MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58) header
MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58) profile picture
Joined February 2022
Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)Photo by MUHAMMAD SALEEM (@MSLA58)
MUHAMMAD SALEEM retweeted
وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی سربراہی میں PSRP کے تحت آؤٹ سورس سکولوں کے انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے 2.5 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ یہ اقدام معیاری تعلیمی سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیش رفت ہے۔
1
1
1
23
MUHAMMAD SALEEM retweeted
مولانا فضل الرحمان کا الزام اور پروپیگنڈا کرنے والوں کو جواب ۔۔
18
341
36
912
7,975
– at Peshawar, Pakistan
38
462
49
1,420
15,277
براہ راست پشاور:جمعیت علماء اسلام فاٹا کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا و ورکرکنونشن ایس جی کلب پشاور teapawt.net/i/broadcasts/2brkpREoK…
22
199
39
306
7,019
MUHAMMAD SALEEM retweeted
شہباز شریف صاحب تو اج بھی کہتے ہیں کہ مجھے مولانا اسعد محمود بہت پیارے لگتے ہیں اور ان کو میرے ساتھ کابینہ میں ہونا چاہیے لیکن اگر اپ کہتے ہیں کہ اسعد محمود نے کوئی کرپشن کی ہے تو پہلی بات یہ کہ بقول اپ کے کہ شہباز شریف صاحب اتنے بے وقوف تھے کہ ان کی ناک کے نیچے وہ کرپشن کرتے رہے اور وہ خاموش رہے اور بھائی اگر کوئی ایسی بات ہے تو کس نے روکا ہے اپ کو لے ائیں قوم کے سامنے۔بات یہ ہے کہ یہ الزامات نہ لگائیں اور اپنی صفائی قوم کو دیں کیا فوج کو محکمہ ذراعت کا نام میاں نواز شریف صاحب نے نہیں دیا اور مریم نواز نے کون سا نعرہ لگایا تھا فوج کے خلاف اور باجوہ صاحب کو کیا نام دیا تھا بھول گئے یہ اتنی جلدی اپنی قیادت کی کہی ہوئی باتیں لگتا ہے ان کی یاداشت بہت کمزور ہے 35 منٹ کی تقریر میں مولانا نے صرف لفظ ایک تھو کا استعمال کیا مولانا نے اور کچھ بھی نہیں کہا۔ انہوں نے کیوں 35 منٹ کی تقریر کو بلیک اؤٹ کیا انہوں نے کیوں قوم کو وہ تقریر نہیں دکھائی۔بس کریں الزامات بند کریں۔لفظ تھو سے پہلے کی تقریر قوم کو دکھائیں کہ مولانا صاحب نے اس لفظ سے پہلے اپنی تقریر میں کیا بولا انشاءاللہ قوم خود ہی فیصلہ کر دے گی یہ ہمارے اوپر ٹی وی پر انے سے پابندیاں لگا رہے ہیں ۔انہوں نے میرے تین ساتھیوں کے ٹی وی پر انے پر پابندی لگائی ہوئی ہے یہ اپنا رویہ ٹھیک کریں یہ کسی خوش فہمی میں نہ رہیں۔ زبان ہمارے منہ میں بھی ہے میں نہیں چاہتا کہ میں کردار کشی میں اس حد تک چلا جاؤں کہ پھر کل یہ میرے پاس ائیں تو میں ان کا منہ نہ دیکھوں یا یہ مجھ سے شرمندہ شرمندہ منہ چھپا کر پھریں۔ الزامات کی سیاست نہ کریں دلیل اور دلائل کے ساتھ بات کریں میں بھی اپ کی طرح یونیورسٹی کا پڑھا لکھا ہوں اور اپ کی زبان میں جواب دینا جانتا ہوں۔ جناب محمد اسلم غوری صاحب مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان #سینہ_سپر_مولانا #معدنیات_کے_سمگلرز #تیرے_پروپیگنڈے_پر_تھو #پیراشوٹر_چہیتا_نقوی #جنریٹر_کو_عزت_دو
12
160
23
284
5,167
This is governor's rule and emergency access to minerals; terrorism is merely a pretext, and we will take our stance everywhere. #سینہ_سپر_مولانا #معدنیات_کے_سمگلرز #تیرے_پروپیگنڈے_پر_تھو #پیراشوٹر_چہیتا_نقوی #جنریٹر_کو_عزت_دو
6
131
3
206
1,624
یہ ملک اور سرزمین اللہ کی دی ہوئی نعمت ہے۔ یہ قوم کے ہاتھ میں امانت ہے اور آپ جانتے ہیں کہ امانت کے لیے دیانت چاہیے اور دیانت کا تقاضا یہ ہے کہ ہم اس سرزمین کی حفاظت، اس سرزمین کی خوشحالی اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں۔ بدقسمتی سے ایک طویل عرصے سے قبائلی علاقے جن کو فاٹا کہا جاتا تھا اب دوبارہ اسی پوزیشن میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اسے تجربہ گاہ بنایا ہوا ہے۔ ہمارا ایک سیاسی موقف تھا اور ہے، اسی نظر سے دیکھا جائے۔ ہم بات کرتے ہیں دلیل کے ساتھ اور پھر ہم پاکستانی ہیں، ہم اس خطے کے فرزند ہیں۔ ہمارے ذہن میں کچھ شکوک آتے ہیں،ہمارے ذہن میں کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمارے ان سوالات کا جواب دے،ہمارے ان خدشات کو دور کر کے تشفی کرے، لیکن سیاسی ماحول کو الزام تراشیوں اور کردار کشیوں سے پراگندہ کر دیا جاتا ہے۔ ہم اختلافِ رائے کرنے والے لوگ ہیں۔ یہی فاٹا جس کے اس صوبے کے ساتھ انضمام کو ختم کرنے کی تجویزیں آ رہی ہیں، مجھے اعلیٰ سطحی حکومتی شخصیات نے براہِ راست کہا ہے کہ فاٹا کا انضمام کا فیصلہ غلط تھا۔ مجھے اس ملک کے نظام اور اس نظام کو چلانے والوں نے براہِ راست کہا ہے کہ ہم انضمام کو ختم کرنا چاہتے ہیں اور اس کی سابقہ پوزیشن کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت تو آپ نے ہم پر الزامات لگائے، اس وقت آپ نے ہمیں کیا جوابات دئے؟ اور یہ بھی معلوم ہے کل بھی انضمام کا فیصلہ کس بڑی قوت کے کہنے پر کیا تھا اور آج پھر فاٹا کے علاقوں کو وفاق کے زیرِ انتظام لانے کے لیے کس بڑی طاقت کے مفاد کے لیے کیا جارہا ہے؟ یہ غلامانہ ذہنیت ہے،نوکری کرو تو ذرا شائستگی کے ساتھ تو کرو،اپنی قوم کو بیچتے ہو ! اس وقت فاٹا کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ تھا، فاٹا کے عوام کے سیاسی اور آئینی مستقبل کا مسئلہ تھا، تو ہم نے اس حوالے سے رائے دی تھی کہ ابھی حالات ایسے نہیں ہیں۔ آج تک اس ترمیم اور انضمام کے دس سال پورے ہو رہے ہیں، بندوبستی نظام نہیں آ سکا۔ پٹواری آج تک نہیں جا سکا، قانون نافذ نہیں ہو سکا، چھ سات پشتوں کی پرانی وہ جائیدادیں جو قوموں کی ملکیت تھیں، تم ان کی تقسیم نہیں کر سکے۔ تم وہاں پر پولیس منظم نہیں کر سکے۔ تمہارا ڈپٹی کمشنر وہاں پر حیران و پریشان بیٹھا ہے کہ میں کروں تو کیا کروں؟ آج مسئلہ سیاسی یا آئینی نہیں ہے، آج مسئلہ فاٹا کے وسائل کا ہے اور فاٹا کی معیشت کا ہے،لہٰذا سمجھنا چاہیے کہ اس وقت مدنظر کیا تھا اور آج مدنظر کیا ہے،اس وقت کی صورتحال کو اس وقت کی صورتحال میں دیکھا جائے اور آج کی صورتحال کا تجزیہ آج کی صورتحال میں کیا جائے۔
142
932
105
2,070
31,196
MUHAMMAD SALEEM retweeted
جو بدبخت اور کم ظرف جس ریس سے مولانا صاحب کو نکالنے کا سوچ رہے ہیں، انھیں پتہ ہو کہ اس ریس کا سکندر میرا قائد ہیں #قبائل_مولاناکے_سنگ #فاٹا_میڈیا_کنونشن #وسائل_کے_سوداگر #چوکیداری_راج_نامنظور #JUIDigitalMediaFATA
5
107
4
153
1,490
MUHAMMAD SALEEM retweeted
ہم اختلاف رائے دلیل کے ساتھ کرتے ہیں۔ ہم پاکستانی ہیں، اس خطے کے فرزند ہیں۔ اگر ہمارے ذہنوں میں سوالات اور خدشات ہیں تو حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہے کہ جواب دیں، نہ کہ سوال کرنے والوں کو الزام تراشی اور کردار کشی کا نشانہ بنایا جائے۔ قائد حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب مدظلہ کا پشاور میں فاٹا ڈیجیٹل میڈیا کنونشن سے خطاب #قبائل_مولاناکے_سنگ #فاٹا_میڈیا_کنونشن #وسائل_کے_سوداگر #چوکیداری_راج_نامنظور #JUIDigitalMediaFATA
74
4
83
929
MUHAMMAD SALEEM retweeted
صوبائی کوآرڈینیٹر فاٹا خالد جان داوڑ صاحب اور انکی پوری ٹیم کو کامیاب، منظم اور عظیم الشان ڈیجیٹل میڈیا ورکرز کنونشن کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ #قبائل_مولاناکے_سنگ #فاٹا_میڈیا_کنونشن #وسائل_کے_سوداگر #چوکیداری_راج_نامنظور #JUIDigitalMediaFATA
7
80
15
134
1,241
تم میرے گھر کی کچن اور میرے گھر کے جنریٹر کے پیچھے پھر رہے ہیں کچھ شرم کرو کچھ حیا کرو۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان صاحب #قبائل_مولاناکے_سنگ #فاٹا_میڈیا_کنونشن #وسائل_کے_سوداگر #چوکیداری_راج_نامنظور #JUIDigitalMediaFATA
3
150
11
226
2,000
MUHAMMAD SALEEM retweeted
اگر آزمانا ہے تو پھر ذرا ہاتھ لگا کر دیکھ لو! پھر دیکھو کہ پاکستان میں ہمارا کارکن کہا تک جاتا ہیں💪 #قبائل_مولاناکے_سنگ #فاٹا_میڈیا_کنونشن #وسائل_کے_سوداگر #چوکیداری_راج_نامنظور #JUIDigitalMediaFATA
2
35
33
1,038
MUHAMMAD SALEEM retweeted
مولانا فضل الرحمن صاحب پچھلے کئی دن سے اپنے گاؤں میں، ڈیرہ اسمعیل خان شہر میں پھر رھے ھیں آج لکی مروت میں عوام میں گھوم رھے تھے اور ساتھ ڈیرہ اسمعیل خان میں دھشت گردی کے کئی واقعات انہی دنوں میں ھوئے پوری کی پوری بس اور شوگر مل کے سکیورٹی گارڈز تک کو اغواء کرلیا گیا آپ نے دہشت گردی کے نام ایمرجنسی لگائی کیا تبدیلی آئی؟ کیا اقدامات اٹھائے آپ نے؟؟ مولانا صاحب جس طرح دھشت گردی کے مخالف ھیں اسی طرح گورنر راج عرف ڈاکو راج اور ایرجنسی کے بھی مخالف ھیں اور درحقیقت ماحول وھی ھے صرف چہرہ تبدیل ھوا ھے لیکن مولانا فضل الرحمن جس طرح اسی ماحول میں اپنے لوگوں میں پھرا کرتے تھے آج بھی ماحول وھی ھے اور مولانا صاحب اسی طرح اپنے لوگوں میں گھل مل کر پھر رھے ھیں کیونکہ میرے قائد کو بےخوف ماں نے پیدا کیا ھے کہاں ھیں وہ لوگ جو کہتے تھے مولانا صاحب تو اپنے علاقے نہیں جاسکتے وھاں سو نہیں سکتے @GFarooqi #خائن_چوکیدار #آمروں_کے_پٹواری #بھٹو_کا_ڈاکو_راج #معدنیات_گردی #ٹٹو_پروپیگنڈہ_برگیڈ
74
601
53
1,041
29,651
کون سی کرپشن ہے جو اس وقت پنجاب میں نہیں ہو رہی؟ ہم خیبر پختونخوا، بلوچستان اور سابقہ فاٹا میں امن و امان کی خراب صورتِ حال کا ذکر کرتے ہیں، لیکن پنجاب کو تو ہم پڑھے لکھے لوگوں کا صوبہ سمجھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ وہاں امن و امان ہے اور خوشحالی ہے۔ لیکن کیا آپ نے پنجاب میں ماورائے عدالت قتل کے واقعات نہیں دیکھے؟ کیا اب عدالتوں کو سنجیدگی کے ساتھ اس بات پر غور نہیں کرنا چاہیے کہ اگر پنجاب میں عدالتیں قائم ہیں تو پھر ماورائے عدالت قتل کیوں ہو رہے ہیں؟ مسلسل ماورائے عدالت قتل کے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ ایک عجیب انداز اختیار کیا جاتا ہے۔ بیرونِ ملک سے لوگوں کو لایا جاتا ہے، ایئرپورٹ پر ان کے ساتھ لوگ موجود ہوتے ہیں اور اس کے بعد ان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک شخص قتل ہو جاتا ہے، حالانکہ عدالتیں موجود ہیں! جمعیت علمائے اسلام انصاف کے تقاضوں کے مطابق ایسے معاملات کو حل کرنے کی حامی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ انصاف کون سا ہے؟ کیا وہ انصاف جو حکومت کرے یا وہ انصاف جو عدالت کرے؟ ہم عدالتی انصاف کے قائل ہیں۔ بالفرض اگر میں سو مرتبہ بھی یہ سمجھوں کہ جس شخص کو قتل کیا گیا، وہ قتل کا مستحق تھا، تب بھی اس کے قتل کا فیصلہ صوبائی حکومت کیوں کرے؟ کسی ادارے کو یہ اختیار کیوں حاصل ہو کہ وہ خود کسی شخص کے قتل کا فیصلہ کرے؟ اس معاملے کا فیصلہ عدالتی انصاف کے ذریعے کیوں نہ ہو؟ عدالت اسے سزا کیوں نہ دے؟ یہ سوال پوچھنے کا حق پاکستان کے ہر انسان اور ہر شہری کو حاصل ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا سوال اٹھائیں گے تو ہم ضرور اٹھائیں گے۔ ہم نے اس کا سوال کرنا ہے، ہم نے امن و امان کا سوال کرنا ہے اور ہم نے سندھ میں کرپشن کا سوال بھی کرنا ہے۔ آپ یہ تو فرما دیتے ہیں کہ ہم صوبے کے معاملے پر بی بی شہید کو کیا منہ دکھائیں گے، لیکن آپ یہ کیوں نہیں کہتے کہ کرپشن کے حوالے سے انہیں کیا منہ دکھائیں گے؟ یہ تمام سوالات ہیں اور انہی سوالات کی بنیاد پر جمعیت علمائے اسلام اور اس کے قائد اپنا مؤقف منظرِ عام پر لاتے رہے ہیں اور آئندہ بھی لاتے رہیں گے۔ انجنئیر ضیاء الرحمٰن – at Tajikistan
25
243
31
416
10,902
قیادت منصب سے نہیں، کردار سے پہچانی جاتی ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے مظلوموں کی حمایت، امت کے اتحاد اور قیامِ امن کے لیے مسلسل آواز بلند کی۔ یہی ان کی سیاسی شناخت ہے۔ #خائن_چوکیدار #آمروں_کے_پٹواری #بھٹو_کا_ڈاکو_راج #معدنیات_گردی #ٹٹو_پروپیگنڈہ_برگیڈ
2
88
3
136
1,097
MUHAMMAD SALEEM retweeted
لکی مروت ۔ قاٸد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن صاحب کا جامعہ حلیمیہ دروپیزو آمد.. #خائن_چوکیدار #آمروں_کے_پٹواری #بھٹو_کا_ڈاکو_راج #معدنیات_گردی
1
46
1
63
643
MUHAMMAD SALEEM retweeted
اپ اتنے صاحبِ حیثیت ہوگئے ہیں کہ گورنر راج کے نام پر جمعیت علمائے اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ نتھی کر رہے ہیں؟ کنڈی صاحب،میں پاکستانی ہوں اور مجھے آپ سے یہ پوچھنے کا حق حاصل ہے کہ حالیہ دنوں میں ایس ای سی پی کے پاس معدنیات کی مائننگ کے لیے کن کنڈی صاحب نے اپنی کمپنی رجسٹر کرائی ہے ؟ پاکستان کے عوام کو اس بارے میں علم ہونا چاہیے۔ آپ خیبر پختونخوا کی مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیجیے۔ ہماری اے این پی کے ایک معزز رکنِ اسمبلی، نثار باز صاحب، نے اپنی ٹویٹ میں خواجہ آصف صاحب کو جو جواب دیا ہے، وہ آنکھیں کھولنے کے مترادف ہے۔ آپ ان کی ٹویٹ چیک کر لیجیے کہ بڑے پیمانے پر مائننگ کے لائسنس کس کے پاس تھے اور کتنی معدنیات نکالی گئی ہیں۔ یہ تمام تفصیلات مائنز اینڈ منرلز کمیٹی کے سامنے اور صوبائی اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے ریکارڈ میں موجود ہیں۔ نثار باز صاحب نے خواجہ آصف صاحب کو جواب دیتے ہوئے یہ تمام تفصیلات پیش کی ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام آپ سے صرف یہ سوال کر رہی ہے کہ آپ نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے میں دہشت گردی کو بہانہ کیوں بنایا؟ آپ نے صرف ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، بنوں اور لکی مروت کو دکھاوے اور آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے اس معاملے میں شامل کیا ہوا ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں کون سی مائننگ ہو رہی ہے؟ ٹانک میں مائننگ نہیں ہو رہی، لکی مروت میں مائننگ نہیں ہو رہی اور بنوں میں بھی مائننگ نہیں ہو رہی۔ لیکن ان چار اضلاع کو صرف دکھاوے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمیں معلوم ہے کہ ایس ای سی پی کے پاس کنڈی صاحب کی جس کمپنی کو رجسٹر کیا گیا ہے، ذرا اس کمپنی کے مالکان کے بارے میں معلومات تو حاصل کیجیے۔ ان کا خاندانی پس منظر دیکھیے اور معلوم کیجیے کہ ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے کن گھرانوں سے ہے۔ ان افراد نے حال ہی میں مائننگ کمپنی کے طور پر اپنی کمپنی رجسٹر کرائی ہے۔ اس سے آپ کو ساری صورتِ حال معلوم ہو جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی صاحب! آپ تو گورنر راج اور ایمرجنسی کی بات دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے حوالے سے کر رہے تھے۔ اچانک آپ نے مائننگ کی بات کہاں سے شروع کر دی؟ معدنی وسائل نکالنے اور انہیں صوبے کی خوشحالی کے ساتھ جوڑنے کی بات کہاں سے شروع ہو گئی؟ آپ کے بیانیے کا آغاز تو دہشت گردی کے خاتمے اور اس کے خلاف اقدامات سے ہونا چاہیے تھا، لیکن آپ کا بیانیہ اس بات سے شروع ہو رہا ہے کہ صوبے کو معدنیات، مائننگ، وسائل اور خوشحالی کی ضرورت ہے۔ آپ کا بیانیہ اس طرح تبدیل کیوں ہو رہا ہے؟ آپ کے لوگ ایس ای سی پی میں اپنی کمپنیاں کیوں رجسٹر کرا رہے ہیں؟ اس بارے میں معلومات تو دیجیے۔ انجنئیر ضیاء الرحمٰن @ziaurrehman76 #خائن_چوکیدار #آمروں_کے_پٹواری #بھٹو_کا_ڈاکو_راج #معدنیات_گردی #ٹٹو_پروپیگنڈہ_برگیڈ
5
49
2
55
881
آپ بتائیں کس کو مطمئن کرنے کے لیے آپریشن کیا جارہا ہیں #خائن_چوکیدار #آمروں_کے_پٹواری #بھٹو_کا_ڈاکو_راج #معدنیات_گردی #ٹٹو_پروپیگنڈہ_برگیڈ
1
36
1
39
496