G.R Mughal retweeted
🚨امریکی میڈیا میں شہباز شریف کا ایک انتہائ تضحیک آمیز کارٹون چلایا جا رہا ہے جس میں شہباز شریف کو ٹرمپ کے جوتے صاف کرنے والا اور اس کو باپ بولنے والا مسخرہ دکھایا گیا ہے
پاکستانیوں کی عزت کی واٹ لگا دی ہے اس ٹولے نے دنیا بھر میں ۔۔
G.R Mughal retweeted
اینکر کی ہچکیاں بندھ گئیں، زار و قطار روتے ہوئے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت کا اعلان کیا
G.R Mughal retweeted
جن جن کے ایک ہزار سے کم فالوورز ہیں وہ سب لوگ پوسٹ کے نیچے کمنٹ کریں گے سب ان کمنٹس کو لائک کریں اور ایک دوسرے کو فالو بیک دیں اپ تھوڑی دیر میں اپنے فالوورز ایک ہزار کر سکتے ہیں
@Babarkhansab
@Kojitareen @neelam1234556 @badarmunirr
@Muhamma34759606
@Fifa22ultima
G.R Mughal retweeted
🛑الحمدللہ میری ساری ٹیم کے اچھے Payout آئے ہیں..
اگر آپ میری ٹیم کا حصہ بننا چاہتے ہیں اور X سے کمانا چاہتے ہیں تو..
1۔ مجھے فالو کریں.
2۔ اس پوسٹ کو Repost کریں
3۔ کمنٹس میں X لکھ دیں.
G.R Mughal retweeted
🚨دھماکہ خیز سنسی خیز خبر 🚨
جمال شا نے پاکستانی قوم کو ننگا کر کے اسلام آباد F/9 فاطمہ جناح پارک میں سب کو کان پکڑوا کر ویڈیو بنا کر جاری کر دی ہے اور ان کی گناہ بھی بتا دی ہے کہ اس وجہ سے ننگا کروایا ہے دیکھتے جایں شرماتے جایں سر کبھی نا اٹھاتے جا یں
🙏🏻درد ناک حقیقت 🙏🏻
G.R Mughal retweeted
جب ہم نے ایٹمی دھماکے کیے تو نواز شریف میں اتنی جرت بھی نہیں تھی کہ وہ ا کر مبارکباد ہی دے دیتا امریکہ سے اور انڈیا سے اتنا ڈرا ہوا تھا نواز شریف
ڈاکٹر عبد القدیر
G.R Mughal retweeted
شجرہِ نسب کو کیسے تلاش کر سکتے ہیں ؟
محکمہ مال کے ریکارڈ میں موجود قیمتی راز .......
اگر کسی کو اپنا شجرہ نسب معلوم نہیں ہے تو آپ اپنے آباؤ اجداد کی زمین کا خسرہ نمبر لے کر (اگر خسرہ نمبر نہیں معلوم تو موضع اور یونین کونسل کا بتا کر بھی ریکارڈ حاصل کر سکتا ہے ) اپنے ضلع کے محکمہ مال آفس میں جائیں یہ آفس اکثر ضلعی کچہریوں میں ہوتا ہے اور جہاں قدیم ریکارڈ ہوتا ہے اس کو محافظ خانہ کہا جاتا ہے ۔ محافظ خانہ سے اپنا 1872ء / 1880ء یا 1905ء کا ریکارڈ (بندوبست) نکلوائیں ۔1872ء / 1880ء یا 1905ء میں انگریز نے جب مردم شماری کی تو انگریزوں کو کسی قوم سے کوئی غرض نہ تھی ہر ایک گائوں میں جرگہ بیٹھتا جس میں پٹواری گرداور چوکیدار نمبردار ذیلدار اس جرگہ میں پورے گائوں کو بلاتا تھا۔ ہر ایک خاندان کا اندراج جب بندوبست میں کیا جاتا تو اس سے اس کی قوم پوچھی جاتی اور وہ جب اپنی قوم بتاتا تو پھر اونچی آواز میں گاؤں والوں سے تصدیق کی جاتی اسکے بعد اسکی قوم درج ہوتی۔ یاد رہے اس وقت کوئی شخص اپنی قوم تبدیل نہیں کرسکتا تھا بلکہ جو قوم ہوتی وہی لکھواتا تھا۔ بے شمار اقوام ان بندوبست میں درج ہیں ..... اپنے ضلع کے محکمہ مال میں جاکر اس بات کی تصدیق بھی کریں اور اپنا شجرہ نسب وصول بھی کریں ۔وہی آپکے پاس آپکی قوم کا ثبوت ہے خواہ آپ کسی بھی قوم میں سے ہوں اگر آپ کے بزرگوں کے پاس زمین تھی تو ان کا شجرہ نسب ضرور درج ہو گا ۔
ہندوستان میں سرکاری سطح پر زمین کے انتظام و انصرام کی تاریخ صدیوں پرانی ہے ، جو شیر شاہ سوری سے لے کر اکبر اعظم اور انگریز سرکار سے لے کر آج کے دور تک پھیلی ہوئی ہے۔ پنجاب میں انگریز حکمرانوں نے محکمہ مال کا موجودہ نظام 1848ء میں متعارف کرایا ۔
محکمہ مال کے ریکارڈ کی ابتدائی تیاری کے وقت ہر گائوں کو ’’ریونیو اسٹیٹ‘‘ قرار دے کر اس کی تفصیل، اس گائوں کے نام کی وجہ ، اس کے پہلے آباد کرنے والے لوگوں کے نام، قومیت ،عادات و خصائل،ان کے حقوق ملکیت حاصل کرنے کی تفصیل ، رسم و رواج ، مشترکہ مفادات کے حل کی شرائط اور حکومت کے ساتھ گائوں کے معاملات طے کرنے جیسے قانون کا تذکرہ، زمینداروں ، زراعت پیشہ ، غیر زراعت پیشہ دست کاروں ، پیش اماموں تک کے حقوق و فرائض ،انہیں فصلوں کی کاشت کے وقت شرح ادائیگی اجناس اور پھر نمبردار، چوکیدار کے فرائض وذمہ داریاں ، حتیٰ کہ گائوں کے جملہ معاملات کے لئے دیہی دستور کے طور پر دستاویز شرط واجب العرض تحریر ہوئیں جو آج بھی ریونیو ریکارڈ میں محفوظ ہیں۔
جب محکمہ کا آغاز ہوا تو سب سے پہلے زمین کی پیمائش کی گئی۔ سابق پنجاب کے ضلع گڑگانواں ،کرنال وغیرہ سے بدون مشینری و جدید آلات پیمائش زمین شروع کر کے ضلع اٹک دریائے سندھ تک اس احتیاط اور عرق ریزی سے کی گئی کہ درمیان میں تمام ندی نالے ،دریا، رستے ، جنگل ، پہاڑ ، کھائیاں ، مزروعہ ، بنجر، آبادیاں وغیرہ ماپ کر پیمائش کا اندراج ہوا۔ ہر گائوں کی حدود کے اندر زمین کے جس قدر ٹکڑے ، جس شکل میں موقع پر موجود تھے ان کو نمبر خسرہ ،کیلہ الاٹ کئے گئے اور پھر ہر نمبر کے گرد جملہ اطراف میں پیمائش ’’کرم‘‘ (ساڑھے5فٹ فی کرم) کے حساب سے درج ہوئی۔ اس پیمائش کو ریکارڈ بنانے کے لئے ہر گائوں کی ایک اہم دستاویز’’ فیلڈ بک‘‘ تیار ہوئی۔ جب ’’ریونیو اسٹیٹ‘‘ (حد موضع) قائم ہو گئی تو اس میں نمبر خسرہ ترتیب وار درج کر کے ہر نمبر خسرہ کی پیمائش چہار اطراف جو کرم کے حساب سے برآمد ہوئی تھی، درج کر کے اس کا رقبہ مساحت کے فارمولا اور اصولوں کے تحت وضع کر کے اندراج ہوئے۔ اس کتاب میں ملکیتی نمبر خسرہ کے علاوہ گائوں میں موجود شاملات، سڑکیں ، راستے عام ، قبرستان ، بن ، روہڑ وغیرہ جملہ اراضی کو بھی نمبر خسرہ الاٹ کر کے ان کی پیمائش تحریر کر کے الگ الگ رقبہ برآمدہ کا اندراج کیا گیا۔ اکثر خسرہ جات کے وتر، عمود کے اندراج برائے صحت رقبہ بھی درج ہوئے پھر اسی حساب سے یہ رقبہ بصورت مرلہ ، کنال ،ایکڑ، مربع ، کیلہ درج ہوا اور گائوں ، تحصیل ، ضلع اور صوبہ جات کا کل رقبہ اخذ ہوا۔ اس دستاویز کی تیاری کے بعد اس کی سو فیصد صحت پڑتال کا کام تحصیلدار اور افسران بالا کی جانب سے ہوا تھا۔ اس کا نقشہ مساوی ہائے کی صورت آج بھی متعلقہ تحصیل آفس اور ضلعی محافظ خانہ میں موجود ہے، جس کی مدد سے پٹواری کپڑے پر نقشہ تیار کر کے اپنے دفتر میں رکھتا ہے۔ جب نیا بندوبست اراضی ہوتا ہے تو نئی فیلڈ بک تیار ہوتی ہے۔
اس پیمائش کے بعد ہر ’’ریونیو اسٹیٹ‘‘ کے مالکان قرار پانے والوں کے نام درج ہوئے۔ ان لوگوں کا شجرہ نسب تیار کیا گیا اور جس حد تک پشت مالکان کے نام صحیح معلوم ہو سکے ، ان سے اس وقت کے مالکان کا نسب ملا کر اس دستاویز کو مثالی بنایا گیا ،
بقیہ تھریڈ میں
G.R Mughal retweeted
بھارتی اداکار عامر خان نے انتہائی غیر معمولی طریقہ سے لوگوں کی مدد کی ۔ انہوں نے غریب لوگوں میں 1 کلو آٹا تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔
کیا یہی سب تھا؟
1 کلوگرام آٹا فی شخص؟
نہیں ایسا نہیں تھا۔!!!!
چونکہ یہ صرف 1 کلو آٹا تھا، اس لیے بہت سے لوگ آٹا تقسیم کرنے کی جگہ پر بھی نہیں آئے اور اسے معمولی سمجھ کر لے کر بھی نہیں گئے، اور یہ کہ وہ ایسی معمولی چیز کے لیے وقت ضائع کیوں کریں۔
صرف وہی لوگ آئے جنہیں واقعی مدد کی ضرورت تھی، وہ لوگ جن کے لیے وہ کلو آٹا بہت معنی رکھتا تھا۔
اور پھر جس نے بھی اس مدد کو قبول کیا اس نے آٹے کے تھیلوں میں تقریباً 15,000 روپے (تقریباً $200) پائے۔ یعنی یہ رقم ان تمام لوگوں کو دی گئی جنہیں اس کی واقعی ضرورت تھی۔
G.R Mughal retweeted
السلام علیکم ورحمة الله وبركاته
🌸 تقبل اللہ منا ومنکم 🌸
ايسی ہزاروں عیدیں اللہ آپ کی زندگی میں لائے، آپ کو اہل و عیال سميت بہت سی خوشیاں نصیب فرمائے
اللہ ایمان و سلامتی اور دنیا و آخرت میں کامیابی دے اور شیطان کے شر سے محفوظ فرمائے، آمین
#عيدكم_مبارك #یاربی_فلسطین🤲 – at Mirpur Khas, Pakistan
G.R Mughal retweeted
جس پارہ پر ٹچ کریں گے اس پارہ کی تلاوت مع اردو ترجمہ شروع ہوجائےگی
آپ کے صرف ایک شیئر سے لاکھوں لوگ تلاوت سن سکتے ہیں
پارہ نمبر 1* *bit.ly/2qpLHGY
*پارہ نمبر2* *bit.ly/2qnS2Ha
پارہ نمبر3* *bit.ly/2sbSqoq
پارہ نمبر4 bit.ly/2r6TOeq
پارہ نمبر5 bit.ly/2qzzsYk
پارہ نمبر6 bit.ly/2qI4EE2
پارہ نمبر7 bit.ly/2rW88HS
پارہ نمبر8 bit.ly/2qK0aO4
پارہ نمبر9 bit.ly/2rBqzB0
پارہ نمبر10 bit.ly/2s3dkdd
پارہ نمبر11 bit.ly/2so5po5
پارہ نمبر12 bit.ly/2rzgVP9
پارہ نمبر13 bit.ly/2rSIJ1l
پارہ نمبر14 bit.ly/2sk5Lid
پارہ نمبر15 bit.ly/2rKJHw3
پارہ نمبر16 bit.ly/2sMTr7y
پارہ نمبر17 bit.ly/2r9opp2
پارہ نمبر18 bit.ly/2rpK4c8
پارہ نمبر19 bit.ly/2rpq1iW
پارہ نمبر20 bit.ly/2rAX4Mc
پارہ نمبر21 bit.ly/2rBv2Aa
پارہ نمبر22 bit.ly/2sbmkft
پارہ نمبر23 bit.ly/2rtPXpH
پارہ نمبر24 bit.ly/2sfUCOE
پارہ نمبر25 bit.ly/2smfZxF
پارہ نمبر26 bit.ly/2tLUEvC
پارہ نمبر27 bit.ly/2tru5wz
پارہ نمبر28 bit.ly/2rXeW98
پارہ نمبر29 bit.ly/2s5NLEk
پارہ نمبر30 bit.ly/2s1BBB4
جزاکم اللّٰہ خیرا
G.R Mughal retweeted
فری آٹا سکیم کیلیے 8070 پر سناختی کارڈ
40% ڈسکاؤنٹ راشن کیلیے 5566 پر شناختی کارڈ اور
4000 کے مفت راشن کیلیے Imdad لکھ کر سپیس دیں اور اپنا آئی ڈی کارڈ نمبر لکھ کر 8070 پر میسج کریں
کوشش کریں گھر کے سربراہ کا شناختی کارڈ نمبر میسج کریں
سیاسی اختلافات کو سائیڈ پر رکھ کر اس میسج کو آگے شئیر کریں آپ کے ایک کلک سے کسی غریب کے منہ میں روٹی کا نوالہ آجائے تو اس کا بہت بڑا اجر ہے اپنے ارد گرد لوگوں پر بھی نظر رکھیں اورضرورت مند کی بغیر ظاہر کیے مدد کریں
اللہ میرا اور آپ کا حامی و ناصر ہو
جزاک اللہ
G.R Mughal retweeted
طالبعلم لاریب نے اکائونٹنگ کے موضوع پر کتاب لکھی تھی ۔ چند دن بعد اسکی کتاب کی رونمائی تھی ۔ لیکن اس کے موبائل فون میں کتاب کا ڈیٹا موجود تھا ۔ جو اسکے لئے انتہائی اہمیت کا حامل تھا ۔ لاریب اپنے دوستوں کے ساتھ جم سے واپسی پر گھر جارہا تھا کہ اچانک کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹائون پر اسٹریٹ کرمنل آگئے ۔ اسٹریٹ کرمنل نے لاریب اے موبائل فون مانگا ۔ لاریب نے کہا کہ اس کے موبائل فون میں انتہائی اہم ڈیٹا ہے جو وہ نہیں دے سکتا ۔ جس پر اسٹریٹ کرمنل نے ایک نہ سنی ۔ چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر لاریب پر گولیوں کی بوجھاڑ کردی اور ایک گولی لاریب کی آنکھ سے آر پار ہو گئی اور جان لیوا ثابت ہو گئی ۔ آج لاریب کی کتاب کی رونمائی تھی ۔ لیکن اب وہ دنیا میں نہیں رہا
کراچی میں ہونیوالے اسٹریٹ کرائم میں جانبحق اور زخمی ہونیوالے شہریوں کے لئے قومی سوگ کا دن منانا چاہئیے ۔
#کراچی_والے
G.R Mughal retweeted
پی ایس ایل کے ٹکٹ خریدنا ظالم کے ساتھ کھڑے ہونے کے مترادف ہوگا۔یہ کس بے وقوف نے PCB کو مشورہ دیا ہے کہ KFC کے ساتھ آفیشل پارٹنر بن جائیں، جبکہ پوری دنیا اسرائیل کی وجہ سے KFC کا بائیکاٹ کر رہے ہیں اور پاکستان اس کے ساتھ پارٹنرشپ کر رہا ہے۔ PSL کا بائیکاٹ کرنا چاہیے
#BoycottPSL
G.R Mughal retweeted
کہا جاتا ہیکہ
صدر صدام حسین ایک دفعہ رات کو عراق کی سرحدوں پر گشت کر رہے تھے تو بہت دور ایک بستی نظر آئی صدام نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ اس بستی میں چلتے ہیں لوگوں کی خبر گیری لیتے ہیں تو ساتھیوں نے منع کیا کہ رات کافی ہو چکی ہے صدام نے پھر اصرار کیا تو چلے گئے۔
بستی میں پہنچے تو ایک گھر میں دستک دی تو ایک بندہ آیا صدام کو دیکھتے ہی حیران ہو گیا صدام کے ہاتھ چومنے لگا خوشی کے مارے آنکھوں میں آنسو آ گ
یوں ایک گھر سے محلہ اور بات پورے علاقے میں پہنچ گئی پورا علاقہ جمع ہو گیا لوگ صدام حسین کا مصافحہ کرتے اور خوشی سے جھوم جاتے ۔۔
صدام نے کہا کہ آپ کو کوئی تکلیف تو لوگوں نے کہا کہ بہت خوش ہیں کسی قسم کی تکلیف نہیں صدام نے کہا بس میرے لیے دعاؤں کی درخواست ہے جب تک میں جاگ رہا ہوں اس وقت تک چین سے سوتے رہو جب میں چلا گیا تو تم کھبی سو نہیں پاؤ گے !!
تاریخ گواہ ہے صدام زندہ تھا تو عراق کی بیٹی بھی محفوظ تھی شام کی بیٹی بھی محفوظ تھی یمن کی بیٹی بھی یوں سمجھیں کہ پورا عرب سکون کی نیند سوتا اور سکون کی نیند اٹھتا تھا ۔
اچانک عرب نے یورپ کا ساتھ دیا صدام کو تنہا کر دیا یوں امریکہ نے عراق پر چڑھائی کر دی اور صدام حسین تختہ دار پر لٹک گیا ، یوں صدام حسین کو پھانسی دے دی گئی وہ دن اور آج کا دن مسلمانوں کی نسل کشی شروع ہے پہلے عراق پر اور اب شام پر ظلم بربریت جاری ۔۔
تاریخ گواہ ہے جب تک صدام زندہ تھا اس وقت تک عرب میں کوئی دہشتگردی نہیں تھی کیونکہ عرب کا مجاہد صدام حسین تھا ۔
آج شام جل رہا ہے ، سعودیہ میں بغاوت ہے، یمن میں جنگ ، فلسطین میں ظلم ، جہاں دیکھو مسلمانوں پر ظلم ہے ۔۔
واحد ملک ترکی ہے جس نے کردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے ۔۔
اللہ ترکی کو فتح نصیب فرمائے اور طبیب اردگان کو اللہ عمر دراز نصیب فرمائے ۔ یا اللہ فرشتوں کے ذریعے فلسطینیوں کی مسلمانوں کی مدد فرما
G.R Mughal retweeted
سربراہ بحریہ ٹاﺅن ملک ریاض کا اہم بیان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
میرے عزیز ہم وطنوں اسلام علیکم :۔
میں آج بہت مجبور ہوکر بحریہ ٹاﺅن کے تمام ملازمین ،مکینوں ،بزنس مینوں اور دیگر تمام شراکت داروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام سے مخاطب ہوں اور اپنا موقف اور مقدمہ بھی آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں ۔ارباب اختیار کو بھی بتانا چاہتا ہوں کہ گزشتہ دنوں مجھ پر ایک سیاستدان کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کیلئے حد سے زیادہ دباﺅ ڈالا گیا تاکہ میں بھی ایسا کرکے باقی سب لوگوں کی طرح کلیئر ہوجاﺅں لیکن میں نے اپنے ضمیر کی آواز کو سنتے ہوئے یہ فیصلہ کیا کہ میں سیاست بازی میں کسی کا بھی فریق نہیں بننا چاہتا میں ذاتی طور پر بھی یہ سمجھتا ہوں کہ مجھے کسی بھی قسم کی سیاسی کارروائی میں ملوث نہیں ہونا چاہیے ۔
جو کچھ بحریہ ٹاﺅن ، میرے اور میرے خاندان کے ساتھ اس وقت ہورہا ہے اس پر انتہائی رنجیدہ ہوں کیونکہ یہ صرف مجھ پر اثرانداز نہیں ہوگا بلکہ اس کا اثر ان ہزاروں ملازمین اور کاروباری افراد پر بھی پڑے گا جو اس عظیم الشان منصوبے کے ساتھ منسلک ہیں میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں بحریہ ٹاﺅن کے اکاﺅنٹس منجمند کرکے اور پراپرٹیز ضبط کرکے ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں جس سے ان ملازمین سے منسلک لاکھوں خاندان کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہیں ۔
آپ سب جانتے ہیں کہ میں نے سخت محنت سے پاکستان میں جدید رہائشی منصوبوں کومتعارف کروایا اور دنیا بھر میں رئیل اسٹیٹ کے بزنس میں بحریہ ٹاﺅن کا ایک منفرد مقام ہے ۔ میں ارباب اختیار کو یہ بھی بتانا چاہتا ہوں کہ مجھے یا بحریہ ٹاﺅن کو آپ جس طریقے سے ڈبونا اور ضبط کرنا چاہتے ہیں تو پھر شائد ہی پاکستان میں کوئی بزنس کرنے آئے ۔
میں یہ بھی واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہر دور میں مختلف حیلوں بہانوں سے مجھے بلیک میل کیا گیا میں یہ اچھی طرح جانتا ہوں کہ پاکستان میں کاروبار کرنا کتنا مشکل ہے ہر شخص جو اقتدار میں رہا یا ارباب اختیار کا حصہ رہا وہ منہ کھول کر اپنا حصہ مانگتا ہے ۔
اب میں عوام کے سامنے 190ملین پاﺅنڈ اور القادر ٹرسٹ کیس کی بھی حقیقت رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ریکارڈ درست ہومجھے جب 190ملین پاﺅنڈ واپس ملے تو وہ اس بات کا ثبوت تھا کہ برطانوی ایجنسی این سی اے نے مجھے ہر قسم کے الزام سے کلیئر کردیا اور مجھ پر کسی قسم کا کوئی مجرمانہ فعل کا الزام بھی عائد نہ کیاگیا تو یہ 190ملین پاﺅنڈ سپریم کورٹ کو دینے کیلئے خود کہا تاکہ میں اس زمین کی ادائیگی کرسکوں جس کا ریٹ مارکیٹ ریٹ سے بھی چار گنا زیادہ لگایا گیا ۔ میں آپ سب کو یہ بھی بتادینا چاہتا ہوں کہ نہ تو میں کوئی ہیروئن سمگلرز ہوں نہ پیسے کسی غلط کاروبار سے کمائے اور یہی وجہ تھی کہ تمام تحقیقات مکمل کرنے کے بعد برطانوی کرائم ایجنسی نے مجھے تمام الزامات سے کلیئر کیا ۔
اب مجھے اور میری فیملی کو تنگ کیا جارہا ہے پورے ملک میں بحریہ ٹاﺅن کے ہاﺅسنگ منصوبے بند کردیئے گئے ہیں صرف اس وجہ سے کہ میں وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بنا میں عمر کے جس حصے میں ہوں اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ اگر اسی طریقے سے پاکستان میں بزنس مینوں کے ساتھ سلوک روا رکھا گیا تو پھر ملک میں سرمایہ کاری کوئی بھی نہیں لائےگا ۔
آپ سب جانتے ہیں کہ میں نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی غیر معمولی کردار ادا کیا زلزلہ ہو یا سیلاب ، تعلیم کا معاملہ ہو یا صحت کا ، غریب لوگوں کی مدد کرنی ہو یا انہیں باعزت طریقے سے تین وقت کا کھانا کھلانا ہو ، کھیل کا شعبہ ہو یا فلاحی کام کوئی ایسا شعبہ نہیں تھا جس میں بحریہ ٹاﺅن نے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا نہ کیا ہو ۔بحریہ ٹاﺅن کے ملک بھر میں دسترخوانوں پر آج بھی لاکھوں افراد مفت کا کھانا باعزت طریقے سے کھاتے ہیں میں نے اپنی والدہ کے نام پر ٹرسٹ قائم کیا ، ہسپتال ، سکولز عام لوگوں کیلئے فری میں تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔
میری گزارش ہے کہ میری وجہ سے ان لوگوں کا نقصان نہیں ہونا چاہیے جو بحریہ ٹاﺅن سے منسلک ہیں ۔ میں اپنی صفائی میں تو تب کیس لڑوں جب مجھے انصاف ملنے کی امید ہو لہذا میں اپنا ،مظلوموں کا ، مزدوروں کا اور ان یتیم بچوں کا مقدمہ اللہ کے ہاں پیش کرتا ہوں جو اس عظیم منصوبے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور اللہ نے مجھے استطاعت دی کہ میں ان کی خدمت کررہا ہوں ۔
میرا مقصد آپ کو صرف حقائق بتانا تھا جو کہ میں نے من وعن آپ کے سامنے رکھ دیئے ہیں اب فیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ اس تمام تر صورتحال میں میرا قصور کیا ہے ؟
پاکستان زندہ باد
#malikriaz #bahriatown #ImranKhan #alqadirtrust

























