خدارا KPK کے ان جنگلات کو بچا لو.. نہیں تو سامنا کرو
کلاؤڈ برسٹ کلائمیٹ چینج ، موسمیاتی تبدیلی، اور سیلاب کا...
ذہن سازی کا مطلب جانتے ہیں؟ یا سلو پوائزننگ کا لفظ سنا ہے؟
طاہرہ کاظمی اچھی ڈاکٹر ہوں گی، خواتین کی بیماریوں پہ اچھی تحریریں لکھتی ہوں گی اور اس کے لیے وہ قابلِ احترام ہیں۔ لیکن وہیں پہ وہ مسلسل مردوں کے خلاف زہریلی باتیں کر کر کے جانے انجانے میں ایسی ذہن سازی کر رہی ہیں جو رشتوں میں زہر گھولنے کا باعث بنے۔
ان کی ہر دوسری پوسٹ میں مردوں کو گالیاں دے کر ذلیل کیا جاتا ہے، برا بھلا کہا جاتا ہے۔ جب کوئی پہلی دفعہ ایسی بات پڑھے گا تو سوچے گا سب مرد ایسے نہیں ہوتے، لیکن جب وہ دسویں بار یہ پڑھے گا تو اسے لگے گا شائد مرد ایسے ہی ہوتے ہوں اور مجھے پتا نہ ہو۔ جب وہ پچاسویں دفعہ ایسی بات پڑھے گا تو اسے یقین آنے لگے گا کہ سب مرد ایسے گھٹیا اور ذلیل ہی ہوتے ہیں۔
کیا پانی کا قطرہ کسی ٹھوس مضبوط پتھر کو توڑ سکتا ہے؟
کسی پتھر پہ مسلسل پانی کے قطرے گراتے رہیے، وہ قطرے اس پتھر کو توڑ کر اس میں سوراخ کر دیں گے۔
ذہن سازی ایسے ہی کی جاتی ہے۔ لوگوں کی رائے ایسے ہی بدلی جاتی ہے۔
طاہرہ کاظمی بہت عرصے سے ایسی باتیں کر رہی ہیں جو خواتین کے دل میں مردوں کے لیے نفرت بھرنا شروع کر دیں، وہ یہ ذہن سازی کا عمل جان بوجھ کر کر رہی ہیں یا انجانے میں لیکن یہ انتہائی افسوس ناک معاملہ ہے۔
اگر آپ مسلسل ایسی باتیں پڑھتے رہیں گے تو یہ باتیں آپ پہ اپنا اثر ضرور کریں گی، ان سے بچنے کے لیے ایسی باتوں سے دور رہنا ضروری ہے۔ ہمیں لگتا ہے کہ کوئی بات ہم پہ اثر نہیں کر سکتی ، ہم بڑے سیانے ہیں لیکن انسانی نفسیات ایسے ہی بنی ہوئی ہیں کہ پتا بھی نہیں چلتا اور ایسی باتیں ہم پہ اثر انداز ہونے لگتی ہیں۔
اور یہ کام صرف طاہرہ کاظمی نہیں کر رہی اور بھی کئی خواتین کر رہی ہیں۔
دوسری طرف ان کا مقابلہ کرنے میں ایسے مرد بھی موجود ہیں جو عورتوں کو ہر بات میں قصور وار قرار دے دیتے ہیں۔ طلاق ہو رہی ہے تو خاتون کی وجہ سے ہو رہی ہے، جھگڑے ہورہے ہیں تو خاتون کی وجہ سے ہو رہے ہیں۔ عورت کو مرد سے مار پڑ رہی ہے تو عورت کی غلطی ہے۔ عورت کو مارد جان سے بھی مار دے تو عورت کی ہی غلطی ہے۔
یہ دونوں انتہا پسند گھٹیا ترین رویے ہیں۔ دونوں سے ہی بچنا ضروری ہے۔ دونوں ہی معاشرے کے لیے نقصان دہ اور تباہ کن ہیں۔
مرد کا اپنا مقام ہے، عورت کا اپنا مقام ہے۔ اگر کہیں کوئی مرد برا کرے تو اسے برا کہیے لیکن سب مردوں کو برا کہہ کر ، مردوں سے منسلک ہر رشتے کو برا کہہ کر آپ صرف مکروہ کردار ادا کر رہے ہیں اور کچھ نہیں۔
اسی طرح اگر کہیں خاتون غلطی کرتی ہے تو یہ انفرادی غلطی ہے، اس کی بنیاد پہ سب خواتین کو برا کہنا یا کسی ایک نوکری کرنے والی خاتون کی بنیاد پہ سب نوکری پیشہ خواتین کو برا کہنے لگ جانا بھی مکروہ رویہ ہے۔
برے مرد ہر جگہ موجود ہیں، بری خواتین ہر جگہ موجود ہیں۔ اور وہ ضروری بھی ہیں کہ خدا کی بنائی اس دنیا میں توازن ایسے ہی ہوتا ہے۔ ان برے مردوں کو برا کہنا چاہیے، ان بری خواتین کو برا کہنا چاہیے۔ انھیں ان کے جرم کی ، ظلم کی سزا ملنی چاہیے۔
لیکن ان کی بنیاد پہ رشتوں کی تذلیل نہیں کرنی چاہیے ، رشتوں کو بدنام نہیں کرنا چاہیے۔ رشتوں کا احترام قائم رہنے دیجیے، ان کے خلاف ہوتی ہر ذہن سازی کو رد کیجیے۔
ان رویوں سے بچنا ضروری ہے، اپنا آپ بچانا ضروری ہے۔ ورنہ آپ اپنے گھر میں اپنے شوہر ، اپنے باپ ، اپنے بھائی کو ایسی نظر سے دیکھنے لگیں گی۔ اپنی ماں ، اپنی بیوی ، اپنی بہن کو برا سمجھنے لگیں گے۔
اور سب سے مزے کی بات یہ ہے کہ ایسی باتیں کرنے والے یہ مکروہ کردار بار بار یہ بات بھی دہراتے ہیں کہ ہمارے شوہر ، باپ ، بھائی، ہماری ماں ، بہن بیوی تو بہت اچھے ہیں باقی ساری دنیا کے رشتے برے ہیں۔
کہیں مرد کو سانپ کہا جاتا ہے تو کہیں خاتون کو ڈائن ، لیکن ان لوگوں کے نزدیک ان کے رشتے آسمان سے الگ بن کر آئے ہیں اور باقی سب الگ۔ یہ دوسروں کے رشتوں کو عزت دینے کو تیار نہیں۔ ان کی ذہن سازی کر رہے ہیں، ان کے رشتوں میں زہر گھول رہے ہیں لیکن اپنے کسی رشتے پہ کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت بھی نہیں دیتے۔
دین بتاتا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کا پردہ ہیں۔ میرا دین مجھے سکھاتا ہے کہ شوہر بیوی کے لیے کتنا اہم مقدس رشتہ ہے، بیوی شوہر کے لیے کتنی محترم ، کتنی پاکیزہ ہے۔ میرا دین مجھے ماں کا رتبہ بھی سکھاتا ہے اور باپ کا بھی۔ وہ مرد کو بھی عزت دیتا ہے اور عورت کو بھی۔
اور میرے دین کے ان احکامات کے خلاف بات کرنے والے ہر ایسے مکروہ کردار کی بات کو رد کرنا اور ان کے مخالف کھڑا ہونا میرے لیے ضروری ہے، آپ کو ان لوگوں کی بات سننی ہے تو سنیے، پڑھنی ہے تو پڑھیے لیکن میں اپنا کردار ادا کروں گا اور یہ بتاتا رہوں گا کہ ایسی باتیں زہر کے سوا کچھ نہیں، آپ کے لیے تباہی کے سوا کچھ نہیں۔ اس لیے ان سے جتنا بچ سکیں، بچ کے رہیں
ہمارے معاشرے میں لوگوں کا ایک دوسرے کی طرف judgemental ہونا اور انکو اپنے کئے کی سزا پاتے ہوئے دیکھنے کی خواہش اس قدر عام ہے کہ وہ سرے سے یہ بھول چکے ہیں کہ امت کے concept میں ایک دوسرے کے لیے کتنا شفیق اور درگزر کرنے والا بننے کا درس دیا گیا ہے۔
ایک ڈرامہ کو لے کر لوگ بپھرے ہوئے ہیں کہ 28 اقساط گزر جانے کے بعد بھی زامل کو اس کے کئے کی کوئی سزا نہیں ملی، حالانکہ اسے جس بیچینی سے گزرتے دکھایا گیا ہے وہ کسی عذاب سے کم نہیں ہوتی۔ پھر بھی کوئی اس کے لیے حقیقی ہدایت اور کامل ایمان کی توقع نہیں کر رہا بلکہ کسی جانی و مالی تکلیف کی تاک میں ہیں۔
جبکہ دوسرے ہاتھ زریاب کو ایک سلیم فطرت شخص کے نصیب ہونے پر بھی ناخوش ہیں۔مانو کہ انسان کی زندگی میں گناہ کے بعد واپسی کا کوئی در ہی نہیں بچتا سوائے تباہی و بربادی کے!!؟
اللہ بڑا مہربان ہے، ہر انسان کو موافق موقع دیتا ہے کہ وہ راہ راست پر آجائے۔
اس بات پر بھی اعتراضات ہیں کہ ابو بکر جیسے شخص کو کوئی نہایت سلجھی ہوئی اس کے مزاج کے مطابق عورت نصیب ہونا ہی بنتا تھا۔ مطلب یہ کب سے ہونے لگا کہ آپ باعمل ہونے کی کوشش کریں اور آپ کی آزمائش نہ آئے؟ بلکہ ہم نے تو آزمائش کو انسان کے ظرف کے مطابق بڑا اور کٹھن ہی پایا ہے زندگی میں۔ وہی اس شخص کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
دوسری اہم بات! اللہ کو کسی انسان کی حاجت نہیں کہ اس کے ذریعے کسی دوسرے انسان کو ہدایت بخشے بلکہ وہ تو دلوں کو یکلخت بدل دینے پر قادر ہے۔ کسی انسان کی حاجت کا آپ سے جڑنا، اللہ کی آپ پر مہربانی ہے ورنہ وہ مسبب الأسباب اپنے حاجتمند بندے کی فرمانروائی کسی بھی صورت کرنے پر قادر ہے۔ تو یہ ابو بکر کے ظرف کا امتحان اور کسی کی زندگی میں ہدایت و سکون کا سبب بننا ان دونوں لوگوں کی بھلائی کا ذریعہ ہے نہ کہ کوئی mismatch۔
جس therapy کے لوگ راگ الاپتے ہیں کہ trauma کے بعد بےحد ضروری ہے وہ آدھے سے زیادہ اس پر مبنی ہوتی ہے کہ اگلے کو بغیر ججمنٹ کے سنا جائے اور غم کے اظہار کرنے کا موقع دیا جائے۔ ڈاکٹر اس کا معاوضہ لیتے ہیں لیکن اگر یہی کام میاں بیوی ایک دوسرے کے لیے کر لیں تو انسانی زندگی کے آدھے مسئلے ہوجائیں۔
معاف کرنا سیکھیں، رحم کرنے والے بنیں!
#DarENijaat
بظاہر ایک ڈرامہ جس نے بےحد مقبولیت کمائی ہے اور پسِ پردہ لوگوں کو اپنے زاویہ نظر کو پرکھنے (کہیں تو تلخ عکاسی کرنے) کا موقع دیا ہے۔
اس ڈرامہ میں جتنی دھیمی ایکٹنگ کی گئی ہے وہ اپنے آپ میں ایک سبق ہے۔ کچھ لوگوں کو ڈرامہ بہت سست لگا کیونکہ اکثر سین ایسے ڈرامائے گئے ہیں کہ وہ اس وقت میں موجود اموشن کو مکمل طور پر محسوس کرنے کا موقع دیتے ہیں نہ کہ محض 'آگے کیا ہوا' کی خانہ پوری کرتے ہیں۔
جہاں اس ڈرامہ کا ایک ایک کردار باقاعدہ ایک خاص شخصیت کا حامل دکھایا گیا ہے وہیں اس بات کا بھی باقاعدہ دھیان رکھا گیا ہے کہ وہ کردار ہر سین میں اسی خاص شخصیت کی جھلک پیش کرے اور حقیقی کردار کی طرح اسے نبھائے۔ کہیں یہ نہیں دکھایا گیا کہ کوئی معجزانہ طور پر بدل گیا یا پھر بس کسی inconsistent طبیعت کی عکاسی کرتا ہے۔
'میں چاہتی ہوں میرے بچے افسر بنیں، صاحب بنیں، لوگ ان کے ماتحت کام کریں، انہیں کسی کے ماتحت کام نہ کرنا پڑے۔'
یہ الفاظ ہیں ڈی ایچ اے والی میڈ کے جن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تو ہزاروں لوگوں نے انہیں دعائیں دیں۔ ویڈیو میں وہ اپنے بچوں کے نئے سکول کے لیے یونیفارم خرید رہی تھیں۔ تینوں بچوں کو تیار کرکے سکول بھیجتے ہوئے ان کے چہرے پر خوشی تھی اور آنکھوں میں ایک ماں کا خواب تھا۔ شاید انہیں بھی اندازہ نہیں تھا کہ چند ہزار روپے ماہانہ کمانے سے شروع ہونے والا ان کا سفر ایک دن انہیں پاکستان کی معروف ڈیجیٹل کریئیٹرز کی صف میں لا کھڑا کرے گا۔۔۔
ڈی ایچ اے والی میڈ کے نام سے مشہور یہ خاتون لاہور میں گھروں میں کام کرتی تھیں۔ ان کی زندگی بھی ہزاروں دوسری محنت کش خواتین جیسی تھی۔ صبح سے شام تک گھر کے کام، بچوں کی پرورش اور محدود آمدن میں زندگی گزارنے کی جدوجہد۔۔۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب انہوں نے موجودہ مالکن کے گھر کام شروع کیا تو انہیں صرف 6 ہزار روپے ماہانہ ملتے تھے۔ اس کے علاوہ وہ مزید تین گھروں میں بھی کام کیا کرتی تھیں۔
ان کی زندگی میں ایک تبدیلی اس وقت آئی جب جس گھر میں وہ کام کرتی تھیں وہاں کی مالکن نے انہیں روزمرہ زندگی کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔ وہ گھر میں کھانا پکانے، صفائی کرنے، مختلف کاموں اور روزمرہ معمولات کی ویڈیوز بنانے لگیں۔ وہ اپنی عام زندگی دکھاتی تھیں اور یہی سادگی لوگوں کو پسند آنے لگی۔
آہستہ آہستہ ان کی ویڈیوز وائرل ہونے لگیں۔ انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر ان کے فالوورز بڑھتے گئے۔ ان کا انداز لوگوں کو اس لیے بھی اچھا لگتا تھا کہ وہ بناوٹ کی بجائے اپنی روزمرہ زندگی کو مزاحیہ اور دلچسپ انداز میں پیش کرتی تھیں۔ یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 10 لاکھ سے بھی تجاوز کر گئی لیکن ان کی شہرت کی کہانی کا سب سے خوبصورت پہلو ان کے بچے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ تقریباً پانچ سال سے ایک ہی گھر میں کام کر رہی تھیں۔ جب ان کی مالی حالت کچھ بہتر ہوئی تو سب سے پہلے بچوں کو اپنے گاؤں کے ایک پرائیویٹ سکول میں داخل کرایا لیکن وہاں تعلیم کے معیار سے مطمئن نہ ہوئیں۔ پھر لاہور میں بچوں کے لیے بہتر سکول تلاش کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے ایچی سن کالج، بیکن ہاؤس اور دی سٹی سکول جیسے معروف تعلیمی اداروں کا بھی دورہ کیا۔
اگست 2026 میں انہوں نے بتایا کہ جب ان کی آمدن بہتر ہوئی تو ان کی خواہش تھی کہ بچے سرکاری سکول کی بجائے کسی اچھے پرائیویٹ سکول میں تعلیم حاصل کریں۔ ستمبر میں انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں تینوں بچوں کے لیے نئے سکول کے یونیفارم خریدا، انہیں تیار کیا اور سکول روانہ کیا۔
ان کی سوشل میڈیا سے بڑھتی ہوئی آمدن نے زندگی میں مزید تبدیلیاں بھی پیدا کیں۔ نومبر 2026 میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق وہ نئے گھر میں منتقل ہو چکی ہیں اور بچوں کی تعلیم کے لیے بھی پہلے سے بہتر انتظام کر رہی ہیں۔ اور اب ان کی اس کامیابی میں ایک نیا باب شامل ہو گیا ہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ ہونے والے پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز میں ڈی ایچ اے والی میڈ نے YouTube Creator of the Year (Female) کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کیٹیگری میں ان کا مقابلہ سسٹرالوجی (Sistrology)، انایا ایشال فیملی، سہریش اینڈ لقمان وی لاگز اور لائف ود آمنہ جیسے معروف ڈیجیٹل کریئیٹرز سے تھا۔۔۔
اب دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایوارڈ کے بعد ایک نئی بحث بھی شروع ہو گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک صاحب کی ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے تھے کہ یہ ایوارڈ تو سسٹرالوجی کا حق بنتا تھا۔ بھئی اگر سسٹرالوجی نامزد تھی تو ڈی ایچ اے والی میڈ بھی اسی کیٹیگری میں نامزد تھیں۔ جب عوام نے ووٹس دیے، جیوری اور کارکردگی کے جائزے کے بعد فیصلہ ہوا اور ایوارڈ ڈی ایچ اے والی میڈ کو ملا تو پھر کسی دوسرے کے حق کا دعویٰ کس بنیاد پر؟ کیا کسی کی محنت اور کامیابی کو صرف اس لیے کم اہمیت دی جائے کہ وہ روایتی مشہور یوٹیوبر نہیں بلکہ ایک گھریلو ملازمہ رہی ہے؟
ذرا اس خاتون کا سفر بھی تو دیکھیے۔ کبھی تین چار گھروں میں کام کرکے بچوں کا پیٹ پالتی تھیں، پھر سوشل میڈیا پر اپنی پہچان بنائی، اپنی آمدن بہتر کی، بچوں کو اچھے سکول میں داخل کرایا اور اب یوٹیوب کریئیٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا۔۔۔ اصل کامیابی یہی ہے کہ انہوں نے اپنی شہرت کو اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے استعمال کیا۔ اور مجھے لگتا ہے کہ ان کے بچوں کے لیے اس ایوارڈ سے بھی بڑا خوشی کا دن وہ ہوگا جب ان کی ماں کا خواب پورا ہوگا اور وہ واقعی افسر بن کر سامنے آئیں گے۔۔۔
#DarENijaat
بظاہر ایک ڈرامہ جس نے بےحد مقبولیت کمائی ہے اور پسِ پردہ لوگوں کو اپنے زاویہ نظر کو پرکھنے (کہیں تو تلخ عکاسی کرنے) کا موقع دیا ہے۔
اس ڈرامہ میں جتنی دھیمی ایکٹنگ کی گئی ہے وہ اپنے آپ میں ایک سبق ہے۔ کچھ لوگوں کو ڈرامہ بہت سست لگا کیونکہ اکثر سین ایسے ڈرامائے گئے ہیں کہ وہ اس وقت میں موجود اموشن کو مکمل طور پر محسوس کرنے کا موقع دیتے ہیں نہ کہ محض 'آگے کیا ہوا' کی خانہ پوری کرتے ہیں۔
جہاں اس ڈرامہ کا ایک ایک کردار باقاعدہ ایک خاص شخصیت کا حامل دکھایا گیا ہے وہیں اس بات کا بھی باقاعدہ دھیان رکھا گیا ہے کہ وہ کردار ہر سین میں اسی خاص شخصیت کی جھلک پیش کرے اور حقیقی کردار کی طرح اسے نبھائے۔ کہیں یہ نہیں دکھایا گیا کہ کوئی معجزانہ طور پر بدل گیا یا پھر بس کسی inconsistent طبیعت کی عکاسی کرتا ہے۔
اندین کرکٹ پلئیر شبمن گل کے ماتھے پر لگا یہ چھوٹا سا آلہ ایک ایسی جدید ٹیکنالوجی ہے جو انسانی دماغ میں خون کی گردش اور جسمانی کیفیت سے متعلق معلومات مسلسل مانیٹر کرتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ جس طرح ہم سمارٹ واچ سے دل کی دھڑکن، نیند اور قدموں کا حساب رکھتے ہیں، اب ٹیکنالوجی کی مدد سے دماغ تک خون کی فراہمی میں ہونے والی تبدیلیوں کا ڈیٹا بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس ڈیوائس کا نام Temple ہے جسے انڈین کاروباری شخصیت اور زومیٹو کے شریک بانی دیپیندر گوئل نے متعارف کرایا ہے۔
اس ڈیوائس انڈیا میں خاصی مقبول ہو رہی ہے۔ اکثر پلئیرز یہ لگائے نظر آرہے ہوتے ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کا ایک دلچسپ پہلو دیکھیے۔ مشہور سائنس فکشن سیریز Black Mirror میں بھی انسانی دماغ اور ٹیکنالوجی کے تعلق کو کئی برس پہلے موضوع بنایا گیا تھا۔ 2016 میں نشر ہونے والی اس سیریز کی قسط Men Against Fire میں فوجیوں کے دماغ میں MASS نامی ایک فرضی چپ نصب کی جاتی ہے۔ اس کے ذریعے ان کے دیکھنے اور محسوس کرنے کے انداز کو تبدیل کر دیا جاتا ہے۔ فوجیوں کو عام انسان خوفناک مخلوق دکھائی دیتے ہیں اور وہ انہیں دشمن سمجھ کر ق ت ل کرتے ہیں حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہوتی ہے۔ اس سیریز کے مطابق اس ٹیکنالوجی کے ذریعے صرف معلومات حاصل نہیں کی جاتی تھیں بلکہ انسان کو ایک روبوٹ بنا دیا جاتا تھا جو خود سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
یقیناً Black Mirror میں دکھائی جانے والی یہ ٹیکنالوجی فرضی ہے اور شبمن گل کے استعمال کردہ ٹیمپل سے اس کا براہ راست کوئی تعلق نہیں۔ ٹیمپل فی الحال دماغ میں خون کی گردش سے متعلق معلومات مانیٹر کرنے کا آلہ ہے۔۔۔لیکن کیا پتا یہ شروعات ہو؟ اگر یہ ڈیوائس عام ہوجائے اور پھر خدانخواستہ جس طرح ایزرائیلی پیجرز نے تبا۔۔ہی مچائی تھی اسی طرح یہ شاید اس سے کئی گناہ زیادہ یہ بھی ؟؟؟
سمجھدار لوگ اس وقت زیادہ سے زیادہ ٹیکنالوجی سے دور رہنا چاہتے ہیں کیونکہ اس کا کوئی بھروسہ نہیں البتہ اس کے فائدے بھی ہوسکتے ہیں لیکن ماضی میں جو حقیقی واقعات ٹیکنالوجی کے نام پر ہوچکے ہیں وہ یاد کر کے تو اس سے ڈر ہی لگتا ہے۔۔۔۔
سچ ته پڌرو ٿي رهندو آخر!
چون ٿا سنڌ اسان جو وطن آ، پاڪستان هجي نه هجي سنڌ سلامت رهي..
ڪير انهي وطن پرست ٽولي کان سوال ڪري ته 'سلامت' هجڻ جي شڪل ۽ حالت ڇا ٿا تصور ڪيو!؟
ڇو جو وسائل سان مالا مال ڌرتي کي جنهن ابتر حالت ۾ حڪمران طبقي ۽ انهن جي انڌي تقليد ڪندڙ عوام پهچايو آهي اها يقينا هن ڌرتي جو نصيب نه هئڻ کپندي هئي.
ذرو جي ڌرتي سان سچا هجن ته عقل تي مبني فيصلا ڪن جيڪي سنڌ واسين جي فلاح جو باعث هجن.
ان صاحب کی پیشن گوئیوں کی تاریخ 👇
یہ 2022 میں پاکستان کو دیوالیہ کرچکے تھے اور 2025 میں الیکشن بھی کرواچکے تھے
@AhmadJawadBTH
میری پشین گوئیوں کی تاریخ
سال 2018 - الیکشن سے پہلے بتا دیا تھا کہ اردآن جیتے گا، اور وہ جیت گیا۔
سال 2018 - مہاتیر کے 92 سال کی عمر میں 25 سال کے بعد سیاست میں واپسی پر دوبارہ وزیراعظم بننے کی پشین گوئی کردی اور مہاتیر وزیراعظم بن گیا، جو کہ مشکل لگ رہا تھا۔
سال 2018 - عمران خان کے جیتنے اور وزیراعظم بننے کی پشین گوئی کی اور وہ بن گیا۔
سال 2021 - عمران خان کے عروج میں کہا یہ ٹیم نہیں چل سکتی اور میں نے حکومت جانے سے آٹھ ماہ پہلے اصولوں پراستعفیٰ دے دیا، آٹھ ماہ بعد عمران خان کی حکومت چلی گئی۔
سالُ2022 - بتا دیا کچھ بھی کر لو، عمران خان کی مقبولیت کو کوئ نہیں توڑ سکے گا، نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
سال 2023 - طیب اردوآن کے جیتنے کی چانسز بہت کم تھے، میں نے جیت کی پشین گوئ کی، اردوآن معمولی فرق سے جیتا۔
سال 2024 - ساری ڈُنیا نے کہا ٹرمپ اور ڈیمو کریٹس 50-50 فیصد چانس پر ہیں۔ میں نے کہا ٹرمپ لینڈ سلائیڈ فتح حاصل کرے گا، نتیجہ آپ کے سامنے ہے۔
مارچ 2026 - بتا دیا کہ ایران جنگ جیتے گا۔ ایران جیت گیا۔
شروع سال 2026 - بتا دیا کہ نیتن یاہو کی حکومت جاۓ گئ، انشاللہ جا رہی ہے۔
شروع سال 2026 - بتا دیا کہ ٹرمپ کو لینڈ سلائیڈ شکست ہوگی، تقریباً ہو گئی، دونوں ایوانوں میں اکثریت کھو دی۔
سال 2026 - بتا رہا ہوں کہ ایران جنگ جیتے گا، چوتھی سُپر پاور بن جاۓ گا
سال 2026 - بتا رہا ہوں کہ امریکہ کے اڈے دُنیا سے بتدریج ختم ہونگے۔
سال 2026 - بتا دیا کہ چین نمبر 1, امریکہ نمبر 2, روس نمبر 3, ایران نمبر 4 اور بھارت نمبر 5 ، پانچ سُپر پاورز بن جائیں گی۔
سال 2026 - بتا دیا کہ دُنیا سے ائیر کرافٹ کیرئر، فائٹر ائیر کرافٹ، بڑے جنگی بحری جہاز، آبدوزیں، ٹینک، توپیں آئندہ 5-10 سال میں ختم ہو جائیں گے۔ صرف ڈرون، میزائل، ائیر ڈیفنس اور سائبر وارفیر چار دفاعی ٹیکنالوجیز ہونگیں۔ بحریہ اور فضائیہ کا کردار بلکل بدل جاۓ گا۔ پیدل فوج صرف سرحدوں کے کنٹرول کیلئے استعمال ہوگی۔ پیدل فوج جنگیں نہیں لڑے گی۔
سال 2026 - عمران خان واپس آۓ گا، کب آۓ گا؟ یہ نہیں بتا سکتا، موروثی سیاسی خاندان پاکستان سے بھاگ جائیں گے۔
پچھلے آٹھ سال میں نوے فیصد تجزیے اور پشین گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔ دس فیصد انسانی غلطی ہو سکتی ہے۔ عمران خان کی 2024 میں رہائ پر غلط ثابت ہوا۔
یہ سب پشین گوئیاں اور تجزیے پچھلے آٹھ سال میں ٹوئٹر ایکس پر موجود ہیں۔ آتھ سال کا ریکارڈ بھی کتابی شکل میں تیار ہو رہا ہے۔
Everyone can see horizon, few can see beyond…..
Beyond The Horizon with Ahmad Jawad
اس باپ کی نظر آنے والی خوشی کے پیچھے جو کرب ہے اور اس آزمائش کا جو بوجھ ہے وہ ہم کبھی نا جان پائیں گے.
اللہ ہم سب کو اولاد کے ذریعے آنے والی آزمائشوں سے سہل طریقے سے کامیاب فرمائے
مشہور یوٹیوبر و ٹک ٹاکر رجب بٹ کے ساتھ ان دنوں ایک خاتون وکیل کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہیں جنہیں اب ایم پی اے ثاقب چدھڑ سمیت دیگر شخصیات کے ساتھ بھی دیکھا جا رہا ہے۔
ابتداء میں تو جس نے بھی یہ ویڈیوز دیکھیں تو یہی سمجھا کہ شاید رجب بٹ نے اپنے دفاع کے لیے کوئی خاتون وکیل کرلی ہیں اور اب وہ بھی ان کے ساتھ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر خوب مقبولیت حاصل کریں گی لیکن جب حقیقت سامنے آئی تو معلوم ہوا کہ یہ خاتون وکیل حقیقی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی تخلیق ہیں۔
ایڈووکیٹ علیشبا کے نام سے سامنے آنے والا یہ کردار دراصل اے آئی سے تیار کیا گیا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان ویڈیوز میں رجب بٹ، ثاقب چدھڑ اور دیگر شخصیات حقیقی ہیں، ان کی پرانی ویڈیوز اور مناظر بھی اصل ہیں لیکن ان کے ساتھ نظر آنے والی خاتون کا چہرہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے شامل کیا گیا ہے۔ یہی اس ٹیکنالوجی کا سب سے حیران کن اور کسی حد تک تشویش ناک پہلو ہے کہ اب ضروری نہیں کہ پوری ویڈیو ہی جعلی ہو۔ بعض اوقات ویڈیو میں موجود تمام لوگ، جگہ اور پس منظر حقیقی ہوتے ہیں، صرف ایک چہرہ یا کردار مصنوعی طور پر شامل کیا جاتا ہے اور دیکھنے والا اسے بھی حقیقت سمجھ لیتا ہے۔ ایڈووکیٹ علیشبا کی وائرل ویڈیوز اسی کی ایک مثال ہیں۔
اب مسئلہ اس فرضی خاتون وکیل کا نہیں ہے بلکہ اس ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کا ہے۔ مصنوعی ذہانت کے ذریعے ایسی ویڈیوز بنانا پہلے کی نسبت کہیں آسان ہو چکا ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان میں حقیقت اور جعل سازی کے درمیان فرق کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب صرف آنکھوں سے دیکھ کر یقین کرنا نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ہم خود کو زیادہ سے زیادہ میڈیا اور سوشل میڈیا لٹریٹ بنائیں۔ ہر وائرل ویڈیو کو حقیقت سمجھ کر آگے پھیلانے کی بجائے اس کا اصل ماخذ تلاش کریں، پس منظر دیکھیں اور تصدیق کے بعد ہی کوئی رائے قائم کریں
جو PTI حامی اس وقت 30 سے 35 سال کاہے وہ یہ کہانیاں اس وقت سے سَن رہایے جب وہ 14 یا 19سال کا تھا. کسی کی سوشل میڈیا کے ذریعے اس سطح کی ذہن سازی ہوئی ہو اسے آپ دلیل سے سمجھا سکتے ہیں؟
یقیناً نہیں!
تو اِس نسل کو چھوڑ دیں جو قابل تلف ہے،اور اُس نسل پر کام کیا جائے جو ابھی teenage ہے
فراست کے مکمل معنیٰ اگر سمجھنے ہوں تو ایک شخص کی زندگی کا مطالعہ کرلیا جائے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایک ذہین، سمجھدار، صاحبِ بصیرت شخص ہیں جنہوں نے اپنی صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ نیت صاف ہو اور توکل علی اللہ ہو تو نتائج دنیا میں گونجتے ہیں، جانی دشمن بھی ایک میز پر آ بیٹھتے ہیں اور سالہا سال سے چلتے اور پلتے ہوئے مسائل بھی حل ہو جاتے ہیں۔
پاکستان کے لیے ان کی ذات اور ان کی خدمات کسی نعمت سے کم نہیں۔
May Allah Almighty bless him with a long and healthy life and keep him under His protection. What he is doing is not merely a series of actions, but a cause he is committed to.
دوسروں کی تفریح کی تعریف کو اپنی زندگی پر مسلط نہ ہونے دیں۔
تفریح کا مطلب لازمی طور پر دوستوں کے ساتھ گھومنا پھرنا، محفلیں سجانا یا ہر وقت لوگوں میں رہنا نہیں ہے۔
تفریح یہ بھی ہو سکتی ہے کہ آپ گھر میں اکیلے بیٹھ کر کوئی شو دیکھیں، کسی کتاب میں کھو جائیں، کسی سے گہری گفتگو کریں، چہل قدمی کریں، کچھ تخلیقی کام کریں یا اپنے کام میں دل لگائیں۔
یاد رکھیں، تفریح آپ کی اپنی ہے، اس کی تعریف بھی آپ خود طے کریں۔
Xynab Memon retweeted
📝From ISIS Brides to Balochistan: How Female Terror Networks Thrive Unchecked
For years, global discourse underestimated the operational role of women in terrorist organisations, framing them as victims or passive jihadi brides. The Islamic State - ISIS shattered this misconception.
Its female networks were sophisticated, hierarchical and integral to the group’s survival. They enforced moral codes, conducted intelligence operations, oversaw the management of enslaved women, indoctrinated children and even executed suicide attacks.
The Al‑Khansaa Brigade, established in Raqqa around 2014, demonstrated remarkable operational sophistication. Women were active agents, recruiting, radicalising and justifying violence.
The brigade enforced its interpretation of Sharia law, carried out surveillance and punishments and controlled the Sabaya, Yazidi women and girls captured and held as sex slaves.
Western recruits dominated top leadership positions, overseeing local women and directing both domestic and intelligence operations.
Hierarchies were clear, foreign women commanded respect and resources, local women executed orders and enslaved women performed labour and were coerced into complicity.
Digital propaganda extended their influence. Women operated systematically across Twitter, Tumblr, Facebook and Telegram, deliberately targeting Western audiences with messages of sisterhood and empowerment.
Indoctrination reached across generations. The children of fighters known as the Cubs of the Caliphate were raised in extremist ideology.
Amid the territorial collapse of ISIS, female operatives assumed critical command functions. They covertly laundered and directed financial assets, managed complex logistics and engaged in direct kinetic operations executing suicide attacks during the group’s final stand in Baghouz in 2019.
This operational blueprint is now mirrored in Balochistan under the leadership of Mahrang Baloch. The daughter of Abdul Ghaffar Langove, a BLA militant killed in an internal clash, Mahrang was politically launched during the 2014 protests by Mama Qadeer.
Together with Bebo Baloch, Sammi Deen and Gulzadi Baloch, she allegedly established a female wing that exceeds conventional protest politics. Security narratives suggest this network operates as a structured cartel orchestrating blackmail, extortion, financial coordination, intelligence collection and even the preparation of suicide operatives.
Universities reportedly became recruiting grounds. Young women were allegedly lured through romantic entanglements, drugged, recorded and coerced into compliance.
Once trapped, they provided logistical support, real-time intelligence on sensitive locations, transferred funds in accordance with internal rank structures and in some cases, were groomed to carry out suicide attacks.
Operational roles appear stratified, echoing ISIS hierarchies Mahrang and top leaders supervise, experienced operatives manage blackmail and funds and coerced participants perform intelligence or attack functions.
Arrests illustrate the network’s depth. Gulzadi Baloch, apprehended on Brewery Road, was reportedly central to planning the Jaffer Express attack alongside her brother Aga Mohammad and a cousin.
Intelligence indicates that female operatives, operating in plain sight, coordinated travel records, route intelligence and financial movements. Wadood, brother of Gulzadi Baloch, has also been linked to a suicide attack in Bolan, contradicting public narratives that portray him as missing or innocent.
دنیا بھرکےکئی ممالک میں احتجاج کےنام پردنگےفسادات ہورہےہیں.اکثر مظاہرات کی وجہ بنیادی حقوق کی عدم دستیابی ہے.کہیں کم اور کہیں زیادہ ہر خطہ اس کی لپیٹ میں ہے.وجہ بظاہر حقوق کی فہرست بڑھ جانا،وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم،لوگوں کی حرص اور حاصل کی ناقدری ہے.سب اسی دائرےمیں گھوم رہےہیں.
In 1933, Saudi Arabia partnered with an American oil compay to explore for oil. The discovery transformed the Kingdom, built prosperity for its people, and provided jobs and livelihoods for millions of families in Pakistan, India, Bangladesh, and beyond. No one said, “America is taking our resources,” nor did the people of Riyaz and Damam complain, “Why is the revenue from the oil extracted in Najd being spent in the Hejaz?”
Yet in Pakistan, even before a shovel or hammer hits the ground to extract oil or minerals, rhetorics erupt: “They are taking our land and its wealth!”
المیہ یا بدنصیبی، پاکستان میں پاکستانی اقلیت میں رہ گئے، اب زیادہ تر افغان ہیں، ایرانی ہیں، اور کچھ بھارتی۔ مذکورہ لوگ، مائنڈ سیٹ اور سوشل میڈیا کا بیانیہ پاکستان کے موقف سے زیادہ افغانستان، ایران اور بھارت کے موقف کے ساتھ نا صرف ہوتے ہیں بلکہ اپنے موقف پر رہتے ہوئے پاکستان کو کھلے یا دبے لفظوں میں گالی بھی دیتے ہیں۔
دنیا میں کہیں بھی ایسا نہیں ہوتا کہ ملک اور ریاست کی اساس کو ادھیڑنے کی اتنی کھلی اجازت ہو۔ ، پھر بھی آزادی اظہار رائے نا ہونے کا رونا ایسے رویا جاتا ہے جیسے بچے کسی نا معقول ضد پوری نا ہونے پر روتے ہیں۔
Xynab Memon retweeted
ضیاء الرحمٰن صاحب، سیاست میں اصول پسندی اور دوٹوک مؤقف کا تقاضا یہ ہوتا ہے کہ قول و فعل میں تضاد نہ ہو، لیکن بدقسمتی سے آپ کی جماعت کا سیاسی سفر اس تضاد کی سب سے بڑی مثال ہے۔ جس عمران خان کو کل تک مولانا فضل الرحمٰن صاحب جلسے جلوسوں اور منبر و محراب سے یہودی ایجنٹ ، گولڈ اسمتھ کا ایجنڈا اور اسلام و پاکستان کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے نہیں تھکتے تھے، آج محض سیاسی مفادات کے تحت اسی کی حمایت میں بیانات جاری کیے جا رہے ہیں۔ کل والا مؤقف سچا تھا یا آج کا یہ مفاد پرست اتحاد سچا ہے؟ کیا یہ کھلا تضاد اور بدترین سیاسی مصلحت پسندی نہیں؟
آج کس اخلاقی جواز کے ساتھ آپ اس جماعت کے ترجمان بنے بیٹھے ہیں جو کل تک مولانا صاحب اور آپ کی جماعت کے خلاف انتہائی نازیبا اور غلیظ زبان استعمال کرتی تھی؟ کیا ذاتی حملوں اور سیاسی گالم گلوچ کو بھلا کر آج اسی کی گود میں بیٹھ جانا شہداء کے خون اور ان کی قربانیوں سے غداری نہیں ہے؟ دہشت گردی کے زخم سہنے والی جماعت کا آج انہی عناصر کے حق میں کھڑا ہونا جن کی پالیسیوں نے صوبے کو اس نہج پر پہنچایا، کم از کم سیاسی اصولوں کے دائرے میں کسی طور قابلِ فہم نہیں۔
بلوچستان کی مثال پیش کر کے خیبر پختونخوا کی انتظامی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوششیں حقائق کو مسخ کرنے کے مترادف ہیں۔ بلوچستان کی حکومت اور وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر مرکزی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر عملی اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا میں ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے اور بدامنی کے اسباب کو تقویت دینے والی پالیسیاں کھل کر سامنے آ چکی تھی ۔ رویوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
جمہوریت اور آئین کی پاسداری کا درس دینے والوں کو اپنی سیاسی تاریخ بھی یاد رکھنی چاہیے۔ اقتدار کے ایوانوں میں رسائی کے لیے ہر سیاسی و عسکری بندوبست کا حصہ بننا کس کا شیوہ رہا ہے؟ یہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ جب سولہ ماہ کی پی ڈی ایم حکومت میں جمعیت علمائے اسلام کے پاس خیبر پختونخوا کی گورنری، اہم وفاقی وزارتیں اور اقتدار کی تمام مراعات موجود تھیں، تب یہی آئینی و انتظامی بندوبست عین جمہوریت اور حلال تھا۔ آج جب اقتدار ہاتھ سے نکل چکا ہے تو اچانک آئین، جمہوریت اور صوبائی وسائل پر شب خون کا بیانیہ کیوں یاد آ گیا؟
پاک فوج کے افسر اور جوان آج بھی روزانہ اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر اس ملک کے امن کی خاطر جانیں نچھاور کر رہے ہیں۔ ایسے میں شہداء کی قربانیوں کو پسِ پشت ڈال کر دہشت گردی کے سہولت کاروں کی ڈھال بننا کسی بھی محبِ وطن کے شایانِ شان نہیں۔ خیبر پختونخوا میں تیرہ سال کے طویل اقتدار کے دوران جو بدامنی، نااہلی اور معاشی تباہی کا طوفان برپا کیا گیا، صوبے کے عوام اس کی جواب دہی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اب محض سیاسی نعروں، منافقانہ بیانیوں اور الزامات کی سیاست سے اس بربادی پر پردہ نہیں ڈالا جا سکتا؛ عوام کو امن، ترقی اور حساب چاہیے۔ – at Islamabad, Pakistan
محترمہ مریم نواز صاحبہ، جمعیت علماءاسلام اور ھمارے قائد مولانا فضل الرحمن صاحب نے واضح اور دو ٹوک انداز میں خیبر پختونخواہ میں گورنر راج اور ایمرجنسی کو سیاست اور جمھوریت کے لیے زھرقاتل سمجھتے ھوئے مخالفت کی ھے اور اسے مسترد کیا ھے لیکن اگر دھشت گردی کے خلاف جنگ ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا کرائیٹریا تھا تو پھر بلوچستان میں تو بدترین حالات ھیں وھاں کیوں نہیں لگایا گیا؟؟؟
جنرل ضیاءالق مرحوم نے خود کو صدر منتخب کرنے کے لیے ریفرنڈم میں سوال پوچھا تھا کہ اگر آپ اسلام کا نفاذ چاھتے ھیں اور اگر جواب ھاں ھے تو میں صدر ھوں، لگتا ھے رائیونڈ کے محلات ابھی بھی انکی بھٹکتی روح آپ کی ٹویٹ میں آگئی ھے اور آپ نے بھی دھشت گردی کی حمایت ومخالفت کو اسی طرح گورنر راج اور ایمرجنسی سے مشروط کردیا ھے جس طرح جنرل ضیاء نے اسلام کو اپنی صدارت سے مشروط کردیا تھا
جمعیت علماء اسلام کی دی جانے والی شہادتوں اور قربانیوں کا اعتراف تو آپ خود کررھی ھیں اور ھماری لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کے بعد سب سے زیادہ قربانیں تو جمعیت کی قیادت کا کارکنوں نے دی ھیں تو پھر شہادتوں اور شہیدوں کی عظمت کا سبق ھمیں کوئی اور کیسے پڑھا سکتا ھے
محترمہ مریم نواز صاحبہ ھم جمعیت والے تو اس وقت بھی شہادتیں دے رھے تھے اور افواج کے جوان اس وقت بھی سینوں پر گولیاں کھا رھے تھے جب آپ کے جلسوں میں “یہ جو دھشت گردی ھے “ والے مخصوص نعرے لگتے تھے جب آپ کے والد میاں نواز شریف سرعام فوج کے کردار کو نہ ماننے کی تقرریں کیا کرتے تھے جب آج کے وزیر دفاع خواجہ آصف فوج کا فنڈ بند کرنے کے مطالبے کیا کرتے تھے۔
افواج پاکستان کے سربراہ کے کردار کو ھندوستان کے خلاف جنگ میں اور حرمین الشریفین کے تحفظ کے حوالے سے سب سے پہلے میرے قائد مولانا فضل الرحمن صاحب نے سراھا تھا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ھونے کا اعلان کیا، لیکن آپ نے ان کے کردار کے کیا کیا کہ یہ تک کہہ دیا کہ مجھے ھندوستان سے اتنا خطرہ نہیں جتنا دوسرے صوبوں کے پاکستانی بھائیوں سے ھے اور پھر بھی آپ خیرخواہ اور ھم بدخواہ؟؟
جہاں تک آپ نے KP میں کزشتہ تیرہ سالہ دور اقتدار اور ناکامیوں کی بات کی ھے تو محترمہ یہ سوال تو آپ کو اپنے والد محترم سے پوچھنا چاھئیے کہ انہوں نے مولانا صاحب کی مخالفت کے باجود اس کی بنیاد رکھنے کا سبب کیوں بنے تھے۔
محترمہ آپ لوگوں کو پاکستانی قوم کے سامنے واضح کرنا ھوگا کہ کس بین الاقوامی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جمھوریت پر شب خون مارا گیا اب آپ لوگ دھشت گردی کے پیچھے نہیں چھپ سکتے جواب تو دینا ھوگا
#دہشتگرد_بہانہ_ذخائر_نشانہ
#نعرےنہیں_امن_دو
#مولانا_کا_بیانیہ_جیت_گیا
#معدنیات_حساب_دو
#ایمرجنسی_یاوسائل_پرقبضہ


















