ کا رخ کس جانب ہے۔؟" موسیٰ علیہ السلام نے آ گ روشن کی اور اس کے اردگرد چکر لگایا دیکھا تو آ گ کی روشنی ہر چار طرف یکساں ہے۔ چنانچہ دربارِ الٰہی میں عرض کیا: "پروردگا ! میں نے آگ کا رخ ہر جانب یکساں ہی دیکھا۔" اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "اے موسیٰ میری مثال بھی ویسی ہی ہے۔" موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا: "اے پرودگار! تو سوتا ہے یا نہیں؟" اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی نازل فرمائی: " اے موسیٰ! پانی سے بھرا ہوا ایک پیالہ اپنے دونوں ہاتھوں پر رکھ لو: پھر میرے سامنے کھڑے رہو اور نیند کی آغوش میں مت جاؤ۔" موسیٰ علیہ السلام نے ایسا ہی کیا۔ پھر اللہ تعالٰی نے ان پر ہلکی سی اونگھ ڈالی پیالہ ان کے ہاتھ سے گر کر ٹوٹ گیا اور پانی بہہ گیا۔ موسیٰ علیہ السلام کی چیخ نکل گئی اور وہ گھبرا گئے... پھر اللہ تعالیٰ نے فرمایا: " اے موسی ! میں آنکھ کی ایک جھپک بھی سو جاؤں تو یہ آسمان زمین پر دھڑام سے گر پڑے گا: جیسے تیرا پیالہ زمین پر گر پڑا۔" اور یہ اللہ تعالیٰ کے اس قول کی طرف اِشارہ ہے۔۔ ۔"یقینی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ آسمانون اور زمین کو تھامے ہوئے ہے کہ وہ ٹل نہ جائے تو پھر اللہ کے سوا اور کوئی ان کو تھام بھی نہیں سکتا: وہ حلیم و غفور ہے۔ (فاطر۔41)۔ موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا: اے میرے پروردگار ! تو نے مخلوق کی تخلیق کیوں کی جبکہ ان سے تجھے کوئی ضرورت نہیں پڑتی؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: "میں نے ان کی تخلیق اس لیے فرمائی ہے تاکہ یہ مجھے پہچانیں مجھ سے اپنی مرادیں مانگیں اور میں ان کی مرادیں پوری کروں اور میری نافرمانی کے بعد مغفرت وبخشش کی درخواست لے کر میری خدمت میں حاضر ہوں اور میں ان کے لیے مغفرت و بخشش کا پروانہ جاری کروں۔" موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا ! میرے رب ! کیا تو نے کوئی ایسی چیز بھی پیدا کی ہے جو تیری ہی جستجو میں رہتی ہے؟ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : "ہاں مومن بندے کا دل جو میرے لیے خالص ہے۔" موسیٰ علیہ السلام نے پوچھا: یہ کیسے اے پروردگار؟ اللہ تعالیٰ نے موسی علیہ السلام سے فرمایا: "جب مومن بندہ مجھے نہیں بھولتا تو اس کا دل میری یاد سےلبریز رہتا ہے اور میری عظمت اس پر محیط ہوتی ہے اور مجھے جو یاد کرتا ہے میں اس کا ساتھی بن جاتا ہوں ۔" سبحان اللہ اللہ تعالٰی مجھ گناہ گار سمیت ہم تمام مسلمانان عالم کو صراط مستقیم پر چلنے کی کامل توفیق عطا فرمائے ... آمین ثم آمین یارب العالمین
16
66
2
199
6,813
اعظم علی retweeted
ملنگ جس کو کپڑوں کا ہوش کم ہی رہتا تھا۔ عورتیں اس کے پاس اپنی امیدیں لے کر جاتیں ۔ وہ ملنگ جس عورت کو اپنا زیرناف بال دے دیتا، وہ عورت خوش ہو جاتی کہ بابا جی مجھ پر مہربان ہوا ہے اب میری منت پوری ہو گی۔ ایک دن میں نے اس ملنگ سے پوچھا، "بابا جی عورتیں آپ کے پاس آتیں ہیں آپ انہیں زیر ناف بال ہی کیوں دیتے ہو گلاب کی پتی درخت کا پتہ کوی دھاگہ بیر امب کیلا کچھ اور دے دیا کرو ؟"تو ملنگ نے جواب دیا: "اوے کم عقلا جو لوگ اتنے بڑے مہربان شہ رگ سے بھی قریب دل کے خیال کو بھی جاننے والے رب کو چھوڑ کر میرے جیسے ادھ ننگے کے پاس آئیں وہ ہیں ہی اسی گندے وال کے قابل نور کارلو کی وال سے
4
5
1
64
16,894
اعظم علی retweeted
ایک شوہر اپنی بیوی کو ڈنڈے سے مار رہا تھا، ایک بزرگ پاس سے گزرے اور پوچھنے لگے کہ بیٹا کیوں اپنی بیوی کو مار رہے ہو؟؟؟ شوہر نے غصے سے کہا: "یہ بہت گستاخ ہوگئی ہے۔" بزرگ مسکرائے اور بولے: "بیٹا! عورت کو ڈنڈے سے نہیں مارتے، عورت کو عورت سے مارتے ہیں۔" شوہر کی آنکھوں میں حیرت اتر آئی، ڈنڈا ایک طرف پھینک کر بولا: "عورت کو عورت سے کیسے مارتے ہیں؟؟؟" بیوی فوراً سمجھ گئی کہ بزرگ کا اشارہ دوسری شادی کی طرف ہے۔ کڑک کر بولی: "بابا جی! ایویں دوسروں کے معاملات میں ٹانگ نہ اڑاؤ... نکلو ایتھوں۔" اور ڈنڈا اٹھا کر دوبارہ شوہر کے ہاتھ میں دیتے ہوئی بولی: "جانو تسی کم جاری رکھو۔" 😅
15
23
1
286
52,755