کب ٹھہرے گا درد اے دل، کب رات بسر ہوگی
سنتے تھے وہ آئیں گے،سنتے تھےسحر ہوگی
کب جان لہو ہوگی،کب اشک گہرہوگا
کس دن تری شنوائی اےدیدۂ ترہوگی
کب مہکے گی فصلِ گل،کب بہکےگا میخانہ
کب صبحِ سخن ہوگی، کب شامِ نظرہوگی
واعظ ہےنہ زاہد ہے،ناصح ہےنہ قاتل ہے
اب شہر میں یاروں کی کسطرح بسرہوگی