𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
یہ ملک اور سرزمین اللہ کی دی ہوئی نعمت ہے۔ یہ قوم کے ہاتھ میں امانت ہے اور آپ جانتے ہیں کہ امانت کے لیے دیانت چاہیے اور دیانت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس سرزمین کی حفاظت، اس سرزمین کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں۔
بدقسمتی سے ایک طویل عرصے سے قبائلی علاقے جن کو فاٹا کہا جاتا تھا اب دوبارہ اسی پوزیشن میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اسے تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے۔ ہمارا ایک سیاسی موقف تھا اور ہے، اسی نظر سے دیکھا جائے۔ ہم بات کرتے ہیں دلیل کے ساتھ اور پھر ہم پاکستانی ہیں، ہم اس خطے کے فرزند ہیں۔ ہمارے ذہن میں کچھ شکوک آتے ہیں،ہمارے ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمارے ان سوالات کا جواب دے،ہمارے ان خدشات کو دور کر کے تشفی کرے، لیکن سیاسی ماحول کو الزام تراشیوں اور کردار کشیوں سے پراگندہ کر دیا جاتا ہے۔
ہم اختلافِ رائے کرنے والے لوگ ہیں۔ یہی فاٹا جس کے اس صوبے کے ساتھ انضمام کو ختم کرنے کی تجویزیں آ رہی ہیں، مجھے اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیات نے براہِ راست کہا ہے کہ فاٹا کا انضمام کا فیصلہ غلط تھا۔ مجھے اس ملک کے نظام اور اس نظام کو چلانے والوں نے براہِ راست کہا ہے کہ ہم انضمام کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔
اس وقت تو آپ نے ہم پر الزامات لگائے، اس وقت آپ نے ہمیں کیا جوابات دئے؟ اور یہ بھی معلوم ہے کل بھی انضمام کا فیصلہ کس بڑی قوت کے کہنے پر کیا تھا اور آج پھر فاٹا کے علاقوں کو وفاق کے زیرِ انتظام لانے کے لیے کس بڑی طاقت کے مفاد کے لیے کیا جارہا ہے؟ یہ غلامانہ ذہنیت ہے،نوکری کرو تو ذرا شائستگی کے ساتھ تو کرو،اپنی قوم کو بیچتے ہو !
اس وقت فاٹا کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تھا، فاٹا کے عوام کے سیاسی اور آئینی مستقبل کا مسئلہ تھا، تو ہم نے اس حوالے سے رائے دی تھی کہ ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔
آج تک اس ترمیم اور انضمام کے دس سال پورے ہو رہے ہیں، بندوبستی نظام نہیں آ سکا۔ پٹواری آج تک نہیں جا سکا، قانون نافذ نہیں ہو سکا، چھ سات پشتوں کی پرانی وہ جائیدادیں جو قوموں کی ملکیت تھیں، تم ان کی تقسیم نہیں کر سکے۔ تم وہاں پر پولیس منظم نہیں کر سکے۔ تمہارا ڈپٹی کمشنر وہاں پر حیران و پریشان بیٹھا ہے کہ میں کروں تو کیا کروں؟
آج مسئلہ سیاسی یا آئینی نہیں ہے، آج مسئلہ فاٹا کے وسائل کا ہے اور فاٹا کی معیشت کا ہے،لہٰذا سمجھنا چاہیے کہ اس وقت مدنظر کیا تھا اور آج مدنظر کیا ہے،اس وقت کی صورتحال کو اس وقت کی صورتحال میں دیکھا جائے اور آج کی صورتحال کا تجزیہ آج کی صورتحال میں کیا جائے۔
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
میں ذمہ داری کے ساتھ یہ بات کر رہا ہوں اور کہتا رہا ہوں،گورنر راج اور ایمرجنسی لگنے سے پہلے کہتا رہا ہوں کہ قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کا مسئلہ ہے،معدنی ذخائر کے حوالے سے ہم پوری دنیا کی یہاں سرمایہ کاری کرنے کے اصول سے اختلاف نہیں کر رہے،ملٹی نیشنل کمپنیاں آتی ہیں، وہ سرمایہ کاری کرتی ہیں،امریکہ بھی اس سے بے نیاز نہیں، روس بھی بے نیاز نہیں، چین بھی بے نیاز نہیں، برطانیہ اور فرانس بھی بے نیاز نہیں۔ اور ہم تو پچھلے درجے کے لوگ ہیں، ہم تو محتاج ہیں کہ یہاں پر کوئی سرمایہ کاری کرے، پاکستان میں پیسہ آئے، پاکستان میں ترقیاتی کام ہوں۔
اب مجھے بتایا جائے کہ چین کی سرمایہ کاری جو سی پیک کے حوالے سے تھی، اور سی پیک کسی سڑک کا نام نہیں ہے، وہ ایک پیکج ہے،اس کے اندر صنعتی علاقے ہیں،ان صنعتی علاقوں کے لیے بجلی کی کھپت میں اضافہ کرنے کا مسئلہ ہے، بجلی گھر بنانے کا مسئلہ ہے۔ آج کی جو بجلی ہے اور اس بجلی کو اٹھانے کے لیے جو آپ کے پاس ٹرانسمیشن لائن ہے، اس سے بجلی بڑھانی ہوگی۔ اس کے لیے بجلی گھر بنانے کا عمل شروع ہوا، جگہ طے ہوئی، صنعتی علاقے طے ہوئے،آج آپ نے چین کو مایوس کر دیا ہے، ان کی سرمایہ کاری کو راستے میں روک دیا ہے اور جب چین مایوس ہوگا تو دوسری دنیا بھی آپ کے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے نہیں آئے گی،اور چین کی جگہ کون لے رہا ہے؟ اس کی جگہ امریکہ لے رہا ہے،یہ بات خود امریکی بھی میرے سامنے کر چکے ہیں اور ہمارے بڑے محترم بزرگ یہاں کے خوبصورت خوبصورت پتھر لے جا کر وہاں کے دفتر میں بھی پیش کر چکے ہیں اور یہاں جو ان کی اس وقت سفیر ہیں، وہ بھی اپنے انٹرویو میں کہہ چکی ہیں۔
تو جب ہم اپنے ملکی ذخائر کو اس طرح بیچتے ہیں تو پھر یہ بات واضح ہے کہ یہ پاکستانی سیاستدان جن کی ترجیحات کو میں جانتا ہوں اس قسم کے تمام معاملات میں پہلے وہ اپنے حصے کا تعین کرتے ہیں، اس کے بعد پھر ملک کے لیے سوچتے ہیں،پہلے آقاؤں کے مفادات کے لیے سوچتے ہیں۔
اب اگر اس میں میری تشویش ہے، اگر اس میں میرا سوال ہے تو بجائے اس کے کہ مجھے اس سوال کا جواب دیا جائے، گورنر راج لگایا گیا، ایمرجنسی لگائی گئی۔ کس بات پر؟ دہشت گردی؟ صوبائی حکومت دہشت گردی کے بیانیے کے ساتھ ہے، مملکت ہی اس بیانیے کے ساتھ نہیں دے رہی۔
دہشت گردی کی اتنی رٹ لگائی گئی کہ جیسے ہم کوئی واقعی غلط بات کر رہے ہیں۔ تو صاحب! امریکہ نے پوری دنیا میں فوجیں بھیجنے کے لیے افغانستان،عراق اور لیبیا کو تباہ و برباد کرنے کے لیے پہلے دہشت گردی کا طوفان اٹھایا اور پھر وہاں فوجیں بھیجنے کے لیے جواز پیدا کیا۔
جب تمہارے آقا وہ ہیں تو ہم کیسے سوچیں گے کہ آپ کا یہ واویلا کچھ اور مقاصد کے لیے تھا، اس مقصد کے لیے نہیں تھا جس کی آپ نے بات کی؟
جوں ہی گورنر راج لگ گیا اور جوں ہی ایمرجنسی لگ گئی تو دہشت گردی کا موضوع ہی ختم ہو گیا اور بس ان کی طرف سے معدنی ذخائر کی بات چھڑ گئی۔
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
اگر ہم قوم کی بات کرتے ہیں، قوم کی امانت کی بات کرتے ہیں، اس سرزمین کی امانت کی بات کرتے ہیں، قوم کے حق کی بات کرتے ہیں، پھر صاف بتاؤ نا! پہلے یہ بتاؤ کہ معاہدہ کہاں ہے؟ معاہدہ کن شرائط پر ہوا ہے؟ معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہونی چاہیے، قوم پر واضح ہونا چاہیے، لیکن قوم سے کیوں چھپایا جا رہا ہے؟
ایک ہی صوبے کے اندر دو نظام کیوں؟ ایک حصے میں گورنر راج اور دوسرے حصے میں ایمرجنسی۔ اور کہتے ہیں کہ اگر وجہ دہشت گردی نہ ہوتی تو پھر ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کو اس میں کیوں شامل کیا گیا؟ پھر بنوں اور لکی کو کیوں شامل کیا گیا؟ اور میں آج کی نئی بات یہ ہے کہ کوہاٹ کو بھی شامل کیا جارہا ہے۔
تم یہ دلیل بنا رہے ہو کہ چونکہ دہشت گردی وجہ ہے، اس لیے ہم نے سیٹل ایریا کے ڈویژن بھی اس میں ڈال دیے ہیں۔ نہیں! آج بھی تم نے افغانستان کے وہ تمام راستے جہاں سے قانونی تجارت ہوا کرتی تھی، وہ راستے بند کر دیے ہیں، لیکن چوری کے راستے تو اب بھی کھلے ہیں۔
قبائلی علاقوں کے ذخائر کے لیے اسمگلنگ کا راستہ کون سا ہے؟ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان ہے یا بنوں اور لکی ہے یا کوہاٹ ہے؟ اپنی اسمگلنگ کے لیے تم نے یہ راستے ایمرجنسی میں ڈال دیے ہیں۔
اب اگر میں غلط بات کہہ رہا ہوں تو مجھے اس طرح کا جواب دو نا! دہشت گردی میں تو کوئی فرق نہیں آیا، تمہارے ٹرک زیادہ گزرنے شروع ہو گئے ہیں۔ مال کدھر جا رہا ہے؟
جب ہم الیکشن سے پہلے حکومت میں تھے، شہباز شریف صاحب کی حکومت میں تھے، اور ریکوڈک کا مسئلہ آیا تو ریکوڈک کے مسئلے پر بھی ہمارے تحفظات تھے۔ ہم کابینہ کا حصہ ہوتے ہوئے بھی حکومتی فیصلے سے اختلاف کیا اور ہمارے چار وزراء نے کابینہ اجلاس کا واک آؤٹ کیا تھا۔
قوم کی امانت، قوم کی امانت ہوا کرتی ہے۔
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
میں برملا آرمی چیف سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ملے تو میں یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ آپ حافظ قرآن سے اتنی اخلاقی گراوٹ کی توقع نہیں تھی،یہ ساری چیزیں کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان کر رہی ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے ہیں،یہ جو بچونگڑے بولتے ہیں، یہ ان کی اپنی زبان نہیں ہے۔
میں تو 1993ء سے اس قسم کی صورتِ حال کا مقابلہ کر رہا ہوں،کبھی میرے نام پر پلازے الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میرے نام پر فیکٹریاں الاٹ ہو جاتی ہیں، کبھی میرے نام پر ہوٹل الاٹ ہو جاتے ہیں، کبھی میں دن میں اسی ہزار کی لسی پی لیتا ہوں۔ یہ کیا باتیں کی جارہی ہیں؟ شرم آنی چاہیے۔
جو پاوں تا سر تک کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں وہ لوگ میرے گھر کے کچن کے پیچھے پڑے ہوئے ، جنریٹر کے پیچھے پڑے ہوئے ، یہ کس طرح کی گری ہوئی حرکتیں ، کوئی شرم کوئی حیا کریں
آپ ایک مکالمے کو اس قسم کے گھٹیا انداز کے ساتھ تبدیل کرتے ہو،آپ آئیں، مکالمہ کریں، آپ قوم کو مطمئن کریں،آپ اس پروپیگنڈے سے مجھے متاثر کر سکتے ہیں؟ خدا کی قسم! میرے ادنیٰ کارکن کو بھی آپ متاثر نہیں کر سکتے۔
میں آج بھی اپنی گفتگو، اپنے نقطۂ نظر، اپنے دلائل، اپنے سوالات، اپنے شبہات اور اپنے خدشات کو سامنے رکھ رہا ہوں۔ میں پاکستان کا ایک شہری ہوں، آپ کو میرے سوالات اور خدشات کا جواب دینا ہوگا۔ گالیاں ان کا جواب نہیں ہیں، جعلی ویڈیوز بنانا جواب نہیں ہے۔ – at Peshawar, Pakistan
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
کون کر رہا ہے؟ یہ وہ زبان ہے جو میرے آرمی چیف کی ناک کے نیچے بولی جا رہی ہے۔ میں برملا ان سے شکایت کرتا ہوں اور اگر کبھی مجھے ان سے ملاقات کا موقع ملا تو یقیناً ان کے سامنے یہ شکایت رکھوں گا کہ اخلاقی گراوٹ میں مجھے آپ سے یہ توقع نہیں تھی کہ حافظِ قرآن بھی اس طرح اخلاقی طور پر
میں اک چراغ ہوں،دیوار ہے نہ چھت میری
ہوائیں پھر بھی کرتی ہیں مخالفت میری
#قبائل_مولاناکے_سنگ
#فاٹا_میڈیا_کنونشن
#وسائل_کے_سوداگر
#چوکیداری_راج_نامنظور
#JUIDigitalMediaFATA
گورنر کے پی کے ہر مہینہ دہشت گردوں کو بھتہ دیتا ہے
#معدنیات_کے_سمگلرز
#مولانا_آن_فائر
میرے معیار کاتقاضا ہے۔۔۔۔۔
میرادشمن بھی خاندانی ہو
#سینہ_سپر_مولانا
#معدنیات_کے_سمگلرز
59
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
جمعیت والو!!!! جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق کہنے کا حق ادا کرنا ھے تو گریباں چاک کرنا پڑے گا
#مولانا_آن_فائر
#لچر_پروپیگنڈہ_برگیڈ
#لولی_لنگڑی_لیگ
#مندر_کا_گھنٹہ_نقوی
#کوئی_شرم_ہوتی_ہے
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
فیصل کریم کنڈی صاحب اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پر سوار ھوکر اتنا ھی بولیں جتنا آپ برداشت کرسکیں ورنہ جمعیت کا ایک ایک کارکن جواب دے گا بھی اور لے گا بھی۔
ادھر ادھر کی باتوں کے پیچھے چھپنے کی بجائے اصل بات کا جواب دو میرے قائد نے پوچھا ھے کہ فاٹا اور KP کی معدنیات کتنے میں اور کس کو بیچی ھیں
#سینہ_سپر_مولانا
#معدنیات_کے_سمگلرز
#تیرے_پروپیگنڈے_پر_تھو
#پیراشوٹر_چہیتا_نقوی
#جنریٹر_کو_عزت_دو
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
کالے چینلز کی بھونڈی حرکتیں جاری ، قوم کو گمراہ کرنے کی ایک اور مذموم کوشش، جس پر شرمندہ ہونا پڑا ۔ مکمل پلانٹڈ ویڈیو کے مناظر دیکھیں۔
#سینہ_سپر_مولانا
#معدنیات_کے_سمگلرز
#تیرے_پروپیگنڈے_پر_تھو
#پیراشوٹر_چہیتا_نقوی
#جنریٹر_کو_عزت_دو
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
مریم نواز اپنے حقیقی خاوند کی سنیں گی یا پھر حافظ صاحب کے لونڈے لپاڑوں کی۔۔۔
فیصلہ شریف خاندان نے کرنا ہے
#مولانا_آن_فائر
#لچر_پروپیگنڈہ_برگیڈ
#لولی_لنگڑی_لیگ
#مندر_کا_گھنٹہ_نقوی
#کوئی_شرم_ہوتی_ہے
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
ماں بیٹے سےالجھ پڑتی ہےتو کیا ایک بیٹا اپنی ماں سےگلہ بھی نہیں کرسکتا؟
ریاست کاکوئی باپ نہیں ہوتا لیکن چند جرنیلوں نےخود کو ریاست کا باپ سمجھ لیاہے
ان جرنیلوں کی وجہ سےیہ تماشا بن گیاہےکہ لوگ اپنی ماں کی طرف انگلیاں اٹھانےلگ گئے
سینیٹر مولانا عطاءالرحمان
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
دفاعی معاھدہ اور میٹنگ ایران میں ھورھی ھے اور وزیردفاع یہاں بیٹھا ھوا ھے وزیرخارجہ یہاں بیٹھے ھیں وھاں بھی وزیر داخلہ کی ڈیوٹی ھوتی ھے؟
کوئی عزت وتکریم ھوتی ھے
کوئی شرم ھوتی ھے کوئی حیا ھوتی ھے
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور
#حلف_سےوفاداری_نبھاؤ
#جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
خواجہ آصف صاحب کوئی حیا ہوتی ہے کوئی شرم ہوتی ہے
علامہ راشدمحمودسومرو صاحب کا خواجہ آصف کو آج کی پارلیامینٹ مین کی گئی تقریر پر رد عمل
#مولاناکی_للکار
#عوام_کاسامناکرو
#سنسرڈ_پارلیمنٹ_نامنظور #حلف_سےوفاداری_نبھاؤ #جمھوریت_میں_زباں_بندی_کیوں
𝐍𝐚𝐣𝐞𝐞𝐛 𝐔𝐥𝐥𝐚𝐡 𝐌𝐚𝐫𝐰𝐚𝐭 retweeted
ہمیں بدنام کیا گیا کہ یہ تو دہشت گردی کو سپورٹ کر رہے ہیں،دہشت گردی کے خلاف عوام میں اگر کوئی جنگ لڑی ہے تو ہم نے لڑی ہے،ڈھائی سو شہداء میں نے دئے ہیں،میری جماعت اس لحاظ سے شہداء کی جماعت ہے۔
آپ مجھے طعنہ دے رہے ہیں؟ میں اگر اس محاذ پر آپ کے ساتھ نہ ہوتا تو آج آپ بھی محفوظ نہ ہوتے۔ لیکن ہم ملک میں آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں،ہم پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتے ہیں،ہم عوام کی مرضی کی حکومت کی بات کرتے ہیں، اور اللہ کی حاکمیت کی بات کرتے ہیں۔
اس حوالے سے ہماری قربانیاں ہیں۔ ہماری قربانیوں کا مذاق اڑایا گیا،آپ کو اپنے شہداء نظر آتے ہیں، میرے شہداء نظر نہیں آتے؟ آپ کا خون مقدس ہے، میرا خون ضائع ہے؟ اس طرح نہیں چلے گا،آپ کو عزت دینی ہوگی۔
ایک مذہبی جماعت ہونے کے ناطے تمام مذہبی ماحول جس پر پوری دنیا کا الزام ہے کہ وہاں بندوق کی سیاست ہے، وہاں لوگ بم دھماکے کر رہے ہیں، تباہیاں مچا رہے ہیں، اس ماحول کو آپ نے کنٹرول نہیں کیا بلکہ اس ماحول کو جمعیۃ علماء اسلام نے کنٹرول کیا ہے۔
پچیس سال میں نے گزار دیے اس محاذ پر جنگ لڑتے ہوئے،کتنے بڑے بڑے علماء کی شہادتیں ہم نے دیں، کارکنوں کی شہادتیں دیں۔ ایک اجتماع میں میرے نوے ساتھی بیک وقت شہید ہوتے ہیں، اور آج بھی وہ سلسلہ تھم نہیں رہا۔ اسی باجوڑ میں کل میرے ایک اور ساتھی کو شہید کر دیا گیا ہے۔
#اسٹیبلشمنٹی_راج_نامنظور
#دہشتگرد_بہانہ_ذخائر_نشانہ
#مولانا_کا_بیانیہ_جیت_گیا
#نعرےنہیں_امن_دو
#معدنیات_حساب_دو
مریم نواز صاحبہ کے فوج سے متعلق سابقہ بیانات بھی ریکارڈ پر لائے جائیں۔ اصول کا تقاضا ہے کہ معیار سب کے لیے یکساں ہو، کسی کے لیے الگ نہیں
مولانا فضل الرحمٰن صاحب
#اسٹیبلشمنٹی_راج_نامنظور
#دہشتگرد_بہانہ_ذخائر_نشانہ
#مولانا_کا_بیانیہ_جیت_گیا
#نعرےنہیں_امن_دو
#معدنیات_حساب_دو













