Talimand Khan retweeted
بلاگ: اچکزئی کی قومی حکومت کی تجویز
بلاگر: تالع مند خان
#لفظونہ #لفظونہ_ڈاٹ_کام #لفظونہ_ڈیجیٹل #محمود_خان_اچکزئی #قومی_ھکومت #طالع_مند_خان #Lafzuna #LafzunaDigital #Mehmoodkhanachakzai #NationalGovernment #TalimandKhan
مکمل تحریر کے لیے لنک:
lafzuna.com/blog/s-45073/ – at North-west Frontier, Pakistan
Talimand Khan retweeted
دہشت گردی کی رٹ لگا کر گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے والی اس جفا کار فوج کا مقصد اب سامنے آ چکا ہے۔ ساری دنیا جانتی ہے کہ خیبر پختونخوا ریئر ارتھ منرلز کے ذخائر سے بھرا ہوا ہے۔ مائنز بھی ہیں۔ عاصم منیر نے ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس جا کر وہ ذخائر دکھائے تھے اور دنیا کے سامنے اپنا CV پیش کیا تھا۔ پوری دنیا نے دیکھا تھا۔
عمران خان نے اس کو اجازت نہیں دی تھی! اور اس لیے نہیں دی تھی کیونکہ اس کی تاب کاری ہزاروں سال تک پھیلے گی۔ ہزاروں سال تک پشتون کینسر جیسی موذی بیماریوں سے گزرے گا!
اب جب امریکی سفارت خانے کی ناظمُ الامور اپنے عزائم لے کر سامنے آ گئی ہیں اور 7 کھرب ڈالر کا تخمینہ بھی لگایا ہوا ہے، تو پیچھے کیا رہ گیا ہے؟ یہ چین ہے جو وہاں تمام SOPs کی پاسداری کرتے ہوئے کام کر رہا ہے۔ ان کو وہاں سے نکالنے اور امریکہ کو مسلط کرنے، گورنر راج لگانے اور پاکستان کی تاریخ کی سب سے پاپولر حکومت کو اقتدار سے نکالنے کا عمل اسی لیے کیا گیا ہے۔ یہ اپنے گھناؤنے عزائم پورے کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
میرے پختونوں! اس فوج نے آپ کو امریکہ کو بیچنے کے لیے دنیا کے سامنے دہشت گرد بنا کر پیش کیا ہے۔ عمران خان واقعی ان کے اور آپ کے بیچ آخری دیوار ہے۔ ان کے اس عمل کا نقصان آپ کی نسلوں کو ہوگا۔
یہ ہر ایک کے تن سے کپڑے اتارنا چاہتی ہے۔ وہ سب کچھ بیچ دے گی۔ آپ مریں یا آپ کی نسلیں تباہ ہوں، ان کو اس سے کوئی غرض نہیں۔ غرض ہے تو ڈالروں سے ہے۔
یہ جو کچھ ہو رہا ہے، اگلی باری پنجاب کی ہے اور اس کے بعد سندھ کی۔ یہ صوبے کے صوبے امریکہ کو پیش کر رہے ہیں۔ بلوچستان تو یہ پہلے ہی پیش کر چکے ہیں۔ آزاد کشمیر کے پاس بھی ریئر ارتھ منرلز ہیں، اسی لیے وہ بھی ان کی تاب کاری سے نہیں بچے گا۔ افغانستان میں بھی ان کے یہی عزائم تھے، مگر انہوں نے انہیں پورا نہیں ہونے دیا۔
Talimand Khan retweeted
Now, as Pakistanis have taken to the streets to protest my father’s release, Asim Munir’s regime imposes emergency rule in Khyber Pakhtunkhwa (my father’s political stronghold).
Having failed to secure Balochistan or Azad Kashmir, Munir once again invokes terrorism to justify another military operation in Pashtun lands. Yet again sacrificing lives in an attempt to cling on to power.
Khyber Pakhtunkhwa’s democratic mandate must be restored. My father, our detained family members, PTI representatives and all political prisoners must be released immediately. The people’s right to peaceful protest must be respected.
Pakistan belongs to its people, not its military.
Talimand Khan retweeted
What kind of democracy is it if the country’s principal opposition party cannot exercise power even in the province where it governs?
Talimand Khan retweeted
سُہیل آفریدی کو پولیس وین میں ڈال کر لے جارہے ہیں ڈرنا نہیں نکلنا ہے سب اتفاق کے ساتھ نکلے کوئی کچھ نہیں کرسکتا پختون قبائلوں اب آپ کی باری ہے
Talimand Khan retweeted
وزیرا علیٰ سُہیل آفریدی کو گرفتار کر لیا ہے پاکستانیوں اب آپ کی باری ہے میں پشاور میں موجود ہو نکلو پشاور کی عوام اپنے محبوب لیڈر عمران خان کے لیے اُس کے سپاہی کے لیے سب گھروں سے نکلو خیبر کی عوام پشاور کا روح کرے آپ کی تعداد جہاں بڑ جائے گی میں وہاں موجود ہونگا
جنید اکبر سمیت دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے
جنوبی اضلاع بشمول کرک کی عوام نیشنل ہائی وے بند کردے
سب پشاور کی طرف روح کرے
Talimand Khan retweeted
Zulfiqar Hameed, IGP KP, must remember that KP’s legal constitutional govt is headed by CM Sohail Afridi who is Province’s lawful Chief Executive. If IGP & Chief Secretary are taking dictation from Corps Commander, ISI Sector Commanders or Governor KP then these officers are acting illegally & against Constitution of Pakistan- Please Retweet! @HamidMirPAK @TalatHussain12 @Mushahid @Waqarkhan @SHABAZGIL @ImranRiazKhan @salmanAraja @_Mansoor_Ali @UNHumanRights @UN @ElianPeltier @usembislamabad @ukinpakistan @EUPakistan
Talimand Khan retweeted
مزاکراتی کمیٹی کو میرا بھیجا گیا ڈرافٹ یہ ہے جسے میں اپنی قوم کے سامنے رکھ رہا ہوں۔ پوری قوم کو یہ علم ہونا چاہئیے کہ ان میں سے ایک ڈیمانڈ بھی غیر آئینی و قانونی نہیں ہے۔ ہمیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جا رہا ہے۔ ہمارے ساتھ ریاست ہر قابض لوگ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ یہ ہمارے ڈیمانڈز تھے، ہیں اور رہیں گے۔
ملک میں سیاسی استحکام، آئین و قانون کی بالادستی، جمہوری عمل کے تسلسل، قومی یکجہتی، امن و امان کے قیام اور تمام سیاسی و قومی معاملات کو باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے درج ذیل امور پر اتفاقِ رائے کیا جائے گا:
1۔وزیرِ اعظم پاکستان اور دونوں ایوانوں میں قائدینِ حزبِ اختلاف کے درمیان باقاعدہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا، جس میں ملک کو درپیش تمام اہم سیاسی، قومی، آئینی، قانونی اور جمہوری معاملات، بالخصوص زیرِ التوا امور، پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
فریقین اس امر کے پابند ہوں گے کہ باہمی مشاورت اور مذاکرات کے ذریعے مذکورہ امور کے حل کے لیے دو ماہ کے اندر مؤثر اور قابلِ عمل پیش رفت یقینی بنائی جائے۔
2۔وزیرِ اعظم پاکستان حکومتی اتحاد، پاکستان پیپلز پارٹی اور اپوزیشن جماعتوں کے نمائندگان پر مشتمل ایک مشترکہ سیاسی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیں گے۔
یہ کمیٹی اپوزیشن کے ساتھ قومی و سیاسی معاملات، باہمی اختلافات اور دیگر اہم امور پر مسلسل مذاکرات کرے گی اور باہمی اتفاقِ رائے سے قابلِ عمل حل تلاش کرے گی۔ جمہوریت، سیاست، عدالت اور صحافت کی مکمل آزادی ہوگی۔
کمیٹی اپنے قیام کے بعد ایک ماہ کے اندر مذاکرات اور حل کے حوالے سے قابلِ ذکر پیش رفت یقینی بنائے گی اور اپنی سفارشات متعلقہ قیادت کے سامنے پیش کرے گی۔
3۔ جیل مینول، آئینِ پاکستان اور مروجہ قوانین کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو حاصل تمام قانونی، انسانی اور طبی حقوق بلاامتیاز فراہم کیے جائیں گے۔
ان کے علاج و معالجے کے سلسلے میں، جہاں قانوناً قابلِ اطلاق ہو، ان کے ذاتی/نامزد ڈاکٹروں کی طبی رائے، ہدایات اور مشوروں کو مدِنظر رکھتے ہوئے ضروری طبی سہولیات اور علاج معالجے کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
4۔جیل مینول اور متعلقہ قوانین کے مطابق عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اپنے اہلِ خانہ، نامزد وکلاء اور مجاز/نامزد رفقاء سے ملاقات کا حق فراہم کیا جائے گا۔
ملاقاتوں کا انعقاد قانون اور جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہوگا۔ تاہم ملاقات کی سہولت کو کسی بھی فریق کی جانب سے ایسے سیاسی یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا جو قانوناً ممنوع ہوں۔
5۔عمران خان، بشریٰ بی بی، خواتین، معمر اور بیمار قیدیوں سمیت تمام زیرِ حراست افراد کی جانب سے سزاؤں کے خلاف دائر درخواستوں اور دیگر قانونی درخواستوں پر آئین و قانون کے مطابق دس دن کے اندر غور کا عمل شروع/مکمل کیا جائے گا، جہاں قانوناً ایسا ممکن ہو۔
تمام مقدمات کا فیصلہ متعلقہ عدالتیں اور قانونی فورمز آئین، قانون، شفاف عدالتی طریقۂ کار اور انصاف کے اصولوں کے مطابق، بلاجواز تاخیر کے بغیر، کریں گے۔
خواتین جو سیاسی قید کاٹ رہی ہیں جن میں بزرگ یاسمین راشد اور بشری بی بی سرفہرست ہے اُن کو انسانی ہمدردی دکھاتے ہوئے جلد رہا کیا جائے۔
6۔خیبر پختونخوا میں جاری دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور مستقل و پائیدار امن کے قیام کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان مؤثر، مسلسل اور بامعنی مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔
اس مقصد کے لیے موجودہ پالیسیوں اور اقدامات کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے گا اور ضرورت کے مطابق ان میں مناسب ترامیم کی جائیں گی۔
وفاقی اور صوبائی حکومت کے مجاز نمائندگان 72 گھنٹوں کے اندر باقاعدہ اجلاس منعقد کرکے باہمی مشاورت سے امن و امان کے قیام کے لیے ایک واضح، جامع اور قابلِ عمل حکمتِ عملی مرتب کریں گے۔
اس حکمتِ عملی پر آئین و قانون کے دائرۂ کار میں رہتے ہوئے عمل درآمد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہوگی۔
7۔ وفاقی حکومت کی جانب سے مذکورہ بالا یقین دہانیوں اور طے شدہ اقدامات پر مؤثر عمل درآمد کی تحریری یقین دہانی کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف موجودہ لانگ مارچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کرے گی۔
تاہم اگر وفاقی حکومت طے شدہ یقین دہانیوں، مذاکراتی عمل یا آئینی و قانونی تقاضوں کی خلاف ورزی کرے یا مذاکراتی عمل کو بلاجواز تعطل کا شکار کرے تو پاکستان تحریکِ انصاف آئین و قانون کے مطابق اپنے پُرامن، جمہوری اور قانونی احتجاج کے حق کو محفوظ رکھے گی۔
Talimand Khan retweeted
The recent visits of #media practitioners #journalists to #Balochistan and #Quetta are welcome and should be encouraged.
To productively use impoverished tax payers #resources, Media professionals must be facilitated to travel beyond official briefings—across the north, south, east and west of Quetta—and meet #communities, #students, #teachers, #doctors, #civilsociety and #politicalparties.
Seeing first-hand the condition of living standards, roads, checkposts, schools, hospitals, colleges and universities can create a deeper, more balanced understanding of Balochistan’s realities and grievances.
Marginalised and downtrodden voices must be heard, understood—not silenced.
Talimand Khan retweeted
Release @ImaanZHazir and Hadi.
Talimand Khan retweeted
Diversity is not a liability to be managed through uniformity; it is a political reality that must be accommodated through democratic institutions.
By Talimand Khan
@MirSwat
Read more: thefridaytimes.com/09-Aug-20…
#Constitutionalism #Legitimacy #Decentralization #Federalism
Talimand Khan retweeted
Watching Pakistani ‘journalists’ breathlessly cover India’s “cockroach protests” and revel in the idea of Modi in crisis is something else…None of them pausing to ask when Pakistan last saw a mass political protest that wasn’t met with arrests, cases and years in jail…
Talimand Khan retweeted
سانحہ کوئی بھی ہو، درج ذیل حقائق فوری طورپر جاری کیے جا سکتے ہیں:
حملہ آور کا تعلق افغانستان سے تھا۔
حملہ آور خیبرپختونخوا کے راستے پہنچا۔
اداروں نے اڑتالیس گھنٹے پہلے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا تھا۔
شاید بیٹری لو ہو، حملہ آور کا نمبر بند جا رہا ہے۔
کوئی مسلمان ایسا نہیں کر سکتا۔
Talimand Khan retweeted
شرمناک !
اس بیان کے بعد آئی جی پولیس پنجاب کو برطرف کرنا چاہیے۔
مگر پھر جس پولیس سے ماورا عدالت پُلس مقابلے کروائے جا رہے ہوں اور سیاسی کارکنوں پر جھوٹے مقدمے بنائے جا رہے ہوں وہاں پر افسران کو ڈانٹ ڈپٹ کرنے والی ٹک ٹاک ہی ہو سکتی ہے۔ کیا ہماری آئینی عدالت، سپریم کورٹ یا عدالتِ عالیہ اس شھری کے اتنے شرمناک اور سنگین الزام کو نوٹس لے گی یا مرنے والی ماں اور بچی کی طرح گٹر کی تہہ میں لاش کی مانند پڑی رہیگی؟
ایس ایچ او اور ایس پی نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے کہا کہ تم نے اپنی بیوی کو کسی رکشے والے کے ساتھ بٹھا دیا ہوگا یاخوداغوا کروا دیاہوگا انہوں نےمجھ سےہی میری بیوی کےبارے میں نازیبا باتیں کی۔
میم @MaryamNSharif صاحبہ بھاٹی گیٹ سانحےکےورثاء کےساتھ پولیس نےکیا کیاذرا یہ بھی سنیں
Talimand Khan retweeted
قائد حزب اختلاف و سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چئیرمین مشرمحمود خان اچکزئی کا 8 فروری کے حوالے سے اہم پیغام.
#February8thShutterDown
Talimand Khan retweeted
ملک بھر میں شامل سیاسی جماعتوں کے کارکنان سے کہتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے شہروں میں دکان داروں، شہریوں، نوجوانوں، بزرگوں اور خواتین سے ملاقات کریں اور عوام سے اپیل کریں کہ وہ ایک دن کے لیے 8 فروری کو اس جبر کے خلاف پرامن طور پر تعاون کریں اور اپنے آئینی حقِ احتجاج کا استعمال کریں
Talimand Khan retweeted
بریکنگ
جب یہ بیانیے کی جنگ ہار گیے تو انہوں نے تیراہ میں شدید برفباری کےباوجود آپریشن کیلئے لوگوں کو جبری انخلا کیلیے مجبور کیا تا کہ تیراہ کے لوگ عمران خان کی حکومت سے متنفر ہو جائیں لیکن انکا منصوبہ ناکام ہوا میں جب تیراہ گیا اور وہاں لوگوں نے مجھے پیار دیا اور بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ صوبائی حکومت نہیں بلکہ یہ بند کمروں کےفیصلے ہیں جو ہمیں نقل مکانئ پر مجبور کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی سہیل آفریدی کا خطاب
























