Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33) header
Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33) profile picture

System needs change | Political Activist | Ex-Deputy Director CDA | Islamic Democracy is the way | Inspired by Dr. Israr Ahmed & Khalid Mehmood Abbasi

Islamabad, Pakistan
Joined August 2020
Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)Photo by Ch Sultan Ahmed (@ChSultan33)
خالد عباسی صاحب @khalidmabbasi فکر اقبال اور مکہ اکارڈ کے حوالے سے شاندار اور فکر انگیز نشست میں شرکت کا موقع فراہم کرنے پر شکر گذار ہوں ایسی فکری نشستیں جاری رہنا چاہیئے اس موقع پر کیوان بھائی اور فرخ بھائی کا خصوصی شکریہ
12
43
263
8,452
مولانا فضل الرحمان کی سیاست پر معروف سکالر تجزیہ کار @khalidmabbasi خالد عباسی صاحب کا اے کیو ایس لائیو میں تجزیہ مکمل پروگرام کا لنک youtu.be/ziueEuE_tCs?si=Gk70…
33
212
3
888
100,203
10
95
364
5,986
Replying to @RashidMurad
اصول یہ ہے کہ "ہے جرم ضیعیفی کی سزا مرگ مفاجات".اس اصول کے تحت اصل مسئلہ یہ ہے کہ سیاسی جماعتیں فوج سے زیادہ طاقتور نہیں ہیں۔فوج کی طاقت اسلحہ ہے جبکہ سیاسی جماعت کی طاقت عوام ہیں۔جب وہ باشعور ہوں منظم ہوں، غیرت مند ہوں اور اقتدار میں شریک ہوں مگر ہمارے ہاں سیاسی جماعتیں خاندانوں کی لمیٹڈ کمپنیاں ہیں۔کوئی عوامی پارٹی ہے نہ اس نے عوام کو شعور یا اقتدار میں حصہ دینے کا کبھی سوچا ہی ہے۔نتیجہ یہ ہے کہ بے دست و پا لمیٹڈ کمپنیوں کا مقابلہ اسلحہ سے لیس گروپ آف کمپنیز کے ساتھ ہے اور قانون کی بالادستی کسی کا ہدف نہیں ہے۔دوسری طرف پوری دنیا اتھل پتھل کا شکار ہے اور ہمارا خطہ تو جیسے آتش فشاں بن چکا ہے۔ایسے میں جب مسئلہ بقاء کا لاحق ہو تو ائیڈیلز کی تلاش سے زیادہ اہم موجود وسائل اہمیت اختیار کر جاتے ہیں۔یہ وقت ایسے جھگڑے نمٹانے کا نہیں کہ ہماری دگرگوں حالت کا زیادہ قصور وار کون ہے بلکہ تمام تر دستیاب وسائل کے ساتھ بقاء کو یقینی بنانے کا ہے اور ہر خطرہ خواہ اندرونی ہو یا بیرونی بے رحمی کے ساتھ اس کے قلع قمع کرنے کو اولین ترجیح بنانے کا ہے۔اس "نازک صورتحال" سے اگر بچ نکلے تو پھر اصلاح احوال کیلئے ضرور قانونی و دستوری طریقوں کی طرف مراجعت کرنا ہو گی کیونکہ استحکام کا واحد ذریعہ نظریہ اور آئیڈیالوجی ہی ہوتی ہے۔طویل سمع خراشی پر دلی معذرت عرض ہے
7
36
86
1,625
بعض مصنفین نے خیال آرائی کی ہے کہ لفظ برہمن ابراہیم کی بدلی ہوئی صورت ہے۔گائے کا تقدس،گنہگار کو اچھوت قرار دینا جیسے موسیٰ علیہ السلام نے سامری کو کیا تھا،مردے کو جلا کر اس کی راکھ دریا میں بہانا جیسے سامری کے بچھڑے کے ساتھ کیا گیا تھا اور پیلے رنگ کو متبرک ماننا وہ اسباب ہیں جو مذکورہ مصنفین کے خیال میں برہمنوں کو بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل میں سے ایک قرار دینے کی بنیاد بنتے ہیں۔ دوسری طرف انگریزوں نے افغانوں کے بارے میں بھی اس طرح کی باتیں کی ہیں کہ یہ بنی اسرائیل کے گمشدہ قبائل میں سے ہیں۔ جب کوئی افغانی یہ کہتا سنائی دے کہ ہمارا اور مودیوں کا ڈی این اے ایک ہے تو سمجھ لیجیے کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہا ہوتا ہے۔اب ذرا پانچ ہزار سالہ تاریخ کے تذکرے کا سبب اور پسمنظر بھی جان لیجیے: مذکورہ گمشدہ قبائل اندازاً تین ہزار سال پہلے بچھڑ کر کہیں گم ہو گئے تھے۔اگر آپ بنی اسرائیل کی نظریاتی روایت کو لیکر پانچ ہزار سال پیچھے جائیں تو وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر ختم ہو جاتی ہے۔مگر اس میں دو مسائل درپیش ہیں۔ایک حضرت ابراہیم علیہ السلام تقریباً چار ساڑھے چار ہزار سال پرانی شخصیت ہیں اور دوسرا یہ کہ اس روایت کے اب مستند امانتدار محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔چنانچہ اچھی طرح جان لینا چاہیے کہ اس دعوے سے اصل مراد نظریاتی نہیں بلکہ نسلی روایت ہے جو حضرت ابراہیم سے ہوتی ہوئی سلسلہ نماردہ یعنی نمرودوں سے جا ملتی ہے اور جس کا مرکز بابل تھا جہاں کا خدا بعل تھا۔یہ وہی بعل ہے جو مختلف شکلوں میں مختلف تہذیبوں میں بت پرستی کی اساس ہے۔مصر عرب اور ہندوستان میں بت پرستی کی اصل اساس اسی بابل کی تہذیب سے جڑی ہوئی ہے۔ایپسٹین کے جزیرے پر اسی بعل کا معبد بھی تھا جہاں پر یورپ اور امریکہ کی حکمران اشرافیہ سربسجود ہوتی تھی۔اسی تہذیب کیخلاف حضرت ابراہیم نے علم بغاوت بلند کیا تھا،عرب سے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی کو مٹایا تھا،اسی کے خلاف حضور کے سچے امتی آج بھی صف آراء ہیں اور انکے مقابل بابلی تہذیب کے فرزند مغرب و مشرق میں کبھی ڈی این اے ملا کر متحد ہونے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی پانچ ہزار سالہ تہذیبی سلسلے کی دھائی دیکر جمع ہونے کی اپیل کرتے نظر آتے ہیں۔بابلی تہذیب کے فرزند اور ابراہیم کے اصل وارث ایک دفعہ پھر رزم گاہ حق و باطل میں صف آراء ہو رہے ہیں: آگ ہے اولاد ابراہیم ہے نمرود ہے کیا کسی کو پھر کسی کا امتحاں مقصود ہے
13
74
4
216
8,138
پراکسیز کیسے بنائی جاتی ہیں؟ عالمی نظام کیسے چلتا ہے ؟
19
495
3
1,181
45,026
یورپ اور ہند میں اصلاح مذہب کی جب یہ کوششیں ہو رہی تھیں اسی صدی کی ابتداء میں شاہ اسماعیل اول نے 1501 میں اثنا عشری شیعیت کو صفوی ریاست کا سرکاری مذہب قرار دیا۔ اس وقت ایران کی آبادی کی اکثریت سنی تھی جسے جبر اور لالچ سے شیعہ بنا کر ایران کی مذہبی اور سیاسی شناخت ہی بدل دی۔۔۔۔!!
7)’’اور جب ہزار سال پورے ہو جائیں گے تو شیطان اپنی قید سے چھوڑ دیا جائے گا۔‘‘ 8)’’اور وہ نکل کر اُن قوموں کو، جو زمین کے چاروں کونوں میں ہوں گی، گمراہ کرے گا، یعنی جوج اور ماجوج کو، اور اُنہیں جنگ کے لیے جمع کرے گا۔‘‘ 9)’’اور وہ مقدسین کی خیمہ گاہ اور محبوب شہر کو گھیر لیں گے۔‘‘
23
38
2
177
10,057
خان سانپ فرماتے ہیں کہ مجھے ایجنسیوں نے بتایا کہ نوازشریف، زرداری وغیرہ چور ہیں۔۔۔ تو میں فوراً مان گیا کیونکہ انکو پتہ ہوتا ھے، لیکن جب ایجنسیوں نے مجھے یہ بتایا کہ پنکی اور گوگی ھیرے کی انگوٹھیاں اور بھاری رشوت لیکر ٹرانسفر پوسٹنگ اور ہاؤسنگ سوسائٹیز کو NOC جاری کرواتی ہیں تو میں نے یقین نہیں کیا، کیونکہ انکو اتنا نہیں پتہ جتنا مجھے پتہ ھے☺️ جب ایجنسیوں نے مجھے بتایا کہ سلمان شہباز نے چائنہ سے کمیشن لی تو مجھے یقین ہو گیا کہ یہ سچ ہے لیکن جب عثمان بزدار، پرویزخٹک اور فرح گوگی کے بارے میں بتایا کہ وہ کمشن اور کک بیکس لیتے ہیں تو میں نے یقین نہیں کیا☺️ جب سفیر نے بتایا کہ امریکہ نے سازش کی ھے تو میں نے فورا یقین کر لیا۔۔۔ لیکن جب ایجنسیوں نے بتایا کہ کوئی سازش نہیں ہوئی تو میں نے یقین نہیں کیا☺️ جب پانامہ پیپرز نے نوازشریف کی چوری کی رپورٹ جاری کی تو مجھے یقین ہوگیاکہ یہ نوازشریف چور ھے، لیکن جب فنانشل ٹائم اور پنڈورہ لیکس کی رپورٹ آئی تو مجھے لگا یہ جھوٹ ھے☺️ جب عارف نقوی نے پیسے بھیجے تو مجھے یقین ہو گیا کہ یہ پاکستانی اورسیز نے فنڈنگ کی ھے تو مجھے یقین تھا کہ یہ جائز اور حلال ھے، لیکن جب اکبرایس بابر نے فارن فنڈنگ اور ممنوعہ فنڈنگ کے ثبوت دکھائے تو مجھے معلوم ہو گیا کہ جھوٹ بول رہا ھے☺️ جب الیکشن کمشن نے نوازشریف کونااہل کیا تو مجھے یقین ہوگیاکہ فیصلہ درست اور الیکشن کمشن غیرجانبدار ھے۔ لیکن جب الیکشن کمشن نے میرے خلاف فیصلہ دیا حساب مانگا تو مجھے پتہ چلاکہ یہ تو جانبدار ہیں اور سازش کررہے ہیں☺️ جب ایم کیو ایم باب اور ق لیگ میرے ساتھ ملے تو مجھے یقین ہوگیا کہ یہ محب وطن اور نفیس لوگ ہیں، لیکن جب چھوڑکر پی ڈی ایم کیساتھ گئے تو پتہ چلاکہ یہ تو غدار ہیں☺️ جب جہانگیرترین آزاد ارکان لایا تو مجھے یقین ہوگیاکہ یہ سب ایماندار مخلص اور جمہوری لوگ ہیں، لیکن جب انہوں نے ن لیگ کا ساتھ دیا تو پتہ چلاکہ یہ تو لوٹے ہیں 😜😂
47
592
12
1,024
23,786
سانحہ پمز ہاسپٹل کے پس پردہ محرکات کی دھندلی تصویر سولہ ستمبر کو ہونے والی عدالتی کاروائی کے دوران ابھرنا شروع ہو گی ! لال مسجد،اے پی ایس اور کاشانہ ویلفیئر ہوم لاہور کے سانحات کے بعد اب پمز ہسپتال۔۔۔!! رجیم چینج کے باوجود ریاست کی گردن پر نیٹ ورک کی گرفت تاحال مضبوط ہے۔...!!! نیٹ ورک کی جڑیں اسٹیبلشمنٹ،ریاستی اداروں،حکومتی مشینری،اقتدار کے ایوانوں،سیاسی و مذہبی جماعتوں اور میڈیا ہاؤسز کی گہرائی تک اتری ہوئی ہیں۔ کشمیر،بلوچستان،خیبرپختونخوا اور ریاستی بدانتظامی سب ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں۔
64
145
8
388
13,498
علامہ اقبال کی بعض باتیں انکی سیاسی بصیرت اور تجزیاتی صلاحیت کی منہ بولتی تصویر ہوتی ہی ہیں لیکن بعض پشین گوئیاں ایسی حیران کن ہوتی ہیں کہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ بات کیسے کہی جا سکتی تھی؟ ایسی باتوں کے بارے میں یہی گمان ہوتا ہے کہ یہ الہامی نوعیت کی ہیں۔جیسے تقریباً ایک صدی پہلے یہ دعویٰ کرنا کہ مستقبل کی جنگوں کی رزمگاہ خطہ پنجاب بنے گا۔آج جب دیکھتے ہیں تو لیبیا و صومالیہ ہوں،شام و لبنان ہوں،قطر و بحرین ہوں یا ترکیہ و سعودیہ ہوں سب دفاعی ضرورت کیلئے پاکستان ہی کی طرف دیکھتے ہیں تو احساس ہوتا ہے کہ پاکستان کی عسکری صلاحیتوں سے شاید ابنائے وطن اتنے آشنا نہیں ہیں جتنے دیگر مسلمان ممالک ہیں۔دوسری طرف آج سے دو سال پہلے تک کسی بڑے سے بڑے پاکستانی دانشور کے وہم و گمان میں بھی پاکستان کی اس صلاحیت کا کوئی شائبہ بھی نہیں تھا جبکہ علامہ اقبال پاکستان بننے سے بھی بارہ سال پہلے اس امکان کا اظہار کر رہے ہیں کہ پنجاب کو مسلمانوں کے دفاع میں مرکزی کردار ادا کرنا ہو گا۔۔۔!!! اسی سے اندازہ لگائیں کہ مسلمانوں سے دشمنی رکھنے والی قوتوں کے دل و دماغ میں پاکستان کیسے کانٹے کی طرح کھٹکتا ہو گا؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔اور وہ پاکستان کے خلاف کون کون سی سازشیں کرنے اور منصوبے بنانے میں مصروف نہیں ہونگے؟ اسی سے یہ اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستانی فوج کو پنجاب کے نام پر گالی دینے اور پاکستان کو طاغوتی ریاست قرار دینے والوں کیلئے کون زمین ہموار اور حالات سازگار کر رہا ہے اور انھیں کہاں سے مدد مل رہی ہے؟ خود حکومتی مشینری کے اندر کتنے ابن علقمی، میر جعفر اور میر صادق ہونگے جو آستین کے سانپ کا کردار ادا کر رہے ہونگے؟ قصہ مختصر جہاں امت مسلمہ نے آس لگا رکھی ہے وہیں شیطان نے گھات لگائی ہوئی ہے۔۔۔!! ان حالات میں ہماری گزارش ہر سمجھدار اور مخلص فرد سے یہ ہے کہ اپنے پاؤ بھر حقوق کے نام پر امت مسلمہ کے اونٹ کو ذبح کرنے کا جتن کرنے والوں کا ساتھ ہر گز نہیں دینا چاہیے!
35
95
7
247
11,870
جن کے دلوں پر مہر ہے،جو سماعت سے محروم ہیں اور جنکی آنکھوں پر چربی چڑھی ہے انھیں حقائق پر مبنی یہ باتیں پالش معلوم ہوتی ہیں مگر شکرے نما بزدل چوہوں کی بدکلامی کی پرواہ کیے بغیر انکے پھیلائے غلاظتوں کے تعفن میں ہم سچ کی یہ خوشبو بکھیرتے رہیں گے(ان شاءاللہ)
15
104
6
291
6,127
Ch Sultan Ahmed retweeted
سورۃ العنکبوت، آیت 2 أَحَسِبَ النَّاسُ أَن يُتْرَكُوا أَن يَقُولُوا آمَنَّا وَهُمْ لَا يُفْتَنُونَ ترجمہ: "کیا لوگوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ انہیں بس اتنا کہنے پر چھوڑ دیا جائے گا کہ ہم ایمان لائے، اور ان کو آزمایا نہیں جائے گا
3
4
336
مولانا ابوالحسن علی ندوی کے کراچی یونیورسٹی میں دیے گئے خطبے سے اقتباس: ”اگر مجھ سے کوئی کسی ملک کی تعریف کرے اور بتائے کہ وہ بڑی فوجی طاقت کا مالک ہے، اس کی معاشیات بڑی مضبوط بنیادوں پر قائم ہے، دنیا کی بڑی طاقتوں سے اس کے بڑے اچھے تعلقات ہیں اور ان کی نظر میں اس کا بڑا احترام ہے، تو مجھے یہ سن کر اطمینان نہیں ہوگا۔ میں کہوں گا کہ مجھے یہ بتائیے کہ وہاں کے اسکولوں اور کالجوں سے لے کر یونیورسٹیوں کے طلبہ تک، نئی نسل کے تعلیم یافتہ نوجوانوں میں کس درجے کا احساسِ ذمہ داری پایا جاتا ہے؟ ان میں ضبطِ نفس کی کتنی طاقت ہے؟ ان میں اپنے تاثرات کو حدِ اعتدال میں رکھنے کی کتنی صلاحیت اور قانون کے احترام کی کتنی عادت ہے؟ اگر وہ صاحب کہیں گے کہ اس کی طرف سے تو میں اطمینان نہیں دلا سکتا، تو میں کہوں گا کہ پھر مجھے اس ملک کے حال و مستقبل کے بارے میں کوئی اطمینان نہیں ہے۔“ (بانگ ِدرا، لکھنؤ، مئی، جون، جولائی، ۲۰۰۰ء، سے ماخوذ بشکریہ عبد الاحد ندوی)
10
104
1
390
13,537
تقریباً صدی پہلے اجتماعیت کی تشکیل کیلئے جس "لا الہ الااللہ" کو بنیاد بنایا گیا تھا اس نے معاہدہ مکہ کی صورت میں عالمی منظر نامے پر ابھرنا شروع کر دیا ہے.اقوام عالم میں جسے استثناء کے طور پر دیکھا جاتا رہا وہ قوموں کی تشکیل میں مسلمہ اصول کے طور پر اپنا آپ منوا رہا ہے۔۔۔۔
34
114
9
534
11,170
امور جہاں بانی سیاسی شعور کی پختگی اور گہرائی کے متقاضی ہوتے ہیں۔قاسم ازلی نے سردار عبدالقیوم مرحوم کو اس شعور کا وافر حصہ عطا کیا تھا۔
12
148
3
333
8,718
جب ملک کی سالمیت کو خطرات لاحق ہوں ایسے نازک وقت پر اپنے حقوق کا نعرہ بلند کر کے اندر سے جڑیں کھوکھلی کرنے والے مخلص دوست نہیں ہوتے بلکہ دشمن کا ہراول دستہ ہوتے ہیں۔
368
179
46
540
46,655
جن لوگوں کو راولاکوٹ میں روڈوں پر گھومتی عوامی ایکشن کمیٹی کی زومبیز پر ترس آ رہا ہے وہ صرف ایک بار یہ ویڈیو دیکھ لیں جو کل کے احتجاج کی ہے۔۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا یہ عمر نزیر کشمیری گروپ کا کارندہ سکیورٹی فورسز پر سٹریٹ فائر کر رہا ہے اور اسی سے دو پولیس اہلکاروں کی موقع پر شہادت بھی ہوئی تھی جو لوگ اپنی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کی محبت میں اور مخالف جماعت کی نفرت میں ایکشن کمیٹی کی حمایت کر رہے ہیں وہ اصل میں ان بھارتی ایجنٹوں کی حمایت کر رہے ہیں بھارت تو پہلے دن سے پاکستان کا دشمن ہے اور جب میدان میں شکست ہوئی تو اب چھپ کر وار شروع کر دیے لیکن اب اسے اور اس کے حامیوں کو منہ کی کھانی پڑے گی انشااللہ پاکستان ہمیشہ زندہ آباد@Markhor_101 @OfficialDGISPR e you
9
21
54
1,238
تاریخ بھی نا آسودہ خواہشات کی مانند انسانی شعور کی سب سے زیریں سطح پر نقوش چھوڑتی ہے۔سانحہ کربلا نے بلا تفریق سنی و شیعہ امت کے اجتماعی لاشعور پر گہرے اثرات مترتب کیے ہیں۔اسی کا نتیجہ ہے کہ ہمیں غزوہ بدر کے مقابلے میں واقعہ کربلا کا تذکرہ زیادہ سکون دیتا ہے۔ہمارے لیے خوش کے مقابلے میں دکھی دل زیادہ کشش رکھتا ہے۔اوپر سے بچھلی چار صدیوں میں ہمیں جس ہزیمت کا سامنا رہا ہے اس نے کربلا کو ہمارے دکھی دل کی مرہم بنا دیا ہے۔فلسطین ہو،کشمیر ہو،شام و عراق ہوں یا افغانستان ہو ہمارے پاس ایک درد بھری کہانی کے سوا کچھ نہیں ہے۔اسی طرح اندرون ملک لال مسجد آپریش ہو،سوات و فاٹا کے آپریشن ہوں یا "انتہا پسندوں" کو گھروں سے اٹھا کر غائب کر دینے کا عمل ہو،ایک داستان غم ہے جو ہمیں فعال کرتی ہے۔یہی وجہ ہے تبدیلی کے خواہاں نام نہاد مصلحین ہوں،دین کے بزعم خویش علمبردار ہوں یا انقلابی بزر جمہر ہوں سب کسی ماڈل ٹاؤن سانحے،کسی ڈی چوک کے قتل عام یا کسی مظلوم قیدی یا شہید کے تذکرے ہی کو قوم کا خون گرم رکھنے کا ذریعہ بناتے نظر آتے ہیں۔اب پاکستان کے حصے کے کشمیر میں ایک نئی ٹریجڈی جنم لے رہی ہے جس کے انتظار میں اذیت پسندی کے عارضے میں مبتلا اور مظلومیت کے بیوپاری کب سے بیٹھے تھے۔اب کہیں جا کر بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا ہے اور انکی دلی مراد بھر آئی ہے۔اس جذباتی ماحول میں کوئی کچھ سمجھنے کیلئے تیار ہو تو عرض یہ کرنی ہے کہ معاشرے میں حقیقی تبدیلی ردعمل کی سیاست سے نہیں بلکہ اس نظریے کی طاقت سے آتی ہے جو مثبت طرزِ فکر کا آئینہ دار ہوتا ہے۔افراد میں نظریے کی آبیاری کے بغیر معاشرہ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔دوسری بات یہ ہے کہ طاقتور عناصر کو اساسی نوعیت کی تبدیلی قطعاً گوارا نہیں ہوتی۔وہ اس کا راستہ روکنے کیلئے ایڑھی چوٹی کا زور لگاتے ہیں۔انکی طاقت کا راز ہتھیار اور اسلحہ ہوتا ہے جبکہ انقلابیوں کی طاقت کا محور انکا بلند کردار،اعلی اخلاق،راست گوئی،ایثار و قربانی اور دیانت و امانت ہوتا ہے۔جھوٹے بیانیے،چالبازیاں و چالاکیاں،بدعہدی و کہہ مکرنیاں اور دھوکا و فریب طاقتوروں کے طور طریقے ہوتے ہیں جبکہ سچے انقلابی ایسے ہتھکنڈوں سے کوسوں دور ہوتے ہیں۔آخری بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا شرائط پوری کیے بغیر لوگوں کے جذبات کو بھڑکا کر انھیں جانیں قربان کر دینے پر آمادہ کرنے سے سوائے بگاڑ کے کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا اور جن کی جانیں جائیں گی آخرت میں ان کے بارے میں سوال صرف حکمرانوں ہی سے نہیں ہو گا بلکہ انھیں بھڑکانے والوں سے بھی ہو گا۔
5
29
2
94
3,810
آرام دہ کمروں میں بیٹھ کر مدارس کے چندوں سے سیاست کرنے والے مذہب فروشوں کو سرحدوں اور دشوار گزار علاقوں میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر قوم کی حفاظت کرنے والوں کی تنخواہیں گننے کا کوئی حق نہیں . دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنے والوں نے نفرت انگیز بیانات سے اُن ماؤں کی بے توقیری کی ہے جن کے بیٹے وطن پر قربان ہو گئے،اُن بچوں کا غم تازہ کیا ہے جو اپنے شہید باپ کے سائے سے محروم ہو گئے اور اُن خاندانوں کے صبر کو رُلایا ہے جو ہر روز اپنے پیاروں کی یاد کے ساتھ جیتے ہیں. تنخواہیں گننے سے پہلے قربانیوں کا حساب بھی کر لیاکریں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانی فوجی،پولیس اہلکار اور شہری اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیںہم سب شہیدوں کے قرض دار ہیں اگر شہیدوں کی قربانیوں کی تحسین نہیں کر سکتے تو اُن کےخلاف جلسے کرکے ہمارے زخموں پر نمک چھڑکنا بھی بند کریں . #RespectPakistanArmy
33
92
3
237
3,675
تحریک انصاف میں بیتے دنوں کی یادوں کا لب لباب
9
85
2
268
6,803