Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter) profile picture

Like a Shadow I'm and I'm not - Rumi

Joined July 2024
Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)Photo by Pakistan Presenter 🚨 (@PakPresenter)
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
شیر افضل مروت کا شہباز گل کے لیے پیغام۔ مروت نے شہباز گل پر سنگین الزامات لگا دئے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ شہباز گل نے سکھوں کے گردوارے سے سونے کا لوٹا چوری کیا۔ شہباز گل نے کروڑوں کی کرپشن کی اور دو بڑے فارم ہاؤسز بنائے۔اس نے عمران خان کے دو فونز چوری کرکے فیض حمید کو دئے۔
77
23
14
244
47,469
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
"شفیع جان صاحب کہہ رہے ہیں کہ پیر رکھنے کی جگہ نہیں ہوگی۔ اب یہ اتنا حتمی بیان آپ دے رہے ہیں، خدانخواستہ، اللہ نہ کرے، اگر جلسہ فلاپ ہوتا ہے تو پھر پارٹی کے پاس کیا امید رہے گی؟ آپ کہتے ہیں کہ یہ 10 مہینوں کی ہماری محنت ہے، اس کا نتیجہ اس جلسے میں نظر آنا چاہیے۔ اگر پہلے جلسوں کی طرح وہ اسٹرینتھ نہ آئی جو آنی چاہیے، تو پھر کیا ہوگا؟ ویسے بھی اگر 5 اگست کے جلسے کا حتمی اعلان اس لیے ہے کہ اس کے بعد احتجاجی تحریک چلانی ہے تو پھر یہ اپنی جگہ درست ہے، لیکن اگر ایسا نہیں ہے تو پھر اس جلسے کا کوئی خاص فائدہ نظر نہیں آتا۔" شیر افضل مروت
13
18
2
143
31,353
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
آپ کا پروگرام گواہ رہے۔ جس دن محترمہ علیمہ خان نے خان کی رہائی کے لیے تحریک کا آغاز کر دیا، اور اڈیالہ جیل یا اسلام آباد کی طرف مارچ شروع کر دیا، اُس دن میں دونوں ہاتھوں سے میڈیا کے سامنے اُن سے معافی مانگوں گا کہ میں غلط تھا۔ یہ میرا آپ سے وعدہ ہے۔ لیکن یہ کبھی نہیں چلیں گی، یہ صرف ٹرک کی باتیں ہیں۔ دو سال سے پوری پی ٹی آئی کو کس نے روکا ہوا ہے؟ کروڑوں لوگ آپ کے ساتھ ہیں، ایم این ایز ہیں، صوبائی حکومت ہے، سب کچھ ہے، لیکن وہ کام نہیں کر رہے جس کے لیے لوگوں نے آپ کو مینڈیٹ دیا۔ شیر افضل خان مروت
39
27
5
260
70,272
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
تحریکِ انصاف کے دوستوں سے ایک سنجیدہ سوال ہے۔ کیا کوئی مجھے مئی 2023 کے بعد سے آج تک ایک بھی ایسا جلسہ، جلوس، ریلی یا ورکرز کنونشن دکھا سکتا ہے جس میں اس سے زیادہ لوگ شریک ہوئے ہوں جتنے عوام ان پروگراموں میں شریک ہوتے تھے جن کی قیادت میں نے مئی 9 کے بعد سے 8 فروری 2024 تک ملک بھر میں کی؟ اس عرصے میں میں نے چاروں صوبوں میں تقریباً 70 جلسے، جلوس، ریلیاں اور ورکرز کنونشن کیے۔ یہ سب ایسے وقت میں ہوئے جب کارکن گرفتار ہو رہے تھے، مقدمات قائم ہو رہے تھے، میڈیا پر قدغنیں تھیں اور تحریکِ انصاف کے وجود کو مٹانے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ یقیناً لوگ عمران خان صاحب کی محبت میں نکلتے تھے اور یہ حقیقت کبھی کسی سے پوشیدہ نہیں رہی۔ عمران خان اس تحریک کے مرکز تھے اور ہیں۔ لیکن سیاست کا ایک دوسرا اصول بھی ہے جسے تسلیم کرنا چاہیے: عوام خود بخود گھروں سے نکل کر جلسہ گاہوں تک نہیں پہنچتے۔ انہیں منظم کرنا پڑتا ہے، حوصلہ دینا پڑتا ہے، خطرات مول لینے پڑتے ہیں، کارکنوں کو متحرک کرنا پڑتا ہے اور میدان میں موجود رہنا پڑتا ہے۔ اگر صرف مقبولیت ہی کافی ہوتی تو دنیا کی ہر مقبول جماعت ہر وقت سڑکوں پر لاکھوں افراد اکٹھے کر رہی ہوتی۔ حقیقت یہ ہے کہ عوامی حمایت کو سیاسی قوت میں تبدیل کرنے کے لیے قیادت، تنظیم، حکمتِ عملی اور مسلسل محنت درکار ہوتی ہے۔ میں نے کبھی ان اجتماعات کا کریڈٹ اپنے نام نہیں لیا۔ یہ عمران خان صاحب کی مقبولیت، کارکنوں کی قربانیوں اور اجتماعی جدوجہد کا نتیجہ تھے۔ لیکن یہ کہنا بھی تاریخ کے ساتھ ناانصافی ہوگی کہ ان اجتماعات کو منظم کرنے، ان کی قیادت کرنے اور کارکنوں کو میدان میں لانے میں کسی کا کوئی کردار نہیں تھا۔ سیاست میں دعوے کرنا آسان ہے، مگر عوامی طاقت کا اصل پیمانہ میدان ہوتا ہے۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ میری بات غلط ہے تو وہ صرف ایک ایسا جلسہ، ایک ایسی ریلی یا ایک ایسا عوامی اجتماع سامنے لے آئے جو مئی 2023 سے 8 فروری 2024 کے درمیان ہونے والے ان اجتماعات سے بڑا اور زیادہ متحرک ثابت ہو۔ تاریخ نعروں سے نہیں، حقائق سے لکھی جاتی ہے۔
میں نے نو مئی کے بعد مشکل ترین اور انتہائی سخت حالات میں اپنے لیڈر عمران خان صاحب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن قربانی دی۔ احتجاج کے میدان ہوں یا جیل کی سلاخیں، میں ہر مشکل وقت میں ڈٹ کر کھڑا رہا اور کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکا۔آج بھی میری خواہش ہے کہ عمران خان جلد آزاد ہوں اور ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی قائم ہو۔ میں اپنی ذمہ داری نبھا چکا ہوں، اب ذمہ داری ان لوگوں پر ہے جن کے پاس جماعتی عہدے، اختیارات اور فیصلوں کا اختیار ہے کہ وہ عمران خان کی رہائی اور تحریک کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
12
13
2
57
19,350
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
کچھ ساتھی یہ سوال کررہے ہیں کہ تیمور جھگڑا رکن اسمبلی نہیں ہیں تو ڈپٹی وزیر اعلی کیسے بنیں گے؟ ان کی اطلاع کیلئے عرض ہے کہ ڈپٹی وزیر اعلی کا عہدہ نہیں ہے لیکن جس طرح وزیر اعلی کے بھائی نوید آفریدی غیر منتخب ہوتے ہوئے صوبے کے تمام انتظامی امور چلا رہے ہیں ایسے تیمور جھگڑا یا کوئی بھی غیر منتخب شخص انتظام چلا سکتا ہے
عمران خان نے سہیل آفریدی کیساتھ تیمور جھگڑا کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کی ہدایت کی تھی کیونکہ سہیل آفریدی تجربہ کار نہیں ہیں مریم وٹو ہمشیرہ بشری بی بی
13
44
234
11,495
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
"اگر مجھے پارٹی سے نہ نکالا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے۔ پارٹی تو ختم ہو چکی تھی، اس میں جان میں نے ڈالی۔ الیکشن تک پوری مہم میں نے چلائی، اور جب تک میں پارٹی میں تھا، پی ٹی آئی کا طوطی بول رہا تھا۔ نو مئی سے لے کر آٹھ فروری تک پی ٹی آئی کی تحریک زیادہ کامیاب تھی یا آٹھ فروری کے بعد؟ جب یہ لوگ سامنے آئے، پارٹی کہاں پہنچ گئی؟ آج احتجاج کے لیے دس ہزار لوگوں کی کال دی جاتی ہے مگر دو سو لوگ بھی نہیں آتے۔ پارٹی کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ پارٹی میں تنظیم آخر کہاں ہے؟" شیر افضل خان مروت
11
10
4
68
18,520
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
شہباز گل صاحب، پڑوسی نمبر دار کی پیداوار کو سب سے پہلے اپنے نمبر دار کے ساتھ اپنے گھریلو اور خاندانی معاملات طے کر لینے چاہئیں۔ ہر وقت دوسروں کے آنگن میں جھانکنے سے نہ مسائل حل ہوتے ہیں اور نہ ہی ساکھ بنتی ہے۔ پہلے اپنے گھر کا حساب کتاب درست کریں، پھر قوم کو نصیحتیں دیجئے۔ اور جہاں تک حسب و نسب، وقار اور شرافتِ کردار کا تعلق ہے، اس کے لیے صرف نام بدل لینا کافی نہیں ہوتا؛ بعض لوگوں کو تو کسی معزز خون اور بلند ظرفی کے معیار تک پہنچنے کے لیے گویا نئی پیدائش درکار ہوتی ہے۔ ا
کچھ تو پشتون کلچر کی لاج رکھ لیں آپکی والدہ کی عمر کی خواتین ہیں۔ نام لیتے ہوئے کچھ ادب اور تہزیب رکھ لیں۔ انکے بھائی کی وجہ سے آپکو پہچان ملی۔ اتنی احسان فراموشی۔ اتنی روایات کی پستی۔ خدا کی پناہ۔
79
40
362
53,809
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
🚨میں نے کچھ دنوں پہلے ٹویٹ کیا کہ صوبائی حکومت نے بنوں میں ملٹری آپریشن کی منظوری دیدی ہے تو وزیراعلی کے سوشل میڈیا ٹیم نے کہا سپاری جھوٹا پروپیگنڈا کررہا ہے، آج شفیع جان نے خود کہا کہ بنوں میں آپریشن جاری ہے۔
9
31
1
196
8,416
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
نورین خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کے بیانات سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ دلیل، جواب اور احتساب سے فرار اختیار کر کے دھمکیوں، کردار کشی اور گالم گلوچ کو سیاسی حکمتِ عملی بنا لیا گیا ہے۔ افسوس کہ PTI Official ایک سیاسی پلیٹ فارم کے بجائے گالم گلوچ بریگیڈ کا ترجمان بن چکا ہے۔ جہاں تک میرے الزامات کا تعلق ہے، میں آج بھی اپنے ہر مؤقف پر قائم ہوں۔ اگر میرے کسی بیان کو جھوٹ سمجھتے ہیں تو عدالتیں موجود ہیں، تحقیقات کے ادارے موجود ہیں، حقائق سامنے لے آئیں۔ محض دھمکیوں اور بلند آہنگ دعووں سے سچ تبدیل نہیں ہوتا۔ میری رائے میں پارٹی کی موجودہ تباہی، انتشار، کارکنوں کی بددلی اور تنظیمی زوال کی سب سے بڑی ذمہ داری خان صاحب کی بہنوں اور ان کے گرد قائم غیر منتخب ٹولے پر عائد ہوتی ہے۔ جن لوگوں نے کارکنوں، منتخب نمائندوں اور نظریاتی ساتھیوں کو دیوار سے لگایا، آج وہی پارٹی کے زوال پر آنسو بہانے کا ڈرامہ کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخوا کا محکمۂ صحت گزشتہ تیرہ برس سے نام نہاد اصلاحات اور RTI ماڈل کے تجربات کی بھینٹ چڑھ چکا ہے۔ عوام بہتر جانتے ہیں کہ ہسپتالوں، ادویات، طبی عملے اور صحت کی سہولیات کی کیا حالت ہے۔ ان پالیسیوں کے معماروں اور سرپرستوں سے سوال پوچھنا جرم نہیں بلکہ عوامی حق ہے۔ جہاں تک مقدمات اور دھمکیوں کا تعلق ہے، میں انہیں ایک خواجہ سرا کی للکار سے زیادہ اہمیت نہیں دیتا۔ تاریخ گواہ ہے کہ جو لوگ عوامی میدان میں جواب دینے کی ہمت نہیں رکھتے، وہ مخالفین کو ڈرانے کے خواب دیکھتے ہیں۔ میں نہ پہلے ڈرا ہوں، نہ آج ڈرتا ہوں اور نہ آئندہ ڈروں گا۔ میری سیاست کا فیصلہ سوشل میڈیا بریگیڈ نہیں بلکہ عوام اور حقائق کریں گے۔ سوالات کے جواب دیجیے، دھمکیاں مت دیجیے۔
"شیرافضل مروت اس قابل ہی نہیں کہ اس پر بات کی جائے، شیر افضل مروت نے جتنے جھوٹے الزامات لگائے ہیں ان شااللہ وقت آئے گا اس پر سارے کیسز ہونگے اس کی ایک ایک چیز ریکارڈ پہ ہے۔ ڈاکٹر نوشیروان اکبر نے شوکت خانم لاہور سے شروع کیا وہ شوکت خانم پشاور کے سیٹ اپ کو بھی دیکھتے ہیں ان پر جھوٹا الزام لگا رہے ہیں۔ پچھتر ارب آئے کہاں سے جاکر شیرافضل مروت سے پوچھیں"۔ نورین خان ، ڈاکٹر عظمیٰ خان
42
57
188
235,123
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
Must-Watch Important Podcast with Anchor Saira Kazmi | Sher Afzal Khan Marwat
16
13
1
63
14,544
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
وقت گزر جاتا ہے، مگر بچوں کی ہنسی، ان کی معصوم باتیں اور ان کے ننھے قدم دل کے کسی گوشے میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ آج ایک پرانی ویڈیو دیکھتے ہوئے احساس ہوا کہ زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں وہی ہیں جنہیں ہم اکثر معمولی سمجھ کر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ میرے نزدیک اللہ تعالیٰ کا انسان پر سب سے بڑا انعام اولاد، صحت اور محبت ہیں۔ میں خود کو بے حد خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ میرے رب نے مجھے یہ تینوں نعمتیں فراوانی سے عطا کیں۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر اپنی رحمتوں اور نعمتوں کی بارش ہمیشہ بے حساب کی ہے۔ اس نے مجھے زندگی میں توقعات سے کہیں بڑھ کر عزت، محبت، مواقع اور آسائشیں عطا کیں۔ لیکن ان تمام نعمتوں میں جو نعمت میرے دل کے سب سے قریب ہے، وہ میری اولاد ہے۔ ریان، بہرام اور میری پیاری بیٹی میری زندگی کا حاصل ہیں۔ یہ میری محبت، میری امید، میری خوشی اور میرے آنے والے کل کا سرمایہ ہیں۔ اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ میری سب سے قیمتی متاع کیا ہے، تو میرا جواب ہمیشہ یہی ہوگا کہ میری اصل دولت میرے بچے ہیں۔ میں ان کا قیدی ہوں، اور یہ وہ قید ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ زندگی کے اس مرحلے پر میری سب سے بڑی خواہش نہ شہرت ہے، نہ دولت اور نہ کوئی منصب۔ میری دعا صرف یہ ہے کہ میں اپنے بچوں کی ایسی تربیت کر سکوں کہ وہ اچھے انسان، باکردار شہری اور معاشرے کے لیے باعثِ خیر بنیں۔ کیونکہ آخرکار انسان کی کامیابی کا پیمانہ اس کی اولاد کے کردار سے ہی ناپا جاتا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ سال حالات نے ہمیں مختلف ملکوں میں رکھا۔ میرے بچے دبئی اور برطانیہ میں رہے اور میں پاکستان میں۔ ان کی جدائی نے مجھے ہر روز یہ احساس دلایا کہ گھر دیواروں سے نہیں، بچوں کی موجودگی سے بنتا ہے۔ میں نے انہیں بے حد یاد کیا، شاید اتنا جتنا الفاظ بیان نہیں کر سکتے۔ اور آج، جب میرے بیٹے دبئی سے واپس آرہے ہیں اور میں انہیں لینے ایئرپورٹ جا رہا ہوں، تو دل کی کیفیت بیان سے باہر ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے میری دنیا کا ایک گمشدہ حصہ دوبارہ اپنی جگہ لوٹ رہا ہو۔ اولاد دراصل اللہ تعالیٰ کی وہ زندہ دعا ہے جو ہماری آنکھوں کے سامنے پروان چڑھتی ہے۔ جتنا انہیں دیکھتا ہوں، اتنا ہی اپنے رب کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ریان، بہرام اور میری بیٹی — تم میری کامیابی نہیں، میری دنیا ہو۔ ❤️ الحمدللہ، ہر نعمت پر، ہر آزمائش پر، ہر وصال اور ہر جدائی پر؛ اور سب سے بڑھ کر، تم پر۔ ✨
30
11
424
91,736
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
"عمران خان صاحب ایک اچھے انسان ہیں، مگر موجودہ حالات میں وہ بہت سی مجبوریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔ اگر وہ اپنے فیصلوں پر پہلے کی طرح مضبوطی سے قائم رہتے اور پارٹی معاملات میں غیر ضروری مداخلت نہ ہوتی تو شاید آج پارٹی اس صورتحال میں نہ ہوتی۔" شیر افضل خان مروت
3
13
1
74
16,769
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
"اس بھیڑ میں ہم بھی تنہا رہ گئے ہیں… مگر اپنے اصول نہیں چھوڑ سکتے۔ لوگ ساتھ چھوڑ دیں تو چھوڑ دیں، لیکن جو ہمارے ایمان اور عقیدے کا حصہ بن چکا ہو، اسے ہم کبھی نہیں چھوڑتے۔" شیر افضل خان مروت
3
14
1
97
17,383
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
عمران خان کے ساتھ ہونے والے ظلم کی مثال پاکستان کی سیاسی و عدالتی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ان کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات ایک مذاق ہیں۔ وہ اپنی ذات نہیں بلکہ قوم کے لیے قید کاٹ رہے ہیں۔ عمران خان آج بھی قوم کے ہیرو اور عوام کے حقیقی لیڈر ہیں، اور ایک دن سچ ضرور سامنے آئے گا ، شیر افضل خان مروت
16
44
5
342
32,726
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
ہم ضمیر کے قیدی ہیں ہر زنجیر قبول، مگر ضمیر کا سودا نہیں۔
52
13
6
155
24,912
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
جناب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا صاحب موضوع: حلقہ PK-71 کے انتظامی و سیاسی معاملات میں غیر متعلقہ مداخلت کے حوالے سے گزارش میں نہایت احترام کے ساتھ آپ کی توجہ ایک اہم معاملے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں، جو نہ صرف میرے حلقے بلکہ حکومتی نظم و ضبط اور تنظیمی ہم آہنگی پر بھی منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ جناب، آپ کے بھائی جناب نوید مسلسل میرے حلقے کے سیاسی اور انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جس کے باعث غیر ضروری گروپ بندیاں جنم لے رہی ہیں اور ایک منتخب عوامی نمائندے کی حیثیت سے میری عزتِ نفس اور سیاسی وقار بھی متاثر ہو رہا ہے۔ میں اس معاملے پر انتہائی تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتا رہا ہوں۔ میں نے اس حوالے سے پانچ مرتبہ ذاتی طور پر آپ کو آگاہ کیا، چار مرتبہ صوبائی وزیر مینا خان صاحب کو اس صورتحال سے آگاہ کیا، متعدد بار براہِ راست نوید صاحب سے بھی گزارش کی، حتیٰ کہ ان کے اہلِ خانہ سے بھی تقریباً دس مرتبہ درخواست کی کہ انہیں میرے حلقے کے معاملات میں مداخلت سے روکا جائے۔ بدقسمتی سے ان تمام کوششوں کے باوجود اس مسئلے کا کوئی مؤثر حل سامنے نہیں آیا۔ صورتحال اب اس نہج پر پہنچ چکی ہے کہ اپکا نوید میرے حلقے میں باقاعدگی سے کھلی کچہریاں منعقد کرتے ہیں، ان کی صدارت کرتے ہیں اور ضلعی محکموں کے سربراہان کو ہدایات دیتے ہیں۔ متعدد مواقع پر متعلقہ افسران کو یہ کہا گیا کہ اگر وہ کھلی کچہری میں شریک نہ ہوئے تو انہیں معطل یا تبادلہ کر دیا جائے گا۔ میری مؤدبانہ گزارش ہے کہ واضح فرمایا جائے کہ وہ کس قانونی، آئینی یا سرکاری اختیار کے تحت ایسی کھلی کچہریاں منعقد کرتے ہیں، ان کی صدارت کرتے ہیں اور سرکاری افسران کو احکامات جاری کرتے ہیں۔ مزید برآں، وہ گریڈ 19 اور گریڈ 20 کے افسران کے اجلاس منعقد کرتے ہیں، انتظامی معاملات میں براہِ راست ہدایات دیتے ہیں اور میرے حلقے میں ترقیاتی منصوبوں اور اسکیموں کے اعلانات بھی کرتے ہیں، جبکہ میں نے متعدد بار صرف یہ گزارش کی کہ اگر حکومت میرے حلقے میں کوئی منصوبہ دینا چاہتی ہے تو کم از کم مجھے اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ میں اسی حلقے کا منتخب عوامی نمائندہ ہوں۔ میری سیاسی ٹیم نے بھی اس صورتحال پر کئی مرتبہ شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ انہیں صبر، تحمل اور تنظیمی نظم و ضبط کا پابند رہنے کی تلقین کی، ورنہ وہ اس طرزِ عمل کے خلاف کافی پہلے پریس کانفرنس کر چکے ہوتے۔ میری پوری کوشش رہی ہے کہ کوئی ایسا قدم نہ اٹھایا جائے جس سے حکومت یا جماعت کی ساکھ متاثر ہو۔ میں نے ہمیشہ آپ کی قیادت کا احترام کیا ہے اور حکومتی فیصلوں کو مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔ آج تک میرے حلقے میں جتنے بھی ترقیاتی منصوبے منظور ہوئے یا ان کا افتتاح ہوا، افتتاحی بورڈز سے لے کر سوشل میڈیا تک ہر جگہ سب سے پہلے آپ کا نام نمایاں کیا گیا اور ہر منصوبے کا کریڈٹ آپ کی قیادت اور حکومت کو دیا گیا۔ میری ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ آپ کی قیادت اور حکومت کی کارکردگی کو مثبت، مؤثر اور ذمہ دارانہ انداز میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے۔ لہٰذا آپ سے مؤدبانہ درخواست ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے میرے حلقے کے انتظامی اور سیاسی معاملات میں کسی بھی غیر متعلقہ مداخلت کو روکا جائے، تاکہ ایک منتخب عوامی نمائندے کی آئینی حیثیت، باہمی احترام، تنظیمی نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے عمل کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے-
99
201
51
657
66,770
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
مراد سعید کچھ زیادہ خاموش نہیں ہوئے؟ بلیو پاسپورٹ ہو یا دیگر مراعات، کوئی موقف آج تک سامنے نہیں آیا۔ بالکل مسلسل ڈرون حملے بھی ہورہے ہیں لیکن فی الحال خاموش نظر آرہا ہے
10
14
4
146
5,571
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
نماز کے بعد جب مولانا امریکہ یورپ کی تبای کی دعا مانگتے تو گھبراہٹ شروع ہو جاتی ہے کہ خدایا اگر یہ بھی تباہ ہو گئے تو ہم کیا سیر و تفریح کے لیے افگان ستان جائیں گے۔۔۔۔۔ہیں؟؟
37
41
4
489
23,926
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
میں اپنے علاقے کے امن اور سکیورٹی کے لیے ہر وقت تیار اور مورچہ زن ہوں۔ ہم اپنے وسائل اور اپنی مدد آپ کے تحت اپنی سرزمین کے تحفظ کی جنگ لڑ رہے ہیں ، خیبر پختونخوا پولیس کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے بے مثال قربانیاں دے کر امن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا شیر افضل خان مروت
4
8
1
64
3,699
Pakistan Presenter 🚨 retweeted
Vote for Ali Muhammad Khan 🐬 ! Vote for PTI, VOTE FOR IMRAN KHAN!
تیرا میرا رشتہ کیا ؟ لا الٰہ الا اللّٰہ Vote For Dolphin 🐬 مچھلی Vote For ALI MUHAMMAD KHAN
53
1,701
2
9,786
107,769