Vehari Police (@PoliceVehari) profile picture

The mission of the District Police Vehari is prevention and detection of crime, maintenance of law and order and enforcement of the Constitution of Pakistan

Punjab, Pakistan
Joined March 2016
Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)Photo by Vehari Police (@PoliceVehari)
السلام علیکم! صبح بخیر بچپن تعلیم، ترقی اور خوابوں کی تکمیل کے لیے ہے، شادی کے لیے نہیں۔ پنجاب میں لڑکے اور لڑکی دونوں کے لیے شادی کی کم از کم قانونی عمر 18 سال ہے۔ کم عمری کی شادی اور دفعہ 498-B تعزیراتِ پاکستان کے تحت عورت کی جبری شادی قابلِ سزا جرم ہے۔ بچوں کے حقوق کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ کم عمری یا جبری شادی کی اطلاع فوری طور پر پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ #PunjabPolice #EndChildMarriage #StopForcedMarriage #ChildProtection #LegalAwareness
45
40
3,958
پنجاب پولیس ساہیوال کی بڑی کامیابی، پٹرول ڈلوانے کے بعد 15 ہزار روپے کی ادائیگی کیے بغیر فرار ہونے اور پٹرول پمپ ملازم کو گاڑی کے ساتھ گھسیٹ کر زخمی کرنے والا ملزم گرفتار، ساہیوال پولیس نے مؤثر اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ سے 15 ہزار روپے کا پٹرول ڈلوانے کے بعد رقم ادا کیے بغیر فرار ہونے اور پمپ ملازم کو گاڑی کے ساتھ گھسیٹ کر زخمی کرنے والے ملزم قیصر نواز کو سیف سٹی کیمروں، مقامی سی سی ٹی وی فوٹیج، ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ملزم کی گرفتاری پر ڈی پی او ساہیوال اور ٹیم کو شاباش۔ #SahiwalPolice #PunjabPolice #DPOsahiwal #CrimeControl #PoliceAction #LawAndOrder #PublicSafety
34
282
7
661
100,412
پنجاب پولیس کا ایک اور سپوت فرض کی راہ میں قربان، وہاڑی پولیس کے کانسٹیبل محمد رمضان فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو گئے۔ شہید کانسٹیبل محمد رمضان ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے شہید کانسٹیبل محمد رمضان کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب پولیس شہید کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہید کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کی فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائے گا۔ آئی جی پنجاب #PunjabPolice #SalamPolice #PoliceMartyrs #VehariPolice
3
19
39
5,787
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ’’حادثات سے محفوظ پنجاب‘‘ ویژن کے تحت آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ٹریفک حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی یقینی بنانے کے لیے اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایت۔ ٹریفک قوانین پر سخت عملدرآمد، اوور سپیڈنگ اور ون وے کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن، حادثات کے ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ، ڈرائیورز کی آگاہی مہم اور الیکٹرانک ذرائع سے ٹریفک مانیٹرنگ مزید مؤثر بنانے کے اقدامات۔ محفوظ سفر، حادثات سے بچاؤ اور شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب #PunjabPoliceCPO #RoadSafety #SafePunjab #TrafficAwareness #IGPunjab
2
118
1
63
9,155
السلام علیکم! صبح بخیر ہر عورت کے لیے محفوظ، باعزت اور تشدد سے پاک معاشرہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر آواز بلند کریں۔ #25November #EndViolenceAgainstWomen #PunjabPolice
41
32
3,419
آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ پر خاموش نہ رہیں، پنجاب پولیس آپ کے ساتھ ہے۔ خواتین کسی بھی قسم کی ہراسانی، دھمکی یا بلیک میلنگ کی صورت میں 15 ڈائل کریں اور 2 دبائیں، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری مدد حاصل کریں۔ خواتین کا تحفظ، پنجاب پولیس کی اولین ترجیح۔ #PunjabPolice #VirtualWomenPoliceStation #WomenSafety #StopOnlineHarassment
4
117
1
70
4,716
بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات کے موقع پر پنجاب پولیس کی جانب سے سکھ یاتریوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ محبت، امن، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے پنجاب پولیس خدمت اور تحفظ کے جذبے سے سرشار ہو کر مصروفِ عمل ہے۔ پنجاب پولیس امن، تحفظ اور خدمت #PunjabPolice #IGPunjab #SikhYatrees #BabaGuruNanak #InterfaithHarmony #SecurityArrangements
1
29
23
3,437
پنجاب پولیس حافظ آباد کی بڑی کامیابی! سابق وفاقی وزیر چوہدری لیاقت عباس بھٹی کے ہائی پروفائل قتل کیس میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی، سی ڈی آر تجزیے اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگایا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے مسروقہ لینڈ کروزر V8، پراڈو، اسلحہ اور دیگر اہم سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔ آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے پریس کانفرنس کے دوران حافظ آباد پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ چوتھے ملزم کی گرفتاری اور مکمل برآمدگی تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ کیس کو منطقی انجام تک پہنچا کر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ #PunjabPoliceCPO #HafizabadPolice #CrimeControl #JusticeForAll
4
41
52
4,898
پنجاب پولیس عوام کو جدید اور آسان سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں! موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو ایک ہی جگہ پر مختلف پولیس خدمات اور ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی آر کے اندراج، گمشدگی رپورٹس، کرائم ریکارڈ چیکنگ، لائسنس کے اجراء، تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس سمیت متعدد خدمات اب شہریوں کی دہلیز پر دستیاب ہیں۔ جدید سہولیات، آسان رسائی اور عوام دوست پولیسنگ — محفوظ پنجاب کی جانب ایک اور قدم۔ #PunjabPolice #MobilePoliceStation #LicensingUnit #PublicService #SafePunjab
2
127
84
8,594
السلام علیکم! صبح بخیر۔ پنجاب پولیس خدمت مراکز عوام کو ایک چھت تلے 14 اہم سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو شفاف، تیز رفتار اور آسان خدمات میسر آ سکیں۔ ایف آئی آر کاپی، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس، گمشدگی رپورٹس سمیت متعدد سہولیات اب جدید نظام کے تحت آپ کی دسترس میں ہیں۔ پنجاب پولیس خدمت مرکز — عوام کا اعتماد، ہماری پہچان۔ #PunjabPolice #KhidmatMarkaz #PublicService #SmartPolicing #PunjabPolicePakistan
4
45
42
8,836
پنجاب پولیس سیالکوٹ کی بڑی کامیابی!سیالکوٹ پولیس نے سمبڑیال میں 7 کروڑ روپے مالیت کا سونا لوٹنے والے 3 ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت مختلف شہروں سے گرفتار کر لیا۔ تمام مسروقہ سونا واردات کے روز ہی برآمد کرکے مالک کے حوالے کر دیا گیا تھا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم کی کامیاب کارروائی پر سیالکوٹ پولیس کو شاباش۔ پنجاب پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پرعزم۔ #PunjabPoliceCPO #SialkotPolice #CrimeControl #savepunjab
3
124
99
8,327
پولیس شہداء کے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے پنجاب پولیس کا ایک اور احسن اقدام! آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس شہداء کے 41 بچوں میں جدید لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈز سے اب تک شہداء کے 372 بچوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جا چکے ہیں، جن میں رواں سال 168 بچے شامل ہیں۔ لیپ ٹاپ حاصل کرنے والوں میں لاہور کے 6، سیالکوٹ کے 5، فیصل آباد کے 4، وہاڑی اور بہاولنگر کے 3، 3 جبکہ خانیوال، پنجاب کانسٹیبلری اور ٹریفک پنجاب کے 2، 2 طلباء و طالبات شامل ہیں۔ پنجاب پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کی فلاح و بہبود اور بچوں کے روشن تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے لیے پرعزم ہے۔ #PunjabPolice #PoliceShuhada #PoliceWelfare
1
37
1
38
6,152
السلام علیکم! صبح بخیر پنجاب پولیس سے متعلقہ شکایات کیلئے آئی جی پنجاب کے شکایات سیل میں 1787 پر کال کر کے اپنی شکایت درج کروا سکتے ہیں۔ #PunjabPolice #Awareness
3
39
38
12,933
"میرا پیارا" – بچوں کے تحفظ کا پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر پنجاب پولیس کے "میرا پیارا – ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی" کے ذریعے گمشدہ بچوں کی تلاش اور انہیں اپنوں سے ملانے کے لیے 24 گھنٹے معاونت دستیاب ہے۔ پنجاب سے 15 ڈائل کریں اور 3 دبائیں، جبکہ دیگر صوبوں سے 03090000015 پر رابطہ کریں۔ کوئی بچہ گم ہو جائے یا تنہا اور پریشان نظر آئے تو فوراً اطلاع دیں، کیونکہ بروقت اطلاع کسی بچے کی زندگی بچا سکتی ہے۔ یہ پیغام زیادہ سے زیادہ شیئر کریں اور اپنے بچوں کو محفوظ بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ بچوں کا تحفظ، پنجاب پولیس کی اولین ترجیح! #PunjabPolice #Punjab #Police #MeraPyara #ChildSafety #Dial15
3
133
102
6,419
السلام علیکم! صبح بخیر 18 نومبر بچوں کے جنسی استحصال اور تشدد کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب پولیس کا پیغام ہے کہ بچوں کی بات سنیں، ان پر اعتماد کریں اور کسی بھی مشکوک صورتحال کی فوری اطلاع دیں۔ بچوں کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ خاموشی توڑیں، بچوں کو محفوظ بنائیں! #PunjabPolice #ChildSafety #ChildProtection #IGPunjab #SafePunjab #VirtualCenterForChildSafety
3
57
39
5,522
"بچوں کا تحفظ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ریڈ لائن ہے۔ بچوں کے خلاف جرائم کے تشویشناک اعدادوشمار کے پیشِ نظر سخت قانون سازی، مؤثر اقدامات اور والدین میں آگاہی کے فروغ پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔" وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی اہم پریس کانفرنس @AzmaBokhariPMLN
2
44
44
4,163
"وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم پر مؤقف بڑا واضح ہے۔ خصوصی تربیت یافتہ خواتین افسران کی تعیناتی، مؤثر پراسیکیوشن اور سزا کی شرح میں بہتری کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجاب میں ایسے جرائم کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔" وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی اہم پریس کانفرنس @AzmaBokhariPMLN
2
39
1
43
3,999
"وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشنز کے ذریعے 12 لاکھ سے زائد خواتین کی رسائی، 92 فیصد شکایات کا ازالہ اور گمشدہ بچوں کی بحفاظت اپنے خاندانوں میں واپسی یقینی بنائی گئی ہے۔" وزیرِ اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری کی اہم پریس کانفرنس @AzmaBokhariPMLN
6
40
46
4,701
السلام علیکم! خواتین کے تحفظ اور بااختیار بنانے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے جدید سہولیات متعارف، جن میں پنک بٹن، ویمن سیفٹی ایپ، پولیس ہیلپ لائن 15، پنجاب پولیس ایپ اور سیف سٹی ویب پورٹل شامل ہیں۔ خواتین کے تحفظ، فوری مدد اور محفوظ ماحول کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ #PunjabPolice #IGPunjab #WomenSafety #PinkButton #SafeCity #PunjabPoliceApp
3
48
37
10,428
خواتین کا تحفظ اور ان کی بروقت داد رسی پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے؛ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں خواتین ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے فوری رابطہ کر سکتی ہیں۔ متاثرہ خواتین اپنی سہولت کے لئے 15 پر کال کے علاوہ پنجاب پولیس ایپ، سیف سٹی ویب پورٹل، لائیو چیٹ فیچر اور ویڈیو کال فیچر کے ذریعے بھی براہِ راست اپنی شکایت درج کروا سکتی ہیں اور ہنگامی مدد (Alert) حاصل کر سکتی ہیں—کیونکہ ہم سنیں گے، ہم مدد کریں گے۔ #PunjabPolice #VirtualWomenPoliceStation #WomenSafety #PSCA #15Helpline #SafeCities #PublicService #Punjab
5
124
79
7,104