Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran) header
Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran) profile picture
Block No.1, Koocha-e-Ahmed Eti
Joined September 2018
Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)Photo by Embassy of Pakistan, Iran (@PakinIran)
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستانی برآمدات کے فروغ، پاکستانی مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی میں اضافے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار سمیت مقامی صنعتوں کو برآمدتی معیار سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان TDAP کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی منظوری دے دی. فیصلہ وزیرِ اعظم کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقدہ اعلی سطح اجلاس میں ہوا. گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں میں تیارکردہ مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، جدید خطور پر استوار TDAP اسکی راہ ہمور کرے گا. زرعی مصنوعات کی برآمد کا پورا ایکو سسٹم بشمول پوری ویلیو چین بنائی جائیگی. شفاف طریقے سے میرٹ پر اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کو TDAP کا حصہ بنایا جائے. وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ اصلاحات تب ہی ممکن ہیں جب اداروں میں ترقی کو اہداف کے حصول اور کارکردگی سے مشروط کیا جائے. ادارے کے پرفارمنس اور فنائنشل آڈٹ کیلئے اچھی شہرت یافتہ نجی آڈٹ فرم کی خدمات لی جائیں. پاکستان کی برآمدی استعداد وسیع اور جغرافیہ موضوں ترین ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت فراہم کر رہے ہیں تاکہ ان خصوصیات سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جا سکے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت TDAP کی کارکردگی اور اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس کو ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) کی موجودہ کارکردگی اور ادارہ جاتی ڈھانچے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں TDAP کے موجودہ نظام میں چیلنجز کے بارے میں اجلاس کو تفصیلی طور پر اگاہ کیا گیا۔ عالمی سطح پر مؤثر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشنز کے تقابلی جائزے میں واضح کیا گیا کہ جدید ادارے مقامی منڈیوں کی ترقی و عالمی منڈیوں تک رسائی، برآمد کنندگان کی استعداد میں اضافے اور برآمدات کے فروغ کے لیے مربوط خدمات فراہم کرتے ہیں۔ بریفنگ میں TDAP کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ عالمی معیار کے تجارتی فروغ کے ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے اصلاحات بھی پیش کی گئیں۔ ان میں ادارے کے دائرۂ کار کو آٹھ بنیادی افعال تک محدود کرنا، بورڈ اور انتظامی ڈھانچے کی تنظیمِ نو، علاقائی نیٹ ورک کو مؤثر بنانا، ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور مصنوعی ذہانت کا استعمال، جبکہ کارکردگی جانچنے کے لیے قابلِ پیمائش اشاریوں اور آزادانہ تھرڈ پارٹی جائزے کا نظام متعارف کرانا شامل ہے۔ مجوزہ اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے منظوری، ڈیزائن، نفاذ اور آزادانہ جانچ پر مشتمل 12 ماہ کا مرحلہ وار منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے اصلاحات کو آئندہ برس کے وسط میں مکمل کرکے اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کی. اجلاس میں وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، عطاء اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم ہارون اختر، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
13
34
2
118
11,758
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج کشمیر چوک انڈر پاس، اسلام آباد کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا. وزیراعظم نے قوم کی خدمت، پاکستان کی ترقی اوراسے اقوام عالم میں اعلیٰ مقام دلانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبانہ روز محنت، مستعدی اور اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ملک کی ترقی و خوشحالی کی منزل کا حصول ممکن ہے ، کشمیر چوک انڈر پاس منصوبہ 27 روز میں مکمل کرنا غیر معمولی کارنامہ ہے، یہ منصوبہ آئندہ سال ایس سی او کانفرنس اور دیگر اہم تقریبات کے لئے تیاریوں کا عملی ثبوت ہے. وزیراعظم نے کہا کہ آج کشمیر چوک انڈر پاس کا افتتاح کیا گیا ہے تاہم یہ منصوبہ محض 500 میٹر طویل انڈر پاس تک محدود نہیں بلکہ اس کے گرد چار کلومیٹر طویل سڑکوں کا جال بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر، جنت نظیر کی مناسبت سے یہاں دو یادگاریں بھی تعمیر کی گئی ہیں اور ہزاروں نئے پودے بھی لگائے گئے ہیں، یہ تمام کام صرف 27 روز میں مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یاد نہیں کہ اس قدر برق رفتاری سے پہلے کوئی منصوبہ مکمل کیا گیا ہو۔ وزیراعظم نے اس غیر معمولی کارکردگی پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سی ڈی اے، کنٹریکٹر اور تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کو مبارکباد دی جنہوں نے شبانہ روز محنت کرکے یہ کارنامہ انجام دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا ہماری ذمہ داری ہے ، اس منصوبے سے علاقے میں ٹریفک کے مسائل حل کرنے میں بہت مدد ملے گی، اگلے سال ایس سی او کانفرنس منعقد ہوگی جس میں ہزاروں مہمان اسلام آباد آئیں گے، اس تناظر میں مہمان نوازی کا تقاضا ہے کہ نہ صرف دارالحکومت میں ٹریفک کے مسائل نہ ہوں بلکہ شہر کو خوبصورت بنانے میں بھی کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ اسلام آباد کی خوبصورتی اور خوشبو اس کے گردونواح کے تمام علاقوں تک پھیلے اور پاکستان کے نام کو مزید چار چاند لگیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی انتہائی مختصر مدت میں تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ متعلقہ ٹیم نے ایس سی او کانفرنس اور آئندہ سال اسلام آباد میں ہونے والی دیگر تقریبات کے لئے بھرپور تیاریوں کا نہ صرف عندیہ دیا ہے بلکہ اپنی کارکردگی سے اسے ثابت بھی کیا ہے۔وزیراعظم نے منصوبے کی شفافیت کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر چوک انڈرپاس منصوبہ ایک ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے اور شفاف پروکیورمنٹ نظام اور ای پیڈز کے ذریعے ٹھیکہ تخمینہ لاگت سے تقریباً اڑھائی فیصد کم پر دیا گیا۔انہوں نے منصوبے کی تکمیل میں محنت، شفافیت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے والے تمام متعلقہ افراد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ توفیق اور ہمت عطا فرمائے کہ ہم ایک ٹیم کی حیثیت سے پاکستان کی شبانہ روز خدمت کریں اور ملک کو اقوام عالم میں ایک عظیم مقام دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہدف ممکن ہے، اگرچہ مشکل ضرور ہے لیکن ناممکن نہیں، ان شاء اللہ اگر تمام معاملات اسی رفتار سے آگے بڑھتے رہے تو دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی ترقی کی رفتار کو نہیں روک سکے گی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر چوک انڈر پاس کا منصوبہ معیاری کام کے ساتھ 27 روز میں مکمل کیا گیا ہے، منصوبے کی تکمیل میں تیزی کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار برقرار رکھنا اولین ترجیح تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبے کے دوران پرانے درخت محفوظ کر کے دوسری جگہ منتقل کئے گئے اور کشمیر چوک منصوبے کے تحت 6340 نئے سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو مزید سرسبز بنانے کیلئے درختوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کریں گے، وفاقی دارالحکومت میں سفاری پارک کے قیام کے لئے بین الاقوامی کنسٹلنٹ کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو معاملے پر مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی، وفاقی کابینہ نے ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی جے آئی ٹی رپورٹ کی منظوری دیدی ہے، اربوں روپے مالیت کی ون کانسٹیٹیوشن ایونیو کی جائیداد سی ڈی اے کو واپس ملی ہے، ون کانسٹیٹیوشن کی عمارت کو اصل مقصد کے مطابق فائیو سٹار ہوٹل میں تبدیل کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ انڈر پاس سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور آزاد کشمیر کے درمیان ٹریفک کی روانی میں آسانی ہوگی۔ یہ منصوبہ ایک ارب 45 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا ہے، منصوبے میں تقریباً 4کلو میٹر سڑکوں کا نیٹ ورک بھی شامل ہے۔ کشمیر چوک انڈر پاس سےمصروف شاہرائوں پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے میں مدد ملے گی۔کشمیر چوک منصوبے کے تحت 6340 نئے سایہ دار درخت لگائے گئے ہیں، منصوبے کے اطراف کشمیر کی مناسبت سے دو خوبصورت مانومنٹس بھی تعمیر کئے گئے ہیں۔
15
40
5
153
21,105
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Foreign Minister of Iran, Seyed Abbas Araghchi @Araghchi. The two Foreign Ministers exchanged views on recent regional developments. DPM/FM underscored the importance of sustained dialogue and diplomacy to address outstanding issues, emphasized the need for all parties to remain constructively engaged, and reaffirmed that active and sustained diplomatic efforts remain essential to achieving lasting peace, security and stability in the region.
9
36
2
131
13,646
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
#ISPR Press Release Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff and Chief of Defence Forces (COAS & CDF) of Pakistan, visited Headquarters Special Services Group (SSG), Tarbela, today. On arrival, he was received by the GOC SSG. The COAS & CDF laid floral wreath at the Shuhada Monument and offered Fateha, paying tribute to SSG personnel who embraced martyrdom in defence of the motherland. He was briefed on SSG’s specialised training, operational preparedness and mission-oriented readiness. He also witnessed a display of state-of-the-art specialised equipment and a demonstration showcasing SSG’s combat proficiency, agility and precision in executing special operations. Interacting with officers and troops, the COAS & CDF commended their professionalism, high morale and unwavering devotion to duty. He emphasised that sustained training, indigenous capability development and an uncompromising focus on operational preparedness are essential to maintaining an edge over evolving security threats and emerging challenges.
96
154
7
580
23,867
چند دن قبل پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع تھا تاہم یہ بوجھ عام آدمی پر نہیں ڈالنے دیں گے۔ دہائیوں سے ایل پی جی مافیا کا راج تھا جس کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ فیول سبسڈی کا کامیاب پروگرام جاری رہے گا جس سے اب تک ساڑھے سات کروڑ افراد مستفید ہو چکے ہیں، تقریباً 28 ارب روپے اس مد میں خرچ کیے جا چکے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ دہشت گردی کا سر کچل دیا جائے گا۔ نیز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے ایئر ٹو ایئر میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ ~ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب
31
3
14
1,371
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی. وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام اور کشیدگی میں کمی کے لئے مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل ہونے سے روکنے کے لئے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، ملک میں فیول سبسڈی کا شاندار پروگرام کامیابی سے جاری ہے جو دسمبر کے آخر تک رہے گا،ایل این جی کی درآمد سے اربوں روپے کمانے والے مافیا کا دور ختم ہو چکا ہے، خیبرپختونخوا کے لئے 160 ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر بھرپور اقدامات کریں گی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ،اس کی بڑی وجہ خطے میں بدامنی ہے،پاکستان امن قائم کرنے کے لئے پہلے کی طرح اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے،گزشتہ ہفتے میں پاکستانی وفد نے دو بار تہران کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی تہران گئے جہاں پاکستان،سعودی عرب ، ایران اور ترکیہ کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت ہوئی، وہاں پر پاکستان ، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان معاہدے کے حوالے سے بھی اچھے ماحول میں گفتگو ہوئی کہ کس طرح خطے میں باہمی ہم آہنگی کو فروغ دیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فیول سبسڈی کا شاندار پروگرام کامیابی سے جاری ہے جو دسمبر کے آخر تک رہے گا،ڈیڑھ کروڑ افراد نے ٹوکن استعمال کئے ہیں اور اگر پانچ افراد پر مبنی کنبہ ہو تو کم از کم ساڑھے سات کروڑ افراد مستفید ہوچکے ہیں، حکومت نے توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عام آدمی پر نہیں پڑنے دیا، جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر اضافے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈالا گیا بلکہ وزیر پٹرولیم اور ان کی ٹیم نے ریفائنریز کے ساتھ اہم بات چیت کی اور انہیں کہا گیا کہ یہ بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے وہ برداشت کریں، اس پر وزیر پٹرولیم اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ خطے کے حالات کی وجہ سے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کے پیش نظر عوامی ریلیف کیلئے فیول سبسڈی سکیم کا اجرا کیا گیا جس سے اب تک ساڑھے سات کروڑ افراد مستفید ہو چکے ہیں اور اس مد میں تقریباً 28 ارب روپے کی سبسڈی دی جا چکی ہے، یہ پروگرام انتہائی کامیابی اور شفاف طریقے سے آگے چل رہا ہے، اس پر متعلقہ حکام نے پوری نظر رکھی ہوئی ہے، کچھ پٹرولیم پمپوں سے اس سکیم کے تحت گڑ بڑ کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں تاہم اس پر مکمل نظر ہے اور ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہو گی۔ انہوں نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ ایسے پٹرول پمپوں کو بند کریں، انہیں سزا دی جائے تاکہ یہ عبرت پکڑیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اسی طرح ہم نے ایل این جی مافیا جنہوں نے اس کی درآمد سے اربوں روپے کمائے، اس سے کئی دہائیوں بعد چھٹکارا حاصل کیا ہے اور اب مافیا کا دور ختم ہو چکا ہے، اب مسابقت اور شفافیت کے ساتھ ایل پی جی کی درآمد اور اس کا انتظام کیا جا رہا ہے، پی ایس او اور پارکو جیسے سرکاری اداروں کے ذریعے امور کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم، وزیر توانائی اور وزیر خزانہ سمیت ان کی پوری ٹیم کو شاباش دیتے ہیں کہ کئی دہائیوں بعد یہ کفر خدا خدا کرکے ٹوٹا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ایل پی جی کی درآمد میں مسابقت ہوگی اور مقامی ایل پی جی کی لاٹ میں نیلامی ہوگی اور اس کا منافع حکومت عوام تک سبسڈی دے کر پہنچائے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ گذشتہ روز خیبرپختونخوا کیلئے ترقیاتی پیکیج دیا گیا ہے جس کی مالیت 160 ارب روپے ہے اور اس میں سکیورٹی کو مقدم رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کثیر تعداد میں دہشت گرد مارے گئے ہیں، وہاں پر دی جانے والی عظیم قربانیوں کے نتیجہ میں اﷲ کی مدد اور فورسز کی بھرپور کاوشوں سے اس کا خاتمہ ہو گا، صوبے میں اس وقت کی حکومت اور وفاقی حکومت باہمی تعاون سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کا سر کچلیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا پاکستان کا خوبصورت ترین صوبہ ہے جہاں کے بسنے والے غیور اور بہادر لوگ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کا مقابلہ کرتے آ رہے ہیں وہاں پر بڑی شہادتیں ہوئی ہیں، بلوچستان میں بھی ایک عرصہ سے دہشت گردی کا سامنا ہے۔ 1/2
20
32
3
100
9,531
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ Indeed we belong to Allah, and indeed to Him we will return Major General Rashid Mahmood HI (M), (84 LC ex 29Cav/Comd Karachi Logistics area) tragically passed away following a sudden cardiac arrest. Our thoughts and prayers are with the family during this difficult time.
164
154
8
794
27,236
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
#ISPR Press Release Pakistan has conducted successful flight test of first indigenously developed Fa’az air- to-air missile, marking another significant milestone in the advancement of national aerospace and defense capabilities. Equipped with state of the art terminal guidance system, it can engage enemy aerial targets at longer ranges. Fa’az will significantly enhance operational flexibility of Pakistan Air Force, further strengthening the country’s overall defense posture. The successful flight test underscores the technical maturity, innovation and self reliance achieved by Pakistan’s defense industry. The launch was witnessed by senior officers of the Pakistan Armed Forces, along with distinguished scientists and engineers who played a pivotal role in the development of this advanced weapon system. The president, Prime Minister of Pakistan, COAS & CDF and Services Chiefs have congratulated the scientists and engineers on this remarkable achievement.
52
234
10
663
10,905
🔊PR No.3️⃣1️⃣7️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣ UN General Assembly's First Committee Adopts Pakistan’s Sponsored Resolutions with Overwhelming Support 🔗⬇️
2
43
4
140
15,432
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
Group photo of Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif with H.E. Mr Liu Haixing, Minister of the International Department of the Communist Party of China Central Committee and Chinese delegation.
8
65
2
413
18,685
Pakistan Assumes Chairmanship of SCO Interbank Consortium Islamabad Pakistan has assumed the Chairmanship of the Shanghai Cooperation Organisation Interbank Consortium (SCO-IBC) for 2026–2027, with Mr. Sultan Ali Allana taking over as Chairman of the Consortium. This coincides with Pakistan’s Chairmanship of the Shanghai Cooperation Organisation (SCO) for the same period, underscoring the country’s growing role in promoting regional trade, investment, financial connectivity and economic cooperation. The Ministry of Finance congratulates Mr. Allana on assuming this important responsibility and reaffirms Pakistan’s commitment to strengthening economic partnerships among SCO member states, facilitating cross-border trade and investment, and advancing regional integration and shared prosperity.
3
24
2
43
6,996
At the invitation of the Deputy Prime Minister/Foreign Minister SenatorMohammadIshaqDar @MIshaqDar50 , Mr. Liu Haixing, Minister of the International Department of the CPC Central Committee (IDCPC), arrived in Islamabad on a three-day official visit to Pakistan. He was received by Senator Anusha Rahman Khan and Dr. Mohammad Faisal, Additional Secretary (Asia Pacific), Ministry of Foreign Affairs. The Minister of IDCPC will call on the leadership of Pakistan and co-chair a high-level event alongside the Deputy Prime Minister/Foreign Minister in Islamabad on 2 November 2026. This visit is a part of the ongoing high-level exchanges between Pakistan and China, reflecting the longstanding friendship and All-Weather Strategic Cooperative Partnership between the two countries.
1
31
4
174
14,775
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
DG ISPR Lieutenant General Ahmed Sharif Chaudhry, Pakistan is ‘Cautiously Optimistic’ about its mediation between Iran and the United States Field Marshal Syed Asim Munir visited Iran twice in month as Iran-US mediation accelerates. #ISPR
EXCLUSIVE: Pakistan military 'cautiously optimistic' on Iran-US mediation reut.rs/4izjokW
15
34
2
107
4,220
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گلگت بلتستان میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد علی نے بھی خصوصی شرکت کی. اجلاس میں گلگت بلتستان کے عوام کو، جو یکم نومبر کو ڈوگرہ راج سے آزادی اور اس کے بعد پاکستان سے الحاق کا تاریخی دن منا رہے ہیں، خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس دن کے حوالے سے یکم نومبر کو وزیراعظم کا دورہ گلگت بلتستان متوقع ہے. اجلاس میں وزیراعظم کی ہدایت پر جولائی 2026 میں قائم کردہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں گلگت بلتستان میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی موجودہ صورتحال، عمل درآمد میں حائل رکاوٹوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ضروری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان میں جاری پن بجلی کے منصوبوں، بنیادی ڈھانچے اور شمسی توانائی کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کے عوام کے لئے، وفاقی حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے، 100 میگا واٹ شمسی توانائی پراجیکٹ کی جلد از جلد تکمیل کی ھدایت کی. گلگت بلتستان میں نلتر پاور پراجیکٹ کی تکمیل، انسدادِ دہشت گردی کی صلاحیت بڑھانے اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تنصیب کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور ان کی بروقت تکمیل کے لیے درکار فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے منصوبوں پر عمل درآمد کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گلگت بلتستان کی ترقی، عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے معیارِ زندگی میں بہتری وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں، بالخصوص توانائی کے منصوبوں، کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے تاکہ عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔ اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، اعظم نذیر تارڑ، علیم خان، مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ، سردار اویس لغاری، وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور محمد علی سمیت متعلقہ سرکاری افسران نے شرکت کی۔
11
37
1
86
10,939
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
"When the bids were opened, I considered the price too high. I negotiated the annual budget with them and secured a reasonable discount from their running expenditure and CapEx. The hospital was named Margalla Hospital. I said it has to be the Pakistan-China Friendship Hospital so I changed the nameplate and it will forever remain the Pakistan-China Friendship Hospital. I am confident that Dr. Bari, Mia Ahsan and their team will provide the best possible medical services, completely free of cost, to patients from Islamabad and the entire region." Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif addresses the inauguration ceremony of the Pak-China Friendship Hospital in Islamabad
5
16
76
10,384
Embassy of Pakistan, Iran retweeted
پاکستانی ایئرپورٹس پر مسافروں کی سہولت اولین ترجیح بنائی جائے، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ائیرپورٹس پر بین الاقوامی معیار کو مد نظر رکھ کر سہولیات مزید بہتر بنانے کی ہدایت کردی. وزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کی ماسٹر پلانز کے تحت توسیع کی منظوری دے دی. وزیرِ اعظم نے توسیعی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے، توسیعی منصوبوں میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کرنے، انہیں بین الاقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، توسیعی منصوبوں اور مسافروں کی سفری سہولیات کو بہترین بنانے کیلئے اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی ہدایات دیں. وزیرِ اعظم نے کہا کہ ائیر پورٹس پر سفری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداروں کی خدمات لی جائیں. ہوائی اڈوں پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے والے افسران و عملے کو اعلی سروس ڈلیوری کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے. ہوائی اڈوں پر موجود مختلف اداروں کے درمیان روابط کو مزید بہتر بنایا جائے اور مسافروں کی سہولت کو ہر حال میں مقدم رکھا جائے. ہوائی اڈوں پر مسافروں کیلئے بہترین کیٹررز کی خدمات لی جائیں اور کھانے پینے کی معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا. وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک کے بڑے شہروں میں ہوائی اڈوں کی توسیع اور ہوائی اڈوں پر مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس کو بڑے ائیرپورٹس پر سفری سہولیات کے معیار کو جانچنے کے حوالے سےحال ہی میں بین الاقوامی فرم کے زریعے مکمل کئے گئے سروے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو کراچی اور لاہور ائیر پورٹس کے توسیعی منصوبوں کے علاوہ ملک بھر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے مختلف ہوائی اڈوں کی اپ گریڈیشن و جاری ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی. اجلاس کو بتایا گیا کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی کے رن وے کی توسیع مکمل ہو چکی ہے۔ اجلاس کو لاہور اور کراچی ائیرپورٹس کے ماسٹر پلانز اور ان کے تحت توسیع کی منصوبہ بندی اور تعمیر کی معینہ مدت پر بریفنگ دی گئی. وزیرِ اعظم نے تعمیر کو بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی. اجلاس کو بتایا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مقامی پروازوں کی بحال کیلئے 14 ایئر پورٹس فعال کئے ہیں. اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ ایف آئی اے کی جانب سے مسافروں کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اسٹاف اور کاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے. اجلاس کو بتایا گیا کہ بڑے ائیرپورٹس پر بارڈر مینیجمینٹ کے خودکار نظام (E-Gates) کی تنصیب پر کام تیزی سے جاری ہے۔ مزید برآں کراچی کو ائیر کارگو حب بنانے کیلئے ائیر کارگو ویلیج پر بھی کام جاری ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد ہوائی اڈے پر مسافروں کی سہولت کیلئے میٹ اینڈ گریٹ سروس شروع کی گئی ہے ۔ اسی طرح ایف آئی اے نے ملک کے بڑے ائیرپورٹس پر مسافروں کی بروقت راہنمائی کے لیے پری ڈیپارچر ڈیسک قائم کئے ہیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حیدرآباد میں ہوا بازی کے موجودہ ادارے کو مزید بہتر کرکے بین الاقوامی معیار کی ایویشن یونیورسٹی بنائی جارہی ہے جس پر فروری 2028 تک کام شروع کر دیا جائیگا۔ اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، ڈاکٹر مصدق ملک، احد خان چیمہ، عطاء اللہ تارڑ، مشیر وزیرِ اعظم محمد علی، ارکان قومی اسمبلی راجہ اسامہ سرور، علی زاہد، وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر سردار یاسر الیاس اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.
12
19
2
67
11,984
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 held a telephone conversation with the Foreign Minister of Tajikistan, H.E. Sirojiddin Muhriddin. DPM/FM thanked Foreign Minister Muhriddin for his gracious hospitality and warm welcome during his visit to Dushanbe for the Shanghai Cooperation Organisation (SCO) Council of Heads of Government meeting on 19–20 October 2026. The two Ministers reaffirmed their resolve to work closely to further strengthen the enduring partnership between Pakistan and Tajikistan and expand mutually beneficial cooperation.
1
24
5
65
8,627
Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 addressed the participants of the Kashmir Solidarity Walk, to mark Jammu and Kashmir Black Day.
12
24
3
71
12,261
🔊 PR No. 3️⃣1️⃣1️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣6️⃣ Message of Deputy Prime Minister/Foreign Minister of the Islamic Republic of Pakistan, Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 on Jammu and Kashmir Black Day – 27 October 2026 🔗⬇️
6
52
8
79
9,182
نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار @MIshaqDar50 کا یوم سیاہ جموں و کشمیر پر پیغام (27 اکتوبر 2026)
1
28
2
38
4,240