تعلیم، آئی ٹی، ترقی اور آزادی کا جدید دور ہے لیکن بلوچستان میں آج بھی بوڑھے بوڑھے لوگ اپنی پگڑی سردار کے پاؤں میں رکھتے ہیں اسکے گھٹنوں کو ہاتھ لگاتے ہیں کوئی سردار کے بچے سے زیادہ پڑھ نہیں سکتا. سردار کا سیکورٹی گارڈ جس سے شادی کرنے کے لئے رشتہ بھیجے انکار پر وہ لڑکی اور اسکے سرپرست قتل ہوجاتے ہیں. نوجوان سردار کے مقابلے میں الیکشن نہیں لڑ سکتے
امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن کا صوبائی اسمبلی میں بے باک خطاب.
کوہ سلیمان کا بلند ترین مقام تخت سُلیمان جس کی بلندی 11,440 فُٹ ہے ، اور اس کے پیچھے گول زم جھیل کا خوبصورت نظارہ ، افسوس کہ تخت سلیمان تک کوئی راستہ موجود نہیں اگر بن جاتا تو یہ بلاشبہ یہ جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان ، جنوبی خیبر پختونخواہ کے لوگوں کے لئے بہترین ٹورسٹ سپاٹ ہوتا.
Khaldun Hasni retweeted
ہم بلوچوں پر تاریخ ہر دور میں ظالم رہا۔ وہ چاہے آج کا دور ہے یا سو سال پہلے کا لیکن ہم بلوچ ہر دور میں اپنے سرداروں کی چکی میں پستا ہی رہا۔
ہدایت الرحمٰن بلوچ کہتا ہے کہ ہمارا شدید قوم پرست سردار نواب خیر بخش مری کا والد مہر اللہ مری نے 1885 میں انگریز سے کہا کہ مجھے پیسہ دو اور مری کا سارا معدنیات لے جاؤ۔
اب اس میں حقیقت کتنی ہے یہ تو خدائے پاک بہتر جانتا ہے لیکن ہم اتنا جانتا ہے کہ ہمارا سردار ہر گزرتے وقت کیساتھ پہلے سے زیادہ بڑا سردار بنتا گیا جبکہ ہم ہر گزرتے وقت کیساتھ پہلے سے زیادہ زمین میں دھنستا گیا ہے۔
آج ہمارا حالات یہ ہے کہ ایک وقت کا روٹی ہے تو دوسرے کا نہیں، ہمارا بچہ ایک جوڑی کپڑا دس دن پہنتا ہے، دونوں پاؤں میں ایک جیسا جوتا نہیں ہوتا، تعلیم تو اسکا حق ہی نہیں اور صاف پانی آج بھی میلوں چل کر لاتا ہے۔
جبکہ ہمارا سردار کا بچہ امریکہ، یورپ، برطانیہ، سوئیزرلینڈ، پتہ نہیں کون کونسا لینڈ پر اپنا جاگیر بنا کر اپنا بیوی بچوں کیساتھ پر سکون زندگی گزار رہا ہے اور یہاں ہمیں کہتا ہے "بندوق اٹھاؤ بلوچو یہ قابض فوج تمہارا حقوق کھا گیا ہے" جبکہ خود کا بچہ اب نہ تو اردو بولتا ہے نہ بلوچی بلکہ انگریزی میں کہتا ہے Dad, What is Balochistan
Khaldun Hasni retweeted
یہ لائبہ ستار ہے جس کے بارے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کہا کہ اسے لاپتہ کر دیا گیا اور ساتھ بڑے خشوع و خضوع سے Enforced disappearances لکھ دیا جبکہ لائبہ ستار اس سے پہلے بھی ایک پریس کانفرنس کر چکا جس میں اس نے اسی طرح کا گفتگو کیا۔
اب لائبہ نے پسند کا شادی کیا، اسکا زبردستی نکاح کیا گیا یا وہ یہ پریس کانفرنس کسی دباؤ پر کر رہا لیکن سوال یہ ہے کہ لائبہ ستار کو زبردستی لاپتہ کرنے پھر اسکا شادی کرنے اور پھر یوں منظرعام پر لانے میں اداروں کا کیا فائدہ ہے؟
اس ساری صورتحال کو دیکھ کر تو ایسا لگتا ہے کہ بلوچستان میں کوئی شخص پسند کی شادی کرتا ہے، پاکستان سے باہر چلا جاتا ہے یو طبعی طور پر وفات پا جاتا ہے تو بلوچ یکجہتی کمیٹی اس کا پوسٹر بنا کر اس پر لکھ دیتا ہے Enforced disappearances یعنی زبردستی لاپتہ۔
اچھا اس سارے عمل کا سب سے زیادہ فائدہ بھی انہی نام نہاد یکجہتی والوں کو ہوتا ہے کیونکہ پاکستان کا دشمن ویسے ہی پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان میں مسلسل انتشار چاہتا ہے تو ان کیلئے ایسی یکجہتی کمیٹیاں بہت فائدہ مند رہتی ہیں جو آدھے بلوچستان کو تو اپنے کاغذوں میں ہی لاپتہ کر کے پیسہ کما رہا ہے۔
Khaldun Hasni retweeted
71 کی جنگ : مشرقی محاز پر افواج پاکستان کی کل تعداد 34 ہزار تھی۔
پاک فوج کے جوان آخری گولی تک اور پھر خالی بندوقوں سے بھی لڑے۔
Khaldun Hasni retweeted
سیکیورٹی فورسز کو چاغی میں بڑی کامیابی ملی ہے،بی ایل اے کا کمانڈر حمداللہ ایک کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔
حمداللہ گزشتہ 8 سال سے بی ایل اے سے منسلک تھا،ناکہ لگاکر مال بردار گاڑیوں کو لوٹنے اور عوامی املاک پر حملوں میں ملوث تھا،مقامی عوام کی جانب سے شکایات موصول ہورہی تھیں۔
سیکیورٹی فورسز نے مقامی آبادی کی ہی مخبری پر کامیاب کارروائی
Khaldun Hasni retweeted
ذہن سازی کا مطلب جانتے ہیں؟ یا سلو پوائزننگ کا لفظ سنا ہے؟
طاہرہ کاظمی اچھی ڈاکٹر ہوں گی، خواتین کی بیماریوں پہ اچھی تحریریں لکھتی ہوں گی اور اس کے لیے وہ قابلِ احترام ہیں۔ لیکن وہیں پہ وہ مسلسل مردوں کے خلاف زہریلی باتیں کر کر کے جانے انجانے میں ایسی ذہن سازی کر رہی ہیں جو رشتوں میں زہر گھولنے کا باعث بنے۔
ان کی ہر دوسری پوسٹ میں مردوں کو گالیاں دے کر ذلیل کیا جاتا ہے، برا بھلا کہا جاتا ہے۔ جب کوئی پہلی دفعہ ایسی بات پڑھے گا تو سوچے گا سب مرد ایسے نہیں ہوتے، لیکن جب وہ دسویں بار یہ پڑھے گا تو اسے لگے گا شائد مرد ایسے ہی ہوتے ہوں اور مجھے پتا نہ ہو۔ جب وہ پچاسویں دفعہ ایسی بات پڑھے گا تو اسے یقین آنے لگے گا کہ سب مرد ایسے گھٹیا اور ذلیل ہی ہوتے ہیں۔
کیا پانی کا قطرہ کسی ٹھوس مضبوط پتھر کو توڑ سکتا ہے؟
کسی پتھر پہ مسلسل پانی کے قطرے گراتے رہیے، وہ قطرے اس پتھر کو توڑ کر اس میں سوراخ کر دیں گے۔
ذہن سازی ایسے ہی کی جاتی ہے۔ لوگوں کی رائے ایسے ہی بدلی جاتی ہے۔
طاہرہ کاظمی بہت عرصے سے ایسی باتیں کر رہی ہیں جو خواتین کے دل میں مردوں کے لیے نفرت بھرنا شروع کر دیں، وہ یہ ذہن سازی کا عمل جان بوجھ کر کر رہی ہیں یا انجانے میں لیکن یہ انتہائی افسوس ناک معاملہ ہے۔
اگر آپ مسلسل ایسی باتیں پڑھتے رہیں گے تو یہ باتیں آپ پہ اپنا اثر ضرور کریں گی، ان سے بچنے کے لیے ایسی باتوں سے دور رہنا ضروری ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ کوئی بات ہم پہ اثر نہیں کر سکتی ، ہم بڑے سیانے ہیں لیکن انسانی نفسیات ایسے ہی بنی ہوئی ہیں کہ پتا بھی نہیں چلتا اور ایسی باتیں ہم پہ اثر انداز ہونے لگتی ہیں۔
اور یہ کام صرف طاہرہ کاظمی نہیں کر رہی اور بھی کئی خواتین کر رہی ہیں۔
دوسری طرف ان کا مقابلہ کرنے میں ایسے مرد بھی موجود ہیں جو عورتوں کو ہر بات میں قصور وار قرار دے دیتے ہیں۔ طلاق ہو رہی ہے تو خاتون کی وجہ سے ہو رہی ہے، جھگڑے ہورہے ہیں تو خاتون کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ عورت کو مرد سے مار پڑ رہی ہے تو عورت کی غلطی ہے۔ عورت کو مارد جان سے بھی مار دے تو عورت کی ہی غلطی ہے۔
یہ دونوں انتہا پسند گھٹیا ترین رویے ہیں۔ دونوں سے ہی بچنا ضروری ہے۔ دونوں ہی معاشرے کے لیے نقصان دہ اور تباہ کن ہیں۔
مرد کا اپنا مقام ہے، عورت کا اپنا مقام ہے۔ اگر کہیں کوئی مرد برا کرے تو اسے برا کہیے لیکن سب مردوں کو برا کہہ کر ، مردوں سے منسلک ہر رشتے کو برا کہہ کر آپ صرف مکروہ کردار ادا کر رہے ہیں اور کچھ نہیں۔
اسی طرح اگر کہیں خاتون غلطی کرتی ہے تو یہ انفرادی غلطی ہے، اس کی بنیاد پہ سب خواتین کو برا کہنا یا کسی ایک نوکری کرنے والی خاتون کی بنیاد پہ سب نوکری پیشہ خواتین کو برا کہنے لگ جانا بھی مکروہ رویہ ہے۔
برے مرد ہر جگہ موجود ہیں، بری خواتین ہر جگہ موجود ہیں۔ اور وہ ضروری بھی ہیں کہ خدا کی بنائی اس دنیا میں توازن ایسے ہی ہوتا ہے۔ ان برے مردوں کو برا کہنا چاہیے، ان بری خواتین کو برا کہنا چاہیے۔ انھیں ان کے جرم کی ، ظلم کی سزا ملنی چاہیے۔
لیکن ان کی بنیاد پہ رشتوں کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے ، رشتوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ رشتوں کا احترام قائم رہنے دیجیے، ان کے خلاف ہوتی ہر ذہن سازی کو رد کیجیے۔
ان رویوں سے بچنا ضروری ہے، اپنا آپ بچانا ضروری ہے۔ ورنہ آپ اپنے گھر میں اپنے شوہر ، اپنے باپ ، اپنے بھائی کو ایسی نظر سے دیکھنے لگیں گی۔ اپنی ماں ، اپنی بیوی ، اپنی بہن کو برا سمجھنے لگیں گے۔
اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ ایسی باتیں کرنے والے یہ مکروہ کردار بار بار یہ بات بھی دہراتے ہیں کہ ہمارے شوہر ، باپ ، بھائی، ہماری ماں ، بہن بیوی تو بہت اچھے ہیں باقی ساری دنیا کے رشتے برے ہیں۔
کہیں مرد کو سانپ کہا جاتا ہے تو کہیں خاتون کو ڈائن ، لیکن ان لوگوں کے نزدیک ان کے رشتے آسمان سے الگ بن کر آئے ہیں اور باقی سب الگ۔ یہ دوسروں کے رشتوں کو عزت دینے کو تیار نہیں۔ ان کی ذہن سازی کر رہے ہیں، ان کے رشتوں میں زہر گھول رہے ہیں لیکن اپنے کسی رشتے پہ کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔
دین بتاتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا پردہ ہیں۔ میرا دین مجھے سکھاتا ہے کہ شوہر بیوی کے لیے کتنا اہم مقدس رشتہ ہے، بیوی شوہر کے لیے کتنی محترم ، کتنی پاکیزہ ہے۔ میرا دین مجھے ماں کا رتبہ بھی سکھاتا ہے اور باپ کا بھی۔ وہ مرد کو بھی عزت دیتا ہے اور عورت کو بھی۔
اور میرے دین کے ان احکامات کے خلاف بات کرنے والے ہر ایسے مکروہ کردار کی بات کو رد کرنا اور ان کے مخالف کھڑا ہونا میرے لیے ضروری ہے، آپ کو ان لوگوں کی بات سننی ہے تو سنیے، پڑھنی ہے تو پڑھیے لیکن میں اپنا کردار ادا کروں گا اور یہ بتاتا رہوں گا کہ ایسی باتیں زہر کے سوا کچھ نہیں، آپ کے لیے تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ اس لیے ان سے جتنا بچ سکیں، بچ کے رہیں
بلوچستان کے بچوں کا مستقبل سنوارنے کے لیے جن اساتذہ کو سرکاری خرچ پر بیرون ملک اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے بھیجا گیا تھا، وہی اساتذہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنے اداروں میں واپس نہیں لوٹے۔ اب ان کی تلاش کے لیے ایف آئی اے، پاکستانی سفارت خانوں اور غیر ملکی جامعات سے رابطے کیے جا رہے ہیں۔۔۔
یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے۔۔بلوچستان کی تین سرکاری جامعات کے 94 لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز بیرون ملک اسکالرشپس پر گئے، لیکن مقررہ مدت میں واپس آکر اپنی جامعات میں ڈیوٹی جوائن نہیں کی۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان 94 اساتذہ پر مجموعی طور پر 26 کروڑ 92 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے گئے۔ ان میں بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (BUITEMS) کے 51 اساتذہ شامل ہیں جن کی سکالرشپس پر 11 کروڑ 85 لاکھ 45 ہزار روپے خرچ ہوئے۔ ان 63 اساتذہ کو پی ایچ ڈی کے لیے بیرون ملک بھیجا گیا تھا لیکن مقررہ مدت میں صرف 12 واپس آئے۔
جامعہ بلوچستان کے 25 اساتذہ کی بیرون ملک تعلیم پر 9 کروڑ 15 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ ہوئے جبکہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے 18 اساتذہ پر 5 کروڑ 90 لاکھ 90 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ ان دونوں جامعات کے متعلقہ سکالرز کی بھی واپسی نہیں ہوئی۔ یہ تفصیلات بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے سامنے آنے والے آڈٹ ریکارڈ اور 10 نومبر 2026 کو شائع ہونے والی رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ آخر ان اساتذہ کو بیرون ملک بھیجنے سے پہلے کیا شرائط طے کی گئی تھیں؟ کیا ان سے کوئی معاہدہ یا ضمانتی بانڈ نہیں لیا گیا تھا؟ اگر لیا گیا تھا تو اس پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟ جن لوگوں کو سرکاری خرچ پر پی ایچ ڈی کروائی گئی، انہیں واپس بلا کر اپنے ہی صوبے کے تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دینے کا پابند کیوں نہیں بنایا جا سکا؟
جامعات کی انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کی واپسی کے لیے ایف آئی اے، متعلقہ ممالک میں پاکستانی سفارت خانوں اور غیر ملکی جامعات کو خطوط بھیجے جا رہے ہیں۔ بعض معاملات میں بانڈ کی رقم اقساط میں وصول کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔
بلوچستان پہلے ہی تعلیمی پسماندگی، اساتذہ کی کمی اور محدود وسائل جیسے مسائل کا شکار ہے۔ ایسے میں جن اساتذہ کو صوبے کے بچوں کا مستقبل بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ان کا واپس نہ آنا یقیناً ایک بڑا سوال ہے۔۔۔۔ اور اس سے بھی بڑا سوال ان جامعات کی انتظامیہ سے ہے کہ اگر کروڑوں روپے خرچ کرکے بھی اساتذہ کی واپسی یقینی نہیں بنائی جا سکی تو اس ناکامی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟ بلوچستان کے بچوں کے مستقبل پر خرچ ہونے والے کروڑوں روپے کا حساب کون دے گا؟
پلر کے ساتھ لگ کر دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے والا غازی حاجی میر اقبال ہے جو شفیق مینگل کا وفادار ساتھی اور محب وطن بلوچ یے.
Khaldun Hasni retweeted
The women of Balochistan have amazed everyone. The video of women getting online medical treatment in Gwadar through a doctor has gone viral on social media, and this is an initiative of the Balochistan government.
Khaldun Hasni retweeted
یورپ میں ہونے والی "سندھودیش گلوبل کانفرنس" نے پاکستان کو "غیر فطری ریاست" کہا اور حقِ خودارادیت کا نعرہ لگایا۔ مگر تاریخ بتاتی ہے کہ یہی نعرہ طاقتور ملک اپنے مفاد کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں: امریکہ نے اسے برطانیہ کے خلاف استعمال کیا، اور جب اس کی اپنی ریاستوں نے الگ ہونا چاہا تو وہی امریکہ خانہ جنگی تک گیا۔ جب ایسی کانفرنس کا نقشہ دہلی کے بیانات سے ملتا ہو، تو سوال اٹھتا ہے کہ یہ آزادی کی بات ہے یا کسی اور کے ایجنڈے کی تکمیل؟
Khaldun Hasni retweeted
وزیراعلیٰ بلوچستان سے بینائی سے محروم شہری نےملاقات کی۔
وزیراعلی نے محمد زاہد کو مالی معاونت اور علاج کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ان کے بے روزگار دوست جان محمد کو روزگار کیلئے رکشہ بھی تحفے میں دیا۔
@PakSarfrazbugti
Khaldun Hasni retweeted
یہ پاکستان کا بلوچستان ہے جہاں ہماری بیٹیاں بغیر کسی ڈر اور خوف کے کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ ہمارا بچیوں کا اس طرح بے خطر کھیلنا اس بات کا یقین ہے کہ انہیں ڈرانے والا مارنے والے بہت بزدل اور کمزور ہے جو مارنے سے زیادہ انہیں ڈرانا چاہتا ہے لیکن یہ بلوچ خون ہے جو ڈرنا جانتا ہے نہ جھکنا ♥️
Khaldun Hasni retweeted
اخترمینگل کی اپنی کل جائیداد 31 ارب روپے کی ہے،معدنیات کے ٹھیکے،ماربل کا کاروبار سمیت سب کرتے ہیں۔
لیبر سروے میں خضدار میں بے روزگاری کی شرح 38 فیصد ریکارڈ کی گئی،خضدار اخترمینگل کا علاقہ ہے
اس کے باوجود اختر مینگل کی اپنی مائننگ اور تعمیراتی کمپنیوں میں مقامی نوجوانوں کو مواقع نہیں دیے جاتے۔
تشویشناک پہلو یہ ہے کہ جب بھی کوئی ریاست کان لیز، سبسڈی یا غیرقانونی اثاثوں پر سوال اٹھاتی ہے، تو فوراً لاپتہ افراد ، استحصالی ریاست اور انسانی حقوق جیسے نعرے لگا کر اصل مسئلے سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جاتی ہے۔
یعنی اخترمینگل کو روزگار دینے کے لئے بلوچ نوجوان نظر نہیں آتے لیکن جب اپنے کاروبار کا تحفظ چاہیے ہوتا ہے تب انہی نوجوانوں کو ایندھن بنایا جاتا ہے
Khaldun Hasni retweeted
بلوچستان بھی باقی پاکستان جیسا ہے یہ پاکستان کا کوئی لاوارث صوبہ نہیں جسے ہر دور اقتدار میں لاوارث کر دیا گیا لیکن آج بلوچستان بدل رہا ہے۔
ہاں یہ بھی سچ ہے کہ وقت لگے گا شاید اگلا دس سال لگ جائیں یا اس سے بھی زیادہ لیکن بلوچستان بھی باقی پاکستان جیسا ہو گا۔
آج کوئٹہ میں جدید ٹریفک سگنلز لگ گیا۔
صحت کے شعبے میں بڑی اصلاحات کیا جا رہا ہے۔
بہتر اور اچھے ہسپتال بنائے جا رہے اور بہتر کئے جا رہے۔
بلوچستان کی عورت کیلئے پنک رنگ کا بس اور عام سفر کیلئے سبز بس چلایا جا رہا۔
بلوچستان بھی پنجاب جیسا بنے گا۔
بلوچستان بھی اسلام آباد جیسا بنے گا
ان شاءاللہ
#Balochistan #Quetta #sarfraz
Bashir Zeb commander of BLA was brought in critical condition at Mohammand International Hospital, Kandahar Afghanistan. Reports suggest that he was poisoned and is currently in a state of coma and being transferred to an Indian hospital
Khaldun Hasni retweeted
یہاں ایسا ہی ہوتا ہے، سب ڈی کمپنی، مرزا پور اور پاتال لوک کی کہانی ہے.
ان مسلحہ تنظیموں اور خفیہ تحریکوں میں سب کا انجام ایک سا ہوتا ہے.
اسلم اچھو کو بھی خودکش دھماکے میں مروایا گیا تھا، ماہرنگ کے والد ڈاکٹر غفار لانگہو کو بی ایل اے نے باقاعدہ اغواء کرکے قتل کیا تھا جسکی گواہی ماماقدیر نے دی تھی.
اکبر بگٹی کے خلاف بالاچ مری سہولت کار تھا، پھر بالاچ کا قد بڑھا تو حربیار نے افغانستان میں اسکو ٹھکانے لگوایا.
کوئی نظریات اور می وطن تحریک نہیں ہے
مسلحہ مارکسٹس اور چے گویرا کی نظریاتی بیوائیوں کا، بھتے، منشیات کے پیسوں اور پاکستان مخالف بیرونی ایجنسیوں کے پیسوں پر بدمعاشی کا کھیل ہے.
اسکا انجام موت یے، موت ہے اور موت ہے.
باقی جو لوگ اختر مینگل کے اثر و رسوخ پر بدمعاشی کررہے ہیں وہ یہ یاد رکھیں کہ سلام ٹیپو کو افغانستان میں مروانے کے لئے مرتضیٰ بھٹو نے ہی سہولت کاری کی تھی.
صولت مرزا کو پھانسی کی سزا ہوئی تو الطاف حسین و ایم کیو ایم نے اسے اپنا ماننے سے ہی انکار کردیا تھا.
تم سب بھی کسی کے لئے بالاچ مری، سلام ٹیپو اور صولت مرزا ہو.
Khaldun Hasni retweeted
سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کھربوں کے بجٹ اور مسلسل وعدوں کے باوجود جو بنیادی مسائل پیپلزپارٹی حل نہ کر سکی آج جماعت اسلامی کے ایک ٹاؤن ناظم نے وہ کام کر کے دکھا دیا یہ اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ مسئلہ فنڈز کی کمی کا نہیں بلکہ نیت اور کارکردگی کا ہے
سندھ اور خصوصاً کراچی کو دہائیوں سے کھنڈر بنا کر رکھنے والوں کی بدترین گورننس، کرپشن اور نااہلی اب عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو چکی ہے سندھ کے عوام بنیادی سہولیات، صاف پانی اور سڑکوں کو ترستے رہے جبکہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے پیپلزپارٹی حکمران صرف زبانی جمع خرچ کرتے رہے
ایک منتخب ٹاؤن ناظم کا عملی کام اس بات کی گواہی ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور عوام کی خدمت کا جذبہ ہو تو کم وسائل میں بھی تبدیلی لائی جا سکتی ہے پیپلزپارٹی کی روایتی سیاست اور ناکام انتظام کاری کا دور اب ختم ہونا چاہیے سندھ کا عوام اب کھوکھلے نعروں کے بجائے صرف اور صرف حقیقی کارکردگی چاہتا ہے۔
موجودہ بحریہ گرین کبھی ہمارا تفریح مقام ہوتا تھا ۔ بارش میں ندیاں بہتی تھیں ۔ جنگلی جانوروں کا بسیرا تھا ۔ انہیں پھاڑوں کے بیچھ گاؤں ہوتے تھے ۔ ان ہی راستوں سے ہم آتے جاتے تھے بہت سکون ہوتا تھا ۔ کوئی ہمیں نہیں روکتا تھا جہاں مرضی ہم مال چراتے تھے ہم تھے ہمارا ہی سب کچھ تھا ۔ سب ایک دوسرے کو جانتے پہچانتے تھے ۔
اور آج وہاں بحریہ ٹاؤن ہے ۔ ہمارے خود کے راستے ہمارے لئے بند کئے جارہے ہیں ۔ اور ہمیں پوچھا جارہا ہے " تم کون ہو ۔ کہاں جارہے ہو "
اور اگر کوئی غریب بکری گائے چرا رہا ہے تو اسے کہا جا رہا ہے یہاں پر اعجازت نہیں ہے یہاں سے نکالو یہاں پر نہیں چھوڑو ورنہ ہم لیکے جائیں گے ہمیں ہمارے ہی گھر میں دھمکیاں مل رہی ہے بس ہم کس سے انصاف مانگے.
اللہ پاک کے فیصلے کا ہمیں بے صبری سے انتظار ہے ان شا اللہ 🤲














