Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind) header
Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind) profile picture

Senior Member Pakistan Peoples Party | Former: Minister Fisheries | Advisor to Chief Minister Balochistan | Coordinator to CM Balochistan | District Nazim Kech.

Mand/ Quetta Balochistan
Joined March 2010
Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)Photo by Mir Abdul Rauf Rind (@RaufRind)
رند ہاؤس تربت: بلوچستان کے نامور سیاسی و قبائلی شخصیت، سابق صوبائی وزیر اور سابق سینیٹر مرحوم میرمحمدعلی رند میرے والد محترم کی پہلی برسی بروز پیر 27 فروری 2023 کو انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ رند ہاؤس تربت میں منائی گئ۔ @BBhuttoZardari
7
6
2
34
3,958
میر عبدالرؤف رند کا پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی تاریخی خلائی مشن کے تحت کامیابی پر اظہارِ مسرت۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی کی چینی خلائی مشن کے تحت خلا میں تاریخی کامیابی پر دلی خوشی اور فخر کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ ذیشان علی کی یہ تاریخی خلائی کامیابی پوری پاکستانی قوم کے لیے باعثِ فخر اور قومی تاریخ کا ایک یادگار لمحہ ہے۔ چینی خلائی مشن میں ان کی شرکت اور کامیابی نے ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان اپنی صلاحیت، عزم، محنت اور حوصلے کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلائی تحقیق اور سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں اس نوعیت کے بین الاقوامی خلائی مشنز میں پاکستانی نوجوانوں کی شرکت نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ یہ کامیابی نوجوانوں میں جدید علوم، سائنسی تحقیق اور خلائی ٹیکنالوجی کے حصول کا جذبہ مزید مضبوط کرے گی۔ میر عبدالرؤف رند نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ہمیشہ باہمی تعاون، اعتماد اور ترقی کی روشن مثال رہی ہے۔ ذیشان علی کی چینی خلائی مشن میں تاریخی کامیابی دونوں ممالک کے درمیان سائنسی، تکنیکی اور خلائی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی بھی ایک قابلِ تحسین مثال ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ذیشان علی کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے اور پاکستان کو سائنس، ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدان میں مزید ترقی و کامرانی نصیب فرمائے۔
2
112
رند ہاؤس: سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کی رند ہاؤس کراچی آمد، جہاں میر عبدالرؤف رند، میر زبیر رند اور میر منیر بزنجو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سابق صدر میر چنگیز خان جمالی کی رند ہاؤس کراچی آمد، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند، میر زبیر رند اور میر منیر بزنجو سے خوشگوار ماحول میں تفصیلی ملاقات، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تنظیمی و سیاسی امور، بلوچستان سمیت مکران کی موجودہ علاقائی صورتحال، قومی سیاست میں ہونے والی پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور زیر غور آئے۔
2
94
میر عبدالرؤف رند کا بسول ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے مقام پر مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں دس سے زائد افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ میر عبدالرؤف رند نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ یہ دلخراش سانحہ انتہائی افسوسناک ہے، جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل اور یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو جلد و مکمل صحت یابی نصیب فرمائے۔ آمین۔ @BBhuttoZardari
1
135
میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند کا وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے چچی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ عزیز و اقارب کی جدائی ایک ایسا صدمہ ہے جس کا ازالہ ممکن نہیں۔ اس دکھ کی گھڑی میں وہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، ان کے اہلِ خانہ اور تمام لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ @BBhuttoZardari @PakSarfrazbugti @dpr_gob
1
143
میر عبدالرؤف رند کا سرحدی تجارت کے فروغ اور بلوچستان میں امن و ترقی کے لیے کور کمانڈر بلوچستان کے بیان کا خیرمقدم پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین کے سرحدی تجارتی راستے کھولنے، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور بندوق کے کلچر کے خاتمے سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کا روشن مستقبل امن، روزگار، تجارت اور معاشی ترقی سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی تجارت بلوچستان کے عوام کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے، مقامی معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ سرحدی علاقوں کے عوام طویل عرصے سے تجارتی مواقع کے منتظر ہیں، لہٰذا تجارتی راستوں کی بحالی اور قانونی تجارت کو آسان بنانے کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔ میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ بلوچستان کو بندوق اور تصادم کے بجائے تعلیم، روزگار، تجارت اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نوجوانوں کو مثبت معاشی مواقع فراہم کرکے انہیں قومی ترقی کا مؤثر حصہ بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان میں پائیدار امن، خوشحالی اور معاشی استحکام کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو عوامی نمائندوں، مقامی قبائلی عمائدین اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیے۔ میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ سرحدیں تجارت اور خوشحالی کے لیے ہونی چاہئیں، محرومیوں اور بے روزگاری کے لیے نہیں۔ بلوچستان کے عوام امن، عزت، روزگار اور ترقی کے مستحق ہیں۔
3
143
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے یومِ اقبال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال برصغیر کے عظیم مفکر، فلسفی اور شاعر تھے جنہوں نے اپنی فکر و شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں خودی، خود اعتمادی، اتحاد اور آزادی کا شعور بیدار کیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا تصورِ پاکستان اور فلسفۂ خودی آج بھی ہماری قومی رہنمائی کا اہم ذریعہ ہے۔ ہمیں اقبال کے افکار کو محض کتابوں اور تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے اپنی عملی زندگی، قومی پالیسیوں اور معاشرتی رویوں کا حصہ بنانا ہوگا۔ میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ آج پاکستان کو اتحاد، جمہوریت، سماجی انصاف، معیاری تعلیم اور نوجوانوں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں اقبال کے خواب کی حقیقی تعبیر کے لیے ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں علم، برداشت، مساوات اور انسانی وقار کو بنیادی اہمیت حاصل ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل علامہ اقبال کے پیغامِ خودی کو اپنا کر ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں بھرپور کردار ادا کرے۔
1
66
حاجی مہر دل (مرحوم) کے فرزند مہر اللہ مہردل اور واجکار جعفر کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، اس سلسلے میں کراچی میں منعقدہ دعوتِ ولیمہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالرؤف رند، میر زبیر رند سمیت مختلف سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی، اس موقع پر مکران کے معروف شخصیت حاجی عبدالرسول بلوچ، چیئرمین ضلع کونسل کیچ حاجی میر ہوتمان بلوچ، ڈویژنل صدر پاکستان پیپلز پارٹی مکران ڈویژن ڈاکٹر برکت بلوچ، معروف شخصیات واجہ حاجی معیم، میر شیر جان بلوچ، عادل رند، دلاور بلوچ، نعمان رند، قادر بلوچ سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شرکاء نے دولہا مہر اللہ مہردل، حاجی اسماعیل، حاجی بدل جان، میر حاجی عمر جان، واجکار جعفر، ڈاکٹر برکت بلوچ، قمبر جعفر، نوروز رند و دیگر اہلِ خانہ کو مبارکباد پیش کی اور نو بیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، تقریب خوشگوار اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی۔
1
150
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے نامور ادیب و محقق حاجی ابراہیم جلیس نگوری کی صاحبزادی اور میونسپل کمیٹی تمپ کے کونسلر مسعود جلیس، سلیم جلیس، خالد جلیس اور عارف جلیس کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر انہیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے سوگوار خاندان خصوصاً حاجی ابراہیم جلیس نگوری کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور تمام سوگواران کو یہ ناقابل تلافی صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
3
116
خان سنجرانی ہاؤس کراچی: سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد صادق سنجرانی سے میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند کی ملاقات اور صاحبزادے کی ولادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق رکن بلوچستان اسمبلی میرعبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے سنجرانی ہاؤس کراچی میں سابق چیئرمین سینیٹ آف پاکستان اور رکن بلوچستان اسمبلی (چاغی) میر محمد صادق سنجرانی سے خوشگوار ماحول ملاقات کی اور انہیں صاحبزادے کی ولادت پر دلی مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے میر محمد صادق سنجرانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی اولاد کو صحت مند، نیک، صالح اور سعادت مند بنائے، انہیں والدین کے لیے باعث فخر و سکون بنائے۔ ملاقات کے دوران سابق مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی، حاجی عنایت اللہ سنجرانی، میر حاجی ضیاء سنجرانی، میر مراد علی ریکی اور عابد حسین بھی موجود تھے۔
2
118
میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند کی میر صادق سنجرانی کو اولاد کی نعمت عطا ہونے پر دلی مبارکباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے چاغی سے رکنِ صوبائی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینیٹ آف پاکستان میر صادق سنجرانی صاحب کو اللہ تعالیٰ نے اولاد کی صورت میں ایک عظیم نعمت سے نوازنے پر دلی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے اپنے تہنیتی پیغام میں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ننھے مہمان کو صحت و تندرستی، نیک نصیبی، خوشیوں بھری زندگی اور درازیٔ عمر عطا فرمائے، اسے والدین کے لیے باعثِ فخر اور آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے اور اس کی زندگی کو کامیابیوں اور رحمتوں سے بھر دے۔ آمین یا رب العالمین!
2
128
میر عبدالرؤف رند کا مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی، حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے 27 اکتوبر یومِ سیاہِ کشمیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام کی آزادی، بنیادی حقوق اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا کر رہے ہیں، لیکن ان کے حوصلے اور آزادی کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکا۔ میر عبدالرؤف رند نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھنے کے اپنے مؤقف پر قائم ہے۔ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔ انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حقِ خودارادیت دلانے کے لیے مؤثر کردار ادا کریں۔ میر عبدالرؤف رند نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی جائز آواز کی حمایت جاری رکھے گی۔ @BBhuttoZardari @OfficialDGISPR
1
53
میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند کا حاجی فہد رند کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے مند کے معروف شخصیت حاجی فہد رند کی والدہ ماجدہ کی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں میر عبدالرؤف رند اور میر زبیر رند نے کہا کہ والدہ جیسی عظیم ہستی کا بچھڑ جانا ایک ناقابل تلافی صدمہ ہے۔ دکھ کی اس گھڑی میں وہ حاجی فہد رند اور تمام سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
2
110
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل ظفر اقبال کی جانب سے عبدوئی بارڈر کھولنے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدوئی بارڈر کی طویل بندش کے باعث علاقے کے عوام شدید معاشی مشکلات کا شکار تھے۔ آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ کی جانب سے بارڈر کھولنے کے اعلان سے علاقے کے عوام اور تاجر برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر کھولنے کے فیصلے سے عوام کو درپیش معاشی مشکلات میں کمی آئے گی اور روزگار کے مواقع بحال ہوں گے۔ میر عبدالرؤف رند نے عبدوئی بارڈر کھولنے کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بارڈر کھولنے کا اعلان کرکے عوام کے دل جیت لیے ہیں۔ @BBhuttoZardari @OfficialDGISPR @ForumStrategic
1
81
Warmest Congratulations to Dear Waseem Rind on earning a Degree in Management Engineering from Sapienza University of Rome! This is a fantastic and rigorous milestone, combining technical expertise with strategic management. Wishing you incredible success in all your future endeavors! Well-Wisher Mir Abdul Rauf Rind.
3
113
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق صوبائی وزیر میر عبدالرؤف رند نے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں کیچ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت وارث دشتی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر میر عبدالرؤف رند نے وارث دشتی سے ان کی زیر علاج والدہ کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔
2
136