FIA Islamabad Zone (@IsbZoneFIA) header
FIA Islamabad Zone (@IsbZoneFIA) profile picture

Follow FIA Islamabad Zone for verified updates on operations, arrests, human smuggling, anti-corruption actions and public awareness.

Islamabad, Pakistan
Joined February 2026
**فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — البانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار** اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے البانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم انور حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شکایت کنندہ کے بیٹے کو البانیہ کا ورک ویزا فراہم کرنے اور بیرون ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے۔ ملزمان رقم وصول کرنے کے باوجود وعدے کے مطابق ویزا فراہم کرنے میں ناکام رہے اور نہ ہی رقم واپس کی۔ شکایت کنندہ کی درخواست پر انکوائری نمبر 648/2026 مکمل ہونے کے بعد مقدمہ نمبر 111/2026 درج کیا گیا۔ ملزم کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22، پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعہ 6 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 420، 468، 471 اور 109 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملوث عناصر کے کردار کا بھی تعین کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی خصوصی ہدایات پر ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت اور بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ #FIAIslamabadZone #FIA #AHTCIslamabad #VisaFraud
43
*Citizen Feedback | FIA Islamabad Zone* A complainant shares his firsthand experience of submitting a complaint at FIA Islamabad Zone, highlighting his interaction with FIA officers and the overall complaint registration process. Under the leadership of the Director, FIA Islamabad Zone, continuous efforts are being made to modernize the Agency’s systems, upgrade infrastructure, and streamline operational procedures to ensure a more efficient, accessible, and citizen-friendly environment. These initiatives reflect FIA Islamabad Zone’s commitment to facilitating the public through improved service delivery, transparency, and a smooth complaint-handling mechanism. #FIA #FIAIslamabadZone
35
**فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — پرتگال ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار** اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پرتگال ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم سید فخر عباس کو چکوال سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے شکایت کنندہ کو پرتگال ورک ویزا پر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر 10 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔ ملزم کے خلاف دفعات 18 اور 22 امیگریشن آرڈیننس 1979 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کے مزید 3 مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔ کارروائی انسپکٹر محمد توقیر کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی، جس میں اے ایس آئی محمد ندیم اور اے ایس آئی عثمان نذیر شامل تھے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مقدمے میں ملوث دیگر ملزمان اور ایجنٹس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔ #visafraud #fia
42
**فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **ایف آئی اے اسلام آباد زون کی بڑی کامیابی — پی او اسکواڈ کی کارروائی، 4 اشتہاری ملزمان گرفتار** اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون کے پی او اسکواڈ نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے چار اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھے۔ مقدمہ نمبر 170/2015 میں نامزد ایک اشتہاری ملزم کو باجروالہ، گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم گزشتہ 9 سال سے فرار تھا۔ مقدمہ نمبر 181/2010 میں نامزد ایک اشتہاری ملزم کو حسن، منڈی بہاء الدین سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم گزشتہ 16 سال سے مفرور تھا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے جعلی ورک پرمٹ کے ذریعے اٹلی جانے کی بھی کوشش کی تھی۔ مقدمہ نمبر 207/2010 میں نامزد ایک اشتہاری ملزم کو مونگ، منڈی بہاء الدین سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم گزشتہ 16 سال سے فرار تھا اور اپنے ساتھی ملزمان کے ساتھ مل کر لوگوں کو غیر قانونی راستوں (ڈنکی) کے ذریعے بیرونِ ملک بھیجنے کی سہولت کاری میں ملوث رہا۔ مقدمہ نمبر 470/2010 میں نامزد ایک اشتہاری ملزم کو کوٹلہ سرنگ، گجرات سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم بھی گزشتہ 16 سال سے مفرور تھا اور افراد کو غیر قانونی راستوں (ڈنکی) کے ذریعے بیرونِ ملک بھیجنے کی کوششوں میں ملوث رہا۔ تمام گرفتار اشتہاری ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اسلام آباد زون کے حوالات منتقل کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی ایف آئی اے اسلام آباد زون کے پی او اسکواڈ نے سرانجام دی، جس میں انسپکٹر زاہد بھٹی، محمد رفیق اے ایس آئی اور اعزام ظفر ایف سی شامل تھے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات پر ویزا ایجنٹ مافیا اور انسانی اسمگلروں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا۔ #fiaislamabadzone #visafraud #visaagent #antihumansmuggling
47
*فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون* *کینیڈا ورک ویزا فراڈ کیس — شہری سے 24 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے والا ملزم گرفتار۔* اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کینیڈا کا ورک ویزا فراہم کرنے کے نام پر شہری سے 24 لاکھ 45 ہزار 500 روپے ہتھیانے کے الزام میں نامزد ملزم قاسم حسین کو ضلع راولپنڈی سے گرفتار کر لیا۔ ملزم نے مبینہ طور پر شہری کو اس کے بیٹے محمد عبداللہ کو کینیڈا بھجوانے کے لیے ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مذکورہ رقم وصول کی۔ دورانِ انکوائری یہ بھی سامنے آیا کہ ملزم نے کینیڈا ویزا پراسیسنگ کے لیے فارن آفس سے منسوب جعلی دستاویزات فراہم کیں، جو تصدیق پر جعلی ثابت ہوئیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے کی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے دوران انسانی اسمگلنگ کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ملوث افراد کے کردار کا تعین کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر اسلام آباد زون کی ہدایات پر ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور ایسے جرائم کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔
33
*فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون* *غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی — ایک اور اہم ملزم نورالوہاب گرفتار* اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 60/2026 میں نامزد ایک اور اہم ملزم نورالوہاب کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس کیس میں اس سے قبل بھی متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ملزم غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کے نیٹ ورک کا اہم رکن تھا اور بطور فلیبوٹومسٹ ای شفا لیبز،(شفا انٹرنیشنل ہسپتال) تخت بائی مردان میں ملازمت کرتا رہا۔ ملزم دیگر نامزد ملزمان کے ساتھ ملی بھگت سے گردوں کی پیوندکاری کے خواہشمند مریضوں کے لیے مختلف ڈاکٹروں کے نام سے جعلی میڈیکل نسخے تیار کرتا تھا۔ ملزم اصل ڈونرز کے بجائے مریضوں کے اہل خانہ کے شناختی کارڈز استعمال کرتے ہوئے ڈونرز کے نمونوں کو مریضوں کے اہل خانہ سے منسوب ظاہر کرتا تھا۔ اس طرح ڈونرز کے جعلی کوائف تیار کرکے گردوں کی پیوندکاری کے لیے درکار مختلف میڈیکل ٹیسٹ، جن میں HLA Tissue Typing، PRA، Cross Match اور DSA شامل ہیں، کروانے میں سہولت فراہم کرتا تھا۔ ملزم اس غیر قانونی عمل کے عوض بھاری رقوم بھی وصول کرتا تھا۔ دورانِ تفتیش سامنے آنے والے شواہد ملزم کے مبینہ کردار اور نیٹ ورک میں اس کی شمولیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث نیٹ ورک کے دیگر عناصر کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون نے غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون ایسے جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔
29
**فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **برطانیہ ورک ویزا فراڈ کیس — شہری سے 50 لاکھ روپے سے زائد رقم ہتھیانے والے دو ملزمان گرفتار۔** اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ کا ورک ویزا فراہم کرنے کے نام پر شہری سے بھاری رقم ہتھیانے کے الزام میں دو ملزمان محمد عثمان اور بابر حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے اپنے تیسرے ساتھی طارق بشیر کے ساتھ مبینہ طور پر ملی بھگت کرتے ہوئے شہری کو اس کی اہلیہ کے لیے برطانیہ کا ورک ویزا فراہم کرنے کا جھانسہ دیا اور مجموعی طور پر 50 لاکھ 42 ہزار روپے اور 200 برطانوی پاؤنڈ وصول کیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ویزا پراسیسنگ کے لیے مبینہ طور پر جعلی تجربہ سرٹیفکیٹ بھی تیار کیا۔ برطانیہ کے ہوم آفس کی جانب سے ویزا درخواست مسترد ہونے کے باوجود ملزمان نے نہ ویزا فراہم کیا اور نہ ہی رقم واپس کی۔ ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعات 18 اور 22، بجرم 109 تعزیراتِ پاکستان کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تیسرے ملزم کے کردار سمیت دیگر پہلوؤں کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر اسلام آباد زون نے ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون شہریوں کو ویزا فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گا۔ #fiaislamabadzone #visafraud #visaagent #antihumansmuglling
1
50
**فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **پرتگال ورک ویزا فراڈ کیس میں اہم پیش رفت — 38 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد** اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے انکوائری نمبر 920/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے پرتگال کا ورک پرمٹ فراہم کرنے کے بہانے شہری سے ہتھیائی گئی 38 لاکھ روپے کی مکمل رقم برآمد کر لی۔ درخواست گزار واجد حسین کے مطابق ملزم نے پرتگال میں ملازمت اور ورک پرمٹ فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 12 ہزار یورو (تقریباً 38 لاکھ روپے) وصول کیے، تاہم وعدے کے مطابق ورک پرمٹ فراہم نہیں کیا۔ ایف آئی اے نے انکوائری کے دوران رقم کی مکمل ریکوری یقینی بناتے ہوئے 38 لاکھ روپے درخواست گزار کے حوالے کر دیے۔ انکوائری کی جانچ پڑتال سب انسپکٹر انسا طیبہ نے کی، جن کی نگرانی میں قانونی و محکمانہ کارروائی مکمل کی گئی۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون کی ہدایات کے مطابق ویزا ایجنٹس اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تاخیر اور بلا تعطل کارروائیاں جاری ہیں۔ #FIAIslamabadZone #FIA #VisaFraud
2
48
*فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون* *ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد کی کارروائی — ترکیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج۔* اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ترکیہ سے ڈی پورٹ ہونے والے 8 پاکستانی شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ شہری ورک ویزوں پر ترکیہ گئے تھے، تاہم مبینہ طور پر متعلقہ کمپنیوں میں ملازمت اختیار کرنے کے بجائے غیر قانونی طور پر دیگر مقامات پر کام کرنے لگے۔ ترک پولیس نے انہیں گرفتار کرنے کے بعد جیل منتقل کیا اور بعد ازاں ڈی پورٹ کر دیا۔ ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ 1974 کی دفعات 3 اور 4 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دیگر افراد یا ایجنٹس کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ #fia #Deportation #VisaFraud
39
Samaa News | Special Report on FIA Immigration Islamabad Airport Additional Director Zunaira Azfar, Incharge FIA Immigration Islamabad Airport, shared valuable insights on immigration operations, passenger facilitation and measures being taken to ensure transparent and efficient immigration services. The report highlights FIA’s efforts to strengthen border management while facilitating legitimate travellers and addressing immigration-related challenges. #fia #fiaislamabadzone #iiap #IslamabadAirport
46
*فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون* *غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی — ایک اور اہم ملزم گرفتار* اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے مقدمہ نمبر 60/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کے نیٹ ورک کے ایک اور اہم ملزم عثمان علی عرف اسد خان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری کے آپریشنز میں معاونت کرتا رہا ہے۔ ملزم کے کردار اور دیگر ممکنہ سہولت کاروں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے اسی مقدمے میں پہلے ہی متعدد ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ ملزم عثمان علی عرف اسد خان کی گرفتاری جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ غیر قانونی گردوں کی پیوندکاری میں ملوث دیگر عناصر اور نیٹ ورک کے ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر تابش جاوید کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اعضاء کی غیر قانونی خرید و فروخت اور پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ #fiaislamabad #hota #illegalorgantransplant
36
**فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **جعلی اپوسٹیل اسٹیکرز فراڈ میں ملوث منظم نیٹ ورک کے خلاف کارروائی — ایک اور اہم ملزم گرفتار** اسلام آباد: ایف آئی اے اسلام آباد زون نے مقدمہ نمبر 48/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی اپوسٹیل اسٹیکرز کے ذریعے فراڈ کرنے والے منظم نیٹ ورک کے ایک اور اہم ملزم قاضی فہیم یونس کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزم جعلی اپوسٹیل اسٹیکرز کے ذریعے شہریوں کو دھوکہ دینے اور فراڈ کرنے والے منظم نیٹ ورک کا اہم رکن ہے۔ ملزم کے کردار اور نیٹ ورک میں اس کے ممکنہ دیگر ساتھیوں سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ ایف آئی اے اسی مقدمے میں پہلے ہی متعدد ملزمان کو گرفتار کر چکی ہے۔ ملزم قاضی فہیم یونس کی گرفتاری جاری تحقیقات کے سلسلے میں ایک اور اہم پیش رفت ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ جعلی اپوسٹیل اسٹیکرز فراڈ میں ملوث دیگر عناصر اور نیٹ ورک کے ممکنہ سہولت کاروں کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون جعلی دستاویزات، جعلسازی اور منظم فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ #fiaislamabadzone #mofa #fakeapostile
40
*فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون* *ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کی کارروائی — برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار۔* اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم سید ماجد حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 330/2026 درج ہے۔ شکایت کنندہ کے مطابق ملزم نے اپنے بھتیجے نعمان علی کو برطانیہ میں بطور میسن (Mason) ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 34 ہزار پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے وصول کیے۔ ملزم نے بعد ازاں 25 ہزار 500 پاؤنڈ واپس کیے، تاہم باقی ماندہ 8 ہزار 500 پاؤنڈ اور 4 لاکھ 65 ہزار روپے واپس نہ کیے۔ ایف آئی اے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ دفعہ 18، 22 امیگریشن آرڈیننس 1979 بمعہ دفعہ 109 تعزیراتِ پاکستان کے تحت درج ہے۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ تفتیشی افسر سب انسپکٹر سیدہ توسف زہرا ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے.
44
**فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پر چھاپہ، سی ای او اور مینیجر گرفتار** اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے بیورو آف اوورسیز ایمپلائمنٹ راولپنڈی کی فراہم کردہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آفس نمبر 305 اور 306، راول مال اینڈ ریذیڈنشیا، چاندنی چوک، راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی "Phoenix HR Consultant" پر چھاپہ مارا۔ بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سے تصدیق کی گئی کہ مذکورہ ایجنسی بغیر کسی قانونی لائسنس یا اجازت کے غیر قانونی بھرتی کی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی اور امیدواروں کے انٹرویوز کا اہتمام کر رہی تھی۔ چھاپے کے دوران انسپکٹر عاشر ہارون (ایس ایچ او) کی نگرانی میں ریڈنگ ٹیم نے کارروائی کی، جس میں ایجنسی کے سی ای او یاسر عرفات اور مینیجر حاجی وقار کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ چھاپے کے وقت کم از کم 15 امیگرینٹس کے انٹرویوز جاری تھے۔ مزید براں، تلاشی کے دوران ملزمان کے غیر قانونی قبضے سے متعدد پاسپورٹ، امیدواروں کے انٹرویو ریکارڈز اور پروموشنل بینرز برآمد کیے گئے۔ ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ایمیگریشن آرڈیننس 1979 اور تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسیوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ #FIAIslamabadZone #FIA #AHTCRawalpindi #IllegalRecruitment
1
61
**فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ کی کارروائی — جعلی این جی او / کاپ 31 ویزے پر ترکیہ جانے کی کوشش ناکام، مسافر آف لوڈ، ایجنٹ کی جانب سے رشوت دینے کی کوشش بھی بے نقاب** اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے ترکیہ روانہ ہونے والے ایک مسافر کو مشکوک سفری دستاویزات اور ویزے کے غلط استعمال کے شبہے میں آف لوڈ کر دیا۔ امیگریشن کلیئرنس کے دوران ایف آئی اے افسر نے پیشہ ورانہ مہارت اور مسافر کی پروفائلنگ کی بنیاد پر سفری دستاویزات اور سفر کے مقصد میں تضادات کی نشاندہی کی۔ مسافر ترکیہ جانے کا تسلی بخش جواز پیش کرنے میں ناکام رہا، جس پر ایف آئی اے افسر نے اسے مزید جانچ پڑتال کے لیے سیکنڈری پروفائلنگ کے لیے ریفر کر دیا۔ سیکنڈری پروفائلنگ کے دوران سیکنڈ لائن امیگریشن افسر نے مسافر کے سفری دستاویزات اور موبائل فونز کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔ تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ مسافر نے ایک ایجنٹ سے 11 لاکھ 50 ہزار روپے کے عوض این جی او / کاپ 31 ویزا حاصل کیا تھا۔ ایجنٹ نے مسافر کو یقین دہانی کروائی تھی کہ مذکورہ ویزے پر ترکیہ میں ملازمت بھی کی جا سکتی ہے، حالانکہ یہ ویزے کی شرائط کے منافی ہے۔ مزید تحقیقات سے معلوم ہوا کہ مسافر HOPE این جی او کا رکن بھی نہیں تھا۔ واٹس ایپ چیٹس اور موبائل ڈیٹا کے تجزیے سے ایجنٹ کے ساتھ مسافر کے روابط اور ویزے کے مبینہ غلط استعمال کے منصوبے سے متعلق اہم شواہد سامنے آئے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ایجنٹ نے مسافر کو ایف آئی اے افسران کو ایک لاکھ 50 ہزار روپے بطور رشوت دینے کی ہدایت کی تھی تاکہ امیگریشن کلیئرنس حاصل کی جا سکے۔ اس طرح سرکاری افسران کو رشوت دینے اور قانونی کارروائی پر اثرانداز ہونے کی کوشش بھی سامنے آئی۔ مسافر کو پرواز سے آف لوڈ کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون جعلی ویزوں، غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کے لیے پُرعزم ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بیرون ملک سفر کے لیے صرف مستند ذرائع سے ویزے حاصل کریں اور غیر قانونی ایجنٹوں کے جھانسے میں آنے سے گریز کریں۔ #fiaislamabadzone #iiap #IslamabadAirport
1
96
**فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون** **ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — یو کے ویزا کے نام پر 52 لاکھ روپے ہتھیانے، جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ اور نکاح نامہ فراہم کرنے والی ملزمہ گرفتار** اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے مقدمہ نمبر 285/2026 میں کارروائی کرتے ہوئے برطانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ شکایت کنندہ کے مطابق ملزمہ نے انہیں برطانیہ بھجوانے کا جھانسہ دے کر مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 52 لاکھ روپے وصول کیے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ نے شکایت کنندہ کو 10 لاکھ روپے کے عوض جعلی آئیلٹس سرٹیفکیٹ فراہم کیا۔ بعد ازاں ملزمہ نے شادی کا جھانسہ دے کر یو کے ویزا دلوانے کا وعدہ کیا اور اس سلسلے میں جعلی نکاح رجسٹریشن سرٹیفکیٹ اور ای سٹامپ پیپر معاہدہ بھی فراہم کیا۔ ایک اور ملزم نے مذکورہ معاہدے میں ضامن کا کردار ادا کیا۔ جب شکایت کنندہ نے رقم واپس مانگی تو ملزمان نے واپسی سے انکار کرتے ہوئے دھمکیاں دیں۔ تفتیش کے دوران ملزمہ سے 20 لاکھ روپے کی جزوی ریکوری کر لی گئی ہے، جبکہ بقیہ رقم کی ریکوری اور دیگر ملوث افراد کے کردار کے تعین کے لیے تفتیش جاری ہے۔ کیس کی تفتیش انسپکٹر اقرا جہانگیر کر رہی ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ #fiaislamabadzone
1
37
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — پولینڈ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم گرفتار اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پولینڈ ورک ویزا فراڈ میں ملوث ملزم وجاہت حیدر کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر مبینہ طور پر پولینڈ کا ورک ویزا دلوانے کے بہانے شہری سے 12 لاکھ 2 ہزار روپے وصول کرنے اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ ملزم سے 1 لاکھ 15 ہزار روپے کی جزوی ریکوری کر لی گئی ہے، جبکہ بقیہ رقم 10 لاکھ 87 ہزار روپے کی ریکوری کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا، جبکہ کیس کی تفتیش انسپکٹر وحید خان کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
33
*فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون* *ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — لیبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے 12 پاکستانی شہریوں کے خلاف انسانی اسمگلنگ کے مقدمہ درج، غیر قانونی طور پر اٹلی بھجوانے میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کارروائی شروع* اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد ایئرپورٹ سے لیبیا سے ڈی پورٹ ہو کر آنے والے 12 پاکستانی شہریوں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی منتقل کیا گیا، جس کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں ڈی پورٹ ہونے والے شہری محمد عدنان حیدر، محمد جمال، نبیل احمد، ثاقب شبیر، محمد فیضان، سجاد محمود، محمد اخلاق، محمد انیس، روحیل تعمیر، رحمان خالد، ثاقب علی اور عارف حسین نامزد ہیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مذکورہ شہریوں کو مبینہ طور پر مختلف ایجنٹوں نے بیرونِ ملک ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر وزٹ/عمرہ ویزوں پر پاکستان سے دبئی اور مصر کے راستے لیبیا بھجوایا، جہاں سے انہیں کشتیوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی۔ مقدمے میں مختلف ایجنٹوں پر شہریوں سے بھاری رقوم وصول کرنے اور انہیں غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔ مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا، جبکہ کیسز کی تفتیش انسپکٹر محمد عبداللہ کیانی کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک بھجوانے میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔
48
*فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون* *ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — البانیہ ورک ویزا فراڈ میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار* اسلام آباد: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 647/2026 میں نامزد دو ملزمان غلام دستگیر اور شاہد حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان پر مبینہ طور پر شہری کو البانیہ ورک ویزا پر بیرونِ ملک بھجوانے کے بہانے 15 لاکھ روپے ہتھیانے اور فراڈ کرنے کا الزام ہے۔ مقدمے میں ملوث دیگر افراد کے کردار کا تعین دورانِ تفتیش کیا جائے گا، جبکہ کیس کی تفتیش انسپکٹر زینب بتول کر رہی ہیں۔ ایف آئی اے اسلام آباد زون انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔ #FIAIslamabadZone #FIA #AHTCRawalpindi #VisaFraud
34